Baaghi TV

Author: +9251

  • آسامی مسلمانوں کی زندگیاں مشکل میں :پولیس چُن چُن کرمسلمانوں کوقتل کرنے لگی

    آسامی مسلمانوں کی زندگیاں مشکل میں :پولیس چُن چُن کرمسلمانوں کوقتل کرنے لگی

    آسامی مسلمانوں کی زندگیاں مشکل میں :پولیس چُن چُن کرمسلمانوں کوقتل کرنے لگی،اطلاعات کے مطابق مودی حکومت نے ایک بارپھرآسامی مسلمانوں کے‌خلاف مظالم کا سلسلہ شروع کردیا ہےاورآج توجس طرح بھارتی پولیس اورخفیہ اداروں کے لوگوں نے مسلمانون پر مظالم کئے اس کی مثال اس سے پہلے نہیں ملتی

    آج ایک ایسے ہی دردناک واقعہ میں ایک آسامی مسلمان کوبھارتی پولیس صرف اس لیے ماردیتی ہے کہ وہ اپنے حق کےلیے احتجاج کیوں کرتا ہے

    مودی سرکار نے مسلم دشمنی میں تمام حدیں پار کردی، ریاست آسام میں بنگالی مسلمانوں کے آٹھ سو گھروں کو مسمار کردیا گیا۔ مزاحمت پر 2 شہری جاں بحق ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈٰیا رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس سوچ کی حامی بھارتی فوج نے ریاست آسام میں ظلم کے پہاڑ توڑتے ہوئے مسلم دشمنی کی انتہا کردی۔

    ریاست آسام میں دہائیوں سے رہائش پزیر بنگالی غیر ملکی قرار پائے جس کے بعد بھارتی فورسز نے 800 گھروں پر بلڈوزر چلا دیے جبکہ اپنے گھروں کو مسمار ہوتے دیکھ کر ایک لاٹھی بردار شخص نے مزاحمت کی تو ظالم بھارتی فوجیوں نے براہ راست گولی ماردی۔ جبکہ واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    بھارتی فورسز کی کارروائی کی کوریج کرنے والا صحافی بھی انتہا پسند نکلا اورمسلمان شخص کی لاش پر اچھل کود کرتا رہا اور بھارتی فوجی خاموش تماشائی بنے رہے۔

    اس مسلمان کوبھارتی پولیس ڈنڈے مار مار کرشہید کردیتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی اپنے حواس خوف کی وجہ سے کھو بیٹھتے ہیں، پھرپولیس ہی نہیں پولیس والوں کا ایک کیمرہ مین ٹھڈے مار مار کرشہید کرتا ہے لیکن اس پردنیا بھرسے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے لیکن پاکستان کی کچھ سیاسی جماعتوں کے قائدین خاموش ہیں اوران کی خاموشی بھی بڑی معنی خیز ہے

    یاد رہےکہ مودی سرکار کی جانب سے بھارت کو ہندو ریاست بنانے کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور مسلمانوں کے بعد دیگر اقلیتوں کا بھی بھارت میں رہنا مشکل کردیا گیا ہے۔کشمیریوں کے بعد بھارتی انتہا پسند حکومت نے آسام میں بھی مسلمانوں کو نشانے پر رکھ لیا۔ وہ یوں کہ حکومت نے آسام کے 19 لاکھ افراد سے بھارتی شہریت چھین لی ہے جن میں سے زیادہ تر مسلمان ہیں جنہیں بنگلہ دیشی قرار دیدیا گیا ہے۔

    حکومتی اہلکاروں نے نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کی حتمی فہرست سے ان لوگوں کے نام نکال دیے گئے جو یہ ثابت نہ کرسکے کہ وہ 24 مارچ 1971 کو یا اس سے پہلے آسام پہنچے تھے۔ ان میں کچھ ہندو بھی شامل ہیں۔ بھارتی حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ لوگ بنگلہ دیش سے غیر قانونی طور پر نقل مکانی کرکے آسام میں آباد ہوگئے تھے۔ ان 19 لاکھ افراد کو اپیل کیلئے چار ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔

     

     

    بھارتی اقدام سے اب مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے 19 لاکھ سے زیادہ افراد نہ صرف بے گھر ہو گئے ہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اب انہیں جیل میں ڈال دیا جائے گا جس کے لیے پہلے سے ہی آسام میں دس جیلوں کی تعمیر جاری ہے۔ ایک جیل میں تین ہزار افراد تک کو قید کرنے کی گنجائش ہے۔ مودی سرکار نے ریاست آسام میں ممکنہ احتجاج کو طاقت کے زریعے دبانے کا منصوبہ بھی بنایا ہوا تھا۔

