Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ سےگُڈّ گورننس کا ایک اورواقعہ سامنے آگیا

    سندھ سےگُڈّ گورننس کا ایک اورواقعہ سامنے آگیا

    کراچی:سندھ سےگُڈّ گورننس کا ایک اورواقعہ سامنے آگیا،اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت کی گورننس کیسی ہے اس حوالے سے ایک ایسا واققہ سامنے آیا ہے جس نے پی پی حکومت کی آنکھیں کھول کررکھ دی ہیں

    اس حوالے سے کہا جارہا ہےکہ سندھ میں کورونا ویکسین کی 59 ہزار سے زائد خوراکیں ضائع ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    سندھ کے مختلف اضلاع میں مارچ سے شروع ہونے والی مہم کے دوران اب تک انسداد کورونا کی مختلف اقسام کی 59 ہزار سے زائد خوراکیں ضائع ہوچکی ہیں۔

    محکمہ صحت کے مطابق سب سے زیادہ ویکسین سائنو ویک کی 18 ہزار 763 خوراکیں ضائع ہوئیں، دوسرے نمبر پر ایسٹرازینیکا کی 16 ہزار 754، سائنو فارم کی 14 ہزار 576 خوراکیں ضائع ہوچکی ہیں۔

    محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ پاک ویک کی 6 ہزار 768 اور کین سائنو کی 2 ہزار 143 خوراکیں ضائع ہوئیں جب کہ موڈرنا ویکسین کی 489 اور فائزر ویکسین کی 38 خوراکیں ضائع ہوچکی ہیں۔

    محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ویکسین کے ضائع ہونے میں کولڈ چین کی عدم فراہمی، ویکسی نیٹر کی جانب سے ویکسین نکالنے اور لگانے کے دوران مس ہنڈلنگ، ویکسین گرنے ،ویکسین لگاتے وقت متعلقہ شخص کی طبعیت خراب ہونے کے عوامل بھی شامل ہیں۔

  • جی دُعا بھٹو سے شادی کی ہے:دُعا کریں اللہ اس شادی کوبابرکت اورخیروالابنائے:حلیم عادل شیخ

    جی دُعا بھٹو سے شادی کی ہے:دُعا کریں اللہ اس شادی کوبابرکت اورخیروالابنائے:حلیم عادل شیخ

    کراچی : جی دُعا بھٹو سے شادی کی ہے:دُعا کریں اللہ اس شادی کوبابرکت اورخیروالابنائے:حلیم عادل شیخ ،اطلاعات کے مطابق اپوزيشن ليڈر سندھ حليم عادل شيخ نے اپنی خفيہ شادی کی تصديق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سن 2018 میں رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو سے شادی کی تھی۔

    اپنی شادی کی تصدیق کرتےہوئے اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ انہوں نے سن 2018 کے اليکشن کے بعد دعا بھٹو سے شادی کی تھی۔

    حليم عادل شيخ اوردعا بھٹو کے ہاں بچے کی بھی پيدائش ہوئی ہے جس کا نام کامل حليم رکھا گيا۔حليم عادل شيخ اور دعا بھٹو کے بچے کی ولادت کی خوشی میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں دوست احباب بھی شریک ہوئے۔

    یاد رہے کہ قتحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی دعابھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اوریہ پیدائش اب ایک بہت بڑا ایشو آف دی ویک بن گیا ہے

    ادھر پی ٹی آئی ممبرسندھ اسمبلی دعا بھٹونے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد خفیہ شادی ڈکلیئر کرد ی۔ہے

    دعا بھٹو کی شادی سندھ کی مشہورسیاسی شخصیت اوروزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریبی جانی جانے والی شخصیت رکن سند ھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سے ہوئی ۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق دعا بھٹو نے بیٹے کی پیدائش کے بعد سوشل میڈ یا پر اپنے بیٹے کی تصا ویر شیئر کیں اور بتا یا کہ بیٹے کا نام کامل حلیم شیخ ہے ۔دوسری جانب حلیم عادل شیخ نے بھی اپنی خفیہ شادی کی تصدیق کردی ہے

