Baaghi TV

Author: +9251

  • کابل:افغان طالبان نے آئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی عائد کردی ،اطلاعات کے مطابق بھارت کی افغانستان میں‌ شرارتوں ، سازشوں اور افغانوں کے قتل عام سے تنگ آکر افغان طالبان نے افغانستان میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز دکھانے پر پابندی لگادی۔

    آئی پی ایل کا 14 واں سیزن متحدہ عرب امارات میں جاری ہے جس میں کئی غیرملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔ طالبان نے افغانستان پر کنٹرول کے بعد آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔

     

    افغان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر ابراہیم مومند نے ٹوئٹ میں بتایا کہ طالبان نے قومی ٹی وی پرآئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی لگادی ہے۔

    اس کے علاوہ افغان صحافی انیس الرحمان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ افغان اسپورٹس چینل آر ٹی اے اسپورٹس ٹرانسمیشن کیلئے فیس بھی ادا کرچکا ہے۔

     

    تاہم اس حوالے سے طالبان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

    ادھر اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ افغان طالبان کے اس فیصلے کو سراہا جارہا ہے ،دوسری طرف اس وقت بھارت میں ماتم بچھا ہوا ہے اوربھارتی قوم اس وقت اپنی رسوائی پرڈھٹائی کے ساتھ پاکستان پرالزام تراشی کرنے میں حسب روایت مصروف ہے

  • کورونا ویکسینیشن نہ کروانے جیل جانے کے لیے ہوجائیں تیار:فیصلہ ہوگیا

    کورونا ویکسینیشن نہ کروانے جیل جانے کے لیے ہوجائیں تیار:فیصلہ ہوگیا

    کراچی :کورونا ویکسینیشن نہ کروانے جیل جانے کے لیے ہوجائیں تیار:فیصلہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا ‏فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کے احکامات جاری کر دی گئے ہیں۔ ‏محکمہ داخلہ سندھ نے این سی اوسی کی ہدایت پر صوبے بھر کے کمشنرز کو احکامات جاری کیے۔

    موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسینیشن 20 ستمبر تک لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ریل گاڑیوں، ہوم ‏ڈیلیوری سروس کے اسٹاف کے لیے کورونا ویکسینیشن کے بغیر سروس کی اجازت نہیں ہوگی۔

    سندھ میں کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا۔ بس ‏سروسز کے اسٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کی بسوں اور اسٹینڈ کو سیل کیا جائے گا

    ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے عملے کی ویکسینیشن نہ ہونے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا ‏فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

  • پیغام پاکستان کانفرنس پاکستان کے دشمنوں کے لیے پیغام ہے:افغانستان کی طرح کشمیر میں بھی کامیابی ملے گی

    پیغام پاکستان کانفرنس پاکستان کے دشمنوں کے لیے پیغام ہے:افغانستان کی طرح کشمیر میں بھی کامیابی ملے گی

    پشاور:پیغام پاکستان کانفرنس پاکستان کے دشمنوں کے لیے پیغام ہے:افغانستان کی طرح کشمیر میں بھی کامیابی ملے گی ،اطلاعات کے مطابق پشاور میں پیغام کانفرنس میں پاکستان بھرسے آئے ہوئے مذہبی سیاسی اورسماجی شخصیات نے دنیا کویہ پیغام دیا ہے کہ جس طرح اللہ نے افغانستان میں پاکستان کے دشمنوں کوفتح دی ہے اسی طرح کشمیر میں بھی بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہونے والا ہے

    پشاور میں ہونےوالی اس عظیم کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتےہوئے دنیا کویہ پیغام دیا کہ وہ افغانستان میں‌ ہونے والی شکست سے سبق حاصل کریں‌، اس سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما پیغام پاکستان کونسل حافظ عبد الرؤف نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور مسلمانوں کی پناہ گاہ ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ملک اللہ نے ہمیں مدینہ منورہ کی طرز پر دیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان بنانے کے لیے ہمارا خون لگا ہے

