Baaghi TV

Author: +9251

  • صبح سویرے پاکستان میں کورونا کے ‌حوالے خبردارکردیا گیا

    صبح سویرے پاکستان میں کورونا کے ‌حوالے خبردارکردیا گیا

    اسلام آباد:صبح سویرے پاکستان میں کورونا کے ‌حوالے خبردارکردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 4 فیصد پر پہنچ گئی

    پاکستان میں کورونا کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرتےہوئے این سی او سی کا کہنا ہےکہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 47افراد انتقال کر گئے اور 2333 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51 ہزار 139 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2333 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 47 افراد انتقال کر گئے۔

     

     

     

    ادھر کورونا کے گزرے ہوئے لمحات کے متعلق بھی شہریوں کو باخبر کیا جارہا ہے، سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.56 فیصد رہی۔

    سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 374 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 30 ہزار 238 تک جاپہنچے ہیں۔

    اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3261 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار 917 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 61947 ہے۔

  • امریکی صحافی گلین بیک کو جوابی خط،وزیراعظم عمران خان نے قرآنی آیات کا حوالہ :پاکستانی خوش ہوگئے

    امریکی صحافی گلین بیک کو جوابی خط،وزیراعظم عمران خان نے قرآنی آیات کا حوالہ :پاکستانی خوش ہوگئے

    اسلام آباد: امریکی صحافی گلین بیک کو جوابی خط،وزیراعظم عمران خان نے قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیا ،اطلاعات کےمطابق امریکی صحافی کی طرف سے افغانستان میں پاکستان کی بہترین حکمت عملی پرجس طرح خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ، اس پر امریکی صحافی کو جوابی خط میں وزیراعظم عمران خان قرآن کی آیات اورفرمان الٰہی کے حوالے دیئے اس پرجہاں پاکستانی خوش ہیں وہاں امریکی بھی بہت خوش ہیں ،

    وزیراعظم عمران خان کا امریکی صحافی گلین بیک کو جوابی خط خط میں‌ وزیراعظم نےحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن میں ہے جس نے ایک انسان کی زندگی بچائی اس نے ساری انسانیت کو بچایا، حکومت آپ کو انسانی بنیادوں پر مدد کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی،

    نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صحافی کی جانب سے موصول ہونے والے خط کا جواب دیتے ہوئے اُس میں قرآنی آیت کا حوالہ دیا۔خط کے متن میں وزیراعظم نے لکھا کہ ’میں آپ کو شکریہ کا جوابی خط لکھ رہا ہوں، آپ کےخیالات ہمارےعقائدکی بہترین نمائندگی کر رہے ہیں، آپ کے خیالات انسانیت اور ہمدردی پر مبنی نظریےکی عکاسی کرتے ہیں‘۔

    خط میں وزیراعظم نے لکھا کہ ’قرآن میں ہےجس نے ایک انسان کی زندگی بچائی اس نے ساری انسانیت کو بچایا، ہمارے اقدامات سے وہ لوگ خود کو محفوظ تصورکریں جو ہم پر انحصار کر رہے ہوں، حکومت آپ کو انسانی بنیادوں پر مددکی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کرےگی‘۔

    وزیراعظم نے لکھا کہ ’کوشش کریں گے ہمارےجذبات، احساسات نئی طالبان حکومت تک بھی پہنچ سکیں، ایک بارپھریقین دلاتاہوں میرا آفس فوری طور پر آپ کی مددکیلئے پہنچےگا‘۔

    یاد رہے کہ امریکی صحافی گلین بیک نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی براڈ کاسٹ جرنلسٹ گلین بیک نے وزیر اعظم عمران خان کی مدبرانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے افغانستان سے غیر ملکی انخلا میں اس وقت مدد کی جب انسانی جانیں حقیقی موت کے خطرات سے دوچار تھیں۔

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بلیز میڈیا کے سی ای او گلین بیک نے کہا افغانستان سے غیر ملکی انخلا میں عمران خان کے قائدانہ کردار اور افواج پاکستان کے تعاون کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مدد مانگنے پر عمران خان نے فوری مدد کی اور انسانیت کو بچا لیا۔

