Baaghi TV

Author: +9251

  • ’عمران خان جس چیز میں ہاتھ ڈالے سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں‘:نوازشریف

    ’عمران خان جس چیز میں ہاتھ ڈالے سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں‘:نوازشریف

    لندن:’عمران خان جس چیز میں ہاتھ ڈالے سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں‘اطلاعات کےمطابق سزایافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔

    پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا ان کے لوگ کہتے ہیں عمران خان جس چیز میں ہاتھ ڈالے سونا بن جاتی ہے۔ انہوں نے چینی میں ہاتھ ڈالا تو وہ 50 روپے سے بڑھ کر 100 روپے سے اوپر چلی گئی۔ بجلی میں ہاتھ ڈالا تو نو روپے یونٹ سے 22 روپے یونٹ پر سونا بن گئی۔

     

     

    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے گھی میں ہاتھ ڈالا تو اسے 150 سے 350 روپے کلو سونا ہی بنا دیا۔ ڈالر میں ہاتھ ڈالا تو اسے 100 روپے سے 170روپے ، کھاد میں ہاتھ ڈالا تو2200 کی بوری کو سات ہزار روپے کرکے اسے بھی سونا بنادیا۔

    دوسری طرف سوشل میڈیا پرصارفین کا کہنا ہےکہ نوازشریف کو شرم آنی چاہیے ، ایک ملک کو تباہ کرکے باہربیٹھے ہیں دوسرا اپنے ایجنٹوں کے ذریعے حکومت کوناکام کرنے کی سازشیں رچا رہے ہیں ،

  • وزیراعلیٰ پنجاب جب حرکت میں آتے ہیں توبڑوں بڑوں کی چھٹی کراتےہیں :15 بڑے آفیسرز کو معطل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب جب حرکت میں آتے ہیں توبڑوں بڑوں کی چھٹی کراتےہیں :15 بڑے آفیسرز کو معطل کردیا

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب جب حرکت میں آتے ہیں توبڑوں بڑوں کی چھٹی کراتےہیں :15 بڑے آفیسرز کو معطل کردیا ،اطلاعات کے مطوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے سمبڑیال اورسیالکوٹ کے اچانک دورے کیے، فرائض سے غفلت اورعوامی شکایات پر 15 بڑے آفیسرز کو معطل کردیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حرکت میں آتے ہی سمبڑیال اور سیالکوٹ کا ساڑھے تین گھنٹے طویل دورہکیا اور مختلف محکموں کا وزٹ کیا اس دوران فرائض سے غفلت برتنے، عوامی شکایات اور خراب کارکردگی پر سخت ایکشن لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال سمیت 15 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

    وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں خواتین قیدیوں کے معاملات پر سخت نوٹس لیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ ویمن کی سرزنش کی۔ عثمان بزدار ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے معاملات میں بدانتظامی پر سخت برہم ہوئے۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دورے کے دوران سمبڑیال روڈ کی تعمیر و مرمت کی منظوری دے دی جبکہ شہاب پورہ پل کی تعمیر کیلئے 20 کروڑ روپے کے فنڈ کے اجراء کا اعلان کیا اور ایئرپورٹ سے سمبڑیال چوک تک سڑک کی تعمیر کی منظوری دے دی۔

    اسی دوران ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو تجاوزات اور مافیا کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت بھی کیا۔

    سردار عثمان بزدار نے پراپرٹی ٹیکس کے معاملات کی انکوائری کیلئے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو انکوائری افسر مقرر کر دیا۔ سردار عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر آفس میں لوگو ں کے مسائل بھی سنے۔ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہناتھاکہ وزیر اعلی کےدوسرے اضلاع کے سرپرائز وزٹ بھی جاری رہیں گے ۔

  • تاجکستان :روس، چین ، پاکستان کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات :پاکستان سے بڑی توقعات

    تاجکستان :روس، چین ، پاکستان کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات :پاکستان سے بڑی توقعات

    دوشنبے: تاجکستان :روس، چین ، پاکستان کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات :پاکستان سے بڑی توقعات ،اطلاعات کے مطابق تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم اور سی ایس ٹی او کے سربراہی اجلاسوں کے انعقاد کے موقع پر روس، چین ، پاکستان کے وزرائےخارجہ اور ایران کے نائب وزیر کی دوشنبے میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

