Baaghi TV

Author: +9251

  • افغان طالبان کی نیت پر شک کی کوئی وجہ نہیں: ترجمان پاک فوج

    راولپنڈی: افغان طالبان کی نیت پر شک کی کوئی وجہ نہیں: اطلاعات کے مطابق ترجمان فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے افغان طالبان کی نیک نیتی اور وعدہ کی پاسداری کے حوالے سے کہا ہے کہ افغان طالبان کی نیت پر شک کی کوئی وجہ نہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستانی سلامتی یقینی بنانے کے لیے طالبان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ طالبان نے کئی مواقع پر دہرایا ہے کہ کسی گروہ یا دہشت گرد تنظیم کو کسی ملک بشمول پاکستان کے خلاف کسی دہشت گرد سرگرمی کے لیے افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ان کی نیت پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے اور اسی لیے ہم ان سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ اپنے قومی مفاد کا تحفظ کر سکیں۔

    میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بارڈر مینجمنٹ میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے اور مستقبل قریب میں اس کو مکمل طور پر محفوظ بنا دیا جائے گا۔ ہمارا ہمیشہ سے مقصد سرحد کے اس طرف والے حصے پر بہتر مینجمنٹ رہا ہے۔ پاکستان افغان سرحد پر باڑ لگانا اس خطے کی ہیئت اور دوسری مشکلات کی وجہ سے ایک بڑی ذمہ داری تھی۔

    میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان نے بارڈر کے 90 فیصد حصے پر باڑ لگانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ بارڈر مینجمنٹ میں مسلسل بہتری ہو رہی ہے اور ہم پر امید ہیں کہ مستقبل قریب میں اس کو مکمل طور پر محفوظ بنا دیا جائے گا۔‘

    طالبان کے ہمراہ افغانستان میں لڑنے کے حوالے سے بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبروں کے بارے میں سوال پر جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے بھارتی میڈیا نے طالبان کے پنجشیر پر حملے کے حوالے سے خود کو پیش کیا ہے وہ اس بات کی کافی شہادت ہے کہ ان کا میڈیا جعلی خبروں اور جھوٹی گھڑی گئی کہانیوں پر پروان چڑھتا ہے۔

  • سید ایوب بخاری نے بطور اسسٹنٹ کمشنر سٹی تعیناتی کا آخری روزتجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن

    سید ایوب بخاری نے بطور اسسٹنٹ کمشنر سٹی تعیناتی کا آخری روزتجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن

    فیصل آباد( نمائندہ) سید ایوب بخاری نے بطور اسسٹنٹ کمشنر سٹی تعیناتی کے آخری روزتجاوزات کے خاتمے سمیت عطائی ڈاکٹروں اور گرانفروش قصابوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔انہوں نے مختلف علاقوں میں 11عطائی کلینکس سیل،5 مقدمات درج 4 افراد گرفتارکرانے کے ساتھ ایک کروڑ روپے مالیت کی قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرالی۔ انہوں نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور پولیس فورس کے ہمراہ کریک ڈاؤن کرتے ہوئے غلام محمد آباد کے علاقہ شیراں والا چوک میں ہڈی جوڑ کلینک چلانے والے دو عطائی ڈاکٹروں کو موقع سے گرفتار کراکر 3 مقدمات کا اندراج تھانہ غلام محمد آباد میں کرادیا جبکہ دیگر کلینکس پر موجود عطائی ڈاکٹرز ٹیم کو دیکھ کر بھاگ نکلے، ہڈی جوڑ کلینکس کو موقع پر سیل کردیا گیا جبکہ مٹن 1300 روپے سے لے کر 1400 روپے فی کلو فروخت کرنے پر جناح کالونی میں امام دین مٹن شاپ اور رانا ابرار مٹن شاپ کو سیل،گراں فروش قصابوں کو گرفتار کرکے تھانہ گلبرگ میں مقدمات کا اندراج کرادیا گیا۔مزید براں جھنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے مالیت کی قیمتی سرکاری اراضی کو واگزار کرایا۔

  • بے جا آزادی تحریر : شاہ زیب

    بے جا آزادی تحریر : شاہ زیب

    موبائل فون دور حاضر کی اہم ترین ایجاد اور ضرورت ہے یہ وہ ٹیکنالوجی ہے جس نے بہت کم عرصہ میں انسانی زندگی پر قبضہ کر لیا ہے، جی ہاں ! آج کل ہر کوئی چاہے وہ بوڑھا ہو جوان ہو یا بچہ اس کے سحر میں گرفتار ہے، اج کے معاشرے میں تقریباً ہر شخص نے اپنی حثیت کے مطابق موبائل فون رکھا ہے، کسی کے پاس مہنگا ہے تو کسی کے پاس سستا ہے ، لیکن اس ٹیکنالوجی سے استفادہ سب لوگ حاصل کر رہے ہیں۔۔

    رکیئے!! کیا ہم صرف اس سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں ؟ یا اس کا غلط استعمال بھی کر رہے ہیں۔؟

    کسی بھی ایجاد کے بعد یہ انسان پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ اس کا کس طرح استعمال کرتا ہے جہاں موبائل فون کے بے انتہا فوائد ہیں وہیں اس کے غلط استعمال بھی ہیں۔

    اج بدقسمتی سے ہماری سوسائٹی میں اس ایجاد سے فائدہ حاصل کرنے کی بجائے نقصان زیادہ حاصل کیا جا رہا ہے 

    لوگوں کی ہر قسم کے مواد تک رسائی اور نوجوان نسل پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ بری عادتوں میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں۔۔

    والدین نے بچوں کو سمارٹ موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولت تو مہیا کر دی ہے لیکن ان کو اس کا درست استعمال نہیں بتایا ، نوجوان نسل صحت مندانہ سرگرمیوں کی بجائے سارا وقت اس کی وجہ سے ضائع کر دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ بہت تیزی سے مختلف نقصانات کا شکار ہو رہے ہیں

    سب سے بڑا نقصان تو جسمانی بیماریوں میں بے تحاشہ اضافہ ہے ماہرین طب کے مطابق موبائل فون کے بے جا استعمال سے لوگوں میں زہنی دباؤ، پریشانی، سر درد، نظر کا کمزور ہونا، اور دل کی بیماریوں کے علاوہ بھی بہت سی بیماریاں شامل ہیں، کسی بھی چیز کی زیادتی ہمیشہ نقصان کا باعث بنتی ہے اسی طرح موبائل فون ہے اس کے غلط استعمال نے ہماری نوجوان نسل کی اخلاقی لحاظ سے نہایت گراوٹ کا شکار کر دیا ہے، اس انٹرنیٹ کی سہولت جواب پر ایک کو میسر ہے اور سوشل میڈیا تک رسائی جس کا جو دل چاہتا وہ پوسٹ کر دیتا ہے کسی کو کسی کی عزت کا خیال نہیں کوئی بھی غلط الزام لگاتا ہے اور بجائے اس بات کے ثابت ہونے کے انتظار کرنے کے ، لوگ خود سے فیصلہ کر کے اس انسان کو مجرم قرار دے دیتے ہیں اور اس کی عزت نفس کا جنازہ نکال دیتے ہیں۔،

    اگر اپ کے پاس کسی بھی قسم کا اختیار ہے آزادی ہے تو یہ اپ کا امتحان ہے کہ اپ اس کا استعمال کسی طرح کرتے ہیں؟ یہ اپ پر منحصر ہے کہ اپ اس آزادی کا درست استعمال کر کے اپنے ملک کی عزت بڑھاتے ہیں یا پھر غلط استعمال سے اپنی بے وقوفی کے ہاتھوں ملک کی بدنامی میں حصہ دار بنتے ہیں۔۔۔

    @shahzeb___

  • فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایف ڈی اے سٹی میں پلاٹس کی کھلے عام نیلامی کے ذریعے فروخت

    فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایف ڈی اے سٹی میں پلاٹس کی کھلے عام نیلامی کے ذریعے فروخت

