کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر رنچھوڑ لائن کے علاقے مارواڑی لائن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کمرے کے فلیٹ سے بھائی کی جانب سے حبس بے جا میں رکھی گئی خاتون کو بازیاب کرالیا۔عید گاہ پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر زاہد محمود نے اس ضمن میں بتایا کہ انہیں پولیس ہیلپ لائن 15 مددگار پر اطلاع ملی، جس میں ایک جنید نامی شخص نے جنت بی بی بلڈنگ میں خاتون کو یرغمال بنائے جانے کا بتایا۔
ان کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر بتائے گئے پتے پر پہنچی جہاں بلڈنگ کے باہر بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔ زاہد محمود نے بتایا کہ جب ایک سنگل روم اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے تو ہمیں بیڈ شیٹ میں لپٹی ہوئی ایک انتہائی لاغر خاتون ملی، وہ بہت کمزور اور چلنے پھرنے سے قاصر تھی، جسے ایک ایمبولینس کے ذریعے طبی امداد کیلئے سول اسپتال بھیجا گیا۔
اے ایس آئی زاہد محمود کے مطابق علاقہ مکینوں نے خاتون کے بھائی، جس کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی، کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے متاثرہ خاتون کے ماموں محمد حسن کی مدعیت میں اقبال کیخلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376، 344 اور 354اے کے تحت مقدمہ نمبر 280/21 درج کرلیا۔انہوں نے پولیس کو بتایا کہ متاثرہ خاتون کے والدین انتقال کرچکے ہیں، اس کا بھائی اسے اپنے ساتھ لے گیا اور تمام رشتہ داروں سے اس کے روابط ختم کردیئے۔
انہوں نے بتایاکہ علاقہ مکینوں نے مجھے بتایا کہ اسے یرغمال بنایا ہوا ہے۔مددگار 15 پر اطلاع دینے والے شہری جنید نے پولیس کو بتایا کہ اقبال نے ڈھائی سال قبل اپارٹمنٹ کرائے پر حاصل کیا گیا، سب جانتے تھے کہ وہاں اقبال اور اس کی بہن رہ رہی تھیں لیکن کسی نے بھی خاتون کو نہیں دیکھا تھا۔اس کا دعوی ہے کہ کبھی کبھی انہیں خاتون کے رونے کی آوازیں آتی تھیں تاہم کوئی بھی اس میں مداخلت نہیں کرتا تھا کیونکہ اسے گھریلو ذاتی معاملہ سمجھا جاتا تھا۔
جنید نے پولیس کو بتایا کہ انہیں اس وقت گڑ بڑ کا احساس ہونے لگا جب کسی نے فلیٹ بند ہونے کے باوجود استعمال شدہ کنڈوم فلیٹ کے باہر پھینکا، بلڈنگ کی دیگر عورتوں نے کھڑکی سے فلیٹ کے اندر دیکھا تو انہیں وہاں ایک برہنہ خاتون دکھائی دی۔ایس ایس پی سٹی سرفراز نوازکے مطابق ایک خاتون میڈیکولیگل افسر نے متاثرہ خاتون کا چیک اپ کیا اور بتایا کہ خاتون کے ساتھ ریپ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشتبہ شخص کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کیلئے بھجوادیئے گئے ہیں، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Author: +9251
-

بھائی کے ہاتھوں ریپ کانشانہ بننے والی خاتون بازیاب
-

محنت کش تین بیٹوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہو گیا
محنت کش تین بیٹوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق نیاز منزل کے قریب نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 3 بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔بچوں کا والد سعید پیشے کے اعتبار سے مزدور ہے اور بیک وقت 3 بیٹوں کی پیدائش پر انہوں نے کہا کہ میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں، اللہ کا شکر ہے جس نے شادی کے بعد پہلی اولاد تین بیٹے عطا کیے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں بچوں کی صحت بہتر ہے، ان کامزدور والد اسپتال کی جو فیس دے سکے گا صرف وہی وصول کریں گے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کے والدین انتہائی خوش ہیں۔کورونا وبا کے دوران ایل آر ایچ کے گائنی یونٹ نے 24 گھنٹے بہترین سروسز فراہم کیں ہیں۔اس سے قبل پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ -

سعودی عرب افغان طالبان حکومت تسلیم کرے گا مگرکچھ انتظار کے بعد: سعودی وزیرخارجہ
نئی دہلی :سعودی عرب افغان طالبان حکومت تسلیم کرے گا مگرکچھ انتظار کے بعد،اطلاعات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ طالبان حکومت تسلیم کرنے کیلئے انتظارکرو اور دیکھو کی پالیسی پرعمل کر رہے ہیں۔
بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا کہنا تھاکہ کشمیر بھارت اور پاکستان کا باہمی مسئلہ ہے، دونوں ممالک بات چیت سے تنازعات حل کریں۔سعودی وزیر خارجہ ان دنوں بھارت کے دورے پر موجود ہیں جہاں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی۔
#NewDelhi | Prime Minister of the Republic of #India H.E. @narendramodi, receives Minister of Foreign Affairs H.H Prince @FaisalbinFarhan, during his official visit to #India. 🇸🇦🇮🇳 pic.twitter.com/4043VX0SJI
— Foreign Ministry 🇸🇦 (@KSAmofaEN) September 20, 2021
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا کہنا تھاکہ افغانستان میں القاعدہ، داعش اور طالبان کا دوبارہ منظرعام پرآنا قابل فکر ہے۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ افغانستان سے دوسرے ممالک میں دہشتگردی پھیلنے کے خطرات پر تحفظات ہیں لیکن طالبان نےکہاہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا کہنا تھاکہ طالبان حکومت تسلیم کرنے کیلئے انتظارکرو اور دیکھو کی پالیسی پرعمل کر رہے ہیں جبکہ افغانستان میں امن و استحکام اور شمولیتی پالیسی چاہتے ہیں۔
-

معاشی اعدادوشمار کے معروف ماہرڈاکٹرفرخ سلیم نے اپنی توپوں کا رخ عمراں خان کی طرف کردیا
لاہور:معاشی اعدادوشمار کے معروف ماہرڈاکٹرفرخ سلیم نے اپنی توپوں کا رخ عمراں خان کی طرف کردیا،اطلاعات کے مطابق معاشی اعدادوشمارکے معروف ماہر ڈاکٹرفرخ سلیم نے اپنی توپوں کا رخعمران خان کی طرف پھیرتے ہوئے بڑے دعوے کردیئے ہیں
باغی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹرفرخ سلیم جو کہ پچھلے کئی ماہ سے عمران خان کی شخصیت پرتابڑتوڑحملے کررہے ہیں تودوسری طرف اپنے اعدادوشمار کے ذریعے عمران خان کے مخالفین کو کمک بھی فراہم کررہے ہیں

ڈاکٹرفرخ سلیم چونکہ پہلے ہی معاشی ماہرین کی نظرمیں اعدادوشمارکوحالات کے مطابق ایڈجسٹ کرنے میں فن رکھتے ہیں اب پھرایک ایسا دعویٰ کردیا ہے کہ جس کو سن کرجہاں عمران خان کے مخالفین کو موقع ملا ہے وہاں پڑھےلکھے طبقے کوڈاکٹرفرخ سلیم کی جدوجہد پرشک گزرا ہے
ڈاکٹرفرخ سلیم کہتےہیں کہ عمران خان کے 56 فیصد سے زائد ٹویٹرفالوورز فیک ہیں ، اوروہ اس بنیاد پرکہتےہیں کہ چونکی فالوورز فیک ہیں لٰۃذا عمران خان کا گراف نیچے آنا چاہیے
اپنی دوسری ریسرچ میں وہ کہتے ہیں کہ جب پاکستان بنا تھا تو اس وقت ڈالر کی قدرپاکستانی روپے کے مقابلے میں صرف تین درجے تک تھی جواج بڑھ کرایک سو65 تک جاپہنچی ہے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی پی کے دور میں ڈالرکا اتنا ریٹ نہیں تھااور مہنگائی بھی کم تھی اورایسے ہی ن لیگ کے دور میں ہوا لیکن ڈاکٹرفرخ سلیم شاید یہ بتانا بھول گئے ہیں کہ جب پاکستان بنا تھا تو بڑے بڑے افسران کی تنخواہیں کبھی ہزاروں میں نہیں ہوتی تھیں کسی بڑے سے بڑے افسر کی تنخواہ شاید سو ڈیڑھ سو تک جواب لاکھوں میں ہوتی ہے
ڈاکٹرفرخ سلیم کا یہ بھی کہنا ہےکہ نصاب تعلیم میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں اوراسلامی کلچر اورمواد نکال کرغیراسلامی ڈال دیاہے
ڈاکٹرفرخ سلیم نے پچھلی حکومتوںکی طرف سے جو نصاب میں شامل کیا گیا تھا اس کے متعلق نہیں بتایا لیکن موجودہ حکومت کواس سارے نقصان کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے
ڈاکٹرفرخ سلیم کے اخذ کردہ اعدادوشمار کواس وقت ن لیگ عمران خان کے خلاف ایک ٹرینڈ کے طور پرپیش کررہی ہے
-

سُنا ہے کہ افغان طالبان نے آج گھُس کرمارا ہے بھارت کو:مبشرلقمان کا خوبصورت تبصرہ
لاہور:سُنا ہے کہ افغان طالبان نے آج گھُس کرمارا ہے بھارت کو:مبشرلقمان کا خوبصورت تبصرہ،اطلاعات کے مطابق جہاں ایک طرف نیوزی لینڈ اورانگلیڈ کی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان میں آکرکرکٹ کھیلنے سے انکارکیاہے وہاں نیوزی لینڈ اورانگلیڈ کے اس انکارکے پھیچھے بھارتی مکاری بھی عیاں ہوگئی ہے ، جسے کے بارے میں سینیئرصحافی مبشرلقمان نے خوبصورت تبصرہ کیا ہے
مبشرلقمان کہےہیں کہ جس طرح پچھلے دوتین دن سے نیوزی لینڈ کی طرف سے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے انکارکے بعد بھارت اورکچھ بھارت نوازپاکستانی شخصیات نے لعن طعن کا بازارگرم کررکھا تھا آج افغان طالبان نے اس کا قرض چکا دیا ہے
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرانے والے بھارت کے منہ پر افغان طالبان کا زوردارطمانچہ:آئی پی ایل کے میچ افغانستان میں دکھانے پرپابندی :سنا ہے اسے کہتے ہیں گھُس کا مارنا
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) September 20, 2021
مبشرلقمان کہتےہیں کہ جس طرح انٹیلی جینس ایجنسیز نے یہ انکشاف کیا ہے کہ بھارت پاکستان میں کرکٹ کوابھرتا ہوا پھلتا پھولتا ہوا دیکھنا نہیں چاہتا اوراپنی ناکامیوںکا بدلہ بھارت پاکستان سے لینا چاہتا ہے ، مبشرلقمان نے چند دن پہلے افغانستان میں جس طرح امریکہ اوردیگراتحادیوں کوشکست ہوئی اس شکست میں ایک شکست بھارت کے مقدر میں تھی اوردنیا نے دیکھا کہ کس طرح فوجی ، انٹیلی جینس اوردیگراہم بھارتی اہکارافغانستان سے فوجی طیاروں میں بھاگے یہ منظربھارت اوردیگردنیا کوکبھی بھی بھولنے والا نہیں
مبشرلقمان نے اسی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی یہ سازش اورشرارت سامنے کھل کرآگئی ہےکہ بھارت نے جس طرح نیوزی لینڈ کوڈی ٹریک کیا اور غلط رپورٹس کی بنیاد پرپاکستان میں کھیلنے سے فرارپرجس طرح مجبور کیا وہ ساری دنیا جانتی ہے لیکن جس طرح افغان طالبان بھارت کی مکاریوں کو جان چکےہیں شاید ابھی کسی دوسرے کواتنی ادراک نہیں
مبشرلقمان نے کہا ہےکہ بھارت نے ایک طرف پاکستان کے ساتھ شرارت کی اورنیوزی لینڈ اورپھرانگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کوسیکورٹی مسائل کا خوف دلا کرپاکستان آنے سے روک دیا ہے اس کا خوبصورت اوربروقت جواب افغان طالبان نے دیا ہے
وہ کہتےہیں کہ افغان طالبان نے افغانستان میں بھارتی کردار کے تحت کھیلی جانےوالی آئی پی ایل کو دکھانے پرمکمل پابندی لگادی ہے اوریہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس پربھارت دنیا کومنہ دکھانے کے قابل نہیںرہا کہ افغانستان جیسے ملک نے بھارت کے مکارانہ منصوبوں کو تہہ تیغ کردیا ہے
مبشرلقمان کہتے ہیں سنا کرتے تھے کہ کچھ قوتیں دعوے کیا کرتی تھیںکہ ہم نے گھُس کا مارا ہے لیکن آج پہلی مرتبہ دیکھا ہے کہ گھُس کرکیسے مارتے ہیں ، افغان طالبان نے آئی پی ایل کو نہ دکھانے کی اجازت نہ دے کربھارت کے منہ پرطمانچہ مارا ہےجس کی درد کئی دن تک رہے گی
