Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈیم پاکستان کے بہتر مستقبل کی ضمانت.  تحریر:ام سلمیٰ

    ڈیم پاکستان کے بہتر مستقبل کی ضمانت. تحریر:ام سلمیٰ

    ڈیم پاکستان کے بہتر مستقبل کی ضمانت. تحریر:ام سلمیٰ

    حصہ اول

    جہاں آئے روز آپ کو صرف بری خبر سننے کو مل رہی ہوتی ہیں وہاں کچھ اچھے کیے ہوئے کاموں کا ذکر بھی ہونا چائیے خاص کر ایسے کام جیسکا بنیادی مقصد سبسڈی دے کر صرف فوری حل دینا نہں بلکے نسلوں کے لیے کیا گیا کام ہو ایسا ہی ایک کام جو کے عمران خان صاحب کا توجہ کا مرکز ہے وہ ہے ڈیمز کی تعمیر جو کے ملک کو انتہائی اہم ضرورت ہے سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کے سب سے اہم مسئلوں کو سمجھا جائے اور ان مسائل کو جڑ سے ختم کیا جائے نہ کے وقتی طور پر سبسڈی دے کر اپنی واہ واہ کروا کر مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل نہ کیا جائے.عمران خان کی حکومت صاف اور سستی توانائی پیدا کرنے اور آئندہ نسلوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے نئے ڈیموں کی تعمیر پر توجہ دے رہی ہے۔

    اس سلسلے میں داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں سمیت مختلف چھوٹے اور بڑے ہائیڈل پاور پراجیکٹس پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔

    ماہرین پانی کے مطابق دیامر بھاشا اور داسو ڈیم پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے کیونکہ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد تقریبا 5،000 5 ہزار میگاواٹ سستی بجلی دستیاب ہوگی۔سستی بجلی کا فائدہ صرف اس حد تک محدود نہں کے آپکا بجلی کہ بل کم ہوجائے گا اس کے فائدے کئی گنا ہیں.

    داسو ڈیم کا پہلا مرحلہ 2025 تک مکمل ہو جائے گا انشاء اللہ جس سے نیشنل گرڈ میں 2160 میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی۔ یہ صلاحیت 2029 تک اپنے دوسرے مرحلے کی تکمیل کے ساتھ 4320 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی۔

    ایک پیغام میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی پانی کی قلت کی حد عبور کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم بجلی کی پیداوار ، آبپاشی اور پینے کے مقاصد کے لیے پانی کو بچانے کے لیے نئے ڈیم تعمیر کریں۔یہ اس وقت ملک کی اشد ضرورت ہیں.دیکھا جائے تو پچھلی حکمران پارٹیوں نے ان ضرویات کو کبھی اس طرح سے سمجھنے اور ان پے کام کرنے کو نے فوقیت دی نہ اِنکی اہمیت کو کبھی سمجھا یہ ملک کی انتہائی اہم ضرورت ہے اور اس کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی بہت مشکلات میں گھری ہوئی ہے.

    دیکھا جائے تو وزیراعظم عمران خان ہمیشہ موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے آواز اٹھاتے ہیں۔اور یہ بات اس چیز کا بھی سبب بنی کے ہمیں عالمی موسمیاتی کانفرینس کی سربراہی ملی جو کے پاکستان کی علمی سطح پر بہت بڑی کامیابی تھی کیوں کے یہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ ڈیموں کی تعمیر ہماری نسلوں کا مستقبل بچائے گی انشا اللہ اور یے بات سو فیصد درست بھی ہے۔

    دریں اثنا ایک پیغام میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پائیدار ترقیاتی پالیسی انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ پوری دنیا صاف توانائی میں منتقل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب ایک اور بڑا مسئلہ ہے جسے نئے ڈیموں کی تعمیر سے حل کرنے کی ضرورت ہے اور اسکو حل کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

    موسمیاتی تبدیلی کے ماہر ڈاکٹر افتخار احمد نے ایک پیغام میں کہا کہ توانائی کی پیداوار کے لیے جیواشم ایندھن کے استعمال سے بچنے کے لیے ڈیموں کا استعمال ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار سے ڈیم زرمبادلہ کے ذخائر کو بچانے میں مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کے لیے پانی کا انتظام کرنا ضروری ہے۔
    اصل میں ہمارے ملک میں پچھلی حکومتوں میں کیے گئے انتظامات میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو مد نظر نہں رکھا گیا جس کی وجہ سے پاکستان آج توانائی جیسے مسائل کا شکار ہے.