    علاقے میں صورتحال پر قابو رکھنے کیلئے 60 ہزار پولیس اہلکار اور 19 ہزار پیرا ملٹری اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔ احتجاج کرنے والوں کو ملک بدرکردیا جاتا ہے ، پولیس اس قدر ظلم کرتی ہے، جس طرح آج ایک شہری کو بھارتی پولیس نے جس طرح ظلم کا نشانہ بنا کرجان سے مار دیا ریاست آسام بھارت کے شمال مشر ق میں واقع ہے ، اس کا دارالحکومت دسپور ہے ۔ یہ ریاست گھنے جنگلوں اور سرسبز پہاڑوں کی سرزمین کہلاتی ہے ۔

    آسام کی مجموعی آبادی میں مسلمانوں کا تناسب چونتیس فیصد بتایا جاتا ہے۔ آسام کے اکثر مسلمان بنگالی زبان بولتے ہیں جس کی وجہ سے ان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ یہ بنگالی ہیں۔آسام میں مسلمانوں کی شہریت کا معاملہ گزشتہ39برس سے انتہائی سنگین چلاآ رہا ہے ۔ ماضی میں ایسے لاتعداد واقعات رونماہو چکے ہیں جب ریاستی اداروں کی ہلہ شیری سے متشدد ہندو تنظیموں نے مسلمان آبادیوں پر حملے کئے جن میں ہزاروں افراد جاں بحق ہوئے ا ور ان کی جائیدادیں برباد ہوئیں۔ مسلمانوں کو مختلف ادوار میں بنگالی ہونے کے الزام میں موت کے گھاٹ اتاراجاتا رہا ہے ۔

    آسام کے مظلوم مسلمان 1983ء کے فسادات کو یاد کر کے آج بھی خون کے آنسو بہاتے ہیں جب ہندو تنظیموں نے صرف چند دنوں میں چار ہزار کے قریب مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، عورتوں کی عصمت دری کی اور ان کی املاک کو لوٹاگیا ۔ اس واقعے کے متاثرین آج تک خوارہو رہے ہیں لیکن بھارتی عدالتیں انہیں انصاف فراہم کرنے سے کلی طور پر انکاری ہیں ۔

  • چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 33ویں سالگرہ کے موقع پر ابراھیم حیدری سے بلاول ہاو س تک شاندار ریلی کا انعقاد

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 33ویں سالگرہ کے موقع پر ابراھیم حیدری سے بلاول ہاو س تک شاندار ریلی کا انعقاد

    پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ نے اپنے محبوب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 33 ویں سالگرہ کے موقع پر ابرہیم حیدری سے بلاول ہاو س تک شاندار ریلی نکالی۔ ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں اقلیتی برادری کے افراد نے شرکت کی۔ رات دیر گئے ریلی کے اختتام پر بلاول ہاو س کے سامنے پی پی پی چیئرمین کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔
    تقریب میں صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی، وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی و پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل وقار مہدی، وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی پونجو مل بھیل ،ایم پی اے انتھونی نوید، نائب صدر منارٹی ونگ مکھی اودھا مل ، انفارمیشن سیکرٹری منارٹی ونگ کراچی ڈویڑن ڈاکٹر راکیش موتیانی و دیگر شریک ہوئے۔
    تقریب میں چیئرمین کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور بلاول بھٹو زرداری کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے کہا کہ پاکستان کی عوام کی امید صرف چیئرمین بلاول بھٹوزرداری ہیں۔انشاء اللہ اگلے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو دھوکا دیا ہے، عوام کو سنہرے خواب دیکھا کر ہر وعدے پر یو ٹرن لیا ہے۔ پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اب عوام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف دیکھ رہی ہے۔

