Baaghi TV

Author: +9251

  • آصف علی زرداری نے ن لیگ کی ایک اوروکٹ گرادی:سینیٹرکے بیٹے پی پی میں اڑان کےلیے تیار

    آصف علی زرداری نے ن لیگ کی ایک اوروکٹ گرادی:سینیٹرکے بیٹے پی پی میں اڑان کےلیے تیار

    کراچی:آصف علی زرداری نے ن لیگ کی ایک اوروکٹ گرادی:سینیٹرکے بیٹے پی پی میں اڑان کےلیے تیار،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے زوال کا سلسلہ کچھ دن رکنے کےبعد اب پھرشروع ہوگیا ہے ، ن لیگ میں ٹوٹ پھوٹ جاری ہے اورتازہ واقعہ میں ن لیگ کے ایک اہم رکن سینیٹر دلاورخان کے بھائی اعظم خان اوربھتیجوں نے ن لیگ سے اظہارنفرت کرتےہوئے پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی دعوت پر سینیٹر دلاور خان کے بیٹے اور بھائی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے، عدنان خان اور اعظم خان کل شمولیت کا اعلان کریں گے، اعظم خان کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے تھا۔

    ذرائع کے مطابق سینیٹ میں آزاد گروپ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر دلاور خان کے بیٹے اور بھائی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے عدنان خان اور اعظم خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

    عدنان خان گزشتہ انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے آزاد امیدوار تھا، سینیٹر دلاور خان کے بھائی اعظم خان کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے تھا، عدنان خان اور اعظم خان کل شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    گزشتہ روز پیپلزپارٹی نے سندھ میں فنکشنل لیگ کی اہم سیاسی وکٹ گرائی، فنکشنل لیگ کے اکبر شاہ راشدی اور مہتاب اکبر راشدی نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، فنکشنل لیگ کے رہنماء اکبرشاہ راشدی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تصدیق کردی ہے، اکبر راشدی نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کے فیصلے پر پیرپگارا نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اس سے قبل مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے مظہرعباس اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رانا امجد علی بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔ چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران مظہر عباس اور رانا امجد علی نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

  • خان صاحب کتنے مافیےمارو گےہرگھر سے مافیا نکلےگا:ایم جی گاڑی کا بیوپاری :موت کی خریداری

    خان صاحب کتنے مافیےمارو گےہرگھر سے مافیا نکلےگا:ایم جی گاڑی کا بیوپاری :موت کی خریداری

    لاہور:خان صاحب کتنے مافیےمارو گےہرگھر سے مافیا نکلےگا:ایم جی گاڑی کی خریداری موت مل گئی مگرگاڑی نہیں،اطلاعات کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے کہ جس کو سننے کے بعد ہرآنکھ اشکبار ہوجاتی ہے

    یہ ویڈیو ایک بے بس بیٹے کی ہے ، یہ ویڈیو ایک بے گناہ مقتول کے بیٹے کی دکھ بھری کہانی ہے،

    یہ ویڈیو غوث گوندل کی ہے کہ جو چیخ چیخ کر کہہ رہےہیں کہ دنیا والوں آپ کس امید سے جی رہےہیں یہاں قوم سے وعدے کیے جاتے ہیں کہ پاکستان سے مافیاز کا خاتمہ کیا جائے گا لیکن کسی نے سچ کیا ہے ک”خان صاحب تم کتنے مافیے ماروگے ہرگھرسے مافیا نکلے گا”اورپھرواقعی ہی ایسے ہوا

    غوث گوندل بتاتے ہیں کہ پاکستان میں کچھ ایسے مافیاز بھی ہیں جوبڑے مقتدراداروں سے اپنا تعلق ظاہرکرکے لوگوں کویرغمال کرتے ہیں ، لوگوں کی عزتیں اچھالتے ہیں ، لوگوں کا مال لوٹتے ہیں ،

