Baaghi TV

Author: +9251

  • پشاورمیں پیغام پاکستان کانفرنس:سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطابات فرمائیں گے

    پشاورمیں پیغام پاکستان کانفرنس:سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطابات فرمائیں گے

    پشاور:پشاورمیں پیغام پاکستان کانفرنس:سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطابات فرمائیں گے،اطلاعات کے مطابق کل 19 ستمبربروزاتوار دوپہردوبجے پشاور میں ایک ملک گیرپیغام پاکستان کانفرنس ہورہی ہے

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اس ملک گیر پیغام پاکستان کانفرنس میں پاکستان کی مذہبی ،سیاسی ، سماجی اور دیگراہم شخصیات خطاب فرمائیں گی

    یہ پیغام پاکستان کونسل پشاور کے زیراہتمام ہورہی ہے کل 19 ستمبر بروز اتوار دوپہر 02 بجے ڈینیز چوک نزد پشاور پریس کلب کے مقام پرہوگی

    اس اہم کانفرنس میں خطاب کرنے والے مقررین میں‌ مولانا سیف اللہ خالد صدر ملی مسلم لیگ پاکستان ،قاری محمد یعقوب شیخ جنرل سیکرٹری تحریک حرمت رسول پاکستان ،مولاناحامدالحق حقانی امیرجمعیت علمائے اسلام پاکستان (سمیع الحق گروپ)،مولانا سید محمد یوسف شاہ امیر جمعیت علمائے اسلام صوبہ کے پی کے (سمیع الحق گروپ)،مولانا عبدالعزیز نورستانی رئیس شوری اھل حدیث کے پی کے ،مولانا عمر بن عبدالعزیز ناظم اعلیٰ وفاق المدارس السلفیہ صوبہ کے پی کے،مولانا محمد طیب طاھر پنج پیری امیر اشاعت التوحید والسنہ پاکستان،پروفیسر محمد ابراہیم جماعت اسلامی صوبہ کے پی کے ،ڈاکٹر عطاء الرحمن مہتمم دارالعلوم تفہیم القرآن مردان،اجمل خان وزیر سابق وفاقی وزیر اطلاعات ،سینیٹر مشتاق احمد جماعت اسلامی پاکستان ،مفتی سید معرفت شاہ مرکزی صدر ھدية الهادى پاکستان ،نورالحق ھاشمی صدر ھدية الهادى صوبہ کے پی کے ،مولانا محمد ابراھیم صدر راہ حق پارٹی صوبہ کے پی کے ،مولانا عبیدالحق حیدری صدر اھلسنت والجماعت صوبہ کے پی کے،پیر سید صفدرحسین شاہ گیلانی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان اور پیر جمال الدین قریشی چشتی صدر جمعیت علمائے پاکستان صوبہ کے پی کے سمیت کئی اہم شخصیات خطاب فرمائیں گی

    اس پروگرام کی لائیو کوریج کیلئے DSNG رپورٹر، کیمرہ مین کو بیھج کر شکریہ کا موقع دیں
    برائے رابطہ: 03149014777

  • عثمان بزدار نے کراچی جا کر بلاول بھٹو کو چیلنج کردیا

    عثمان بزدار نے کراچی جا کر بلاول بھٹو کو چیلنج کردیا

    کراچی:عثمان بزدار نے کراچی جا کر بلاول بھٹو کو چیلنج کردیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کراچی جاکرایک ایسا چیلنج کردیا کہ بلاول بھٹودیکھتے ہی رہ گئے

    ‌ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے یہ چیلنج اس لیے کیا کیونکہ بعض صحافیوں نے پنجاب اورسندھ کی ترقی کے حوالے سے ایسے سوالات کیے تھے جس کی بنا پر عثمان بزدار نے کراچی کے صحافیوں کو پنجاب کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں ماضی کے مقابلے میں زیادہ کام ہوا۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے بزرگ سیاستدان سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال پر ان کے صاحبزادے سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

    سردارعثمان بزدار نے سردار عطاء اللہ مینگل مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ ’سردار عطاء اللہ مینگل مرحوم مدبر اور وضع دار سیاست دان تھے، وہ سیاست میں ایک الگ مقام رکھتے ہیں، مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا‘۔

    انہوں نے کہا کہ سردار عطا ء اللہ مینگل کے انتقال پر اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

    بعد ازاں وہ تعزیت کے لیے یار محمد بزدار کے گھر پہنچے، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ ’میں فاتحہ خوانی اور تعزیت کے لیے یہاں آیا، ایسے مواقعوں پر سیاست کرنا ہماری ریات نہیں ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت تمام صوبوں سے اچھے تعلقات ہیں، پنجاب میں ماضی کے مقابلے میں صورت حال کافی بہتر ہے، امن و امان اور ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھ گئی اور ماضی کے مقابلے میں زیادہ منصوبے مکمل ہوئے۔

