Baaghi TV

Author: +9251

  • محنت کشوں کے نام پر سودے بازی کرنے والوں کا جلد محاسبہ ہوگا،یونائیٹڈ ورکرز یونین بلدیہ شرقی

    محنت کشوں کے نام پر سودے بازی کرنے والوں کا جلد محاسبہ ہوگا،یونائیٹڈ ورکرز یونین بلدیہ شرقی

    ونائیٹڈ ورکرز یونین بلدیہ شرقی کے صدر گل اسلام نے کہا ہے کہ کچھ عرصے سے تمام یونینز سے نکالے گئے مسترد کردہ نام نہاد مزدور رہنما سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی انتظامیہ کو گمراہ کرکے فوٹوسیشن کے ذریعے ملازمین کو بے وقوف بنارہے ہیں۔
    میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کراچی کے بلدیاتی اداروں کی رجسٹرڈ یونینز لا واحد متفقہ اور مشترکہ اتحاد ہے جس میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربے کار لیڈران شامل ہیں جو کہ بلدیاتی اداروں کی ملک بھر میں پہچان ہیں ایسے تمام محنت کشوں کے نام پر اپنی لیڈری چمکانے والے لیڈران کا جلد محاسبہ ہوگا۔

    جو خود جولی بھرتی اور جعلی پروموشن حاصل کرکے اپنے آپ کو بچانے کیلئے لیڈری کررہے ہیں وہ اپنا قبلہ درست کرلیں اور اپنی یونینز رجسٹرڈ کرکے قانونی طور پر ملازمین کی عملی خدمت کیلئے میدان میں ہیں نام نہاد لیڈران کو نہ پہلے تسلیم کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کریں گے۔

  • موبائل کی خاطر دوست کے ہاتھوں دوست قتل

    موبائل کی خاطر دوست کے ہاتھوں دوست قتل

    کراچی کے علاقے بن قاسم ٹائون میں دوست نے موبائل فون کے لیے دوست کو قتل کر دیا تھا۔واقعہ 16ستمبر کو پیش آیا۔ پولیس نے دعوی کیا ہے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مقتول کا موبائل فون اور دیگر کاغذات برآمد کرلئے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق نوجوان کو سر پر وزنی چیز کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔
    ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے دوست سی26 ہزار میں موبائل خریدا اور8 ہزار کی ادائیگی کی تھی۔پولیس کے مطابق دوست مسلسل رقم کا تقاضا کر رہا تھا کہ، پیسے واپس دو یا موبائل واپس کرو۔ ملزم نے اپنے دوست کے سر پر بھاری چیز سے وار کیا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر نے بتایا کہ 16 ستمبر 2021 کو بیس سالہ گل محمد ولد شاہد علی کو سر پر وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔
    مقتول کے ورثا نے قتل کا مقدمہ نمبر 397/2021 نامعلوم ملزم/ملزمان کیخلاف درج کرایا تھا۔ پولیس نے قتل کے واقعے کی ٹیکنیکل بنیادوں پر تحقیقات کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم محمد اعجاز سے مقتول گل محمد کا موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے۔ قاتل مقتول کا دوست تھا اور محض چند ہزار کے موبائل کیلئے قتل کرنے کا اعتراف کیا۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے معروف قوال مقبول صابری کو خراج عقیدت پیش

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے معروف قوال مقبول صابری کو خراج عقیدت پیش

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے پاکستان کے معروف قوال مقبول صابری کی دسویں برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا ،قوالی نائٹ میں مقبول صابری کے صاحبزادے شمائل صابری نے اپنی خصوصی پرفارمنس سے والد کی قوالیاں گاکر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ، پروگرام میں مقبول صابری اور غلام فرید صابری دونوں قوالوں کے اہلِ خانہ موجود تھے، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبول صابری بڑے انسان تھے ،وہ کلاسیکل موسیقی کے بہترین فنکار تھے ، مقبول صابری اور غلام فرید صابری دونوں بھائیوں نے فنِ قوالی کو جو شہرت بخشی دنیا میں اس کی نظیر نہیں ملتی ، شمائل صابری اپنے اجداد کے فن کو لے کر آگے چل رہا ہے ، دعا ہے کہ اللہ شمائل صابری کو اپنے باپ دادا کے نقشِ قدم پر چلنے والا بنائے اور اسے بھی وہی شہرت نصیب ہو جو انہیں نصیب ہوئی ، محمد احمد شاہ نے مزید کہا کہ آرٹس کونسل کراچی کی سپورٹ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے ، ہمیں یہ دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے کہ دونوں بھائیوں کی اُولادیں ایک ساتھ ہیں ، اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شمائل صابری نے کہا کہ آرٹس کونسل کا بے حد مشکور ہوں ،میں کوشش کر رہا ہوں کہ اپنے خاندان کا نام آگے لے کر چلوں ،شمائل صابری نے مقبول صابری کی مشہور ِزمانہ قوالیاں پیش کیں جسے سن کر حاضرین ِ محفل جھوم اُٹھے ،قوالی نائٹ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

