Baaghi TV

Author: +9251

  • نوازشریف پھربازی لےگئے:عمران خان کےAbsolutely Notکےمقابلے میں عظیم رہنما کوپیش کردیا

    نوازشریف پھربازی لےگئے:عمران خان کےAbsolutely Notکےمقابلے میں عظیم رہنما کوپیش کردیا

    اسلام آباد:نوازشریف پھربازی لے گئے:عمران خان کےAbsolutely Not کے مقابلے میں اپنےدل کےجانی،عظیم رہنما کوپیش کردیا، اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان کے خلاف جہاں چین مخالف اوربھارت نوازقوتیں سرگرم ہیں وہاں ان قوتوں کو پاکستان کے اندراورپاکستان سےباہر رہنے والے محبوب پاکستانیوں کی حمایت حاصل ہوچکی ہے

    دوسری طرف اس صورت حال میں جب پاکستان ایک عالمی پراکسی جنگ میں فاتح کی حیثیت سے سب کے سامنے آیا ہے اس فتح کودشمن اپنی شکست اورذلت ورسوائی سے تعبیر کررہے ہیں ، ادھر اسی دوران پاکستان کی اپوزیشن بھی عالمی قوتوں کا بیانیہ بول رہی ہیں‌

    اسی اثنا میں ایک عجیب اوردلچسپت صورت حال بھی سامنے آئی ہے جب ایک طرف وزیراعظم عمران خان عالمی قوتوں کے خلاف ایک کامیاب اننگز کھیلتے ہوئے سب کوللکار رہے ہیں تودوسری طرف اس للکارنے پاکستان سے باہربیٹھے ہوئے پاکستان حکومت اورریاستی اداروں کے شدید ترین مخالفین نے عمران خان کی کامیابیوں کوچیلنج کردیا ہے

     

     

    اس حوالےسے عجیب مگردلچسپ صورتحال اس وقت پیش آئی جب عین اس وقت جب امریکی صحافی نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ عمران خان کی شخصیت ہے جس نے ہزاروں غیرملکیوں کو بحفاظت افغانستان سے نکلوانے میں اپنا کردار ادا کیا ورنہ بہت زیادہ جانی نقصان ہوسکتا تھا، گلین بیک نے کہاکہ صرف عام امریکیوں کوہی نہیں بلکہ امریکی حکومت کو بھی عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے

    ادھر اس قسم کے بیانات کا سلسلہ جاری تھا اوردوسری طرف عمران خان کے ساتھ روسی صدر ، چینی صدر اور دیگرعالمی رہنما محو گفتگو تھے کہ لندن سے میاں نوازشریف نے ایک بڑا دعویٰ کردیا

    نوازشریف اپنے دعوے میں کہتےہیں کہ "پھرتا ہےبڑے دعوے کرتا نیازی کہ مجھے فلاں کا فون نہیں آیا فلاں کا نہیں آیا ”

    نوازشریف کہتےہیں وہ دن یاد کریں جب برادرم مودی فون ہی نہیں بلکہ خود چل کرمیرے گھرآگئے،نوازشریف کہتے ہیں کہ بتائیں کہ میں کامیاب یا آپ

    ادھر دوسری طرف نوازشریف کی طرف سے مودی کے حوالے سے ان دعوں کے بعد سوشل میڈیا پرایک طوفان بدتمیزی ابھر آیا ہے جس میں کہا جارہا ہےکہ جناب میاں نوازشریف صاحب آپ کی ان صلاحیتوں کا کون منکر ہے !

    یہ آپ کی اندرونی صلاحیتیں تو تھیں کہ آپ کے گھرمیں وہ آگئے جو برملا کہتے ہیں کہ میں مشرقی پاکستان توڑنےاوربنگلہ دیش میں پاکستانیوں کوذبح کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی ، اوروہ کل کا دشمن آپ کے گھرمیں آتا ہےتویقینا یہ آپ کی بڑی کامیابی ہے ،

    دوسری طرف ن لیگی اپنے قائد کا دفاع تو نہیں کررہے کیوں یہاں ایک طرف پاکستان اوردوسری طرف پاکستان کے دشمن کا تذکرہ میاں صاحب کرگئے ، لیکن وہ خاموش اس قدر ہیں کہ اپنے لیڈر کی فسطائی سوچ پر خاموشی کو ہی اپنی عافیت سمجھتے ہیں