    امریکی صحافی نے کہا تھا کہ ہم نے افغانستان میں مدد کے لیے کئی ممالک اور رہنماؤں سے مدد مانگی تھی لیکن جواب نہیں ملا، وزیر اعظم عمران خان نے مہربانی کر کے ہمیں فوری وقت دیا اور ہمارے مقصد پر سوال بھی نہیں کیا، انھوں نے مذہب، نسل اور ثقافت سے مبرا ہو کر پہل کی۔

     

    گلین بیک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کی مدد کے بعد طالبان کے زیر کنٹرول مزار شریف سے تین طیارے اڑان بھرنے میں کامیاب ہوئے، جن کے ذریعے ایک ہزار کے لگ بھگ لوگوں کو بچایا جا سکا، ان میں بھی بڑی تعداد امریکیوں کی تھی۔ انھوں نے کہا فیفا ارکان، فٹبال ٹیم، اور افغان خواتین کا انخلا صرف وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کی وجہ سے ممکن ہو سکا، عمران خان کی کوششوں اور افواج پاکستان کی سپورٹ سے طالبان معاہدے پر بھی کاربند رہے۔

    امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ عمران خان پر تنقید کرنے والے میڈیا مراکز کا اپنا کوئی ایجنڈا ہو سکتا ہے، لیکن انسانی جانوں کو بچانے کے لیے دنیا بھر کو وزیر اعظم عمران خان کے قائدانہ کردار کا اعتراف کرنا ہوگا، ہم اس لمحے کو فراموش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    امریکی صحافی نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کے تعاون نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو ان کے وعدوں کو پورا کرنے کے قابل بنایا، میں یہ سب تفصیلات اپنے پروگرام میں بتاؤں گا، آئندہ چند دنوں میں ایسے کئی لوگوں کی کہانیاں بھی سامنے آئیں گی، جن کی جانیں بچانے کے لیے وزیر اعظم پاکستان کا قیمتی وقت کام آیا۔

    دوسری طرف امریکی صحافی کو وزیراعظم عمران خان کی طرف سے لکھے گئے خط میں قرآنی آیات کے حوالے اس وقت امریکی معاشرے،امریکی میڈیا اوراہم حلقوں میں چھایا ہوا ہے ،

    ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے اس خط پرامریکہ اوردیگردنیا میں آباد پاکستانیوں نے خوشی کا اظہارکرتےہوئےکہا ہےکہ اللہ کا شکر ہےکہ ہمارے پیارے ملک پاکستان میں اس وقت ایسی قیادت موجود ہے جواللہ اور اس کے رسول کے فرمودات کے ذریعے پاکستان کی نمائندگی اور پاکستانی کی سفارتکاری کررہی ہے

  • عظیم صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی نے امن و محبت کو پھیلایا ، اسلم فاروقی

    عظیم صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی نے امن و محبت کو پھیلایا ، اسلم فاروقی

    بانیان پاکستان کی اولادوں کی سرگرم تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین، ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ اور 2013کے عام انتخابات میں این اے 240کراچی کے سابق امیدوار ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم خان فاروقی نے سندھ دھرتی کے عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 278ویں عرس کے موقع پر کہا ہے کہ سندھ دھرتی امن و محبت کی دھرتی ہے اور سندھ میں امن و محبت کو عظیم صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی نے ہی پھیلایا ہے مگر مفاد پرستی کی سیاست شاہ عبدالطیف بھٹائی کے افکار کو عام کرنے کے بجائے شاہ عبدالطیف بھٹائی کی سندھ دھرتی میں اختلافات و نفرتوں کو جنم دے رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مفاد پرست سیاست غریب کو غریب سے لڑواکر ان کے بنیادی حقوق کو بری طرح سے پامال کررہی ہے اور شاہ عبدالطیف بھٹائی کے افکار و تعلیمات کی دھجیاں اڑارہی ہے حالانکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ شاہ عبدالطیف کے افکار و مشن کو عام کیا جائے اور جبکہ یہی شاہ عبدالطیف بھٹائی کا اصل پیغام ہے۔

  • مرکزی جماعت اہلسنّت کراچی نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

    مرکزی جماعت اہلسنّت کراچی نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

    مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی ڈویژن کا اہم ترین مشاورتی اجلاس آج 22ستمبر بروز بدھ بعدنماز مغرب ڈویژنل امیر پیر طریقت مفتی محمدعبدالعلیم قادری کے زیرصدارت دارالعلوم غوثیہ پرانی سبزی منڈی کراچی میں منعقدہوگا، جس میں کراچی ڈویژن اوراضلاع کے ذمہ داران وعہدیداران شرکت کریں گے۔
    ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی صاحبزادہ محمدزبیر صدیقی ہزاروی کے مطابق اجلاس میں موجودہ صورتحال سمیت عرس اعلیٰ حضرت امام الشاہ احمدرضاخاں فاضل بریلویؒ، جشن عید میلادالنبی ﷺ اور دیگر تنظیمی امورپر تفصیلی غوروخوص کیاجائے گا۔

  • سید علی حیدر زیدی کا کے الیکٹرک بن قاسم پاور اسٹیشن 3 کا دورہ

    سید علی حیدر زیدی کا کے الیکٹرک بن قاسم پاور اسٹیشن 3 کا دورہ

    وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کے الیکٹرک بن قاسم پاور اسٹیشن 3 کا دورہ کیا اورپورٹ قاسم میں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی، پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین ریئر ایڈمرل (ر) سید حسن ناصر شاہ، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی اور بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ارکان سمیت کے الیکٹرک حکام نے بھی شرکت کی۔
    کے الیکٹرک حکام نے علی زیدی کو 650 ملین امریکی ڈالر کے میگا پراجیکٹ پر پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اجلاس میں صنعتی صارفین کی سہولت کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور علاقے میں مستقبل کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ بن قاسم پاور اسٹیشن 3 صنعتی ترقی اور پورٹ کی سرگرمیاں جاری رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔
    کراچی ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ اگلے چند سالوں میں 700 میگاواٹ کی ترقی متوقع ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے بجلی کے طلب کو پورا کرنے کے لیے ایک مشترکہ کوشش کی جا رہی ہے۔ کراچی میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے کے الیکٹرک کے ساتھ کام کرنے کا عزم کیا ہے۔ حالیہ منصوبے میں بجلی پیدا کرنے کی جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے سے حاصل ہونے والی بجلی صنعتی پیداواری صلاحیت کو بڑھائے گی۔ یہ منصوبہ ہماری بندرگاہوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کرے گا۔ اس منصوبے کو جلد سے جلد آن لائن لانے کے لیے 4 ملین سے زائدمین آورز کام کیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی سرکاری ادارہ نجی کمپنی کے ساتھ مشترکہ حکمت علمی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

  • ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے کارکنوں پرکسی اور سیاسی جماعت کے کارکن کے ساتھ بیٹھنے پر پابندی عائد کردی

    ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے کارکنوں پرکسی اور سیاسی جماعت کے کارکن کے ساتھ بیٹھنے پر پابندی عائد کردی

    ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے کارکنوں پرکسی اور سیاسی جماعت کے کارکن کے ساتھ بیٹھنے پر پابندی عائد کردی۔
    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کارکنوں کیلیے سرکلر جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ دوسری سیاسی یا مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کے ساتھ بیٹھنا ممنوع قرار دیا گیا ۔سرکلر میں کہا گیا کہ تمام ذمہ داران و کارکنان کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی ، مذہبی ، سماجی اور فلاحی جماعت یا گروپ کے ذمے دار یا کارکن سے ملاقات یا بیٹھک بغیر اجازت نہیں کریں گے ، دوسری جماعت کے کارکنوں کے ساتھ بیٹھنے پر تنظیمی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

