Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت جس طرح افغانستان سےبھاگا:اب رسوائی کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے:معید یوسف

    بھارت جس طرح افغانستان سےبھاگا:اب رسوائی کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے:معید یوسف

    لاہور: بھارت جس طرح افغانستان سےبھاگا:اب پاکستان پرملبہ ڈال رہاہے:یہ سازشیں کب تک کام آئیں گی؟:،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت نے افغانستان میں حقیقت کو چھپانے کے لئے جعلی اور غلط بیانیہ کو ہوا دی جبکہ پاکستان ماضی کی طرح آج بھی اپنا مخلصانہ اور حقائق پر مبنی موقف پیش کررہا ہے۔

    قومی سلامتی کے مشیر نے برطانوی جریدے میں شائع ہونے والے مضمون میں تحریر لکھا کہ افغانستان سے فوجی انخلاء کی افراتفری سے گریز ہوسکتا تھا، بدقسمتی بھارت جیسے علاقائی بگاڑ پیدا کرنے والوں نے جھوٹا بیانیہ بنایا جن کا مقصد حقیقت کو چھپانا تھا افغانستان میں بین الاقوامی کوششیں افغان عوام کی نظر میں جائز نہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لیے ہمیشہ مذاکرات اور سیاسی تصفیے کی حمایت کی ہے ۔ ہمارے مشورہ کو نظر انداز کیا گیا جبکہ افغانستان کی جنگ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنے کی بجائے ہم پر “ڈبل گیم ” کے الزامات عائد کئے گئے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے 80,000سے زیادہ معصوم زندگیوں کی قربانی دی اور 150 ارب ڈالر سے زائد کے معاشی نقصانات کا بوجھ اٹھایا۔ آج افغانستان اور دنیا ایک اہم موڑ پر ہیں۔ پاکستان ماضی کی طرح اب بھی اپنی مخلصانہ رائے پیش کررہا ہے جو توجہ کی متقاضی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی افغان حکومت سے توقعات ویسی ہی ہیں جیسا کہ مغرب کی ہیں۔ ہم نے بارہا ایسی حکومت کے لئے زور دیا جو تمام افغان عوام کے حقوق کی محافظ ہو اور اس بات کو یقینی بنانے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لئے کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔یہ ہمارا اور عالمی برادری کا مشترکہ مقصد ہے ۔ عالمی برادری کے لیے اس مقصد کو یقینی بنانے کا دانشمندانہ راستہ یہ ہے کہ رابطے اور معاونت سےطالبان کی مدد کی جائے۔

    قومی سلامتی کے مشیر نے سوال اٹھایا کہ کیا دنیا افغانستان اور خطے کو چھوڑنے کی غلطی دہرائے گی؟ افغانستان کو تنہا چھوڑنا پاکستان سمیت خطے اور دنیا کے لئے منفی اثرات کا حامل ہو گا۔ طالبان نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عندیہ دیا ہے اس لئے وہاں عالمی برادری کو اپنی کوششوں کو مربوط کرنا چاہیے۔

    ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ عالمی برادری کو بڑی طاقتوں اور افغانستان کے قریبی پڑوسیوں کے ساتھ اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہیے۔ طالبان کے ساتھ انگیجمنٹ بعض ممالک کے لئے سیاسی طور پر مشکل ضرور ہو سکتی ہے لیکن یہ ایک نازک موقع ہے۔ افغانستان میں انسانی بحران سے گریز کے لیے عالمی برادری پر اجتماعی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہم سب کے لیے دہشت گردی کے خطرے کا ہمیشہ کے لئے سدباب ہو۔ یہ امر افغانستان میں نئی حقیقت کے ساتھ تعمیری روابط کا متقاضی ہے۔

  • ایک اور کمسن بچی ایک درندے کی درندگی کا نشانہ بن گئی۔

    ایک اور کمسن بچی ایک درندے کی درندگی کا نشانہ بن گئی۔

    شیخوپورہ :ایک اور کمسن بچی ایک درندے کی درندگی کا نشانہ بن گئی۔اطلاعات کے مطابق معاشرے میں بے حسی اوربے راہ روی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ اب تو ہرسوکسی نہ کسی درندگی کی خبرکانوں کو تار تار کردیتی ہے ،

    ایسا ہی ایک واقعہ شیخوپورہ میں ہواہے جہاں ایک اور کمسن بچی ایک درندے کی درندگی کا نشانہ بن گئی۔

    پولیس کے مطابق شیخوپورہ میں محلے کی 6 سالہ ہادیہ چیز لینے دوکان پر گئی جہاں سے اسے اغوا کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ ۔دوکاندار نے بچی کو اپنی حوس کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق شیخوپورہ ۔درندے نے جرم مٹانے کے لئے بچی کی لاش کو نہر میں پھینک دیا۔

    شیخوپورہ ۔پولیس نے بچی کے گمشدہ ہونے کا مقدمہ درج کیا اور تفتیش کے دوران دوکاندار نے جرم قبول کر لیا۔ پولیس کے مطابق شیخوپورہ ۔ملزم نے بچی کی لاش بھی نہر سے برآمد کروا دی۔

