Baaghi TV

Author: +9251

  • کوئٹہ:پھردہشت گردوں کے نشانے پر،شہرمیں  زور دار دھماکہ

    کوئٹہ:پھردہشت گردوں کے نشانے پر،شہرمیں زور دار دھماکہ

    کوئٹہ: کوئٹہ:پھردہشت گردوں کے نشانے پر،شہرمیں زور دار دھماکہ ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زور دار دھماکہ ہوا ہے اورابتدائی اطلاعات کےمطابق شہرجانی نقصان سے بچ گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کا امن ایک مرتبہ پھر خراب کرنے کی کوشش کی گئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں بدھ کی شام کو زور دار دھماکہ ہوا۔

    پولیس کے مطابق سریاب روڈ پرکیچی بیگ کے قریب سڑک کنارے دھماکہ اس وقت ہوا جب ایگل سکواڈ کے اہلکار معمول کے گشت پرتھے،

    دھماکے سے ایگل سکواڈ پولیس کے 2 اہلکارزخمی ہوئے جن کوفوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انکی حالت تشویش ناک ہے۔

    دھماکے کے ذریعے سریاب روڈ پر گشت میں مصروف پولیس کے ایگل اسکواڈ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم آخری اطلاعات تک دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • پریشان نہ ہوں‌ :افغان کرکٹ بورڈ پاکستان کی میزبانی میں ون ڈے سیریز کا خواہش مند

    پریشان نہ ہوں‌ :افغان کرکٹ بورڈ پاکستان کی میزبانی میں ون ڈے سیریز کا خواہش مند

    کابل : پریشان نہ ہوں‌ :افغان کرکٹ بورڈ پاکستان کی میزبانی میں ون ڈے سیریز کا خواہش مند ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے پاکستان کی میزبانی میں ون ڈے سیریز کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزیز اللہ فاضلی نے کہا کہ وہ رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں پاکستان ٹیم کو ون ڈے سیریز کے لیے میزبانی کی پیشکش کریں گے۔

    اے ایف پی کے مطابق عزیز اللہ فاضلی نے خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے متعلق سوال پر واضح جواب دینے سے گریز کیاانہوں نے کہا کہ ان کا خطے میں کرکٹ کے حوالے سے اہم ممالک کے دورے کا بھی ارادہ ہے۔

    افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ 25 ستمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے بعد وہ بھارت، بنگلادیش اور متحدہ عرب امارات جائیں گے جہاں وہ کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کریں گے جس میں وہ پاکستان کو اس سیریز کی میزبانی کی پیشکش کریں گے جو ستمبر میں سری لنکا میں کھیل جانی تھی۔

    افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ ہم افغانستان میں مستحکم کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں جو دیگر ممالک کے تعاون سے ممکن ہے۔

    دوسری جانب اے ایف پی کا کہنا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے بھی عزیز اللہ فاضلی کے دورے کی تصدیق کی ہے۔

    واضح رہے کہ سری لنکا مں کورونا وبا اور لاجسٹک مسائل کی بنا پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان ستمبر میں تین میچوں کی ون ڈے سیریز منسوخ کردی گئی تھی، دونوں ممالک کے درمیان یہ سیریز 2023 کے ورلڈکپ میں کوالیفائی کے لیے ون ڈے لیگ کا حصہ تھی۔

  • پنجاب میں ڈینگی: یاسمین راشد نےخبردارکردیا

    پنجاب میں ڈینگی: یاسمین راشد نےخبردارکردیا

    لاہور:پنجاب میں ڈینگی: یاسمین راشد نےخبردارکردیا ،اطلاعات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے تاہم صوبے میں ڈینگی نے سر اٹھالیا ہے۔

    فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ ڈینگی کے اب تک 700 سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں اور لاہور میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت میں صحت کے شعبے میں 50 فیصد اسامیوں پر تعیناتیاں نہیں ہوتی تھیں۔

    وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حکومت نے اسپتالوں کو وافر بجٹ فراہم کیا ہے، فیصل آباد کے ٹیچنگ اسپتالوں کیلئے 9 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف ملک میں کورونا وائرس سے 47 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 374 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار 238 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 333 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 24 ہزار 701، سندھ میں 4 لاکھ 52 ہزار 267، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 874، بلوچستان میں 32 ہزار 796، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 264، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4

  • نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کا ملبہ دوسروں پر نہ ڈالا جائے، رحمان ملک

    نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کا ملبہ دوسروں پر نہ ڈالا جائے، رحمان ملک

