Baaghi TV

Author: +9251

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ائیر ہیڈ کوارٹر کا دورہ,پیشہ وارانہ تیاریوں کا جائزہ لیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ائیر ہیڈ کوارٹر کا دورہ,پیشہ وارانہ تیاریوں کا جائزہ لیا

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ائیر ہیڈ کوارٹر کا دورہ,پیشہ وارانہ تیاریوں کا جائزہ لیا،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےائیر ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے پیشہ وارنہ تیاریوں کا جائزہ لیا

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ائیرہیڈ کوارٹر کے دورے پر آرمی چیف کو پاکستان ائیر فورس کے آپریشنل معاملات پر بریفنگ دی گئی اور ائیر چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فضائیہ کے جاری منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی قربانیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کو سراہا، انہوں نے افغانستان سے حالیہ انخلا میں پاک فضائیہ کے آپریشنز کی تعریف کی اور انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی میں پاک فضائیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور تمام رینکس میں جذبے کی تعریف کی۔

  • طالبان رہنماوں کےدرمیان کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی یہ پراپیگنڈہ ہے:قاری یوسف کی باغی ٹی وی سےگفتگو

    طالبان رہنماوں کےدرمیان کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی یہ پراپیگنڈہ ہے:قاری یوسف کی باغی ٹی وی سےگفتگو

    کابل:طالبان رہنماوں کے درمیان کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی یہ دشمنوں‌ کا پراپیگنڈہ ہے:افغان طالبان رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے پاکستانی اورعالمی میڈیا پرپھیلائی جانے والی ان خبروں کو سختی سے مسترد کردیا ہے جن میں پراپیگنڈہ کیا جارہا ہےکہ افغان طالبان رہنماوں میں تلخ کلامی ہوئی ہے

    کابل سے افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے نائب قاری یوسف احمدی نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی استعمار کی چالیں ہیں جن کا مقصد دنیا کوباورکرانا ہے کہ طالبان میں اختلاف رائے ہے ،مگرایسا نہیں ہے

    قاری یوسف احمدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جوخبریں چل رہی ہیں‌ کہ نائب وزیر اعظم ملا برادر اور وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی، جو حقانی نیٹ ورک کے سرکردہ رہنما بھی ہیں، کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جب کہ صدارتی محل میں موجود دونوں رہنماؤں کے پیروکاروں نے بھی ایک دوسرے سے تکرار کی۔یہ سراسرجھوٹ اورامارت اسلامی کے خلاف پراپیگنڈہ ہے

    یاد رہےکہ کل سے پاکستانی اورعالمی میڈیا پرافغان طالبان رہنماوں کے درمیان اختلافات کے حوالے سے باقاعدہ منصوبہ بندی سے خبریں‌ چلائی جارہی تھیں کہ نائب وزیراعظم ملابرادراورخلیل الرحمن حقانی کے درمیان کسی معاملے پرتلخ کلامی ہوئی ہے

    آج ذبیح اللہ مجاہد کے نائب قاری یوسف احمدی نے باغی ٹی وی سے ان خبیروں کی تردید کی ہے

  • خاتون اول بشریٰ بی بی کی  پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ آمد:مریضوں کی عیادت کی

    خاتون اول بشریٰ بی بی کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ آمد:مریضوں کی عیادت کی

    لاہور: خاتون اول بشریٰ بی بی کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ آمد:مریضوں کی عیادت کی ،اطلاعات کے مطابق خاتون اول بشریٰ بی بی کاپنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ ایمرجنسی کےدورے پرپنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ تشریف لائیں اورخاتون اول نے اس موقع پرمریضوں کی عیادت کی

    انہوں نے ایمرجنسی بلاک اور میڈیکل ٹریٹمنٹ سیکشن سمیت صحت کی سہولیات کے مختلف حصوں کا چکر لگایا اور عملے کو مریضوں کی زیادہ سے زیادہ دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کی۔

    بشریٰ بی بی نے زور دیا کہ منشیات کے عادی افراد اور ذہنی بیماریوں میں مبتلا بزرگ افراد کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جائے۔
    اس نے ملحقہ کچن کا بھی دورہ کیا اور حفظان صحت کے معیار اور مریضوں کے کھانے کو بھی چیک کیا

