Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ حکومت نے صوبے بھر میں قائم صنعتوں کا دوبارہ سروے کرانے کا فیصلہ کیا

    سندھ حکومت نے صوبے بھر میں قائم صنعتوں کا دوبارہ سروے کرانے کا فیصلہ کیا

    سندھ حکومت نے صوبے بھر کے رہائشی علاقوں میں قائم صنعتوں کا دوبارہ سروے کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    صوبائی وزیر ماحولیات اسماعیل راہو کے مطابق سندھ بھر کے تمام (ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ) ضلعی سیپا دفاتر سروے کرکے رپورٹ دیں۔

    پتہ چلایا جائے گا حفاظتی اقدامات کے بغیر ایسی صنعتیں کس کی منظوری سے کام کر رہی ہیں۔

    سروسے میں غیرقانونی چلنے والی صنعتوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا جبکہ کام میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ صنعتوں میں آگ لگنے سے انسانی جانوں، املاک اور ماحول کو سخت نقصان پہنچتا ہے۔

    صوبائی وزیر کے مطابق سروے کے بعدغیرقانونی صنعتوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور غيرقانونی صنعتوں کو رہائشی علاقوں سے منتقل کروایا جائے گا۔

    اسماعیل راہو کے مطابق صوبے بھر کے ریسٹورنٹس کی ماحولیاتی جانچ پڑتال بھی ہوگی۔ تمام ریسٹورنٹس کی عمومی صفائی اور اندرونی ماحول کی بھی چیکنگ کی جائے۔

    ڈی جی سیپا نعیم مغل نے مذکورہ صنعتوں کے سروے کے لیے تمام ضلعی دفاتر کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

  • شاہ محمود قریشی کوبحرینی وزیرخارجہ کا فون:اہم معاملات پرمشاورت

    شاہ محمود قریشی کوبحرینی وزیرخارجہ کا فون:اہم معاملات پرمشاورت

    اسلام آباد:شاہ محمود قریشی کوبحرینی وزیرخارجہ کا فون:اہم معاملات پرمشاورت ،اطلاعات کےمطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے

    ذرائع کے مطابق اس گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ اہمیت کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے افغان عوام کے ساتھ بین الاقوامی یکجہتی کا مطالبہ کیا ، ، وزیرخارجہ نے اس موقع پر افغانستان کی مالی مدد کرنے پر بھی زوردیا

    افغانستان میں حالیہ پیش رفتوں سے ابھرتی ہوئی غیر معمولی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے افغان عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور ترقیاتی امداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    وزیر خارجہ نے بحرین کے وزیر خارجہ کو پاکستان کی جانب سے انسانی امداد جاری رکھنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا بشمول امدادی سامان کی ترسیل اورانسانی نقل وحمل کے متعلق بھی بتایا

    دو طرفہ تناظر میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور بحرین کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور تمام شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

    دونوں وزرا نے دوطرفہ امور کے ساتھ ساتھ مشترکہ دلچسپی کے علاقائی مسائل پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

  • انڈس نیوزبند:صحافی اورورکرتنخواہوں سے محروم:ایسے رویے کی مذمت کرتے ہیں:صحافی تنظیمیں

    انڈس نیوزبند:صحافی اورورکرتنخواہوں سے محروم:ایسے رویے کی مذمت کرتے ہیں:صحافی تنظیمیں

    اسلام آباد:انڈس نیوزبند:صحافی اورورکرتنخواہوں سے محروم:ایسے رویے کی مذمت کرتے ہیں:صحافی تنظیمیں،اطلاعات کے مطابق معروف ٹی وی چینلز انڈس نیوز کواچانک بند کردیا گیا ہے اوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس چینل کے مالکان نے اپنے ورکروں کوبتائے بغیر اس کواچانک بند کیا ہے

    اس حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے انڈس نیوزانتظامیہ کے اس رویے کی شدید مذمت کی ہے اورکہا ہےکہ ادارہ اپنے ورکروں اورصحافیوں کے واجبات اداکرے ورنہ پھرسخت احتجاج کیا جائے گا

     

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انڈس نیوز نے فی الحال احتجاج سے ڈرتے ہوئے یہ بہانہ اخذ کیا ہے کہ دوماہ کےلیے بند کیا جارہا ہے ، دوسری طرف نیشنل پریس کلب کی طرف سے انتظامیہ سے کہاگیا ہے کہ آپ جو بھی کریں‌ لیکن جن ورکروں نے ادارے کے لیے محنت مشقت کی پہلے ان کے واجبات ادا کریں ورنہ پھرقانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے سخت مزاحمت کی جائے گی