    دوران ملاقات افغانستان کی ابھرتی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال ہوا، شرکاء نے افغانستان اورمجموعی طور پر خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزراء نے افغانستان میں قومی مفاہمت اور اجتماعیت کی حامل حکومت کی ضرورت پر زور دیا گیا جو ملک کی تمام نسلی وسیاسی قوتوں کے مفادات کو مدنظر رکھے۔ دوران ملاقات افغانستان کی موجودہ صورتحال اور لاحق خطرات، خاص طور پر دہشت گردی کے پھیلاؤ اور منشیات کی ترسیل سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔

    وزراء نے افغانستان میں انسانی اور سماجی ومعاشی پیچیدہ صورتحال اور خطے میں مہاجرین کی یلغار کے خطرات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ شرکاء نے افغانستان میں پرامن زندگی کی واپسی اور معاشی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔

    اس سے قبل شاہ محمود قریشی سے روسی ہم منصب سرگئی لاروف نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

    وفاقی ویر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع ، عوامی روابط بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان، خطے میں امن و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن کو ناگزیر سمجھتا ہے، افغانستان میں انسانی بنیادوں پر خوراک اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں امدادی سامان کے 4 جہاز کابل، قندھار، خوست، مزار شریف میں بھجوا چکا ہے، اس نازک مرحلے پر افغان شہریوں کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ماسکو میں بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت و سرمایہ کاری کے جلد اجلاس کے انعقاد کا متمنی ہے، پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنانے کیلئے پر عزم ہے۔

  • حکومت کے خلاف اپوزیشن کی جگہ الیکیشن کمیشن نے لے لی: فواد چوہدری اوراعظم سواتی کونوٹسز جاری

    حکومت کے خلاف اپوزیشن کی جگہ الیکیشن کمیشن نے لے لی: فواد چوہدری اوراعظم سواتی کونوٹسز جاری

    اسلام آباد:حکومت کے خلاف اپوزیشن کی جگہ الیکیشن کمیشن نے لے لی: فواد چوہدری اوراعظم سواتی کونوٹسز جاری ،اطلاعات کے مطابق الیکیشن کمیشن نے ادارے پر الزامات عائد کرنے پر وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوتس جاری کردیے۔

    اطلاعات کے مطابق وفاقی وزرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت الیکیشن کمشنر کی ہدایت پراسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفراقبال ملک نے کی۔

     

     

    ذرائع کے مطابق پیمرا نے الیکشن کمیشن کو وفاقی وزرا کے الزامات والے کلپس بھجوائے جن کا اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع کا کہناہےکہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کردیے جس میں ان سے ادارے پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت مانگے ہیں اور جواب طلب کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر یلغار کردی تھی اور الزام عائد کیا کہ تھا الیکشن کمیشن حکومت کا مذاق اڑا رہا ہے اس نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔

    دوسری طرف بعض سینیئرتجزیہ نگاروں نے خبردار کیا ہےکہ چیف الیکشن کمشنرکا رویہ اس ملک کوسنگین حالات کی طرف دھکیل رہا ہے جس کے ذمہ دار بھی وہی ہوں گے

  • آہ :بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی چھوڑ گئے

    آہ :بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی چھوڑ گئے

    نئی دہلی :آہ :بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی چھوڑ گئے،اطلاعات کےمطابق اس وقت کرکٹ کی دنیا کےایک بڑے نام کی طرف سے کپتانی چھوڑنے کا اعلان ایشو بنا ہوا ہے ، بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

    اس حوالے سے سوشل میڈیا سے جاری پیغام میں ویرات کوہلی نے کہا کہ وہ بطور کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی میں سیلکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔
    اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت رہا کہ مجھے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلنے اور کپتانی کرنے کا موقع ملا۔

    انہوں نے کہا کہ میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ان لوگوں کا جنہوں نے اس سفر میں میرا ساتھ دیا۔ میں نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا وہ میری ساتھیوں، اسپورٹ اسٹاف، سیلکشن کمیٹی، میرے کوچز اور تمام بھارتی باسیوں کی دعاوں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

     