    اسلام آباد:نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کا ملبہ دوسروں پر نہ ڈالا جائے، اطلاعات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور چیئرمین انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز (آئی آر آر) سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ انہیں نیوزی لینڈ کرکٹ کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر اپنی آرا پیش کرنے کے لیے متعدد پیغامات موصول ہو رہے ہیں کہ کیوں میچ کو آخری لمحات میں منسوخ کر دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے اندرونی نظام کی ناکامی اور ریاست کی رازداری کا احترام نہ کرنے کا نتیجہ ہے کہ اسطرح الرٹس کو محفوظ کرنے کے لیے ایس او پی کی فقدان کی وجہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ الرٹ احسان اللہ احسان کی بنیاد پر جاری کیا گیا جس نے ترکی میں بیٹھ کر ہمارے سیکورٹی سسٹم کو بیوقوف بنایا اور یہ وہی احسان اللہ احسان ہے جس سے ملالہ یوسف زئی اور آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کے حقائق معلوم کرنا درکار ہے۔

    سابق وزیرِداخلہ نے کہا کہ متوقع حملے کا الرٹ احسان اللہ احسان نے تیار کیا تھا اور یہ ہمارے پولیس سسٹم چینلز کے ذریعے گیا جو کہ مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں اور یہاں تک کہ مجرموں نے بھی مواصلاتی سیٹ چوری کیے ہیں اور وہ پولیس کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے ان کا استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ ان میں کتنے انڈین ایجنٹ ہوں گے جو ہماری غیر محفوظ مواصلاتی نظام کی نگرانی کر رہے ہونگے۔

    رحمان ملک نے کہا کہ آئی جی پنجاب پولیس اس غیر محفوظ مواصلاتی نظام کے ذریعے اس اہم الرٹ کو آر پی او راولپنڈی کو بھیجتا ہے تاکہ پولیس خفیہ کارروائی کے ذریعے ٹیم کی حفاظت کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ احسان اللہ احسان نے چالاکی سے کھیل کھیلا اور پاکستان مخالف عناصر کی خدمت کرتے یہ الرٹ نیوزی لینڈ سفارت خانے کو پہنچایا اور احسان اللہ کی طرف سے تیار کردہ الرٹ کی سنگین خدشات کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

    رحمان ملک نے کہا کہ یہ ہمارے پولیس کے دقیانوسی مواصلاتی نظام کی سراسر ناکامی ہے اور ہمیں دوسروں کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اعلٰی سطح انکوائری کمیشن کا تشکیل دیا جائے جو ایک ایجنٹ کی طرف سے تیار اور جاری کردہ الرٹ کی تفتیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والی تمام ٹیموں کی حفاظت کے لیے ایک خصوصی فورس تشکیل دی جائے۔

  • قومی ٹیم کی وزیراعظم سےملاقات:اللہ کانام لیکربےخوف ہو    کرکھیلیں:عمران خان کی کھلاڑیوں کووعظ ونصیحت

    قومی ٹیم کی وزیراعظم سےملاقات:اللہ کانام لیکربےخوف ہو کرکھیلیں:عمران خان کی کھلاڑیوں کووعظ ونصیحت

    اسلام آباد:وزیراعظم سےٹی20سکواڈ کی ملاقات:اللہ کا نام لیکربےخوف ہوکرکھیلیں:عمران خان کی قومی کھلاڑیوں کووعظ ونصیحت ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ورلڈکپ سکواڈ میں قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو بے خوف ہو کر کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزراعظم عمران خان سے ٹی 20 ورلڈکپ سکواڈ میں شامل قومی کھلاڑیوں نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ کرکٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے بھی شرکت کی۔

    ملاقات کرنے والوں میں بابر اعظم، شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، صہیب مقصود شامل ہیں۔

    ملاقات سے قبل جب قومی کھلاڑی وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو کھلاڑیوں نے سفید قمیض شلوار اور گہرے نیلے رنگ کی ویسٹ کوٹ زیب تن کر رکھی تھی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان میں ڈومیسٹک سسٹم سمیت کرکٹ کے امور پر بات چیت ہوئی۔

    وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران کھلاڑیوں کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق ٹپس دیں اور کھلاڑیوں کو بے خوف ہوکر ورلڈ کپ کھیلنے کا مشورہ دیا۔اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپنے رب پربھروسہ کرکے اس کے نام کے ساتھ کھیلیں ، اللہ آپ کوعزتیں بھی دیں اور خوشیاں بھی عطا فرمائیں گے ،ملک وقوم کی عزت بھی اسی میں ہے

    وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کے دورہ منسوخی کا بہترین پرفارمنس سے جواب دیں، پاکستان کھیلوں کےلئے محفوظ ملک ہے، آپ اپنی پرفارمنس بہتر بنانے پر فوکس کریں، انشاء اللہ جلد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہوگی۔

