Baaghi TV

Author: +9251

  • مہنگائی اور وجوہات      تحریر : فضیلت اجالہ

    مہنگائی اور وجوہات    تحریر : فضیلت اجالہ

     

    تحریک انصاف حکومت کی جانب سے عوام پر ایک مرتبہ پھر مہنگائ بم گرا دیا گیا ،پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے اضافہ ،مہنگائ کا جن بے قابو ،مہنگائ خان اور اسی طرح کے لاتعداد جملے آج کل زبان زد عام ہیں ، 

    پاکستان میں مہنگائی کا رونا آج کی بات نہیں ہے۔ ہر حکومت میں سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی رہا ہے۔لیکن ہم عمران خان کو مہنگائ کا مورد الزام ٹھہراتے ہوئے ماضی کو بلکل فراموش کر جاتے ہیں ،اور ہمارے نام نہاد صحافی اس بات کا پرچار کرتے نظر آتے ہیں کہ نیا پاکستان بد ترین پاکستان ہے جبکہ اس کہ بر عکس حقیقت یہ ہےے کہ پاکستان اگر کرپٹ ترین دور سے گزرا ہے تو وہ نواز شریف اور زرداری کا دور تھا۔ اس عرصے کے دوران پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے غیر ملکی قرضے لیے گئے اور ایسے منصوبے شروع کیے گئے جنہیں مکمل کرنے کے لیے بہت زیادہ رقم خرچ ہوئی،اور جن میں عوامی مفاد کم اور زاتی مفادات کی جھلک زیادہ نظر آتی ہے ۔

     

    تنقید کرتے وقت لوگ یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ جب تحریک انصاف کو حکومت ملی تو ملک ڈیفالٹ کے قریب تھا، 15 ارب روپے کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا، چور لیگ نے ڈالر کی قیمت مصنوعی طور پر کم دکھانے کےلیے ہر ماہ اربوں ڈالر پھونکے اور ملک تباہی کی جانب دھکیلا،خان حکومت کو اقتدار میں آتے ہی ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلیے ڈالر 128 روپے سے 160 پر لے جانا پڑا جس سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں اسی حساب سے بڑھ گئیں

    اور ہمیں یہ بھی یاد نہیں رہتا کہ مارچ 2020 کے بعد سے عالمی وبا کورونا کے باعث پوری دنیا تاریخ کے سب سے بڑے معاشی بحران سے گزر رہی ہے دنیا میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں دوگنی ہو گئی ہیں ہم جو بھی چیزیں باہر سے لاتے ہیں ان کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں

    چاہے وہ پیٹرول ہو یا کوکنگ آئل یا دالیں ۔

    اگر حالیہ پیٹرول قیمت میں اضافے کی بات کی جائے تو کچھ لفافہ صحافی ہندسوں کے ھیر پھیر میں اس قدر ماہر ہیں کہ انہوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری میں 10 روپے کو 1 روپے بنا کر پیش کیا اور یہ گھٹیا الزام سازی کی گئ کے 1 روپے بڑھانے کی درخواست پر اکٹھے 5 روپے بڑھا کہ غریب کی غربت کا مزاق اڑایا گیا۔

    پاکستان پیٹرول اور پیٹرولیم مصنوعات کے لیے مکمل طور پر دوسرے ممالک پر انحصار کرتا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں 2020 میں پیٹرول کی قیمت 42 ڈالرز تھی جو محض ایک سال میں 80% اضافہ کیساتھ 75 ڈالرز تک پہنچ چکی ہے ،جب کہ پاکستان میں سال 2020 میں پیٹرول کی قیمت تھی 103.97 روپے جس میں ایک سال میں صرف 18% فیصد تک اضافہ کیا گیا، 

    دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں پیٹرول کی قیمت انتہائ کم ہے ،اسوقت انڈیا میں پیٹرول 245 روپے ،بنگلہ دیش میں 175 روپے ہے ،دوبئ اور سعودی عرب جیسے ممالک جو تیل اور پیٹرول کی پیداوار میں خود کفیل ہیں ان میں بھی پیٹرول کی قیمتیں بالترتیب 111 اور 140 روپے ہیں ،لیکن پاکستانی میڈیا یہ حقائق بتانے کی بجائے پہلے سے پریشان عوام کو مزید مشتعل کرنے کا گھناؤنا کام سر انجام دے رہا ہے 