    عثمان بزدار نے پنجاب کے منصوبوں اور صورت حال کو دیکھنے کے لیے کراچی کے صحافیوں کو پنجاب کے دورے کی دعوت بھی دی۔

  • ا سلام آباد ‌: مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج

    ا سلام آباد ‌: مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد:لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیزکے خلاف مقدمہ درج ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اہلکار جامعہ حفصہ سے امارات اسلامی کا پرچم اتروانے کیلئے پہنچے تھے جہاں انہیں مولانا عبدالعزیز نے دھکمیاں دیں۔

    مولانا عبدالعزیز نے اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو دھمکیاں دی تھیں کہ اس نوکری پر لعنت بھیجو، طالبان آئیں گے، پاکستان کے طالبان آپ کا حشر کردیں گے۔

    اب پولیس نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیزکےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    جامعہ حفصہ کے منتظمین اور مولانا عبدالعزیز کے خلاف پولیس کو دھمکیاں دینے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، لوگوں کو اکسانے اور خوف و ہراس پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    بعدازاں پولیس نے جامعہ حفصہ پر لہرایا گیا اماراتِ اسلامی کا جھنڈا بھی اتروایا۔ پولیس کے مطابق مولانا عبدالعزیز کا نام پہلے ہی سے شیڈول فور میں ہے۔

  • سینئر صحافی سی آر شمسی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی, بڑی تعداد میں صحافی برادری کی شرکت

    سینئر صحافی سی آر شمسی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی, بڑی تعداد میں صحافی برادری کی شرکت

    راولپنڈی :سینئرصحافی اور پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری جنرل صحافی رہنما چوہدری رحمت اللہ شمسی(سی آ ر شمسی)کو کری روڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا قبل ازیں نماز جنازہ شہباز شریف پارک راولپنڈی میں ادا کی گئی. نماز جنازہ میں چیئرمین پیمپر ا سیلم بیگ،جسٹس ریٹائرڈ عبادالرحمن لودھی، پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری، اور صحافی رہنماوں افضل بٹ،ناصر زیدی،مزدور رہنما چوہدری یاسین، سیکرٹری پریس کلب انور رضا, سینئر صحافی مطیع اللہ جان, سینئر صحافی شمشاد مانگٹ ,مرحوم کے فرزند سعد عمر، سیاسی و سماجی رہنماؤں ،صحافیوں کی کثیر تعداد سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی، سی آر شمسی گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے,جنازے میں شریک سابق صدر پریس کلب افضل بٹ سمیت دیگر صحافیوں نے کہا کہ شمسی صاحب ورکرز کی آواز تھے, ان کی وفات سے کبھی خلا پر نہیں ہوگا, مرحوم کی رسم قل اتوار بعد نماز عصر ان کی رہائش گاہ اصغرمال روڈ ادا کی جائے گی۔

  • جناح اسپتال میں خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کو ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آ گیا

    جناح اسپتال میں خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کو ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آ گیا

    جناح اسپتال میں خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کو ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کی ڈاکٹر نازش بٹ کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ انہیں کئی مہینوں سے لسانی بنیادوں پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر ناز بٹ کی مطابق کئی مہینوں سے واٹس ایپ اور فیس بک پر ان کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔
    جبکہ جناح اسپتال ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کا کہنا ہے کہ ابھی تک جناح اسپتال انتظامیہ کو کوئی باضابطہ شکایت نہیں ملی۔خبر نشر ہونے بعد معاملہ سب کے سامنے آیا ہے اور اب اس کو دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔واضح رہے کہ مختلف شہروں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

