Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف ایکشن،ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کا چالان

    کراچی ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف ایکشن،ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کا چالان

    ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیوروں، گاڑی مالک اور والدین کیخلاف کارروائیاں میں 15روز کے دوران ایک کروڑ 18 لاکھ کے چالان کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس کی کم عمرڈرائیوروں،گاڑی مالک اور والدین کیخلاف کارروائیاں جاری ہے، خصوصی مہم میں جرمانے اورچالان کئے جارہے ہیں۔

    محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کم عمربچوں کو گاڑی دینے والے والدین اور مالکان پر ایک ہزارروپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ، 15 روزمیں والدین اورگاڑی مالکان پر 5 ہزار 8 سوسے زائد چالان کئے گئے، چالان کی مالیت 58 لاکھ سے زائد ہے۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 18سال سےکم عمربچوں کیخلاف 12 ہزار سے زائد چالان کیے گئے ، ہر بچےکافی چالان 500 روپے جرمانہ عائدکیاجارہا ہے، بچوں پرچالان کی مدمیں حاصل ہونیوالی رقم 60لاکھ سےزائد ہے۔

    محکمہ ٹریفک پولیس کے مطابق اب تک کل ایک کروڑ18لاکھ سےزائدجرمانے کیے جا چکے ہیں اور تمام کارروائیاں عدالتی احکامات پرکی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ٹریفک پولیس حکام کو کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت ایکشن لینے اور چالان و جرمانے کرنے کی سخت ہدایت کی تھی۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کے والدین کے خلاف بھی اقدامات کیے جائیں۔

  • شیخ رشید احمد کی آخری خواہش بھی پوری ہوگئی

    شیخ رشید احمد کی آخری خواہش بھی پوری ہوگئی

    اسلام آباد:شیخ رشید احمد کی آخری خواہش بھی پوری ہوگئی،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیاچن کا دورہ کیا اور گیاری میں یاد گار شہداء پر حاضری دی اور یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

    وزیر داخلہ نے برفانی تودہ حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    شیخ رشید احمد کو گیاری تودہ حادثے پر بریفنگ بھی دی گئی۔ یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ سیاچن دورے کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گیانگ کا بھی دورہ کیا۔

    پاک فوج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آپ پر فخر ہے۔ آپ کی قربانیوں سے پاکستان قائم ہے۔ ملکی دفاع میں پاک فوج نے قابل رشک قربانیاں دی ہیں۔

    سیاچین کے محاذ پرپاک فوج کے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئےشیخ رشید نے کہا کہ قوم پاک فوج کی لازوال قربانیوں کی مقروض ہے۔ سیاچن میں فرنٹ پوسٹ پر پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات میرا ایک دیرینہ خواب تھا۔ اللہ کا شکرگزار ہوں کہ میری خواہش پوری ہوگئی۔

  • پی آئی اے کا کابل کےلیے چارٹر پرواز چلانے کا اعلان

    پی آئی اے کا کابل کےلیے چارٹر پرواز چلانے کا اعلان

    اسلام آباد:پی آئی اے کا کابل کےلیے چارٹر پرواز چلانے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق پی آئی اے نے اچانک ایک اہم اعلان کردیا ہے کہ وہ اج سے کابل اور اسلام آباد کے لیے چارٹرڈ پروازیں شروع کررہی ہے ،

    پی ائی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس پرواز کے ذریعے بڑی تعداد میں افغان صحافی اور ان کے اہل خانہ کو افغانستان سے نکال کر پاکستان پہنچایا جائے گا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس پرواز کے ذریعے بڑی تعداد میں افغان صحافی اور ان کے اہل خانہ کو افغانستان سے نکال کر پاکستان پہنچایا جائے گا۔

    ترجمان نے بتایاکہ چارٹر پرواز بوئنگ 777 طیارے کے ذریعے آپریٹ ہوگی جو اسلام آباد سے صبح 8 بجے روانہ ہوگی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ 19 مسافر اس پرواز کے ذریعےکابل پہنچیں گے اور واپسی میں یہ پرواز تقریباً سوا تین سو مسافروں کو لے کر ساڑھے 11 بجے دن کابل سے اسلام آباد آئے گی۔