  • کرکٹ کی جنگ نہیں:یہ ملکوں کی بقا کی جنگ ہے:پوری قوم آئی ایس آئی کے سنگ ہے

    کرکٹ کی جنگ نہیں:یہ ملکوں کی بقا کی جنگ ہے:پوری قوم آئی ایس آئی کے سنگ ہے

    لاہور: کرکٹ کی جنگ نہیں:یہ ملکوں کی بقا کی جنگ ہے:پوری قوم آئی ایس آئی کے سنگ ہے،اطلاعات کے مطابق اس وقت جہاں ایک طرف پاکستان میں ایک بحث چل رہی ہے کہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان نہیں آئیں گی

    لیکن بات کرکٹ میچ کی نہیں بلکہ اس وقت پاکستان کے ساتھ وہ قوتیں شرارتیں اورسازشیں کررہی ہیں جن کوافغانستان میں بدترین شکست ہوئی اورپھران ممالک نے جس طرح افغانستان سے نکلنے کے لیے محفوظ راستہ پاکستان سے مانگا ، یہ ایک مقام شرم تھا جوبڑی بڑی قوتوں کے تکبرکوخاک میں ملا گیا

    یہ نقشہ کچھ اس طرح‌ہےکہ ایک طرف چین اورپاکستان ہیں اوردوسری طرف امریکہ ، نیٹو کے تیس ملک ، بھارت ، اسرائیل اورکچھ ہمسائے ممالک ہیں جن کواس بات کی تکلیف ہورہی ہےکہ ان کی تمام قربانیاں اورکوششیں ضائع چلی گئیں اورجن افغآن طالبان کوختم کرنے کے لیے امریکہ اور ان قوتوں نے اپنا سب کچھ لٹا دیا آج انہیں طالبان سے کابل ایئرپورٹ سے اپنے اپنے ملکوں‌کو جانے کی بھیک مانگتے رہے

    یہ ملک اب ٹکریں مار رہےہیں کہ ہمارے فوجی قربان ہوگئے ،ہماری معیشتیں تباہ ہوگئیں ، ہمارااسلحہ برباد ہوگیا اورہمارا تکبر خاک میں مل گیا

    ان قوتوں کا یہ کہنا ہے کہ افغآنستان میں لڑے افغان طالبان لیکن سوچ ، فکر اورجہادی اندازپاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے دیا ہے
    ان ملکوں کوتکلیف ہے کہ ہمیں شکست دینے والے پاکستان کوسبق سکھانا چاہییے ، اس لیے دشمن کبھی کھیل کے میدان میں ہمیں پریشان کرنے سے باز نہیں آئی گا تو کبھی ایف اے ٹی ایف کے محاذ پرپاکستان کوتنگ کرے گا ، کبھی اسلام کے نام پرہمیں بدنام کریں گے تو کبھی جمہوریت کے دفاع میں پاکستان کی اپوزیشن کے ذریعے لعن طعن کا بازار گرم رکھیں گے

    ان حالات میں امریکہ ، اسرائیل ، بھارت ، برطانیہ اوردیگرکئی اتحادیوں کی خفیہ ایجنسیاں سرجوڑ کربیٹھی ہیں کہ کس طرح پاکستان سے بدلہ لیا جائے ، ان تمام خفیہ ایجنسیوں کے مقابلے میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اللہ کےفضل وکرم سے ان دشمنوں کے دانٹ کھٹے کیے ہوئے ہے

    ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کوبیرونی دشمنوں سے اتنا خوف اورنقصان نہیں جتنا اندرونی غداروں سے ہے، یہ غدار ان غیرملکی قوتوں کی زبان بول رہے ہیں

  • کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر مشہور ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی

    کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر مشہور ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی

    کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر مشہور ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں کی مدد سے آگ بجھا دی گئی ۔
    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق بیت المکرم کے قریب 4 منزلہ رہائشی عمارت کے گرائونڈ فلور پر واقع ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی، آگ کے باعث رہائشی عمارت میں واقع فلیٹ کے مکین باہر نکل آئے۔فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے پہنچ کر آگ بجھانا شروع کی، آگ لگنے کے وقت ریسٹورنٹ بند تھا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور کچھ دیر بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا ریسٹورنٹ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا ۔

  • کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کو قتل کرنے والے پولیس آفیسرز انجام کو پہنچ گئے

    کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کو قتل کرنے والے پولیس آفیسرز انجام کو پہنچ گئے

    کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کو قتل کرنے والے پولیس آفیسرز انجام کو پہنچ گئے، عدالت نے ایس ایچ او سمیت 3 ملزمان کو سخت ترین سزا سنا دی- تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جعلی مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا جرم ثابت ہونے پر ایس ایچ او سمیت تین ملزمان کو سزا سنادی۔
    نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں گلشن معمار میں جعلی مقابلے میں نوجوانوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نوجوان کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر سابق ایس ایچ او سمیت تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی، عدالت نے ملزمان پر ایک، ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ استغاثہ کے مطابق 2017 میں پولیس نے ناکے پر 2 موٹر سائیکل پر سوار چار شہریوں کو روکا تھا کاغذات نہ ہونے پر پولیس نے اشرف، علی اکبر کو روکا ساتھی کاغذات لے کر واپس آئے تو اشرف اور علی اکبر موجود نہیں تھے ۔
    استغاثہ کے مطابق بعدازاں معلوم ہوا کہ پولیس نے اشرف کو جعلی مقابلے میں مار دیا جبکہ علی اکبر زخمی ہوگیا تھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سابق ایس ایچ او سمیت تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں بھی کراچی میں ایک ایسا ہی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا، کراچی کے علاقے سائٹ ایریا حبیب چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان ہلاک ہوگیا تھا، مقتول سلطان نذیر کے اہلخانہ نے مقابلے کو جعلی قرار دیا ہے، لواحقین کے احتجاج کے دوران ایس ایچ او سائٹ اے محمد ایاز تھانے سے فرار ہوگئے۔
    لواحقین کا کہنا ہے کہ مقتول سلطان نذیر بی کام پرائیویٹ کا طالب علم تھا، وہ گزشتہ روز سائٹ ایریا میں رشتے دار کے سوئم سے واپس گھر جارہا تھا۔ مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے کہ سلطان نے گارڈن میں گھر جانے کے لیے آن لائن موٹر سائیکل بک کروائی تھی، مقتول کو کزن نے آن لائن سروس سے موٹر سائیکل بک کروا کر دی، وہ دیر رات تک گھر نہ پہنچا تو کزن نے آن لائن سروس سے رابطہ کیا، موٹر سائیکل رائیڈر نے اطلاع دی کہ فائرنگ کا واقعہ ہوا اور میں فرار ہوگیا۔
    سلطان کے اہلخانہ کے مطابق رائڈر کی اطلاع پر سائٹ اے تھانے پہنچے تو پولیس نے مقابلہ ظاہر کیا، اسے موٹر سائیکل چلانا نہیں آتی تھی، وہ بی کام کرنے کے بعد صدر میں گارمنٹس کی دکان چلاتا تھا اور اس نے گزشتہ دنوں ہی کاروبار ختم کیا تھا، سلطان کا ایک بھائی لاہور، والدین ، دو بہنیں ، چھوٹا بھائی ہنزہ میں رہتے ہیں۔ مقتول کے لواحقین نے بتایا کہ اعلیٰ افسران نے ایس اپی بلدیہ کو تحقیقاتی افسر مقرر کیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی میں ہمارے عمائدین کو بھی شامل کیا جائے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔

  • کراچی میں ایک متنازعہ پولیس افسر پُر اسرار طور پر لا پتہ

    کراچی میں ایک متنازعہ پولیس افسر پُر اسرار طور پر لا پتہ

    شہر قائد کے ایک متنازعہ پولیس افسر کے پُر اسرار طور پر لا پتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کے سابق ایس ایچ او انسپکٹر ہارون کورائی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ۔ پولیس افسر کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ سادہ لباس میں ملبوس افراد انہیں اپنے ہمراہ لے گئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس افسر کے پُر اسرار طور پر غائب ہونے کا واقعہ منگل کی شب تقریباً 9 بجے پیش آیا لیکن اہل خانہ نے پولیس کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریباً ڈھائی بجے مطلع کیا۔
    پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہارون کورائی کو حال ہی میں معطل کیا گیا تھا جبکہ ان کے خلاف کئی تحقیقات بھی جاری تھیں اور وہ انتہائی متنازع کردار کے حامل ہیں۔
    میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کے بااثر افسران میں شمار ہونے والے اور انتہائی متنازع کردار کے حامل سچل تھانے کے سابق ایس ایچ او انسپکٹر ہارون کورائی سچل کے ہی علاقے میں قائم سعدی ٹائون کے رہائشی ہیں ، ان کے بیٹے عامر نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ گاڑیاں پولیس موبائلوں کے ہمراہ آئیں جن میں سادہ لباس افراد سوار تھے اور وہ لوگ ان کے والد ہارون کورائی کو اپنے ہمراہ لے گئے ۔

    ان کے بیٹے عامر نے پولیس مددگار ہیلپ لائن ون فائیو پر ٹیلی فون کال کی اور بتایا کہ ان کے والد کو نامعلوم افراد لے گئے ، ون فائیو کی اطلاع پر ایس ایچ او اور دیگر پولیس افسران ان کے گھر گئے اور واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کیں ، ایک سوال کے جواب میں اورنگ زیب خٹک نے بتایا کہ رات نو بجے سے اور ڈھائی بجے تک پولیس کو مطلع نہ کرنے پر اہل خانہ نے بتایا کہ وہ انتظار کررہے تھے کہ شاید ان کے والد واپس آجائیں لیکن جب وہ واپس نہیں آئے تو پولیس حکام کو آگاہ کیا گیا۔
    ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ہارون کورائی کراچی پولیس کے ان چند افسران میں سے ہیں جو کہ انتہائی متنازع کردار کے حامل ہیں لیکن بااثر ہونے کی بنیاد پر وہ اپنے خلاف نہ صرف تحقیقات رکوانے میں کامیاب ہوجاتے تھے بلکہ بطور ایس ایچ او پوسٹنگ بھی حاصل کرلیا کرتے تھے ، انہیں چند روز قبل ہی ایس ایچ او سچل کے عہدے سے ہٹا کر معطل کیا گیا تھا ، ان کے خلاف کئی تحقیقات جاری تھیں ، ان پر ٹارچر سیل میں شہریوں کو تشدد کرنے ، زمینوں پر قبضے اور منشیات فروشی سمیت دیگر کئی سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں ۔
    گذشتہ ماہ ہارون کورائی نے مبینہ طور پر دو خواتین کے گھر پر چھاپہ مار کر 47 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی، اور خواتین کے خلاف منشیات فروشی کا جھوٹا مقدمہ درج کرکے جیل بھجوادیا تھا، جس پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ ہارون کورائی سچل تھانے کے علاوہ پی آئی بی کالونی ، لانڈھی اور اسٹیل ٹائون سمیت کئی تھانوں میں بطور ایس ایچ او تعینات رہ چکے ہیں۔

  • رونادھونابندہوناچاہیے،ٹیم نہیں آئی توکوئی قیامت نہیں آگئی: :گورنرپجناب

    رونادھونابندہوناچاہیے،ٹیم نہیں آئی توکوئی قیامت نہیں آگئی: :گورنرپجناب

    لاہور:رونا دھونا بند ہونا چاہیے،ٹیم نہیں آئی تو کوئی قیامت نہیں آگئی:پاکستان کے ساتھ شکست خوردہ دنیا ٹکرلے رہی ہے:اطلاعات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نیوزی لینڈاور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورے منسوخ ہونے کے فوائد گنوادیے۔