    پولیس تھانہ مانانوالہ نے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے شیخوپورہ ۔درندگی کے اس واقع پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی۔

  • فول پروف سیکیورٹی:پاکستان نے دنیائے کرکٹ کو بڑی پیشکش کردی

    فول پروف سیکیورٹی:پاکستان نے دنیائے کرکٹ کو بڑی پیشکش کردی

    لاہور: فول پروف سیکیورٹی:پاکستان نے دنیائے کرکٹ کو بڑی پیشکش کردی ،اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کی طرف سے دورہ پاکتان کومنسوخ کیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلش ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی پیش کش کردی،

    اس حوالے سےیہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام میچز لاہور یا کراچی منتقل کرنے کی بھی آفر کی ہے، انگلش کرکٹ بورڈ آئندہ ایک روز میں جواب دے گا۔

    جس میں پی سی بی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی پیش کش کردی۔ پی سی بی نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ہر لحاظ سے بالکل محفوظ ترین ملک ہے،

    انگلش ٹیم کو پاکستان میں بھرپور سکیورٹی دی جائے گی۔ پی سی بی نے انگلش بورڈ کو یہ بھی پیشکش کی ہے کہ تمام میچز کو راولپنڈی سے لاہور یا کراچی منتقل کردیا جائے گا۔

    بتایا گیا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ آئندہ ایک دو روز میں اپنے جواب سے پی سی بی کو آگاہ کرے گا۔

    واضح رہے گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز سکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ ہوگئی ہے ۔

    ترجمان پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا کہ انہیں سیکورٹی خدشات ہیں، اس لئے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

    جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے، ہم نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو بھی یہی یقین دہانی کرائی تھی۔

    دوسری طرف شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں وہ مصروف ہیں جن کوہرمحاذپرشکست ہوئی ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی بات نہیں ایسی ساز شیں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں

     

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم شام 6 بجے چارٹرڈ طیارے سے دوبئی روانہ ہو گی ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کی 33 رکنی ٹیم کا وفد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ چکا ہے جو شام 6 بجے چارٹر ڈ طیارے سے روانہ ہو گی ۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ پوری ٹیم کے کرونا ٹیسٹ بھی ہو چکے ہیں۔

    33 رکنی وفد چارٹر فلائیٹ RJD232 کے ذریعے دوبئی روانہ ہو گی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے بے بنیاد سیکیورٹی خدشات پر پاکستان کا دورہ موخر کیا۔امریکہ کی نیٹو فوج ، آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک اور کابل میں سفارت خانوں کے سفارتی عملے نے انخلا کے لیے پاکستان کو ترجیح دی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مخالف عالمی ایجنڈوں کے لیے کھیلوں کو قربانی کا بکرا نہ بنائیں۔

  • افغانستان دھماکوں سےلرزاٹھا21 شہری جانبحق ،درجنوں زخمی

    افغانستان دھماکوں سےلرزاٹھا21 شہری جانبحق ،درجنوں زخمی

    کابل :افغانستان دھماکوں سےلرزاٹھا21 شہری جانبحق ،درجنوں زخمی ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے تین شہر زور دار دھماکوں سے لرز اٹھے، بم دھماکوں کے باعث 21 شہری لقمہ اجل بنے۔

    افغان خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خانہ جنگی کے شکار ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت تین شہریوں میں خوفناک دھماکے ہوئے ہیں۔

    افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغان شہر ننگرہاد میں چار دھماکے ہوئے جس میں طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جب کہ کابل میں بھی دو آئی ای ڈی دھماکے ہوئے جس سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں 21 افغان شہری ہلاک جبکہ متعدد شہریوں کے زخمی ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ افغانستان میں 29 اگست کو امریکا کے ڈرون حملوں میں بھی تین بچوں سمیت 12 شہریوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

    ادھردوسری طرف دوشنبے میں زیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں تمام دھڑوں کی نمائندہ حکومت کے قیام کے سلسلے میں طالبان سے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔

     

     

    وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر لکھا کہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، خصوصاً تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے طویل بات چیت کے بعد افغان طالبان کیساتھ مذاکرات شروع کیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک شمولیتی حکومت کی خاطر تاجک، ہزارہ اور ازبک برادری کی افغان حکومت میں شمولیت کے لیے طالبان سے مذاکرات کی ابتدا کر دی ہے۔

  • نیوزی لینڈ سیریز منسوخ، تکلیف میں بھی محسوس کر رہا ہوں:آگے  بڑھنا ہے:گھبرانا نہیں: رمیز راجہ

    نیوزی لینڈ سیریز منسوخ، تکلیف میں بھی محسوس کر رہا ہوں:آگے بڑھنا ہے:گھبرانا نہیں: رمیز راجہ

    لاہور:نیوزی لینڈ سیریز منسوخ، تکلیف میں بھی محسوس کر رہا ہوں:آگے بڑھنا ہے:گھبرانا نہیں ،اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے رویے پرسخت ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سیریز منسوخ کیے جانے کے بعد تکلیف میں محسوس کررہا ہوں۔