        

    دنیا میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں دوگنی ہو گئی ہیں

    انگلینڈ ،آسٹریلیا اور امریکہ جیسے مما لک میں بھی رواں برس مہنگائ کے کئ سالہ پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں 

    اور ایک اور چیز۔

    گندم ، چاول، گنے کی قیمتیں نون لیگ نے کئی سال ایکُ جیسی رکھیں جس سے کسان تباہی کے دہانے پر تھا ،کسان کو استحکام بخشنے کیلیے تحریک انصاف نے گندم کا ریٹ 1300 سے بڑھا کر 1800 کیا جس سے آٹا بھی اسی حساب سے مہنگا ہوا لیکن کسان خوشحال ہوا اور اس نے گندم اگانا ترک نہیں کیا ،

    گنے کا ریٹ 130 تھا اب 250 تک کسان کو ملتا ہے۔۔۔ اسی حساب سے چینی مہنگی ہوئی

    ماضی کی حکومتوں نے زاتی مفادات کی خاطر ہمیشہ بھارت سے سبزیاں خریدنے کو ترجیح دی جو بظاہر تو سستی تھیں لیکن اس وجہ سے پاکستان کا کسان تباہی کے دہانے پر تھا ۔ نئے پاکستان نے فروری 2019 میں انڈیا سے سبزیوں کی امپورٹ ختم کی ،جس سے وقتی طور پر بہت مشکلات بھی آئ ایک سال سبزیوں کا بحران رہا لیکن اب تمام لوکل سبزیاں سستے نرخوں پر دستیاب ہیں

    ہم جانتے ہیں کہ اس وقت مہنگائی ہے اور عوام اس سے بہت پریشان ہیں اور یہی وجہ ہے کہ حکومت کی بے پناہ کامیابیوں کے باوجود حکومت کی مقبولیت میں بظاہر کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔ لیکن ہم مہنگائ کا زمہ دار حکومت کو ٹھہراتے اپنے گریبان میں جھانکنا بھول جاتے ہیں ۔

    وہ ملک مہنگائ کا شکار کیوں نا ہو جہاں گروسری اسٹور مالک اور کلرک سے افسر تک ہر ایک لوٹ مار میں مصروف ہو۔ ایسے بزنس مین حضرات بھی مہنگائ کا رونا روتے اور حکومت کو قصور وار ٹھہراتے نظر آتے ہیں جو وطن عزیز سے لاکھوں روپے کماتے ہیں لیکن ٹیکس کا ایک روپیہ ادا نہیں کرتے۔

    مہنگائ کی بڑی وجہ زخیرہ اندوز اور وہ عوام دشمن عناصر بھی ہیں جو اصل نرخ سے کئ گنا زیادہ قیمت پر اشیاء فروخت کرتے ہیں اور سوال کرنے پر عمران خان کو ووٹ دینے کا طعنہ دے کر معصوم عوام کا منہ بند کر دیتے ہیں

    مہنگائ کسی ایک کا نہیں بلکہ عوامی مسلہ ہے جس سے مجھ سمیت سبھی پریشان ہیں لیکن ہمارا یہ بات جاننا اور ماننا ضروری ہے کہ عمران خان اور نہ ہی پی ٹی آئی حکومت اس مہنگائی کے حق میں ہیں ۔ ایسا حکمران جس نے اس ملک کے لیے اس کی عوام کی بھلائ کیلیے 22 سال جدو جہد کی ہو اپنی پرآسائش زندگی ،آرام و سکون حتی کہ اپنی اولاد تک اس دھرتی کی خاطر چھوڑ دی ہو وہ کیوں چاہے گا کہ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو؟

    اس بات میں کوئ دو رائے نہیں ہے کہ اگر تحریک انصاف کو آئیندہ ہونے والے انتخابات میں فتح حاصل کرنی ہے تو اسے مہنگائ پر قابو پانا ہوگا اور عوامی مقاصد پر کام کرنا ہوگا ،جس کیلیے تحریک انصاف کافی حد تک جدو جہد کر بھی رہی ہے ،بہت سے ایسے منصوبے شروع کیئے گئے ہیں جس سے غریب کو ریلیف ملے جن میں ھیلتھ کارڈ ا اجراء ایک احسن قدم ہے جو اس سال کے اختتام تک سب کو مل جائے گا ۔اسکے علاوہ احساس پروگرام سے بھی غریب عوام کو کافی مدد ملی ہے ۔