-

نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ختم کردیا:رمیزراجہ کا خوبصورت جواب
لندن :نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ختم کردیا ،اطلاعات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈنے دورہ پاکستان ختم کردیا۔
ذرائع کے مطابق ابھی تھوڑی دیرپہلے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹیم کا بھی دورہ پاکستان بھی منسوخ کردیا ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز اگلے ماہ ہونی تھی تاہم نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان اچانک منسوخ کیے جانے کے بعد انگلینڈ کے دورے پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔
Disappointed with England, pulling out of their commitment & failing a member of their Cricket fraternity when it needed it most. Survive we will inshallah. A wake up call for Pak team to become the best team in the world for teams to line up to play them without making excuses.
— Ramiz Raja (@iramizraja) September 20, 2021
دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیزراجہ نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اس رویے پرافسوس کا اظہارکرتےہوئے کہا ہے کہ ہم جانتےہیں کہ پاکستان میں مغربی ممالک کی ٹیموں کے دورے منسوخ کرنے کے پیچھے کیامقاصد ہیں ، میں اس موقع پر بتا دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی عزت میں اس سے کمی نہیں آئے گی ، ہمارا اللہ ہمارے ساتھ ہے اورانشا اللہ ہم ہی فتح پانے والوں میں ہوں گے
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے گزشتہ دنوں پہلے میچ سے قبل سکیورٹی کو جواز بنا کر دورہ پاکستان ختم کردیا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سیریز بھی ملتوی کردی گئی۔
ٰیاد رہےکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کی منسوخی کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ کیویز نے انٹیلی ایجنسیوں کے اتحاد کی اطلاع پر دورہ پاکستان منسوخ کیا۔
خبر رساں ادارے نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق نیوزی لینڈ کو پانچ ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے اتحاد سے خبر ملی تھی کہ پاکستان میں ان کی ٹیم کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
‘فائیو آئیز’ نامی یہ اتحاد نیوزی لینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا، امریکا اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسیوں پر مشتمل ہے اور میچ سے قبل اس خطرے کی حتمی طور پر تصدیق کی گئی جس کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اعلیٰ حکام کے درمیان رابطے ہوئے۔
بنیادی طوریہ پانج ملکی اتحاد امریکا کے مرہون منت ہے امریکہ اس اتحاد کے ذریعےاپنے سیاسی اورفوجی مقاصد حاصل کرتا ہے
-

افغان کرکٹ بورڈ کا چیف ایگزیکٹو تبدیل
کابل:افغان کرکٹ بورڈ کا چیف ایگزیکٹو تبدیل ،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے افغان کرکٹ بورڈ میں انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے ایک نئے ڈھانچے کی تشکیل کردی ہے ، اس نئے فیصلے کا مقصد افغانستان کوکرکٹ کے میدان میں کامیابیوں کے زینے تک پہنچانا ہے
کابل سے ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے بہترکرکٹ کےلیے فیصلہ کرتے ہوئے افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) حامد شنواری کو عہدے سے ہٹا دیا۔
افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حامد شنواری کی جگہ نصیب خان کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔بورڈ کا کہنا ہے کہ نصیب خان نے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور وہ کرکٹ کی مکمل سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان نے افغان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔
خیال رہے کہ 2001 میں اقتدار سے نکالے جانے سے قبل طالبان نے اپنے دور حکومت میں متعدد کھیلوں سمیت تفریحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی تھی تاہم اس بار طالبان نے کہا ہے کہ خواتین کو کام کرنے اور کھیل کی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔
خیال رہے کہ افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان اولین ٹیسٹ میچ گذشتہ برس 27 نومبر سے یکم دسمبر تک کھیلا جانا تھا تاہم کووڈ 19 کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔
آسٹریلیا کے دورے سے قبل افغان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کرے گی جو متحدہ عرب امارات میں 17 اکتوبر سے 15 نومبر 2021 تک شیڈول ہے۔
-

پاکستان کرکٹ کیلئےایک سپیشل جگہ ہے:پاکستانی بہت اچھے ہیں:کپتان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم
لاہور:پاکستان کرکٹ کیلئےایک سپیشل جگہ ہے:پاکستانی بہت اچھے ہیں:اطلاعات کے مطابق پاکستان کا یکطرفہ دورہ منسوخ کرنے والی نیوزی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کیلئے ایک سپیشل جگہ ہے، وہاں پر کرکٹ کیلئے بڑا جوش پایا جاتا ہے۔
دبئی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیویز کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس کھیل کے لیے بہت جوش ہے اور میرا خیال ہے کہ کھلاڑی وہاں سیریز نہ کھیلنے پر بہت مایوس ہوں گے۔ انہیں پاکستان کے خلاف سیریز منسوخی کے پیچھے تفصیلات کا علم نہیں کیونکہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔ اگلے کچھ دنوں میں اس حوالے سے مزید معلومات لیں گے۔
میزبان کی طرف سے پوچھا گیا کہ کیا اس سیریز کے منسوخ ہونے سے پاکستان کی کرکٹ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ایسا نہ ہو کیونکہ ہم دنیا کے ہر ملک میں کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔
پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ہم اس سیریز کو دوبارہ پاکستان منتقل ہونے پر پُرجوش تھے اور مجھے پتا ہے کہ ہماری ٹیم وہاں کرکٹ کھیلنا چاہتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور جب اس طرح کے پیغامات حکومت کے ذریعے آتے ہیں تو کھلاڑیوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہوتا۔ کھلاڑی وہاں موجود تھے اور گراؤنڈ جانے کے لیے تیار تھے لیکن اچانک یہ سب ہو گیا۔ امید ہے سیریز منسوخ ہونے سے پاکستان کرکٹ پر دیرپا اثرات نہیں ہوں گے کیونکہ وہ کرکٹ کے لیے ایک سپیشل جگہ ہے اور کرکٹ کی وہاں واپسی کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔
-

کوئی بھی مریض ڈینگی سے ہلاک نہیں ہوا :موسمی تبدیلیوں کے کچھ اثرات ضرور ہیں:محکمہ صحت پنجاب
