Author: +9251
-

بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
راولپنڈی : بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ،اطلاعات کے مطابق آج نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
آج راولپپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے اتوار کے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں بلوچستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور سدرن پنجاب کو صرف 101رنز پر آؤٹ کردیا۔
سدرن پنجاب کی جانب سے صہیب مقصود 24 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بلوچستان کی جانب سے عماد بٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔102 رنز کا ہدف بلوچستان نے باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بلوچستان کی جانب سے عبدالواحد بنگلزئی نے ناقابل شکست 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ اتوار کے روز کھیلے جارہے دوسرے میچ میں سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں ۔
-

وزیراعظم عمران خان دنیا کے مقبول ترین لیڈر:اقوام متحدہ نے بھی تصدیق وتائید کردی
نیویارک: وزیراعظم عمران خان دنیا کے مقبول ترین لیڈر:اقوام متحدہ نے بھی تصدیق وتائید کردی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان دنیا کے مقبول ترین لیڈربن کرسامنے آئے ہیں اور اس حوالے سے اقوام متحدہ نے بھی اس اعزاز کی تصدیق کردی ہے ،
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والے عالمی رہنماؤں کے خطابات میں سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب دنیا میں بہت زیادہ پسند کیا گیا۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی تقاریر یوٹیوب پر نشر کی گئی تھیں، جن کو دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے دیکھا اور سُنا۔
اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر امریکی صدر جوبائیڈن، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، نیوزی لینڈ، چین، برطانیہ، قطر اور بنگلا دیش سمیت دیگر سربراہان مملک کی ویڈیو شیئر کی گئیں۔
وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو مسلسل تیسرے سال بھی زیادہ لوگوں نے دیکھا، اس حساب سے وزیراعظم عمران خان نے ویورشپ میں بڑےعالمی رہنماؤں کوپیچھےچھوڑ دیا۔اقوام متحدہ آفیشل چینل پر عمران خان کی شیئر ہونے والی تقریر سب سے زیادہ دیکھی اور سُنی جانے والی تقریر بن گئی۔
امریکی صدرجوبائیڈن ،بھارتی وزیراعظم مودی ، چین،برطانیہ، سعودی عرب،قطر، نیوزی لینڈ، بنگلادیش ، جرمنی، فرانس، روس، ملائشیا، آسٹریلیا کےسربراہان کی ویورشپ عمران خان سے بہت پیچھے رہ گئے۔
یوٹیوب پر شیئر ہونے والی عالمی رہنماؤں کی تقاریر میں سے اب تک عمران خان کی تقریر کو 3 لاکھ 53 ہزار لوگوں نے دیکھا، جبکہ مودی کی تقریر پر ایک لاکھ 77 ہزار، جوبائیڈن کی تقریر پر صرف 69 ہزار ویوز آئے، اسی طرح چینی صدر شی جنگ کی تقریر کو اب تک 47 ہزار افراد نے دیکھا۔
اگر درجہ بندی کی بات کی جائے تو عمران خان پہلے، مودی دوسرے، جوبائیڈن تیسرے، چینی صدر چوتھے، بورس جانسن 47 ہزار ویوز کے ساتھ پانچویں، ایرانی صدر 45 ہزار کے ساتھ چھٹے، ترک صدر 27 ہزار ویوز کے ساتھ 7ویں اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم 8ویں نمبر پر رہیں۔
-

جھگڑے ورکرزکے نہیں قیادت کے ہیں:خواجہ آصف نے پارٹی قیادت کے اختلافات کی تصدیق کردی
راولپنڈی:جھگڑے ورکرزکے نہیں قیادت کے ہیں:خواجہ آصف نے پارٹی قیادت کے اختلافات کی تصدیق کردی اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جھگڑے ورکرزکے نہیں قیادت کے ہیں،
خواجہ آصف نے کہاکہ پارٹی کے یہ جھگڑے ختم ہونے چاہیئں ،ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے کہ پنجاب،کے پی،سندھ،کراچی میں مقامی قیادت کے جھگڑے ہیں اور یہ جھگڑے ختم کرکے پارٹی میں اتحاد آنا چاہیئے۔
راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع اور قومی اسمبلی میں (ن) لیگ کے رکن خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کے طول وعرض میں نواز شریف کی محبت کا سمندر رواں دواں ہے ، پانچ سال عوام کی خدمت کی۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ن لیگی ورکرز سے عرض ہے کہ مہربانی کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں کیونکہ انتخابات کسی وقت بھی آسکتے ہیں،یہ تبدیلی نہیں ملک کی تباہی کا علمبردار ہے، مہنگائی، بے روزگاری سے عوام تنگ آ چکے ہیں۔
خواجہ آصف نے (ن)لیگی ورکرز کو کہا کہ نواز شریف کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہو جائیں،یہ وقت کی ڈیمانڈ ہے اور وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا ،آپ اتحاد کامظاہرہ کریں،
-