  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات سب کمیٹی کا اجلاس زیربحث آئے اہم معاملات

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات سب کمیٹی کا اجلاس زیربحث آئے اہم معاملات

    اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات سب کمیٹی کا اجلاس زیربحث آئے اہم معاملات،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات کا ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اس اجلاس میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بھی شرکت کی

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدرپی ایف یو جے پرویز شوکت نے کہا کہ پاکستان کے میڈیا میں نہ ملازمت دینے کا قانون ہے نہ نکالنے کا کوئی قانون ہے،

    صدرپی ایف یو جے پرویز شوکت کا کہنا تھا کہ صحافی اور میڈیا ورکرز 10،10 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں،

    صدر پی ایف یو جےکا اس موقع پر کہنا تھا کہ اچانک میڈیا اداروں سے نکال دیا جاتا ہے اور چوکیدار کو کہہ کر دفتر داخلے پر پابندی لگا دی جاتی ہے، بقایا جات نہیں دیئے جاتے،

    صدر پی ایف یو جے(پروفیشنلز) نے اس موقع پر اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ ہم پی ایم ڈی اے کو مسترد نہیں کرتے، اس کی تجاویز پر بات کرنا چاہتے ہیں،

    مظہر اقبال نے کہا کہ آئی ٹی این ای میں 10،10 سال کیسز التواء میں رہتے ہیں، فیصلے نہیں ہوتے،

    صدر پی ایف یو جے پروفیشنلز کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ایک نعت ہے،

    ان کا کہناتھا کہ پہلی مرتبہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور کنٹریکٹ پر عمل نہ کرنے پر 21 دنوں میں فیصلہ مل سکے گا،

    صدر پی ایف یو جے افتخار مشوانی کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس قانون کا خیر مقدم کرینگے جو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مفاد میں ہوگا،ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے چند سالوں میں ہزاروں صحافی اور میڈیا ورکرز کونوکریوں سے فارغ کیا گیا

  • ‘فیک نیوز’ کے معاملے پر میڈیا تنظیموں اور حکومت کےدرمیان کمیٹی بن گئی

    ‘فیک نیوز’ کے معاملے پر میڈیا تنظیموں اور حکومت کےدرمیان کمیٹی بن گئی

    اسلام آباد:’فیک نیوز’ کے معاملے پر میڈیا تنظیموں اور حکومت کےدرمیان کمیٹی بن گئی ،اطلاعات کے مطابق جعلی خبروں(فیک نیوز) کے معاملے پر میڈیا تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوگیا۔

    اسلام آباد میں میڈیا تنظیموں کے نمائندوں نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر مملکت فرخ حبیب سے ملاقات کی، ملاقات میں پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یو جے اور ایمنڈ کے نمائندے شامل تھے ۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق اس دوران میڈیا تنظیموں اور وزارت اطلاعات کے نمائندوں پرمشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    حکومت اور میڈیا تنظیموں کے نمائندوں کے درمیان طے پایا کہ کمیٹی فیک نیوز بالخصوص سوشل میڈیا پر فیک نیوز کے معاملے کو حل کرےگی۔کمیٹی میڈیا ورکرز کے حقوق اور میڈیا قوانین کو مزید بہتر کرے گی اور ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لےگی

  • ویکسین نہ کرانے والے اساتذہ، طلبہ کیخلاف پنجاب یونیورسٹی کا سخت اقدام

    ویکسین نہ کرانے والے اساتذہ، طلبہ کیخلاف پنجاب یونیورسٹی کا سخت اقدام

    لاہور:پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا اساتذہ، ملازمین اور طلباء کی ویکسی نیشن کے لئے سخت اقدام،تمام شعبہ جات کے صدور کو اساتذہ، ملازمین اور طلباء کی 100 فیصد ویکسی نیشن یقینی بنانے کا ہدایتی نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کھولنے کےساتھ اساتذہ، ملازمین اور طلباء کی ویکسی نیشن کے لئے سخت اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تمام شعبہ جات کو اساتذہ، ملازمین اور طلباء کی 100 فیصد ویکسی نیشن یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ہاسٹل میں رہائش پذیر طلباء30 ستمبر تک ویکسی نیشن کا سرٹیفیکیٹ جمع کرائیں، 30 ستمبر تک ویکسین نہ لگوانے والے طلباء کو ہاسٹل میں رہائش کی اجازت نہ ہو گی۔

  • وہ آتے ہی چھاگئے :دنیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست جاری، افغان نائب وزیراعظم ملا برادر بھی شامل

    وہ آتے ہی چھاگئے :دنیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست جاری، افغان نائب وزیراعظم ملا برادر بھی شامل

    نیویارک :وہ آتے ہی چھاگئے :دنیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست جاری، افغان نائب وزیراعظم ملا برادر بھی شامل ،اطلاعات کے مطابق امریکی جریدے ٹائم میگزین نے 2021 کی 100 با اثر شخصیات کی فہرست جاری کی ہے

    امریکی جریدے ٹائم میگزین نے جوفہرست جاری کی ہےاس میں افغانستان کے عبوری نائب وزیراعظم و طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر بھی شامل ہیں۔

    ٹائم میگزین نے ہر سال کی طرح اس بار بھی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں سیاست دان، فنکار اور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

    امریکی میگزین کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے بااثر سیاستدانوں کی فہرست میں امریکی صدر جوبائیڈن، امریکی نائب صدر کاملہ ہیرس، چینی صدر شی جن پنگ اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شامل ہیں۔

    اس فہرست میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی، ایرانی صدرابراہیم رئیسی اور افغانستان کے عبوری نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر سمیت دیگر شامل ہیں۔ٹائم میگزین کی فہرست میں برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل بھی موجود ہیں۔

  • ساری تدبیریں ناکام : چین میں کورونا نے پھرسراٹھا لیا:شہروں میں سخت لاک ڈاون

    ساری تدبیریں ناکام : چین میں کورونا نے پھرسراٹھا لیا:شہروں میں سخت لاک ڈاون

    بیجنگ:ساری تدبیریں ناکام : چین میں کورونا نے پھرسراٹھا لیا:شہروں میں سخت لاک ڈاون،اطلاعات کے مطابق چین میں کورونا وائرس نے تمام ترکوششوں اورتدبیروں کے پھرسراٹھا لیاہے، جس کےبعد حکام نے مخلتف شہروں میں سخت لاک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے ،

    چین میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیا۔خبر ایجنسی کے مطابق چین نے بدھ کے روزکورونا کیسز میں اضافے کے بعد اپنے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پرکورونا ٹیسٹ شروع کردیے اور ساتھ ہی لاک ڈاؤن مزید سخت کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    چین کے صوبے فوجیان کے مختلف ٹول اسٹیشنوں پر حفاظتی اقدامات کردیے گئے ہیں جب کہ شيامن شہر کے مختلف علاقوں میں ڈیلٹا ویرینٹ پھیلنے کے باعث سفر پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

  • برطانوی وزیراعظم نے وزیرخارجہ کی چھُٹی کرا دی

    برطانوی وزیراعظم نے وزیرخارجہ کی چھُٹی کرا دی

    لندن :برطانوی وزیراعظم نے وزیرخارجہ کی چھُٹی کرا دی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے اس فیصلے نے سب کو ہلا کررکھ دیا ہے ،صرف وزیرخارجہ ہی نہیں بلکہ ربرطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کابینہ میں مزید بڑی تبدیلیاں کردی ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارےکے مطابق وزیر خارجہ ڈومینک راب سے وزارت خارجہ لےکر انہیں وزیر برائے انصاف اور نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔

     

     

    ڈومینک راب کی جگہ لِز ٹرس کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے،اس سے قبل وہ وزیر تجارت کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں۔

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے تعلیم کے وزیرگیوِن ولیمسن ، وزیر انصاف رابرٹ بکلینڈ اور ہاؤسنگ کے وزیر رابرٹ جینرک کو کابینہ سے فارغ کردیا ہے۔

    وزیراعظم ہاؤس آفس کے مطابق وزیر داخلہ پریتی پٹیل اور وزیر خزانہ رشی سونک اپنے عہدوں پر ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے۔

  • پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا

    پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا

    اسلام آباد:پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 5 روپے تک کی منظوری دے دی گئی، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے اضافے کی تجویز دی گئی لیکن اضافہ 5 روپے کا کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے سے زائد کا اضافہ کرنے کی منظوری دے دیا ہے۔

     

     

    ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں اضافے کا حیران کن فیصلہ کیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں فی لیٹر پٹرول 1 روپے تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم حکومت نے 1 روپے کی بجائے 5 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔

    جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 92 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے دس روپے اور پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی ۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی ساڑھے پانچ روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی