Baaghi TV

Author: +9251

  • کورنگی مہران ٹاؤن فیکٹری سانحے کے بعد بڑا ایکشن

    کورنگی مہران ٹاؤن فیکٹری سانحے کے بعد بڑا ایکشن

    شہرقائد میں کورنگی مہران ٹاؤن فیکٹری سانحے کے بعد ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کورنگی مہران ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ کے ڈی اے نے 1401پلاٹس مالکان کو خطوط جاری کردیے جس میں کہا گیا ہے کہ الاٹیز اصل دستاویزات کے ساتھ لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں پیش ہوں۔

    کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ قوانین پر عمل نہ کرنے پر تعمیرات کو گرا دیا جائے گا۔ محکمہ کے ڈی اے نے اشتہارات کے ذریعے بھی الاٹیز کو آگاہ کردیا ہے۔

    سانحہ مہران ٹاؤن کے بعد کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اس ضمن میں حتمی فہرست جاری کردی۔

    خیال رہے کہ سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری کے 25دن بعد کارروائی تشہیری مہم تک محدود ہے۔ کے ڈی اے پلاٹس کی واگزاری کے لیے ٹھوس اقدام میں اب بھی ناکام ہے۔ مہران ٹاون اوورسیز اسکیم پر بڑے پیمانے پر مافیا قابض ہے۔

    یاد رہے کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں چمڑا رنگنے کی فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں فیکٹری کے 16 ملازمین جاں بحق ہوگئے تھے۔ بعد ازاں پولیس نےواقعہ کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کر کے فیکٹری کے چوکیدار، منیجر اور سپر وائزر کو حراست میں لیا اور پھر کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

  • ایران کے شہرشیران سے گوادرکےخلاف سازشیں،دھماکے    ،دہشت گردیاں جاری:گرفتارملزمان کے خطرناک انکشافات

    ایران کے شہرشیران سے گوادرکےخلاف سازشیں،دھماکے ،دہشت گردیاں جاری:گرفتارملزمان کے خطرناک انکشافات

    گوادر:ایران کے شہرشیران سے گوادرکے خلاف سازشیں،دھماکے،دہشت گردیاں جاری:گرفتارملزمان کے خطرناک انکشافات،اطلاعات کے مطابق انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دیگر قانون نافذ کرنے والے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان کے ضلع کیچ میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کرتے ہوئے 3 ایسے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جو گزشتہ ماہ گوادر میں ہونے والے خود کش حملے میں ملوث ہیں۔

    ان ملزمان کو ایران کے شہرشیران سے ایک ایرانی دہشت گرد سرغنہ رسول بنگش گوادراورگردونواح کے علاقوں میں دہشت گردی کےلیے استعمال کررہا تھا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چہ بہار کے علاقے شیران میں ایران کے حساس علاقے سے رسول بنگش بڑے عرصے سے بلوچستان میں دہشت گردی کارروائیاں کروا رہا ہے اوریہ ایرانی خفیہ ایجنسیوں کے علم میں لائے بغیرممکن نہیں ہوسکتا

    ادھر کوئٹہ سے سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور شعیب نامی شخص کو گرفتار کیا، بعد ازاں شعیب کی فراہم کردہ معلومات پر سیکیورٹی اداروں نے ایک اور مقام پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، یہاں سے سیکیورٹی اداروں نے متعدد ہتھیار اور دھماکا خیز مواد کے ساتھ دستی بم بھی برآمد کیے۔

    کوئٹہ سے سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ ان تنیوں ملزمان کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار کیے جانے والے ملزمان نے گوادر میں ہونے والے خود کش حملے میں معاونت کی تھی اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ یہ ملزمان سیکیورٹی اداروں سمیت شہریوں پر مزید حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ اس دہشت گرد تنظیم کا حصہ ہیں جنہوں نے گوادر میں خود کش حملہ کیا تھا۔

    خیال رہے کہ اس واقعے میں خود کش بمبار نے گوادر میں چینی پاشندوں کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں دھماکے کے مقام پر موجود 4 بچے ہلاک ہوگئے تھے۔واقعے میں ہلاک ہونے والے بچے سڑک کے کنارے کھیل رہے تھے جبکہ گاڑی کا ڈرائیور واقعے میں شدید زخمی ہوگیا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک عارف نے تفتیسی اہلکارووں کو بتایا کہ اس کے بھائی احمد نے خود کش بمبار کو ایران کے علاقے رامین سے گوادر منتقل کیا تھا۔ملزم نے مزید بتایا کہ اس نے خود کش بمبار کو 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب وصول کیا اور بعد ازاں اسے کسٹم ویئر ہاؤس کے قریب رہائش فراہم کی۔