    ترجمان کے مطابق اس پرواز کے ذریعے افغانستان میں پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں مصروف مغربی ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے علاوہ ایک بہت بڑی تعداد افغان صحافیوں خصوصاً خواتین صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کی بھی ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق ان افغان صحافیوں کو مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والی مختلف این جی او ز افغانستان چھوڑنے کیلئے اسپانسر کر رہی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد بہت سے افغان مرد اور خواتین صحافی اپنے آپ کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنا چاہتے ہیں، افغان صحافیوں اور ان کے خاندانوں کو کابل سے پاکستان پہنچایا جائے گا جہاں سے وہ اپنی مرضی کے ممالک چلے جائیں گے۔

  • شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھنے شروع  کردیئے

    شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھنے شروع کردیئے

    اسلام آباد:شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھنے شروع کردیئے ،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو ممبر الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے نام تجویز کردیے۔

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے 26 اگست کے خط کے جواب میں خط بھیجا گیا ہے جس میں انہوں نے ممبر الیکشن کمیشن پنجاب کے لیے 6 نام تجویز کیے ہیں۔

    شہباز شریف نے ممبر پنجاب کے لیے جسٹس ریٹائرڈ طارق افتخار، جسٹس ریٹائرڈ مشتاق، خالد مسعود، جاوید انور، سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر اور عرفان علی کا نام تجویز کیا ہے۔

    اس کے علاوہ شہباز شریف نے ممبر الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے لیے افسر شاہ، سردار حسین اور سہیل الطاف کے نام تجویز کیے ہیں۔

  • امریکاکےپاس کوئی مربوط پالیسی نہیں:طالبان حکومت کوتسلیم نہ کیاتومسائل بڑھیں گے:وزیراعظم

    امریکاکےپاس کوئی مربوط پالیسی نہیں:طالبان حکومت کوتسلیم نہ کیاتومسائل بڑھیں گے:وزیراعظم

    اسلام آباد:امریکاکےپاس کوئی مربوط پالیسی نہیں:طالبان حکومت کو تسلیم نہ کیا تومسائل بڑھیں گے: اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کے پاس کوئی راستہ نہیں۔ امریکا کی طرف سے طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرنے سے مسائل بڑھیں گے۔ افغان طالبان کے ساتھ بات کرنی چاہیے۔

    روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پورے خطے کیلئے اس وقت افغانستان سب سے اہم موضوع ہے، افغانستان اس وقت تاریخی دوراہے پر کھڑا ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہشمند ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے خلاف ایک پروپیگنڈا مہم شروع کی گئی ہے۔ 22 کروڑ عوام کیلئے پاکستان کا ٹوٹل بجٹ 50ارب ڈالر ہے۔ یہ کیسے ہوا کہ 3 لاکھ افغان فوج لڑی ہی نہیں، کیا پاکستان نے انہیں لڑنے سے منع کیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نقطہ نظر سے افغان سرزمین سے دہشتگردی کا بھی خطرہ ہے۔ انخلاء سے دو ہفتے قبل افغان آرمی ہتھیار ڈال دیتی ہے، ایس سی او سربراہی اجلاس میں افغانستان کے تمام ہمسایہ ملک شریک ہیں، پورے خطے کے لیے اس وقت افغانستان سب سے اہم ہے، وہ تاریخی دوراہے پر کھڑا ہے، 40 سال کی جنگی صورتحال کے بعد استحکام کی طرف بڑھے گا

    عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام کی واحد صورت مشترکہ حکومت ہے، بیرونی طاقتوں کے خلاف جنگ کو افغان عوام جہاد سمجھتے ہیں، طالبان نے 20 سال میں بہت کچھ سیکھا، امریکا کی طرف سے طالبان حکومت کو تسلیم نہ سے مسائل بڑھیں گے۔ ہمارے وزیر خارجہ کی امریکی وزیر خارجہ سےبات ہوئی ہے۔ تمام ہمسایوں ملک کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ امریکا کی طرف سے طالبان حکومت کو تسلیم کیے جانے سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، اس وقت امریکا کی افغانستان کے معاملے پر ایک مربوط پالیسی ہے یا نہیں، اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔ افغانستان غلط سمت چلا گیا تو مہاجرین کا مسئلہ بڑھے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سابق افغان حکومت کو افغانیوں کی اکثریت کٹھ پتلی سمجھتی ہے، سابق افغان حکومت کی افغانیوں کی نظر میں کوئی وقعت نہیں تھی۔

    امریکی وزیر خارجہ کی سینیٹ کو حالیہ دی گئی بریفنگ کے سوال پر جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ ریمارکس پر بہت زیادہ افسوس ہے، پاکستان کو افغانستان میں ناکامی کا ذمہ ٹھہرائے جانے کا سننا ہمارے لیے بہت تکلیف دہ ہے، پاکستان وہ ملک ہے جس نے امریکا کی افغانستان میں جنگ کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی، ہمارا ملک کیسے اس جنگ میں مدد فراہم کرسکتا تھا، امریکا نے جنگ میں دو ہزار ارب ڈالر خرچ کیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو افغانستان میں امریکی چڑھائی کا حصہ بننے کے لیے کہا گیا جبکہ پاکستان کا نائن الیون کےساتھ کوئی لینا دینا نہیں تھا، ہم نے 150 ارب ڈالر گنوائے اور 70 ہزار سے ز ائد لوگ جاں بحق ہوئے۔ کچھ لوگوں نے پاکستان کیخلاف ہتھیار اٹھا لیے اور فوج اور عوام پر خود کش حملے کیے، 50 مختلف مسلح گروہوں نے بٹ کر پاکستانی ریاست پر حملے کرنا شروع کر دیئے، اس وقت اسلام آباد قلعے کی حیثیت اختیار کر چکا تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان ایک حقیقت ہیں، دنیا کے پاس اب اور کوئی راستہ نہیں، افغان طالبان نے کنٹرول سنبھال لیا ہے، افغان طالبان کے ساتھ بات کرنی چاہیے کیونکہ اب اگر پابندیاں لگائی گئیں تو وہاں پر بہت سارے مسائل ہوں گے، افغانستان کا 75 فیصد انحصار غیر ملکی امداد پر ہوتا تھا۔

    بھارت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اچھے دوست ہیں، کرکٹ وہاں سبھی کو بہت پسند ہے، میں نے نیک نیتی کے ساتھ پوری کوشش کی ہمارے تعلقات بھارت سے اچھے ہو جائیں، مگر بدقسمتی سے بھارت میں اس وقت ایک دہشتگرد نظریے کی حکومت ہے۔ جو پاکستان مخالف نظریہ رکھتے ہیں اور جارحانہ رویے کے حامل ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ مشکل ہو رہا ہے کہ کیسے بھارت کے ساتھ تعلقات بڑھاؤں، پھر انہوں نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کر دی، کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک متنازع علاقہ ہے، جس کے بعد بھارت کے ساتھ تمام رابطے منقطع ہو گئے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کو طالبان کی جانب سے انسانی حقوق کی بہت فکر ہے مگر کشمیریوں پر نظر کیوں نہیں رکھتا جہاں پر 8 لاکھ فوج کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہے، کشمیریوں کے ہر حق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، خواتین کے حقوق کی بات نہیں ہو رہی اور ان کی پامالی ہو رہی ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی دستاویزات بھی موجود ہیں۔

  • 6 سے 10 روپے فی یونٹ بجلی سستی:حکومت کا  تاریخی فیصلہ

    6 سے 10 روپے فی یونٹ بجلی سستی:حکومت کا تاریخی فیصلہ

    اسلام آباد: 6 سے 10 روپے فی یونٹ بجلی سستی:حکومت کا تاریخی فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے عوام کودکھ دینے کے بعد سکھ دینےکا منصوبہ بنالیا ہے جس کے تحت کابینہ کی توانائی کمیٹی نے سردیوں میں چار مہینوں کیلئے سستے بجلی پیکج کی منظوری دے دی۔

    وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیکج کی منظوری دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق پیکج کے تحت گھریلو، کمرشل اور جنرل سروسز کےصارفین کو اضافی بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ 7 سے 10روپےکا فائدہ ہو گا۔

    ذرائع کے مطابق رعایتی بجلی پیکج کے تحت صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے2 فارمولے استعمال ہوں گے، صارفین پر وہ فارمولا اپلائی ہو گا جس میں صارف نے زیادہ بجلی استعمال کی ہوگی،

    پہلے فارمولے کے تحت 300یونٹ سے زیادہ استعمال ہونے والی بجلی کی قیمت 12روپے 96پیسے فی یونٹ قیمت وصول ہوگی۔