  • حراست میں لیےگئےسینئر صحافی وارث رضا:خود ہی گھرپہنچ گئے

    حراست میں لیےگئےسینئر صحافی وارث رضا:خود ہی گھرپہنچ گئے

    کراچی :حراست میں لیےگئےسینئر صحافی وارث رضا:خود ہی گھرپہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق کراچی میں رات گئے حراست میں لیےگئے سینئر صحافی وارث رضا گلشن اقبال میں اپنےگھر پہنچ گئے۔

    اس حوالے سے کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یوجے) کے جنرل سیکرٹری سےگفتگو کرتے ہوئے وارث رضا نے بتایا کہ وہ گھر پہنچ گئے ہیں اور خیریت سے ہیں۔وارث رضا کے مطابق انہیں لے جانے والوں نے ان سے صحافتی ذمہ داریوں کا پوچھا اور ان کے کالم سے متعلق پوچھتے رہے۔

    وارث رضا نے بتایا ہے کہ انہیں لےجانے والوں نے ان کی آنکھوں پر پٹی باندھی اور نامعلوم مقام پر لے گئے، کچھ دیر پہلے مبینہ ٹاون تھانے کے پاس چھوڑگئے۔

    خیال رہے کہ سینئر صحافی کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ وارث رضا کو رات گئے یونیفارم میں ملبوس افراد اپنے ساتھ لے گئے، وارث رضا کو لے جانے والے افراد نےکہاتھا کہ تھوڑی دیر میں چھوڑ دیا جائے گا۔

    کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی وارث رضا کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی تاریخ پر مبنی کتاب کے مدیر کو حراست میں لینا آزادی صحافت پر حملہ ہے۔

    یاد رہےکہ پچھلے کئی ماہ سے ایسے واقعات رونما ہورہےہیں جن میں کچھ صحافیوں کے دوست احباب یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کو اداروں کےلوگوں نے اٹھا لیا ہے اورپھرخود ہی ایک دودن بعد واپس لوٹ آتے ہیں

  • برٹش ایئرویز کی اسلام آباد سے والی پرواز میں خاتون وفات پاگئیں، تاشقند میں ہنگامی لینڈنگ

    برٹش ایئرویز کی اسلام آباد سے والی پرواز میں خاتون وفات پاگئیں، تاشقند میں ہنگامی لینڈنگ

    کراچی:برٹش ایئرویز کی اسلام آباد سے والی پرواز میں خاتون وفات پاگئیں، تاشقند میں ہنگامی لینڈنگ ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سے لندن جانے والی ایک پرواز میں خاتون مسافر انتقال کر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے لندن جانے والی برٹش ایئر ویز کی پرواز میں ایک پاکستانی نژاد خاتون مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر موت واقع ہو گئی۔سول ایویشن حکام کے مطابق اس پرواز بی اے 260 اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی، طیارہ تاشقند کے قریب تھا، کہ اچانک خاتون مسافر کو دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔

    جہاز کے کپتان نے تاشقند کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے تاشقند ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر طیارے کو تاشقند ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔طیارے کے عملے نے خاتون کی طبیعت اچانک بگڑنے پر تاشقند ایئر پورٹ پر ڈاکٹر اور ایمبولینس طلب کی، تاہم خاتون دل کے دورے کو سہہ نہیں پائیں اور انتقال کر گئیں۔

    یاد رہے کہ رواں برس 2 مارچ کو بھارتی ایئر لائن کے ایک طیارے کو بھی دوران پرواز مسافر کے انتقال کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی، شارجہ سے بھارتی شہر لکھنؤ جانے والی پرواز میں مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوئی، اور وہ انتقال کر گیا۔

  • مستقبل کی جنگی پیچیدگیوں، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون ناگزیرہے: آرمی چیف

    مستقبل کی جنگی پیچیدگیوں، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون ناگزیرہے: آرمی چیف