    احساس پروگرام کا سروے مکمل ہونے والا ہے اس میں کروڑوں نئے خاندان آئیں گے 

    لیکن یہ بات بھی قابل غور ہے کہ عمران خان 35 سالوں کے بوسیدہ نظام کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور کرپٹ مافیا سادہ لوح عوام کو بھڑکا کر اپنے مزموم مقاصد کیلیے عوام کی پریشانیوں کو استعمال کر کے اس مرد مجاھد کو ناکام بنانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ ہم مہنگائ کا رونا تو روتے ہیں لیکن کوئی بھی ٹیکس ادا نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی رشوت کی کمائی چھوڑنے کو تیار ہے۔ مجھے آج بھی بھروسہ ہے کہ عمران خان اس بوسیدہ نظام کو ضرور بدل ڈالے گا اور پاکستان کا شمار بھی ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا لیکن یہ ایک صبر آزما مرحلہ ہے جس سے ہم سب نے مل کر نبٹنا ہے ،ہمیں مل کر مادر ملت کی جڑیں کھوکھلے کرنے والے شر پسندوں کا مقابلہ کرنا ہو گا کیونکہ جو لوگ حرام کھانے کے عادی ہو چکے ہیں وہ کبھی آسانی سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

    @TPW_U

  • پینٹا گان نےافغان طالبان کےلیے خطرے کی گھنٹی بجادی :فضائی حملوں کی دھمکی

    پینٹا گان نےافغان طالبان کےلیے خطرے کی گھنٹی بجادی :فضائی حملوں کی دھمکی

    واشنگٹن: پینٹا گان نےافغان طالبان کےلیے خطرے کی گھنٹی بجادی :فضائی حملوں کی دھمکی دے دی ،اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہےکہ افغانستان میں فضائی حملوں کے لیے طالبان کو بتانا ضروری نہیں۔

    واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں جان کربی نے کہا کہ طالبان سے فی الحال فضائی حدود سے متعلق بات کرنےکی ضرورت نہیں اور افغانستان میں فضائی حملوں کے لیے طالبان کو بتانا ضروری نہیں۔

    انہوں نے کہاکہ انسداد دہشتگردی کےخلاف کارروائیوں کے لیے تمام اہم حکام سے رابطہ ہے، دہشتگردی کےخلاف کارروائیوں میں آگے بھی کوئی رکاوٹ نہ ہونےکی توقع ہے۔

    جان کربی کا کہنا تھا کہ فضائی حملوں کے لیے استعمال ہونے والی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں اور فضائی حملوں میں معاون رابطوں کے لیے مخصوص اصولوں کی ضرورت نہیں۔

  • ارجنٹائن کےبعدعراق کاپاکستان سے 17JFتھنڈرطیارے       خریدنےکا فیصلہ:امریکہ کوپیٹ میں مروڑاٹھنےلگے

    ارجنٹائن کےبعدعراق کاپاکستان سے 17JFتھنڈرطیارے خریدنےکا فیصلہ:امریکہ کوپیٹ میں مروڑاٹھنےلگے

    لاہور :ارجنٹائن کے بعد عراق کا پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ:امریکہ کوپیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے ،اطلاعات کے مطابق ارجنٹائن کے بعد اب عراق نے بھی پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان نے اپنی دفاعی صنعت کے حوالے سے چند ہی روز میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عراق نے بھی پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کر لیا ہے، عراق پہلا عرب اسلامی ملک ہے جو پاکستان سے جنگی طیارے خریدے گا۔

    اس حوالے سے یہ بھی حقیقت سامنے آئی ہےکہ مسلم برادرملک عراق نے کافی عرصہ قبل پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 جنگی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا، اب اس حوالے سے سنجیدہ پیش رفت بھی ہوئی ہے۔