  • کراچی میں انتہائی متنازع پولیس افسر پراسرار طور پر لاپتہ

    کراچی میں انتہائی متنازع پولیس افسر پراسرار طور پر لاپتہ

    سچل تھانے کے سابق ایس ایچ او انسپکٹر ہارون کورائی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ۔

    اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سادہ لباس افراد انھیں اپنے ہمراہ لے گئے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ منگل کی شب تقریباً نو بجے پیش آیا لیکن اہل خانہ نے پولیس کو رات گئے تقریباً ڈھائی بجے مطلع کیا.

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ، ہارون کورائی کو حال ہی میں معطل کیا گیا تھا جبکہ ان کے خلاف کئی تحقیقات بھی جاری تھیں اور وہ انتہائی متنازع کردار کے حامل ہیں۔

    سندھ پولیس کے بااثر افسران میں شمار ہونے والے اور انتہائی متنازع کردار کے حامل سچل تھانے کے سابق ایس ایچ او انسپکٹر ہارون کورائی سچل کے ہی علاقے میں قائم سعدی ٹائون کے رہائشی ہیں ، ان کے بیٹے عامر نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ گاڑیاں پولیس موبائلوں کے ہمراہ آئیں جن میں سادہ لباس افراد سوار تھے اور وہ لوگ ان کے والد ہارون کورائی کو اپنے ہمراہ لے گئے ۔

    اس سلسلے میں جب موجودہ ایس ایچ او سچل انسپکٹر اورنگ زیب خٹک سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ اہل خانہ کے بیان کے مطابق منگل کی شب تقریباً نو بجے سے ساڑھے نو بجے کے درمیان ہارون کورائی کو ان کے گھر سے سادہ لباس افراد لے گئے لیکن اہل خانہ نے پولیس کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریباً ڈھائی بجے مطلع کیا۔

    ان کے بیٹے عامر نے پولیس مددگار ہیلپ لائن ون فائیو پر ٹیلی فون کال کی اور بتایا کہ ان کے والد کو نامعلوم افراد لے گئے ، ون فائیو کی اطلاع پر ایس ایچ او اور دیگر پولیس افسران ان کے گھر گئے اور واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کیں ، ایک سوال کے جواب میں اورنگ زیب خٹک نے بتایا کہ رات نو بجے سے اور ڈھائی بجے تک پولیس کو مطلع نہ کرنے پر اہل خانہ نے بتایا کہ وہ انتظار کررہے تھے کہ شاید ان کے والد واپس آجائیں لیکن جب وہ واپس نہیں آئے تو پولیس حکام کو آگاہ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ ہارون کورائی کراچی پولیس کے ان چند افسران میں سے ہیں جو کہ انتہائی متنازع کردار کے حامل ہیں لیکن بااثر ہونے کی بنیاد پر وہ اپنے خلاف نہ صرف تحقیقات رکوانے میں کامیاب ہوجاتے تھے بلکہ بطور ایس ایچ او پوسٹنگ بھی حاصل کرلیا کرتے تھے ، انھیں چند روز قبل ہی ایس ایچ او سچل کے عہدے سے ہٹا کر معطل کیا گیا تھا.

    ان کے خلاف کئی تحقیقات جاری تھیں ، ان پر ٹارچر سیل میں شہریوں کو تشدد کرنے ، زمینوں پر قبضے اور منشیات فروشی سمیت دیگر کئی سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں ، وہ سچل تھانے کے علاوہ پی آئی بی کالونی ، لانڈھی اور اسٹیل ٹائون سمیت کئی تھانوں میں بطور ایس ایچ او تعینات رہ چکے ہیں ۔

    گزشتہ ماہ ہی ہارون کورائی نے مبینہ طور پر دو خواتین کے گھر پر چھاپہ مار کر 47 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی، اور خواتین کے خلاف منشیات فروشی کا جھوٹا مقدمہ درج کرکے جیل بھجوادیا تھا، جس پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

