Baaghi TV

Author: +9251

  • پانچ وقت کی نماز،مساجد کی صفائی کا حکم اوردرخت لگائیں:پاکستانی عدالت کاانوکھافیصلہ

    پانچ وقت کی نماز،مساجد کی صفائی کا حکم اوردرخت لگائیں:پاکستانی عدالت کاانوکھافیصلہ

    کندھ کوٹ :پانچ وقت کی نماز،مساجد کی صفائی کا حکم اوردرخت لگائیں:پاکستانی عدالت کاانوکھافیصلہ ،اطلاعات کے مطابق افغانستان نہیں بلکہ پاکستان کی ایک عدالت نے ایسا فیصلہ سنایا کہ سن کرہرکوئی حیران اورخوش بھی ہوگیا ،

    یہ فیصلہ کندھ کوٹ میں عدالت نے تین ماہ قبل بجلی کی تاروں میں الجھ کر تین بھینسوں کے مرنے کے کیس کا منفرد فیصلہ سنادیا۔

    کندھ کوٹ میں تین ماہ قبل بجلی کے گرے تاروں میں الجھ کر تین بھینسیں ہلاک ہوگئی تھیں جس پر اس کے مالک نے سیپکو اہل کاروں کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

    سول کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ایس ڈی او، لائن سپرنٹنڈنٹ اور لائن مین کو دو سال تک پانچ وقت نماز پڑھنے، 40 درخت لگانے، ہر جمعہ کو دو مساجد کی صفائی اور ہر ماہ 10 حدیثیں یاد کرنے کا حکم سنادیا۔ عدالت نے پولیس کو بھی حکم دیا کہ ہر ماہ سزایافتہ عملداروں کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

  • قومی چورسےمشورہ کیوں؟نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی   :شہبازشریف سےمشاورت کا”تُک”نہیں بنتا:فواد چوہدری

    قومی چورسےمشورہ کیوں؟نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی :شہبازشریف سےمشاورت کا”تُک”نہیں بنتا:فواد چوہدری

    جہلم: قومی چورسے کیسےمشورہ کیا جاسکتاہے!نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی شہبازشریف سے مشاورت کا "تُک” نہیں بنتا:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نیب کے ملزم ہیں، کیا ہم چورسے پوچھیں گے کہ آپ کا تفتیشی کون ہوگا؟ نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں کریں گے۔

    جہلم میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات نے الیکشن کمیشن کے نوٹسز پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کئی دفعہ اختلاف بھی ہوجاتے ہیں، الیکشن کمیشن کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے، الیکشن کمیشن کے ساتھ معاملات بہتر ہو جائیں گے۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے حوالے سے ہم حقائق سامنے لائے توانگلینڈ بورڈ پر دباؤبڑھا ہے، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے انگلش بورڈ پر ناراضگی کا اظہار کیا، یہ ڈپلومیسی کی کامیابی ہے۔ پاکستان کی خوش قسمتی ہے پاکستان کا وقاربلند کرنے والا ملک میں وزیراعظم ہے۔ نوازشریف، اشرف غنی پیسہ لیکربیرون ملک ہے، ایک دبئی ، دوسرا لندن میں بیٹھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ماضی میں کبھی کسی لیڈرنے اس طرح کشمیرکا مقدمہ نہیں لڑا، ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کے خلاف عالمی سازش شروع کردی گئی، نوازشریف جیسے سیاست دانوں کو اپنی ذات سے آگے کوئی چیز نظر نہیں آتی، نوازشریف اوراشرف غنی ایک جیسی زندگی گزاررہے ہیں کیونکہ عوام کا ان سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نیب کے ملزم ہیں، کیا ہم چورسے پوچھیں گے کہ آپ کا تفتیشی کون ہوگا؟ یہ طے ہے کہ نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں کریں گے۔

    اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عالمی لیڈرشپ اس وقت عمران خان کو دیکھ رہی ہے یہ ان کوجیلسی ہے۔ انہوں نے اگلے پانچ سال بھی ایسے روتے ہوئے گزارنے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی بکھر گئی ہے، ان کے پاس ٹکٹ لینے والے امیدوار نہیں، انہوں نے پانچ، پانچ کروڑ آفردی ہماری ٹکٹ پر الیکشن لڑیں، مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کا یہ آخری الیکشن ہوگا، عمران خان ایک مرتبہ پھر جیت کرحکومت بنائیں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نریندرا مودی کو للکارا اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا، کلبھوشن یادیو کو گرفتارکیا تو نوازشریف نے کہا کمنٹ نہیں کرونگا، وزیراعظم ہرمعاملے میں عوام کے دلوں کی ترجمانی کرتے ہیں۔ عمران خان کی صورت میں وفاق کوجوڑنے والا لیڈرسامنے آیا ہے۔

