Baaghi TV

Author: +9251

  • ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے کیلئے فوجی مشق ‘برائٹ اسٹار’ کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر

    ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے کیلئے فوجی مشق ‘برائٹ اسٹار’ کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر

    راولپنڈی :ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے کیلئے فوجی مشق ‘برائٹ اسٹار’ کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر،اطلاعات کے مطابق ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے طریقہ کار کو مزید بہتر کرنے کے لیے فوجی مشق برائٹ اسٹار 2021 مصر میں اختتام پزیر ہو گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کثیر القومی مشق برائٹ اسٹار 2021 محمد ناگیب ملٹری بیس مصر میں ہوئی،

    ان فوجی مشقوں میں 20 ممالک بشمول مصر، امریکا، پاکستان، برطانیہ، سعودی عرب، تیونس، فرانس اور اردن نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ قبرص، عراق، بحرین، سوڈان، مراکش، کینیا، اٹلی اور اسپین کی افواج نے بھی مشق میں حصہ لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں پر مشتمل مشق کا مقصد ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے طریقہ کار کو مزید بہتر کرنا تھا، مشق سے علاقائی امن کے لیے بحری سکیورٹی آپریشنز مزید مضبوط ہوں گے۔

    شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق کی اختتامی تقریب محمد ناگیب ملٹری بیس مصر میں منعقد ہوئی جس میں مصری وزیر دفاع اور کمانڈر انچیف جنرل محمد ذکی سمیت 20 ممالک کے فوجی حکام بھی موجود تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں ہوائی جہازوں، ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں سمیت مختلف ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، مشق برائٹ اسٹار 1980 سے باقاعدگی سے منعقد کی جا رہی ہے۔

  • بھارت اپنی تباہی کےقریب:27ستمبرکوکسانوں نےبھارت کولاک ڈاون کرنےکا اعلان کردیا

    بھارت اپنی تباہی کےقریب:27ستمبرکوکسانوں نےبھارت کولاک ڈاون کرنےکا اعلان کردیا

    نئی دہلی:بھارت اپنی تباہی کےقریب:27ستمبرکوکسانوں نےبھارت کولاک ڈاون کرنےکااعلان کردیا، اطلاعات کےمطابق بھارت کی مرکزی حکومت کی طرف سے لائے گئے تین متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی جاری تحریک کا دائرہ دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ کسان تحریک کی طرف سے 27 ستمبر کو لاک ڈاؤن کا اعلان ہوا ہے۔

    کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے سنیچر کو کہا کہ 27 ستمبر ’کسان لاک ڈاؤن‘ ہے اور جو لوگ اناج کھاتے ہیں وہ ایک دن کسانوں کے نام کر دیں۔ انہوں نے سب سے لاک داؤن کے دوران سڑک پر نہ آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی نکلتا بھی ہے تو وہ پھنسا رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسان اپنے حق کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔

    شاہجہاں پور میں کسانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے مزید کہا کہ کسان تحریک فصلوں اور نسلوں کو بچانے کی تحریک ہے، جب تک کسانوں پر تھوپے گئے کالے زرعی قوانین مرکزی حکومت واپس نہیں لے لیتی اس وقت تک وہ کسانوں کے تعاون سے دلی کی سرحد پر ڈٹے رہیں گے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارت بھر سے قافلوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں اوریہ بھی کہا جارہا ہے کہ جب تک مودی سرکار اپنے فیصلے واپس نہیں لیتی یہ دھرنے ، ہڑتالیں اوراحتجاج جاری رہیں گے

    واضح رہے کہ بھارت میں تین متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک مہینوں سے جاری ہے تاہم بی جے پی حکومت کسانوں کو رضامند کرنے اور انکی ناراضگی کو دور کرنے کے لئے کوئی ٹھوس قدم اٹھانے پر تیار نہیں ہو رہی ہے۔

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مودی سرکاری نے اس تحریک کوکچلنے کے لیے فوج کی مدد حاصل کرلی ہے اوراس سلسلے میں سویلین سیکورٹی کے روپ میں کسانوں کولگام ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے

  • بیروت بڑی تباہی سے بچ گیا:20 ٹن دھماکہ خیزمواد پکڑا گیا

    بیروت بڑی تباہی سے بچ گیا:20 ٹن دھماکہ خیزمواد پکڑا گیا

    بیروت :بیروت بڑی تباہی سے بچ گیا:20 ٹن دھماکہ خیزمواد پکڑا گیا ،اطلاعات کے مطابق بیروت پرایک خطرناک حملے کا منصوبہ پکڑا گیا ہے ، اس حوالے سے لبنان کے سکیورٹی اہلکاروں نے 20 ٹن آمونیئم نائٹریٹ سے لدے ایک ٹرک کا پتہ لگا کر اُسے ضبط کر لیا ہے۔

    لبنان کی وزارت داخلہ نے بعلبک شہر میں ایک ایسے ٹرک کے پکڑے جانے کی خبر دی ہے جس میں 20 ٹن اشتعال انگیز کیمیائی مادہ امونیئم نائٹریٹ لدا تھا۔

    لبنانی میڈیا کے مطابق، اس ٹرک کے پکڑے جانے کے بعد لبنانی وزیر داخلہ بسام مولوی علاقے کے میئر کے ساتھ ضبط کئے گئے ذخیرہ کو دیھکنے گئے۔

    لبنان کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ اس معاملہ کی تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تحقیقات کی پیروی کے لئے آئے ہیں نہ کہ تحقیقات سے معلوم ہوئے حقائق کا اعلان کرنے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گرفتار ہوئے لوگوں کے نام کا اعلان نہیں کرین گے۔

    اس خطرناک منصوبے کےحوالے سے بسام مولوی نے کہا کہ ہم اس مواد کو محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی کوشش کرینگے تاکہ اس پر سیدھی حرارت یا سورج کی روشنی نہ پڑے کہ پھر کوئی دوسرا المیہ رونما ہو۔

    قابل ذکر ہے کہ 4 اگست سنہ 2020 کو بیروت بندرگاہ پر 30 ہزار ٹن سے زیادہ امونیئم نائٹریٹ کے ایک انبار میں ہولناک دھماکہ ہوا تھا جس میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے اور 6000 سے زیادہ زخمی ہوئے جبکہ 3 لاکھ لوگ بے گھر ہوئےتھے۔

    اب تک اس ہولناک سانحے کی یقینی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم بعض ماہرین نے واقعے کی سامنے آنے والی ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد یہ گمان ظاہر کیا ہے یہ دلخراش واقعہ ایک حملے کا نتیجہ تھا جس میں ممکنہ طور پر صیہونی حکومت ملوث ہو سکتی ہے۔

  • کابل ایئرپورٹ پرخودکش دھماکہ کرنےوالابھارتی طالبعلم نکلا:نیوزی لینڈ اوراتحادی خاموش تماشائی

    کابل ایئرپورٹ پرخودکش دھماکہ کرنےوالابھارتی طالبعلم نکلا:نیوزی لینڈ اوراتحادی خاموش تماشائی

    نئی دہلی:دنیا والو! کابل ایئرپورٹ کا خودکش بمبار بھارتی کالج کا طالب علم نکلا:اب توکچھ ہوش کرو کابل ایئر پورٹ کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اُڑا کر 13 امریکی فوجیوں سمیت 170 افراد کو ہلاک کرنے والے بمبار نے 2016 میں بھارتی شہر فریدآباد کے ایک کالج میں تعلیم حاصل کی تھی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش کے ایک جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ کابل ایئرپورٹ پر دھماکا کرنے والا ان کا خود کش بمبار بھارت میں تعلیم حاصل کرچکا ہے اور بھارتی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں بھی رہا ہے۔

    داعش کے اس دعوے پر بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس میں تصدیق کی گئی ہے کہ خودکش بمبار عبدالرحمان اللغوری نے 2016 میں ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد کے ایک کالج میں داخلہ لیا تھا۔

    بھارتی کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایک افسر نے انڈین میڈیا کو بتایا کہ عبدالرحمان کالج میں داخلہ لینے کے بعد تعلیم جاری رکھنے کے بجائے دارالحکومت دہلی کے چکر لگاتا رہا اور کئی مقامات کی تصاویر بھی بنائیں۔ مشکوک اور خفیہ سرگرمیوں کے باعث اسے حراست میں لیا گیا تھا۔

    بھارتی قانون نافذ کرنے والے ادارے عبدالرحمان سے کوئی خاطر خواہ شواہد حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث اسے افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا جہاں دوران تفتیش ملزم نے داعش کی کئی تربیت گاہوں کے بارے میں بتایا۔

    یہ خبر بھی پڑھیں : طالبان کا قرآن و سنت کے تابع ملک کے نئے آئینی اساسی ڈھانچے کا اعلان

    بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے افغان فوج کی اس تفتیش کو اپنی کامیابی بنا کر پیش کیا اور دعویٰ کیا کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 600 سے زائد جنگجو ہلاک ہوگئے تھے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

    ادھر طالبان کے افغانستان کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد جیل توڑ کر قیدیوں کو رہا گیا جس کے دوران عبدالرحمان بھی جیل سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا اور دوبارہ داعش سے جا ملا۔ بعد ازاں 26 اگست کو کابل ایئرپورٹ کے دروازے پر ہجوم میں خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا۔

    ادھر دوسری طرف تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ دنیا جانتی بھی ہےکہ بھارت عالمی دہشت گردی میں مصروف ہے اورپاکستان میں بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کررہا ہے پھربھارت کے معاملے میں دہرا معیار کیوں؟

    ان مبصرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرعالمی برادری نے بھارتی مکاری کا نوٹس نہ لیا توپھردنیا میں دہشت گردی کوپروموٹ کرنے کا ذمہ دار بھی عالمی برادری ہوگی

  • مفتی تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ کے صدر منتخب,مولانا انوار الحق  سینئر نائب صدر اور حنیف جالندھری سیکرٹری نامزد

    مفتی تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ کے صدر منتخب,مولانا انوار الحق سینئر نائب صدر اور حنیف جالندھری سیکرٹری نامزد

    لاہور :وفاق المدارس العربیہ کے منتظمین کا اجلاس بڑے فیصلے, مولانا عبدالرزاق سکندر کی رحلت وجہ سے خالی ہونے والی نشست پر صدر وفاق کا انتخاب مفتی تقی عثمانی صدر منتخب ہوگئے, ذرائع کے مطابق لاہور میں جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس العربیہ کا اجلاس ہوا, مولانا فضل الرحمن امیر جمعیت علمائے اسلام نے صدر وفاق کے لئے مفتی تقی عثمانی کا نام پیش کیا تو سب علماء و مشائخ نے تائید کی اور مسرت کا اظہار کیا, مولانا انوار الحق کو سینئر نائب صدر نامزد کیا گیا اور اسی طرح حسب سابق جنرل سیکرٹری کے فرائض حنیف جالندھری ہی سرانجام دیں گے. اجلاس میں مفتی تقی عثمانی, مولانا فضل الرحمان, مولانامحمدانوارالحق،مولانامفتی مختار الدین شاہ،مولانامحمد حنیف جالندھری،مولانا مفتی محمد طیب،مولاناعبیداللہ خالد,مولاناقاضی عبدالرشید،ناظم سندھ مولاناامداداللہ،ناظم خیبرپختونخوا مولاناحسین احمد،ناظم بلوچستان مولاناصلاح الدین اور مولانازںیر صدیقی،کشمیر سے مولانا سعید یوسف،گلگت بلتستان سے مولاناقاضی نثاراحمد،خیںرپختونخواہ کے جنوبی اضلاع سے مولانا اصلاح الدین حقانی،بلوچستان سے قاضی مطیع اللہ اور میڈیا ٹیم سے مولانا عبدالقدوس محمدی،مولاناطلحہ رحمانی،مولانامحمد احمد نے شرکت کی.علماء نے کہا کہ مدارس کے خلاف کسی قسم کی سازش برداشت نہیں کریں گے اور ہمیشہ کی طرح اتحاد و یکجہتی کے ذریعے دشمن کی چالوں کو ناکام بنائیں گے.

  • ہماری پہچان پاکستان…! تحریر حمزہ شکیل

    پاکستان کو معرض وجود میں آئے 74 برس بیت چکے ہیں اور یہ ملک ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

    یوم آزادی کا دن ہر سال عظیم محسنوں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال اور ہمارے آباؤاجداد کی پاکستان کے حصول کیلئے عظیم جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور تجدید عہد کا دن ہے۔

    جہاں ہم آج یوم آزادی کو بھرپور جوش و جذبے سے مناتے ہیں وہیں ہمیں یہ عہد بھی کرنا چاہئے کہ ہم اپنی آنیوالی نسلوں کو ایک صاف ستھرا ماحول، محفوظ معاشرہ اور خوددار پاکستان دیکر جائیں گے۔ ہمارے بزرگوں نے جتنی محنت سے یہ الگ وطن حاصل کیا ہے ہمیں اتنی ہی محنت سے اس کو سنوارنا بھی ہے۔ اللّه پاک نے انسان کے ہاتھ میں صرف محنت اور کوشش رکھی ہے باقی کامیابی وہ دیتا ہے۔ اس لئے ہمیں اپنے ملک کی خاطر مل جل کر آگے بڑھنا چاہئے۔ اگر ہم سب اپنا فرض ایمانداری سے ادا کریں تو ایک بہترین معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے۔