  • آئی جی سندھ کا چہلم شہدائے کربلا کیلیے فول پروف سیکیورٹی کا حکم

    آئی جی سندھ کا چہلم شہدائے کربلا کیلیے فول پروف سیکیورٹی کا حکم

    آئی جی سندھ مشتاق مہر نے چہلم شہدائے کربلا پر سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر نے چہلم شہدائےکربلاپرسیکیورٹی اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلوس کے روٹ کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سےجلوس کے روٹ کی چیکنگ کرائی جائے۔

    مشتاق مہر نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے جلوسوں کے راستوں پر اونچی عمارتوں پر اسنائپر تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ روٹ پر زیر تعمیر عمارتوں اور ڈی پی باکس کو چیک کیا جائے ، جلوس کے روٹ سے پوسٹرز بینرز اور وال چاکنگ ختم کرائی جائے۔

    یاد رہے وزیر داخلہ شیخ رشید نے چہلم شہدائےکربلا کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت موبائل فون سروس معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

    ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر کا کہنا تھا کہ کہ پاک فوج اور رینجرز کے دستے چہلم کے جلوسوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔

    خیال رہے اسلام کی سربلندی کے لیے کربلا میں حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد میں چہلم آئندہ منگل (27 ستمبر) کو منایا جائے گا۔

  • چیف جسٹس لاہورہائی کی انٹرٹینمنٹ کے لیے ساڑھے پانچ لاکھ کی ایل ای ڈی کے لیے بولی

    چیف جسٹس لاہورہائی کی انٹرٹینمنٹ کے لیے ساڑھے پانچ لاکھ کی ایل ای ڈی کے لیے بولی

    لاہور: چیف جسٹس لاہورہائی کی انٹرٹینمنٹ کے لیے ساڑھے پانچ لاکھ کی ایل ای ڈی کے لیے بولی ،اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان کی معاشی صورت حال اوراس ملک کے غریبوں کے ساتھ جوکچھ ہورہا ہے، اس اثنا میں لاہورہائی کورٹ کے چیف کی انٹرٹینمنٹ کے لیے 75 کی ایل ای ڈی کی خریداری نے انصاف کا بول بالا کردیا

    اس حوالے سے قیس محمد حسین نے ایک خط چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کی طرف بھیجا ہےجس میں اس کھیل کا انکشاف ہواہے، اس خط میں وہ لکھتے ہیں کہ ایک غریب ملک میں جہاں ایک طرف لوگوں کوکھانےکےلیےروٹی نہیں مل رہی وہاں ایک چیف جسٹس کی انٹرٹینمنٹ کے لیے ساڑے پانچ لاکھ کی ایل ای ڈی ، وہ کہتے ہیں‌ کہ یہ کیا ہورہا ہے

    قیس محمد حسین لکھتےہیں کہ جناب چیف جسٹس صاحب آپ کی تنخواہ کا بندوبست وہ غریب کررہےہیں کہ جن کے گھر میں دووقت کی روٹی نہیں پکتی وہ آپ کے تفریح کےلیے اپنا اوراپنے بال بچوں کا پیٹ کاٹ کر75 انچ ایل ای ڈی خرید کردے رہےہیں

     

     

    ان کا اس خط میں یہ بھی کہنا تھا کہ سات لاکھ سے زائر آپ کی بیسک سیلری ہے جبکہ آپ کوجوڈیشری الاونس دو لاکھ 69 ہزار روپے سے زیادہ ملتا ہے ، جبکہ 67ہزار سے زائد کی روقم کے میڈیکل الاونس کے لیے ہرمہینے وہ بھیجتےہیں

    قیس محمد حسین لکھتے ہیں کہ ایک طرف آپ اتنی زیادہ تنخواہ لیتے ہیں ، گھر، گاڑی ، اوردیگرمراعات الگ ہیں پھراوپر سے آپ کا شوق بھی شہزادوں والا ہےاورآپ نے اپنی تفریح کی خاطران غریبوں پرمزید بوجھ ڈال دیا ہے،

