Baaghi TV

Author: +9251

  • اسٹیٹ بینک کے اہم فیصلے:کارفنانس کےلیے بینکوں سے قرضہ لینے والوں کیلئےشرائط:تصدیق ہوگئی

    اسٹیٹ بینک کے اہم فیصلے:کارفنانس کےلیے بینکوں سے قرضہ لینے والوں کیلئےشرائط:تصدیق ہوگئی

    اسلام آباد: اسٹیٹ بینک کے اہم فیصلے:کارفنانس کےلیے بینکوں سے قرضہ لینے والوں کیلئےشرائط لاگو،اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بینکوں سے قرضہ لینے والوں سے متعلق اہم فیصلے کر لیے۔

    ذرائع کے مطابق پرسنل لون واپسی کی زیادہ سے زیادہ مدت 5 سال سے کم کر کے 4 سال جب کہ آٹو فنانس کی مدت 7 سال سے کم کر کے 5 سال کر دی گئی ہے۔

    آٹو فنانس کے لیے کم ازکم ڈاون پیمنٹ 15 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد جب کہ ایک فرد کے لیے آٹو فنانس کی حد 30 لاکھ مقرر کر دی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بنک کے مطابق مقامی طور پر تیارکردہ 1000 سی سی کی گاڑیوں پر ان ضوابط کا اطلاق نہیں ہو گا جب کہ مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں پر بھی ان ضوابط کا اطلاق نہیں ہو گا۔

    اس کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے روشن اپنی کار اسکیم پر بھی نئے ضوابط لاگو نہیں ہوں گے۔اسٹیٹ بنک کے مطابق نئے ضوابط کا مقصد درآمدات میں کمی لا کر بیلنس آف پیمنٹس کو بہتر بنانا ہے۔

  • مودی کی  امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات کی

    مودی کی امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات کی

    واشنگٹن ڈی سی :مودی کی امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات کی،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس سے کل رات واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے اپنی پہلی بالمشافہ میٹنگ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس دوران مودی اور کملا ہیرس نے کووڈ19کی صورتحال اور عالمی وبا کو قابو میں رکھنے کی جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم نے اس دور میں امریکی حمایت کی ستائش کی۔ امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے ٹیکہ کاری مہم کے لئے بھارت کی تعریف کی۔ دونوں رہنماوں نے بات چیت کے دوران افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران ایک کھلے و آزاد اور سب کی شمولیت والے ہند بحرالکاہل خطے کی ضرورت کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

    دونوں لیڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بھارت- امریکہ اور Quad کو سپلائی چین اور نئی ٹیکنالوجی میں شراکت داری کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔دونوں نے مستقبل کے اشتراک نیز خلائی تعاون ، انفارمیشن ٹیکنالوجی خصوصاً ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے شعبے میں تعاون کرنے کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔

    مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صدر بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کی قیادت میں بھارت امریکہ تعلقات مستقبل میں مزید بہتر ہوں گے۔

  • مودی آج میرے خاص مہمان ہوں گے:جوبائیڈن نے پاکستانیوں کوطنز کردی

    مودی آج میرے خاص مہمان ہوں گے:جوبائیڈن نے پاکستانیوں کوطنز کردی

    واشنگٹن :مودی آج میرے خاص مہمان ہوں گے:جوبائیڈن نے پاکستانیوں کوطنز کردی ،اطلاعاعت کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان کوطنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم مودی آج وہائٹ ہاوس میں میرے خاص مہمان ہوں گے اور میرے ساتھ ساتھ باہمی میٹنگ کریں گے اور کواڈ سربراہ میٹنگ میں شرکت کریں گے

    اس حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن نے سپیشل ایک ٹویٹ بھی کی ہے جس میں کہا ہےکہ امریکہ اوربھارت جو کہ دو فطری دوست ہیں اوران کے درمیان گہرے سفارتی ،فوجی اورتجارتی رشتے قائم ہیں

    بائیڈن نے کہا کہ مجھے بہت زیادہ خوشی ہورہی ہےکہ جنوبی ایشیا میں امریکہ کا اتحادی وفادار اورامریکی مخالف ملکوں کے سامنے آہنی دیوار بننے والا بھارت امریکہ کا بہت سے معاملات میں ساجھے دار ہے

