Author: +9251
-

مجھے پتہ تھا کہ نوازشریف سے یہی صلہ ملے گا:جاوید لطیف نے شوکازنوٹسکانوٹس لے لیا
اسلام آباد: مجھے پتہ تھا کہ نوازشریف سے یہی صلہ ملے گا:جاوید لطیف نے شوکازنوٹسکانوٹس لے لیا ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کےرہنما جاوید لطیف نے شوکازنوٹس کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہےکہ پہلے ہی پتہ تھا کہ نوازشریف سے یہی صلہ ملے گا ،
جاوید لطیف نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف کس طرح انہیں شوکاز نوٹس دینے پر راضی ہوئے ہوں گے وہ جانتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شوکاز نوٹس چھوٹی چیز ہے،نوازشریف کہیں تو ایک سکینڈ میں اسمبلی سے استعفیٰ دے دیں گے۔
یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ نوازشریف کے کچھ قریبی ساتھی جاوید لطیف کو اتنا آ گے ہوئے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے،یہی وجہ ہے کہ اس وقت جاوید لطیف کی ہرچھوٹی سی بات پرسرزنش کی جاتی ہے
یاد رہے کہ چند دن پہلے ن لیگ کے صدر شہبازشریف سے متعلق بیان پر سینئر رہنماء جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا،جاوید لطیف سے ٹی وی انٹرویو پر جواب طلب کیا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا تھا کہ 7دن میں جواب دیا جائے کہ ڈسپلنری ایکشن کیوں نہ لیا جائے۔ ذرائع کے مطابق جاوید لطیف شوکاز کا بھرپور جواب دیں گے۔جاوید لطیف اپنے جواب میں خواجہ آصف اور رانا تنویر کے بیانات کا حوالہ دیں گے۔
یاد رہے کہ تین روز قبل جاوید لطیف کے انٹرویو کے بعد شریف برداران میں اختلافات پیش ہو گئے تھے۔ جاوید لطیف نے مفاہمت کے نام پر شہبازشریف کا نام لیا تھا۔
جاوید لطیف نے ن لیگ میں ذاتیات کی سیاست پر خواجہ آصف کی جانب اشارہ کیا تھا۔اس انٹرویو کی وجہ سے شہباز شریف اور حمز شہباز پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔ ن لیگ کے اجلاس میں تنظیم سازی پر بات کی گئی تھی۔
پارٹی کے صدر شہباز شریف نے نوازشریف کو درخواست کی تھی کہ متنازع انٹرویو پر جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ جاوید لطیف سے انٹرویو دینےپر پوچھ گچھ کی جائے اور ان کے خلاف کاررائی بھی کی جائے تاہم نوازشریف نے کہا ہے کہ ابھی نوٹس جاری نہیں کرنا۔
شہباز شریف کی جانب سے نوازشریف کو احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے۔جب کہ دیگر رہنماؤں نے بھی جاوید لطیف کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جاوید لطیف کو ایسا انٹرویو نہیں دینا چاہئیے تھا۔
-