    عراق کی وزارت دفاع کے وفد نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس دورے کے دوران ہی جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری سے متعلق دفاعی معاہدے کے معاملات طے پائے۔ذرائع کے مطابق عراق بھی پاکستان سے 60 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم ادا کر کے 12 جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدے گا۔ یوں دفاعی صنعت کی بدولت پاکستان کو کھربوں روپے کا فائدہ حاصل ہوا ہے،

    ذرائع کے مطابق ارجنٹائن اور عراق کو جنگی طیاروں کی فروخت سے پاکستان کو سوا 2 کھرب روپے کا زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے۔ اس سے قبل ارجنٹائن نے بھی پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری کیلئے فنڈز مختص کر دیے تھے۔

    ارجنٹائن کی جانب سے پاکستان سے کل 12 بلاک 3 جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدے جائیں گے، اس مقصد کیلئے ارجنٹینا کی حکومت نے 66 کروڑ ڈالرز سے زائد کے فنڈز مختص کر دیے ہیں۔ ارجنٹائن کی پارلیمنٹ سے طیاروں کی خریداری کے فیصلے کی منظوری ملنے کے بعد طیاروں حاصل کرنے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا جائے گا۔ اس پیش رفت کو دفاعی ماہرین کی جانب سے پاکستان کی دفاعی صنعت کیلئے بہت بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

    ادھرباغی ٹی وی کواپنے ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ اس ڈیل کو ختم کروانے کےلیے سردھڑ کی بازی لگا رہا ہے اوریہ بھی کہا جارہاہےکہ امریکہ نے ارجنٹائن کو بڑی پیش کش کی ہے ، لیکن فی الحال ارجنٹائن ابھی تک تو ڈٹا ہوا ہے

    ارجنٹائن نے کئی ممالک کی جانب سے اپنے جنگی طیارے فراہم کرنے کی پیش کش کو مسترد کیا۔ امریکا، روس اور بھارت سمیت دیگر کچھ ممالک نے بھی اپنے جنگی طیارے فراہم کرنے کی پیش کش کی، تاہم ارجنٹائن نے پاکستان اور چین کی جانب سے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا

    یاد رہےکہ اس سے قبل پاکستان نے رواں سال مئی میں با ضابطہ طور پر 03 جے ایف-17 تھنڈر طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے بھی کیے تھے۔

  • حالات میں بہتری آنے لگی :سعودی حکومت کا پاکستانی طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان

    حالات میں بہتری آنے لگی :سعودی حکومت کا پاکستانی طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان

    ریاض :حالات میں بہتری آنے لگی :سعودی حکومت کا پاکستانی طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان ،اطلاعات کے مطبق سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے کہا کہ اسکالر شپ 75 فیصد پاکستان اور 25 فیصد سعودی عرب میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے ہے جس کے تحت سعودی عرب کی 25 جامعات میں پاکستانی طلبہ تعلیم حاصل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اسکالر شپ کے ذریعے پاکستانی طلبہ ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرسکیں گے، اسکالر شپ میں قانون، انجینئر، ایڈمنسٹریشن، معاشیات اور کمپیوٹر سائنس کے مضامین شامل ہیں۔

    بلال اکبر کا کہنا تھا کہ اسکالر شپ میں ہر سال طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہےگا جب کہ اس حوالے سے سعودی وزارت تعلیم کی شرائط پاکستانی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

    دوسری طرف ایسے طالب علم بھی سامنے آئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں زیرتعلیم وہ طالب علم جو کورونا کے دنوں میں پاکستان واپس آئے تھے اب ان کے باقی سمسٹرجو رہتے ہیں ان کو پورا کرنے کےلیے حکومت اپنا اثرورسوخ استعمال کرے اورپاکستانی طالب علموں‌کو سعودی تعلیمی اداروں میں تعلیم مکمل کرنے کےلیے بھیجے

  • مودی کوافغانستان میں شہریوں کے حقوق تونظرآتے ہیں مگربھارت میں اقلیتوں کے نہیں:شیخ رشید

    مودی کوافغانستان میں شہریوں کے حقوق تونظرآتے ہیں مگربھارت میں اقلیتوں کے نہیں:شیخ رشید