    عارف نے انکشاف کیا کہ ایران میں شیران چاہ بہار کے علاقے کا رہائشی رسول بنگش اس حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، اس نے مزید انکشاف کیا کہ رسول بنگش نے 2019 میں گوادر کے پی سی ہوٹل پر ہونے والے حملے میں ملوث افراد کو منتقل کرنے کے لیے اپنے مرحوم والد کو استعمال کیا تھا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے آپریشن سے متعلق منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

  • شوگرمل مالکان مافیا کوعمران خان لگام نہ ڈال سکے:چینی عوام کی پہنچ سے دور:عظمیٰ بخاری

    شوگرمل مالکان مافیا کوعمران خان لگام نہ ڈال سکے:چینی عوام کی پہنچ سے دور:عظمیٰ بخاری

    لاہور”شوگرمل مالکان مافیا کوعمران خان لگام نہ ڈال سکے:چینی عوام کی پہنچ سے دور:اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری چینی کا کہنا ہے کہ عمران خان چینی مافیا کو تحفظ دیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری چینی کی سرکاری ریٹ پر فروخت پر عمل نہ ہونے پر حکومت پر برس پڑی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ چینی مافیا کا سرغنہ وزیر اعظم جب چینی مافیا کو تحفظ دے گا تو چینی 89روپے فروخت کیسے ہو گی۔

    عظمی بخاری نے کہا کہ حکومت چینی مافیا کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے، بازار میں چینی آج بھی 100تا110روپے کلو بک رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سب چینی چوروں کوباری باری دوبارہ ویلکم کررہے ہیں۔

    عظمی بخاری نے کہا کہ شوکت ترین نے پیچھلے ہفتے کہا کہ کل سے مارکیٹ میں چینی 90روپے کلو فروخت ہو گی ،کل پنجاب کے ایک ارسطو وزیر نے کہا آج سے چینی 89روپے پنجاب میں فروخت ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شوکت ترین اور پنجاب کے ارسطو وزیر بتادیں 90روپے کلو چینی کہاں فروخت ہورہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں شوگرملز مالکان بڑے بڑے سیاسی اورطاقتور مافیاز ہیں ان کے خلاف ہرصورت کارروائی ہونی چاہییے

  • پاکستان کے ساتھ ملکرافغانستان میں حقیقی نمائندہ حکومت کے لیے کام کررہے ہیں:سرگئی لاوروف

    پاکستان کے ساتھ ملکرافغانستان میں حقیقی نمائندہ حکومت کے لیے کام کررہے ہیں:سرگئی لاوروف

    نیویارک :گھبرانانہیں:’افغانستان میں حقیقی نمائندہ حکومت اور دہشتگردی کی روک تھام پر کام کر رہے ہیں‘:،اطلاعات کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں حقیقی نمائندہ حکومت اور دہشتگردی کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

    نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورت حال پر امریکا، چین اور پاکستان سے رابطے میں ہیں، طالبان کی جانب سے کیےگئے وعدوں کو پورا کروانے کے لیے چاروں ممالک کام کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حقیقی نمائندہ حکومت اور دہشتگردی کی روک تھام یقینی بنانے پر کام کیا جا رہا ہے، روس، چین اور پاکستان کے نمائندوں نے قطرمیں طالبان نمائندوں سےملاقات کی، کابل میں تینوں ملکوں کے نمائندوں نے حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

    روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان کی اعلان کردہ عبوری حکومت پورے افغانستان کی نمائندگی نہیں کر رہی، افغانستان میں نسلی، مذہبی اور سیاسی نمائندہ حکومت بنانے کے لیے رابطےکر رہے ہیں۔سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ اہم ہے کہ طالبان نے جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کیے جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور نیٹو افواج کو نتائج کی پروا کیے بغیر جلد بازی میں افغانستان سے نکالا گیا، افغانستان میں غیر ملکی افواج کے رہ جانے والے ہتھیار شرپسند مقاصد کے لیے استعمال ہونے کا خطرہ ہے۔

