Baaghi TV

Author: +9251

  • نیوزی لینڈ ٹیم کے خدشات درست:پولیس تھریٹ الرٹ پہلے ہی جاری کرچکی تھی

    نیوزی لینڈ ٹیم کے خدشات درست:پولیس تھریٹ الرٹ پہلے ہی جاری کرچکی تھی

    لاہور:نیوزی لینڈ ٹیم کے خدشات درست:پولیس تھریٹ الرٹ پہلے ہی جاری کرچکی تھی ،اطلاعات کے مطابق اس وقت ہرفورم پرایک بحث ہورہی ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان سے کرکٹ سیریز منسوخ کرکے واپس جارہی ہے یہ ایک اچھا رویہ نہیں ہے

    ذرائع کے مطابق اس بات پرتوسارے ہی متفق ہیں کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا رویہ درست نہیں‌ ہے لیکن اس سے پہلے ہی پنجاب پولیس الرٹ جاری کرچکی ہے

     

     

    اس حوالے سے جاری الرٹ میں راولپنڈی پولیس کی طرف سے کہا گیاہے کہ دورہ پاکستان کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی آمد پرسیکورٹی تھریٹ ہیں

    ذرائع کے مطابق یہ لیٹر13 ستمبر کوجاری کیا گیا، جبکہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آج فیصلہ کرتی ہے ، تاہم یہ واضح نہیں کہ کیا پاکستان نے ان سیکورٹی الرٹس پرقابو پانے کے حوالے سے نیوزی لینڈ کواعتماد میں لیا تھا یاکہ نہیں‌یہ بعد میں پتہ چلے گا

  • پاکستان برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے باہر:اوربھی خوشخبری سنادی گئی

    پاکستان برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے باہر:اوربھی خوشخبری سنادی گئی

    اسلام اباد:پاکستان برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے باہر:اوربھی خوشخبری سنادی گئی،اطلاعات کے مطابق برطانوی حکومت نے بالآخرپاکستان کوریڈلسٹ سے باہرنکال دیا ہے اورساتھ اوربھی خوشخبری سنادی گئی ہے

    برطانوی حکومت نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ برطانیہ نے بڑے غوروخوض کےبعد پاکستان سمیت 8ممالک کوریڈلسٹ سےنکالنےکافیصلہ ہے

    ادھر بر طانوی حکومت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ پاکستان سےبرطانیہ آنے والے مسافروں کیلئےپی سی آرٹیسٹ کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے

    ادھر پاکسعتان میں برطانوی سفیر کرسچین ٹرنر نے اہل پاکستان کوخوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ 5 ماہ تک بڑی تکلیف دہ صورت حال میں رہنے کے بعد بالآخرپاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے اس دوران بڑی تکلیف کا سامنا کیا

    برطانوی سفیر نے اپنے پیغام میں اسدعمر،ڈاکٹرفیصل سلطان اوردیگر پاکستانی اداروں کواس کی اطلاع دیتے ہوئے خوشخبری سنائی ہے

    یاد رہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو اس سال اپریل سے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا ہے جبکہ نڈیا کو اس فہرست سے نکال دیا گیا تھا تاہم پاکستان کو اسی فہرست میں برقرار رکھا گیا تھا۔

    کچھ عرصہ پہلے برطانوی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی حکام کورونا وائرس کے اعداد و شمار سے آگاہ نہیں کررہے ہیں لہٰذا پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

  • مشرق وسطیٰ کیلئےخصوصی فلائٹ آپریشن شروع:اچھے سفرکاآغاز

    مشرق وسطیٰ کیلئےخصوصی فلائٹ آپریشن شروع:اچھے سفرکاآغاز

    کراچی : مشرق وسطیٰ کیلئےخصوصی فلائٹ آپریشن شروع:اچھے سفرکاآغاز ،اطلاعات کے مطابق حکومت کی ہدایت پرپاکستان کی قومی ایئرلائن نے مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کردیا ہے

    اس حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے9501کراچی سےدمشق کیلئے روانہ ہو گئے۔ پرواز میں ‏وفاقی وزیرغلام سرور، سی ای او پی آئی اے اور شامی سفیر بھی موجود تھے۔

    پاکستان سول ایوی ایشن کےحکام کاکہنا ہےکہ بوئنگ77طیارےکےذریعے300سےزائدمسافردمشق کیلئےروانہ ہوئے۔ دمشق ایئرپورٹ آمدپرپی آئی اے طیارے کو ‏واٹرکینن سیلوٹ دیاگیا۔