    بشریٰ بی بی کو سماجی کاموں میں خاص دلچسپی ہے اور وہ اکثر شیلٹر ہومز اور یتیم خانوں کے دورے کرتی رہی ہیں تاکہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کی ترقی پر توجہ دی جا سکے۔

  • "روزانہ جنسی پارٹی”ٹک ٹاکرمحبوبہ کوپیغام:سن کروہ بھی حیران

    "روزانہ جنسی پارٹی”ٹک ٹاکرمحبوبہ کوپیغام:سن کروہ بھی حیران

    نیویارک: "روزانہ جنسی پارٹی”ٹک ٹاکرمحبوبہ کوپیغام:سن کروہ بھی حیران ،اطلاعات کے مطابق ایک ٹک ٹاکر خاتون نے ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے ایک آدمی کے ساتھ تعلق قائم کیا مگر وہ دو ملاقاتوں کے بعد ہی اسے چھوڑ گیاجس پر اس نے اس آدمی سے ’فیڈ بیک‘ مانگا تو اس نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔

    دی سن کے مطابق ڈینیئلی نامی اس ٹک ٹاکر نے بتایا ہے کہ اس آدمی کے تعلق ختم کر دینے پر میں نے اس سے یہ پوچھنے کا فیصلہ کیا کہ آخر ایسی کیا چیز تھی جس کی وجہ سے وہ میرے ساتھ تعلق کو آگے نہ بڑھا سکا اور چھوڑ کر چلا گیا۔

    یہ سوچ کر واٹس ایپ پر ڈینیئلی نے اس شخص سے رابطہ کیا اور فیڈ بیک مانگا۔ اپنی ویڈیو میں ڈینیئلی نے اس چیٹنگ کا سکرین شاٹ شامل کیا ہے جس میں اس کے سوال کے جواب میں آدمی بتاتا ہے کہ ”ڈیٹنگ ایپلی کیشنز نے لوگوں کو بہت زیادہ آپشنز اور ورائٹی دے دی ہے، جس سے روایتی ڈیٹنگ دم توڑ گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے تمہارے ساتھ تعلق ختم کیا۔“

  • افغانستان میں امن،خوشحالی اورترقی سب کےمفاد میں:دنیا بھرپورساتھ دے:وزاعظم کاامریکی ٹی وی کوانٹریو

    افغانستان میں امن،خوشحالی اورترقی سب کےمفاد میں:دنیا بھرپورساتھ دے:وزاعظم کاامریکی ٹی وی کوانٹریو

    اسلام آباد:افغانستان میں امن،خوشحالی اورترقی دنیا کےمفاد میں ہے:دنیا خوشحال افغانستان کےلیےساتھ دے:وزاعظم کاامریکی ٹی وی کو انٹریو ،اطلاعات کے مطابق امریکی ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن ، خوشحالی اورترقی دنیا کے مفاد میں ہے اورپرامن افغانستان کے لیے اب دنیا کوآگے بڑھنا چاہیے ، پاکستان کے ساتھ مل کرایک نئے سفرکا آغازکرنا چاہیے

    افغانستان میں امن،خوشحالی اورترقی دنیا کےمفاد میں ہے:دنیا خوشحال افغانستان کےلیےساتھ دے:وزاعظم کاامریکی ٹی وی کو انٹریووہاں کیا ہونے والا ہے کوئی پیشگوئی نہیں کر سکتا، افغانستان کی خواتین بہت بہادر اور مضبوط ہیں، وقت دیا جائے وہ اپنے حقوق حاصل کر لیں گی۔ وہاں کی خواتین کو باہر سے کوئی حقوق نہیں دلوا سکتا۔ وقت کے ساتھ ساتھ خواتین کو حقوق مل جائیں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طالبان عالمی سطح پر خود کو تسلیم کرانا چاہتے ہیں۔ طالبان چاہتے ہیں عالمی برادری انہیں تسلیم کرے۔ افغانستان میں کٹھ پتلی حکومت کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔خطے کا امن افغان عوام سے جڑا ہے، 20 سال میں وہاں پر عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ دنیا طالبان کو انسانی حقوق کے معاملے پر وقت دے لیکن امداد کے بغیر انتشار کا اندیشہ ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ہمیں بتایا تھا کہ افغان طالبان پورے افغانستان پر مکمل قبضہ نہیں کر پائیں گے۔ اگر وہ عسکری طریقے سے کنٹرول حاصل کریں گے تو سول وار ہونے کا خدشہ ہے، جس سے ہم خوفزدہ تھے کیونکہ پاکستان نے سب سے زیادہ نقصان برداشت کیا، دنیا کو ایک جائز حکومت بنانے اور اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے لیے افغانستان میں حکومت کو وقت دینا چاہیے۔

