Baaghi TV

Author: +9251

  • سی اے اے کی زمین کی منتقلی،تحقیقات کیلئے 5 افسران کی طلبی

    سی اے اے کی زمین کی منتقلی،تحقیقات کیلئے 5 افسران کی طلبی

    جناح انٹرنیشل ایئر پورٹ کے قریب سول ایوی ایشن اتھارٹی کی زیر ملکیت دو ایکڑ سے زائد اراضی کی مبینہ منتقلی کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اراضی منتقلی کی تحقیقات کیلئے 5 سی اے اے افسران کو آج طلب کرلیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج طلب کیے گئے 5 افسران سمیت11 افسران کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ بیانات کے لئے 7 سے 9 ستمبر کے درمیان طلب کیا گیا تھا۔

    مذکورہ 5افسران مقررہ تاریخ پر بیان ریکارڈ کرانے ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے تھے، پیش نہ ہونے والوں میں سید محمد علی، ناصر شیخ، کاشف علی ہاشمی، حنیف اورکزئی اور زرین گل شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ ایف آئی اے میں جاری انکوائری کا معاملہ سال2001 میں دو ایکڑ سے زائد اراضی کی مبینہ منتقلی سے متعلق ہے۔

    سرکاری اراضی کی مبینہ منتقلی تحقیقات میں طلب کئے جانے والوں میں ریٹائرڈ افسران سمیت حالیہ اعلیٰ عہدوں پر تعینات افسران بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق طلب کیے جانے والے افسران اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، کمرشل اور سی اے اے ہیڈکوارٹرز سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

  • عمرشریف کی امریکا منتقلی ، ایئرایمبولینس 26 ستمبرکی رات کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ کرے گی

    عمرشریف کی امریکا منتقلی ، ایئرایمبولینس 26 ستمبرکی رات کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ کرے گی

    معروف کامیڈین عمرشریف کی امریکا منتقلی کیلیے ایئرایمبولینس26ستمبرکی رات کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین عمرشریف کی علاج کیلئے بیرون ملک منتقلی کے معاملے پر سول ایوی ایشن نے ایئرایمبولینس کو ایئر پورٹ پرلینڈنگ کی اجازت دے دی۔

    اس حوالے سے سی اےاے کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایئر ایمبولینس 26ستمبرکی رات 11بجےکراچی ایئرپورٹ لینڈکرے گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ ایئر ایمبولینس جرمنی سےکراچی پہنچےگی ، جس میں کپتان کے ہمراہ 5 کریو کا عملہ بھی پاکستان آئے گا۔

    یاد رہے دو روز قبل معروف کامیڈین عمر شریف کی بیرون ملک علاج کیلئے روانگی کے معاملے پر ایئرایمبولینس کے لیے رقم امریکی بینک کو منتقل کی گئی تھی۔

    خیال رہے عمرشریف کی بیرون ملک منتقلی کیلئے امریکا کی ایئرایمبولینس نامی کمپنی کی خدمات حاصل کی جارہی ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے عمر شریف کےعلاج کیلئے4کروڑ جاری کئےگئےتھے جبکہ امریکا منتقلی کے لیے 2کروڑ 84لاکھ 98ہزار ادا کئے گئے۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں ، آج بھی موسلادھاربارش ، سیلابی صورتحال کا خطرہ

    کراچی والے تیار ہوجائیں ، آج بھی موسلادھاربارش ، سیلابی صورتحال کا خطرہ

    محمکہ موسمیات نے کراچی میں آج شام موسلادھاربارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضافاتی علاقوں میں اربن فلڈنگ کاخطرہ موجودہے۔

    تفصیلات کے مطابق محمکہ موسمیات نے کراچی میں آج اورکل شام کو موسلادھاربارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلکی اورتیزبارش مختلف علاقوں میں ہوگی تاہم مضافاتی علاقوں میں اربن فلڈنگ کاخطرہ موجودہے۔

    ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہفتےکوموجودہ بارش کاسسٹم کمزورہوجائے گا تاہم 28ستمبر تک بارش کے نئےاسپیل کا امکان ہے، آنے والااسپیل موجودہ اسپیل سے زیادہ ہیوی ہوگا۔

    کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور 7 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے جبکہ آج دن میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    گذشتہ روز کراچی میں بارش کے دوران سڑکیں تالاب اور گلیاں دریا کا منظر پیش کرنے لگی ، ٹریفک جام کی وجہ سے لوگوں نے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

  • سندھ میں 3 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف، ملزمان گرفتار

    سندھ میں 3 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف، ملزمان گرفتار

    صوبہ سندھ کے حیدرآباد ریجن میں پینشن کی ہزاروں جعلی آئی ڈیز کے ذریعے تین ارب روپے نکالے جانے کا انکشاف ہوا ہے، نیب نے واردارت میں ملوث 4ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں جعلی پنشن آئی ڈیز کے ذریعے3 ارب کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، نیب کی ٹیم نے شہباز کالونی میں کارروائی کرکے چارافراد کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سال 2012 سے2017 کے 5 سال کے عرصے میں خزانہ آفس حیدرآباد سے مبینہ طور پر رقم منتقل کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق خزانہ آفس سے رقم جعلی پنشن آئی ڈیز میں منتقل کی گئی تین ارب کی کرپشن میں مجموعی طور پر محکمہ کے ملازمین سمیت پچاس افراد ملوث ہیں۔

    محکمہ زراعت، تعلیم، خزانہ، صحت، پولیس سمیت 15 محکموں کے ملازمین ظاہر کرکے نجی افراد کو جعلی پینشن بلوں کی ادائیگی کی گئی۔ نیب حکام کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں نجی افراد کو ریٹائرڈ سرکاری ملازم دکھا کر پنشن سمیت دیگر بلز کی ادائیگی کی گئی۔

  • نور مقدم قتل کیس: مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا پارسل جیل انتظامیہ نے روک دیا

    نور مقدم قتل کیس: مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا پارسل جیل انتظامیہ نے روک دیا

    اسلام آباد:نور مقدم قتل کیس: مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا پارسل جیل انتظامیہ نے روک دیا نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا پارسل اسلام آباد کی جیل انتظامیہ نے روک دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو پارسل امریکی سفارت خانہ سے اسلام آباد بھجوایا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارسل میں ملزم کی پسندیدہ کتابیں، پرفیومز، کپڑے اور شیمپو پیک تھے جیل انتظامیہ نے پارسل واپس امریکی سفارت خانے کو بھجوا دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ نے امریکی سفارت خانے کو خط بھی تحریر کر دیا جس میں کہا کہ ملزم ہائی پروفائل کیس میں گرفتار اور جیل میں قید ہے،ملزم ظاہرجعفرکے وکیل کے ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم کو کسی بھی قسم کا پارسل براہ راست وصول اور ڈیلیور نہیں کر سکتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ملزم ظاہر جعفر کو پارسل وزارت داخلہ یا خارجہ کے ذریعے بھجوایا جائے۔

    خیال رہے کہ 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

  • سلمان تاثیرکے بیٹے شہباز تاثیر کی معروف ماڈل سے دوسری شادی:حقیقت کھل کرسامنے آگئی

    سلمان تاثیرکے بیٹے شہباز تاثیر کی معروف ماڈل سے دوسری شادی:حقیقت کھل کرسامنے آگئی

    لاہور:سلمان تاثیرکے بیٹے شہباز تاثیر کی معروف ماڈل سے دوسری شادی:حقیقت کھل کرسامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق معروف بزنس مین اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی ماڈل نیہا راجپوت سے شادی کی خبریں زیر گردش ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق، مبینہ طور پر نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر جلد شادی کرنے والے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

    خیال رہے کہ شہباز تاثیر کو ماڈل نیہا راجپوت کے ساتھ عوامی مقامات پر بھی متعدد بار دیکھا جاچکا ہے۔

    یہ ہی نہیں دسمبر 2020 میں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا پر الزام عائد کیا تھا کہ نیہا راجپوت ان کی ازدواجی زندگی کو خراب کررہی ہیں۔

    دوسری جانب کچھ ماہ قبل شہباز کی سابقہ اہلیہ ماہین غنی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن کا انعقاد کیا گیا تھا جس دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہین غنی نے نیہا راجپوت پر تنقید کی تھی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ماڈلز کا شادی شدہ مردوں سے شادی کا رحجان بڑھتا جارہا ہے امید کرتی ہوں کہ اس میں تبدیلی آئے گی، میری خوش قسمتی سے اب طلاق ہوگئی ہے اور خواہش ہے کہ وہ سکون اور سلامتی کے ساتھ رہیں۔

    بعد ازاں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے کی گئی تنقید پر ماڈل نیہا راجپوت کا رد عمل بھی سامنے آیا جس میں انھوں نے کہا کہ ان لوگوں کی طرف انگلی اٹھانا آسان ہے جو خاموش رہتے ہیں ، ہمیشہ کہانی کے دو پہلو ہوتے ہیں لیکن اگر کوئی خاموش ہے تو اس کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ وہ غلط ہے۔

    ماڈل نیہا نے اپنے جواب میں مزید کہا تھا کہ میں حیران ہوں کہ جب بھی کوئی چیز سامنے آتی ہے تو لوگوں کے ماڈل کو گھر تباہ کرنے کی وجہ قرار دینا بے حد آسان ہوتا ہے۔ مزید برآں نیہا راجپوت نے اپنے جواب میں ماہین غنی کی سلامتی اور ان سے محبت کا بھی اظہار کیا تھا۔

    خیال رہے کہ شہباز تاثیر اور ماہین غنی 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ جوڑے کے ہاں جنوری 2017 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں لینے والے دوسرے خوش نصیب پاکستانی بولرکون؟

    لاہور:ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں لینے والے دوسرے خوش نصیب پاکستانی بولروہاب ریاض کے چرچے ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف پاکستان کے مخالف پاکستان کرکٹ کونقصان پہنچانے پرلگے ہوئے ہیں دوسری طرف پاکستانی خود اپنی عزت ، وقار اوراعزاز کا دفاع کررہے ہیں ،

    اس پاکستانی بولر کا نام ہے وہاب ریاض :وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے۔

    وہاب ریاض نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں سینٹرل پنجاب سے کھیلتے ہوئے خیبر پختونخوا کیخلاف عادل امین کی وکٹ لےکر یہ سنگ میل عبور کیا۔

    وہاب ریاض یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے پاکستانی جب کہ دنیا کے آٹھویں بولر ہیں۔ویاب ریاض سے قبل سہیل تنویز ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں حاصل کرنے والے واحد پاکستانی بولر تھے۔

    ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے ڈوائن براوو کے پاس ہے جنہوں نے 501 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 543 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں۔

  • فوادچوہدری اوراعظم سواتی نے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی

    فوادچوہدری اوراعظم سواتی نے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی

    اسلام آباد:فوادچوہدری اوراعظم سواتی نے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی،اطلاعات کےمطابق الیکشن کمیشن کی طرف سےنوٹس ملنے پر وفاقی وزرا فوادچوہدری اور اعظم سواتی نےجواب دینے کے لیے مہلت مانگ لی۔

    وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے مطابق انہوں نے الیکشن کمیشن کو جواب دینے کے لیے 6 ہفتوں کی مزید مہلت مانگی ہے،فواد چوہدری کی جانب سے ان کے وکیل آفتاب مقصود ہوں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر سینیٹ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر یلغار کردی تھی اور الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن کمیشن حکومت کا مذاق اڑا رہا ہے اس نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الزام تراشی پر وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر ریلوے اعظم سواتی کو 16ستمبر کو نوٹس بھجوائے تھے اور دونوں وزراکو جواب دینے کے لیے7 دن کا وقت دیا تھا۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ وفاقی وزرا کی درخواست ملنے پر مہلت دینے یا نہ دینےکا فیصلہ ہوگا۔

  • پاکستان کا سخت ردعمل:دورہ پاکستان منسوخ کیے جانے پر بورس جانسن انگلینڈ بورڈ سے ناراض

    پاکستان کا سخت ردعمل:دورہ پاکستان منسوخ کیے جانے پر بورس جانسن انگلینڈ بورڈ سے ناراض

    لندن:پاکستان کا سخت ردعمل:دورہ پاکستان منسوخ کیے جانے پر بورس جانسن انگلینڈ بورڈ سے ناراض برطانوی اخبار کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کا دورہ منسوخ کیے جانے پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے ناراض ہیں۔

    برطانوی اخبار ’’ دی ٹائمز‘‘کے مطابق بورس جانسن انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے فیصلے پر بھی ناراض ہیں، وزیراعظم اور سینئر وزراء کا ماننا ہے فیصلے کے باعث انگلینڈ کے پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے ہیں ۔

     

     

    برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ ، وزیراعظم آفس، دفترخارجہ ، محکمہ ثقافت ، میڈیا اور کھیل کے حکام کے درمیان مشاورت ہوئی تھی جس میں گورننگ باڈی کی جانب سے منصوبہ بندی سے آگے بڑھنے پر زور دیا گیا ۔

    ان درخواستوں کو نظر انداز کرنے اور کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کی بنیاد پر دورہ منسوخ کرنے کے بعد کے فیصلے نے وزراءکو مشتعل کر دیاہے ۔

    برطانوی اخبار کے مطابق ان کا ماننا ہے کہ اس فیصلے نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے برطانیہ کی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے جب وہ خاص طور پر اہم ہے۔

     

     

    برطانوی میڈیا کے مطابق طالبان کے قبضے کے بعد پاکستان نے برطانیہ اور اس کے اتحادیوں کو افغانستان سے نکالنے کیلئے بھر پور مدد فراہم کی جبکہ افغان جنگ میں ان کا ساتھ دینے والے افغانیوں کو بھی وہاں سے نکالا ۔

    دوسری طرف بورس جانسن نے موسم سرما کی ایشز سیریز کو بچانے کیلئے ذاتی مداخلت کی ہے جو کہ قرنطینہ کی سخت شرائط اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ کیلئے کیئے جانے والے انتظامات کے بارے میں خدشات کے باعث منسوخ ہونے کا خطرہ ہے ۔

    بورس جانسن کی آسٹریلین وزیراعظم سکاٹ موریسن کے ساتھ واشنگٹن میں ملاقات ہوئی جس دوران انہوں نے قوائد میں نرمی کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی ۔

    متعدد انگلش کھلاڑیوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ٹیسٹ ٹور میں حصہ لینے کیلئے تیار نہیں جو کہ نومبر سے جنوری تک چلے گا ، اگر انہیں اور ان کے اہل خانہ کو حکومت کے منتخب کردہ ہوٹلز میں دو ہفتوں کا سخت قرنطینہ کرنا پڑا جیسا کہ آسٹریلیا میں نئے آنے والوں کیلئے ضروری ہوتا ہے ۔

  • سگنل توڑ کر آتی تیز رفتار کار نے تین بچوں کو روند ڈالا

    سگنل توڑ کر آتی تیز رفتار کار نے تین بچوں کو روند ڈالا

    تیز رفتار کار نے سگنل توڑ کر تین بچوں کو ٹکر ماری اور ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان شجاعت اور خیابان شہباز کے سنگم پر کار سوار تین بچوں کو روند کر فرار ہوگیا۔ کار کی ٹکر سے بچے کئی گز دور جاگرے۔
    بچے موٹر مکینک کی دکان پر کام کرتے تھے، جو چھٹی مل جانے کے بعد ایک موٹر سائیکل پر سوار اپنے گھر قیوم آباد جارہے تھے۔مخالف سمت سے سگنل توڑ کر آتی تیز رفتار کار نے زور دار ٹکر ماری۔ کار سوار نے بچوں کو روندنے کے بعد کار کو ریورس لیا اور جگہ بنا کر موقع سے بھاگ نکلا۔ اطلاع ملنے پولیس موقع پر پہنچی اور بچوں کو اٹھا کر اسپتال لے گئی۔