Baaghi TV

Author: +9251

  • افسوس نیوزی لینڈ بھارتی مکاری کا شکارہوگیا

    افسوس نیوزی لینڈ بھارتی مکاری کا شکارہوگیا

    لاہور:افسوس نیوزی لینڈ بھارتی مکاری کا شکارہوگیا،اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو منسوخ کرنے کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں آرہی ہیں وہاں ایک اوربھی چیز سامنے آئی ہےکہ بھارت کی مکاری نے نیوزی لینڈ پراثرکرگئی

    اسی حوالے سے معروف سوشل میڈیا ایکٹویسٹ طہٰ منیب نے ایک ایسی خبرشیئرکی ہے کہ جس کودیکھنے اورسننے کےبعد بھارت اورنیوزی لینڈ کی ذہنی ہم آہنگی یا ان کی ذہنی حیثیت کا آسانی سے پتہ لگ سکتا ہے

     

     

    طہٰ منیب نے دی گارڈین کے حوالے سے لکھا ہے کہ بھارتی فیک نیوز ویب سائٹ پر موجود سابق ٹی ٹی پی ترجمان احسان اللہ احسان کے بیان کو بنیاد بنا کر بھارتی پروپیگنڈے کے نتیجے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم تومہمانوں کوعزت دیتے ہیں اوراگرکسی مہمان کی آمد ہی کسی تیسرے فرد سے مشروط ہوتوپھراس کی سوچ پرافسوس ہی کیا جاسکتا ہے

    یاد رہے کہ رکٹ شائقین کیلئے بری خبر، سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیزیز منسوخ کر دی گئی۔ کیوی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ختم کر دیا۔ یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق وزیراعظم نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو بھرپور یقین دہانی کرائی تھی، عمران خان نے یقین دہانی کرائی تھی مہمان ٹیم کو کوئی خطرہ نہیں۔ وزیراعظم نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو رابطہ کر کے انہیں بتایا کہ ہماری سیکیورٹی انٹیلی جنس دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے

  • آر پی او فیصل آبادعمران محمود کی طرف سے آر پی او آفس میں اردل روم کا انعقاد

    آر پی او فیصل آبادعمران محمود کی طرف سے آر پی او آفس میں اردل روم کا انعقاد

    آر پی او فیصل آبادعمران محمود کی طرف سے آر پی او آفس میں اردل روم کا انعقاد۔پولیس افسران کوکر پشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی صورت میں کڑے محکمانہ احتساب کا سامنا کرناہو گا۔

    تفصیلات:

    (شان رسول نماٸندہ باغی ٹی وی سے)

    آرپی او فیصل آبادعمران محمود نے کانفرنس روم آر پی او آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا۔اردل روم کے دوران08پولیس افسران چارج شیٹ شوکاز نوٹسزو کی سماعت کے سلسلہ میں پیش ہو ئے۔دوران سماعت آرپی او فیصل آباد عمران محمودنے انسپکٹر ریاض الدین،SIجاوید اقبال،SIرائے محمد فاروق،SIریاض شاہد،ASIطاہر محمودکی چارج شیٹز کو فائل کر نے جبکہ SIریا ض شاہد TASIولید حسین اور کنسٹیبل خلیل احمد کو سزاء سنشور کے احکامات جاری کر دیے۔

    اس موقع پر آرپی او فیصل آباد نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ محکمہ میں سزا اور جزاء کا عمل ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔اچھی پروفارمنس کا مظاہرہ کر نے والے پولیس افسران انعامات کے حقدار ہو نگے جبکہ کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر نے والے پولیس افسران کوکڑے محکمانہ احتساب کا سامنا کر نا ہو گا۔

  • افغان طالبان کی فتوحات کے آگے بند باندھنے کے لیے احمد مسعود نے امریکی مدد کیلئے لابنگ گروپ بنالیا

    افغان طالبان کی فتوحات کے آگے بند باندھنے کے لیے احمد مسعود نے امریکی مدد کیلئے لابنگ گروپ بنالیا

    نیویارک : افغان طالبان کی فتوحات کے آگے بند باندھنے کے لیے احمد مسعود نے امریکی مدد کیلئے لابنگ گروپ بنالیا ،اطلاعات کے مطابق اس وقت ایک طرف شمالی اتحاد بالخصوص وادی پنجشیرکے شیردل نوجوان احمد مسعود افغان طالبان کے خلاف مزاحمت کوجاری رکھنا چاہتے ہیں تو دوسری طرف امریکہ کی بھی یہی خواہش ہے