  • مقبوضہ بیت المقدس میں  اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید

    مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید

    تل ابیب :مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے پر جنین اور یروشلم کے نزدیک اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر فائرنگ کی گئی جبکہ فلسطینی مظاہرین کی جانب سے صیہونی فوجیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

    فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ صیہونی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جنین میں شہید ہوا جبکہ یروشلم میں تین فلسطینی شہید ہوئے جن کی لاشیں اسرائیلی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینیوں سے جھڑپ میں دو صیہونی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

  • سکیورٹی فورسزکی کارروائیاں:مستونگ اور ڈوسالی میں2 دہشتگرد ہلاک،بھاری اسلحہ برآمد

    سکیورٹی فورسزکی کارروائیاں:مستونگ اور ڈوسالی میں2 دہشتگرد ہلاک،بھاری اسلحہ برآمد

    مستونگ: سکیورٹی فورسزکی کارروائیاں:مستونگ اور ڈوسالی میں2 دہشتگرد ہلاک،بھاری اسلحہ برآمد ،اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے کانک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا مقامی سربراہ ممتازعرف موٹا پہلوان مارا گیا۔

    ادھر ذرائع کے مطابق دوسری جانب شمالی وزیرستان کے ضلع ڈوسالی میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کے کانک میں آپریشن کے دوران 3 گھنٹے تک فائرنگ مقابلہ جاری رہا، دہشت گرد کے قبضے سے اسلحے کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق اس دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے بتایا گیا ہے جو خاصا متحرک اور تنظیم کا مقامی امیر تھا۔ اس کے خلاف قتل کے درجنوں مقدمات درج ہیں، حکومت نے ممتاز کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقررکر رکھی تھی۔

    دوسری جانب شمالی وزیرستان کے ضلع ڈوسالی میں بھی سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

  • عاطف اسلم اور ماہرہ خان کا نیا گانا ’اجنبی‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    عاطف اسلم اور ماہرہ خان کا نیا گانا ’اجنبی‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    عاطف اسلم اور ماہرہ خان کا نیا گانا ’’اجنبی‘‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا اوریوٹیوب پر ٹرینڈنگ میں ہے۔

    گلوکار عاطف اسلم نے کچھ عرصہ قبل اپنے نئے گانے ’’اجنبی‘‘ کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ سرپرائز دے کر حیران کردیا تھا کہ اس گانے میں اداکارہ ماہرہ خان ان کے ساتھ پرفارم کریں گی۔

    عاطف اسلم اور ماہرہ خان کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے ان کے مداح بے چین ہوگئے تھے کیونکہ دونوں 10 برسوں بعد ایک ساتھ کسی پراجیکٹ میں نظر آنے والے تھے۔ اس سے قبل دونوں ایک ساتھ فلم ’’بول‘‘ میں نظر آئے تھے جو 2011 میں ریلیز ہوئی تھی۔

    لہذا عاطف اور ماہرہ کی اسکرین پر واپسی ان کے مداحوں کے لیے کسی ٹریٹ سے کم نہیں تھی۔ اور ان کے مداح بے چینی سے گانے کی ریلیز کا انتظارکررہے تھے۔

    گزشتہ روز گانا یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا جو آتے ہی چھا گیا۔ گانے کو یوٹیوب پر اب تک 4 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی یہ گانا یوٹیوب پر نمبر 9 پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

    عاطف اسلم کا نیا گانا ’’اجنبی‘‘ ایک مختلف قسم کاگانا ہے جس کا موازنہ ان کے پرانے فاسٹ بیٹ کے گانوں سے نہیں کیا جاسکتا۔ لوگوں کو ان کا گانا پسند آرہا ہے۔

    ویڈیو میں ماہرہ خان بہت خوبصورت لگ رہی ہیں اور لوگوں کی جانب سے ان کے چہرے کے تاثرات کو بھی بے حد سراہا جارہا ہے۔