    اسلام آباد:مودی کوافغانستان میں شہریوں کے حقوق تونظرآتے ہیں مگربھارت میں اقلیتوں کے نہیں:،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مودی کی تقریر پر ردعمل جاری کردیا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی تقریرپر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’دنیا کے بڑے فارم پر مودی کی تقریر چھوٹی اور غیر معیاری تھی، ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ایک یونین کونسل کا لیڈر اقوامِ متحدہ سے خطاب کررہا تھا‘۔

    وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مودی نے اقوام متحدہ میں بھارتی کرونا ویکسین کی مارکیٹنگ کی ناکام کوشش کی۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ ’نریندر مودی کوافغانستان میں اقلیتوں کا درد تو نظر آتا ہے مگر بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے ظلم دکھائی نہیں دیتے، کبھی اقوام متحدہ پلیٹ فارم پرایسی غیرمعیاری، فرسودہ تقریرنہیں سنی‘۔

    یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی 76واں اجلاس جاری ہے، جس میں نریندر مودی نے تقریر کی اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی مستقل مندوب اور سفارت کار نے جنرل اسمبلی میں شواہد پیش کر کے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔

  • جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہرسڑک پر لیٹ کرسید علی گیلانی کی جبری تدفین کے خلاف لوگوں کا مظاہرہ

    جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہرسڑک پر لیٹ کرسید علی گیلانی کی جبری تدفین کے خلاف لوگوں کا مظاہرہ

    جنیوا:جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہرسڑک پر لیٹ کرسید علی گیلانی کی جبری تدفین کے خلاف لوگوں کا مظاہرہ ،اطلاعات کےمطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے صدر دفتر کے باہر قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی کی جبری تدفین کے خلاف بڑا احتجاج کیا گیا۔

    جنیوا میں اقوام متحدہ دفتر کے باہر شرکا نے کفن کے ساتھ لیٹ کر میت کی صورت میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مرحوم سید علی گیلانی کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ مظاہرین کے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ کشمیری نوجوانوں کا قتل روکنے اوراقوام عالم کو بیدار ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔

     

     

    اس میں مظاہرین نے بھارت کے کشمیر میں مظالم کے خلاف اور کشمیر کے آزادی کے حق میں بھر پور نعرے بازی کی۔

    احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی حالیہ دو رپورٹس نے بھارت کے ظالمانہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے پیدائشی اور جائز حق خوداردایت دلوانے کے لیے بھارت کو مجبور کرے۔

    اس موقع پر احتجاجی مظاہرین کاکہنا تھا کہ سید علی شاہ گیلانی کے معاملے پر اقوام متحدہ کو اس پر نوٹس لینا چاہیے اس ایشو پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ ہے۔

  • سینیٹر دلاور خان کے بیٹے اور بھائی کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

    سینیٹر دلاور خان کے بیٹے اور بھائی کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی دعوت پر سینیٹر دلاور خان کے بیٹے اور بھائی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے، عدنان خان اور اعظم خان کل شمولیت کا اعلان کریں گے، اعظم خان کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے تھا۔ذرائع کے مطابق سینیٹ میں آزاد گروپ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر دلاور خان کے بیٹے اور بھائی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے عدنان خان اور اعظم خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔
    عدنان خان گزشتہ انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے آزاد امیدوار تھا، سینیٹر دلاور خان کے بھائی اعظم خان کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے تھا، عدنان خان اور اعظم خان کل شمولیت کا اعلان کریں گے۔
    گزشتہ روز پیپلزپارٹی نے سندھ میں فنکشنل لیگ کی اہم سیاسی وکٹ گرائی، فنکشنل لیگ کے اکبر شاہ راشدی اور مہتاب اکبر راشدی نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، فنکشنل لیگ کے رہنماء اکبرشاہ راشدی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تصدیق کردی ہے، اکبر راشدی نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کے فیصلے پر پیرپگارا نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اس سے قبل مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے مظہرعباس اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رانا امجد علی بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔ چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران مظہر عباس اور رانا امجد علی نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ قبل ازیں رواں سال جون میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما سردار عزیز50 ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی بھی بڑی وکٹیں گرائی تھیں۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