  • دعا بھٹو کی پی ٹی آئی رہنما سے خفیہ شادی اورپھربچے کی پیدائش:سن کرہرکوئی حیران

    دعا بھٹو کی پی ٹی آئی رہنما سے خفیہ شادی اورپھربچے کی پیدائش:سن کرہرکوئی حیران

    کراچی: دعا بھٹو کی پی ٹی آئی رہنما سے خفیہ شادی اورپھربچے کی پیدائش:سن کرہرکوئی حیران ،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی دعابھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اوریہ پیدائش اب ایک بہت بڑا ایشو آف دی ویک بن گیا ہے

    ادھر پی ٹی آئی ممبرسندھ اسمبلی دعا بھٹونے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد خفیہ شادی ڈکلیئر کرد ی۔ہے

    دعا بھٹو کی شادی سندھ کی مشہورسیاسی شخصیت اوروزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریبی جانی جانے والی شخصیت رکن سند ھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سے ہوئی ۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق دعا بھٹو نے بیٹے کی پیدائش کے بعد سوشل میڈ یا پر اپنے بیٹے کی تصا ویر شیئر کیں اور بتا یا کہ بیٹے کا نام کامل حلیم شیخ ہے ۔دوسری جانب حلیم عادل شیخ نے بھی اپنی خفیہ شادی کی تصدیق کردی ہے

  • بیگم گورنر پنجاب مسز پروین سرور نے فیصل آباد میں سرور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام واٹر فلٹریشن کے منصوبوں کا افتتاح کردیا

    بیگم گورنر پنجاب مسز پروین سرور نے فیصل آباد میں سرور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام واٹر فلٹریشن کے منصوبوں کا افتتاح کردیا

    فیصل آباد(عثمان صادق) بیگم گورنر پنجاب مسز پروین سرور نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور اعوان والا اور ڈھڈی والا محلہ طارق پورہ میں سرور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام واٹر فلٹریشن کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔چیئرمین پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن خالد حیات کموکا اور سابق چیئرمین ریاض کموکابھی موجود تھے۔بیگم گورنر پنجاب نے کہا کہ اہلیان علاقہ کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ پینے کے صاف پانی کے حوالے سے بہت سے مسائل ہیں لیکن آبادیوں میں مرحلہ وار واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب سے لوگوں کو صاف پانی میسر آرہا ہے جو کہ کسی نعمت سے، کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔بیگم گورنر نے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اس علاقے میں 4 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا اعلان کیا تھااورآج تیسرے پلانٹ کا افتتاح ہو چکا ہے۔دریں اثناء بیگم گورنر پنجاب مسز پروین سرور نے سسٹم فاونڈیشن کابھی دورہ کیا۔چیئرمین پاسبان ویلفیئرمیجر ریٹائرڈ شاہنواز بھی موجود تھے۔بیگم گورنر نے سسٹم فاونڈیشن کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیااورخواجہ سراؤں کی فلاح وبہبود کے لئے قائم سینٹر کے قیام کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اس ادارہ میں ٹرانسجینڈرز کو نان فارمل تعلیم دی جارہی ہے جبکہ خواجہ سراؤں کو باعزت روزگارکمانے کے لیے مختلف ہنر بھی سکھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رنگ،نسل،مذہب اور ذات سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت عظیم اقدام ہے۔

  • پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد نے گنجان آباد شاہراؤں میں دو نئی گرین بیلٹس قائم کر دی

    پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد نے گنجان آباد شاہراؤں میں دو نئی گرین بیلٹس قائم کر دی

    فیصل آباد(عثمان صادق)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام شہر کی گنجان آباد شاہراؤں میں دو نئی گرین بیلٹس قائم کر دی گئی ہیں جوعبداللہ پور سے متصل گرین سروس روڈ سے رفحان ملز تک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تعاون سے 800 فٹ لمبی اور 20 فٹ چوڑی ہے جبکہ شہر کے دوسرے مین حصے جڑانوالہ روڈ فلیٹس کے سامنے واقع غیر قانونی پٹرول پمپ کو منہدم کرنے کے بعد 300×80 فٹ کے ایریا کو بھی مکمل گرین بیلٹ میں ڈویلپ کر کے اس پر بڑی تعداد میں پودے لگائے گئے ہیں۔ڈی جی پی ایچ اے عاصمہ اعجاز چیمہ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ان گرین بیلٹس کی ڈویلپمنٹ کا کام رواں ماہ مکمل کیا گیا ہے جبکہ انکروچمنٹ کے دوران جگہ کلیئر اور ڈویلیپ کی گئی گرین بیلٹس اور پارکس اس کے علاوہ ہیں.