    افغانستان سے انخلاء پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں افغان طالبان کے قبضے کے بعد امریکی صدر جوزف بائیڈن سے ٹیلیفون پر رابطہ نہیں ہوا حالانکہ پاکستان امریکا کا نان نیٹو اتحادی ہے، میں محسوس کرتا ہوں کہ وہ بہت مصروف ہوں گے۔ لیکن امریکا کے ساتھ رشتہ صرف ایک فون کال پر منحصر نہیں ہے اسے کثیر جہتی تعلقات کی ضرورت ہے۔

    ان کاکہنا تھا کہ پاکستان نے امریکا کیساتھ 20 سال تک ملکر جنگ لڑی، ہم کرائے کے بندوق کی طرح تھے، امریکا سے افغان جنگ جیتا چاہتا تھا۔ جو وہ اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکے۔ بار بار امریکی حکام کو خبردار کیا تھا کہ امریکا عسکری طور پر اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکتا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 11/9 حملے کے بعد دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ہزاروں لوگ اپنی جان گنوا بیٹھے، ایک موقع پر وہاں 50 عسکریت پسند گروہ ہماری حکومت پر حملہ کر رہے تھے، امریکا نے پاکستان میں 480 ڈرون اٹیک کیے۔

    میزبان کی طرف سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان افغان طالبان کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی پوزیشن میں تھا،اس سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی اور کی جنگ لڑنے کے لیے ہم اپنے ملک کو تباہ نہیں کر سکتے۔ افغان طالبان ہمارے ملک پر حملہ نہیں کر رہے تھے۔ اگر اس وقت میں حکومت میں ہوتا تو امریکی انتظامیہ کوبتاتاکہ افغان طالبان کیخلاف ہم اپنی فوج استعمال نہیں کریں گے۔ پہلی وجہ یہ ہے کہ ہمیں اپنے لوگوں کی خدمت کرنی ہے اور میرے ملک کے لوگ میری ذمہ داری ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں شورش سے پاکستان بھی زیادہ متاثر رہا ہے، وہاں 40 سالوں کے بعد امن قائم ہوسکتا ہے، افغانستان سے متعلق ایک بڑا مسئلہ مہاجرین بھی ہے، عالمی برادری مدد کرے تو افغان مہاجرین کا مسئلہ بھی حل ہوسکتا ہے، طالبان بحران سے بچنے کے لیے عالمی امداد کی تلاش میں ہیں

  • جنسی زیادتی کی شکارخاتون کی مدد کوآنے والاپولیس اہلکاربھی جنسی درندہ نکلا:دس ماہ تک زیادتی کی

    جنسی زیادتی کی شکارخاتون کی مدد کوآنے والاپولیس اہلکاربھی جنسی درندہ نکلا:دس ماہ تک زیادتی کی

    لندن: آسمان سے گرا؛کھجورمیں اٹکا:جنسی زیادتی کی شکارخاتون مدد کی امید میں پولیس افسرکے ہتھے چڑھ گئی ،اجنسی زیادتی کی شکارخاتون کی مدد کوآنے والاپولیس اہلکاربھی جنسی درندہ نکلا:دس ماہ تک زیادتی کی

    معروف برطانوی آن لائن اخبار میل آن لائن کے مطابق 40سالہ آفیسر جیمز اینکریٹ کو جنسی حملے کا نشانہ بننے والی اس خاتون کی مدد اور دیکھ بھال پر تعینات کیا گیا تھالیکن اس نے اس خاتون کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر لیا۔

    اس حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس کا خاتون کے ساتھ تعلق 10ماہ تک چلا اورپھر اس کے کرتوت کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