     

     

    ادھر اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی آج وہائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریںگے اور Quad سربراہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

    20 جنوری کو جناب بائیڈن کے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے دونوں رہنماﺅں کے درمیان یہ پہلی بالمشافہ ملاقات ہوگی۔ صدر بائیڈن Quad رہنماﺅں کی ایسی پہلی سربراہ میٹنگ کی میزبانی بھی کریںگے، جس میں یہ لیڈر میٹنگ کے مقام پر موجود رہ کر اِس میں شریک ہوں گے۔ اِس سربراہ میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی، آسٹریلیا کے وزیر اعظم Scott Morrison اور جاپان کے وزیر اعظم Yoshihide Suga شرکت کریں گے۔

    جناب مودی کَل اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کے ساتھ امریکہ کا اپنا دورہ مکمل کریں گے، جس میں اہم عالمی چیلنجوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اِس میں کووڈ19- عالمی وبا، دہشت گردی سے نمٹنے کی ضرورت، آب و ہوا کی تبدیلی اور دیگر اہم اُمور شامل ہیں۔
    کووڈ19- عالمی وبا شروع ہونے کے بعد سے پڑوس کے ملکوں سے آگے وزیر اعظم کا یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے۔ جناب مودی کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی گیا ہوا ہے جو قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوبھال، خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا اور اعلیٰ اہلکاروں پر مشتمل ہے۔

  • سندھ نے سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    راولپنڈی :سندھ نے سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ،اطلاعات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ نے سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    راولپنڈی میں کھیلے جارہے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جمعے کے روز پہلا میچ سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان کھیلا گیا۔سندھ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میچ میں سدرن پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 175 رنز بنائے۔

    سدرن پنجاب کی جانب سے عامر یامین 43 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ ذیشان اشرف نے 34 اور زین عباس نے 25 رنز بنائے۔

    سندھ کی جانب سے محمد حسنین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ انور علی، رومان رئیس، زاہد محمود اور شاہنواز دھانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    176 رنز کے تعاقب میں سندھ کی 2 وکٹیں 33 رنز پر گر گئیں، شرجیل خان اور شان مسعود 10،10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد خرم منظور نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    138رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد انور علی نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 9 گیندوں پر دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 29 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ دانش عزیز بھی 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور یوں سندھ کی ٹیم نے ہدف چار گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔

  • خاران میں خفیہ معلومات پر آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

    خاران میں خفیہ معلومات پر آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ:خاران میں خفیہ معلومات پر آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے دشمنوں کی طرف سے دہشت گردی کی کارروائیوں کےلیے بھیجے گئے دہشت گرد بالآخراپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں ، آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرکے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فرنٹیر کور (ایف سی) بلوچستان نے خاران کے قریب دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا، یہ آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اسی دوران ایف سی جوانوں کی جانب سےعلاقے کا محاصرہ کیا جس کے باعث دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان کی جانب سے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو کمانڈروں سمیت 6 دہشتگرد مارے گئے جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کمانڈر گل میر، کلیم اللہ بولانی شامل ہیں۔

  • پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی دعا بھٹو سے دوسری شادی منظر عام پر آ گئی

    پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی دعا بھٹو سے دوسری شادی منظر عام پر آ گئی

    پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی دعا بھٹو سے دوسری شادی منظر عام پر ا گئی۔ تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے نوزائیدہ بیٹے کے ہمراہ تصویر شئیر کی اور اپنی شادی ڈکلئیر کر دی۔ دعا بھٹو کی جانب سے جاری تصویر میں ان کے نوزائیدہ بیٹے کو بھی ان کے ہاتھوں میں دیکھا جا رہا ہے جبکہ اس تصویر میں ان کے بیٹے کا نام بھی موجود ہے۔
    دعا بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ”کامل حلیم شیخ” رکھا۔ دعا بھٹو اس تصویر میں انتہائی خوش نظر آئیں جبکہ حلیم عادل شیخ نے بھی دعا بھٹو سے اپنی شادی کی تصدیق کر دی۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شادی اب منظر عام پر آئی کوئی غلط کام نہیں کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے دعا بھٹو سے شادی الیکشن کے بعد کی۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کی دعا بھٹو سے یہ دوسری شادی ہے۔