سندھ کےڈاکووں کےپاس کتناخطرناک اسلحہ خود کتنےخطرناک:سندھ ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع
سکھر: سندھ کے ڈاکووں کے پاس کتناخطرناک اسلحہ اورکتنے خطرناک:سندھ ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع ،اطلاعات کے مطابق سندھ میں کچے کے علاقے کے ڈاکووں کے حوالے سے خطرناک رپورت جمع کروا دی گئی ہے
اس حوالے سے باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں کے پاس راکٹ لانچرز سمیت خطرناک اسلحہ موجود ہے
ایس ایس پی گھوٹکی نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کے پاس ڈاکووں کامقابلہ کرنے کے لیے جدید اسلحہ نہیں ہے جس کی وجہ سے اہلکارمقابلہ کرنے سے خوف کھاتے ہیں
ادھر سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروائی جانے والی اس رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ کچے میں موجود ڈاکوؤں کے پاس اینٹی ایئر کرافٹ گنز ہیں،
یاد رہے کہ چند ہفتے پہلے کچے کے علاقے میں سندھی ڈاکووں کے خلاف ایک بہت بڑے آپریشن کا اغاز کیا گیا جس میں پولیس کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ،
یہ اپریشن چند دنوں کے بعد ختم کردیا گیا ، اس دوران اس آپریشن کی ناکامی کا ذمہ دار بھی پولیس کوقرار دیا گیا ،
اس موقع پر تحقیقات کے نتیجے میں چند پولیس اہلکاروں کے ڈاکووں سےخفیہ را بطوں کا انکشاف ہوا ، ان تحقیقات میں ایک چیز یہ بھی سامنے آئی کہ کچے کے ان ڈاکووں کوممبران اسمبلی ، وز را اوردیگرپولیس اہلکاروں کی حمایت بھی حاصل ہے
ادھراسی اثنا میں سندھ ہائی کورٹ نے بھی سندھ پولیس سے کچے کے علاقے کے ڈاکووں کےبارے میں رپورٹ طلب کی جس کا جواب آج جمع کروا دیا گیا ہے مگریہ جواب وہاں کے کمزوراوربے بس لو گوں کے لیے بجلی بن کرگرا ہے
-

لاہورمیوہسپتال جہاں مریضوں پرٹارچرمعمول مگرانتظامیہ کوپرواہ تک نہیں
لاہور:لاہورمیوہسپتال جہاں مریضوں پرٹارچرمعمول مگرانتظامیہ کوپرواہ تک نہیں،اطلاعات کے مطابق لاہور کا میوہسپتال اس وقت بے بسوں اورکمزوروں کےلیے جہنم بنا ہوا ہے ، ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس سارے معاملے میں انتظامیہ کے چند بااثرافراد بھی ملوث ہیں
ادھر اس حوالے سےایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہسپتال کےایک مقام پربیٹھا ایک ملازم بیٹھا ہے اوراس کے حواری مختلف لوگوں کوگھیر کر لاتے ہیں اورپھروہاں موجود ایک اہلکار تشدد کرتا ہے
یاد رہےکہ اس سے پہلےبھی ایک رونگھٹے کھڑے کردینے والا واقعہ سامنے آیا ہے لیکن ابھی تک انتظامیہ کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا
لاہورکے اس خطرناک اوررونگھٹے کھڑے کردینے والے ٹارچرسیل کو میو ہسپتال کے چوکیدارسپروائزر زوہیب ہسپتال کے اندر چلا رہے تھا
باغی ٹی وی کے مطابق جہاں اس نے مریضوں کے حاضرین پر تشدد کرتا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب اس کے مریضوں کے حاضرین پر تشدد کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق زوہیب مریضوں کو چوری اور منشیات کی اسمگلنگ کے شبہ میں اٹھا کر تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔
رپورٹ کے بعد میو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر افتخار نے زوہیب سمیت تین ملازمین کو نکال دیا۔
مزید یہ کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔انکوائری کمیٹی 24 گھنٹوں میں تحقیقات مکمل کرے گی اور ایم ایس کو رپورٹ پیش کرے گی
-

افغانستان :طالبان کی گاڑی پربم سے حملہ 3 اہلکار جاں بحق، 20 زخمی
کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل اور شہر جلال آباد میں ہونے والے دھماکوں میں 3 طالبان اہلکار جاں بحق اور 20 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں سڑک کنارے نصب بم اُس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے گشت پر مامور طالبان رینجرز کی گاڑی گزر رہی تھی۔
دھماکے میں 3 طالبان اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ 20 افراد زخمی ہیں جن میں زیادہ تعداد شہریوں کی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ادھر کابل ميں ہزارہ برادری کے اکثریتی علاقے تیرہ میں زور دار دھماکا ہوا ہے۔ جائے وقوعہ کی جانب ایمبولینس کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جب کہ پولیس اور طالبان اہلکاروں نے حادثے کی جگہ کا گھیراؤ کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا دیسی ساختہ بم کا ہے جس میں 2 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تاحال کسی گروپ نے دونوں دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
-