    میڈیا میں گفتگو کے دوران کا کہنا تھا کہ شمالی پنجاب کے سب سے بڑے روڈ پراجیکٹ کا وزیراعظم نومبرمیں افتتاح کرینگے، جہلم میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں پی ٹی آئی کے کلین سویپ کرنے پرعوام کومبارکباد دیتا ہوں۔

  • اب افغانستان کے انار مودی اوراس کے یار نہیں بلکہ پاکستانی کھائیں گے:فیصلہ بھی ہوگیا

    اب افغانستان کے انار مودی اوراس کے یار نہیں بلکہ پاکستانی کھائیں گے:فیصلہ بھی ہوگیا

    اسلام آباد:اب افغانستان کے انارمودی اوراس کے یار نہیں بلکہ پاکستانی کھائیں گے:فیصلہ بھی ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق اب افغانستان کے اناراب مودی اوراس کے یار نہیں بلکہ پاکستانی کھائیں گے:فیصلہ بھی ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے پھلوں کی درآمد پرسیلز ٹیکس ختم کردیا۔

    افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان نے سیلز ٹیکس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن ٹوئٹ کیا اور کہا کہ پاکستان افغانستان سےآنے والے سیب کے علاوہ کسی پھل پرٹیکس نہیں لے گا۔ان کا کہنا تھاکہ ٹیکس نہ لینے کا فیصلہ افغانستان کیلئے پاکستان کی مثبت خارجہ پالیسی کا مظہر ہے۔

    دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پھلوں کی درآمد پرسیلز ٹیکس ختم کردیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پھلوں کی درآمدات پرسیلز ٹیکس کو وزیر اعظم کی ہدایات پر ختم کیا گیا ہے۔

    یاد رہےکہ افغانستان میں اشرف غنی کے دور سے افغانستان کا انار،انگور، سیب اوردیگرپھل ، خشک میوہ جات پاکستان کی بجائے بھارت کی منڈیوں میں فروخت ہوتے رہےہیں ، جس کی وجہ سے پاکستان میں افغانی انارعام شہری کی دسترس سے باہر ہوگیا تھا

  • پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے ساتھ وفا کا اعلان کردیا:پاکستان کی ضرورت قراردیا

    پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے ساتھ وفا کا اعلان کردیا:پاکستان کی ضرورت قراردیا

    کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے ساتھ وفا کا اعلان کردیا:وقت کی ضرورت قراردیا ،اطلاعات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کے لیے وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ملک کی عزت اور احترام سب سے بڑھ کر ہے، انٹرنیشنل ٹیموں کولانےمیں وفاق کواپنی خدمات دینےکیلئے حاضر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کی بات ہو تو سیاست ایک طرف رکھتے ہیں، بلاول بھٹوبھی کہتےہیں ملک کے مفادکیلئے وزیراعظم کیساتھ کھڑے ہیں‘۔

    بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ’سندھ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ مارچ سے پہلے بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں، ہم نے اس حوالے سے اپنی تیاری شروع کردی ہے‘۔

    وفاقی حکومت کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ‘کراچی کے لیے اعلان کردہ 1100 ارب روپے صرف باتوں کی حد تک ہیں، صرف اعلانات نہیں ان پر عمل بھی ہوناچاہیے‘۔انہوں نے حلیم عادل شیخ کو دعا بھٹو سے شادی اور بیٹے کی پیدائش کی مبارک باد دیتے ہوئے شکوہ کیا کہ انہیں شادی کی بات چھپانی نہیں چاہیے تھی۔

  • حالات بہترہونے لگے:افغان ایئرلائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت ملنے پرافغان طالبان خوش

    حالات بہترہونے لگے:افغان ایئرلائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت ملنے پرافغان طالبان خوش