    عوام کو بجلی کے بل طے شدہ 31 کے بجائے 37 روز تک کی بنیاد پر بھیجے جانے کا انکشاف

    اس وقت 300 یونٹ سے زائد بجلی کے استعمال پر فی یونٹ قیمت گھریلو، کمرشل اور جنرل سروسز کے شعبوں کیلئے 19 روپے 55 پیسے سے 22 روپے 65 پیسے فی یونٹ تک ہے۔

    دوسرے فارمولے کے تحت صارف گزشتہ سال سے جتنی زیادہ بجلی استعمال کرےگا اس مہینے کی اضافی بجلی پر ساڑھے 6 روپے سے 10روپے فی یونٹ تک ریلیف حاصل کرے گا۔

    اس پیکج کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی جب کہ پیکج کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت پورے ملک میں ہو گا اور پیکج یکم نومبر سے 28 فروری 2022 تک نافذ رہے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان اورتاجک صدرکے درمیان اہم گفتگوپھراعلامیہ بھی جاری  کردیا گیا

    وزیراعظم عمران خان اورتاجک صدرکے درمیان اہم گفتگوپھراعلامیہ بھی جاری کردیا گیا

    دوشنبے:وزیراعظم عمران خان اورتاجک صدرکے درمیان اہم گفتگوپھراعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق آج تاجک صدر سےبات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ تین دہشتگرد گروپ اب بھی افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔

    تاجک صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایس سی او کے انعقاد پر تاجک صدر کو مبارک باد دیتا ہوں، دونوں ملکوں کے درمیان اہم گفتگو اور افغان صورتحال سے متعلق بات ہوئی، تاجکستان کے ساتھ تجارت، سیاحت، اطلاعات اور ادویہ سازی سمیت مختلف شعبوں پر بھی بات ہوئی۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پنجشیر کی صورتحال پر فکر ہے، پاکستان اور تاجکستان پنجشیر معاملہ مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں، پنجشیر میں تاجک اور طالبان کے درمیان معاملے کے پر امن حل کے لیے ثالثی پر بات ہوئی ہے، صدر امام علی رحمان تاجک گروپوں پر جب کہ پاکستان پشتون گروپوں پر اثرورسوخ استعمال کرے گا۔

    انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان میں امن نا صرف پاکستان اور تاجکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے، 3 دہشتگرد گروپ اب بھی افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے دورہ تاجکستان کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

    مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان تاجکستان نے توانائی کے منصوبوں کو مشترکہ مفاد اور تعاون کے تحت بنانے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ممالک نے ہائیڈرو پروجیکٹس اور ٹرانسمیشن لائنز مشترکہ سرمایہ کاری سے بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان اور تاجکستان نے صحت، فارماسیوٹیکل، میڈیکل، قدرتی آفات اور ایمرجنسی سیکٹرز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، پاکستان اور تاجکستان نے مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کےخلاف تحریک عدم اعتماد،یارمحمد رند بھی کود پڑے

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کےخلاف تحریک عدم اعتماد،یارمحمد رند بھی کود پڑے

    کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کےخلاف تحریک عدم اعتماد،یارمحمد رند بھی کود پڑے،اطلاعات کے مطابق پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان سردار یار محمد رند کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا

    آج کے اس اہم اجلاس میں پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف سردار رند نے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا

    اجلاس میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر نصیب اللہ مری ، نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری ، ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسی خیل ، صوبائی وزیر میر عمر جمالی ، ایم پی اے مبین خلجی ، ایم پی اے بی بی فریدہ شریک

    اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر طویل تبادلہ خیال ہوا اورپھراجلاس میں تمام اراکین اسمبلی سے تفصیلی مشاورت و گفتگو بھی ہوئی

    اجلاس میں متفقہ فیصلہ ھوا کہ بلوچستان عوامی پارٹی مرکز اور صوبے میں ہماری اتحادی جماعت ھے ، بلوچستان عوامی پارٹی کی اکثریت جو فیصلہ کریں گی اس کے بعد ہم دوبارہ مل کر ہم ان کے ساتھ مذاکرات کریں گے کیونکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے میں اکثریتی جماعت اور ہماری اتحادی ھے

    ہم یہ امید کرتے ھیں کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین بلوچستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ھوئے کوئی مثبت فیصلہ کریں گے تاکہ بلوچستان میں موجودہ سیاسی صورتحال کی کشمکش کو ختم کیا جاسکے