کراچی سے اغوا اور قتل میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
پولیس نے خفیہ اطلاع کر کارروائی کرتے ہوئے اغوا اور قتل میں ملوث اشتہاری ملزم رمضان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی، جس میں اغوا اور قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار ہوا ہے۔
ایس پی ملیر ملک سنگھار کا کہنا ہے کہ ملزم رمضان نے دو ماہ قبل شیر شاہ سے شہری کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا اور شاہ لطیف ٹاؤن روپوش ہوگیا تھا۔
ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزم کے پاس سے پستول بھی برآمد کرلیا ہے، جس کے بعد ملزم کے خلاف قتل اور غیر قانونی اسلحے کا مقدمہ درج کیا گیا۔
سنگھار ملک نے کہا کہ اغوا اور قتل میں ملوث ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے تاہم ملزم کو مزید تفتیش کےلیے شیرشاہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
-

یکم اکتوبر سے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں3 ہزار روپے سے 5 ہزار تک اضافے کا امکان
یونائیٹڈ آٹوموبائلز اور روڈ پرنس نے یکم اکتوبر سے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں3ہزارروپے سی5ہزارتک اضافے کافیصلہ کیاہے۔اس ضمن میں ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹرسائیکل اسیمبلرز(اے پی ایم ای)کے چیئرپرسن محمد صابر شیخ نے بتایاکہ کمپنیاں ڈیلرز کو موٹر سائیکلیں فروخت نہیں کررہیں۔
کمپنیز اس وقت یہ چاہتی ہیں کہ قیمتوں میں اضافہ ہو۔کئی ڈیلروں نے موٹرسائیکلوں کی دستیابی کا پتہ لگانے کیلیے رابطہ کیا تاہم مارکیٹ میں موٹر سائیکلیں آسانی سے دستیاب نہیں، ڈیلرزنے کہاکہ اگلے ماہ موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔موٹرسائیکل اسیمبلرز کے چیئرمین صابر شیخ نے کہا کہ اسٹیل اور ڈالر 171روپے کے قریب جاپہنچا ہے اس کے باعث موٹرسائیکلوں کی قیتموں میں اضافہ ممکن ہے۔
یہ تمام عوامل کے باعث کمپنز تنائو کا شکار ہیں جبکہ موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کرسکتے ہیں جس کے بعد خریداروں کو زیادہ پیداواری لاگت پہنچائی جاسکے گی۔یاد رہے کہ پاکستان کا آٹو سیکٹر بشمول کار اور موٹرسائیکل دونوں حصوں کا انحصار درآمد شدہ پرزوں پر ہے۔ درآمد شدہ اشیا ڈالر کے موجودہ ریٹ کیلیے انتہائی حساس ہیں۔گزشتہ برس کرونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے لاک ڈائون کے بعد مارکیٹیں کھلنے کے بعد موٹرسائیکلوں کی مانگ میں اضافہ ہوا تھا، کمپنیاں زیادہ مانگ پوری کرنے میں ناکام ہورہی تھیں جس کی وجہ سے موٹرسائیکلیں کم اور خریدار زیادہ تھے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ موٹرسائیکل بنانے والی کمپنز کو مالی خسارے کا سامنا نہیں ہے کیونکہ موٹرسائیکلوں کی قیمتیں پہلے ہی بہت زیادہ ہیں۔ -

مچھ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پردہشتگردوں کا حملہ،فائرنگ کا تبادلہ،ایک سپاہی شہید،2زخمی
راولپنڈی:مچھ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پردہشتگردوں کا حملہ،فائرنگ کا تبادلہ،ایک سپاہی شہید،2زخمی ،اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کے بلوچستان کے علاقہ مچھ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ سے سپاہی عرفان شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے صوبہ بلوچستان کے علاقہ مچھ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا جبکہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں ایک سپاہی شہید اور دو زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ پاک فوج دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے جبکہ دہشت گردوں کو محنت سے حاصل امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
قبل ازیں مستونگ کے علاقے کانک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا مقامی سربراہ ممتازعرف موٹا پہلوان مارا گیا۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کے ضلع ڈوسالی میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
-