    جمعیت اہلحدیث پشاور کے رہنما ادریس خلیل نے ہزاروں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرپاکستانی جانتا ہے کہ یہ ملک پاکستان اسلام کے لیے حاصل کیا گیا ، ادریس خلیل نے اس موقع پر خطاب کرتےہوئے کہا کہ یہ پاک وطن مملکت خدادات پاکستان میں یہ نظریہ یہاں قائم ہو کر رہے گا، جمعیت اہلحدیث کے رہنما نے اس موقع پرعوام کویقین دلاتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے ہم اس مملکت خدادات پاکستان کی بقا کے لیے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے

    پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عبید اللہ رہنما پیغام پاکستان کونسل مردان نے کہا کہ یہ پیغام پاکستان نہیں بلکہ پیغام اسلام کانفرنس ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان آگے بڑھے گا اوراس موقع پرہم پاکستان کوچلانے والوں کوپیغام دے رہےہیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں گھبرانا نہیں‌ اس ملک کوآگے لے کرجانا ہے

    پیر جمال الدین صدر جمعیت علمائے اسلام نورانی خیبرپختونخوا نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان ہمارا برادر ملک ہے، ہم افغانستان کی فتح پر خوش ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت جلد مزید حالات بہتر ہوں گے اورپاکستان کی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا

    اس ملک گیرپیغام پاکستان کانفرنس سے ڈاکٹر مجاہد گیلانی صدر کشمیر یوتھ الائنس نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ آج جس طرح یہاں سبز ہلالی لہراتے ہیں،اسی مانند کشمیر میں سبز ہلالی پرچم کشمیری لہراتے ہیں،مجاہد گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہاں 9 لاکھ سنگینوں کے سامنے کشمیری پاکستان کے نعرے بلند کرتے ہیں

     

    https://twitter.com/Taahaa_/status/1439548369777594372

    مجاہد گیلانی نے عوام الناس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو سبز ہلالی پرچم میں لپیٹا گیا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج پاکستان سے بلند ہونے والے نعرے کشمیریوں کے لیے امید کا باعث ہیں

    مجاہد گیلانی نے اس موقر پر کہا کہ کشمیر میں بھارت کے جبر کا خاتمہ قریب ہے،کشمیری بھارت سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے،پیغام پاکستان مقبوضہ کشمیر تک پہنچنا چاہیے ،ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگ آج بھی پاکستان سے ملنا چاہتے ہیں،بھارت نے سید علی گیلانی کا جنازہ تک نا ہونے دیا

    پشاور میں ہونے والی پیغام پاکستان کانفرنس سے اجماعت اہلسنت خیبر پختونخو کے رہنما انعام اللہ حیدری نے کہاکہ پاکستان کی بقا اسلام پر عمل کرنے میں ہے
    ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام امن کا دین ہے اور یہی پاکستان کا قانون ہے

    کانفرنس میں قاری محمد یعقوب شیخ چئیرمن نظریہ پاکستان کونسل کا کہنا تھا کہ افغانستان آج پھر فتح یاب ٹھہرا ہے،افغانستان نے ہمیشہ عالمی طاقتوں کو شکست سے دوچار کیا ہے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غزوہ احزاب کی مانند آج امریکہ کے اتحاد کو شکست فاش ہوئی ہے،آج دشمن اپنی شکست کا بدلہ چکانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے،ہم آج عہد کرتے ہیں کہ اس وطن کی ترقی میں ہرممکن کردار ادا کریں گے

    قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ پاکستان امن کا پیامبر ہے اور یہاں مکمل آزادی ہے،وطن عزیز میں تخریب پسند گروہوں کا پروپیگنڈا اب نہیں چلے گا ،فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کی اب کوئی جگہ نہیں ہے،اسلام پر مکمل عملدرآمد ہی اصل پیغام پاکستان ہے

    قاری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اتحاد کی فضا کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے،پیغام پاکستان ہے کہ یہاں اقلیتوں کو آزادی حاصل ہے،میڈیا کو پاکستان کا بیانیہ اپنانے کی ضرورت ہے،پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانا اس وقت اہم ضرورت ہے

    امیر شوری علمائے اہلحدیث پشاور الشیخ عبد العزیز نورستانی نے پشاور کانفرنس سے علمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر کہ اس نے ہمیں فتح کا دن دکھایا ہے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ہمیں اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے، دشمین ہماری کمزوریوں پرنظررکھے گا اورہمیں آپس میں الجھا کراپنے نقصان کا ازالہ ہماری لڑائی سے کرپائے گا اس لیے اس موقع پرسنبھیل کرہوش کے ساتھ آگے بڑھنے کا موقع ہے

    رہنما مسیحی برادری پرویز اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں مکمل محفوظ ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جوپاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا رونا روتے ہیں وہ جھوٹے اورپاکستان کے ساتھ دشمنی کرتے ہیں‌، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے اور ہم اس کے لیے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایڈووکیٹ عارف یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیغام پاکستان کانفرنس آج اس بات کا پیغام ہے کہ یہ امن کی سرزمین ہے
    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان آج ہماری افواج کی وجہ سے محفوظ ہے

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج ہماری سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت آج ہم فتح یاب ہیں ، ہم پاکستان کے لیے متحد ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج عمران خان وہ تمام امیدیں‌ بن کرکامیابی کے ساتھ قوم کے سامنے آیا جس مذہبی ، سیاسی ، سماجی اورمعاشرتی قوتیں تقاضا کیا کرتی تھیں ،آج انہی خوبیوں والا ہمارا وزیراعظم ہے

     

     

    https://twitter.com/Taahaa_/status/1439548369777594372

     

    جمعیت علمائے اسلام س کے رہنما مولانا سید یوسف شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج مولانا سمیع الحق کا نظریہ سچ ثابت ہوا ہے، آج پاکستان کے نام پر اس قدر بڑا اجتماع قابل تحسین ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دفاع پاکستان کونسل کی پیشگوئی آج سچ ثابت ہوئی ہے

    مولانا سید یوسف شاہ نے کہاکہ مولانا سمیع الحق کا مشن آگے بڑھانے والے مبارکباد کے مستحق ہیں،پاکستان کے استحکام کے لیے مولانا سمیع الحق کا مشن جاری رکھیں گے،کل بھی پاکستان کا دفاع کیا تھا، آئندہ بھی جاری رکھیں گے

    سید یوسف شاہ نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان میں ظلم کی اندھیری رات کا خاتمہ ہوا ہے،مولانا سمیع الحق کے نظریے نے آج سپر پاور کو شکست دی ہے،افغانستان میں آج معاشی مشکلات ہیں، ہم امید کرتے ہیں افغانستان جلد مستحکم ہوگا،افغانستان میں خون ریزی بند ہونی چاہیے،افغانستان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا،پاکستان ہمارا ملک ہے اور یہ ابھر کر رہے گا

    فضل الرحمان مدنی نائب صدر مرکزی جمعیت اہلحدیث العالمی نے اس موقع پربہت ہی پیاری گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ،افغانستان کی فتح پاکستان کی فتح ہے
    افغانستان میں ہونے والے فرقہ وارانہ قتل عام کو روکا جائے

     

    https://twitter.com/Taahaa_/status/1439548369777594372

    مفتی سید معرفت شاہ مرکزی صدر ہدیۃالہادی نے کہا کہ آج فرقہ وارانہ کشیدگی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان کے لیے ہمیں آپس میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کا ملک ہے اور یہاں اسلام کا نظام ہونا چاہیے

  • سابق سرکاری افسر نے چلتی گاڑی میں ڈرائیور پر گولیاں برسادیں، ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

    سابق سرکاری افسر نے چلتی گاڑی میں ڈرائیور پر گولیاں برسادیں، ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی میں سابق سرکاری افسر نے چلتی گاڑی میں ڈرائیور پر گولیاں برسادیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ میں ایف بی آر کے ریٹائرڈ افسر نے تلخ کلامی پر چلتی گاڑی میں ڈرائیور کی کمر پر گولیاں ماردیں۔
    پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم مسرت حسین کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیاہے۔

    پولیس حکام نے بتایاکہ ملزم گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ گھر آرہا تھا کسی بات پر تلخی ہوئی تو ملزم نے طیش میں آکر ڈرائیور کو چلتی گاڑی میں پیچھے سے گولیاں ماردیں۔پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔پولیس حکام نے بتایاکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • واٹر ٹینک میں گر کر خاتون جاں بحق، پولیس نے تفتیش شروع کردی