  • جناح برج پر آئل ٹینکر الٹ گیا، متعدد موٹر سائیکلیں سلپ

    جناح برج پر آئل ٹینکر الٹ گیا، متعدد موٹر سائیکلیں سلپ

    جناح برج سے آئی سی آئی چوک جاتے ہوئے آئل ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا، تیل سڑک پر گرنے کی وجہ سے متعدد موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق جناح برج سے آئی سی آئی چوک جاتے ہوئے آئل ٹینکر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں اس میں موجود تیل سڑک پر بہہ گیا۔
    ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق تیل روڈ پر پھیل جانے کے سبب متعدد موٹر سائیکلیں سلپ ہوگئیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر الٹنے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک اور علاقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کرجناح برج سے آئی سی آئی چوک جانے اور آنے والے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کر کے ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا۔
    ترجمان کے مطابق گلبائی سے آنے والی ٹریفک کو مرزا آدم خان چوک سے میراں ناکہ کی جانب جب کہ جناح برج سے آئی سی آئی چوک جانے والی ٹریفک کو ٹاور، جی الانہ چوک، جماعت خانے سے آئی سی آئی کی جانب موڑ دیا گیا ہے تاہم اس دوران ہیوی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد سڑک پر بہہ جانے والے آئل کو پلاسٹک کے کین اور دیگر برتنوں میں جمع کرتے دکھائی دیے۔ تاہم پولیس کی جانب سے شہریوں کو تیل جمع کرنے سے نہیں روکا گیا۔ٹریفک پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد کرین کی مدد سے الٹنے والے آئل ٹینکر کو ہٹا دیا، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کر کے سڑک پر پھیلنے والے تیل کو صاف کر دیا گیا ہے، کچھ مقامات پر مٹی بھی ڈالی گئی تاکہ موٹر سائیکلوں اور دیگر گاڑیوں کو پھسلن سے بچایا جا سکے۔ جب کہ ٹریفک کو بحال کر دیا گیا ہے۔

  • سمندری طوفان ’گلاب‘ آج ساحل سے ٹکرائے گا ، متعقلہ ادارے ہائی الرٹ

    سمندری طوفان ’گلاب‘ آج ساحل سے ٹکرائے گا ، متعقلہ ادارے ہائی الرٹ

    خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان ’گلاب‘ آج ساحل سے ٹکرائے گا ، اس حوالے سے متعقلہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ، سمندری طوفان کے سبب سندھ میں 28 ستمبر سے بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ سائیکلون میں تبدیل ہوگیا ہے اور آج بھارتی ساحل سے ٹکرائے گا تاہم سمندری طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم خیلج بنگال میں بننے والا سسٹم 28 ستمبر سے سندھ میں بارشوں کا سبب بنے گا۔
    خیال رہے کا سمندری طوفان کا دلچسپ نام ’ گلاب ‘ پاکستان نے تجویز کیا ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں موجود ڈیپ ڈپریشن نے سائیکلونک طوفان کی شکل اختیار کر لی ہے جو کہ اپنی نوعیت کی نایاب موسمیاتی سرگرمی ہے کیوں کہ عام طور ستمبر میں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں سائیکلون نہیں بنتے بلکہ یہ سائیکلون اکتوبر اور نومبر میں بنتے ہیں ، سائیکلون بننے پر اس کا نام گلاب رکھا گیا ہے اجو کہ پاکستان کا تجویز کردہ نام ہے اور اس سائیکلون کے باعث وسطی بھارت اور گجرات کے بعد جنوبی پاکستان اور کراچی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

  • کراچی ایئر پورٹ سے انتہائی قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ ناکام

    کراچی ایئر پورٹ سے انتہائی قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ ناکام

    پاکستان کسٹمز کے عملے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔کسٹمز کے کراچی ایئرپورٹ کلیکٹریٹ نے انٹرنیشنل میل آفس پر کارروائی کی اس حوالے سے ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ بروقت اقدام کرکے قیمتی اور نایاب پتھروں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادیا گیا ہے۔
    ترجمان کسٹمز کے مطابق کسٹمزعملے نے متحدہ عرب امارات سے آنے والا مشکوک امپورٹ پارسل پکڑا، قیمتی پتھروں کی مالیت ایک کروڑ11لاکھ روپے سے زائد ہے۔اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ قیمتی پتھروں میں زمرد، مرجان، یاقوت، اوپل سمیت7 نایاب اقسام شامل ہیں، مذکورہ پارسل شہزادی نامی خاتون کے نام پر ٹیکسٹائل مٹیریل کے طور پر بک کیا گیا تھا۔متعلقہ افسران نے بتایاکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے، بہت جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