    رپورٹ کے مطابق جیمز کو ایک کمزور خاتون کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کے الزام میں حراست میں لے کر عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں گزشتہ روز اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

    ملزم کی طرف سے جرم کا اعتراف کرنے پر والور ہیمپٹن کراﺅن کورٹ کے جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ”تمہیں جس جذبات طور پر کمزور خاتون کی دیکھ بھال پر مامور کیا گیا تھا

    جج نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تم نے اس کی دگرگوں ذہنی حالت کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر لیا۔ تمہیں ذہنی طور پر قید کی سزا کے لیے تیار ہو جانا چاہیے۔“رپورٹ کے مطابق ملزم کو 18اکتوبر کو سزا سنائی جائے گی۔

  • اہل لاہورسےکیےگئےوعدوں پرکس حدتک عمل ہوا؟وزیراعظم     نےعثمان بزدارسےپوچھ لیا:اہم فیصلےمتوقع

    اہل لاہورسےکیےگئےوعدوں پرکس حدتک عمل ہوا؟وزیراعظم نےعثمان بزدارسےپوچھ لیا:اہم فیصلےمتوقع

    اسلام آباد:لاہوروالوں کےلیے اب تک کیا کیا گیا؟وزیراعظم نے عثمان بزدارسے پوچھ لیا:اہم فیصلے بھی متوقع ،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اہل لاہورسے کیے گئے وعدوں کےبارے میں پوچھ لیا ہے،

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق اسی سلسلے میں آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں انتظامی ڈھانچے کی بہتری کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا،وزیراعظم کی زیرصدارت اس اہم اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب نے شرکت کی۔

    ذرائع کےمطابق اس موقع پر نئے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے وزیراعظم عمران خان کو بریف کیا اوریقین دہانی کروائی گئی کہ پنجاب کے انتظامی فیصلوں میں شفافیت اور میرٹ کو مدنظر رکھا جائے گا ۔

    وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ صوبے میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیےشہریوں کو بنیادی اشیائے خوردونوش کی مناسب نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کے جا ر ہے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل اولین ترجیح ہے۔ پنجاب میں کرپشن اور بدعنوانی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    وزیراعظم عمران خان کو انسپکٹر جنرل پنجاب سردار علی خان نے صوبہ بھر میں پولیس کی اصلاحی ترجیحات پر بریفنگ دی ۔اس موقع پر وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پنجاب پولیس عوام کے بنیادی مسائل اور شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔۔۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں انتظامی ڈھانچے کو عوام کی سہولت کے لیے مزید موثر بنایا جائے اس کے علاوہ عوام کو اشیائے خوردنوش کی فراہمی کم قیمت پر یقینی بنایا جائے۔۔

    وزیراعظم عمران خان نے خصوصی ہدایت کی کہ عوام کی پولیس سٹیشن تک رسائی اور ان کی شکایات کی فوری دادرسی کے لیے موثر میکنزم ترتیب دیا جائے۔

    وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طور پر زور دیا کہ پولیس کسی بھی قسم کی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے

    وزیراعظم کی زیرصدارت ایک اوراجلاس میں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت خصوصا سوہنا لاہور پراجیکٹ اور دیگر اقدامات پر جائزہ اجلاس میں اہم پہلوزیربحث آئے

    اس اہم اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ، وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل ,صوبائی وزیر صنعت محمد اسلم اقبال ،صوبائی وزیر بلدیات میاں محمودالرشید، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر لاہوراور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

    کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبہ بھر میں تمام متعلقہ صوبائی اداروں کی طرف سےصاف پانی کی فراہمی ،صحت کے شعبے کے علاوہ مرکزی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش پر خصوصی طور پر توجہ دی جا رہی ہے۔

    ایل ڈی اے، لاہور کی مرکزی اور چھوٹی شاہراہوں میں اگلے چھ ماہ میں مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کرے گی۔بریفنگ
    ۔۔۔واسا صاف پانی کی فراہمی کے علاوہ بارش کے پانی کی سٹوریج کے لئے واٹر ٹینکس اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے پر ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہا ہے۔۔