    غوث گوندل کہتے ہیں کہ ایک مافیا جاوید آفریدی بھی ہے جوایم جی موٹرز کا پاکستان میں سپلائیر ہے ، کنٹریکٹر ہے ، یہ مافیا جواپنے ساتھ پاکستان کے بڑے مقتدرادارے کی ہمدردیاں ظاہرکرکے لوگوں کوخوفزدہ کرکے ان کی جان لیتا ہے

    غوث گوندل کہتے ہیں کہ میرے والد محترم نے ایم جی گاڑی خریدنے کےلیے جاوید آفریدی کے مینجرکوایڈوانس رقم جمع کروائی اورپھرکئی ماہ تک انتظار کرتے رہے

    آج انہوں نےمیرے والد محترم کو فون کیا کہ آپ باقی پے منٹ کرکے گاڑی لےجائیں ، جب میرے والد محترم نے باقی پے منٹ کردی اورپھرگاڑی کا مطالبہ کیا تو پھر جاوید آفریدی کےمینجر نے کہا کہ کوئی گاڑی شاڑی نہیں ہے

    اس دوران اس جاوید آفریدی کے شوروم کے مینجر کی طرف سے سخت دھمکیوں کے بعد میرے والد صاحب شوروم سے واپس میری گاڑی میں آگئے اور واپس جانے لگے تو جاوید آفریدی کے کارخاص شوروم کے مینجر نے 15 ، 20 کے لگ بھگ مسلح لوگ بھیج کرمیرے والد کو گھر واپس لوٹنے نہ دیا

    غوث گوندل کہتے ہیں کہ اد دوران میرے والد صاحب نے کہاکہ آپ نے پیسے بھی لے لئیے اور گاڑی بھی نہیں دے لیکن پھر جانے بھی نہیں دے رہے ایسا کیوں کررہے ہو

    غوث گوندل کہتے ہیںکہ ان مسلح افراد نے میرے والد محترم کو وہاں زبردستی روکے رکھااس دوران خوف اورپریشانی سے میرے والد محترم کی طبعیت خراب ہونا شروع ہوگئی اور اس قدر زیادہ طبعیت خراب ہوگئی کہ ان کی سانس رکنے لگی

    غوث گوندل کہتے ہیں‌ کہ میرے والد محترم اورمیرے ڈرائیور نے منتیں کیں کہ طبعیت خراب ہورہی ہےہمیں جانیں دیں لیکن جاوید آفریدی کے مسلح گارڈ ز نے ہمیں جانے نہ دیا اوراس دوران میرے والد محترم اللہ کوپیارے ہوگئے

    غوث گوندل کہتے ہیں کہ دنیا بتائے کہ میں اپنے والد کا خون کہاں سے تلاش کروں ، کوئی ہے جواس موقع پران ظالم مافیاز سے پوچھے کہ تم کون ہوتے ہیں انتا زیادہ ظلم کرنے والے ، وہ کہتے ہیں کہ اس دوران 15 پرکال بھی کی لیکن مافیا اتنا طاقتور ہےکہ کوئی بھی میرے والد کی مدد کو نہ پہنچ سکا

    غوث گوندل نے اہل پاکستان سے درخواست کی ہےکہ میرے والد محترم توان ظالموں کے ظلم سے دنیا چھوڑ گئے مگرکیا باقی والد بھی ایسی ہی بے بسی سے دنیا سے جائیں گے ، وہ کہتے ہیں میں ایسے نہیں ہونےدوں گا ، میں کسی کے باپ کواس قدران مافیاز کے ہاتھوں رسوا نہیں ہونے دوں گا

    غوث گوندل کہتے ہیں کہ یہ وقت ہےکہ ہر نوجوان اپنے والد کی عزت کے لیے اپنے والد کی وقار کےلیے میدان میں اترے اوران مافیاز کوبے نقاب کرنےتک چین سے نہ بیٹھے ، وہ کہتے ہیں کہ یہ امتحان ہے حق اورسچ ،انصاف اورعدل کا ،

  • حکومتی منافقت پکڑی گئی…! سعد رضوی کسی صورت رہا نہیں ہوں گے. اہم حقائق سے پردہ اٹھ گیا…!