  • ڈاکٹرز پسماندہ علاقوں کی خدمت کے لئے اپنی خدمات پیش کریں، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    ڈاکٹرز پسماندہ علاقوں کی خدمت کے لئے اپنی خدمات پیش کریں، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈاکٹرزپسماندہ اورپسے ہوئے طبقات کی خدمت کے لئے اپنی خدمات کوپیش کریں، وہ امید کرتے ہیں کہ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلباملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے اوراپنی زندگی کو بامقصد اور معاشرے میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے ذریعے اپنا مقام بنائیں گے۔
    جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے اسرایونیورسٹی کراچی کیمپس کے سالانہ کانووکیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانووکیشن میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری ،بورڈ آف ڈائریکٹرز فیکلٹی ممبران کامیاب امیدوار اور ان کے والدین بھی شریک تھے۔ کانووکیشن میں مختلف مضامین میں 203طلباکواسناد دی گئیں ۔
    اسناد سے پہلے طلبہ سے حلف بھی لیاگیا۔طلبامیں میڈیکل سائنسز،وژن سائنسزاورفزیکل تھراپی کی ڈگریاں دی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کومبارکباد دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج آپ کے عملی کیریئر کےآغاز کادن ہے،طلبہ و طالبات اپنے مقصدکاتعین کریں اورمقصد کے حصول کے لئے مزید محنت کریں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ہمارے ملک میں تعلیم یافتہ ہونے کامعیارانگریزی بولنے پر ہے، ہم یہ نہیں دیکھتے کہ کس نے کتنی تعلیم حاصل کی ہے، ترقی یافتہ ممالک جیسے فرانس اور جرمنی میں انگریزی زبان نہیں بولی جاتی ۔
    ہمیں اپنی زبان کواہمیت دینا پڑے گی۔گورنرسندھ نے کہا کہ ملکی ترقی میں اعلی تعلیم یافتہ خواتین کی خدمات کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کامیاب نوجوان سکیم سے نوجوان بھر پور فائدہ اٹھائیں ۔گروپ کی صورت میں بھی کئی کاروبارکرسکتے ہیں۔ گورنر سندھ نے کامیاب کانووکیشن کرانے پر چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ قاضی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نظیر اشرف لغاری کو مبارکباد بھی دی۔
    تقریب میں گورنرسندھ نے پوزیشن ہولڈرزطلبہ میں سونے چاندی اورکانسی کے میڈل بھی تقسیم کئے۔کانووکیشن میں عمر طارق ، ملائکہ ، ماہین اور حسنین پاشا نے طلائی تمغے جبکہ نایاب یاسین ، مریم لیاقت ، ماہم گل اور اقصی سومرو نے چاندی کے تمغے ،ثنا باری ، حرا الفت اور مریم بی بی نے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔بعدا زاں صحافیوں سے گفتگومیں گورنرسندھ نے کہا کہ میڈیا نے ہمیشہ سے صوبے کے سکولوں کی حالت زار کو بار بار دکھایا ہے جس میں واضح دیکھا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں تو بہت گھمبیر مسائل ہیں ،یہاں گھوسٹ اساتذہ کے ساتھ ساتھ گھوسٹ سکولز بھی ہیں ،سکولوں میں بھینسیں بھی بندھی ہوتی ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتےہیں کہ حکومت سندھ اس مسئلہ کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے گی ۔ ڈیسک خریداری کے حوالے سے کئے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ہمارے غریب بچوں کاپیسہ ہے مجھے امید ہے کہ سنجیدہ انکوائری ہوگی ۔

  • سندھ حکومت نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

    سندھ حکومت نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

    سندھ حکومت نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر صوبے بھر میں 22ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
    حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کوویڈ ایمرجنسی ڈیوٹی دینے والے اداروں پر چھٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ ہر سال ماہ صفر کی 14 تاریخ کو بھٹ شاہ میں شاہ عبدالطیف بھٹائی کا تین روزہ عرس منایاجاتا ہے جس کے دوران مختلف پروگرام اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔

  • سندھ حکومت میں نالوں کی صفائی سے زیادہ نااہلوں کی صفائی کی ضرورت ہے : جمال صدیقی

    سندھ حکومت میں نالوں کی صفائی سے زیادہ نااہلوں کی صفائی کی ضرورت ہے : جمال صدیقی

    پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر ناصر شاہ جن 500 نالوں کی صفائی کا دعویٰ کررہے ہیں ان میں سے 5 نالے عوام کو دکھادیں۔ سندھ حکومت میں نالوں کی صفائی سے زیادہ نااہلوں کی صفائی کی ضرورت ہے۔ پیپلزپارٹی کے منہ سے میڈیا کی آزادی اور حقوق کی بڑی بڑی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔
    صحافیوں اور حکومت کے معاملے کو پیپلز پارٹی سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ جمال صدیقی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے 35ارب روپے کے فنڈز سے این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کے ذریعے کراچی کے بڑے نالوں کی صفائی کا عمل مکمل کروایا جس کی وجہ سے حالیہ مون سون میں کراچی ڈوبنے سے بچ گیا۔
    سندھ حکومت کی نا اہلی کے سبب صوبائی حکومت کی ذمہ داریاں بھی وفاقی حکومت پوری کررہی ہے۔ جمال صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی اقتدار میں عزیز میمن اور اجے لعلوانی جیسے جرت مند صحافیوں کو قتل کیا گیا۔ وزیر موصوف بتائیں ان کی سندھ حکومت نے قاتلوں کی گرفتاری اب تک یقینی کیوں نہیں بنائی پاکستان کے صحافی ہمارے لیے قابل احترام ہیں اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف منفی پراپگنڈا کرنے سے باز رہیں۔ پی ایم ڈی اے بل کوپیپلز پارٹی متنارع بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں،پاکستان میں میڈیا ہاوسز اور صحافیوں کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں

  • پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے خصوصی پروازیں شروع کرنے کیلئے پلان تیار کرلیا

    پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے خصوصی پروازیں شروع کرنے کیلئے پلان تیار کرلیا

    پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے خصوصی پروازیں شروع کرنے کے لیے پلان تیار کرلیا ۔پی آئی اے اپنے مسافروں کو چارٹر فلائٹس کے ذریعے برطانیہ پہنچائے گا۔پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے سی ای او ارشد ملک نے بتایا کہ پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔
    انہوں نے کہاکہ برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو کورونا پابندیوں والے ممالک کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کے فوری بعد تیاریاں شروع کردی ہیں۔ارشد ملک کے مطابق پی آئی اے کے مسافروں کو برطانیہ پہنچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ برطانیہ نے پاکستان، ترکی اور مالدیپ سمیت 8 ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔گرانٹ شاپس کے مطابق ریڈ لسٹ سے باہر آنے کے فیصلے کا اطلاق بدھ 22 ستمبر کی صبح چار بجے سے ہوگا۔

  • کینیڈین وزیر خارجہ کوشاہ محمود قریشی کا فون:ساری کہانی کھل کرسامنےآگئی

    کینیڈین وزیر خارجہ کوشاہ محمود قریشی کا فون:ساری کہانی کھل کرسامنےآگئی

    اسلام آباد: کینیڈین وزیر خارجہ کوشاہ محمود قریشی کا فون:ساری کہانی کھل کرسامنےآگئی ،اطلاعات کے مطابق کپتان کے کھلاڑی بھی سفارتکاری کے میدان میں اس وقت پیش پیش نظرآرہے ہیں ، ادھر اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کینیڈین وزیر خارجہ مارک گارنیو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسلام آباد سے وزارت خارجہ کےذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے افغانستان کو امدادی سامان کی ترسیل کیلئے ”انسانی راہداری“ کھولنے کی بابت کینیڈین ہم منصب کو آگاہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

    ٹیلیفوک رابطے کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کینیڈین وزیر خارجہ کو افغانستان کی صورتحال پر متفقہ لائحہ عمل کی تشکیل کے لیے کیے گئے حالیہ چار ملکی دورے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔

    شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے افغانستان میں قیام امن کو خطے کے امن و استحکام اور ترقی کیلئے ناگزیر قرار دیا۔

    انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کی معاشی و انسانی معاونت کیلئے آگے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں انسانی المیے کے پیش نظر، افغانوں کو ہوائی اور زمینی راستوں سے امدادی سامان کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

    شاہ محمود نے کہا کہ عالمی برادری کو ان ممالک کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے جو عرصہ دراز سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کرتے آ رہے ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم کورونا وبائی صورتحال میں بہتری کی صورت میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان اگلے سیاسی مشاورتی اجلاس کے بالمشافہ انعقاد کے متمنی ہیں۔ وزیر خارجہ نے کینیڈین وزیر خارجہ کے ساتھ، ہملٹن کینیڈا میں، پاکستانی کینیڈین شہری کی ہلاکت اور اس کے 63 سالہ والد فقیر علی کے اغواکا معاملہ اٹھایا۔

    کینیڈین وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ نے مخدوم شاہ محمود قریشی کو یقین دلایا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کیلئے، کینیڈین حکومت معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے ۔

    وزیر خارجہ نے کینیڈین ہم منصب سے مطالبہ کیا کہ وبائی صورتحال میں بہتری کو پیش نظر رکھتے ہوئے طلبا اور کاروباری حضرات کی مشکلات میں کمی لانے کیلئے ویزہ ایڈوائزری پر نظر ثانی کی جائے۔

    کینیڈین وزیر خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کابل سے کینیڈین شہریوں کے انخلا میں پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی بھرپور معاونت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    وزیر خارجہ نے کنیندین ہم منصب کو یقین دلایا کہ پاکستان افغانستان سے انخلا کے عمل میں معاونت کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے ۔