    وزیراعظم کو اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور صحت کارڈ کی موثر فراہمی کے لیے تن دہی سے کام کیا جا رہا ہے۔کمشنر لاہور نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سوہنا لاہور پلان کے تحت شہر میں آلودگی صفائی اور دیگر انتظامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

    وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں آلودگی کے مسائل کے حل کے لیے شجرکاری پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شجر کاری کی ترغیب کے لیے پلانٹ فار لاہور کے نام سے مہم شروع کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے عوامی فلاح کے منصوبوں اور دیگر اقدامات ، اور شجر کاری کی اہمیت کے بارے میں عوامی آگاہی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی

    وزیراعظم عمران خان نے اسکولوں میں شجرکاری کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ لاہور کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں، آلودگی کے مسائل کے حل اور شجرکاری میں اضافے کے ذریعے اس کے قدرتی خوشگوار ماحول کو بحال کیا جائے

  • ڈاکٹر صفدر محمود: پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ،تحریر: ملک رمضان اسراء 

    ڈاکٹر صفدر محمود: پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ،تحریر: ملک رمضان اسراء 

    سابق وفاقی سیکرٹری، معروف کالم نگار اور کئی کتابوں کے مصنف ڈاکٹر صفدر محمود کئی ماہ سے علیل تھے اور اس دوران امریکہ میں زیرعلاج رہے جسکے بعد وہ وطن واپس آئے اور اپنے آخری ایام میں ان کی یاداشت چلی گئی تھی، ڈاکٹر صاحب 30 دسمبر 1944 کو ضلع گجرات ڈنگہ میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے آنرز اور پنجاب یونیورسٹی سے سیاسیات میں ایم اے کیا تھا کچھ عرصہ درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ رہنے کے بعد 1967ء میں سول سروس کا امتحان پاس کیا اور 1974ء میں پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ ڈاکٹر صفدر محمود متعدد انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔ مرحوم کی تصانیف میں "سچ تو یہ ہے، مسلم لیگ کا دور حکومت، پاکستان کیوں ٹوٹا، پاکستان:تاریخ و سیاست، درد آگہی اور سدابہار” شامل ہیں۔  ڈاکٹر صفدر محمود کو انکی خدمات پر حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1997ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ ڈاکٹر صاحب اپنی ایک العربیہ اردو کی تحریر میں لکھتے ہیں کہ: "استاد ٹھیک ہی کہتا تھا کہ اگر آج علامہ اقبال زندہ ہوتے تو وہ پیری اور ’’ملّائی‘‘ کی بجائے سیاست کو عیاری کہتے۔ علامہ اقبال کے دور میں شاید سیاست اتنی عیار نہیں ہوتی تھی بلکہ سچی بات تو یہ ہے کہ علامہ اقبال کے دور میں مسلمانوں اور ہندوئوں کے قومی رہنما قائد اعظم اور نہرو دونوں اصولی،قومی اورنظریاتی سیاست کے نمائندے اور ترجمان تھے۔ سیاست میں عیاری قیام پاکستان کے بعد آئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے پوری طرح چھا گئی۔ کم و بیش یہی حال ہندوستان میں بھی ہوا لیکن ہندوستان کے مقابلے میں پاکستان میں لوٹ مار کا غدر قدرے زیادہ مچا کیونکہ مسلمانوں کے معدے وسیع، ہاضمے مضبوط اور شان و شوکت کا شوق تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔”