  • عمران خان پہلے وزیراعظم جنہوں نے واقعی کشمیرکاز    کوعالمی سطح پربلند کیا اورمنوایا بھی:مشعل ملک

    عمران خان پہلے وزیراعظم جنہوں نے واقعی کشمیرکاز کوعالمی سطح پربلند کیا اورمنوایا بھی:مشعل ملک

    اسلام آباد :عمران خان پہلے پاکستانی وزیراعظم ہیں ، جنہوں نے واقعی کشمیرکازکوعالمی سطح پربلند کیا اورمنوایا بھی:مشعل ملک ،اطلاعات کے مطابق کشمیری رہنما اسیر کشمیر محمد یٰسین ملک کی اہلیہ مشعل ملک نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے پاکستانی وزیراعظم ہیں جنہوں نے واقعی عالمی سطح پرکشمیرکا مسئلہ اجاگرکیا ،

    ذرائع کے مطابق امن و ثقافت تنظیم کی چیئرپرسن مشعل حسین ملک نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کشمیر کاز کو عالمی سطح پر آواز بلند اور طاقت ور طریقے سے اٹھانے پر سراہا۔مشعل ملک جو کہ بھارتی جیل میں قید کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ ہیں ، نے کہا کہ وزیر اعظم خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) میں اس مسئلے کو موثر انداز میں اٹھایا۔

    مشعل ملک نے اس ضرورت پر زور دیا کہ دنیا کو بھی کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کرنی چاہیے اور کشمیر کو بھارتی فاشسٹ حکومت کی بدترین غلامی سے نجات دلانے کے لیے ٹھوس حل نکالنا چاہیے۔ہفتہ کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس لیے پاکستانی نوجوانوں کو ہندوتوا حکومت کی طرف میز بڑھانے کے لیے آگے آنا ہوگا ، اور غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں دہشت کا راج قائم کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ میں جموں و کشمیر میں تھی اور جانتی ہوں کہ کشمیری عوام کس قسم کے مظالم برداشت کر رہے ہیں۔مشعل نے مزید کہا کہ پاکستانی نوجوان کشمیری عوام کی آواز ہیں اور کسی بھی تحریک کی کامیابی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

    چیئرپرسن نے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ حل ہو چکا ہے اور اب دنیا کی توجہ کشمیر پر مرکوز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر سید علی گیلانی لوگوں کی بات سننے کے بعد خاموش رہتے تو پارلیمنٹ میں ان کے لیے قراردادیں منظور نہ ہوتیں۔

    اسی طرح مشعل نے کہا کہ اگر عمران خان 24 سال پہلے لوگوں کی بات سننے کے بعد جدوجہد ترک کر دیتے تو وہ آج پاکستان کے وزیر اعظم نہ ہوتے۔
    حریت رہنما نے مزید کہا کہ فاطمہ جناح پاکستانی خواتین کے لیے ایک مثال تھیں جو اپنے مخالفین کے سامنے ڈٹ گئیں۔

    لہذا ، انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم ریاست کے نظریاتی احساس کے لیے سودے بازی نہیں کرتے جو بھی ہو سکتا ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین کرنا ہوگا کہ کشمیر آزاد ہوسکتا ہے اور ہمیں دل سے یقین کرنا ہوگا کہ سبز ہلال کا جھنڈا جلد ہی کشمیر میں لہرائے گا ، کیونکہ ہم صرف اس خواب کو عملی شکل دے سکتے ہیں۔

    مشعل نے کہا ، "آپ کے پاس ایک مثال ہے کہ کس طرح دنیا کی سپر پاور کو آپ کے پڑوس میں مسلسل جدوجہد سے شکست ہوئی ، اس لیے وہ دن دور نہیں جب کشمیر ہندوستانی غلامی کی جڑیں توڑ دے گا۔”

    انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارتی حکومت کے 5 اگست کے بدنام زمانہ اقدام کے تناظر میں ، ہندوؤں کو کشمیر میں بڑی تعداد میں ایک بدنیتی پر مبنی منصوبے کے تحت دوبارہ آباد کیا جا رہا ہے جیسے کہ بھارت اس کے بعد ایک ریفرنڈم کرانے کا سوچ رہا ہے ، جو کہ تباہ کن ہوگا۔