  • اسپتالوں کے چکر، حادثے کا زخمی نوجوان اسٹریچر پر دم توڑ گیا

    اسپتالوں کے چکر، حادثے کا زخمی نوجوان اسٹریچر پر دم توڑ گیا

    اسپتالوں کے چکر نے نوجوان کی جان لے لی، زخمی نوجوان 4اسپتالوں کے چکر کاٹتا رہا کہیں سی ٹی اسکین کی سہولت نہ ملی، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد پُل کے قریب حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان اسپتالوں کے چکر کاٹنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
    نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد پل کے قریب حادثے کا زخمی نوجوان بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے، جناح اورعباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ کوقصور وار ٹہرایا گیا ہے، اسپتالوں کےخلاف کیا کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس کا فیصلہ وزیر صحت سندھ کریں گی۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کی موت کی ذمہ دار دو سرکاری اسپتال کی انتظامیہ قرار دی گئی ہے، واقعے کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے فیصلہ وزیر صحت کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان چار اسپتالوں کے چکر کاٹتا رہا کہیں سی ٹی اسکین کی سہولت نہ ملی تو کسی نے نامعلوم قرار دے دیا، بروقت علاج نہ ملنے پر زخمی شہری اسٹریچر پر ہی دم توڑ گیا۔
    عارف ہاشم نامی نوجوان 12 ستمبر کے روز ٹریفک حادثے میں زخمی ہوا تھا اسے پہلے ایک پھر دوسرے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے طبی امداد نہ دی جاسکی۔بعدازاں عارف کو عباسی اسپتال لایا گیا جہاں رات کی شفٹ میں سی ٹی اسکین اور نیورو سرجری کی سہولت ہی نہ تھی یہاں سے زخمی عارف کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انتظامیہ نے نامعلوم ہونے کی بنیاد پر لینے سے انکار کردیا۔عارف کو شدید زخمی حالت میں دوبارہ عباسی اسپتال لایا گیا لیکن اس کی ہمت جواب دے چکی تھی وہ بالآخر اسٹریچر پر ہی دم توڑ گیا۔

  • حمزہ کی ہلاکت کی ایف آئی آر وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر بلدیات اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کیخلاف درج کی جائے، خرم شیر زمان

    حمزہ کی ہلاکت کی ایف آئی آر وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر بلدیات اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کیخلاف درج کی جائے، خرم شیر زمان

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے گارڈن ویسٹ کے علاقے میں گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے حمزہ کے گھر پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی رمضان گھانچی، پی ٹی آئی رہنما اظہر لغاری، فراز لاکھانی اور دیگر موجود تھے۔
    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم نے آج حمزہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے، حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے چاند جیسا بچہ حمزہ دنیا سے چلا گیا، کئی بچے کتے کے کاٹنے سے انتقال کرگئے، کئی بچے ویکسین نہ ملنے سے مرگئے، کئی بچے نالوں میں مرگئے۔ گٹر کا ڈھکنا نہ ہونے سے معصوم حمزہ انتقال کرگیا۔
    انہوں نے کہا کہ اس صوبے میں حکومت کو عوام کی زندگی سے کوئی غرض نہیں ہے، حکومت سندھ کو عوام کے کسی مسئلے سے سروکار نہیں ہے، تھر میں بچے بھوک و افلاس سے مررہے ہیں، لاڑکانہ میں ایڈز سے بچے مررہے ہیں، گندا پانی پینے سے لوگ مررہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کو عوام کے بجائے بس اپنی کرپشن کی فکر ہے، یہ اسکولوں کے ڈیسکوں میں کرپشن کررہے ہیں،ہزاروں روپے بھی نہیں چھوڑتے۔

    خرم شیر زمان نے کہاکہ ہم چیف جسٹس سے حمزہ کے واقعے کا نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہیں، ہم پیپلز پارٹی کا مقابلہ اسمبلیوں میں کرسکتے ہیں لیکن ہم عدالتوں میں ان بچوں کا انصاف مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے نوٹس سے ہی اس صوبے کے وزیر اعلی، ایڈمنسٹریٹر کراچی، وزیر بلدیات پر کچھ اثر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ کی ہلاکت کی ایف آئی آر مراد علی شاہ کیخلاف درج کی جائے،اس ایف آئی آر میں وزیر بلدیات اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کو نامزد کیا جانا چاہئے، یہ 3 شخص اس واقعے کے ذمہ دار ہیں۔خرم شیرزمان نے مزید کہا کہ سندھ میں دن بدن حالات بدتر ہوتے جارہے ہیں،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق زکوۃ کے محکمے میں کرپشن کی گئی۔

  • خرم شیر زمان کا سندھ اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ

    خرم شیر زمان کا سندھ اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

    خرم شیر زمان اجلاس میں 4 سالہ حمزہ کے گٹر میں گرنے کے حوالے سے بات کررہے تھے۔اسپیکر اسمبلی کی جانب سے خرم شیر زمان کا مائیک بند کردیا گیا۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ صوبہ سندھ کے بچے گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے گر کر مررہے ہیں، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کیلئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

  • ملک وقوم کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے والے لوگ مر کر بھی زندہ رہتے ہیں

    ملک وقوم کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے والے لوگ مر کر بھی زندہ رہتے ہیں

    ملک وقوم کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے والے مر کر بھی زندہ رہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے زیرِ اہتمام اولمپئین قاضی مسرت حسین،اولمپئین جہانگیر بٹ،ماہر شماریات اور مورخ مظہر جبلپوری اور ماہر تعلیم اور کھیلوں کے تجزیہ نگار پروفیسر عبد الکریم مغل کے لیے منعقدہ تعزیتی اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
    انھوں نے کہا کہ اولمپئین قاضی مسرت حسین بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بہت شاندار کھلاڑی تھے جنھوں نے اپنی محنت اور لگن سے پاکستان ہاکی ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیموں کی صف میں لاکھڑا کیا۔لیکن بدقسمتی سے گھٹنے کی چوٹ نے انھیں روم اولمپک 1960میں سلیکشن سے محروم رکھا۔
    ۔اولمپئین جہانگیر بٹ نے بطور کھلاڑی اپنے شاندار کھیل کی بدولت اپنی شناخت بنائی بلکہ یہ واحد کھلاڑی تھیجو گولکیپر کے علاوہ ہر پوزیشن پر بہت عمدہ کھیلے۔

    کوچنگ کے شعبے میں بھی کامیابیاں سمیٹیں جونئیر اور سینئر ہاکی ٹیموں کو وکٹری اسٹینڈ تک پہنچایا۔بہت ملنسار اور خوش مزاج انسان تھے۔ماہر شماریات اور مرخ مظہر جبلپوری ہاکی کی دنیا کے وہ خاموش مجاہد تھے جن کی بدولت پاکستان ہاکی کے کارنامے اور مستند ریکارڈ آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ ہوا۔مظہر جبلپوری نے ہاکی کی تاریخ اور ریکارڈ کو ماضی کے دھندلکے میں غائب ہونے سے بچایا۔
    ہاکی زبان میں ہاکی پر 17کتابوں کی تخلیق بذات خود بہت بڑا کارنامہ ہے۔پروفیسر عبد الکریم مغل نے جسمانی صحت و تعلیم کے شعبے میں نمایاں کام کیا۔کئی کتابچے تصنیف کیے۔ہاکی سمیت مختلف کھیلوں کی ترقی وترویج کے لیے قواعد و ضوابط ترتیب دیے۔انھیں سہ ماہی ہاکی جرنل کراچی کے پہلے ایڈیٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔انھوں نے بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کالج کراچی کو منظم کیا اور اسے شہر کے بہترین اداروں میں شمار کروایا۔
    پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی ان اکابرین کے تذکرے سے نہ صرف انھیں خراج عقیدت پیش کررہی ہے بلکہ نوجوان نسل تک ان کے کارنامے پہنچا کر بہت بڑی خدمت سر انجام دے رہا ہے۔تعزیتی اجلاس سے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلفراز احمد خان،اسپورٹس جرنلسٹ آف سندھ کے سیکریٹری اصغر عظیم،فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کے جنرل سیکریٹری سید باصر زیدی،اولمپئین قاضی مسرت حسین کے صاحبزادے ہمایوں مسرت،مظہر جبلپوری کے صاحبزادے طارق جبلپوری،پروفیسر عبد الکریم مغل کے صاحبزادے سلمان کریم مغل،ڈائریکٹر اسپورٹس فضائیہ کالج ملیر کینٹ سید عباد اسد،پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے چیئرمین رانا مشتاق احمد،صدر زاہد شہاب اور جوائنٹ سیکریٹری سید امتیاز الحسن نے بھی خطاب کیا۔
    بعد ازاں مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کروائی ۔