    راولپنڈی:مستقبل کی جنگی پیچیدگیوں، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون ناگزیرہے:،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مستقبل کی جنگی پیچیدگیوں، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہترین تعاون، انضمام اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جدید ترین سنٹر آف انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس بیٹل مینجمنٹ افتتاح کر دیا، کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے بریفنگ دی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ایئر ڈیفنس جنگی انتظام کے طریقہ کار، مرکز کی کارکردگی کے بارے میں بتایا گیا، پاک آرمی ایئر ڈیفنس جدید ترین، انتہائی درست اور مہلک ہتھیاروں سے لیس ہے۔ جدید مرکز، ائیر ڈیفنس جنگ میں اعلی کمان سے انفرادی سطح پر بہترین ہم آہنگی کو تقویت دے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مرکز ہتھیاروں کے نظام کے مابین مطابقت پذیری، موثر اور مربوط ماحول فراہم کرے گا، مرکز میں موجود سیمولیٹر کمپلیکس متحرک منظرناموں کو پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مرکز، ایئر ڈیفنس جنگ کی تازہ ترین پیچیدگیوں، چیلنجز کے مطابق تشکیل اور تیاری میں معاون ہے، پاک فوج کے ایئر ڈیفنس نے گزشتہ سالوں میں غیر معمولی ترقی کی، پاک فوج کا ایئر ڈیفنس نظام ملکی فضائی سرحدوں کے ہمہ وقت تحفظ کے لیے تیار ہے، ایئر ڈیفنس، دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کے لیے مہلک نظام ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مستقبل کی جنگی پیچیدگیوں، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہترین تعاون، انضمام اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

  • پھر کہہ رہاہوں کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریزمنسوخی کے فیصلے سے شرمساری ہوئی:کیوی کپتان

    پھر کہہ رہاہوں کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریزمنسوخی کے فیصلے سے شرمساری ہوئی:کیوی کپتان

    ویلنگٹن:پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریزمنسوخ کرنےکے فیصلے سے شرمساری ہوئی:پاکستان اورپاکستانی بہت اچھےہیں:اطلاعات کےمطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کی منسوخی شرمناک تھی، اندازہ ہے کہ پاکستان کے لوگوں کو دورہ منسوخی سے مایوسی ہوئی ہوگی۔

    الاقوامی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے دورہ پاکستان کی منسوخی کو شرمناک قرار دے دیا۔
    کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ مجھے زیادہ تفصیلات کا علم نہیں لیکن یہ اچانک ہوا، پاکستان میں کرکٹ کو بہت پسند اور سپورٹ کیا جاتا ہے۔ اندازہ ہے کہ پاکستان کے لوگوں کو دورہ منسوخی سے مایوسی ہوئی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے تمام ملک اپنی کرکٹ اپنے ہی ملک میں کھیلیں گے، نیوزی لینڈ ٹیم کا وہاں جانا اچھا قدم تھا سب کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار تھے۔ حکومت کا فیصلہ کھلاڑیوں کے لیے ہی کیا گیا ہے۔

    کین ولیمسن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لیے ایک خاص جگہ ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے پاکستان نے بے پناہ اقدامات کیے۔ امید کرتا ہوں کہ پاکستان میں مزید کرکٹ ہوگی۔

    کین ولیمسن کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس تمام تفصیلات نہیں ہیں مگرجب تفصیلات آگئیں تو پھرشیئرکروں گا ، ان کایہ بھی کہنا تھا کہ انہیں اس دورے کی منسوخی کا شدید غم ہے اورشاید یہ دل سے نہ نکل سکے

    کین ولیمسن کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستانیوں سے اپنی محبت کو نہیں بھول پائیں گے

    یاد رہےکہ کیوی کپتان کین ولیمسن کا یہ دودنوں میں دوسری بارموقف آیا ہے پرسوں بھی ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے سیریزمنسوخ کرنے کا فیصلہ اچھا نہیں کیا

  • عمر شریف کی امریکا منتقلی کیلئے ائیر ایمبولینس کی جلد پاکستان آمد متوقع

    عمر شریف کی امریکا منتقلی کیلئے ائیر ایمبولینس کی جلد پاکستان آمد متوقع

    معروف کامیڈین عمر شریف کو امریکہ لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس اگلے 48 گھنٹوں میں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین عمر شریف کی بیرون ملک علاج کیلئے روانگی کے معاملے پر ایئرایمبولینس کے لیے رقم امریکی بینک کو منتقل کردی گئی رقم کی منتقلی کے بعد ایئرایمبولینس 48 گھنٹے میں پاکستان پہنچ جائے گی۔

    محکمہ صحت سندھ نے کل معروف فنکار اور اداکار عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کے حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ کو خط لکھا تھا ، جس میں وفاقی حکومت سے ایئر ایمبولینس سے متعلق تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی درخواست کی تھی۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ ایئر ایمبولینس اور عمر شریف کے علاج کے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

    خیال رہے عمرشریف کی بیرون ملک منتقلی کیلئے امریکا کی ایئرایمبولینس نامی کمپنی کی خدمات حاصل کی جارہی ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے عمر شریف کےعلاج کیلئے4کروڑ جاری کئےگئےتھے جبکہ امریکا منتقلی کے لیے 2کروڑ 84لاکھ 98ہزار ادا کئے گئے۔