    انہیں حالات وواقعات اورمعاملات کا جائزہ لیتے ہوئے امریکی اخبارکی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی مزاحمتی محاذ افغانستان (این آر ایف اے) کے سربراہ احمد مسعود نے امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایک امریکی لابنگ گروپ کو استعمال کیا ہے۔

    نیو یارک ٹائمز کے مطابق احمد مسعود نےامریکی مدد حاصل کرنے کیلئے لابنگ فرم ’رابرٹ اسٹرائیک‘ کو ہائرکیا، یہ لابنگ فرم کام مفت میں کرتی ہے۔

    احمد مسعود کے قریبی ذرائع نے امریکی اخبار کو بتایا کہ ان کا بنیادی ہدف طالبان کو امریکا کی جانب سے تسلیم کیے جانے سے روکنا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق لابیز کی ایک بڑی تعداد نے اخبار کو بتایا ہے کہ طالبان بھی امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایسا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پابندیوں کی وجہ سے یہ واضح نہیں کہ طالبان کیسے کامیاب ہو سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی احمد مسعود نے امریکی اخبار کو بھیجے گئے مضمون میں امریکا سے طالبان کے خلاف لڑائی میں مدد کی درخواست کی تھی۔

    احمد مسعود افغانستان کے آخری مزاحتمی گڑھ پنجشیر میں طالبان کا قبضہ روکنے کے لیے پر عزم تھے تاہم گزشتہ دنوں طالبان نے پنجشیر پر بھی کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے۔

    ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ احمد ضیا مسعود اس وقت طالبان کے خلاف نئی صف بندی کررہےہیں اوران کوعلما اوردیگرصاحب الرائے افراد اورخاندانوں کی حمایت بھی حاصل ہے

  • کراچی سے بین الاقوامی دہشت گرد گروہ کے 3 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی سے بین الاقوامی دہشت گرد گروہ کے 3 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز گرفتار

    سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے حساس اداروں کےہمراہ اہم کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی دہشت گرد گروہ کے3 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، ملزمان سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی پلاننگ کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ اہم کارروائی کی اور کارروائی کے دوران بین الاقوامی دہشت گرد گروہ کے3 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی سٹی سرفرازنواز نے بتایا ہے کہ گرفتارملزمان خصوصی تربیت یافتہ ہیں، ملزمان سیکیورٹی اہلکاروں کی کی ٹارگٹ کلنگ کی پلاننگ کررہے تھے۔

    ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان میں نوازافغانی،امیرنوازعرف مینادار،محمدخان شامل ہیں ، کارروائی میں ملزمان سے ایک ہینڈ گرنیڈ،2پستول اور2 کلوچرس بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ ملزمان سےلاانفورسمنٹ ایجنسیز سےمتعلق ڈیٹا بھی برآمد ہوا ہے۔

    سرفرازنواز نے بتایا کہ گروہ کی فنڈنگ،ٹارگٹ سےمتعلق معلومات بیرون ملک سے دی جاتی تھیں، سہولتکاروں کی گرفتاری کیلئے شہر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں۔

    ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان سے ملنے والااسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کردیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سیکڑوں طلباء وطالبات کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    سیکڑوں طلباء وطالبات کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    میڈیکل کالج میں ہونے والے داخلہ فہرستوں میں مسلسل دوسرے سال بھی مبینہ بے ضابطگیوں ،کمراہ امتحان میں انتظامیہ کی مشکوک سرگرمیوں کیخلاف سیکڑوں طلباء وطالبات کراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے پی ایم سی فہرست کے طریقہ کاراوردیگربے ضابطگیوں کڑی تنقیدکرتے ہوئے طلباء و طالبات کاکہنا تھا کہ ٹیسٹ دوبارہ لیے جائیں ،اس موقع پرمظاہرین طلباء نے پی ایم سی انتظامیہ نامنظورکے نعرے اورانصاف دوانصاف دوکے نعرے لگائے ،مظاہرے میں شامل ایک طالبہ نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دوران امتحان پی ایم سی انتظامیہ کی مشکوک سرگرمیاں سامنے آئی ہیں ،انہوں نے انکشاف کیا کہ منظور نظر امدیدواروں کونقل کیلئے مواد فراہم کیا جا رہا ہے،دوران امتحان وائی فائی بند کر دیا جاتا ہے، مظاہرین نے انکشاف کیاکہ بعض منظور نظر طلباء اورطالبات کوالگ کمرہ امتحان میں بٹھاکرٹیسٹ لیے جارہے ہیں جوسراسردیگرطلباء کے ساتھ زیادتی ہے،انہوں نے کہاکہ ہمارے احتجاج کرنے پرکمرہ امتحان میں موجودانتظامیہ طلبہ کوکہتی ہے کہ ہم آپ کوجوابدہ نہیں ہیں آپ کے پاس ہمارے کوئی ثبوت ہیں توشوق سے عدالت جائیں مظاہرین نے انتباہ دیتے ہوئے کہاک ہمیں انصاف کیلئے عدالتوں کادروازہ بھی کھٹکھٹاناپڑاتواس سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ ہمیں پی ایم سی کے تحت ہونے والے ان ٹیسٹوں پرتحفظات ہیں ،ٹیسٹ منسوخ کرکے ازسرنوٹیسٹ منعقدکیے جائیں تاکہ میرٹ کے تقاضے پورے ہوسکیں