  • جاوید لطیف کی ساری زندگی کی قربانیاں:نوازشریف نے جوتے کی نوک پردے ماریاں

    جاوید لطیف کی ساری زندگی کی قربانیاں:نوازشریف نے جوتے کی نوک پردے ماریاں

    لاہور: جاوید لطیف کی ساری زندگی کی قربانیاں:نوازشریف نے جوتے کی نوک پردے ماریاں ،اطلاعات کے مطابق نوازشریف نے ایسے نظریاتی لیگی رکن کی ساری زندگی کی قربانیوں کوفقط چھوٹے سے سچ بولنے کے جرم میں جوتے کی نوک پردے ماریاں :

    ذرائع کےمطابق نوازشریف کے حکم پر ن لیگ کی دوسرے درجے کی قیادت کی جانب سے جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے ہ جاویدلطیف نے ایک ٹی وی شو میں قیادت پر جھوٹے الزامات عائد کیے۔

     

     

    رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کی جانب سے شوکاز نوٹس بھیجا گیا ہے۔

    شوکاز نوٹس کے متن میں درج ہے کہ ’جھوٹے اور من گھڑت الزامات پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے، مسلم لیگ ن جمہوری اقدار کی علم بردار ہے، ن لیگ کے قائد کو اپنے شانہ بشناہ کھڑے ساتھیوں پر فخر ہے‘۔

    شوکاز نوٹس میں لکھا گیا کہ ’ن لیگ تمام ترسازشوں کے باوجود اب بھی متحد و منظم ہے، کنٹونمنٹ الیکشن میں جیت بھی پارٹی اتحاد اور مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، پارٹی میں روایت کے مطابق سب کو اظہارِ رائے کا مکمل موقع فراہم کیا جاتا ہے، اس لیے ٹی وی شوز میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے‘۔

    جاوید لطیف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شوکاز نوٹس کا جواب 7 دن میں جمع کرائیں اور اپنی سزا کا تعین بھی خود کریں۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس بھیجنے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ باعزت طریقے سے نوٹس وصول کر کے اس کا جواب دیں۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’سیاست میں گفتگو کے دوران باتیں آگے پیچھے ہوجاتی ہیں،جو بھی بات قواعد سے ہٹ کرکی اُس کی وضاحت دینی چاہیے،جاویدلطیف کی وضاحت سے پہلے بیان پر بات کرنا مناسب نہیں ہے‘۔

    د وسری طرف جاوید لطیف کے‌خیرخواہوں نے نوازشریف کے رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اورکہاہے کہ یہ شخص احسان فراموش ہے جن لوگوں نے قربانیاں دیں ان کواپنی سیاسی بقا کی خاطرقربان کیا جارہا ہے

  • اللہ کے فضل وکرم سے مشکلات کے باوجود ملک میں امن اور ترقی کی بنیاد رکھ دی: آرمی چیف

    اللہ کے فضل وکرم سے مشکلات کے باوجود ملک میں امن اور ترقی کی بنیاد رکھ دی: آرمی چیف

    لاہور:اللہ کے فضل وکرم سے مشکلات کے باوجود ملک میں امن اور ترقی کی بنیاد رکھ دی:اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام مشکلات کے باوجود ملک میں امن اور ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے یونیورسٹی کے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نوجوانوں کی بہترین تربیت پر یونیورسٹی کی انتظامیہ کی تعریف کی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوانوں کو قائد کی سوچ کے مطابق سخت محنت کے ذریعہ اعلی ترین مقام حاصل کرنے پر زور دیا۔

     

     

     

    پاک فو ج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی پاکستان کے تعلیمی اداروں کے تاج میں لگا ایک موتی ہے۔ یونیورسٹی نے دنیا میں قابل ترین افراد پیدا کیے ، ان افراد نے اپنے اپنے شعبہ میں بہت نام کمایا

    ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے روشن مستقبل کے حوالے سے بہت پرامید ہوں، ہم ایک محتنی قوم ہیں، نوجوان ہمارا حقیقی اثاثہ ہیں، تمام مشکلات کے باجود عظیم قربانیوں دے کر ہم نے ملک میں امن اور ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے ، اب نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو نئی بلندیوں پر لیجانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