امریکہ:کانگریس کی عمارت پر ٹرمپ حامیوں کے حملے کا خطرہ:صورتحال انتہائی خراب
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے دوبارہ حملے کے خطرے کے پیش نظر واشنگٹن میں کانگریس کی عمارت کیپیٹل ہل کی حفاظت کے لئے نیشنل گارڈ کے 100 فوجیوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
امریکی وزیر جنگ لايڈ آسٹن نے اس خبر کی تائید کی ہے 6 جنوری 2021 کے واقعہ کی حمایت میں متوقعہ ریلی کے موقع پر کانگریس کی عمارت کی حفاظت کے لئے نیشنل گارڈ کے 100 فوجی تعینات ہونگے۔
پنٹاگون کے ترجمان نے بتایا کہ نیشنل گارڈ کے جوان واشنگٹن ڈی سی کے باہر تعینات ہونگے۔ مقامی و صوبائی سطح پر پولیس کی گنجائش پوری ہونے پر نیشنل گارڈ کی خدمات لی جائیں گی۔
امریکی وزارت دفاع نے اس سے پہلے کہا تھا کہ کانگریس کی پولیس نے پنٹاگون سے مطالبہ کیا ہے کہ واشنگٹن میں ٹرمپ کے حامیوں کی ریلی کے موقع پر اپنے اہلکار اسکے اختیار میں دے دے۔ ٹرمپ کے حامی آج ریلی نکالنے والے ہیں۔
کانگریس کے سکورٹی عہدیدار اور لیڈر اس بات کی طرف سے اطمینان حاصل کرنا چاہتے ہیں کہ سنیچر کی ریلی 6 جنوری 2021 کے واقعہ کی تکرار کا سبب نہ بنے۔
کانگریس کی پلیس نے پیشرفتہ کیمرے لگائے ہیں تاکہ زیادہ دور تک حالات پر نظر رکھ سکے۔
نومبر 2021 میں امریکہ میں صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی شکست کے بعد، انکے حامیوں نے کنگریس کے سامنے دھرنا اور پھر کانگریس کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا، جسکے دوران کم سے کم 6 لوگ مارے گئے تھے۔
-

سندھ ، ڈیسک میگا کرپشن کیس، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس، تحقیقات کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈیسک میگا کرپشن اسیکنڈل کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیرتعلیم سید سردار شاہ کو ڈیسک میگا کرپشن کیس کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت میں وزیر تعلیم نے کمیٹی تشکیل دے دی، جو تین روز میں ڈیسک کی قیمت، کوالٹی کو دیکھ کر جامع رپورٹ پیش کرے گی، جس کے بعد ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ کے نوٹس اور تحقیقاتی کمیٹی کو مسترد کردیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں، ڈیسک میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، اپنی کرپشن پر مٹی ڈالنےکیلئے ماتحت افسران پر انکوائری کمیٹی بنائی تشکیل دی گئی ہے‘۔
حلیم عادل شیخ نے سوال کیا کہ ’یہ کیس ممکن ہے 18، 19 اور 20 گریڈ کے افسران وزرا کے خلاف تحقیقات کریں، کمیٹی میں شامل آصف میمن ورکرز ویلفیئرز میں سعید غنی کے دست راست رہے ہیں‘۔
صوبائی اسمبلی میں حکومت سندھ پر الزام عائد کیا گیا کہ محکمہ تعلیم میں دو طالب علموں کے بیٹھنے والی 6 ہزار کی ڈیسک 29 ہزار میں خریدی جا رہی ہے۔ ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان (ٹی آئی پی) نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رابطہ کرکے انہیں شکایت کی کہ صوبے کا محکمہ تعلیم مبینہ طور پر یہ ڈیسک320 فیصد اضافی قیمت پر خرید رہا ہے۔