  • محبت،اطاعت یا غلامی کی انتہا:زبیرعمرجیسا شخص مریم نواز کی جگہ قسمیں کھا رہا ہے

    محبت،اطاعت یا غلامی کی انتہا:زبیرعمرجیسا شخص مریم نواز کی جگہ قسمیں کھا رہا ہے

    اسلام آباد:محبت،اطاعت یا غلامی کی انتہا:زبیرعمرجیسا شخص مریم نواز کی جگہ قسمیں کھا رہا ہے،اطلاعات کے مطابق ن لیگ میں بڑی شخصیات نے اپناوقار،عزت اوراپنی بذرگی شریف خاندان کے لیےقسمیں کھا کھاکرقربان کردیا ہے، اس کی تازہ مثال گذشتہ روز نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے ایک اہم بیان دیا تھا

    ذرائع کے مطابق کل عدالت پیشی کے موقع پر صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ ایک ایکسٹینشن پہلے دی گئی تھی اور اب چئیرمین نیب کو دی جا رہی ہے اس پر کیا کہیں گی؟ جس کے بعد جواب میں مریم نواز نے کہا کہ پہلی والی ایکسٹینشن کے گناہ میں شریک نہیں تھی۔

    صحافی نے پوچھا کہ مسلم لیگ ن نے ووٹ تو دیا تھا جس پر مریم نواز نے جواب دیا میں اُس ن لیگ میں نہیں تھی۔مریم نواز کے اس بیان نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، اسی حوالے سے ترجمان مریم نواز محمد زبیر کا بھی ردِعمل آیا ہے۔ ن لیگ کے رہنما محمد زبیر کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مریم نواز کا بیان بالکل واضح ہے۔

    آرمی چیف کو توسیع دینے کی فیصلہ سازی میں وہ شامل نہیں تھیں۔

    سابق گورنر زبیرعمر کس طرح صفائیاں پیش کرتے ہیں ، وہ بھی بہت عجیب بات ہے ، زبیرعمرکہتے ہیں‌ کہ گناہ کا لفظ ان کے منہ سے نکل گیا تھا وہ ایسا نہیں کہنا چاہتی تھیں۔

    واضح رہے کہ عدالت نے حکومت کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے 6 ماہ کی مہلت دے تھی، حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم پارلیمنٹ سے کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ مسلم لیگ ن نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آرمی ایکٹ پر حمایت کا غیر مشروط اعلان کیا تھا۔

    جس پرنقطہ چینی کرتےہوئے کل مریم نواز نے ایکسٹینشن کی حمایت کرنے والے ن لیگیوں کو بہت بڑا گنہگار قراردیا تھا

  • جہانگیرترین اب اہم ترین نہ رہے:ساتھی ساتھ چھوڑنے لگے

    جہانگیرترین اب اہم ترین نہ رہے:ساتھی ساتھ چھوڑنے لگے

    لاہور:جہانگیرترین اب اہم ترین نہ رہے:ساتھی ساتھ چھوڑنے لگے ،اطلاعات کے مطابق پاکسان کے اہم ترین سیاستدان ، وزیراعظم عمران خان کے رازدان جہانگیرترین جوکہ چند ماہ قبل اہم ترین بن گئے تھے اب ان کے اپنے ساتھی ان کا ساتھ چھوڑتے ہوئے نظرآرہےہیں

    ذرائع کےمطابق جہانگیرترین کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ اس طرزعمل پربہت زیادہ پریشان ہیں ، ادھر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے جہانگیر ترین گروپ کے مزید اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کر کے ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال، خواجہ داؤد سلمانی اور عبد الحئی دستی نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والے رہنماؤں نے عثمان بزادر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ پارٹی اور اس کی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان پہلے ہی ترین گروپ سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں جبکہ سردار خرم لغاری نے بھی گزشتہ روز وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی۔