    اہل وطن کے نام اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سیریز منسوخ کیے جانے کے بعد جو تکلیف آپ کو ہوئی وہی تکلیف میں محسوس کررہا ہوں، سوچا کچھ تھا لیکن جو ہوا اس پر دکھ ہے، ماضی میں بھی ایسی صورتحال سے گزرے اور ہمیشہ آگے بڑھے۔

     

     

    رمیرراجہ نے کہا کہ ہم اپنی قوت سے پوری دنیا کو چیلنج کرتے ہیں، اورپاکستان کے دشمنوں کواسی بات کی تکلیف ہوتی ہے،یہ ٹھیک ہے کہ کرکٹ پر مشکلات ہیں تو اس سے جلد باہر نکلیں گے، یقین ہے ڈومیسٹک لیول پر رہتے ہوئے ورلڈ کلاس ٹیم بناسکتے ہیں، تمام فینز کو کہتا ہوں ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ٹیم کو کہوں گا کہ جو غصہ ہے اس کو پرفارمنس پر نکالیں، جب ہم دنیا کی بہترین ٹیم بنیں گے تو کھیلنے والوں کی لائن لگ جائے گی، سمجھتا ہوں پاکستان ہوم کرکٹ پر دباؤ آیا ہے، امید کرتا ہوں ہم ایک ہوکر ملکی کرکٹ کو اوپر لے کر جائیں گے۔

    ادھرنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کی واپسی کا اعلان ہوچکا ہے اوریہ بھی امکان ہے کہ پہلےیہ ٹیم عرب امارات جائے اور پھرنیوزی لینڈ کوروانہ ہوجائے

  • سی سی پی او لاہوربھی نیوزی لینڈ کے رویے پرجزباتی ہوگئے

    سی سی پی او لاہوربھی نیوزی لینڈ کے رویے پرجزباتی ہوگئے

    لاہور: سی سی پی او لاہوربھی نیوزی لینڈ کے رویے پرجزباتی ہوگئے،اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے جو رویہ اختیارکیا اس پرسی سی پی او لاہور بھی بڑے دکھی ہوگئے ، مہمان ٹیم کے اس رویے پران کا کہنا تھا کہ مہذب قومیں اس طرح نہیں کرتیں

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا اس حوالے سے کہنا تھا سکیورٹی کا ایسا کوئی ایشو نہیں تھا جس کو بنیاد بنا کر نیوزی لینڈ نے میچیز کھیلنے سے انکار کیا۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں ایک ہفتے قیام کے بعد بغیر کوئی میچ کھیلے واپس گئی ہے،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا اس حوالے سے کہنا تھا نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ ٹی ٹونٹی میچیز کے لیے فُول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے،

    سکیورٹی کا ایسا کوئی ایشو نہیں تھا جس کو بنیاد بنا کر نیوزی لینڈ نے میچیز کھیلنے سے انکار کیازی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں ایک ہفتے قیام کے بعد بغیر کوئی میچ کھیلے واپس گئی ہے،

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا اس حوالے سے کہنا تھا نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ ٹی ٹونٹی میچیز کے لیے فُول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے، سکیورٹی کا ایسا کوئی ایشو نہیں تھا جس کو بنیاد بنا کر نیوزی لینڈ نے میچیز کھیلنے سے انکار کیا

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار تھے اورپاکستانی قوم بھی اپنے مہمانوں کی آمدپر بہت زیادہ خوش تھی مگردرمیان میں کسی نے ایسی سازش رچائی کہ کرکٹ سے محبت کرنے والوں کویہ فیصلہ اداس چھوڑ گیا

  • مصیبت۔۔اذیت۔۔۔ذلالت۔۔۔موت ۔۔ لاہور میں قاتل چوک

    مصیبت۔۔اذیت۔۔۔ذلالت۔۔۔موت ۔۔ لاہور میں قاتل چوک

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے معروف شخصیت کانام سامنے آگیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے معروف شخصیت کانام سامنے آگیا

    چندی گڑھ: وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے معروف شخصیت کانام سامنے آگیا ،اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب میں بھی ’تبدیلی‘آگئی ہے اورااب تو پنجاب میں ایسا وزیراعلیٰ‌ آرہا ہے جس کوہرکوئی جانتا ہے ،

    اطلاعات ہیں‌ کہ وزیراعظم عمران خان کے دوست نوجوت سنگھ سدھو کو بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس پارٹی میں اختلافات کی وجہ سے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نے استعفی دیا۔یہ استعفی ریاستی الیکشن سے ایک ماہ قبل انہوں نے گورنر سے ملاقات کے دوران دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس پارٹی کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے دوست اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن امریندر سنگھ کا کہنا تھا کہ میں اپنی تضحیک محسوس کر رہا تھا، کانگریس پارٹی کی تیسری میٹنگ کے دوران استعفی دیا۔ میں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور کہا کہ میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