    وہ کہتےہیں کہ خدارا آپ اس ملک کے غریب پربوجھ نہ ڈالیں آپ بہت غریب اورکمزور ہیں آپ کی اس تفریح کےلیے میں اورمیرے دوست احباب جمع پونجی کرکے آپ کو ایل ای ڈی خرید کردے دیتےہیں لیکن خدارا اب اس ملک کے غریبوں پر مزید بوجھ نہ ڈالیں آپ کی تنخواہوں ،مراعات، تفریحات اوردیگرگزارشات کا بوجھ غریب عوام آٹے ، چینی ، گھی اوردیگرروزہ مرہ کی ضروریات میں مہنگائی کی صورت میں برداشت کررہےہیں‌

  • کورونا جنرل اسمبلی اجلاس میں پہنچ گیا:وزیر صحت کا ٹیسٹ مثبت :ملنے والے خوش نصیب بن گئے

    کورونا جنرل اسمبلی اجلاس میں پہنچ گیا:وزیر صحت کا ٹیسٹ مثبت :ملنے والے خوش نصیب بن گئے

    نیویارک:کورونا جنرل اسمبلی اجلاس میں پہنچ گیا:وزیر صحت کا ٹیسٹ مثبت :ملنے والے خوش نصیب بن گئے,اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سالانہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک برازیلین وزیرِ صحت مارسیلو کوئیراگو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد وہ امریکا میں ہی قرنطینہ ہوگئے ہیں۔

    فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق برازیلین حکومت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ وفد کے دیگر ارکان کے بھی کورونا ٹیسٹ کروائے گئے جو کہ منفی آئے ہیں۔جس کی وجہ سے ان کوخوش نصیب قراردیاجارہا ہے ، کیونکہ وہ کورونا ہونے سے بال بال بچ گئےہیں

    دوسری طرف برازلین حکام کا کہنا ہےکہ کوئیراگو کو ویکسین کی دونوں ڈوز لگ چکی ہیں اور وہ برازیلین صدر جیر بولسونارو کے وفد میں شامل دوسرے رکن ہیں جن میں اجلاس میں شرکت کے بعد کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات میں یہ بھی بتایاگیا ہےکہ 55 سالہ وزیر صحت قرنطینہ مکمل ہونے تک امریکا میں ہی قیام پذید ہوں گے جب کہ برازیل سے اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والا وفد واپس لوٹ چکا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین صدر بولسونارو نے اب تک کووڈ کی ویکسین نہیں لگوائی ہے اور انہیں سفر کے دوران کئی موقعوں پر بغیر ماسک کے بھی دیکھا گیا۔ ان کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ ویکسین لگوانے والے آخری برازیلین ہوں گے۔

    برازیلین صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کوئیراگو صحت یاب تھے، صحت کے تمام حفاظتی اقدامات دیکھتے ہوئے حکومت برازیل میں وبائی مرض سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرتی رہے گی۔

    خیال رہے کہ بولسونارو کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی جس میں انہیں نیویارک کی گلی سے پیزا کھاتے دیکھا گیا۔

    ان کے ہمراہ وفد کے دیگر ارکان بھی موجود تھے جنہوں نے ماسک نہیں پہنے تھے۔ اس تصویر میں صرف وزیر صحت نے ماسک پہن رکھا تھا جب کہ وہ بھی ناک سے نیچے تھا۔

  • دنیا سن لے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ترکی کشمیریوں کےساتھ ہے، اردوان کا جنرل اسمبلی سے خطاب

    دنیا سن لے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ترکی کشمیریوں کےساتھ ہے، اردوان کا جنرل اسمبلی سے خطاب

    نیویارک:دنیا سن لے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ترکی کشمیریوں کےساتھ ہے، اردوان کا جنرل اسمبلی سے خطاب ،اطلاعات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایک بار پھر مسلئہ کشمیر اُٹھا دیا۔

    اپنے خطاب میں طیب اردوان نے کہا کہ کشمیر میں 75 برس سے جاری ظلم ختم کرنے کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کےلیے ترکی کشمیریوں کےساتھ ہے۔

    افغانستان کے حوالے سے اپنے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ موجودہ حالات میں افغانستان کو عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے، فلسطینیوں کے حقوق کےلیے بھی ترکی اپنی مہم جاری رکھے گا۔