  • کراچی کے ساحل پر پھنسنے والا جہاز ایک مشکل سے نکلا تو دوسری مشکل میں پھنس گیا

    کراچی کے ساحل پر پھنسنے والا جہاز ایک مشکل سے نکلا تو دوسری مشکل میں پھنس گیا

    کراچی کے ساحل پر پھنس جانے والے جہاز کا معاملہ، ہینگ ٹونگ جہاز ایک مشکل سے نکلا تو دوسری میں پھنس گیا، کراچی پورٹ کا جہاز کو کروڑوں روپے کے بل کی ادائیگی تک نکلنے کی اجازت دینے سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ کی معائنہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، رپورٹ میں جہاز کو سی وردنیس اجازت نہ مل سکی۔
    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہینگ ٹونگ جہاز کو کراچی پورٹ اور دیگر اداروں کے واجبات ادا کرنے کے بعد ہی لے جایا جا سکے گا، کے پی ٹی نے پورٹ چارجز کی مد میں 1 کروڑ 4 لاکھ 55 ہزار 6 سو 56 روپے کا بل بھی جاری کر دیا ہے۔ماہرین کے مطابق کمزور انجن کی وجہ سے جہاز کو سی وردنیس اجازت نہیں دی گئی ہے، پھنسے ہوئے بحری جہاز کو ٹو وردنیس رپورٹ جاری کی گئی ہے، سرٹیفکیٹ کے مطابق جہاز کو ٹو کر کے کراچی سے دبئی لے جایا جائے گا، اور جہاز کو ٹگ بوٹس کے ذریعے ہی کھینچ کر لے جایا جا سکے گا۔
    رپورٹ کے مطابق آپریشنل چارجز 5 لاکھ 4 ہزار، ٹگس 12 لاکھ 9 ہزار، برتنگ چارجز 22 لاکھ 5 ہزار، سروس چارجز 22 لاکھ 5 ہزار، ہیوی مشنیری 20 لاکھ 25 ہزار روپے جہاز کا مالک اد کرے گا۔جہاز کا ڈھائی سو ڈالر یومیہ کرایہ بھی لے جانے سے پہلے ادا کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ 2250 ٹن وزنی مال بردار بحری جہاز ایم وی ہینگ ٹونگ 77 بدھ 21 جولائی کی شام کو سمندر سے کراچی کے ساحل پر آنے کے بعد ریت میں دھنس گیا تھا، یہ جہاز 2011 میں تیار ہوا تھا۔
    متعدد کوششوں کے بعد آخر کار 7 ستمبر کو اسے ساحل سے 5 میل سے زائد سمندر میں گھسیٹ کر لے جانے میں کامیابی حاصل کی گئی، اور جہاز کو ایس اے پی ٹرمینل میں برتھ نمبر1 پر لگا دیا گیا۔بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے کیلئے ری فلوٹنگ آپریشن میں سالویج ماسٹر، 2کرین بارج ،دو ٹگس نے حصہ لیا تھا۔

  • اپنے بچوں سے بڑی محبت ہے:برطانوی وزیراعظم نے ایسا کیا کہاکہ ہفتہ بھرسے دنیا میں بحث چل پڑی

    اپنے بچوں سے بڑی محبت ہے:برطانوی وزیراعظم نے ایسا کیا کہاکہ ہفتہ بھرسے دنیا میں بحث چل پڑی

    لندن:اپنے بچوں سے بڑی محبت ہے:برطانوی وزیراعظم نے ایسا کیوں کہا؟ ،اطلاعات کےمطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پہلی بار اپنی نجی زندگی اور بچوں سے متعلق اعتراف کر کے سب کو حیران کردیا۔ان کا یہ اعتراف اس حد تک اعتراف جرم بن گیا کہ انٹریو کے کئے دن بعد بھی دنیا بھرمیں اس پربحث ہورہی ہے

    برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق بورس جانسن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں تصدیق کی کہ وہ 6 بچوں کے والد ہیں اور اب تک کئی بار نیپیز تبدیل کرچکے ہیں۔ان کا یہ بیان اس وقت عالمی میڈیا کی شہہ سرخیاں بنا ہوا ہے

    بورس جانسن نے اپنے والد ہونے کی تصدیق اینکر کی جانب سے کیے جانے والے سوال پر کی، جس میں میزبان نے پوچھا تھا کہ ’نیویارک دورے پر کیا 6 بچے آپ کے ساتھ ہی تھے‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’میں نے کئی بار بچوں کی نیپیز تبدیل کیں، یہ بہت اچھا کام ہے، میں آپ کو بہت کچھ بتانا چاہتا ہوں اور اس کو پسند بھی کرنا ہوں’۔