  • اہل کراچی بجلی کے بلوں میں بلدیاتی ٹیکس وصولی کے فیصلے کو ہرگز قبول نہیں کریں گے،حافظ نعیم الرحمن

    اہل کراچی بجلی کے بلوں میں بلدیاتی ٹیکس وصولی کے فیصلے کو ہرگز قبول نہیں کریں گے،حافظ نعیم الرحمن

    امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سندھ حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک کے بلوں میں کے ایم سی کے کنزروینسی ٹیکس کی وصولی کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل کراچی بجلی کے بلوں میں بلدیاتی ٹیکس وصولی کے فیصلے کو ہرگز قبول نہیں کریں گے،بجلی کے بلوں میں بلدیاتی ٹیکس کی زبردستی وصولی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے،جماعت اسلامی اس کراچی دشمن فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج اور مزاحمت کرے گی اور اگر سندھ حکومت اپنی من مانی کرنے سے باز نہ آئی تو جماعت اسلامی مشاورت کے بعد بہت جلد اس کے خلاف لائحہ عمل کا اعلان کرے گی جس میں اہل کراچی سے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کے حوالے سے اپیل بھی کی جائے گی۔
    حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کی جانب سے بار بار وفاقی حکومت کی رضا مندی کی بات کی جارہی ہے اس لیے ضروری ہے کہ وفاقی حکومت بھی فی الفور اس حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرے تاکہ عوام کو معلوم ہو کہ وفاقی حکومت کی اصل پالیسی کیا ہے یاکہیں اندر سے وفاقی وصوبائی حکومتیں اہل کراچی کے خلاف ملی ہوئی تو نہیں ہیں۔
    حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ مہنگائی میں مسلسل اضافے نے عوام کی زندگی پہلے ہی اجیرن بناکر رکھ دی ہے ان حالات میں ان پر مزید ٹیکس کا بوجھ ان کے مسائل اور مشکلات میں اضافے کا باعث بنے گا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی کے مطابق بجلی کے بل میں 200روپے شامل کیے جائیں گے جو ماہانہ 60کروڑ روپے اور سالانہ 7ارب روپے بنیں گے اس طرح کراچی کے عوام سے سالانہ 7ارب روپے زبردستی وصول کرنے کی کوشش اور تیاریاں کی جارہی ہیں اور بہت سے گھرانوں اور مکانوں میں ایک سے زائد میٹر لگے ہیں تو اس طرح تو ان گھرانوں کو بلا وجہ اضافی رقم ادا کرنی پڑے گی۔
    3کروڑ سے زائد عوام کے جائز اور قانونی حق اور مسائل کے حل کے لیے مسلسل آواز بلند کی جارہی ہے،جماعت اسلامی سندھ حکومت کے اس کراچی دشمن فیصلے کے خلاف بھی عوام کی مؤثر اور توانا آواز بنے گی اور عوامی احساسات و جذبات کی ترجمانی کرے گی۔

  • جماعت اسلامی خواتین کے تحت شہر بھر میں ’’تہذیب ہے حجاب ‘‘ کے عنوان سے سرگرمیاں جاری

    جماعت اسلامی خواتین کے تحت شہر بھر میں ’’تہذیب ہے حجاب ‘‘ کے عنوان سے سرگرمیاں جاری