    حکومتی منافقت پکڑی گئی…! سعد رضوی کسی صورت رہا نہیں ہوں گے. اہم حقائق سے پردہ اٹھ گیا…!

    سینئیر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ حافظ سعد رضوی کی نظربندی ایک معمہ بن چکی ہے، ابھی تک یہ نہیں پتہ چل رہا کہ سعد رضوی کو کب تک نظربند رکھا جائے گا، اور ان پر الزامات کیا ہیں.!

    سعد رضوی کے وکیل برہان معظم ملک نے مبشر لقمان کو انٹرویوو دیتے ہوئے کہا کہ 16 اپریل 2021 کو سعد رضوی کو کالعدم کردیا گیا تھا، دہشت گردی کی شق لگاتے ہوئے سعد رضوی کو فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا تھا، کسی کو اس کا نوٹیفیکیشن نہیں دیا گیا تھا، سعد رضوی کے پہلے رہائی کے آرڈر کے بعد دوسرا آرڈر آجاتا ہے، پھر تیسرا آرڈر آجاتا ہے، پھر ہائی کورٹ میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا، اس ریفرنس میں بھی ذکر نہیں کیا گیا کہ سعد رضوی کو فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا ہے، ہائی کورٹ نے اس ریفرینس کو خارج کردیا تھا، ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا کہ جب تیسرا آرڈر پورا ہوجائے تو سعد رضوی کو رہا کردیا جائے، اس وقت وہ نوٹیفیکشن منظرعام پر لایا گیا جو 16 اپریل 2021 کو بنایا گیا تھا، پنجاب حکومت نے اس نوٹیفیکیشن کے تحت سعد رضوی کو دوبارہ نوے روز کیلئے نظربند کردیا تھا.

    برہان معظم نے مزید کہا کہ 21 جنوری 2021 کو سعد رضوی کو کالعدم کردیا گیا تھا، فروری میں سعد رضوی کے ساتھ معاہدہ کرلیا گیا تھا، دو ماہ کیلئے وقت بڑھوایا گیا تھا، اس کالعدم والے نوٹیفیکیشن کو ختم کردیا گیا تھا، یہ دہشت گردی کے قانون تھے جو دہشت گردوں پر لگائے جاتے ہیں، اس قانون کو ساسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا تھا، کیونکہ کالعدم کے نوٹیفیکیشن کو 21 جنوی 2021 کو نافذ کردیا تھا، پھر فروری میں واپس لے لیا گیا تھا، اس کے بعد 16 اپریل 2021 کو پھر اس نوٹیفیکیشن کو نافذ لعمل کردیا گیا تھا، وہ ابھی تک چل رہا ہے.

    برہان معظم کا مزید کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کو 15 اپریل 2021 کو کالعدم قرار دیا گیا تھا، کسی سیاسی پارٹی کو کالعدم کرنے کیلئے حکومت پہلے الیکش کمیشن کو ایک ریفرینس بھیجتی ہے، وہی ریفرنس فائلنگ کے پندرہ دن بعد سپریم کورٹ کو شنوائی کیلئے بھیجا جاتا ہے، پنجاب حکومت نے اس شنوائی سے بچنے کیلئے تحریک لبک کو سیاسی پارٹی کے طور پر کالعدم نہیں کیا ہے، تحریک لبیک اس وقت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعت ہے،

    برہان کا مزید کہنا ہے کہ میرے خیال میں یہ ایک ڈبل پالیسی ہے، ایک طرف کالعدم کیا ہوا ہے، دوسری طرف الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی ہے، حکومت پنجاب نے چیف الیکشن کمیشن کو ایک درخواست بھیجی تھی، چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ کے پاس پندرہ دن کا وقت تھا جو آپ نے ضائع کردیا ہے، اسلیے الیکشن کمیشن آپ کی کوئی مدد نہیں کرسکتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ حکومت کا سعد رضوی کو رہا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ہم نے ہائی کورٹ میں اس خفیہ ریفرنس کو چیلنج کیا ہوا ہے.