    فیصل آباد(عثمان صادق) فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایف ڈی اے سٹی میں مختلف رقبہ جات کے رہائشی وکمرشل پلاٹس کی فروخت کیلئے کھلے عام نیلامی منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں بولی دھندگان نے شرکت کی اور پلاٹس کی خریداری کے لئے بولی میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ نیلامی کے پہلے دن 5 کروڑ 80 لاکھ روپے کے گیارہ پلاٹس فروخت ہوئے۔ عوامی۔سہولت کے لئے بقایا پلاٹس کی نیلامی منگل 21 ستمبر کو بھی منعقد ہوگی۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر فیصل عظیم نے خصوصی طور پر بولی کے عمل کا جائزہ لیا جبکہ نیلام کمیٹی کے اراکین ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سہیل مقصود پنوں، ممبر گورننگ باڈی ایف ڈی اے میاں یاسر انور، پراجیکٹ ڈائریکٹر حبیب الرحمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر قمر شہزاد ودیگرنے نیلام عام کی نگرانی کی۔ ڈائریکٹر جنرل نے نیلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بولی دھندگان کا خیر مقدم کیااور کہاکہ بولی کے عمل کو صاف شفاف اور منظم رکھنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کئے گئے ہیں اس ضمن میں مروجہ پالیسی اور قواعد و ضوابط کو مدنظررکھاگیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ ہاؤسنگ کے شعبہ میں ایف ڈی اے سٹی ایک بہترین اور باوقار رہائشی منصوبہ ہے جو اب تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے بتایاکہ بجلی کی فراہمی کیلئے تین فیڈر ز فنکشنل ہوگئے ہیں جبکہ بقایاکام اوردیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے پیش رفت جاری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ سکیورٹی سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے چاردیواری کی تعمیر کے علاوہ پولیس چوکی کاقیام عمل میں لایاجارہاہے جبکہ ڈویژنل پبلک سکول کے قیام کا منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔انہوں نے بتایاکہ کمرشل ایریا کو بارونق بنانے کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ مشہور برانڈز کی مختلف کمپنیزسے بھی بات چیت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایف ڈی اے سٹی میں تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور اس ہاؤسنگ سکیم میں سرمایہ کاری کا یہ بہترین موقع ہے کیونکہ ایف ڈی اے کے بارے میں عام تاثر بہت بہتر ہوا ہے اور قدر وقیمت میں بتدریج اضافہ سے الاٹیز /مالکان اب پلاٹس کی فروخت میں دلچسپی نہیں رکھتے جبکہ خریدار پلاٹس کے متلاشی ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پلاٹس کی فروخت سے حاصل ہونے والے فنڈز ایف ڈی اے سٹی کی مزید ڈویلپمنٹ پر ہی خرچ کئے جائینگے۔

  • امریکی صدر اوروزیراعظم عمران خان کا آج ورچوئل اجلاس میں آمنا سامنا متوقع:مودی بھی ہوں گے موجود

    امریکی صدر اوروزیراعظم عمران خان کا آج ورچوئل اجلاس میں آمنا سامنا متوقع:مودی بھی ہوں گے موجود

    اسلام آباد: امریکی صدر اوروزیراعظم عمران خان کا آج ورچوئل اجلاس میں آمنا سامنا متوقع:مودی بھی ہوں گے موجود ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر کی آج ورچوئل اجلاس میں ایک ساتھ شرکت متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کے کلائمٹ چینج سیشن میں شریک ہوں گے، موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں امریکی صدر کی شرکت بھی متوقع ہے۔

    اجلاس آج شام 6 بجے سے 8 بجے تک جاری رہے گا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں 45 سربراہان مملکت شریک ہوں گے، کلائمٹ چینج پر جی ایٹ کا یہ اجلاس یو این سیکریٹری جنرل نے بلایا ہے۔

    اجلاس کی میزبانی حکومت برطانیہ اور اقوام متحدہ مل کر کریں گے، جی 8 ممالک کے علاوہ 15 ممالک کے سربراہان بھی مدعو ہیں، پاکستان، بھارت اور انڈونیشیا کے سربراہان کو بھی مدعو کیا گیا ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی مدعو ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عمران خان 10 بلین ٹری، کلین گرین پاکستان، متبادل توانائی، الیکٹرک وہیکلز، اور ویسٹ مینجمنٹ پر بات کریں گے، اپنی تقریر میں عمران خان آبی اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے اقدامات اجاگر کریں گے، اس دوران معاون خصوصی ملک امین اسلم وزیر اعظم کی معاونت کریں گے۔

  • وہاڑی لڈن شہر اور گردونواح میں جعلی مضر صحت جوس اور کولڈ ڈرنکس کی سر عام فروخت جاری