    اسلام آباد:حالات بہترہونے لگے:افغان ایئرلائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت ملنے پرافغان طالبان خوش ،اطلاعات کے مطابق افغان ایئرلائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی، کام ایئر ہفتے میں 3پروازیں اسلام آباد سے افغانستان کیلئے آپریٹ کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے افغان ایئرلائن کواسلام آبادایئرپورٹ سےآپریشن کی اجازت دے دی ، کام ایئر ہفتے میں 3پروازیں اسلام آباد سے افغانستان کیلئے آپریٹ کریں گی۔

    افغانستان کی وزارت شہری ہوابازی نےپاکستان کی سی اےاےکو خط لکھا تھا ، جس میں آریانااورکام ائیرکی پاکستان کیلئے شیڈول پروازوں کے لئے اجازت طلب کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرلائنزآریانا نے تاحال اپنا فلائٹ شیڈول سی اے اے کو فراہم نہیں کیا۔

    پروازوں کی اجازت دونوں ممالک کے ایم اویو کی بنیاد پرمانگی گئی، خط میں کہا گیا کہ امریکی فوجیوں نے انخلاکے وقت کابل ائیرپورٹ کی تنصیبات تباہ کردی تھیں ، قطر نے کابل ایئرپورٹ پر ہوابازی کی تکنیکی سہولت بحال کی ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں امریکی انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کو فعال کردیا گیا تھا اور کابل سے مزار شریف کے لیے پہلی پرواز نے اڑان بھری تھی ، سربراہ افغان سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ غیرملکی پروازیں شروع کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔

    بعد ازاں 9 ستمبر کو کابل ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا اعلان کیا گیا تھا، حکام نے کہا کہ کابل ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو رہا ہے، قطر ایئرویز کی ایک پرواز غیر ملکی مسافروں کو لے کر کابل سے روانہ ہوئی۔

  • پیپلزپارٹی کا وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان

    پیپلزپارٹی کا وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان

    ملک کی عزت اور احترام سب سے بڑھ کر ہے،انٹرنیشنل ٹیموں کولانےمیں وفاق کواپنی خدمات دینےکیلئے حاضر ہیں، پیپلزپارٹی کا ملکی مفادات کیلئے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کے لیے وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
    نجی ٹی کی کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ملک کی عزت اور احترام سب سے بڑھ کر ہے، انٹرنیشنل ٹیموں کولانےمیں وفاق کواپنی خدمات دینےکیلئے حاضر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کی بات ہو تو سیاست ایک طرف رکھتے ہیں، بلاول بھٹوبھی کہتےہیں ملک کے مفادکیلئے وزیراعظم کیساتھ کھڑے ہیں‘۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ’سندھ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ مارچ سے پہلے بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں، ہم نے اس حوالے سے اپنی تیاری شروع کردی ہے .
    وفاقی حکومت کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ‘کراچی کے لیے اعلان کردہ 1100 ارب روپے صرف باتوں کی حد تک ہیں، صرف اعلانات نہیں ان پر عمل بھی ہوناچاہیے‘۔انہوں نے حلیم عادل شیخ کو دعا بھٹو سے شادی اور بیٹے کی پیدائش کی مبارک باد دیتے ہوئے شکوہ کیا کہ انہیں شادی کی بات چھپانی نہیں چاہیے تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے لیے ‘1100 ارب روپے مالیت کے ایک تاریخی پیکج کا اعلان کیا تھا،جس میں وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں کا تعاون شامل ہونے کا کہا گیا تھا۔
    وزیر اعظم نے وزیر اعلی مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسمعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اس ترقیاتی پیکیج کی مدد سے کراچی کے مرکزی مسائل جیسے پانی، نالے، سیوریج کا نظام، ٹرانسپورٹ اور سالڈ ویسٹ کا حل ڈھونڈا جائے گا اور اس پر عمل در آمد کرانے کے لیے ‘پروونشل کوآرڈینشن امپلیمینٹشن کمیٹی (پی سی آئی سی) کے قیام کا بھی اعلان کیا۔واضح رہے کہ 2019ئ میں بھی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ کراچی میں 162 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا تھا جبکہ ستمبر کے آغاز میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی بتایا کہ صوبائی حکومت کراچی کے لیے 800 ارب روپے کا پیکج پیش کرے گی۔

  • پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری ہے، منظور حسین وسان

    پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری ہے، منظور حسین وسان

    وزیراعلی سندھ کے مشیربرائے زراعت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری ہے، حکومت دونوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ہفتہ کو جاری بیان میں منظور حسین وسان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
    زرعی سیکٹر ملک کی ریڑھ کی ہڈی تھا اسے موجودہ حکمرانوں نے تباہ کردیاہے۔
    انہوں نے کہاکہ عمران خان وزیراعظم بننے کہ بعد مہنگائی کے جِنِ کی پہچان سے جانے جاتے ہیں،جن صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہاں سب سے زیادہ غربت ہے، سندھ میں غربت دیگر صوبوں سے کم ہے۔مشیر زراعت نے کہاکہ عام آدمی کی زندگی کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، لوگوں کا کاروبار تباہ ہو رہا ہے، چھوٹی انڈسٹری،بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بند ہوگئی ہے۔منظور وسان نے کہاکہ گندم اورچینی سمیت دیگر اشیا درآمد کرنے سے مزید مہنگائی میں اضافہ ہوگا، وفاقی حکومت مافیاز کے خلاف ایکشن نہیں لے رہی ہے ۔

  • کراچی کی تاریخی غالب لائبریری زبوں حالی کا شکار

    کراچی کی تاریخی غالب لائبریری زبوں حالی کا شکار

    کراچی کے پوش علاقے ناظم آباد میں غالب کے صد سالہ یوم وفات پرکم وبیش پچاس سال قبل سن ۹۶ء میںغالب کی یادگار کے طور پر بنائی گئی غالب لائبریری آج اپنی حالت پر نوحہ کناں ہے۔فنڈز کی کمی کے باعث اس لائبریری کا نظم ونسق چلانا ہر گزرتے دن کے ساتھ مشکل ہوتاجارہاہے ۔ چیئرپرسن شعبہ اردو جامعہ کراچی اورادارہ یادگار غالب کی سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر تنظیم الفردوس کے مطابق ادارے کا یہ امتیاز ہے وہ نہ صرف مرزا غالب پر کی گئی تحقیقات بلکہ دیگر متعلقہ موضوعات پر بھی لکھی گئی تصانیف کو تواتر سے شائع کرتا رہاہے ،لیکن مالی وسائل کی شدید کمی کے باعث نئی کتابوں کی اشاعت کا یہ سلسلہ بھی مسلسل کچھوے کی چال سے آگے بڑھ رہاہے۔
    انھوں نے کہا کہ اس وقت ادارے کو صرف اکادمی ادبیات سے کچھ گرانٹ ملتی ہے ،جس سے لائبریری میںکام کرنے والے کچھ جزوقتی ملازمین کے مشاہرے اوریو ٹیلٹی بلز کی بہ مشکل ادائیگی ہوپاتی ہے ۔
    یہ فنڈز کی کمی اورحکومتی عدم توجہی کا شاخسانہ ہے کہ غالب لائبریری شام کوساڑھے چارسے ساڑھے سات بجے تک محض تین گھنٹوں کے لیے کھلتی ہے۔جبکہ ادارہ یادگار غالب سے وابستہ ارکان کی سالانہ معاونتی فیس آٹے میں نمک کا کام دیتی ہے۔پروفیسر تنظیم الفردوس نے یہ بات زور دے کر کہی کہ غالب لائبریری اورادارہ یادگار غالب کو اس وقت فنڈز کی شدید کمی کا سامنا ہے ۔ارباب اختیار اورمتعلقہ اداروں کو چاہیے کہ اس قومی ورثے کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

  • پاکستان نےجس حکمت عملی سےکوروناوباپرقابوپایا    :ایسادنیاکاکوئی بھی ملک نہ کرسکا:عالمی ادارہ صحت

    پاکستان نےجس حکمت عملی سےکوروناوباپرقابوپایا :ایسادنیاکاکوئی بھی ملک نہ کرسکا:عالمی ادارہ صحت

    اسلام آباد: جسطرح پاکستان نے جس حکمت عملی سے کورونا وبا پرقابوپایا:ایسا دنیا کا کوئی بھی ملک نہ کرسکا:اطلاعات کے مطابق پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ پلیتھاماہی پالا نے کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں اور ویکسی نیشن کے عمل کی تعریف کی ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پلیتھا ماہی پالانے کہا کہ ایسے ممالک ہیں جہاں دو فیصد آبادی کو ویکسین نہیں لگائی جاسکی لیکن پاکستان ویکسین لگانے میں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے اور پاکستان ایک روز میں 10 لاکھ ویکسین لگا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ویکسین لگانےکی مہم انتہائی تیز اور مؤثر ہے، پاکستان میں مکمل ویکسین شدہ افرادکی تعداد 20 فیصد سے زائد ہوچکی ہے جب کہ پاکستان میں جزوی ویکسی نیشن والوں کی تعداد 40 فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔

    پلیتھا ماہی پالا کا کہنا تھاکہ ایسے ممالک ہیں جہاں ویکسین زیادہ ہونے کے باوجود کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہے لیکن پاکستان میں احتیاطی تدابیر کے باعث ویکسین ہونے کے باوجود کیسز کم رہے جب کہ پاکستان میں این سی او سی نے بہترین کام کیا اور پاکستان میں کورونا ریسپانس میں بہترین کوآرڈینشن رہی،

    ڈبلیو ایچ او کے کنٹری سربراہ نے مزید کہا کہ کورونا کے باعث اموات کی شرح کم رہی جب کہ چوتھی لہر میں ویکسین کے باعث شرح اموات کم ہوئی، گزشتہ کئی روز سے ویکسی نیشن کے باعث کسی ہیلتھ ورکر کی موت نہیں ہوئی۔ڈبلیو ایچ او کے کنٹری سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کے باعث ڈیلٹا کیسز میں کمی آئی۔

  • جنرل اسمبلی میں عمران خان نے ناپسندیدہ عوامل پربحث کی:کپتان کوفارغ کیا جائے:مریم نواز

    جنرل اسمبلی میں عمران خان نے ناپسندیدہ عوامل پربحث کی:کپتان کوفارغ کیا جائے:مریم نواز

    اسلام آباد:جنرل اسمبلی میں عمران خان نے ناپسندیدہ عوامل پربحث کی:کپتان کوفارغ کیا جائے:تقریرلکھنے والے کو نہیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو انتہائی خراب انتخاب قرار دے دیا،

    مریم نواز نے جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کی تقریرپرسخت تنقید کرتےہوئے کہا کہ میرے وزیراعظم نے جوتقریرجنرل اسمبلی میں کی وہ ناپسندیدہ ہے، کیوں کہ وزیراعظم نے ایسے موضوعات کوچھیڑا جن کی ضرورت نہیں تھی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تقریر لکھنے والے کو نہیں عمران خان کو نکالیں،، عمران خان بہت خراب انتخاب ہے۔

    یاد رہےکہ جن عوامل پر مریم نواز نے سخت تنقید کی انہیں عوامل پر جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کی اور کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن کا دارومدار مسئلہ کشمیر کے حل میں ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے گھنائونے اقدامات جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہیں،

    وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی فوجی طاقت میں اضافہ، جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور غیر مستحکم کرنے والی روایتی صلاحیتوں کا حصول دونوں ممالک کے درمیان باہمی ڈیٹرنس کو سبوتاژ کر سکتا ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور جنگ کو روکا جائے،مناسب اسلامی رسوم کے ساتھ سیّد علی گیلانی کے جسد خاکی کی شہدا کے قبرستان میں تدفین کی اجازت دی جائے،

    وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتےہوئے کہاکہ پاکستان کے ساتھ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے سازگار ماحول بنانا بھارت کی ذمہ داری ہے ،غیر مستحکم، افراتفری کا شکار افغانستان ایک بار پھر بین الاقوامی دہشت گردوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن سکتا ہے ، موجودہ افغان حکومت کو مضبوط اور مستحکم کیا جائے، ترقی پذیر ممالک میں کرپٹ حکمران اشرافیہ کی لوٹ مار کی وجہ سے امیر اور غریب ممالک کے درمیان فرق خطرناک رفتار سے بڑھ رہا ہے،

    وزیراعظم نے اس موقع پر یہ بھی کہا تھا کہ اسلامو فوبیا میں اضافہ کو روکنے کے بارے میں عالمی مکالمے کا اہتمام کیا جائے، کوویڈ وبا، اقتصادی مندی اور موسمیاتی تبدیلی کے سہ جہتی بحران سے نبرد آزما ہونے کیلئے جامع حکمت عملی درکار ہے۔