    پی آئی اے12پروازیں نجف،2 بغداد اور 4 دمشق کیلئےآپریٹ کرے گی۔ پی آئی اےکاخصوصی آپریشن 24 ستمبر ‏تک جاری رہےگا۔ پروازیں کراچی،لاہوراوراسلام آبادسےبراہ راست روانہ ہوں گی۔

    دوسری طرف پی آئی اے کےچیف ایگزیکٹوارشدملک کا کہنا ہے کہ اہم مذہبی مواقع پرزائرین کیلئےپروازوں کاآپریشن شروع کیا قومی ایئرلائن ‏زائرین کومقام مقدسہ پہنچانےمیں پیش پیش ہے۔

  • پاکستان میں خود کوہرطرح سےمحفوظ پایا:نیوزی لینڈ کسی کی زبان بول رہا ہے:سری لنکن کرکٹرز

    پاکستان میں خود کوہرطرح سےمحفوظ پایا:نیوزی لینڈ کسی کی زبان بول رہا ہے:سری لنکن کرکٹرز

    کولمبو: پاکستان میں خود کو ہر طرح سے محفوظ تصور کیا:نیوزی لینڈ کسی کی زبان بول رہا ہے:سری لنکن کرکٹرزبھی میدان میں آگئے،اطلاعات کے مطابق سری لنکن کرکٹرز نے بھی نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

    نیوزی لینڈ کی طر ف سے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پرسخت ردعمل دیتے ہوئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اینجلو پریرا نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں دو سال پہلے دورہ پاکستان کو یاد کیا۔

     

    https://twitter.com/angiperera/status/1438827329057292288?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1438827329057292288%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F264172-

    سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اینجلو پریرا نے کہا کہ دو سال پہلے پاکستان کا دورہ کیا جس کے ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہوئے، ایمانداری کی بات یہ ہے کہ ٹیم کو بہت اچھی طرح رکھا گیا اور ہم نے خود کو ہر طرح سے محفوظ تصور کیا، جب ہم وہاں تھے تو ہمیں کوئی شکوک و شبہات نہیں تھے، پاکستان میں کرکٹ دیکھنے کا حقیقی طور پر خواہشمند ہوں۔

     

    سری لنکا کے ایک اور کرکٹر روشن ابھی سنگھے نے اپنے پیغام میں کہا کہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کا پڑھ کر بہت افسوس ہوا، جب سری لنکن کرکٹ ٹیم پچھلی بار پاکستان گئی تھی تو وہ اس ٹیم کا حصہ تھے اور وہ یہ اعتراف کریں گے کہ نہ صرف وہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں بلکہ سکیورٹی بھی بہت ٹاپ کلاس تھی۔

    ادھراس وقت نیوزی لینڈ کی طرف سےپاکستان کے ساتھ نہ کھیلنے کامعاملہ عالمی موزوع بن گیا،شیخ رشید کہتے ہیں بات کرکٹ کی نہیں اصل میں پاکستان کے دشمن ہروقت کوئی نہ کوئی بہانہ تلاش کرتے ہیں کہ کیسے پا کستان کونقصان پہنچایا جائے،کرکٹ بھی ان میں سے ایک ٹول ہے،عالمی قوتیں پہلی بارنہیں‌ بلکہ اس سے پہلے بھی پاکستان کے خلاف سازشیں کرتی آئی ہیں‌

  • امریکہ کے پیٹریاٹ سسٹم کی جگہ اب سعودی عرب میں اسرائیلی ڈیفنس سسٹم ہوگا

    امریکہ کے پیٹریاٹ سسٹم کی جگہ اب سعودی عرب میں اسرائیلی ڈیفنس سسٹم ہوگا

    تل ابیب :امریکہ کے پیٹریاٹ سسٹم کی جگہ اب سعودی عرب میں اسرائیلی ڈیفنس سسٹم ہوگا ،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے خلاب جوبائیڈن انتظامیہ کے فیصلوں نے سعودی عرب کواپنی تنصیبات کی حفاظت کے لیے اسرائیل سے رابطے کرنے پرمجبورکردیا ہے ،

    اس حوالے سے بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے امریکی پیٹریاٹ سسٹم کے بدلے اسرائیل سےمیزائل سسٹم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے

    مقامی ذرائع کے مطابق امریکی THAAD اور پیٹریاٹ بیٹریاں خفیہ طور پر ریاض کے جنوب میں پرنس سلطان ایئر بیس سے اٹھا لی گئیں‌ہیں ، جیسا کہ ہفتے کے آخر میں ایسوسی ایٹڈ پریس نے رپورٹ کیا۔