آرمی چیف کی ایکسٹینشن کےمعاملےمیں کوئی ابہام نہیں :حمزہ شہباز
لاہور:آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے معاملے میں کوئی ابہام نہیں،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے معاملے میں کوئی ابہام نہیں،پارلیمنٹ میں ووٹ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کا تھا
حمزہ شہباز نے کہا کہ ،قوموں کی زندگی میں ایسے معاملات آتے ہیں جبکہ ایسے معاملات میں قومی مفاد کو ذاتی مفاد سے اوپر رکھنا چاہیے،حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سنا ہے کہ کچھ لوگ کہہ رہےہیں کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے گناہ میں آج کی ن لیگ شامل نہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا یہ بیانات نے پارٹی کو بہت نقصان پہنچایا ہے
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کا فیصلہ درست اور پارٹی قیادت کا تھا جبکہ پہاڑجیسےمسائل حل کرنےکیلئے شفاف الیکشن لازمی ہیں۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نےکرپشن کےتمام ریکارڈتوڑ دیئے، حکومت لاءاینڈ آرڈر میں بھی بری طرح ناکام ہو چکی ہے جبکہ حکومت کے پاس کوروناکےحوالےسےکوئی پالیسی نہیں ، جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے اور حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے، اب دوغلی پالیسی نہیں چلنے دیں گے۔
حمزہ شہباز شہبازشریف نے کہا کہ اپنی حکومت میں ڈینگی کامقابلہ کیا، خطرناک مہنگائی کاسلسلہ رکتانظرنہیں آرہا، پی ٹی آئی نےجوسبزباغ دکھائےتھےوہ چکناچورہوچکے جبکہ پاکستانی قوم بہت مشکل دور سے گزر رہی ہے، سردی آئی نہیں ،گیس مہنگی ہونےکی خبریں آرہی ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں لاکھوں افرادبیروزگارہوگئےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پشاورمیٹرومنصوبےمیں اربوں روپےکےغبن نظرآتےہیں،یہ قوم ڈینگی کوبھول چکی تھی، آج ڈینگی سے بچےبیمارہورہےہیں، مہنگائی کاطوفان تھمنےکانام نہیں لےرہا، ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصداضافہ ہوچکا ہے ، جبکہ پی ٹی آئی نےجوخواب دکھائےتھےوہ چکناچورہو گئے۔
-

پاکستان دشمنوں کی ایک اورشرارت:گوادرمیں دستی بم حملے کے نتیجے میں قائداعظم کا مجسمہ منہدم
گوادر:پاکستان دشمنوں کی ایک اورشرارت:گوادرمیں دستی بم حملے کے نتیجے میں قائداعظم کا مجسمہ منہدم ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں شر پسندوں نے دستی بم حملے سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا مجسمہ تباہ کردیا۔’
گوادر میں قائم لیویز کنٹرول روم کے مطابق بانی پاکستان کا مجسمہ گوادر کی میرین ڈرائیو پر نصب تھا جس پر اتوار کی صبح نامعلوم شرپسندوں نے دستی بم سے حملہ کیا۔بم حملے کے نتیجے میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا مجسمہ منہدم ہوگیا۔لیویز حکام کا کہنا تھا کہ دستی بم حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا جبکہ تاحال کسی بھی کالعدم تنظیم کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔گوادر سے ذرائع کے مطابق قائداعظم کا مجسمہ رواں برس اس مقام پر نصب کیا گیا تھا۔
The demolition of Quaid-e-Azam's statue in #Gwadar is an attack on Ideology of Pakistan. I request authorities to punish the perpetrators in the same way as we did with those behind the attack on Quaid-e-Azam residency in Ziarat. pic.twitter.com/BQeeZjsHg3
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) September 26, 2021
دوسری جانب بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سرفراز بگٹی نے قائد اعظم کے مجسمے کی تباہی کونظریہ پاکستان پر حملہ قرار دیا۔ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ‘میں حکام سے درخواست کرتا ہوں کہ مجرموں کو اسی طرح سزا دیں جس طرح ہم نے زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی پر حملہ کرنے والوں کو دی تھی’۔
یاد رہے کہ سال 2013 میں بلوچستان کے علاقے زیارت میں قائد اعظم محمد علی جناح کی آخری ایام میں استعمال ہونے والے ریسٹ ہاؤس زیارت ریزیڈنسی کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے پندرہ جون، 2013 میں بم حملوں سے راکھ کا ڈھیر بنا دیا تھا۔عمارت کو لگنے والی آگ اتنی شدید تھی کہ اسے بجھانے میں کئی گھنٹے لگے تھے، اس حملے میں یہ تاریخی عمارت نوے فیصد تباہ ہوگئی تھی۔
-

ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ محترمہ وفات پاگئیں:پاکستان کا اظہارتعزیت
کابل : ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ محترمہ وفات پاگئیں:پاکستان کا اظہارتعزیت ،اطلاعات کے مطابق نائب ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں
کابل سے اس حوالے سے افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ افغان صوبے پکتیا میں ادا کی جائے گی۔
@Zabehulah_M33 زبیح اللہ مجاہد مور دہ مرگ خبر باندے ڈیر خفہ شوم ، اللہ دے تاسو اور ستاسو ٹبر لہ صبر درکی ۔ دہ مور سایہ چی دہ سر نہ چواتہ شی نو جوندون گران شی ، اللہ دے ورلہ ڈیر ڈیر جنتونہ نصیب کڑی آمین
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 26, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دکھ کے موقع پرپاکستان کواپنے برادراسلامی ملک کے ترجمان کی والدہ محترمہ کی وفات پرگہرا دکھ ہوا ہے اورپوری قوم غم کی اس گھڑی میں ذبیح اللہ مجاہد کے ساتھ ہے اورمرحومہ کی بخشش اورلواحقین کے لیے صبرجمیل کے لیے دعا گو ہے
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماں کے بغیر زندگی مشکل ہو جاتی ہے، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔

