Baaghi TV

Author: +9251

  • پی آئی اے کو کویتی حکام نے دیا بڑا جھٹکا:آپریشن کی اجازت دینے سے انکار

    پی آئی اے کو کویتی حکام نے دیا بڑا جھٹکا:آپریشن کی اجازت دینے سے انکار

    کراچی: پی آئی اے کو کویتی حکام نے دیا بڑا جھٹکا:آپریشن کی اجازت دینے سے انکار ،اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کو کویت کے لیے پروازیں چلانے میں مشکلات کا سامنا، کویتی حکام نے پاکستانی ایئر لائنز کو آپریشن کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جبکہ کویت کی ایئر لائنز کو پاکستان آنے جانے کی مکمل اجازت ہے۔

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی قومی ایئر لائن کے معاملے میں عدم دلچسپی ہے۔

    پی آئی اے سعودی عرب، یو اے ای، بحرین کے لیے کامیابی سے پروازیں چلا رہی ہے۔ قومی ایئر لائن کا کینیڈا، ملائشیا، افغانستان سمیت وسط ایشیائی ممالک میں بھی آپریشن جاری ہے۔ پاکستان سول اتھارٹی پر یورپی پابندیوں کے باوجود پی آئی اے دنیا بھر میں محفوظ سفر کی سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔ کابل اور مزار شریف سے حالیہ پروازیں پی آئی اے کی پیشہ ورانہ مہارت اور حفاظتی معیار کا ثبوت ہیں۔

    پی آئی اے نے حال ہی میں عالمی آڈٹ ایجنسی اور کینیڈا کی وزارت ٹرانسپورٹ سے کامیاب سیفٹی آڈٹ کرایا۔ کویت پاکستان سے پروازیں چلا رہا ہے لیکن پی آئی اے کو اجازت نہیں دے رہا۔ پاکستان نے دو کویتی ایئر لائنز کویت اور الجزیرہ کو بزنس کی اجازت دے رکھی ہے۔ قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی خواب غفلت سے کب جاگے گی ؟۔

  • نیویارک ایئرپورٹ پرتلاشی نہیں لی گئی بلکہ سب کے ساتھ عاجزانہ پروسیجر سے گزرا:شہریارآفریدی

    نیویارک ایئرپورٹ پرتلاشی نہیں لی گئی بلکہ سب کے ساتھ عاجزانہ پروسیجر سے گزرا:شہریارآفریدی

    نیویارک:نیویارک ایئرپورٹ پرتلاشی نہیں لی گئی بلکہ سب کے ساتھ عاجزانہ پروسیجر سے گزرا:،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں نیویارک ایئرپورٹ پر تلاشی کی خبروں پر شہر یار آفریدی کا موقف آگیا۔ان کا کہنا تھا کہ پروٹوکول کا شروع دن سے قائل نہیں عام مسافروں کی طرح پروسیجرسے گزرا

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ نیویارک ایئرپورٹ پر تلاشی کی افواہیں جھوٹی خبریں ہیں ، ایئرپورٹ پر جو وقت لگا وہ روٹین ہے کیوں کہ ہر ملک کے رولز اینڈ ریگولیشن ہیں۔

     

    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ، کشمیر کاز کو اجاگر کرنے آیا ہوں ، میرے مشن سے دشمن عناصر خائف ہیں ، اسی لیے پاکستان دشمن عناصر فیک نیوز پروموٹ کر رہے ہیں لیکن جھوٹی خبروں سے کچھ نہیں ہونا ہے۔

     

    خیال رہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ انہیں اسکریننگ کیلئے نیویارک کے جے ایف کے ایئرپورٹ پر مختصر وقت کے لیے روکا گیا ،

    سوشل میڈیا پران کے متعلق کہا گیا کہ شہریار آفریدی سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جاتی رہی تاہم نیویارک میں موجود پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے ان کی دستاویزات کی تصدیق کے بعد انہیں امریکا میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

  • انگلینڈ پاکستان کے ساتھ  کرکٹ سیریز منسوخ نہ کرے،دنیا کے ہرملک میں سیکورٹی مسائل ہیں:مائیکل وان

    انگلینڈ پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز منسوخ نہ کرے،دنیا کے ہرملک میں سیکورٹی مسائل ہیں:مائیکل وان

    لندن: انگلینڈ پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز منسوخ نہ کرے،دنیا میں ہرجگہ سیکورٹی مسائل ہیں:اطلاعات کے مطابق انگلینڈکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کو منسوخ نہ کرنےکی تجویز دے دی۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہرملک میں سیکورٹی مسائل ہیں ، یہ بہانہ کوئی اچھا نہیں ہے

     

    اطلاعات کے مطابق اپنی ٹوئٹ میں سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ سیریز کو پاکستان کے بجائے متحدہ عرب امارت(یو اے ای) منتقل کرنا سمجھدرانہ فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر سفر کرنا غیر محفوظ ہے تو میچز منسوخ کرنے کے بجائے یو اے ای منتقل کرنےچاہیں۔

    واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے اچانک دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کے دورے سے متعلق کہا تھا کہ وہ سکیورٹی معاملات دیکھ رہے ہیں اور 24 سے 48 گھنٹوں کے درمیان دورہ پاکستان سے متعلق فیصلہ کرلیں گے۔

    یاد رہے کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان 13 اکتوبر سے شیڈول ہے جہاں پاکستان اور انگلینڈ کے ما بین 2 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کھیلی جانی ہے۔

  • ٹیکس قوانین میں ترمیم سے متعلق تیسرا آرڈینینس جاری:اہم اورقابل غورتبدیلیاں

    ٹیکس قوانین میں ترمیم سے متعلق تیسرا آرڈینینس جاری:اہم اورقابل غورتبدیلیاں

    اسلام آباد : ٹیکس قوانین میں ترمیم سے متعلق تیسرا آرڈینینس جاری:اہم اورقابل غورتبدیلیاں ،اطلاعات کے مطابق کافی غوروخوض کے بعد وفاقی حکومت نے ٹیکس قوانین میں ترمیم سے متعلق تیسرا آرڈینینس جاری کردیا ہے جس کے تحت کسٹم ایکٹ 1969، جنرل سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 اور انکم ٹیکس آرڈینینس 2001 کی مختلف شقوں میں ترمیم کی گئی ہے۔

    ٹیکس قوانین میں ترمیم سے متعلق تیسرا آرڈینینس کا بنیادی مقصد ٹیکس نیٹ میں وسعت لانا اور ٹیکس چوری کرنے والوں کو غیر روایتی طریقوں سے پکڑنا ہے۔ایف بی آر کا تقاضا ہے کہ اس آرڈینینس کے ذریعے صرف نان فائلر ہی نہیں بلکہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والے عام شہری، پروفیشنلز اور ریٹیلرز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے سکے گی۔

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”418762″ /]

    معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے لیے حکومت نے سیلز ٹیکس ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے ایف بی آر کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ بجلی اور گیس کی تقسیم کار کمپنیوں کو یہ احکامات دے سکے کہ وہ کسی بھی فرد جو ریٹیلر ہے اور سیلز ٹیکس کے لیے اور ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہے، اس کے کنکشن منقطع کر دیں۔

    ٹیکس قوانین میں ترمیم سے متعلق تیسرا آرڈینینس کے تحت رجسٹریشن کرا لینے کی صورت میں ایف بی آر تحریری طور پر کنکشن بحالی کے احکامات جاری کرے گا۔

    جو شخص بھی سیلز ٹیکس نادہندہ ہوگا اسے پہلی بار پانچ لاکھ، دوسری بار دس لاکھ، تیسری بار 20 لاکھ اور چوتھی بار 30 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ ہر بار کے درمیان 15 دن کا وقت ہوگا۔اس کے باوجود سیلز ٹیکس اور کمپیوٹرائزڈ نظام کے ساتھ رجسڑ نہ ہونے کی صورت میں ریٹیلر کے کاروبار کو سیل کر دیا جائے گا۔دوسری بار تک رجسٹرڈ ہو جانے کی صورت میں کمشنر پہلی بار کا جرمانہ معاف کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

    اسی طرح آن لائن اشیا فروخت کرنے والوں کو مارکیٹ پلیس قرار دے کر ودہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے۔آن لائن اشیا فروخت کرنے والوں کو اپنا سسٹم ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ کرانا ہوگا اور جب بھی کوئی چیز فروخت کریں گے تو اس کی رسید مشین سے پرنٹ کرنا ہوگی تاکہ حقیقی فروخت کا ریکارڈ مرتب ہو سکے۔

     

    انکم ٹیکس آرڈینیس 2001 میں متعدد ترامیم کے ذریعے ایف بی آر نے یہ اختیار بھی حاصل کرلیا ہے کہ اب ایف بی آر ہر اس شخص جس کی آمدن ٹیکس کی شرح سے زائد ہے، لیکن اس کا نام ایکٹو ٹیکس لسٹ میں شامل نہیں اس کی موبائل فون سم، بجلی اور گیس کا کنکشن کاٹنے کا حکم دے سکے گا۔

    تاہم ایسا کرنے سے قبل متعلقہ فرد کو نوٹس جاری کرنا ہوگا اور اس کے باوجود بھی وہ ریٹرن فائل نہیں کرتا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اسی طرح اس ترمیمی آرڈینینس میں ایف بی آر نے نادرا کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کا نظام متعارف کرایا جس کے تحت نادرا خود یا ایف بی آر کی درخواست پر کسی بھی فرد کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔

    یہ معلومات نادرا اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جینس نظام کے ذریعے اکٹھی کرے گا جس میں متعلہ فرد کی خریداری کی رسیدیں، اثاثے جات، آمدن، اخراجات اور دیگر معلومات موجود ہوں گی۔

     

    ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈینینس میں ایک ذیلی شق کا اضافہ کرتے ہوئے ایسے تمام پروفیشنلز جن میں ڈاکٹر، وکیل، اکاؤنٹنٹ، ڈینٹسٹ، انجینیئر، نقشہ نویس، آئی ٹی پروفیشنلز، ٹیوٹر، ٹرینر یا کوئی بھی خدمات فراہم کرنے والے افراد جو رہائشی علاقوں میں کام کرتے ہیں اور بجلی کا گھریلو کنکشن استعمال کرتے ہیں ان پر اضافی ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایسے پروفیشنل جن کا بجلی کا بل ماہانہ 10 ہزار روپے تک ہوگا اس پر 5 فیصد، 10 ہزار سے 20 ہزار روپے تک کے بل میں 10 فیصد ، 20 ہزار سے 30 ہزار روپے تک کے بل میں 15 فیصد ، 30 ہزار سے 40 ہزارروپے تک کے بل میں 20 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس شامل ہوگا۔ ماہانہ 40 ہزار سے 50 ہزار روپے تک کے بل میں 25 فیصد ، 50 ہزار سے 75 ہزار روپے تک کے بل میں 30 فیصد اور ماہانہ 75 ہزار روپے سے زائد کے بجلی بل میں 35 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔

  • ن لیگ کی دلیل پرقربان:2028میں الیکٹرانک ووٹنگ جائز     :اب نہیں:کیوں؟پارلیمنٹ کافیصلہ مقدم ہوگا:فرخ حبیب

    ن لیگ کی دلیل پرقربان:2028میں الیکٹرانک ووٹنگ جائز :اب نہیں:کیوں؟پارلیمنٹ کافیصلہ مقدم ہوگا:فرخ حبیب

    فیصل آباد:ن لیگ کی دلیل پرقربان جاوں:2028 میں الیکٹرانک ووٹنگ ٹھیک ہوگی،اب نہیں:کیوں ؟پارلیمنٹ کا فیصلہ مقدم ہوگا: ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ مکاری بھی بڑی عجیب ہےکہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ اگلے انتخابات یعنی 2028 میں الیکٹرانک ووٹنگ ہوگی اب نہیں ، کیا بقول ان کے یہ ٹیکنالوجی ٹھیک نہیں تو کیا 2028 میں‌ ٹھیک ہوجائے گی ، یہ سب ڈرامے اورچال بازیاں ہیں ، مختصر یہ کہ جوپارلیمنٹ فیصلہ کرے گی وہ مقدم ہوگا

    وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن چاہتے ہیں، ووٹر کو آگاہی دینا اور عملے کی تربیت بھی الیکشن کمیشن کا کام ہے، ماضی میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے اقدامات نہیں کیے گئے، اپوزیشن ماضی میں الیکشن کمیشن کو دھاندلی کا ذمہ دارقرار دے چکی۔ شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے، اس وقت ٹھپہ مافیا ای وی ایم کے راستےمیں حائل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات ریکارڈ سطح پر ہیں، آج ملک میں صنعتیں چل رہی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگ ایک طرف تو الیکٹرانک ووٹنگ پراعتراض کرتی ہے دوسری طرف کہتی ہے کہ 2023 کے انتخابات میں نہیں 2028 کے انتخابات میں اگرہماری حکومت آئی توپھرالیکٹرانک ووٹنگ ہوگی ، یہ کیا دہرا معیار ہے، ایسے ہرگز نہیں ہوسکتا ، جب پارلیمنٹ نے فیصلہ کرلیا تو پھرآئین کی بات ہوگی کسی کی خواہش پرنظام کوقربان نہیں کرسکتے

    ادھر معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ہر ادارے کا احترام کرتی ہے، مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کے ہر ادارے پر حملہ کیا، ن لیگ کو الیکشن کمیشن کے دفاع کا دن رات درد اٹھ رہا ہے، یہ انتخابی اصلاحات کو روک کر دھاندلی کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی ان کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

  • حکومت الیکشن کمیشن کو مجبورکررہی ہے:ن لیگ الیکشن کمیشن کے ساتھ :ذرا ڈٹ کے رہنا:مریم اورنگزیب

    حکومت الیکشن کمیشن کو مجبورکررہی ہے:ن لیگ الیکشن کمیشن کے ساتھ :ذرا ڈٹ کے رہنا:مریم اورنگزیب

    لاہور:حکومت الیکشن کمیشن کو مجبورکررہی ہے:ن لیگ الیکشن کمیشن کے ساتھ :ذرا ڈٹ کے رہنا،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن کو مجبور کررہی ہے،ن لیگ الیکشن کمیشن کے ساتھ ہے ، ہمت سے کام لے ،

    ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب نے فواد چودھری اور شبلی فراز کی نیوز کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ارکان کو بغاوت پر اکسانا آئین سے غداری اور آئینی اداروں پر حملہ ہے، وزراء کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے،یہ وزرا چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ پرراضی ہوجائے ، اس موقع پرن لیگ الیکشن کمیشن کے ساتھ کھری ہے

    مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور ارکان پارلیمان کے سوالات کے حکومت کے پاس جواب نہیں، اس لئے پی آئی ڈی میں بیٹھ کر الیکشن کمیشن پر حملے کئے جا رہے ہیں، عمران صاحب غیر قانونی فارن فنڈنگ سے نجات کے لئے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

    یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک بار پھر چیف الیکشن کمشنر کے کردار پر تحفظات کا اظہار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسے معلوم ہوتا ہے الیکشن کمشنر اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر بھونڈے اعتراضات لگائے، چیف الیکشن حکومتی انتخابی اصلاحات کے مخالف لگ رہے ہیں، دوسرے ممبران آگے بڑھیں اور چیف الیکشن کمشنر کے فیصلوں پر نظرثانی کریں۔

  • نیوزی لینڈ کی بے وفائی کے بعد سری لنکا اور بنگلادیش دورے پرراضی تھے:وسیم خان

    نیوزی لینڈ کی بے وفائی کے بعد سری لنکا اور بنگلادیش دورے پرراضی تھے:وسیم خان

    لاہور:نیوزی لینڈ کی بے وفائی کے بعد سری لنکا اور بنگلادیش دورے پرراضی تھے:اطلاعات کے مطابق جب نیوزی لینڈ نے دھوکا دیا اس وقت سری لنکا اوربنگلا دیش نے پاکستان آنے کی پیشکش کی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) وسیم خان نےکہا ہےکہ یکطرفہ ٹور ختم کرنا افسوس ناک ہے، نیوزی لینڈکےکھلاڑیوں کووہ سکیورٹی دی جوگزشتہ برس برطانوی شاہی خاندان کے افراد کو ملی تھی۔

    سی ای اوپی سی بی وسیم خان نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ ہم سے سکیورٹی تھریٹ کے حوالے سے رپورٹ ہرصورت شیئرکی جانی چاہیے، نہ کرنا زیادتی ہے، نیوزی لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کی کال آئی کہ یہ تھریٹ ملی ہیں اور وزیراعظم نے انہیں واپس آنےکا کہا ہے، یہ مایوس کن تھا کہ ہم سے معلومات شیئر نہیں کی گئیں۔

    وسیم خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹور آن رکھنے کی بہت کوشش کی، یقین دلایا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، یہاں کھلاڑیوں کو صدارتی سطح کی سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، کھلاڑیوں کو وہ سکیورٹی دی جو گزشتہ برس برطانوی شاہی خاندان کے افرادکو ملی تھی۔

    سی ای اوپی سی بی کا کہنا تھا کہ ہم سے معلومات شیئرکی جاتیں تو امکان تھا کہ ہم خدشات دور کرتے، تین روز ٹریننگ ہوئی کسی نے شکایت نہیں کی سب مطمئن تھے، مایوس کن ہے کہ ہمارے ملک میں ٹور ختم کردیا گیا، امید ہےکہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئےگی اورکھیلے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سری لنکا اور بنگلادیش سے رابطہ کیا تھا،‎ دونوں نے رضامندی ظاہرکی مگر وقت کی قلت اور لاجسٹک مسائل کے باعث ممکن نہیں ہوا، انگلینڈ نے دھماکوں کے چند ہفتوں بعد بنگلادیش کا دورہ کیا اورکرکٹ کھیلی تھی، امید ہے انگلینڈ کی ٹیم یہاں آئےگی اورکھیلےگی۔

    وسیم خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلنےکا اس وقت کوئی ایشو نہیں، ہم نے پاکستان میں کرکٹ کے لیے دن رات ایک کیا،بہت محنت کی ہے۔

  • وزیراعلیٰ کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک:معاملات نئی شکل اختیارکرگئے

    وزیراعلیٰ کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک:معاملات نئی شکل اختیارکرگئے

    کوئٹہ:وزیراعلیٰ کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک:معاملات نئی شکل اختیارکرگئے اطلاعات کے مطابق اپوزیشن کی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آہستہ آہستہ دم توڑتی ہوئی نظرآرہی ہے ،

    ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد تحریک کو ناکام کرنے کے لئے ناراض ارکان کو منالیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بلوچستان میں ناراض حکومتی ارکان کے تحفظات دور کردئیے اور مصالحتی کمیٹی ارکان کومنانےمیں کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد حکومتی ارکان جام کمال کیخلاف تحریک کاحصہ نہیں ہونگے۔

    کوئٹہ سے وزیراعلیٰ کے قریبی ساتھیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ چئیرمین سینیٹ نے ناراض صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کےلے کمیٹی کے قیام کی یقین دہانی کرا دی، کمیٹی اگلے ہفتے قائم کی جائے گی، جو سینیٹرز، ارکان قومی اسمبلی اور صوبائی وزرا پر مشتمل ہوگی۔وزیراعلیٰ بلوچستان پندرہ دن میں ناراض اراکین کے تحفظات دورکریں گے۔

    دوسری طرف سابق وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ ناراض حکومتی اراکین کوتقریباً منالیا ہے، ناراض دوستوں کے تحفظات اتنے شدید نہیں تھے۔

    سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ کو مہلت دینے کی باتیں افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتمادانشااللہ ناکام ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی متحرک ہوگئے تھے۔

    اس صورت حال سے نمٹنے کےلیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کےرہنماؤں سےملاقات کی ، ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے پر مشاورت کی گئی تھی۔

    چیئرمین سینیٹ نے ناراض ارکان سے ذاتی حیثیت میں ملنے کا بھی فیصلہ کیا تھا ۔ملاقات میں خالد مگسی،منظورکاکڑ، سرفرازبگٹی، عبدالقادر، احمدخان، نصیب اللہ بازئی سمیت دیگر اراکین شامل تھے

  • اقوام متحدہ اور OIC  سمیت پوری عالمی برادری طالبان حکومت کوفی الفور تسلیم کرے:اہل پاکستان کا مطالبہ

    اقوام متحدہ اور OIC سمیت پوری عالمی برادری طالبان حکومت کوفی الفور تسلیم کرے:اہل پاکستان کا مطالبہ

    پشاور :اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت پوری عالمی برادری طالبان حکومت کوفی الفور تسلیم کرے:اہل پاکستان کا مطالبہ،اطلاعات کے مطابق سیاسی ، مذہبی و سماجی جماعتوں کے قائدین، جید علماءکرام، وکلاءاور تاجر رہنماﺅںنے پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت پوری عالمی برادری طالبان حکومت کوفی الفور تسلیم کرے اور افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی کے لیے ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے۔

     

    https://twitter.com/Taahaa_/status/1439548369777594372

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ اتحادی ممالک پاکستان پر مختلف نوعیت کی پابندیاں لگانے اور معاشی ناکہ بندی کی سازشیں کر رہے ہیں۔ حکومت قومی سیاسی و مذہبی قیادت کو اعتماد میں لے اور دباﺅ کا شکار ہونے کی بجائے جرا ت مندانہ فیصلے کرے،جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اگلے مرحلہ میں داخل ہوئی ہے، زندگی کی آخری سانس تک ملکی دفاع اور استحکام کیلئے جدوجہد کریں گے۔ افغانستان میں دہشت گردی کے نیٹ ورک بکھرنے پربوکھلاہٹ میں بلوچستان اور دیگر علاقوں میں پاکستانی فورسز پر حملے کیے جارہے ہیں۔

    اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی وسیاسی قیادت نے مطالبہ کیاکہ ملکی سلامتی و استحکام کے لیے شہادتیں پیش کرنے والے پوری پاکستانی قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں،اہل پاکستان دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے والی افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرکھڑے ہیں ۔پشاور سے چلنے والا پیغام پاکستان کا یہ کارواں بلوچستان، سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک جائے گا۔پاکستان کی طرف سے کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ڈوزیئر پیش کرنا لائق تحسین ہے۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور دوسرے ادارے بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دے کر پابندیاں عائد کریںاور یو این کی قراردادوں پر فوری عمل درآمد کروایا جائے۔دنیا کے نظریے اور جغرافیائی تبدیل ہو رہے ہیں۔کشمیریوں کو جلد آزادی مل کر رہے گی۔بین الاقوامی اداروں کی طرف سے مظلوموں کی مدد کرنااور بھوکوں کو کھانا کھلانے والوں پر پابندیاں لگانا درست نہیں۔