  • سندھ ٹیچرز بھرتی ٹیسٹ ایک لاکھ 60 ہزار امیدواروں میں سے صرف 1300 پاس

    سندھ ٹیچرز بھرتی ٹیسٹ ایک لاکھ 60 ہزار امیدواروں میں سے صرف 1300 پاس

    سندھ بھر میں جونئیر اسکول ٹیچرز کی بھرتی کے لئے ہونے والے ٹیسٹ کے حیران کن نتائج سامنے آگئے۔

    زرائع محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق آئی بی اے سکھر نے سندھ میں جونئر اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کے لئے ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج جاری کردیے ہیں، جس کے انتہائی حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں۔

    نتائج میں بتایا گیا ہے کہ سندھ بھر سے ایک فیصد امیدوار بھی ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے ہیں، صرف 0.78 فیصد امیدوار ٹیسٹ پاس کرسکے ہیں، کراچی سمیت صوبے بھر سے لئے گئے ٹیسٹ میں ایک لاکھ 60 ہزار امیدواروں نے شرکت کی تھی۔
    جس میں سے صرف 1300 امیدوار ٹیسٹ میں کامیاب ہوئے ہیں، ممکنہ طور پر پاسنگ نمبروں پر غور کرکے اسے کم کیا جاسکتا ہے، گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں جونئیر اسکول ٹیچرز کے ٹیسٹ کے نتائج کے حوالے سے ممبران کو آگاہ کیا گیا تھا۔

  • گورنمنٹ گرلز ہائی سکول و گورنمنٹ بواٸز مڈل سکول کے طلباء و طالبات کو چھٹی کے وقت ناجاٸز تجاوزات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا

    گورنمنٹ گرلز ہائی سکول و گورنمنٹ بواٸز مڈل سکول کے طلباء و طالبات کو چھٹی کے وقت ناجاٸز تجاوزات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا

    لڈن
    گورنمنٹ گرلز ہائی سکول و گورنمنٹ بواٸز مڈل سکول کے طلباء و طالبات کو چھٹی کے وقت ناجاٸز تجاوزات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا،سیکیورٹی کے خدشات،تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لڈن و گورنمنٹ بواٸز مڈل سکول لڈن کے اردگرد تجاوزات کی بھرمار ہے،جس کی وجہ سکول کے اوقات میں بازار سے گزرنا مشکل ہو جاتا ہے،خاص طور پر چھٹی کے وقت والدین بچوں کو سکول سے لینے آتے ہیں تو جگہ تھوڑی تنگ ہونے کی بناء پر انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے-

    جبکہ رہی سہی کسرریڑی بان و خوانچہ فروشوں اور دوکانداوں نے اپنے کاونٹر آگے کر دیے ہیں،جس کی وجہ سے وہاں سے گزرنا محال ہوگیا ہے،جس پر سیکیورٹی خدشات بھی بڑھ گئے ہیں،جس پر طلباء وطالبات اور والدین محمداشرف،ثناءاللہ ،محمدامجد ،عظیم،شاہ محمد نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے ڈی سی او وہاڑی سے ناجاٸز تجاوزات کوفورا” ہٹوانے کی اپیل کی ہے۔

    طیب اشرف نمائندہ باغی ٹی وی
    لڈن تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی*

  • دھوکہ دہی اور شناخت کی چوری  سے کورونا سرٹیفیکٹ حاصل کرنے والا سرٹیفائیڈ قومی چور:نادرا

    دھوکہ دہی اور شناخت کی چوری سے کورونا سرٹیفیکٹ حاصل کرنے والا سرٹیفائیڈ قومی چور:نادرا