  • چین مخالف اتحاد”کواڈ”کے سربراہ کا اکٹھ:چین کوسخت پیغام

    چین مخالف اتحاد”کواڈ”کے سربراہ کا اکٹھ:چین کوسخت پیغام

    واشنگٹن :چین مخالف اتحاد”کواڈ”کے سربراہ کا اکٹھ:چین کوسخت پیغام ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ Quad، عالمی بھلائی کے لیے ایک طاقت ہے اور Quad رہنماﺅں کے لیے یہ تبادلۂ خیال، وسیع اور نتیجہ خیز رہا۔

    واشنگٹن میں منعقدہ Quad Summit میں اپنے افتتاحی بیان میں انھوں نے کہا کہ ِان چاروں ملکوں کی میٹنگ، 2004 کی سونامی کے بعد پہلی بار ہوئی ہے، جس کا مقصد، بھارت-بحرالکاہل خطے کی مدد کرنا ہے اور آج جب دنیا، کووڈ انیس وبا سے نمٹ رہی ہے، Quad ممالک، انسانیت کی بھلائی کے لیے ایک بار پھر یکجا ہوئے ہیں۔

    امریکی صدر جوبائڈن نے کہا کہ عالمی سپلائی میں اضافے کے مقصد سے، بھارت میں مزید ایک اَرب ویکسین تیار کرنے کے لیے امریکی اقدامات پر عمل درآمد جاری ہے۔

    وہائٹ ہاﺅس میں، وزیراعظم نریندر مودی، وزیراعظم موریسن اور وزیراعظم سُوگا کا، Quad کے لیے بالمشافہ میٹنگ میں خیر مقدم کرتے ہوئے جناب بائیڈن نے کہا کہ یہ گروپ، جمہوری شراکت داروں پر مشتمل ہے، جن کے نظریات، دنیا اور مستقبل کے لیے مشترک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گروپ، حالیہ دنوں کے بنیادی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے یکجا ہوا ہے۔

    آسٹریلیا کے وزیراعظم Scott Morrison نے کہا کہ Quad کا مقصد اِس بات کا مظاہرہ کرنا ہے کہ جمہوریتیں اِن چار ملکوں کی طرح، کیسے اپنے مقاصد پورے کر سکتی ہیں۔

    Quad Summit میں اپنے ابتدائی بیان میں جناب موریسن نے کہا کہ اِس وقت دنیا کا کوئی دوسرا حصہ ایسا نہیں ہے جو بھارت-بحرالکاہل سے زیادہ فعال ہو۔

    جاپان کے وزیراعظم سُوگا نے کہا کہ Quad ممالک اپنی مشترکہ اقدار کو فروغ دے رہے ہیں۔ انھوں نے اشارہ دیا کہ خواہ وہ Quadکے علاقائی معاملات ہوں یا کووڈ کا معاملہ ہو، اُس نے بہت سے معاملات سے نمٹا ہے۔ جناب سُوگا نے کہا کہ ابھی تک Quad نے، بڑے شعبوں میں مکمل تعاون کیا ہے۔

    اِس سے پہلے، وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جوبائڈن نے وہائٹ ہاﺅس میں Oval Office میں ملاقات کی تھی۔
    دونوں رہنماﺅں نے کووڈ انیس اور آب و ہوا میں تبدیلی کے لیے ایک نیا باب لکھنے اور بھارت-بحرالکاہل خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کہا۔

    جناب مودی نے کووڈ انیس کے چیلنجوں سے نمٹنے میں صدر بائڈن اور امریکہ کے رول کی ستائش کی۔ انھوں نے ایک بہتر دنیا کے لیے مضبوط اور متحرک بھارت-بحرالکاہل تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

    صدر بائڈن نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان، جمہوری اقدار اور عوام کی بہبود اور کنبوں کے رشتوں کے تئیں پابندی کی ذمہ داریاں مشترک ہیں۔

    صدر بائڈن نے کہا کہ دنیا کی نظریں مہاتما گاندھی کی دی ہوئی اقدار کی طرف ہیں، کیونکہ دنیا میں اگلے ہفتے اُن کا یوم پیدائش منایا جائے گا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ مہاتما گاندھی ہمیشہ، دنیا کے اعتماد کے بارے میں بات کرتے تھے اور اعتماد کے جذبات، بھارت اور امریکہ کو، دنیا کی بھلائی کے لیے آگے لےجانا ہے۔