    ویرات کوہلی نے کہا کہ گزشتہ 9 سالوں میں تینوں طرز کی کرکٹ کھیلنے اور پھر 6 سالوں کے دوران بھارتی ٹیم کی کپتانی کرنے کا دباؤ مجھے اس مقام پر لے آیا ہے جس پر سوچا ہے کہ میں خود کو اس دباو سے دور کروں اور صرف ٹیسٹ اور ون ڈے کی قیادت کروں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کے دوران میں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی اور بطور بلے باز میں اسے جاری رکھوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ کوچ روی شاستری، ساتھی کھلاڑی روہت شرما اور بورڈ کے صدر سارو گنگولی سے مشاورت کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد میں کپتانی سے دستبردار ہو جاوں۔

  • پاکستان میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے،قوم کواس بوجھ تلے دیکھ کربہت دکھی ہوں: وزیراعظم عمران خان

    پاکستان میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے،قوم کواس بوجھ تلے دیکھ کربہت دکھی ہوں: وزیراعظم عمران خان

    دوشنبے:پاکستان میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے،قوم کواس بوجھ تلے دیکھ کربہت دکھی ہوں:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آج پاکستان اور تاجکستان کے مابین کاروباری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ بزنس فورم سے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں کئی سال کے تنازع کے بعد امن قائم ہو گا،

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک تاجک تجارت کیلئے افغانستان میں امن قیام ضروری ہے تاکہ نقل و حمل بہتر ہوسکے، تاجک صدر اور میں مل کر افغان امن کےلیے ہر ممکن کوشش کریں گے ، خصوصا دو بڑی برادریوں پشتون اور تاجک کو قریب لانے اور مخلوط حکومت کے قیام کو یقینی بنانے کےلیے پوری کوشش کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سے مختلف شعبوں کی 67 کمپنیاں تاجکستان آئی ہیں، کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط بڑھانا ہے۔ تاجکستان میں سستی، صاف ستھری ہائیڈرالک بجلی سستی ہے لیکن پاکستان میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کاسا 1000 توانائی منصوبے سے ہمیں بھی تاجکستان کی بجلی سے فائدہ پہنچے گا، پاکستان تاجکستان بزنس فورم میں تجارت کوفروغ دینے سے متعلق بات ہوگی، دو طرفہ تجارت سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے قازقستان کے صدر کی ملاقات ایس سی او سمٹ کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان کی طرف سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر قومی سلامتی معید یوسف، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری اور قازقستان وفود نے شرکت کی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی روس کے صدر کے ساتھ ملاقات طے تھی، صدر پیوٹن قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے دوشنبے نہیں آ رہے، صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان کی فون پر بات ہوئی، وزیراعظم عمران خان اور صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے۔

     

     

    https://twitter.com/FawadPTIUpdates/status/1438476107355938823

    اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم تاجکستان میں بزنس کانفرنس میں شرکت کریں گے، پاکستان اور تاجکستان کے درمیان کاروباری روابط بڑھانے پر بات ہوگی، افغانستان کی صورتحال کانفرنس کا کلیدی حصہ رہے گی، تاجکستان کا افغانستان کے حوالے سے کردار اہم ہے، دورہ تاجکستان سے ہمارے نظریے کو تقویت ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی روس کے صدر کے ساتھ ملاقات طے تھی، صدر پیوٹن قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے دوشنبے نہیں آ رہے، صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان کی فون پر بات ہوئی، وزیراعظم عمران خان اور صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان اور تاجکستان کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، تاجکستان کا افغانستان کے حوالے سے کردار اہم ہے، دورہ تاجکستان سے ہمارے نظریے کو تقویت ملے گی۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد تحریک، چیئرمین سینیٹ بھی میدان میں آگئے

    وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد تحریک، چیئرمین سینیٹ بھی میدان میں آگئے

    کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد تحریک، چیئرمین سینیٹ بھی میدان میں آگئے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف عدم اعتماد تحریک ناکام بنانے کے لیے چیئرمین سینیٹ حرکت میں آگئے۔

    اس حوالے سے ملنی والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ بلوچستان میں یہ سیاسی بے چینی ختم کرنے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سینیٹر عبدالقادر، سرفراز بگٹی اور احمد خان کے ہمراہ کوئٹہ روانہ ہوگئے۔

    ادھریہ بھی بتایاجارہا ہےکہ چیئرمین سینیٹ آج شام وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کریں گے۔ادھرذرائع کےمطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ناراض اسپیکر عبدالقدوس بزنجو، وزرا اور ایم پی ایز سے بھی ملیں گے۔