    ذرائع ایوان وزیر اعلیٰ نے جہانگیر ترین گروپ کے مزید اراکین کی جانب سے بھی رابطوں کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ترین گروپ کے مزید اراکین وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے۔

    ادھر ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ خود جہانگیرترین بھی اپنے محبوب قائد سے ناراضگی ختم کرنا چاہتےہیں اورچند دن تک وہ بھی ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتےہیں ، اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ کسی خاص دوست کے ذریعے عمران خان تک پیغام پہنچا دیا گیا ہے

  • سندھ میں اساتذہ کی نوکری کیلیے ہونے والے ٹیسٹ کے حیران کن نتائج

    سندھ میں اساتذہ کی نوکری کیلیے ہونے والے ٹیسٹ کے حیران کن نتائج

    سندھ بھرمیں جونیئر اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کیلئے ہونے والے ٹیسٹ کے حیران کن نتائج سامنے آئے ، ایک فیصد امیدوار بھی ٹیسٹ پاس نہ کرسکے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بھرمیں جونیئر اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کے معاملے پر آئی بی اے سکھرنے ٹیسٹ کے نتائج جاری کردیے ہیں۔

    نتائج میں بتایا گیا کہ سندھ بھرسےایک فیصد امیدوار بھی ٹیسٹ پاس نہ کرسکے ، صرف 0.78 فیصدامیدوارٹیسٹ پاس کرسکے، صوبے بھر سے ٹیسٹ میں ایک لاکھ 60ہزارامیدواروں نےشرکت کی تھی۔

    وزیر تعلیم نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں نتائج سے کابینہ کو آگاہ کیا۔

    یاد رہے آئی بی اےسکھر نے جی ایس ٹی ٹیسٹ 13 سے 19ستمبر کو لینے اور پی ایس ٹی ٹیسٹ 19ستمبر سے 26ستمبر کو لینے کا اعلان کیا تھا۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہ صوبے میں 37 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے نئے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اشتہار دیا تھا، ہزاروں نوجوانوں نے ملازمت کیلئے اپلائی کیا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے ٹیسٹ منعقد نہیں ہوسکے۔

  • نیوزی لینڈ ، انگلینڈ کے بعد ن لیگ نے بھی کرکٹ میچ کھیلنے سے انکارکردیا

    نیوزی لینڈ ، انگلینڈ کے بعد ن لیگ نے بھی کرکٹ میچ کھیلنے سے انکارکردیا

    لاہور:نیوزی لینڈ ، انگلینڈ کے بعد ن لیگ نے بھی کرکٹ میچ کھیلنے سے انکارکردیا ،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان کی طرف سے کرکٹ میچ کھیلنےکی دعوت ن لیگ نے ایسے ہی مسترد کردی ہے جس طرح نیوزی لینڈ اورانگلینڈ نے کھیلنے سے انکار کردار ہے

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے مابین9اکتوبر کو شیڈول میچ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ ن لیگ کے سینئر رہنما رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ ایک جانب حکومت کی جانب سے ہمیں چور اور ڈاکو کہا جاتا ہے اور دوسری جانب کرکٹ میچ کھیلنے کی دعوت دی جاتی ہے، حکومت اگر اپوزیشن سے دوستانہ کرکٹ میچ کھیلنا چاہتی ہے تو پہلے ملکی حالات اور اپنا رویہ درست کرے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ ایک ہفتہ پہلے ہی فیاض چوہان کو کرکٹ میچ میں عدم شرکت کے حوالے سے آگا ہ کرچکی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان سے اپوزیشن رہنما علی حیدر گیلانی نے رابطہ کرکے ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کرکٹ میچ کے لیے ٹیم تشکیل دے دی تھی ۔

    ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی اپوزیشن ٹیم کے کپتان ہوں گے ، اس ضمن میں علی حیدر گیلانی اور فیاض الحسن چوہان کی ملاقات بھی ہوگی۔