    وہاڑی لڈن شہر اور گردونواح میں جعلی مضر صحت جوس اور کولڈ ڈرنکس کی سر عام فروخت جاری شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا فوڈ اتھارٹی کاروائی کرنے سے گریزاں فوڈ اتھارٹی کی نااہلی غفلت اور لاپروائی سے لڈن میں اور دیگر علاقوں میں مشروبات کولڈ ڈرنکس جوسز کی سر عام فروخت جاری ہے جس کی وجہ سے شہری پیٹ اور دیگر امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں

    اہل علاقہ کی بار بار شکایات کے باوجود فوڈ اتھارٹی کے اہلکار نہ تو دفتر میں موجود ہوتے ہیں اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جس پر سراپا احتجاج شہریوں کی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے لڈن کے سماجی و فلاحی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سیکرٹری فوڈ اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی
    لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی*

  • اسلام آباد:غوری ٹاون کے مالک چوہدری عثمان عدالت سے گرفتار:ایک ارب روپےکےپودےلگانےکاحکم

    اسلام آباد:غوری ٹاون کے مالک چوہدری عثمان عدالت سے گرفتار:ایک ارب روپےکےپودےلگانےکاحکم

    اسلام آباد:غوری ٹاون کے مالک چوہدری عثمان عدالت سے گرفتار ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کی مضبوط شخصیت اور معروف ہاوسنگ سوسائٹی غوری ٹاون کےمالک کو آج اس وقت سبکی اٹھانا پڑی جب وہ اپنے اوپرلگے الزامات کے سلسلے میں عدالت میں‌ موجود تھے

    ذرائع کے مطابق آج غوری ٹاون کے مالک چودھری عثمان پردریائےکورنگ کو تنگ کرنےاورہزاروں قیمتی درخت کاٹنےکامقدمہ درج تھا ،

    ادھر اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق سینئیر سپیشل مجسٹریٹ سردار آصف نے غوری ٹاون کےمالک چودھری عثمان کو3سال قید،ڈیڑھ ارب روپےجرمانہ کی سزا،ایک ارب روپےکےپودےلگانےکاحکم دےدیا، مجرم کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا ہے

     

    چوہدری عثمان کی گرفتارپران کے قریبی دوستوں کا کہنا ہےکہ ان پرجوالزامات ہیں وہ زیادہ تک درست نہیں ہیں، وہ بہت جلد ضمانت پررہا ہوجائیں گے ،

    ادھرذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی دباو کے بغیرشہرکی خوبصورتی ، ترقی اورخوشحالی کے لیے اپنا سفرجاری رکھے گی

  • آزاد کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود سید علی ظفر کے گھرپہنچ گئے

    آزاد کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود سید علی ظفر کے گھرپہنچ گئے

    اسلام آباد:آزاد کشمیر کے صدربیرسٹرسید علی ظفر کے گھرپہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کے نومنتخب صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری بیرسٹرعلی ظفر کو ملنے اورخیریت دریافت کرنے کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس موقع پردونوں رہنماوں کے درمیان مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پرسیر حاصل گفتگو ہوئی ، اس گفتگو میں صدرآزادکشمیرسلطان محمود چوہدری نے سید علی ظفر کوآگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ وادی میں‌بہت زیادہ مظآلم ڈھا رہے ہیں‌،

    خوشگوار ملاقات ہوئی جس میں مختلف قانونی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ہندوستانی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے الحاق پر خصوصی توجہ دی گئی۔ مزید یہ کہ دونوں رہنماؤں نے بھارتی جارحیت کی مذمت کی اور کشمیری عوام کے مفاد میں قانونی حل پر زور دیا۔

    انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن اور ہم آہنگی لانے کے لیے مسئلہ کشمیر کا حتمی حل ضروری ہے۔

    یاد رہے کہ صدرآزادکشمیربیرسٹرسلطان محمود نے منتخب ہوتے ہی بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ میرے کشمیری بھائیوں پرمظالم سے باز آجائے ورنہ اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کو متفقہ طور پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا چیئرمین منتخب کرلیاگیا۔

    بیرسٹر علی ظفر سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں جبکہ اس کمیٹی کا ملک میں قانون سازی کے حوالے سےاہم کردار رہا ہے