    اللّه پاک نے ہمارے ملک کو بےشمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ ہمارے پاس سب وسائل موجود ہیں بس ان کا بہتر استعمال ہی ہمیں کامیابی کی راہ پر گامزن کرے گا۔

    ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ ہماری پہچان سندھی، بلوچی، پنجابی، پٹھان یا کشمیری نہیں بلکہ پاکستانی ہے۔ بحثیت قوم ہمیں چاہیے کہ ہم قومیت اور تفرقہ بازی میں پڑ کر دشمن قوتوں کی سازشوں کو کامیاب بنانے کے بجائے آپس میں اتحاد و اتفاق سے رہیں تا کہ دشمن کے نا پاک عزائم خاک میں مل جائیں ۔ مگر اس کے لیے ہم سب کو ایک ہو کر آگے بڑھنا ہو گا۔ نفرتوں کو دفن کرنا ہوگا۔ تعصب کی جنگ سے باہر آ کر ایک قوم بن.کر ابھرنا ہوگا۔ بلوچی، پنجابی، سندھی، پٹھان یا کشمیری بننے کے بجائے پاکستانی بننا ہوگا۔

    دعا ہے کہ اللّه پاک پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ دشمنوں کے شر سے ہمیشہ محفوظ رکھے۔ امن اور اسلام کا گہوارہ بنائے۔ آمین

    پاکستان زندہ باد، پائندہ باد

    خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
    وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

  • نیوزی لینڈ جاتا ہے توجائے:مگرہم توضرورآئیں گے: کرس گیل کا کل پاکستان آنے کا اعلان

    نیوزی لینڈ جاتا ہے توجائے:مگرہم توضرورآئیں گے: کرس گیل کا کل پاکستان آنے کا اعلان

    لاہور:نیوزی لینڈ جاتا ہے توجائے:مگرہم توضرورآئیں گے: کرس گیل کا کل پاکستان آنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بادشاہ کرس گیل نےکل پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے ، اوریہ اعلان سن کرہرپاکستانی بہت خوش دکھائی دے رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بادشاہ قرار دیے جانے والے کرس گیل کے ایک اعلان نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔ کرس گیل کی جانب سے کی گئی ایک ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

    کرس گیل نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ "میں کل پاکستان جا رہا ہوں، کون کون میرے ساتھ پاکستان جانا پسند کرے گا”۔

    ویسٹ انڈین کرکٹر کے اس ٹوئٹ کے بعد انہیں اپنے پاکستانی مداحوں کے تعریفی ٹوئٹس دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ پاکستانی ٹوئٹر صارفین نے کرس گیل کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹر کو پاکستان آمد پر بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا جائے گا۔

    کرس گیل کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی کے باعث پاکستانی شائقین کرکٹ انتہائی مایوسی کا شکار ہیںَ۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل اچانک سیریز ملتوی کرنے کے اعلان پر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

    خاص کر غیر ملکی کھلاڑیوں کی اکثریت نے اس صورتحال میں پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے مایوسی کے شکار پاکستانی شائقین کرکٹ کی ہمت بندھانے کی کوشش کی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز منسوخ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ہفتے کی شام اپنے وطن واپس جانے کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے یو اے ای روانہ ہوگئی ۔

     

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا، ٹیم یو اے ای کے لیے روانہ ہوئی ہے جہاں سے وہ نیوزی لینڈ جائے گی۔ کیوی ٹیم کو لینے خصوصی طیارہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچایا گیا ۔

    کرس گیل کے اس اعلان نے نیوزی لینڈ ،آسٹریلیا،برطانیہ ، بھارت اوردیگرہمنواوں کوسخت مایوس کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ان ممالک کا میڈ‌یا اس وقت کرس گیل کی پاکستان آمد پر شہہ سرخیاں کے ساتھ اپنی نشریات کا آغاز کررہے ہیں‌