    موسمیاتی تبدیلی کے تجزیہ کار شفقت منیر نے ایک پیغام میں کہا کہ ہائیڈل منصوبے سستی بجلی پیدا کرتے ہیں جو کے ملک اس وقت اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا میں چھوٹے ڈیم مقامی علاقوں کو توانائی فراہم کرنے کے لیے بنائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا اور داسو ڈیم کئی دہائیوں سے زیر التوا تھے۔

    Twitter handle
    @aworrior888

  • منگھوپیر میں پولیس مقابلہ،تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    منگھوپیر میں پولیس مقابلہ،تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    منگھوپیر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مقابلہ میں بدنام زمانہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، اسلحہ اور موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیلنگ لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کی ٹیم نے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں موٹرسائیکل لفٹر گینگ سے مقابلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی اے وی ایل سی بشیربروہی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انتہائی مطلوب ملزم راشد بٹ سمیت 3ملزمان کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہر میں موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، ملزمان سے موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    ایس ایس پی بشیر بروہی نے بتایا کہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار کی کوشش کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان زخمی ہوگئے۔

    گرفتار ملزمان راشدبٹ، عدنان اور شاہد سے دو مسروقہ موٹرسائیکلیں اور پستول برآمد کی گئی ہے، ملزم عدنان لاہور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

    بشیر بروہی کے مطابق راشدبٹ، شاہد اے وی ایل سی کے ہاتھوں پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں، تینوں ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے، ملزمان کے خلاف منگھوپیر تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

  • نوازشریف ، شہبازشریف کے حصے دار،جانی یار،منی لانڈرنگ کے بے تاج بادشاہ میاں منشا کے خلاف گھیرا تنگ

    نوازشریف ، شہبازشریف کے حصے دار،جانی یار،منی لانڈرنگ کے بے تاج بادشاہ میاں منشا کے خلاف گھیرا تنگ

    لاہور:نوازشریف ، شہبازشریف کے حصے دار،جانی یار،منی لانڈرنگ کے بے تاج بادشاہ میاں منشا کے خلاف گھیرا تنگ ،اطلاعات کے مطابق شریف فیملی کے کارخاص،نوازشریف اورشہبازشریف کے حصے دار،جانی یار ، منی لانڈرنگ کے بے تاج بادشاہ جسے دنیا میاں منشا کے نام سے یاد کرتی ہے ،اب سارے کرتوت سامنے آنے کے بعد سخت مشکل میں ہیں

     

     

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایف آئی اے نے کافی تحقیقات کے بعد ایسے ثبوت اکٹھے کرلیئے ہیں کہ جن کے بعد اب نہ تومیاں شہبازشریف کا بچنا ممکن ہے اورنہ ہی فرنٹ مین ، حصے دار میاں منشا اتنے بڑے ثبوتوں کوٹھکرا سکتے ہیں ، رہا معاملہ میاں نوازشریف کا تو وہ پہلے ہی مجرم قراردیئے گئے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے لیگل نوٹس بھیجتے ہوئے کہاہےکہ ادارے کے پاس کافی ایسے ثبوت آگئے ہیں جن میں رمضان شوگرمل اوردیگرشریف فمیلی کی شوگر ملز میں منی لانڈرنگ کے ذریع اربوں روپے ہیرپھیرکرکے قومی خزانے کوبہت زیادہ نقصان پہنچایا گیاہے

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نشاط چونیاں ملز،غیر قانونی فائدہ دینے والے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع

    لاہور ہائیکورٹ نے میاں منشا کو حکم دیا ہے کہ وہ نیب کے روبرو پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں

    اس نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ اربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہےاوراس میں ایف آئی اے کے وہ افسران جن کوآپ نے اس جرم عظیم کوتکمیل کے مراحل تک پہچانے کے لیے استعمال کیا اب وہ بھی کٹہرے میں لائے جائیں گے ، اس نوٹس میں ان افسران کے نام اورعہدے بھی بیان کئے گئےہیں‌

    اس نوٹس میں میاں منشا سے کہا گیا ہےکہ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت آپ پرجرم ثابت ہوتا ہے لٰہذا قانون کے سامنے جواب دہ ہونا ہوگا

    پاکستان کے معروف بزنس مین میاں منشا سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نے تفتیش میں انکشافات کیا تھا کہ غیرملکی اثاثے شہزاد سلیم کے پاس محفوظ ہیں، چونیاں پاور، نشاط پاور سے قومی خزانے کو 80 ارب کا نقصان پہنچایا، دونوں پاور پلانٹ نشاط گروپ کی ملکیت ہیں، دونوں پاور پلانٹس سے سالانہ 80 ارب روپے کا فراڈ ہوتا تھا۔ میاں منشا اور اُن کے بیٹوں پرمنی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے، میاں منشا نے 2010 میں برطانیہ میں سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب خریدا، جس کی خریداری کے لیے انہوں نے کروڑوں پاؤنڈز غیر قانونی طریقے سے برطانیہ بھیجے۔

    واضح رہے کہ میاں منشا کے خلاف پاکستان ورکر پارٹی کے چیئرمین فاروق سلہریا نے گزشتہ برس بھی ایک درخواست نیب میں دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ میاں منشا نے 95ملین ڈالر منی لانڈرنگ کرکے پاکستان سے برطانیہ منتقل کئے ہیں۔ ایم سی بی بینک‘نشاط گروپ‘ڈی جی خان سیمنٹ‘آدم جی انشورنس اور نشاط پاور کمپنیاں میاں منشا کی ملکیت ہیں. نیب نے گزشتہ سال جون میں میاں محمد منشا کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کی تھیں۔

    S 25 AMLA Notice MCB 19-09-2021

  • اپوزیشن سن لے :’انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے‘‏:سینیٹرفیصل جاوید

    اپوزیشن سن لے :’انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے‘‏:سینیٹرفیصل جاوید

    اسلام آباد:اپوزیشن سن لے :’انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے‘‏:اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کرپٹ پریکٹسز کو روکنےکیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا کر سکتا ہے۔

     

    اپنے ٹوئٹر بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں شفاف الیکشن کیلئےآئندہ عام انتخابات ای وی ایم کے ‏ذریعے ہوں گے۔

     

    فیصل جاوید نے کہا کہ اس حوالےسےقانون سازی کرناپارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے اوورسیزپاکستانیوں کوبھی ووٹ ‏کا حق دیاجائےگا، سپریم کورٹ نےفیصلے میں کہاقانون سازی پارلیمنٹ کااختیارہے اور کرے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہےوہ صاف،منصفانہ انتخابات کروائے الیکشن کمیشن کی ذمہ ‏داری ہےکہ وہ کرپٹ پریکٹسز کوروکے کرپٹ پریکٹسز کو روکنےکیلئے ٹیکنالوجی کااستعمال کیا جاسکتا ہے۔

  • پاکستانیوں کو دکھ پہنچا،مداوا کریں گے:منسوخ میچز دوبارہ کھیلنےکا سوچیں گے ، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ

    پاکستانیوں کو دکھ پہنچا،مداوا کریں گے:منسوخ میچز دوبارہ کھیلنےکا سوچیں گے ، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ

    آک لیند:پاکستانیوں کو دکھ پہنچا،مداوا کریں گے:منسوخ میچز دوبارہ کھیلنے سے متعلق کچھ عرصےمیں سوچیں گے ، اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ منسوخ میچز دوبارہ کھیلنے سے متعلق کچھ عرصےمیں سوچ بچار کریں گے جبکہ دورہ منسوخ ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو جو مالی نقصان ہوا اس بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔

    ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کا پھر سے دورہ پاکستان کےحوالے سے بات کرنا قبل از وقت ہے جبکہ دورہ منسوخ ہونے پر پی سی بی کو جو فنانشل نقصان ہوا اس بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہو یا انگلینڈ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا سب سے اہم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دورہ منسوخی کے باوجودپاکستان کرکٹ بورڈ سے قریبی تعلقات بحال رکھےجاسکتےہیں جبکہ پاکستانی عوام کرکٹ کےلیے جذبہ رکھنےوالی قوم ہے۔

    ڈیوڈ وائٹ نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ پاکستانی عوام کو افسوس ہوا ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ پاکستانی کرکٹ مداحوں کا دکھ سمجھ سکتی ہے

    یاد رہےکہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کوہوش تب آرہا ہے جب دنیا بھرمیں دورہ منسوخ کرنے پراظہارافسوس کیا جارہا ہے

  • لوگ شہازشریف سے محبت کیوں کرتے ہیں؟وجہ سامنے آگئی

    لوگ شہازشریف سے محبت کیوں کرتے ہیں؟وجہ سامنے آگئی

    لاہور:نوگ شہازشریف سے محبت کیوں کرتے ہیں؟وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں‌شہبازشریف کے شعبدے بازیوں کے حوالےسے ایک نیا ڈرامہ سامنے آیا ہے ،

    یہ کہانی کیا ہے اوراس کے بارے میں‌ کس نے پہلے انکشاف کیا یہ بھی بڑی دلچسپ بات ہے،وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ شہبازشریف کروڑوں کی گھڑی پہن کربات کرتے ہیں مہنگائی کی شرم آنی چاہیے ، قوم کے پیسوں سے اتنی مہنگی گھڑیاں خریدی گئی

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گھڑی سے متعلق دعوؤں نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

    مسلم لیگ ن کےصدرکےترجمان ملک محمد احمد خان نےکہاہے کہ شہباز شریف نے اپنے والدمیاں محمد شریف کی دی ہوئی گھڑی پہن رکھی ہے اور شبلی فراز کا شہباز شریف کی گھڑی کی قیمت سےمتعلق بیان مضحکہ خیز ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ مذکورہ گھڑی مرحوم میاں محمد شریف نے 70 کی دہائی میں جرمنی سےخریدی تھی، اس وقت اس کی مالیت 2 ہزار روپے تھی۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دروغ گوئی کی بھی حدہوتی ہے، عقیدت اور لگاؤکی وجہ سے شہباز شریف نے 50 سال سے یہ گھڑی پہن رکھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج جھلک ہیں، تحریک انصاف کے امیدوار کس کارکردگی کی بنیادپرعوام سے ووٹ مانگنے جائیں گے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روز وفاقی وزیر شبلی فراز نے شہباز شریف کی گھڑی کو کروڑوں کی قرار دیا تھا اور کہا تھاکہ ’ایک، ایک کروڑ اور دس، دس کروڑ کی گھڑی پہن کر آپ کہتے ہیں کہ مہنگائی ہوگئی ہے‘۔

  • سُن لیں‌:امریکا اور اتحادی ممالک  افغانستان میں انسانی بحران کے ذمہ دار  ہیں: چین

    سُن لیں‌:امریکا اور اتحادی ممالک افغانستان میں انسانی بحران کے ذمہ دار ہیں: چین

    دوشنبے: سُن لیں‌:افغانستان میں انسانی بحران کے ذمہ دار امریکا اور اتحادی ممالک ہیں،پیغام ہےآئندہ احتیاط سے کام لیں: اطلاعات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام اور عالمی برادری کے اعتراضات سے پیدا ہونے والے بحران کے حل کے لیے 3 نکاتی ایجنڈا پیش کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تاجکستان میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے افغانستان میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد پیدا ہونے والے عدم استحکام کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے 3 نکاتی ایجنڈا پیش کیا ہے۔

    رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں چائنا میڈیا گروپ کے ایک مضمون کے حوالے سے لکھا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرنے، افغان سربراہی میں امن عمل کو جاری رکھنے اور افغان عوام کو خود اپنے ملک کا مستقبل طے کرنے کا موقع دینے کا سہہ نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔

    صدر جن پنگ نے مزید کہا کہ افغانستان میں صورت حال افراتفری سے استحکام کی جانب رواں دواں ہے اور قریبی ہمسائے ہونے کی وجہ سے ہم افغانستان سے لاتعلق نہیں رہ سکتے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک بھی اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

    چینی صدر نے مطالبہ کیا کہ افغان تنازعے کو تمام ڈھروں سے بات چیت کرکے اور وہاں کی عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے جلد سے جلد سیاسی حل کے ذریعے ختم کیا جائے۔

    صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ اسی طرح عالمی برادری میں واپسی کے لیے طالبان حکومت سے بھی بات چیت کی جائے تاکہ ایک ایسا کثیر النسلی حکومتی اور سیاسی ڈھانچہ قائم ہو جو اعتدال پسند اور مثبت خارجہ پالیسیاں اپنائے۔

    اس موقع پر چینی صدر نے بحران کے شکار افغان عوام کی مالی امداد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین افغانستان کی انسانی بنیادوں پر امداد اور پناہ گزینوں کو خوش آمدید کہنے کی ہامی بھر چکا ہے جب کہ وہ ممالک جن کی وجہ سے افغانستان کا آج یہ حال ہے انھیں بھی قدم بڑھانا چاہیئے۔

    چینی صدر نے افغانستان کی موجودہ صوت حال کا ذمہ دار امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کو قرار دیا۔

  • کورونا کے خلاف موڈرنا ویکسین فائزر اور جانسن اینڈ جانسن کے مقابلے میں زیادہ مؤثر

    کورونا کے خلاف موڈرنا ویکسین فائزر اور جانسن اینڈ جانسن کے مقابلے میں زیادہ مؤثر

    واشنگٹن :کورونا کے خلاف موڈرنا ویکسین فائزر اور جانسن اینڈ جانسن کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ،اطلاعات کے مطابق موڈرنا کی کووڈ ویکسین بیماری سے متاثر افراد میں ہسپتال کے داخلے کی روک تھام کے لیے مؤثر ترین ہے۔

    یہ بات امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کی جانب سے جاری نئی تحقیق میں سامنے آئی۔اس تحقیق میں 5 ماہ کے عرصے کے دوران موڈرنا، فائزر/بائیو این ٹیک اور جانسن اینڈ جانسن ویکسینز کی افادیت کا موازنہ کیا گیا تھا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ موڈرنا ویکسین کے استعمال سے ہسپتال میں داخلے کا خطرہ 93 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

    فائزر ویکسین میں یہ شرح 88 فیصد اور جانسن اینڈ جانسن ویکسین میں 71 فیصد دریافت کی گئی۔تحقیق میں مارچ سے اگست 2021 کے دوران 18 امریکی ریاستوں کے 21 ہسپتالوں میں زیرعلاج رہنے والے 36 سو سے زیادہ کووڈ مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ ویکسینیشن مکمل ہونے کے 4 ماہ بعد تک موڈرنا اور فائزر ویکسینز کی ہسپتال میں داخلے کی روک تھام کے حوالے سے افادیت لگ بھگ ایک جیسی تھی۔مگر 5 ویں مہینے میں فائزر کی افادیت 91 فیصد سے گھٹ کر 77 فیصد تک پہنچ گئی، مگر موڈرنا کی افادیت میں 5 ویں مہینے میں محض ایک فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

    محققین نے بتایا کہ اگرچہ حقیقی دنیا کے ڈیٹا میں ویکسین سے ملنے والے تحفظ کی شرح کچھ حد تک مختلف ہوسکتی ہے، مگر تمام ویکسینز سے ہسپتال میں داخلے کے خطرے سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے۔

    محققین نے موڈرنا کی دیرپا افادیت کے حوالے سے چند وجوہات کے بارے میں بھی بتایا جیسے فائزر کے مقابلے میں موڈرنا ویکسین کی دوسری خوراک ایک ہفتے تاخیر سے دی جاتی ہے۔