    حکومتی اور اپوزیشن کی کرکٹ ٹیموں کا یہ میچ ایک یادگار اور تاریخی میچ ہوگا۔ اپوزیشن ٹیم میں ملک ندیم کامران، تنویر اسلم سیٹھی، ظہیر اقبال، جہانگیز خانزادہ، رضا علی ربیڑہ، شعیب بھرتھ، میاں نوید، بلال اکبر، ندیم صفدر، عثمان محمود اور حسن مرتضیٰ شامل ہیں۔ دوسری جانب حکومت پنجاب کی ٹیم میں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان، صوبائی وزیر حافظ ممتازاحمد، سابق وزیر سمیع اللہ چویدری، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، وزیر کھیل تیمور بھٹی ، وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس، ایم پی اے ندیم عباس بارا، صوبائی وزیرعنصر مجید نیازی، ملک عمر فاروق، حنیف پتافی، صوبائی وزراء حافظ عمار یاسر، سردار حسین بہادر دریشک اور راجہ یاسر ہمایوں شامل ہیں۔

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہواہے کہ ٹیپ بال میچ ستمبر کے وسط میں گورنر ہاؤس یا قذافی سٹیڈیم میں کروائے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کرکٹ میچ کروانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں انہوں نے اپوزیشن سے رابطہ کیا تھا۔

    ادھرن لیگ کی طرف سے میچ کھیلنے کے انکار کے بعد سوشل میڈیا پرن لیگ کے اس رویے پراظہارافسوس کیا جارہا ہےاورکہا جارہا ہےکہ نیوزی لینڈ ، انگلینڈ اورن لیگ ایک ہی ذہنیت کےمالک ہیں‌

  • ادارہ جاتی اصلاحات:پی آئی اے کوانٹرنیشنل کی بجائے ریجنل ادارہ بنادیا گیا :ڈاکٹرعشرت حسین

    ادارہ جاتی اصلاحات:پی آئی اے کوانٹرنیشنل کی بجائے ریجنل ادارہ بنادیا گیا :ڈاکٹرعشرت حسین

    اسلام آباد:ادارہ جاتی اصلاحات:پی آئی اے کوانٹرنیشنل کی بجائے ریجنل ادارہ بنادیا گیا،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کے سابق مشیر اصلاحات اور کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین نے 24 نیوز چینل کے پروگرام "نسیم زہرہ @ 8” میں نسیم زہرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی حالت یہ کردی گئی ہےکہ اسے بین الاقوامی ادارے سے ریجنل ادارہ بنا دیا گیا ہے

    ڈاکٹرعشرت حسین کچھ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ پی آئی اے کی تنظیم نو کا منصوبہ وفاقی کابینہ سے منظورہوچکا ہے

    ڈاکٹر عشرت حسین کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی افرادی قوت 14،000 سے کم کر کے 7،000 کر دی جائے۔ 4000 ملازمین نے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم (VSS)/گولڈن ہینڈ شیک کی پیشکش کی۔ 3،000 ملازمین غیر بنیادی کاروبار کو آؤٹ سورس کرکے ایئر لائن چھوڑ دیں گے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی آئی اے کے بیڑے میں عمر رسیدہ طیاروں کو نئے طیاروں سے تبدیل کیا جائے گا۔

    ڈاکٹرعشرت حسین نے کہا کہ پی آئی اے کو ایک علاقائی ایئر لائن بنایا جائے گا جو مشرق وسطیٰ سے سفر کرنے والے پاکستانیوں اور عمرہ اور عازمین حج کی خدمت کرے گا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی آئی اے کے اثاثے ایئرلائن کے زیر انتظام کمپنی میں منتقل کیے جائیں گے۔

    ڈاکٹرعشرت حسین کہتے ہیں کہ پی آئی اے واجبات/میراثی قرضوں کو "بری کمپنی” میں کھڑا کیا جائے۔ حکومت پاکستان ان قرضوں کو 10 سالوں میں جذب کرے گی۔

    پی آئی اے جیسے سرکاری ادارے خون بہا رہے ہیں۔ پی آئی اے اصلاحات/تنظیم نو کی تکمیل راتوں رات نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ برسوں کے دوران ، ایئر لائن زوال پذیر ہوئی انسانی وسائل کے معیار ، فرسودہ عمل اور طریقہ کار ، وسائل کی عدم احتسابی کی وجہ سے اب واقعی اپنا بین الاقوامی سٹیٹس کھورہا ہے اورایک ریجن تک محدود ہورہا ہے جوکہ ایک اچھا شگون نہیں ہے