    یمن میں حوثی فورسز کی جانب سے حملے کا دعویٰ کیا گیا ، دوسری طرف امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ کہ اس کے پیچھے ایران ہے۔

    ان حالات میں جب سعودی عرب کواپنی تنصیبات کی حفاظت کی زیادہ ضرورت ہے تو پھراگرامریکہ نے بے وفائی کی ہے تویقینا سعودی عرب کومتبال ڈیفنس سسٹم چاہیے تھا اورپھراس انتخاب میں اسرائیل سے بہترکوئی سسٹم نہیں تھا

    یہی وجہ ہےکہ اسرائیلی ذرائع کے مطابق سعودی عرب اب اپنے اختیارات پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔

    ایک طرف بائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب کوغیرمحفوظ کرنے کے لیے خطرناک کھیل کھیلا ہے اورساتھ ہی سعودی عرب پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بھی لگانے شروع کردیئے ہیں
    اورساتھ ہی محمد بن سلمان کے خلاف پراپیگنڈہ شروع کردیا

    اس سے قبل بائیڈن کی صدارت میں ، انتظامیہ نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو اربوں ڈالر کے ہتھیاروں کی ترسیل عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

    اس اقدام کو اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے ایک "عام انتظامی طریقہ کار” کے طور پر بیان کیا ، جس نے نوٹ کیا کہ آنے والی حکومتوں کے لیے باہر جانے والی انتظامیہ کے ذریعے شروع کیے گئے اہم ہتھیاروں کے معاہدوں کا جائزہ لینا معیاری عمل تھا۔

    اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سعودی عرب سے ڈیل ختم کرنا کا معاملہ بائیڈن انتظامیہ کو اس بات کو یقینی بنانے کی اجازت دے گی کہ "امریکی ہتھیاروں کی فروخت ہمارے اسٹریٹجک مقاصد کو مضبوط ، باہمی تعاون اور قابل سیکورٹی شراکت داروں کو پورا کرتی ہے”۔

    حال ہی میں بائیڈن انتظامیہ میں بہت سے لوگوں نے اچانک 9/11 کے حملوں میں سعودی کردار کی تجویز دینا شروع کر دی ہے اور یہ پیشرفت ریاض کو مزید الگ کرنے کا ایک یقینی طریقہ ہے۔

    اس حوالے سےاسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل سے آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم خریدنے پرغورکررہا ہے جو مختصر فاصلے کے راکٹوں کے حملوں سے محفوظ بناتا ہے،

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آئی اے آئی کے بنائے ہوئے بارک ای آر ڈیفینس سسٹم جس کا مقصد کروز میزائلوں کو روکنا ہے۔یہ بھی سعودی عرب کی خواہش ہوسکتا ہے ، اسی لیے تو سعودی عرب "اسرائیلی دفاعی سسٹمز میں گہری دلچسپی لے رہا ہے

    ایسی صورت میں امریکہ سے دوری اسرائیل سے قربت کا سبب بنے گی اوریوں مشرق وسطیٰ میں محاذ آرائی کی بجائے معاملات فہمی پرفوکس ہوگا جس کا فائدہ پورے خطے کو ہوگا

  • برطانوی سفیر کرکٹ سیریزملتوی کرانے میں ملوث؟سفیربھی کھل کرسامنے آگئے

    برطانوی سفیر کرکٹ سیریزملتوی کرانے میں ملوث؟سفیربھی کھل کرسامنے آگئے

    کراچی: برطانوی سفیر کرکٹ سیریزملتوی کرانے میں ملوث؟سفیربھی کھل کرسامنے آگئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز منسوخ ہونے پر برطانوی ہائی کمیشن کا بیان سامنے آگیا۔

    پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے درمیان منسوخ ہونے والی سیریز کے پیچھے کیا واقعی برطانیہ کی سازش ہے اس پرایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے

    ادھران الزامات کی بوچھاڑ سن کرپاکستان میں متعین برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’سیریز منسوخ ہونے پر برطانوی ہائی کمیشن کے ملوث ہونے کی قیاس آرائیاں جھوٹی ہیں۔‘

    کرسچن ٹرنر نے لکھا کہ ’یہ نیوزی لینڈ حکام کا فیصلہ تھا جو آزادانہ طور پر لیا گیا ہے۔‘

    برطانوی سفیر نے مزید لکھا کہ ’سیریز کا منسوخ ہونا پاکستانی شائقین اور دنیائے کرکٹ کے لیے مایوس کن ہے۔‘

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

     