    رپورٹ کے مطابق بورس جانسن کے بچوں کے نام لارا میلو، کیسیا اور تھیوڈور ہیں، جو اُن کی سابقہ الیہ مرینا ویلیر سے پیدا ہوئے جبکہ وہ 7ویں بچے کے والد بھی بننے والے ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن اپنی نجی زندگی اور بالخصوص بچوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہمیشہ گریز کرتے تھے، برطانیہ میں اُن کے بچوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں، یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے کھل کر بات کی ہے‘۔

    ایک موقع پر صحافی نے اُن سے پوچھا کہ 2019 کے الیکشن کے وقت آپ کے کتنے بچے تھے؟۔ بورس جانسن نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ میں اپنے تمام بچوں سے بہت زیادہ محبت کرتا ہوں۔

  • کراچی میں بارش سے موسم خوش گوار، سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا

    کراچی میں بارش سے موسم خوش گوار، سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا

    شہر قائد میں کالی گھٹائیں چھاگئیں اور بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا تاہم شدید بدانتظامی کے باعث سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔
    کراچی میں دوپہر کو دیکھتے ہی دیکھتے آسمان پر کالے بادل امڈ آئے جس کے بعد ابر رحمت برس اٹھا۔ بارش سے شہر میں گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی اور شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، شہر کے مضافاتی علاقوں سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ وسطی علاقوں میں بھی پہنچ گیا اور کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔
    بارش کے بعد نکاسی آب کے مؤثر انتظامات نہ ہونے کے باعث شہر میں کئی علاقے زیر آب آگئے، سڑکوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک جام ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ناگن چورنگی، کارساز، فور کے چورنگی کے علاقوں میں اب بھی پانی جمع ہے۔
    شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی، متاثرہ علاقوں میں گلشنِ حدید، کھوکھراپار، میمن گوٹھ، شاہ لطیف ٹاؤن، بن قاسم، ملیر، سعود آباد، علیم آباد، غریب آباد، رزاق آباد، احسن آباد اور گلشن معمار، لیاقت مارکیٹ، معین آباد، شادمان، الفلاح، گرین ٹاؤن اور قائد آباد شامل ہیں۔ ذرائع کے الیکٹرک کے مطابق شہر کے کئی علاقوں میں بجلی حفاظتی بنیادوں پر بند کی گئی ہے، بارش بند ہونے اور تنصیبات کے گرد سے پانی کی نکاسی ہونے پر بجلی بحال کی جائے گی۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سب سے زیادہ بارش سُرجانی میں 70 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ فیصل بیس 36، ناظم آباد 18، اولڈ ٹرمینل 14.2، جناح ٹرمینل 10.2، سعدی ٹاؤن 7.7، قائدآباد 5.5، یونیورسٹی روڈ 5.2 اور گلشنِ معمار میں 3.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے متوقع مون سون بارشوں کے حوالے سے جاری نئی ایڈوائزری کے مطابق مون سون سسٹم کے اثرات مشرقی سندھ میں داخل ہوگئے ہیں، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، نواب شاہ، جیکب آباد، شکارپور، دادو اور جامشورو میں بارشیں 25 ستمبر تک جاری رہ سکتی ہیں۔

  • پیر پگارا کے قریبی ساتھیوں نے فنکشنل لیگ سے راہیں جدا کر لیں

    پیر پگارا کے قریبی ساتھیوں نے فنکشنل لیگ سے راہیں جدا کر لیں

    سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس (جی ڈی اے) کو بڑا دھچکا لگ گیا، پیر پگاراکے قریبی ساتھیوں نے فنکشنل لیگ سے راہیں جدا کر لیں۔

    پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور مہتاب اکبر راشدی کی رہائشگاہ پہنچ گئی، مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما مہتاب اکبر راشدی اور اکبر راشدی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

    صوبائی وزراء سعید غنی، امتیاز شیخ اور سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ بھی ہمراہ ہیں۔ مہتاب اکبر راشدی فنکشنل لیگ کے رکن سندھ اسمبلی بھی رہی ہیں۔ مہتاب اکبر راشدی کے شوہر اکبر راشدی پیر پگارا کے کزن ہیں۔

  • سندھ کے صوبائی وزیر سے شادی! ٹک ٹاکر حریم شاہ دعوے سے مکر گئیں

    سندھ کے صوبائی وزیر سے شادی! ٹک ٹاکر حریم شاہ دعوے سے مکر گئیں

    چند ہفتے قبل پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے ایک وزیر کے ساتھ شادی کر لی ہے تاہم اب وہ اپنے اس دعوے سے مکر گئی ہیں۔

    معروف ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ میرے شوہر پہلے سے شادی شدہ نہیں بلکہ وہ میرے ساتھ شادی سے قبل غیر شادی شدہ تھے اور ان کا نام بلال شاہ ہے۔

    حریم شاہ کا دعویٰ ہے کہ بلال شاہ کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خاصے قریب ہیں۔

    حریم شاہ نے اس سے قبل مختلف میڈیا ہاؤسز سے گفتگو کے دوران شوہر کےپہلے سے شادی شدہ ہونے سے متعلق دعویٰ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ تو میں نے مذاق میں کہا تھا۔

    حریم شاہ نے شوہر بلال شاہ کی چندتصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں بلال شاہ کو سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ چند ماہ قبل حریم شاہ نے شوہر کا نام بتا ئے بغیر دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے۔ حریم شاہ کے دعوے کے بعد سعید غنی سمیت کئی پیپلز پارٹی اراکین نے دلچسپ بیانات بھی دیے اور ایسے کسی بھی واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

    اُس وقت حریم شاہ کاکہنا تھا کہ میری جس سےشادی ہوئی ہے،وہ رکن سندھ اسمبلی ہیں اور اس وقت صوبائی وزیرہیں، کراچی میں مقیم ہیں اوراسمبلی اجلاس میں شرکت بھی کرتے ہیں اور ان کے قریبی دوستوں کو ہماری شادی کا علم ہے۔ میرے شوہرپہلےسے شادی شدہ ہیں، جب وہ اپنی پہلی بیوی کوراضی کرلیں گے تب سب کو شوہر سے متعلق بتاؤں گی۔

  • نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب:چینی آرمی کے دستے بھی شریک

    نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب:چینی آرمی کے دستے بھی شریک

    پبی :نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب:چینی آرمی کے دستے بھی شریک ،اطلاعات کے مطابق آج نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایس سی او کے انسداد دہشتگردی اسٹرکچر کا حصہ ان مشقوں میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی اور پاک فوج کے دستے شریک ہیں۔

     

     

     

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کی تربیت شامل ہے ، مشقوں کا مقصد ایس سی او ممالک کی اسپیشل فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عالمی دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے ، ان مشقوں کا پہلا مرحلہ رکن ممالک میں26 تا 31 جولائی منعقد کیا گیا ، دو ہفتوں پر محیط مشقوں کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں شروع ہے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مشقوں کےدوران انسداددہشتگردی کےحوالےسےمختلف ڈرلزاورآپریشن کیےجائیں گے، اس کے علاوہ علاقےکامحاصرہ،سرچ ،کلیئرنس اورکلوزکوارٹربیٹل شامل ہیں ، ان مشقوں سےانسداددہشتگردی کےآپریشن میں ربط مزیدمضبوط ہوگا۔

    واضح رہے کہ میجر جنرل جاوید دوست چانڈیو مشقوں کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

  • شاہد عبداللہ ہیں توماہرتعمیرات مگردبئی ایکسپو میں معمارپاکستان بن کرآنے کا عزم

    شاہد عبداللہ ہیں توماہرتعمیرات مگردبئی ایکسپو میں معمارپاکستان بن کرآنے کا عزم

    لاہور:شاہد عبداللہ ہیں توماہرتعمیرات مگردبئی ایکسپو میں معمارپاکستان بن کرآنے کا عزم ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ایک معروف شخصیت جنہیں جدید دنیا کا ایک بہترین ڈیزائنراورمعمارکے نام سے یاد کیا جاتا ہے ، ان دنون دبئی میں ہونے والی دنیا کی بڑی ایکسپوکے لیے کچھ منفرد آئیڈیاز کے ساتھ شامل ہورہےہیں ،جہاں وہ اپنے فن سے پاکستان کا ایک تمیری چہرہ پیش کریں گے ،

    شاہد عبداللہ دبئی ایکسپو میں ایسے ایسے تعمیراتی ڈیزائن اورمنصوبے پیش کریں گے کہ جن کے تعارف سے پاکستان کا تعارف ہوگا اسی لیے وہ ایک امید کے ساتھ دبئی ایکسپومیں شریک ہورہےہیں‌

     

    شاہد عبداللہ ارشد شاہد عبداللہ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے پرنسپل اور بانی پارٹنر ہیں ، وہ فرم میں داخلہ ڈیزائن اور رہائشی محکموں کی نگرانی کرتے ہیں۔