  • اپوزیشن لیڈرپرکرپشن اورچوربازاری کے مقدمات،پھرمشاورت کا کیاجواز:فواد چوہدری

    اپوزیشن لیڈرپرکرپشن اورچوربازاری کے مقدمات،پھرمشاورت کا کیاجواز:فواد چوہدری

    اسلام آباد:اپوزیشن لیڈرپرکرپشن اورچوربازاری کے مقدمات،پھرمشاورت کا کیاجواز: اطلاعات کے مطابق چیئرمین نیب کی تعیناتی کے حوالےسے فواد چوہدری نے ایک پتے کی بات کی ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کےمعاملے پر شہبازشریف سے کوئی مشاورت نہیں کی جائے گی۔

    نجی ٹی وی میں گفتگو کر تے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ’چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے شہباز شریف سے کوئی مشاورت نہٰں کی جائے گی‘۔

    انہوں نے سوال کیا کہ کہ ’شہباز شریف خود کرپشن کے الزامات کا سامنے کررہے ہیں تو ایسی صورت میں اُن سے کیسے مشاورت کی جائے؟ کیا چوروں سے پوچھ کر آئندہ کا چیئرمین نیب لگائیں گے؟‘۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ’چیئرمین نیب کی مدت یا نیب قوانین سے متعلق ابھی کوئی تجویز سامنے نہیں آئی،ممکن ہے وزارتِ قانون اس حوالے سے کوئی کام کررہا ہو مگر مسودہ سامنے نہیں آیا، جسٹس(ر) جاویداقبال نے اپنے دور میں بہترین کام کیا اور بڑے پیمانے پر وصولیاں کیں، چیئرمین نیب کی مدت سے متعلق فیصلہ وزارت قانون ہی کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن کانوٹس ملےگا تو جواب بھی دےدوں گا، اداروں کے سربراہان پر تنقیدکی جائے تو تنازع کھڑا ہوجاتا ہے، آج سیاست دانوں اور بیوروکریٹس پر تنقیدکرنا فیشن بن گیا ہے

  • پاکستان میں امن پرسوال اٹھانے والےآسٹریلیامیں امن کی بہاریں :ہرطرف خون کی نہریں

    پاکستان میں امن پرسوال اٹھانے والےآسٹریلیامیں امن کی بہاریں :ہرطرف خون کی نہریں

    میلبرن:پاکستان میں امن پرسوال اٹھانے والےآسٹریلیامیں امن کی بہاریں :ہرطرف خون کی نہریں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں امن وامان میں نقص کوجواز بناکرکرکٹ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے فیصلے سے پاکستان کے دورے کومعلق کرنے والے ملک آسٹریلیا میں ہرطرف فساد ہی فساد برپا ہے

    آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا، مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے مرچوں کے اسپرے کا استعمال کیا۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے 2 سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا۔

    خیال رہے کہ کورونا کیسز بڑھنے پر میلبرن میں چھٹی بار لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، آسٹریلیا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1886 نئے کیسز اور 7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

  • امریکہ کی مخالفت کےباوجود ارجنٹائن کا پاکستان سے12جےایف17تھنڈرطیارے خریدنےکا فیصلہ

    امریکہ کی مخالفت کےباوجود ارجنٹائن کا پاکستان سے12جےایف17تھنڈرطیارے خریدنےکا فیصلہ

    پشاور:امریکہ کی مخالفت کے باوجود ارجنٹائن نےپاکستان سے12 جےایف 17 تھنڈر طیارے خریدنےکا فیصلہ کرلیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ارجنٹائن کو 12 جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری جنگی طیارے فروخت کرےگا، جن کی مالیت 66 کروڑ 40 لاکھ ڈالر یعنی 111 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد ہوگی۔

    رپورٹ کے مطابق لاطینی امریکی ملک ارجنٹائن نے اس خریداری کے لیے اگلے سال کے بجٹ میں رقم بھی مختص کر دی ہے۔

    ارجنٹائن کی فضائیہ نے امریکا، روس اور بھارت کی پیش کشیں مستردکرکے پاکستان سے جنگی طیارے خریدنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان سے خریدے جانے والے جنگی طیاروں میں 10 طیارے ایک نشست کے اور دو طیارے دہری نشست والے ہوں گے۔

    پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قوموں کے حق خود ارادیت کی جو قرارداد پیش کی ہے اس کی بھی ارجنٹائن نے حمایت کی ہے جب کہ پاکستان جزائر فاک لینڈ کے مسئلے پر ارجنٹائن کے مؤقف کے قریب ہے۔