لاہور:کوئی بھی مریض ڈینگی سے ہلاک نہیں ہوا :محکمہ صحت،اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے ان خبروں کی تردید کی ہےکہ لاہور کے نجی اسپتال میں 31سالہ خاتون کی ڈینگی سے ہلاکت کی تردید کر دی۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق خاتون کاانتقال نجی اسپتال میں گائینی پیچیدگیوں کےباعث ہوا اسپتال نے خاتون کےانتقال سےمتعلق رپورٹ جاری کی ہے خاتون لاہورکےنجی اسپتال کی پرانی مریضہ تھی کسی سرکاری و نجی اسپتال میں ڈینگی سےہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی ڈینگی رپورٹ منفی آئی ہے پنجاب میں 24 گھنٹےمیں 9 ڈینگی مریض سامنےآئےہیں پنجاب بھرکےاسپتالوں میں ڈینگی کے35کنفرم مریض داخل ہیں۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹےمیں محکمہ صحت ٹیموں نے 313,260مقامات پرانسپیکشن کی، 1824 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا جب کہ 6ماہ کےدوران مختلف اضلاع سے35ہزارسےزائد ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔
دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پنجاب حکومت نے ڈینگی سے نمٹنے کے لیے حفظ ماتقدم کے طورپرپورے پنجاب میں ایک مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس مہم میں لوگوں کوڈینگی سے آگاہی اورپھرحفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا
ادھر آج لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں کئی مریض ڈینگی کی شکایت لے کرپہنچے توخون ٹیسٹوں کےبعد یہ صورتحال سامنے آئی کہ کسی مریض کو ڈینگی مچھر نے نہیں کاٹا بلکہ کچھ حد موسمی تبدیلیوں کے اثرات ضور ہیں
-

قومی ستارے 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے
لاہور :پاکستان کے ٹی ٹونٹی ستارے 23 ستمبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے۔ایونٹ 13 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
یہ ٹورنامنٹ قومی کھلاڑیوں کو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں معاونت فراہم کرے گا۔میگا ایونٹ کے لیے اعلان کردہ پندرہ رکنی قومی اسکواڈ سمیت تینوں ریزرو کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں اپنی اپنی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کریں گے۔
پرجوش تماشائیوں کے لیے ایونٹ کا پہلا مرحلہ راولپنڈی اور دوسرا لاہور میں کھیلا جائے گا۔ تیرہ ستمبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والا مرحلہ 3 اکتوبر تک جاری رہے گا، جہاں کُل 18 میچز کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 6 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا، جہاں فائنل سمیت کُل 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے دونوں فائنلز 12 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایونٹ میں سینٹرل پنجاب کی قیادت کریں گے۔ نائب کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاداب خان ٹورنامنٹ میں ناردرن کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔اوپنر امام الحق بلوچستان جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد ٹورنامنٹ میں سندھ کی قیادت کریں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ایونٹ کی دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا کی قیادت کریں گے۔ سدرن پنجاب کی کپتانی صہیب مقصود کے سپرد کی گئی ہے۔
رمیز راجہ، چیئرمین پی سی بی:
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے التواء کے بعد نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا انعقاد قومی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع فراہم کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بہترین کھلاڑیوں کی ایونٹ میں شرکت سے ٹورنامنٹ کی اہمیت بڑھ جائے گی۔ اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے سینئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم کا تبادلہ کرنے کا موقع بھی ملے گا۔