    وفد کی سطح پر بات چیت میں، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس۔جے۔شنکر، قومی سکیورٹی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا بھی موجود تھے

  • میں نے ماہرہ کے بارے میں کچھ غلط نہیں کہا تھا، فردوس جمال

    میں نے ماہرہ کے بارے میں کچھ غلط نہیں کہا تھا، فردوس جمال

    حال ہی میں فردوس جمال نے ایک انٹرویو میں ایک بار پھر ماہرہ خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے کہا تھا کہ ماہرہ خان کو ہیروئن کا کردار کرنے کے بجائے کردار نگاری کرنی چاہیے کیونکہ جب ہم کسی ہیروئن کا تصور کرتے ہیں تو ہمارے دماغ میں ایک نو عمر لڑکی آتی ہے جو چنچل اور معصوم سی ہوتی ہے‘۔فردوس جمال نے کہا کہ ’میرا ماننا یہ ہے کہ ماہرہ خان ہیروئن کے معیار پر پورا نہیں اٴْترتیں ، اسی لئے اٴْنہیں اس کے علاوہ دوسرے کردار کا انتخاب کرنا چاہیے‘۔
    اٴْنہوں نے کہا کہ ’اور کردار سازی سے، میرا یہ مطلب نہیں کہ وہ کسی عمر رسیدہ ماں، دادی یا ساس کا کردار ادا کریں‘۔فردوس جمال نے کہا کہ ’وہ بیوی یا بہن کا کردار بھی ادا کر سکتی ہیں، بے شمار کردار دستیاب ہیں، وہ ایک سماجی کارکن بھی بن سکتی ہیں۔‘

  • 27 ستمبر سے کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی، اربن فلڈنگ کا خطرہ

    27 ستمبر سے کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی، اربن فلڈنگ کا خطرہ

    محکمہ موسمیات نے 27 ستمبر سے شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی ہے۔
    ماہرین موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے سمندری طوفان میں تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث وسطی بھارت اور گجرات کے بعد کراچی سمیت سندھ کے بیشتر جب کہ جنوبی پنجاب کے بعض اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
    محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق 27 ستمبر پیر کی رات سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ صوبہ سندھ میں داخل ہوں گی جو 02 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارش کا باعث بنیں گی۔ 28 ستمبر بروز منگل سے 02 اکتوبر تک میرپور خاص، تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، ٹھٹہ، بدین، کراچی، حیدر آباد، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، شہید بینظیر آباد، دادو،قلات، خضدار اور لسبیلہ میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
    28 ستمبر سے 30 ستمبر کے دوران سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، کوہلو، سبی، نصیر آباد، بارکھان، ژوب، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور بہاولپور میں بھی کہیں کہیں پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ تیز بارش کے باعث کراچی، ٹھٹہ، بدین اور حیدر آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے جب کہ قلات، خضدار اور لسبیلہ کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

  • پاکستان کےمسائل کا حل صرف اورصرف صدارتی نظام:چیف جسٹس آف پاکستان نے بینچ تشکیل دے دیا

    پاکستان کےمسائل کا حل صرف اورصرف صدارتی نظام:چیف جسٹس آف پاکستان نے بینچ تشکیل دے دیا

    اسلام آباد :پاکستان کےمسائل کا حل صرف اورصرف صدارتی نظام:چیف جسٹس آف پاکستان نے بینچ تشکیل دے دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں پارلیمانی نظام کے فیل ہونے اوراس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کےخلاف سخت ردعمل آناشروع ہوگیا ہے اور اس نظام سے جان چھڑانے کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک درخواست دائر ہوگئی ہے

    پاکستان میں پارلیمانی نظام سے جان چھڑانے اورصدارتی نظام کے نفاذ کے حوالے سے قصور کی ایک اہم شخصیت کی درخواست پر چیف جسٹس پاکستان نے صدارتی نظام کے نفاذ سے متعلق کیس کیلئے بینچ تشکیل دے دیا

    چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے ملک بھر میں صدارتی نظام کے نفاذسے متعلق کیس کیلئے بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 27 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بھی بینچ میں شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ احمد رضا قصوری سمیت چار افراد نے صدارتی نظام کے نفاذ سے متعلق درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

    ادھرذرائع کے مطابق عوام توصدارتی نظام کے حق میں ہیں لیکن چند سیاسی جماعتیں جن کے قائدین کوصدارتی نظام کی صورت میں اپنے کنٹرول اوراپنی سیاست کے ختم ہونے کا ڈر ہے وہ اس کی مخالفت کررہے ہیں‌

  • مقامی عدالت نے کورونا ویکسین نہ لگانے پر گرفتار شہریوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا

    مقامی عدالت نے کورونا ویکسین نہ لگانے پر گرفتار شہریوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا

    ) مقامی عدالت نے کورونا ویکسین نہ لگانے پر گرفتار شہریوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ہفتہ کو کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کورونا ویکسین نہ لگانے پر گرفتاری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
    ٹیپو سلطان پولیس نے 3 گرفتار شہریوں کو عدالت میں پیش کیا۔ گرفتار شہریوں میں عبدالواحد اور حکیم و دیگر شامل ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 63 کے تحت مقدمہ خارج کردیا۔ عدالت نے تینوں شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

  • حلیم عادل شیخ اور دعا بھٹو کے سر پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی

    حلیم عادل شیخ اور دعا بھٹو کے سر پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی

    سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ ،رکن سندھ اسمبلی طاہرہ دعا بھٹوکی طرف سے بچے کی ولادت پراپنی شادی ڈکلیئرکرنے کے معاملے پرپاکستان پیپلزپارٹی کی ایم این اے شاہدہ رحمانی نے سوال اٹھادیا ہے،ایم این اے شاہدہ رحمانی نے کہا کہ کیا اب حلیم عادل شیخ اورطاہرہ دعا بھٹو شادی چھپانے پرنااہل ہونگے یا الیکشن کمیشن کا قانون نثار کھوڑو کے لیے کچھ اور تھا اور حلیم عادل شیخ کے لیے کچھ اور ۔
    واضح رہے کہ 2018 کے انتخابات میں الیکشن ٹربیونل نے نثار کھوڑو کے کاغذات نامزدگی میں 3 کے بجائے 2 بیویاں اور 4 بچے ظاہر کیے تھے ۔ٹربیونل کے مطابق تیسری شادی، ایک بیٹی اور 166 ایکڑز اراضی چھپانے پر نثار کھوڑو کے کاغذات مسترد کیے گئے تھے۔
    دوسری جانب عدالت عظمی نے کاغذات نامزدگی میں تیسری بیوی اور اس سے جنم لینے والی بیٹی کو ظاہر نہ کرنے اور 166ایکڑ اراضی کو چھپانے کی پاداش میں عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نااہل قر ار دیئے جانے والے پی پی پی سندھ کے صدر و سابق اسپیکر سندھ اسمبلی، نثار کھوڑو کی نا اہلیت کے خلاف دائر کی گئی اپیل کی سماعت کے دوران اپیل کنندہ سے ان کی پہلی اور دوسری بیویوں کی جانب سے تیسری شادی کے لئے دیئے گئے اجازت نامے طلب کیے تھے۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دورکنی بینچ نے نثار کھوڑو کی اپیل کی سماعت کی تھی،نثارکھوڑو کے موکل کے مطابق انہوں نے 2007 میں زبانی کلامی طور پر تیسری شادی کی تھی اور 2017 میں تیسری بیوی کو زبانی کلامی طور پر ہی طلاق بھی دے دی تھی۔جس پر فاضل چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو ایسے ہوا کہ نماز بخشوانے آئے اور روزے گلے پڑ گئے۔
    انہوں نے کہا کہ قانون میں زبانی کلامی شادی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور فاضل وکیل سے استفسار کیا تھا کہ کیا نثار کھوڑو نے تیسری شادی کرتے وقت پہلی بیویوں سے اجازت لی تھی اگر اجازت نہیں لی اور شادی رجسٹرڈ نہیں کروائی تو انکے خلاف مقدمہ درج ہوسکتا ہے، شادی رجسٹرڈنہ کروانا بھی پاکستانی قانون کے تحت جرم ہے اس طرح تیسری شادی چھپانے پر نااہلی کا فیصلہ برقراررکھا تھا اورنثار کھوڑو کو نااہل قرار دیتے ہوئے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کر دی تھی .