    خیال رہے کہ 18سال بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لیے آئی تھی اور ٹیم کی آمد سے قبل نیوزی لینڈ کی سکیورٹی ٹیم نے بھی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز راولپنڈی اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے۔یاد رہے کہ پاکستان آنے سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بنگلا دیش میں سیریز کھیلی ہے۔

  • عمران خان کا اندازبیان اورفواد چوہدری کا ادھراُدھردھیان،ایشو بن گیا

    عمران خان کا اندازبیان اورفواد چوہدری کا ادھراُدھردھیان،ایشو بن گیا

    لاہور:عمران خان کا اندازبیان اورفواد چوہدری کا ادھراُدھردھیان،ایشو بن گیا،اطلاعات کے مطابق غیرملکی دورے کے دوران جب پاکستان کے کپتان وزیراعظم پاکستان اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے تو اس وقت فواد چوہدری کا انداز دھیان کچھ ایسا تھا کہ دنیا نے اس کو ایشوبنا لیا

    اس‌حوالے سے سوشل میڈیا پر ملے جلے خیالات آرہے ہیں بعض کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دنیا سے خطاب کررہے ہیں لیکن فواد چوہدری اس انداز سے بیٹھے ہیں‌کہ شایدیہ کوئی دوستوں کی محفل ہے

     

    بعض کا کہنا ہے کہ اس سے فواد چوہدری کی غیرسنجیدگی ظاہرہورہی ہے ، جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ کپتان تھکا نہیں ہارا نہیں مگراس کے کھلاڑی تھکے ہارے معلوم ہوتے ہیں

    بعض صارفین کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کومجلس میں بیٹھنے کا آداب کا علم ہونا چاہیے تھا جبکہ بعض کا کہنا تھا کہ کچھ عادتیں فطری ہوتی ہیں جن پرقابوپانا بہت مشکل ہوتا ہے

     

     

  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ ہویا پھرریڈ لسٹ کا معاملہ:امریکہ افغانستان میں رسوائی کا بدلہ لے گا

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ ہویا پھرریڈ لسٹ کا معاملہ:امریکہ افغانستان میں رسوائی کا بدلہ لے گا

    لاہور:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ ہویا پھرریڈ لسٹ کا معاملہ:امریکہ افغانستان میں رسوائی کا بدلہ لے گا،ہرطرف ایک ہی کہانی سنائی جارہی ہےکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پرملتوی کردیا ہے

    اس فیصلے کے پیچھے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی مرضی نہیں بلکہ ان قوتوں کا کھیل ہے جو اس وقت عالمی سازشوں کا حصہ ہیں اور پاکستان سے افغانستان میں ہونے والی رسوائی کا بدلہ لینا چاہتے ہیں ،

    یہ قوتیں جن کو چین مخالف قوتیں بھی کہا جاسکتا ہے اس وقت سخت ہزیمت اٹھا رہی ہیں ، اس بلاک میں امریکہ کے ساتھ یورپ بھی ہے اورکچھ چین کے فطری مخالف ملک جن میں‌بھارت ، جاپان ، آسٹریلیا ، تائیوان اورکچھ نادیدہ ہمسائیگی کی قوتیں ہیں جوچین کوچین سے نہیں دیکھنا چاہتے

    یہ بھی یاد رہے کہ یہ قوتیں چین کی فتح ، ترقی اورخوشحالی کو پاکستان کے مرہون منت سمجھتے ہیں ، ان قوتوں کا خیال ہے کہ اگرپاکستان چین کا ساتھ نہ دے تو چین کبھی اتنا طاقتورنہ بنتا

    ان قوتوں کا یہ بھی خیال ہے کہ افغانستان ہویا مشرق وسطیٰ کی لڑائی ، بوسنیا ہویا فلسطین میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت ان سب کےپیچھے پاکستان اورنظریہ پاکستان کارفرما ہے

    اب ان قوتوں کوافغانستان میں جوشکست ہوئی اس شکست نے تو ان کی کمرتوڑ دی ،

    اب جوقوتیں کہہ رہی ہیں کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سیکورٹی مسائل کی وجہ سے پاکستان نہیں آرہی توان عقل کے اندھوں کو یہ بھی پتا ہونا چاہیے کہ افغانستان سے یورپین ، آسٹریلین ، نیوزی لینڈ اوردیگرملکوں کے شہری پی آئی اے اوردیگرپروازوں کے ذریعے پاکستان میں پناہ تلاش کرتے کرتے پہنچے اورپھرانہوں نے سکھ اورسکون کا سانس لیا اورجاتے جاتے پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا کہ اگرآپ ہمیں پاکستان نہ لاتے توہم مرجاتے