    اس سے قبل جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امریکا عراق اور افغانستان سے نکلا نہیں، نکالا گیا ہے، کیپٹل ہل سے کابل تک ایک پیغام ہے کہ امریکاکی ساکھ نہیں رہی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ترکی ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی اورسفارتی مدد کررہا ہے، نیویارک میں ترک صدر کے خطاب سے جہاں مودی سرکار کو بہت زیادہ تکلیف ہوئی ہے وہاں کشمیریوں کے حوصلے بھی بلند ہوئےہیں

    دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اورکل سے بھارتی فوج مختلف علاقوں میں بے گناہ کشمیریوں کےخلاف فوجی آپریش جاری رکھے ہوئے ہیں

  • آسٹریلیا میں شدید زلزلہ، شدت 5.8 ریکارڈ، میلبورن پورا ہل کر رہ گیا:ایمرجنسی نافذ،

    آسٹریلیا میں شدید زلزلہ، شدت 5.8 ریکارڈ، میلبورن پورا ہل کر رہ گیا:ایمرجنسی نافذ،

    ملیبرن:آسٹریلیا میں شدید زلزلہ، شدت 5.8 ریکارڈ، میلبورن پورا ہل کر رہ گیا:ایمرجنسی نافذ، ،جیو سائنس آسٹریلیا کے مطابق 5.8 شدت کا زلزلہ میلبورن سے 180 کلومیٹر شمال مشرق میں مانس فیلڈ کے قریب آج صبح 9.15 کے قریب آیا۔

    ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی تھی تاہم بعد میں اس کی نظر ثانی کی گئی جس کے جھٹکے تقریبا 30 30 سیکنڈ تک رہے۔پہلے زلزلے کے 18 منٹ بعد ایک اور 4.0 آفٹر شاک ریکارڈ کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے جنوبی علاقوں میں مقامی وقت کے مطابق 9 بج کر 15 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت اس قدر شدید تھی کہ لوگ عمارتوں سے خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔ زلزلے سے کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ اس کے علاوہ جنوبی آسٹریلیا اور نیو ساؤتھ ویلز کے علاقوں میں بھی اعشاریہ چار اور تین اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے محسوس کئے گئے۔

    انتظامیہ نے صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے تاہم ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

    آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے زلزلے سے ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کیساتھ ہے اور ان کی ضرور مالی مدد کرے گی، تاہم انھیں اس بات کی خوشی ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    سکاٹ موریسن کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں کبھی تواتر سے زلزلے نہیں آئے، اس لئے وہ محسوس کر سکتے ہیں کہ ہماری عوام کو اس سے کتنا خوف محسوس ہوا ہوگا۔ خیال رہے کہ آسٹریلوی وزیراعظم ان دنوں امریکا میں موجود ہیں۔

    ادھر وکٹوریا سٹیٹ ایمرجنسی سروس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ زلزلے کے بعد آنے والے آفٹر شاکس سے ہوشیار رہیں اور جہاں تک ممکن ہو خستہ حال عمارتوں سے دور رہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے جو آفٹر شاکس کی صورت میں موجود ہے۔ شہری بغیر ضرورت ڈرائیونگ نہ کریں، جہاں تک ممکن ہو عمارتوں سے باہر رات گزاریں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کیریبئن ملک ہیٹی میں ہولناک زلزلے نے سینکڑوں انسانوں کو لقمہ اجل بنا دیا تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت سات اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • پاکستان امن کی جگہ:سازشی قوتیں سن لیں یہ بزدلی ہے:شاہ محمود قریشی:وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا

    پاکستان امن کی جگہ:سازشی قوتیں سن لیں یہ بزدلی ہے:شاہ محمود قریشی:وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا

    نیویارک:پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں یہ بزدلی ہے:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کوئی تھریٹ نہیں تھا:اطلاعات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کوئی تھریٹ نہیں تھا، ہوسکتا ہے کسی پڑوسی ملک نے نقصان پہنچانے کیلئے ناٹک کیا ہو۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک کے پاکستان ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہمان کرکٹرز کو ہیلی کاپٹر سمیت تمام سہولیات دینے کی پیشکش کی، لیکن کرکٹ بورڈ نے ہر بات ماننے سے انکار کیا، وقت کے ساتھ سب کچھ سامنے آجائے گا، سیکیورٹی ایجنسیز نے آگاہ کیا کہ کوئی سیکیورٹی تھرٹ نہیں ہے۔