    نیرونا دھونا بند ہونا چاہیے،ٹیم نہیں آئی تو کوئی قیامت نہیں آگئی:پاکستان کے ساتھ شکست خوردہ دنیا ٹکرلے رہی ہے:گورنرپجنابوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ پاکستان ختم کردیا

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس لاہور میں ادارہ بیت السلام کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

    اس دوران ان کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نہیں کھیلی تو کون سا طوفان آ گیا؟ جب کوئی ٹیم آتی ہے تاجربرادری روتی ہے، معیشت کا نقصان ہوتاہے۔ان کا کہنا تھاکہ رونا دھونا بند ہونا چاہیے، ٹیم نہیں آئی تو کوئی قیامت نہیں آگئی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ منسوخ کیا تھا اور اس کے بعد انگلش ٹیم نے بھی اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔

    یاد رہےکہ وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دورہ نیوزی لینڈ منسوخ ہونے سے متعلق حقائق پیش کئے، ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو فیک آئی ڈی کے ذریعے دھمکیوں بھرے پیغامات بھارت سے بھیجے گئے، مقدمہ درج کرکے ایف آئی اے حکام انٹرپول سے رابطہ کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سنڈے گارڈین نے نیوزی لینڈ ٹیم کے دورے کے خلاف دھمکی آمیز آرٹیکل لکھا، نیوزی لینڈکے اوپنر مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی، اس ای میل اکاؤنٹ سے ابھی تک صرف ایک ہی ای میل بھیجی گئی ہے۔

    فواد چودھری نے کہا کہ یہ پاکستان ہی نہیں عالمی کرکٹ کے خلاف سازش تھی، نیوزی لینڈ کو چاہیے کہ ملنے والے تھریٹ کو پاکستان سے شیئر کرے، نیوزی لینڈ کی اتنی فوج نہیں جتنی ہم نے ان کی ٹیم پر سکیورٹی کیلئے لگائی۔ برطانیہ نے دورہ منسوخ کرنے کے لئے کھلاڑیوں کی تھکاوٹ کا بہانہ کیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم زندہ قوم ہیں، ہمیں تنہا نہیں کیا جا سکتا۔ جو سمجھتے ہیں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے واپس جانے سے پاکستان تنہا ہو جائے گا وہ غلطی پر ہیں۔ اب آسٹریلیا کو بھی ایک جعلی تھریٹ ای میل مل جائےگی، نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے کے دن ہی کہہ دیا تھا اب انگلینڈ کی ٹیم بھی نہیں آئے گی۔

  • ’فیل طلبہ کے حوالے سے فیڈرل بورڈ کے طلبہ کی پروموشن پالیسی جاری

    ’فیل طلبہ کے حوالے سے فیڈرل بورڈ کے طلبہ کی پروموشن پالیسی جاری

    اسلام آباد:’فیل طلبہ کے حوالے سے فیڈرل بورڈ کے طلبہ کی پروموشن پالیسی جاری ،اطلاعات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے جہاں معشیت اورمعاشرت تباہ ہوکررہ گئی ہےوہاں اس قوم کے نونہالوں کی تعلیم کا بیڑہ بھی غرق ہوگیا ہے،

    انہیں حالات کے پیش نظر فیڈرل بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کی پروموشن کی پالیسی جاری کردی ہے ، اس پالیسی کو مختلف زاویوں سے دیکھا جارہا ہے

    فیڈرل بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نویں اور دسویں کےلازمی مضامین میں نمبر اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر ملیں گے، گیارہویں اور بارہویں کے لازمی مضامین میں بھی نمبر اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر ہی دیے جائیں گے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبر بھی دیے جائیں گے جب کہ فیل ہونے والے تمام طلبہ کو 33 فیصد نمبر دے کر پاس کر دیا جائے گا، پریکٹیکل والے مضامین میں طلبہ کو 50 فیصد نمبر دیے جائیں گے اور پریکٹیکل مضامین میں باقی 50 فیصد نمبر تھیوری کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات میں غیر حاضر طلبہ کو غیر حاضر تصور کیا جائےگا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ پالیسی سے ہٹ کر کسی بھی کیس میں فیصلے کا اختیار چیرمین بورڈ کو ہوگا۔