     

    https://twitter.com/Taahaa_/status/1439548369777594372

    ایف سی چوک صدر روڈ پر ہونے والی کانفرنس سے اللہ اکبر تحریک پاکستان کے صدر سیف اللہ خالد، خیبر پختونخواہ کے جید اور معروف عالم دین مولانا عبدالعزیز نورستانی،نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین محمد یعقوب شیخ، جمعیت علماءاسلام (س) کے مرکزی رہنما مولانا یوسف شاہ ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایڈووکیٹ عارف یوسف، سینئر نائب صدر مرکزی جمعیت اہل حدیث العالمی مولانا فضل الرحمن مدنی ، کشمیر یوتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی ،پیغام پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرﺅف ،نیشنل کمیشن آف پاکستان کے صوبائی اقلیتی مسیحی رہنما پرویز اقبال ، صدر جے یو پی (نورانی) خیبر پی کے پیر جمال الدین،ھدیة الھادی خیبر پختونخواہ کے صدر مفتی سید معرفت شاہ، شیخ فضل حبیب، مولانا مظہر حبیب، ، نصر جاوید، مفتی محمد قاسم،راہ حق پارٹی کے رہنما مولانا محمد ابراہیم، جمعیت اہل حدیث کے رہنما ادریس خلیل،جماعت اہلسنت کے صدر انعام اللہ حیدر، پیغام پاکستان کونسل کے رہنماملک شکیل، یاور آفتاب، عتیق الرحمن چوہان، مولانا عبدالوحید شاہ ، ابوہارون، شیخ عبید اللہ ودیگر نے خطاب کیا۔

    اس موقع پر تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مقررین کے خطابات کے دوران شرکاءکی طرف سے دونوں ہاتھ اٹھا کر زبردست نعرے بازی کی گئی۔ کانفرنس کے دوران انتظامات کم پڑنے پر شرکاءکی بڑی تعداد نے سڑک کے دونوں اطراف کھڑے ہو کر خطابات سنے۔مقررین نے حریت چیئرمین سید علی گیلانی کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

     

     

     

    کانفرنس سے خطاب کے دوران اللہ اکبر تحریک پاکستان کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا کہ ہم سلالہ چیک پوسٹ، اے پی ایس اور چارسدہ یونیورسٹی کے شہداکو سلام پیش کرنے آئے ہیں۔ نام نہاد دہشت گردی کیخلاف خیبر پختونخواہ کے لوگوںنے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ ہم امارت اسلامیہ پاکستان کو عظیم فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دشمن قوتوں کو افغانستان میں عبرتناک شکست ہوئی ہے۔افغان قوم نے انسانی تاریخ میں سنہرا باب رقم کیا ہے۔ پاکستان نے افغانستان کے لیے انصار کا کردار ادا کیا ہے، اللہ تعالیٰ اسے بھی فتح کی برکتوں سے نوازے، آج پورے ملک کی سیاسی، مذہبی و سماجی جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے،

     

    https://twitter.com/Taahaa_/status/1439548369777594372

    سیف اللہ خالد کا کہنا تھا کہ ہم ان کے توسط سے کہتے ہیں کہ تم نے دہشت گردی کا نام لیکر جھوٹا پرویگنڈا کیا تھا۔ آج عالمی برادری اپنی اس غلطی کو تسلیم کرے، افغانستان میں حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔ مشرقی تیمور اورجنوبی سوڈان کو فوری تسلیم کیا جاتا ہے، اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت تمام ملک طالبان حکومت کو بھی فی الفور تسلیم کریں اوران کی کھل کر مدد کی جائے۔طالبان کی معاشی ناکہ بندی کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

    انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان نے اسی ہزار شہداءکی قربانیاں پیش کر کے ملک کو دہشت گردی کی جنگ سے نجات دلائی ، دشمن قوتوں کے خلا ف ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ رکھنے والی فوج کامیاب ہوئی ہے۔ ہم پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ ہم زندگی کی آخری سانس تک، ملک کے دفاع ، استحکام اور اس کی بقاکے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ افغان قوم جنگ جیت چکی ہے۔ دشمن قوتیں اس جنگ میں شکست کا بدلہ پاکستان سے لینے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

     

     

    اللہ اکبرتحریک کے صدر سیف اللہ خالد کا کہنا تھا کہ ففتھ جنریشن وار میں بھی اسی جذبوں سے دشمن کو شکست سے دوچار کریں گے جیسے پہلے کیا۔ پاکستان کی معاشی ناکہ بندی کی سازشیں اور مہنگائی کا عفریت غالب کرنے کیلئے عالمی سازشیں کی جارہی ہیں۔ ہم آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی ان سازشوں کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ یہ امتیازی سلوک برداشت نہیں کریں گے۔ پیغام پاکستان کا قافلہ پشاور سے چلا ہے یہ بلوچستان، سندھ ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک جائے گا۔تم معاشی ناکہ بندی کرو گے ہم قو م میں شعور بیدار کریں گے اور پیٹوں پر پتھر باندھ لیں گے لیکن دشمن کی غلامی برداشت نہیں کریں گے۔

     

    https://twitter.com/Taahaa_/status/1439548369777594372
    افغانوں نے پوری دنیا کے کمزوروں کو یہ سبق پڑھا دیا ہے کہ جب ایمان اور جذبے موجود ہوں تو کوئی انہیں شکست نہیں دے سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں کلمہ طیبہ کے قیام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، اس کے لیے چومکھی لڑائی لڑنا پڑے گی، ہمیں اپنے نظام تعلیم، کلچر اورنظام معیشت کو مغرب کی غلامی سے نکالنا ہو گا۔ اس ملک میں امن ، استحکام لائیں گے اور اس کی تکمیل کریں گے۔ نظریہ پاکستان پر پوری قوم کو متحد کریں گے۔ پاکستان کا مطلب بھی لاالہ الااللہ ہے اور اس کا مستقبل بھی یہی کلمہ ہے۔

    سیف اللہ خالد نے کہاکہ مسرت عالم بٹ، یٰسین ملک، سیدہ آسیہ اندرابی، میر واعظ عمر فاروق، شبیر شاہ اور دوسرے تمام گرفتار رہنماﺅں کو رہا کیا جائے۔ پاکستان خطہ کے بدلتے حالات سے فائدہ اٹھائے اور پوری دنیا میں سفارت خانوں کو متحرک کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو بھرپور اندازمیں اجاگر اور بھارت سرکار کے دہشت گردانہ کردار کو بے نقاب کیا جائے۔ سید علی گیلانی کشمیری و پاکستانی قوم کے محسن اور لازوال جذبوں کی عظیم داستان ہیں، ان کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور ملک ان کی جبری تدفین کا نوٹس لیں اور ان کی وصیت کے مطابق مزار شہداءقبرستان میں تدفین کیلئے بھارت پر دباﺅ بڑھایا جائے۔

    انہوں نے کہاکہ وہ لوگ جو مظلوموں کی مدد کرتے اور بھوکوں کو کھانا کھلاتے ہیں آج ان پر پابندیاں لگائی گئی ہیں، اقوام متحدہ اور دوسرے ادارے اپنے قوانین پر نظر ثانی کریں اور ظلم پر مبنی یہ قوانین ختم کیے جائیں۔ پیغام پاکستان کانفرنس کے شرکاءمسرت عالم بھٹ کو حریت کانفرنس کا نیا چیئرمین منتخب کیے جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ تحریک آزادی کے لیے حریت کانفرنس کے پلیٹ فارم کو بھرپور انداز میں استعمال کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ا فغان مجاہدین نے جس فولادی جذبے اور عزم و استقامت کے ساتھ جارح قوتوں کا مقابلہ کیا اورانہیں خطہ سے بھاگنے پر مجبور کیا ہے اس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے سر فخر سے بلند ہوئے ہیں اور یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ محض طاقت، قوت اور ٹیکنالوجی کے زور پر اسلام اور مسلمانوں کو زیر کرنا ممکن نہیں ہے۔ خیبر پختونخواہ کے نامور عالم اور امیر شوریٰ علماءاہل حدیث مولانا عبدالعزیز نورستانی نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں فتح کے دن دکھائے ہیں۔ افغانستان میں اتحادی ممالک بری طرح شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیے گئے ملک کے تحفظ کیلئے پوری قوم متحدو بیدار ہے۔

     

    https://twitter.com/Taahaa_/status/1439548369777594372

    نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ افغانستان میں شکست پر طالبان اور پاکستان کو پروپیگنڈا کے ذریعے بدنام کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ وطن عزیز کے تحفظ کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ پاکستان دشمن کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹک رہا ہے۔ اس ملک نے ہمیں آزادی دی ہے، ہمیں دشمن کی سازشوں کو سمجھنا اور اس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ کرنا ہے، یہی پیغام پاکستان ہے۔ ملک میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ میڈیا پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرے۔

    جمعیت علماءاسلام (س) کے مرکزی ترجمان مولانا یوسف شاہ نے کہاکہ استحکام پاکستان کیلئے مولانا سمیع الحق کا مشن جاری رکھیں گے۔ کل بھی ملک کا دفاع کیا آئندہ بھی اس کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پاکستان ہمارا ملک ہے، یہ بڑی قوت بن کر ابھرے گا، افغانستان میں ظلم کی سیاہ رات کا خاتمہ ہوا ہے۔پیغام پاکستان کے نام پر اتنا بڑا اجتماع لائق تحسین ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایڈووکیٹ عارف یوسف نے کہاکہ پیغام پاکستان کانفرنس اس بات کا پیغام ہے کہ پاکستان امن و سلامتی کی سرزمین ہے۔ افواج پاکستان اور دفاعی اداروں کی قربانیوں کی بدولت ہم کامیاب ہیں۔ہم سب دفاع پاکستان کے لیے متحد ہیں۔سینئر نائب صدر مرکزی جمعیت اہل حدیث العالمی مولانا فضل الرحمن مدنی نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ طالبان افغانستان میں ان شاءاللہ مکمل امن قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ افغانستان کی فتح پاکستان کی فتح ہے۔

    حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کے پوتے اور کشمیر یوتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کہا کہ کشمیری قوم آج بھی پاکستان کی طرف دیکھتی ہے اور یہاں بلند ہونے والے نعرے مظلوم کشمیریوں کیلئے امید کا باعث ہیں۔ کشمیری نو لاکھ فوج کی موجودگی میں سبز ہلالی پرچم لہراتے ہیں، سید علی گیلانی کے جسد خاکی کوبھی اسی سبزپرچم میں لپیٹا گیا۔ جبر کا خاتمہ قریب ہے، کشمیری جلد آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔

    پیغام پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرﺅف نے کہا کہ یہ ملک لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حاصل کیا گیا۔اس ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے ہاتھ ٹوٹ چکے ہیں۔ دہشت گردوں کرنے والوں کو یہاں شکست ہوئی ہے۔ پاکستانی قوم نے بہادری سے یہ جنگ جیتی ہے۔کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔ملک کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی قربانیاں لائق تحسین ہیں

     

    https://twitter.com/Taahaa_/status/1439548369777594372

    ۔نیشنل کمیشن آف پاکستان کے صوبائی اقلیتی مسیحی رہنما پرویز اقبال نے سٹیج سے پاکستان کا مطلب کیالاالہ الااللہ کا نعرہ لگوایااور کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ دفاع پاکستان کے لیے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

    صدر جے یو پی (نورانی) خیبر پی کے پیر جمال الدین نے کہا کہ افغانستان ہمارا برادر ملک ہے، قوم اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہے۔ پیغام پاکستان کونسل کے رہنماﺅں مفتی محمد قاسم، نصر جاوید،شیخ فضل حبیب، راہ حق پارٹی کے رہنما مولانا محمد ابراہیم، جمعیت اہل حدیث کے رہنما ادریس خلیل،مولانا مظہر حبیب، پیغام پاکستان کونسل مالاکنڈ کے رہنما ابوہارون ، شیخ عبید اللہ ، جماعت اہلسنت کے صدر انعام اللہ حیدر، یاور آفتاب، عتیق الرحمن چوہان، مولانا عبدالوحید شاہ و دیگر نے کہا کہ پاکستان کاپرامن چہرہ دکھانے کے لیے اس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کشمیر کو پاکستان بنا کر دم لیں گے۔ پاکستان کو کلمہ طیبہ کی سرزمین بنائیں گے۔

  • لڑکیوں کی علیحدہ تعلیم کےانتظامات مکمل ہوتےہی اسکول کھول دیں گے،پراپیگنڈہ بندہوناچاہیے:ذبیح اللہ مجاہد

    لڑکیوں کی علیحدہ تعلیم کےانتظامات مکمل ہوتےہی اسکول کھول دیں گے،پراپیگنڈہ بندہوناچاہیے:ذبیح اللہ مجاہد

    کابل:ملک میں لڑکیوں کی علیحدہ تعلیم کےانتظامات مکمل ہوتےہی اسکول کھول دیں گے،پراپیگنڈہ بندہونا چاہیے:،اطلاعات کےمطابق افغان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی علیحدہ کلاسز اور اساتذہ کا انتطام مکمل ہوتے ہی بچیوں کے لیے بھی اسکول کھول دیئے جائیں گے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں ہیں اور شرعی حدود میں رہتے ہوئے تعلیم کی اجازت بھی دیں گے۔

    ترجمان طالبان نے لڑکیوں کے اسکول جانے پر تاحال عائد پابندی سے متعلق کہا کہ ابھی علیحدہ کلاسز اور اساتذہ کا انتظام کیا جا رہا ہے، اس عمل کے مکمل ہوتے ہی ملک میں لڑکیوں کے لیے بھی اسکول کھول دیئے جائیں گے۔

    ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے یہ بھی کہا کہ انتظامات مکمل ہونے اور لڑکیوں کے لیے اسکول جانے کے آغاز کی تفصیلات سے میڈیا کو بھی آگاہ کیا جائے گا تب تک میڈیا سے گزارش ہے کہ منفی رپورٹنگ سے پرہیز کریں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل طالبان حکومت کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں صرف لڑکوں اور مرد اساتذہ کو تدریسی عمل جاری رکھنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