    مشعل ملک نے مطالبہ کیا کہ پاکستان عالمی طاقتوں کو اقوام متحدہ کے متفقہ فارمولے اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جلد از جلد مسئلہ کشمیر کے حل کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے تاکہ بھارتی مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

  • کوئٹہ میں طلبا پرپولیس تشدد،احتجاج جاری:حکومت نے بڑا اعلان کردیا

    کوئٹہ میں طلبا پرپولیس تشدد،احتجاج جاری:حکومت نے بڑا اعلان کردیا

    کوئٹہ :طلبا پرپولیس تشدد،احتجاج جاری:حکومت نے بڑا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں طلباء کے احتجاج پر پولیس کی لاٹھی چارج، تشدد اور درجنوں طلبہ کی گرفتاریوں کے خلاف تربت پریس کلب کے باہرآج صبح 11 بجے بی ایس او اور بی ایس او پجار کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا ۔ سیاسی و سماجی کارکنان نے شرکت کی

    پاکستان میڈیکل کمیشن کے خلاف کوئٹہ میں دھرنے پر بیٹھے پرامن طلباء پر پولیس نے گزشتہ شب حملہ کرکہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور سو سے زائد طلباء کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جس کے ردعمل میں آج بھی کوئٹہ میں طلباء سراپا احتجاج ہیں اور ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    طلبہ کی گرفتاریوں، ان پر تشدد کے خلاف اور پی ایم سی کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے لیے اختیار کردہ پالیسیوں پر ملک کے مختلف مقامات پر طلبہ و طالبات نے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہوا کیا ہے۔

    پی ایم سی آن لائن ٹیسٹ سے متاثرہ طلبا پر کوئٹہ میں پولیس کا لاٹھی چارج، ہوائی فاٸرنگ اور درجنوں طلبا گرفتار۔ 300 طلباء پر ایف آئی آر درج، گرفتار طلباء تھانے میں بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں

     

     

    دوسری طرف بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیکل سٹوڈنٹس کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے لی گئی ہے۔

    صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق ’میڈیکل سٹوڈنٹس کی امتحانات سے متعلق شکایات، تحفظات کی بابت پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) حکام سے معاملہ اٹھا رہے ہیں۔‘

    معاملے سے متعلق کی گئی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’طلبہ و طالبات کے جائز مطالبات پی ایم سی تسلیم کر کے مسئلے کا حل نکالے۔

  • منڈی بہاؤالدین پولیس کی بڑی کارروائی. مشہور قاتل اور ڈکیت پولیس مقابلے میں پار کر دیا گیا

    منڈی بہاؤالدین پولیس کی بڑی کارروائی. مشہور قاتل اور ڈکیت پولیس مقابلے میں پار کر دیا گیا

    رپورٹ کاشف تنویر… گجرات میں پوليس مقابلہ بدنام زمانہ قاتل و ڈکیت عاطف نواز عرف عاطو ساہی پوليس مقابلہ میں پار۔تفصیلات کے مطابق چناب پل کے قریب مبینہ پوليس مقابلہ ہوا، جس میں 1 ڈاکو ہلاک ہو گیا اور اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے ہیں۔ڈاکو دریائے چناب کے کنارے واردات کی پلاننگ میں مصروف تھے،پولیس کے مطابق ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فاٸرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عاطف عرف عاطو ساہی کے نام سے ہوٸی ہے،جس کا تعلق منڈی بہاؤالدین کے علاقہ سے ہے، ڈاکو قتل،اقدام قتل،ڈکيتی،دوران ڈکيتی مزاحمت اور پوليس کانسٹيبل شہید کرنے کے 14 سے زائد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم تھا،ڈاکو ضلع منڈی بہاوالدین اور ضلع گجرات کے تھانوں کے مقدمات میں ملزم تھا،پوليس منڈی بہاؤالدین، CIA سٹاف منڈی بہاؤالدین اور ایلیٹ فورس نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے ریڈ کیا،تو ڈاکوؤں نے پوليس پارٹی پر اندھا دھند فاٸرنگ کردی،پولیس کے مطابق ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہوا ہے۔