شیڈول (دن کا پہلا میچ سہ پہر 3 جبکہ دوسرا شام 7:30 بجے شروع ہوگا):
23 ستمبر : بلوچستان بمقابلہ ناردرن؛ خیبر پختونخوابمقابلہ سینٹرل پنجاب
24 ستمبر : سندھ بمقابلہ سدرن پنجاب؛ بلوچستان بمقابلہ سینٹرل پنجاب
25 ستمبر : خیبر پختونخوا بمقابلہ سدرن پنجاب؛ سندھ بمقابلہ ناردرن
26 ستمبر : بلوچستان بمقابلہ سدرن پنجاب؛ خیبر پختونخوابمقابلہ سینٹرل پنجاب
29 ستمبر:سندھ بمقابلہ بلوچستان؛ ناردرن بمقابلہ سدرن پنجاب
30 ستمبر : ناردرن بمقابلہ سینٹرل پنجاب؛ سندھ بمقابلہ خیبر پختونخوا
1 اکتوبر : بلوچستان بمقابلہ سدرن پنجاب؛ ناردرن بمقابلہ سندھ
2 اکتوبر : بلوچستان بمقابلہ خیبر پختونخوا؛ سندھ بمقابلہ سینٹرل پنجاب
3 اکتوبر : خیبر پختونخوابمقابلہ ناردرن ؛۔ سدرن پنجاب بمقابلہ سینٹرل پنجاب
6 اکتوبر : سینٹرل پنجاب بمقابلہ سندھ؛ بلوچستان بمقابلہ ناردرن
7 اکتوبر : سینٹرل پنجاب بمقابلہ سدرن پنجاب؛ بلوچستان بمقابلہ خیبر پختونخوا
8 اکتوبر : سینٹرل پنجاب بمقابلہ ناردرن؛ سدرن پنجاب بمقابلہ سندھ
9 اکتوبر : سندھ بمقابلہ خیبر پختونخوا؛ ناردرن بمقابلہ سدرن پنجاب
10 اکتوبر : سدرن پنجاب بمقابلہ خیبر پختونخوا؛ بلوچستان بمقابلہ سینٹرل پنجاب
11 اکتوبر : سندھ بمقابلہ بلوچستان؛ ناردرن بمقابلہ خیبر پختونخوا
12 اکتوبر : نمبر 1 ٹیم بمقابلہ نمبر 4 ٹیم؛ نمبر 2 ٹیم بمقابلہ نمبر 3 ٹیم
13 اکتوبر : فائنلاسکواڈز:
بلوچستان:امام الحق (کپتان) ، بسم اللہ خان (نائب کپتان اور وکٹ کیپر) ، عبدالواحد بنگلزئی ، اکبر الرحمٰن ، عاکف جاوید ، عماد بٹ ،محمد ابراہیم سینئر، ایاز تصور ، گوہر فیض ، حارث سہیل ، جلات خان ، جنید خان ، کاشف بھٹی ، خرم شہزاد ، عمید آصف اور یاسر شاہ۔اس دوران اویس ضیاء کی جگہ نوجوان کرکٹر محمد ابراہیم سینئر کو بلوچستان کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اویس ضیاء ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
سینٹرل پنجاب: بابر اعظم (کپتان) ، حسن علی (نائب کپتان) ، عبداللہ شفیق ، احمد صفی عبداللہ ، احمد شہزاد ، احسان عادل ، فہیم اشرف ، حسین طلعت ، کامران اکمل (وکٹ کیپر) ، محمد اخلاق (وکٹ کیپر) ، محمد حفیظ ، قاسم اکرم ، سیف بدر ، شعیب ملک ، عثمان قادر ، وہاب ریاض اور وقاص مقصود
خیبر پختونخوا:محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر) ، شاہین شاہ آفریدی (نائب کپتان) ،عادل امین ، ارشد اقبال ، آصف آفریدی ، فخر زمان ، افتخار احمد، عمران خان سینئر ، اسرار اللہ ، معاذ خان ، محمد حارث ، محمد عمران خان ، محمد وسیم ، مصدق احمد اور صاحبزادہ فرحان۔
ناردرن:شاداب خان (کپتان) ، محمد نواز (نائب کپتان) ، روحیل نذیر (وکٹ کیپر) ، علی عمران ، آصف علی ، حیدر علی ، حارث رؤف ، عماد وسیم ، موسیٰ خان ، ناصر نواز ، سلمان ارشاد ، سہیل اختر ، سہیل تنویر ، عمر امین ، زمان خان اور ذیشان ملک۔
سندھ:سرفراز احمد (کپتان، وکٹ کیپر) ، انور علی (نائب کپتان) ، ابرار احمد ، احسان علی ، دانش عزیز ، حسن محسن ، خرم منظور ، میر حمزہ ، محمد حسنین ، محمد طحہ ، رومان رئیس ، سعود شکیل ، شان مسعود ، شاہنواز دھانی ، شرجیل خان اور زاہد محمود۔
سدرن پنجاب:صہیب مقصود (کپتان) ، ذیشان اشرف (نائب کپتان) ، عامر یامین ، اعظم خان (وکٹ کیپر) ، دلبر حسین ، فیصل اکرم ، حسان خان ، عمران رندھاوا ، خوشدل شاہ ، محمد الیاس ، نسیم شاہ ، سلمان علی آغا ، طیب طاہر ، عمر خان ، زین عباس اور ضیاء الحق۔