    جماعت اسلامی کے تحت 4 ستمبر ’’عالمی یوم حجاب ‘‘کی اہمیت کے پیش نظر شہر بھر کے مختلف مقامات پر ماہ ستمبر میں ’’تہذیب ہے حجاب‘‘کے عنوان سے بڑے پیمانے پر سرگرمیاں جاری ہیں،اس سلسلے میں کراچی کے تمام اضلاع میں نوجوان بچیوں،معاشرے کے مؤثرطبقات ، اساتذہ،وکلاء صحافیات،ادیبوں ،ڈاکٹروں،پروفیشنلز اور شوبزسے تعلق رکھنے والی خواتین سے خصوصی طور پر رابطے اور ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔
    سلوگن کے تحت بڑے پروگرامات اور ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیوز و دیگر ذرائع سے قرآن کے پیغام کو عام کیا جارہا ہے۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے واضح کیا گیا ہے کہ حجاب محض ایک کپڑے کے ٹکڑے کا نام نہیں بلکہ حجاب ایک مکمل تہذیب ہے جس سے معاشرے میں توازن اور استحکام قائم ہوتا ہے اور ترقی کے راستے کھلتے ہیں۔

  • برطانیہ ریڈ لسٹ سے کن ممالک کونکالنے جارہا ہے:پشین گوئیاں شروع

    برطانیہ ریڈ لسٹ سے کن ممالک کونکالنے جارہا ہے:پشین گوئیاں شروع

    لندن:برطانیہ ریڈ لسٹ سے کن ممالک کونکالنے جارہا ہے:پشین گوئیاں شروع،دنیا جانتی ہےکہ چند ماہ قبل مئی 2021 کے بعد سے اب برطانیہ کی بین الاقوامی سفری پابندیوں میں سب سے بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق اس وقت برطانیہ میں مکمل طور پر ویکسین والے مسافروں کے لیے جانچ کے نظام میں نرمی کے ساتھ امکان ہے کہ کچھ ممالک کو "ریڈ لسٹ” سے نکال دیا جائے گا – جس میں تمام آنے والوں کے لیے ہوٹل قرنطینہ ضروری قراردیا جائے گا

    برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں اس وقت 62 ممالک سب سے زیادہ خطرے کے زمرے میں ہیں۔ حکومت کے مطابق جن ممالک سے کورونا پھیلنے کے مواقع زیادہ ہیں ان کے ریڈ لسٹ میں رہنے کے مواقع بھی زیادہ ہیں

    برطانوی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ریڈ لسٹ والے ممالک سے آنے والوں کو ہوٹل قرنطینہ میں 11 راتوں کے لیے 2،285 پونڈزادا کرنا ہوں گے۔

    تازہ ترین حقائق کے پیش نظرکہا جاسکتا ہےکہ سرخ فہرست نکلنے والے ممالک میں‌مالدیپ،پاکستان ،ترکی ،کینیا ،سری لنکا ،میکسیکو ،جنوبی افریقہ شامل ہیں جبکہ جن ممالک کے چانسز کم ہیں ان میں‌ ڈومینیکن ریپبلک ،بنگلہ دیش ،مصر،تھائی لینڈ ،برازیل شامل ہیں

  • ویکسی نیشن نہ کرانیوالے 3 ہزار ہیلتھ ورکرز معطل

    ویکسی نیشن نہ کرانیوالے 3 ہزار ہیلتھ ورکرز معطل

    پیرس: ویکسی نیشن نہ کرانیوالے 3 ہزار ہیلتھ ورکرز معطل ،اطلاعات کے مطابق فرانس نے ویکسی نیشن نہ کرانے والے 3 ہزار ہیلتھ ورکرز کو معطل کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس میں ملک کے 27 لاکھ ہیلتھ ورکرز، کیئر ہوم اور فائر سروس عملے کے لیے ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا گیا تھا

    فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز فرانس نے 3 ہزار ہیلتھ ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے پر معطل کردیا

    فرانسیسی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ورکرز کی زیادہ تر معطلی صرف عارضی ہے کیونکہ اس فیصلے کے بعد کافی ہیلتھ ورکرز نے ویکسین لگوانے کا فیصلہ کرلیا ہے

    یاد رہےکہ اس سے پہلے فرانسیسی صدر نے ہیلتھ ورکرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ وہ 15 ستمبر تک کم از کم کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوائیں یا پھر اپنی نوکریوں سے مستعفی ہوجائیں

    دوسری جانب فرانسیسی حکومت کی جانب سے ہیلتھ ورکرز کیلئے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کو لازمی قرار دینے اور ویکسین نہ لگوانے کی صورت میں معطل کیے جانے کے فیصلے کیخلاف ہیلتھ ورکرز نے بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا

  • شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی :شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک،اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقےسے دہشت گردوں کاصفایا کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ آپریشن میں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