    چیئرمین سینیٹ ناراض اراکین سے تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی درخواست کریں گے۔اس حوالے سے باغی ٹی وی کویہ معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین سینیٹ ناراض ساتھیوں کومنانے میں کامیاب ہوجائیں گے اوریوں جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوجائے گی جس کا سب سے زیادہ صدمہ مولانا فضل الرحمن کو ہوگا

  • دنیا میں کورونا سے متعلق سب سے زیادہ غلط معلومات بھارت سے پھیلائی گئیں:عالمی ماہرین کااتفاق

    دنیا میں کورونا سے متعلق سب سے زیادہ غلط معلومات بھارت سے پھیلائی گئیں:عالمی ماہرین کااتفاق

    ٹورنٹو:دنیا میں کورونا سے متعلق سب سے زیادہ غلط معلومات بھارت سے پھیلائی گئیں:عالمی ماہرین کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق اس وقت دنیا بھرمیں محقیق اس بات پرمتفق ہیں کہ ٹھیک ہےکہ کورونا وبا نے تباہی مچائی مگرسب سے زیادہ اس وبا کے دوران جس چیز نے تباہی پھیلائی وہ جھوٹ، فریب اورمن گھڑت کہانیاں ہیں

    اس‌حوالے سے کینیڈا میں ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت عالمی وبا کے دوران دنیا میں کووڈ 19 کی جھوٹی معلومات کا گڑھ رہا ہے اور کورونا کے بارے میں وہاں سے سامنے آنے والی ہر 6 میں سے ایک خبر جھوٹی ہے۔

    کینیڈا کی البرٹا یونیورسٹی کے ایک محقق کی طرف سے ‘انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشنز اینڈ انسٹی ٹیوشنز’ جریدے میں شائع یہ تحقیق 138 ممالک میں غلط معلومات کے 9،657 ٹکڑوں کا احاطہ کرتی ہے۔

    کینیڈین یونیورسٹی میں صرف یکم جنوری سے رواں سال یکم مارچ تک پھیلائی گئی جھوٹی معلومات کو پرکھا گیا جس میں انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں کا مواد بھی شامل ہے۔اگرباقی عرصے کوبھی شامل کریں تو یہ تو بہت زیادہ پریشان کن حقائق سامنے آئیں گے

    تحقیق کے مصنف ڈاکٹر محمد سعید الزمان کے مطابق اس مطالعے میں استعمال ہونے والا ڈیٹا ، پوائنٹرز کے عالمی فیکٹ چیکنگ نیٹ ورک آئی ایف سی این (IFCN )کی ویب سائٹ سے لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ آئی ایف سی این کے پاس اس وقت پوری دنیا سے اکٹھا کیا گیا کووڈ 19 کا غلط معلومات کا سب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ دنیا میں غلط معلومات پھیلانے کا سب بڑا ذریعہ سوشل میڈیا ہے جہاں سے پھیلائی گئی جھوٹی معلومات کا حصہ 85 فیصد ہے۔

    تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مجموعی طور پر 91 فیصد جعلی خبریں انٹرنیٹ کے ذریعے (بشمول سوشل میڈیا) پھیلائی گئی ہیں ۔ اس میں سب سے بڑا حصہ بھارت کا (18فیصد ) ہے ۔ اس کے بعد برازیل (9 فیصد ) اور تیسرے نمبر پر امریکا (8.6 فیصد ) ہے۔

    بھارت سے پھیلائی گئی جھوٹی معلومات کی مقدار بھی سب سے زیادہ یعنی 16 فیصد ہے جب کہ اس کے بعد امریکا (9.7 فیصد) اور برازیل (8.6فیصد ) ہے۔

  • چین کی بحری ناکہ بندی:امریکا اوربرطانیہ کا آسٹریلیا کو جوہری آبدوز ٹیکنالوجی دینے کا فیصلہ:چین سخت ناراض

    چین کی بحری ناکہ بندی:امریکا اوربرطانیہ کا آسٹریلیا کو جوہری آبدوز ٹیکنالوجی دینے کا فیصلہ:چین سخت ناراض

    لاہور: چین کی بحری ناکہ بندی کےلیے امریکا اور برطانیہ کا آسٹریلیا کو جوہری آبدوز ٹیکنالوجی دینے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی گھیرا بندی میں ناکام ہونے کے بعد امریکا نے چین کی بحری ناکہ بندی کا فیصلہ کرلیا ہے اوراس خطرناک منصوبے کےلیے امریکا اور برطانیہ نے آسٹریلیا کو جوہری آبدوز ٹیکنالوجی دینے کا فیصلہ کیا ہے

    چین کی بحری ناکہ بندی کے اس امریکی منصوبے میں بھارت اورجاپان بھی شامل ہیں اوراس مقصد کےلیے بہت جلد ایک معاہدے کا اعلان بھی ہونے جارہا ہے

    دوسری طرف چین نے امریکا اور برطانیہ کی جانب سے آسٹریلیا کو جوہری آبدوز کی ٹیکنالوجی دینے کے معاہدے کی شدید مذمت کی ہے۔چین کا کہناہے کہ یہ معاہدہ علاقائی امن واستحکام کیلئےسنگین خطرہ ہے،اس سے اسلحہ کی دوڑ میں اضافہ ہوگا۔

    ترجمان چینی وزارت خارجہ کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ امریکا،برطانیہ ایٹمی برآمدات کو جیوپولیٹیکل گیمز کے آلےکےطورپراستعمال کرتے ہیں، آسٹریلیاکو جوہری آبدوز کی ٹیکنالوجی برآمدکرنا، امریکا اور برطانیہ کے دوہرے معیار کا عکاس ہے اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا، برطانیہ اورآسٹریلیا نے بحر ہند اور بحرالکاہل کے پانیوں میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے نیا سکیورٹی اتحاد بنا لیا ہے۔

    تینوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت امریکا اوربرطانیہ ایٹمی توانائی سے چلنےوالی آبدوزیں بنانےمیں آسٹریلیا کی مدد کریں گے، تینوں ممالک نے علاقے میں دیرپا امن یقینی بنانے کے عزم کا اظہارکیاہے۔

    دوسری جانب فرانس نے بھی آسٹریلیا کی جانب سے برطانیہ اور امریکا سے معاہدے کو ’پیٹھ میں چھرا گھونپنے‘ کے مترادف قرار دیا ہے۔فرانس کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ہم سے جوہری آبدوزوں کا معاہدہ کیا تھا لیکن اچانک امریکا اور برطانیہ کے پاس چلا گیا۔

    فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ آسٹریلیا کو وضاحت دینی ہوگی کہ وہ اس معاہدے سے کیسے نکلے گا، اتحادیوں کا آپس میں یہ رویہ نہیں ہونا چاہیے۔

  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    کراچی میں حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے حوالہ ہنڈی کےغیرقانونی کاروبار میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان لائسنس کی آڑمیں حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے آئی آئی چندریگرروڈ اور کلفٹن پر کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کےغیرقانونی کاروبار میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان لائسنس کی آڑمیں حوالہ ہنڈی کےغیرقانونی کاروبار میں ملوث تھے۔

    ایف آئی اے کے افسران پر مشتمل چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دی گئیں ، ایف آئی اے سندھ نے بتایا کہ ملزمان کےقبضےسےاشیا،دیگردستاویز ضبط کرلی گئیں ہیں ، ملزمان درآمدکنندگان کی منگوائی گئی اشیاکی ادائیگی حوالہ ہنڈی سے کرتے تھے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان نےقومی خزانےکوبھاری نقصان پہنچارہےتھے، ملزمان سےمجموعی طورپر81,026,245 رقم برآمد کر کے ضبط کرلی ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے۔

    یاد رہے رواں سال اپریل میں ایف آئی اے کا رپوریٹ کرائم سرکل نے 14 شہروں میں پھیلے حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا تھا اور نیٹ ورک سے جڑے بے نامی اکاؤنٹس، خفیہ سافٹ ویئر، انٹر نیشنل ایجنٹس کے نام بھی سامنے آئے تھے۔

    ایف آئی اے کرائم سرکل کا کہنا تھا کہ پکڑا گیا نیٹ ورک قمبر، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، رتو ڈیرو، نواب شاہ،گمبٹ، خضدار مورو تک پھیلا ہوا ہے، جب کہ یہ نیٹ ورک کراچی سے آپریٹ کیا جا رہا تھا، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے تمام ایجنٹوں کے نام بھی حاصل کر لیے۔