    اسلام آباد: دھوکہ دہی اور شناخت کی چوری سے کورونا سرٹیفیکٹ حاصل کرنے والا سرٹیفائیڈ قومی چور:اطلاعات کے مطابق نادرا اپنے نِمز سسٹم کے ذریعے کووڈ ویکسنیشن پروگرام کےلئے ⁦‪این سی او سی کو تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے۔جس میں ⁦‪این سی او سی کے لئے رجسٹریشن سافٹ ویئر Module تیار کیاجو ملک بھر میں ویکسینیشن سینٹر پر ضلعی ہیلتھ آفسرکے زیرنگرانی نصب کر کے ان کے حوالے کیا گیا۔

    سینٹرز پر ویکسینیشن عمل یا ڈیٹا رجسٹریشن سے ⁦‪نادرا کا کوئی تعلق نہیں جبکہ ہیلتھ ورکرز مستعدی سےکووڈ ویکسینیشن ڈیٹا کااندراج کر رہے ہیں۔چند کالی بھیڑیں ان کی شاندار خدمات کو نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔ ذمہ دار شہری ہونےکا ثبوت دیں اور غلط اندراج یا جعلسازی سےگریز کریں۔

    سینٹرز پر ویکسینیشن عمل یا ڈیٹا رجسٹریشن سے ⁦‪نادرا کا کوئی تعلق نہیں جبکہ ہیلتھ ورکرز مستعدی سےکووڈ ویکسینیشن ڈیٹا کااندراج کر رہے ہیں۔چند کالی بھیڑیں ان کی شاندار خدمات کو نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔ ذمہ دار شہری ہونےکا ثبوت دیں اور غلط اندراج یا جعلسازی سےگریز کریں۔

    یاد رکھیں! شناخت کی چوری اور شناخت کی دھوکہ دہی ایک جرم ہے جس پر پاکستانی قانون کے تحت تین سال قید/ یا پچاس لاکھ روپے تک جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے۔ ذمہ دار شہری بنیں، شناخت کی چوری کی اطلاع قانون نافذکرنے والے اداروں کو دیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ  :خطے اورعالمی حالات پربریفنگ

    وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ :خطے اورعالمی حالات پربریفنگ

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ:خطے اورعالمی حالات پربریفنگ ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، دورے کے دوران تینوں مسلح افواج کے سربراہ بھی ہمراہ تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، دورے کے دوران چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

     

     

    پاکستانیوں کے کپتان وزیراعظم عمران خان کا انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکاء کا استقبال کیا۔

    آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اجلاس میں قومی اور عسکری قیادت کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے کے در پیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کو در پیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

    اس سے قبل امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان میں بحران ختم کرنے کے لیے امریکا بھی کردار ادا کرسکتا ہے، پاکستان اور امریکا کو افغانستان سے دہشتگردی کو روکنے کی ضرورت ہے، افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ انخلا کے عمل کے دوران امریکا اور طالبان کے درمیان براہ راست تعاون تھا، دوحہ امن عمل کے دوران امریکا نے طالبان کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ قائم کیا، طالبان امن کے لیے امریکا کے پارٹنر بن سکتے ہیں، امریکا نے افغانستان سے اپنی مرضی سے انخلا کیا ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ انخلا سے عالمی سطح پر امریکی ساکھ کو فرق پڑے گا البتہ کابل سےافرا تفری کی صورتحال میں انخلا سے امریکا پرمنفی اثرات ہوسکتے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا بھی افغانستان کی بحالی اور تعمیر نو میں مثبت کردار ادا کرسکتاہے، امریکا افغانستان میں نئی حکومت سے مل کرمشترکہ مفادات اور خطےکے استحکام کو فروغ دے سکتا ہے، امریکا اور خطے کی تمام بڑی طاقتوں کے درمیان تعاون ہی تباہی سے بچنے کا واحد راستہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کورونا اور سابقہ حکومتوں کی ناکامیوں کی وجہ سے افغانستان کو انسانی بحران کا سامنا ہے، چین افغانستان کو معاشی مدد فراہم کرتا ہے تو افغان اسے قبول کر لیں گے جب کہ طالبان نے سی پیک میں شامل ہونے اور چین سے تعلقات قائم کرنے کے امکانات کا خیر مقدم کیا۔ پاکستان کے خلاف کالعدم ٹی ٹی پی ہزاروں دہشتگرد حملوں کی ذمے دار ہے۔