    واٹر ٹینک میں گر کر خاتون جاں بحق، پولیس نے تفتیش شروع کردی

    کراچی کے علاقے کورنگی کے مہران ٹائون میں واقع ایک گھر میں پانی کے ٹینک میں گر کر خاتون جاں بحق ہو گئیں۔
    ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں واقع واٹر ٹینک سے خاتون کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس نے خاتون کے پانی کے ٹینک میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • حریم شاہ نے اپنی زندگی کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

    حریم شاہ نے اپنی زندگی کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

    متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک شخص کے ساتھ تصویر شیئر کرکے صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لیے اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ کی پوسٹ نے کئی سوال اٹھا دیئے۔
    حریم شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ ایک شخص بھی موجود ہے۔
    تصویر میں حریم شاہ نے اس شخص کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے اور وہ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔حریم شاہ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میری زندگی۔تاہم ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کا اس شخص سے کیا تعلق ہے۔

    حریم شاہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی قرار دے دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ کی شادی کی خبریں زیرِ گردش تھیں، اس حوالے سے حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔

  • میرمرتضیٰ بھٹو کا 20 ستمبر کو یوم شہادت منایا جائے گا

    میرمرتضیٰ بھٹو کا 20 ستمبر کو یوم شہادت منایا جائے گا

    سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے سابق وزیراعظم شہید بے نظیربھٹو کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے والد کی سالگرہ پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے،میرمرتضی بھٹو کا یوم ولادت ہفتہ 18ستمبر کومنایا گیا جبکہ، 20ستمبرپیرکوان کا یوم شہادت منایا جائے گا۔
    ان کی صاحبزادی فاظمہ بھٹو نے اپنے والد میر مرتضیٰ بھٹو کے ہمراہ اپنی بچپن کی یادگار تصویر شیئرکرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرلکھا کہ میں آج بھی آپ کو بہت مِس کرتی ہوں۔فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ آپ کی ہر سال سالگرہ کے موقع پر بلکہ ہر دن میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں، جتنا یاد کرتی ہوں شاید اسے بتانے کیلئے الفاظ نہ ہوں۔
    علاوہ ازیں ملک کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے میر مرتضیٰ بھٹو کی 25 ویں برسی 20 ستمبر پیر کو گڑھی خدابخش بھٹو سمیت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی۔

    میرمرتضی بھٹو 42سال کی عمر میں 20ستمبر 1996کو کراچی میں اپنی بہن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دور اقتدار میں اپنے گھر کے قریب پولیس فائرنگ میں جاں بحق ہو گئے تھے پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کے زیر اہتمام لاڑکانہ اور صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں کارکن خصوصی تقریبات منعقد کر یں گے جس میں میر مرتضی بھٹو مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے قرآن خوانی کی جائے گی جبکہ خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی۔
    وہ 18ستمبر1954ء کو کراچی میں پیدا ہو ئے یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان کی سالگرہ اور برسی کی تاریخوں میں صرف دو دن کا فرق ہے۔والد کی برسی پرفاطمہ بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ پچیس برس قبل میرے والد کو ہمارے گھر کے سامنے قتل کیا گیا۔ ہمیں ان کی عدم موجودگی کا صدمہ اٹھائے 25 سال گزر گئے اور ساتھ ہی یہ ہمیں یہ دکھ بھی سہنا پڑا کہ انہیں اور ان کے ساتھ قتل ہونے والے ساتھیوں کو انصاف نہیں ملا۔ لیکن ان تمام عرصے میں‘ میں جب بھی ان کے بارے میں سوچتی ہوں تو میرے تصور میں ان کا ہنستا مسکراتا چہرہ ہی آتا ہے ۔

  • درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو    تحریر : فضیلت اجالہ 

    درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو  تحریر : فضیلت اجالہ 

    ہم مساوات کا سبق بچپن سے سیکھ رہے ہیں لیکن آج تک ہم یہ سمجھنے سے مکمل طور پر قاصر ہیں کہ مساوات کیا ہے اور مساوات کی نوعیت کیا ہے۔ مساوات انسانیت کی اہم ترین شکلوں میں سے ایک ہے۔

    انسانیت وہ جذبہ ہے جو ہمیں دوسروں کے بارے میں مثبت سوچنے پر اکساتا ہے۔ انسانیت کے بغیر معاشرے میں رواداری ممکن نہیں ہے۔ انسانیت ہمیں دوسروں کے دکھ اور تکلیف کو سمجھنا سکھاتی ہے۔

    لیکن افسوس آج ہم خود کو انسان تو کہتے ہیں لیکن انسانیت سے نا آشنائ ہے ۔

    انسان کی تخلیق  کے ساتھ ہی انسانیت نے جنم لیا.

    بہت سے مسلمان صرف عبادت کرنے کو زندگی کا مقصد سمجھتے ہیں لیکن اگر مسلہ عبادت کا ہوتا تو اللہ تعالی کی عبادت کرنے کیلیے جن ،چرند ،پرند اور حیوان ہی کافی تھے ،انسان کی تخلیق کا مقصد ہی انسانیت کی تسکین تھا  لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انسان بڑھتے گئے اور انسانیت مرتی گئ ،بحیثیت مسلمان ہمارا مزہب بھی ہمیں انسانیت کی تلقین کرتا ہے 

    انسانیت کی تعلیم اور تبلیغ کا عظیم اور بنیادی ذریعہ قرآن پاک اور سنت نبوی ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل سیرت ہمارے لیے انسانیت کی سب سے بڑی اور انمول مثال ہے۔ کفار اہل مکہ نے نبی آخر الزمان  اور ان کے ساتھیوں کی راہ میں مختلف مشکلات اور رکاوٹیں پیدا کیں لیکن میرے نبی نے کبھی بدلہ نہیں لیا ،کبھی رنگ ،زات،نسل،مزہب کا فرق نا پالا اور انسانیت کی وہ داستانیں رقم کی جس نے انسانیت کو معراج کروائ ۔

    ۔ فتح مکہ کے موقع پر اللہ کے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دشمنوں کو معاف کیا اور دنیا کو انسانیت کی سب سے بڑی تعلیم دی۔

     نا صرف سنت نبوی بلکہ قرآن میں بھی اللہ نے ہمیں بار بار  انسانیت کی تعلیم دی ہے۔

    آج ہمارا معاشرہ اسلامی تعلیمات کو بھول گیا ہے۔ آج ہم ایک دوسرے کے درد اور تکلیف سے ناواقف ہیں ، یہاں تک کہ اگر ہم جانتے ہیں تو ہم بے حس ہو گئے ہیں۔ آج ہم ایک دوسرے کو مصیبت میں دیکھ کر بھی خاموش ہیں۔

    اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ انسانیت ہمارے دلوں سے مٹ گئی ہے۔ ترقی کے اس مادر پدر دور میں جیسے جیسے انسان بڑھتے جا رہے ہیں انسانیت کہیں ناپید ہوتی جا رہی ہے ۔کیا اتنا ہی مشکل ہے ہے انسان ہونا؟ ہر گز نہیں ارے انسانیت کا اظہار تو ہمارے چھوٹے چھوٹے اعمال سے بھی ممکن ہے۔

    کسی انجان ،راہ چلتے مسافر کو پانی پلا دینا،کسی بھوکے کی بھوک کا بغیر کہے احساس کر لینا ،صرف انسان ہونے کے ناتے کسی دوسرے انسان کی مدد کر دینا ،راہ سے تکلیف دہ چیز کا ہٹا دینا ،بظا ہر چھوٹے چھوٹے دکھنے والے یہ اعمال ہمارے اندر موجود انسانیت کو زندہ رکھنے کا موجب بنتے ہیں ۔

    اور ہم تو اس عظیم ہستی کے امتی ہیں جن کے حسن سلعک کی مثا لیں کفار بھی دیتے تھے ہم تو اس مزہب کے پیروکار ہیں جو انسان تو انسان جانوروں سے بھی ،ہمدردی ،رحم اور حسن سلوک کا درس دیتا ہے اور یہ سب تبھی ممکن ہو سکتا ہے جب ہم میں انسانیت موجود ہو 