    شاہد عبداللہ نے شکاگو کی الینوائے یونیورسٹی سے آرکیٹیکچر کی ڈگری حاصل کی۔ 1979 میں ، ارشد عبداللہ کے ساتھ مل کر ، انہوں نے ارشد شاہد عبداللہ (پرائیویٹ) لمیٹڈ تشکیل دیا۔

     

     

    وہ پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹس اینڈ ٹاؤن پلانرز (PCATP) کے ساتھ ساتھ انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان (IAP) کے رکن ہیں۔ وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹیریئر ڈیزائنرز کے بانی چیئرمین بھی تھے جو 2001 میں پیشے کی ترقی کے لیے قائم کیے گئے تھے۔

    2008 میں ، انہوں نے دی ہنر فاؤنڈیشن (ٹی ایچ ایف) کو تلاش کرنے میں مدد کی ، جو ایک غیر منافع بخش تنظیم تھی جس کا مقصد نوجوانوں کے لیے معاش کے مسائل کا حل تلاش کرنا تھا ، معیاری پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی کے ذریعے جس کی مقامی اور بیرون ملک طلب ہے۔

  • جی فیس بک آئی ڈی میرا ہے اورمیں نے ہی نیوزی لینڈ کوپیغام بھیجا تھا:احسان اللہ اھسان کا آڈیو پیغام آگیا

    جی فیس بک آئی ڈی میرا ہے اورمیں نے ہی نیوزی لینڈ کوپیغام بھیجا تھا:احسان اللہ اھسان کا آڈیو پیغام آگیا

    اسلام آباد :جی فیس بک آئی ڈی میرا ہے اورمیں نے ہی نیوزی لینڈ کوپیغام بھیجا تھا:احسان اللہ اھسان کا آڈیو پیغام آگیا ،اطلاعات کےمطابق طالبان لیڈراحسان اللہ احسان نے ایک آڈیو پیغام بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نیوزی لینڈ کو بھیجا جانے والا پیغام میرے فیس بک پیج سے گیا ہے اوریہ فیس بک پیج میرا ہی ہے

    پاکستانی میڈیا پر فیک نیوز چلانے کا الزام لگانے والے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا احسان اللہ احسان کے حوالے سے کیا گیا اپنا دعویٰ فیک ثابت ہوگیا۔ احسان اللہ احسان نے ایک آڈیو پیغام میں فواد اور شیخ رشید کی جانب سے اپنا فیس بک آئی ڈی جعلی قرار دینے کودرست قراردیاہے

     

    تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے اپنے آڈیو پیغام میں وفاقی وزرا شیخ رشید اور فواد چوہدری کے اس موقف کی نفی کی ہے کہ پاکستان آنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دورہ پاکستان ختم کرنے پر مجبور کرنے کے لئے احسان اللہ احسان کے نام سے ایک جعلی فیس بک آئی ڈی بنا کر انہیں داعش کے ممکنہ حملے سے ڈرایا گیا۔ احسان کا دعویٰ ہے کہ اس کی فیس بک آئی ڈی جینوئن ہے لہذا وفاقی وزراء غلط بیانی کر رہے ہیں۔

    یہ تاثر عام ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کرکٹ سیریز کو منسوخ کرنے کا فیصلہ نیوزی لینڈ حکام نے تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کی ایک دھمکی کے بعد کیا جس کی تصدیق نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی حکام نے براہ راست احسان سے خود رابطے کے بعد کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی حراست سے فرار ہو جانے والے احسان اللہ نے کچھ عرصہ پہلے پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو درپیش سکیورٹی خطرات کے حوالے سے اگست کے آخر میں ایک ٹویٹ پوسٹ کی تھی جسکی تصدیق کے لئے نیوزی لینڈ حکام نے احسان اللہ احسان سے خود رابطہ کیا اور یہ یقین کر لینے کے بعد کہ ان کے کرکٹرز پاکستان میں محفوظ نہیں ہوں گے، انہوں نے اپنی ٹیم کا دورہ منسوخ کرنے کا فوری فیصلہ کیا۔

    تاہم 22 ستمبر کو دو وفاقی وزرا نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ احسان اللہ احسان کی جانب سے دھمکی آمیز پوسٹ دراصل ایک فیک یعنی جعلی فیس بک اکائونٹ سے کی گئی جس کا احسان سے کوئی تعلق نہیں اور اس سازش میں بھارت ملوث ہے۔