  • یہ گھٹیا حرکت تھی:انگلش کرکٹ بورڈ اب بزدلانہ خاموشی توڑ دے ورنہ بہت کچھ ٹوٹ جائے گا:مائیکل ایتھرٹن

    یہ گھٹیا حرکت تھی:انگلش کرکٹ بورڈ اب بزدلانہ خاموشی توڑ دے ورنہ بہت کچھ ٹوٹ جائے گا:مائیکل ایتھرٹن

    لندن یہ گھٹیا حرکت تھی:انگلش کرکٹ بورڈ اب بزدلانہ خاموشی توڑ دے ورنہ بہت کچھ ٹوٹ جائے گا،اطلاعات کے مطابق انگلش کرکٹ
    ٹیم کے سابق سابق کرکٹراورکمنٹیٹر مائیکل ایتھرٹن نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی خاموشی کوبہت بزدلانہ حرکت قرار دیا ہے ۔

    مائیکل ایتھرٹن کہتے ہیں کہ ابھی بھی وقت ہےکہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کےخلاف لابنگ کرنے والوں کوسامنے لے کرآ جائے ورنہ اگردیر ہوگئی توپھر کل کو یہ عناصر اور ان کا یہ انداز انگلینڈ کرکٹ بورڈ کوتباہ کرکے رکھ دے گا

    پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے حوالے سے دی ٹائمز کے اپنے کالم میں مائیکل ایتھرٹن نے انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ایان واٹمور کو سنجیدہ ردعمل نہ دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مائیکل ایتھرٹن کا کہنا تھا کہ انگلش کرکٹ بورڈ یہ فرض کرتا ہے وہ ایک انتہائی کمزور بیان دے کر اس کے پیچھے چھپ سکتا ہے،

    مائیکل ایتھرٹن کہتےہیں کہ انگلینڈ کووقت یاد رکھنا چاہیے جب پاکستانی کرکٹرز جنہوں نے گذشتہ موسم گرما میں یہاں بائیو سیکور ببل میں 2 ماہ گزارے تاکہ انگلش کرکٹ کو مالی تباہی سے بچایا جا سکے ، پاکستان کرکٹ حکام جنہوں نے کرکٹ کو ملک میں واپس لانے کے لیے بہت کچھ کیا اور سپورٹرز اس سے بہتر سلوک کے مستحق ہیں، پاکستان کرکٹ بھی اس سے بہتر کی مستحق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بالخصوص پاکستان کی جلاوطنی میں کرکٹ کھیلنے کی حالیہ تاریخ کو دیکھتے ہوئے دورے سے پیھے ہٹنا سنجیدہ بات ہے اور اس پر رد عمل بھی سنجیدہ آنا چاہیئے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ای سی بی چاہتا ہے کہ کہانی غائب ہو جائے لیکن صرف ایک چیز جو غائب ہوئی ہے وہ اس کا چیئرمین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منسوخی کے اعلان کے بعد سے واٹمور 5 دن سے خاموش ہے حالانکہ کے پاکستان کا منسوخ کردہ دورہ بھی صرف 4 دن کا تھا۔
    مائیکل ایتھرٹن نے یہ بھی کہا کہ دورہ انگلینڈ سے قبل انگلش پلیئر پارٹنرشپ (ٹی ای پی پی) کا کھلاڑیوں سے مشورہ نہ لینے کا بیان پاکستانی شائقین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ میں کرکٹ کے حامی جاننے کے مستحق ہیں کہ دورے کو کیوں منسوخ کیا گیا؟ ۔