    ادھر شاہ محمود قریشی نے مصر کے ہم منصب سامح شکری سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان مصر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک میں یکساں اقدار تعلقات کو مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں، دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں، پاک مصر فرینڈ شپ گروپ پارلیمانی روابط کے فروغ کے لیے متحرک ہے۔

    دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے معاملے پر بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ کے منسوخی کے بعد سینئر وزراء سے مشاورت کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حقائق دنیا کے سامنے لانے کی ہدایت کردی۔

    ملاقات کے دوران دونوں ٹیموں کے دوروں کی منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کو حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیک اکاؤنٹس سے ای میلز، فیک نیوز سمیت تمام حقائق سامنے لائیں جائیں گے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل نیوزی لینڈ کی کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی بہانہ بنا کر دورہ پاکستان منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد وفاقی حکومت، ملکی کرکٹرز اور غیر ملکی کرکٹرز نے بھی مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

    چیئر مین پی سی بی نے اس دورے کی منسوخی کے بعد اعلان کیا تھا کہ معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں لے جایا جائے گا۔

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ رواں سال کے اوائل میں ہم نے اکتوبر میں ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان میں دو ٹی20 میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی تھی اور اس کے ساتھ ساتھ خواتین ٹیم کے مختصر ٹور کی بھی منظوری دی تھی۔

  • ماہرہ گھریلو تشدد اور جنسی زیادتی کیخلاف عالمی مہم کا حصہ بن گئیں

    ماہرہ گھریلو تشدد اور جنسی زیادتی کیخلاف عالمی مہم کا حصہ بن گئیں

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان گھریلو تشدد اور جنسی زیادتی کے خلاف میدان میں آگئی ہیں۔

    اداکارہ ماہرہ خان گھریلو تشدد اور جنسی حملوں کے خلاف ’کامن ویلتھ‘ کی مہم کا حصہ بن گئی ہیں۔ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ میں گھریلو تشدد اور جنسی حملوں کے خلاف عالمی مہم میں سب کو شرکت کی دعوت دیتی ہوں۔

    اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ہم گھریلو تشدد اور جنسی استحصال کے بارے میں جانتے ہیں یا پھر باقاعدہ اس کا تجربہ کرچکے ہیں۔ ہم اس بارے میں جتنی زیادہ بات کرتے ہیں خاموشی ٹوٹتی جاتی ہے۔
    ماہرہ خان نے ایک اور پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ آئیں خاموشی کے اس کلچر کو توڑ ڈالیں جو ایک عرصے سے گھریلو اور جنسی تشدد کے خلاف آواز اٹھانے سے روکتا ہے۔
    اداکارہ ماہرہ خان ’کامن ویلتھ‘ ممالک کی ’جوائن دی کورس‘ مہم کا حصہ ہیں۔ اس مہم میں 54 ممالک سے تعلق رکھنے والے شوبز ستاروں سمیت کھلاڑی اور دیگر سوشل میڈیا پر اثر رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔

  • محمد حسین محنتی کا شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر پیغام

    محمد حسین محنتی کا شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر پیغام

    امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ہے شاہ عبدالطیف بھٹائی امن و محبت اور انسان دوستی کے سفیر تھے، جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے اللہ کی وحدانیت اور انسانیت سے ہمدردی کا درس دیا ہے، موجودہ گھٹن کے ماحول میں شاہ عبدالطیف بھٹائی کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے ،سندھ کے عظیم صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 278ویں عرس کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں صوبائی امیرنے مزید کہا کہ جماعت اسلامی شاہ عبدالطیف بھٹائی کے پیغام کو عام کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے تاکہ شاہ بھٹائی کی سرزمیں سندھ امن، بھائی چارے اور محبت کا ماحول قائم ہوسکے