    یہ نادیدہ قوتیں پہلے بھی پاکستان کے خلاف سازشیں کررہی تھیں اوراب بھی کررہی ہیں ، ایف اے ٹی ایف میں یہی توعوامل کارفرما ہیں

    اب ان نادیدہ قوتوں نے نیوزی لینڈ کوپاکستان جانے سے روک کرکئی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی ہے
    سب سے پہلے پاکستانی اپوزیشن کوحکومت اوراداروں کے خلاف پراپیگنڈے کا موقع دیا اوراس جلتی ہوئی آگ پرتیل ڈالا ، کیوں کہ یہ قوتیں جانتی ہیں کہ اگرعمران خان رہا تو پھراس خطے میں امریکہ اوراتحادیوں کی نہیں بلکہ چین اورپاکستان کی حکمت عملی چلے گی اس لیے یہ نادیدہ قوتیں پاکستان کی اپوزیشن کو ایسی گراونڈ فراہم کریں گے کہ جسے حکومت کی ناکامی قرار دے کرامریکہ اوراتحادیوں کے مقاصد کی تکمیل کی جائے گی

    دوسرا یہ تاثردینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کے مسائل ہیں لٰہذا غیرملکی دوروں کاسلسلہ رک جائے چاہے وہ کھیل ہویا تجارت ، تاکہ پاکستان کا امیج ڈاون ہواورپاکستانی حکومت عدم استحکام کا شکار ہو

    کس امریکن نے نیوزی لینڈ حکومت اورکرکٹ بورڈ سے پاکستان نہ آنے کا حکم صادرکیا یہ تو پتا چل گیا ہے لیکن کب کیا ہوا اس کے بارے میں‌ سب باتیں بعد میں پیش کی جائیں گی

    مختصریہ کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا دورہ منسوخ کرنا پاکستان مخالف قوتوں کوکمک دینے کی ایک گھٹیا سازش ہے جس کی لپیٹ میں سب آجائیں گے ، کیونکہ پاکستان اب ایسی سازشوں کا مقابلہ کرنے کا عادی ہو گیا اورشیخ رشید جو کہہ رہے ہیں وہ بھی انہیں نادیدہ قوتوں کا ذکرکررہےہیں ،

  • نجی اسکول میں بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے کی شکایات درست ثابت

    نجی اسکول میں بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے کی شکایات درست ثابت

    کراچی کے ایک نجی اسکول میں بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے اور والدین پر تشدد کے معاملے میں والدین کی تمام شکایات درست ثابت ہوئیں، تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کروا دی۔
    تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ نجی اسکول فیس کی تاخیر پر بچوں کو حبس بے جا میں رکھتا ہے، فیس بذریعہ بینک نہیں بلکہ کیش لی جاتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکول کی رجسٹریشن معطل کی جائے، رپورٹ وزیر تعلیم کو ارسال کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے ایک نجی اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے بچے کے سامنے اس کے والد کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • عمر شریف کی امریکا منتقلی کے لیے ایئر ایمبولینس کل کراچی پہنچے گی

    عمر شریف کی امریکا منتقلی کے لیے ایئر ایمبولینس کل کراچی پہنچے گی

    معروف کامیڈین عمرشریف کی امریکا منتقلی کے لیے ایئر ایمبولینس کل کراچی پہنچے گی ، ایئرایمبولینس میں طبی عملے کے افراد کے علاوہ فیملی کے 2 افراد روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین عمرشریف کی امریکا منتقلی کے لیے ایئر ایمبولینس ہفتے کو کراچی پہنچے گی ، اس سلسلے میں ایئرایمبولینس کے اخراجات کے حوالے سے کاغذی کارروائی جاری ہے۔

    ایئرایمبولینس میں طبی عملے کے افراد کے علاوہ فیملی کے دو افراد روانہ ہوں گے۔

    گذشتہ روز معروف کامیڈین عمرشریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری کئے گئے تھے جبکہ ویزےکےلیےعمرشریف کوقونصل خانے آنے سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔

    سندھ حکومت نے ویزے جاری کرنے پر امریکی قونصل خانے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا برصغیرکے عظیم ترین کامیڈین کی صحت یابی کے لیے دعاگو رہیں گے۔

    عمر شریف کی خواہش کے مطابق اہلیہ زریں عمر ساتھ جائیں گی جبکہ امریکا میں ڈاکٹر طارق شہاب سرجری کے انتظامات کر رہے ہیں۔

    خیال رہے سندھ حکومت نے معروف کامیڈین عمر شریف کے علاج کے لیے 4 کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے، رقم ایئر ایمبولینس اور دیگر اخراجات پر خرچ ہوگی۔