    ڈاکٹر صاحب روزنامہ جنگ کے آخری کالم جن کا عنوان ہے "بندگی اور بے بندگی” میں لکھتے ہیں کہ: "مرض اور قرض اچانک حملہ آور ہوتے ہیں لیکن جاتے جاتے وقت لیتے ہیں۔ اللہ پاک کا کرم ہے، اُس کی کس کس نعمت کا شکر ادا کروں کہ شاید شکر ادا کرنا ممکن ہی نہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے زندگی بھر مالی قرض سے خاصی حد تک محفوظ رکھا لیکن جہاں تک دوستوں، بہی خواہوں کی محبتوں کے قرض کا تعلق ہے وہ ادا نہیں ہو سکتا۔ محبتوں کے قرض سے کہیں زیادہ اہم اور وزنی قرض احسانات کا ہوتا ہے کیونکہ میرا تجربہ ہے جو شخص آپ پر احسان کرتا ہے آپ اُس کا قرض کسی صورت بھی نہیں چکا سکتے چاہے آپ جواباً اُس پر درجنوں احسانات کریں۔ احسان صرف وہی شخص کرتا ہے جو بھلائی، نیکی، مدد، خدمت میں یقین رکھتا ہو اور اپنی ذات سے اور اپنے مفادات سے بالاتر ہو کر سوچنے کی صلاحیت اور اہلیت رکھتا ہو۔ میں نے زندگی کے سفر میں کئی ایسے لوگ دیکھے جو کسی مصیبت زدہ کو مشکل سے نکال کر احسان کا ثواب کما سکتے تھے لیکن وہ اپنے مفادات، جمع، تفریق اور سود و زیاں کی پیچیدگیوں میں اُلجھ کر کنارہ کش ہو گئے۔ مطلب یہ کہ جو انسان ہمیشہ اپنی ذات کو مقدم رکھتا ہو اور اپنے مفادات کو ہر شے پر ترجیح دیتا ہو، وہ کسی پر احسان کرنے کا اہل نہیں ہوتا کیونکہ احسان کرنے کی صلاحیت اُنہیں ملتی ہے جن کے ظرف اور قلب وسیع ہوتے ہیں، جن میں ایثار کا جذبہ ہوتا ہے اور جو دوسرے انسانوں کو نہ صرف اہمیت دیتے ہیں بلکہ اُن کی خدمت کا جذبہ بھی رکھتے ہیں۔ میں نے زندگی میں بہت کم ایسے لوگ دیکھے جو دوسروں کے مفادات کو اپنے مفادات پر فوقیت دیتے تھے لیکن زندگی کے طویل سفر میں اپنی ذات کی نفی کرنے والے فقط چند حضرات ملے جنہیں میں صحیح معنوں میں اللہ کا دوست سمجھتا ہوں کیونکہ اپنی ذات کی نفی اللہ سے دوستی کئے بغیر حاصل نہیں ہوتی۔ یہ بلند رتبہ صرف اُنہیں ملتا ہے جو اِس کے مستحق ہوتے ہیں۔”

    مورخ ڈاکٹر صفدر محمود 13 ستمبر 2021 کو بقصائے الہی تقریبا 77 سال کی عمر میں خالق حقیقی کو جا ملے اس حوالے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر سمیعہ رحیلہ قاضی نے لکھا:” ‏ڈاکٹر صفدر محمود تحریک پاکستان کے ایسے نادر تاریخ دان جو صحیح معنوں میں نظریہ پاکستان کے محافظ تھے۔ ان سے ملاقات نہ ہونے کا افسوس ہمیشہ رہے گا۔ اللہ ان سے راضی ہوجاۓ۔

    ایک ٹوئیٹر صارف محمد طاہر لکھتے ہیں  کہ:

    ڈاکٹر صفدر محمود کا انتقال نظریاتی جہتوں سے مطالعہ پاکستان کے شوقین حضرات کے لیے انتہائی افسوس ناک خبر ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے پاکستان کی تاریخ و سیاست کے حوالے سے قابل ذکر کام کیا۔ اللہ تعالیٰ ان کی کامل مغفرت فرمائے۔

    معروف صحافی انصار عباسی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ‏نظریہ پاکستان کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے ایک بااثر آواز محترم صفدر محمود انتقال فرما گئے۔ اللہ تعالی اُن کی مغفرت فرمائے اور اُن کی اسلام اور اسلامی پاکستان کے لیے کوششوں کو قبول فرمائے۔ آمین

    لکھاری نجمہ منصور ڈاکٹر صاحب کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ: "میری کتاب "رشحات قائد” کا دیباچہ انہوں نے لکھا تھا، بہت نستعلیق شخصیت کے مالک اور مستند تاریخ دان تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے (آمین)

    پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم ڈاکٹر صفدر محمود کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ: "ڈاکٹر صفدر محمود نے مختلف میدان ہائے علم اور شعبہ صحافت میں نہایت بلند پایہ خدمات سر انجام دیں۔ دعا ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔”