    آج ہمیں انسانیت کے جذبے کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔

    آج ہمیں قرآن پاک کا بغور مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے اور حضور پاک  کی زندگی کا مطالعہ کرنا ہے۔  اسوہ حسنہ سے سچی محبت اور حضور پاک  کی اطاعت ہماری کامیابی کی کلید ہے۔

    اللہ مجھے اور تمام مسلمانوں کو اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی محبت عطا فرمائے،ان جیسا تو کائنات میں ممکن ہی نہیں لیکن ایسا انسان ضرور بنائیں جس پہ انسانیت فخر کرے ۔

    @TPW_U

  • دورہ پاکستان سے قبل ہی دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے:تفصیلات سے پاکستان کوآگاہ نہیں کریں گے:نیوزی لینڈ

    آکلینڈ:دورہ پاکستان سے قبل ہی دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے:تفصیلات سے پاکستان کوآگاہ نہیں کریں گے:اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے قبل ہی دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کو دورے سے چند ہفتے قبل دھمکی آمیز پیغامات ای میل اور سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہوئے ، جس کے بعد دھمکی آمیز پیغامات کے حوالے سے سیکیورٹی ایجنسیوں نے معلومات حاصل کیں جن سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ دھمکیاں مصدقہ نہیں ہیں۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمعے کے روز چند آفیشلز فوری طور پر سیکیورٹی اور دیگر تفصیلات معلوم کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ ٹیم کو پاکستان میں سنجیدہ خطرہ لاحق تھا تاہم سیکیورٹی انتظامات دیکھ کر کھلاڑیوں نے خود کو ہوٹل میں محفوظ پایا ، کھلاڑیوں کو ہوٹل سے وطن واپس روانگی کی جلدی تھی مگر وہ اس تمام اوقات میں پرسکون رہے۔

    ادھر نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم کولاحق خطرے کی تفصیلات نہ پاکستان کو بتائی گئیں اور نہ ہی بتائی جائیں گی ، یہ پی سی بی کے لیے انتہائی مشکل وقت ہے لیکن ہمارے پاس دورہ منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا،

    نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کیوی بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ ہمیں جو ہدایات ملیں وہ ٹیم کو درپیش ممکنہ خطرے سے متعلق ایک ذمہ دار اور انتہائی محتاط ذریعے سے ملنے والی رپورٹس کا نتیجہ تھیں۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کیوی بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے پرعزم تھی کیونکہ اس سے قبل پاکستان کی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ اور خطرات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا تھا

    نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کیوی بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ جمعے کے روز ہر چیز بدل گئی، اس حوالے سے دی گئی ہدایات اور ممکنہ خطرے کے پیش نظر حالات بھی بدل گئے، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کی منسوخی کی مختصر وجوہات پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتائی گئی ہیں تاہم تفصیلی انداز میں نہ تو انہیں بتایا گیا ہے اور نہ ہی بتایا جائے گا۔

  • بنوں : فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار

    بنوں : فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار

    بنوں:بنوں : فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار ،اطلاعات کے مطبق سیکورٹی اداروں نے خفیہ اطلاعات پر سی ٹی ڈی بنوں نے کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا بنوں کو خفیہ ذرائع سے اطلاعات ملیں کہ سکیورٹی فورسز پر فائرنگ اور بم دھماکوں میں ملوث انتہائی مطلوب اشتہاری دہشت گرد ولی نور جانی خیل تھانہ جانی خیل کے علاقے میں موجود ہے اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے جس پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے گرفتار دہشت گرد کے سر کی قیمت 2 ملین مقرر کی ہے جب کہ اس کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے لوکل کمانڈر اختر محمد عرف خلیل جانی خیل گروپ سے ہے۔

    ادھربعض ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بنوں میں رپوش ایسے چند اوردھشت گردوں کوپاکستان کے اداروں کے مخالف کچھ نیم مذہبی گروہوں کی شفقت بھی حاصل ہے ، ادارے ان رابطوں کی تصدیق کررہےہیں