    یقینا ڈاکٹر صاحب ایک عظیم تاریخ دان تھے ایسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جن کے چلے جانے کا خلا کبھی پر نہیں ہوتا لیکن آئیندہ نسل کیلئے ایسے منصف کی تحاریر، تصانیف اور تحقیق ہمیشہ ہمیشہ کیلئے زندہ رہ جاتی ہے لہذا نوجوان نسل کو چاہئے کے انہیں پڑھیں اور پھر اپنی تحقیق اور مطالعے کی بنیاد پر اختلاف یا اتفاق کا اظہار کریں کیونکہ ہم سب کو حق ہے کہ علم کی بناء پر شائستہ طریقے سے اپنی رائے کا اظہار کریں اور ڈاکٹر صفدر محمود صاحب کی یہی خوبی تھی کہ وہ اگر کسی سے اختلاف رائے کا اظہار بھی کرتے تھے تو ان میں بے انتہاء حد تک شائستگی ہوتی تھی جس سے ظاہر ہوتا کہ اہل علم  لوگوں کا بحث مباحثہ یا اختلاف رائے رکھنا بھی نئے علوم کے دریچے کھولتا ہے۔

  • فضل الرحمن عورتوں کی طرح بلاول بھٹو کوطعنے دینے لگے

    فضل الرحمن عورتوں کی طرح بلاول بھٹو کوطعنے دینے لگے

    کوئٹہ :فضل الرحمن عورتوں کی طرح بلاول بھٹو کوطعنے دینے لگے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے فطری مخالف اورنوازشریف کے بائیں بازو مولانا فضل الرحمن نے آج بلاول بھٹو کو عورتوں کی طرح طعنے دے کراپنے چاہنے والوں کو بھی شرما دیا

    میڈیا ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اس مخالفت میں کچھ زیادہ ہی حد سے آگے نکل گئے ہیں‌

    حب میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو کوآڑے ہاتھوں لیتےہوئے کہ تھاکہ ہمیں استعفے نہ دینے کا طعنہ دینے والے عدم اعتماد کیوں پیش نہیں کرتے؟

    پیپلزپارٹی کی پنجاب میں تبدیلی سے متعلق خواہش کے سوال پر مولانا فضل الرحمان نے ’عدم اعتماد، عدم اعتماد، عدم اعتماد‘ کی گردان کی اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد، ہماری رائے، ہماری رائے، بڑی عقل کی رائے توپھرپیش کریں نا، کیوں بیٹھے ہیں آرام کے ساتھ؟

    ان کا کہنا تھاکہ ہمیں تو طعنہ دیتے ہیں، استعفے کیوں پیش نہیں کرتے تویہ عدم اعتمادکیوں پیش نہیں کرتے؟ تگڑے ہوتو عدم اعتماد کیوں پیش نہیں کرتے؟ان کا کہنا تھاکہ 6 ممبران پرعدم اعتماد کی بات نہیں کی جاسکتی، اس سے بڑی حماقت کی بات کوئی نہیں ہوسکتی۔

    یاد رہےکہ مولانا فضل الرحمن پی پی لیڈرشپ پرسخت غصہ نکالتے ہوئے کہا ہےکہ اگربلاول ہمارے سےدھوکہ نہ کرتے اوربدعہدی نہ کرتے تو آج عمران خان ہمیں عدالتوں میں نہ گھسیٹتا

  • جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشت گرد مارے گئے، 7 جوان وطن پرقربان

    جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشت گرد مارے گئے، 7 جوان وطن پرقربان

    راولپنڈی:جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشت گرد مارے گئے، 7 جوان وطن پرقربان ،اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی سے متعلق آپریشن جاری ہے۔گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہدا میں 25 سال کے سپاہی ضیا اکرم اور 20 سال کے مصور خان شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فرار ہوتے ہوئے ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔

    پی پی پی چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے پی پی پی چیٸرمین نے شہید جوانوں کے خاندانوں سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی قربانیاں بے مثال ہیں ،دہشتگردی کے خلاف سینہ سپر جوانوں کے پیچھے پوری قوم متحد کھڑی ہے موجودہ حالات میں دہشتگردوں کی حوصلہ شکنی اور دہشتگردی سے ہمیشہ کے لیٸے جان چھڑانے کے لیٸے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد ناگذیر بن چکا نااہل و ناکام ترین حکومت کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے