Baaghi TV

Author: +9251

  • آٹھ ماہ کے دوران کراچی سے کتنی گاڑیاں چھینی گئیں یا چوری ہوئیں؟ ہوشربا انکشاف

    آٹھ ماہ کے دوران کراچی سے کتنی گاڑیاں چھینی گئیں یا چوری ہوئیں؟ ہوشربا انکشاف

    رواں سال کراچی والوں کےلیے بہت گراں گزرا، 27 ہزار شہری اپنی مختلف اقسام کی گاڑیوں سے محروم ہوئے جب کہ سیکڑوں افراد ڈکیتی مزاحمت اور مختلف واقعات میں قتل ہوئے۔

    حکمرانوں نے کراچی کی عوام کو ڈکیتوں اور راہزنوں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے، شہری آئے روز مسلح افواج کے ہاتھوں لٹے رہتے ہیں لیکن ملزمان کے خلاف کارروائی تقریباً نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔

    جنوری سے اگست تک شہر قائد میں بسنے شہریوں کے جان و مال کے ساتھ کیا ہوا؟ اے آر وائی نیوز نے مکمل تفصیلات حاصل کرلیں۔

    سی پی ایل سی کے مطابق آٹھ ماہ کے دوران 355 شہری ڈکیتی مزاحمت اور دیگر واقعات میں قتل ہوئے جبکہ 842 افراد زخمی ہوئے۔

    اے آر وائی نیوز کو حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق آٹھ ماہ میں 35 ہزار کے قریب موٹر سائیکلیں اور 1061 کاریں چھینی گئیں یا چوری ہوئیں جب کہ تین ہزار 187 شہری قیمتی 125 موٹر سائیکل سے محروم ہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری سے اگست تک 27 ہزار 821 شہریوں کی 70 سی سی موٹر سائیکل جب کہ 825 رکشے چوری ہوئے یا چھینے گئی۔

    راہزنی کی وارداتوں کے دوران سڑک پر گھر کے باہر 16 ہزار 591 موبائل چھینے گئے۔

    سی پی ایل سی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کراچی میں اغوا برائے تاوان کی 12، بھتے کی 20 وارداتیں جب کہ بینک ڈکیتی 1 اور بینک لاکر چوری کی کی ایک واردات رپورٹ ہوئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بینک لاکر کی چوری کے دوران کروڑوں روپے کا سونا اور سامان لوٹا گیا جب کہ بینک کی خطیر رقم 20 کروڑ 50 لاکھ بھی چوری کیے گئے۔

    سی پی ایل سی کی مرتب کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ راہزنی کی وارداتوں میں عام شہریوں کے علاوہ پولیس اور دیگر افراد بھی لٹنے والوں میں شامل ہیں۔

    ان آٹھ ماہ کے دوران سابق کمشنر کراچی کی والدہ کے گھر بھی ڈکیتی کی بڑی واردات سمیت کراچی کے تمام ڈسٹرکٹس میں ہزاروں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں رونما ہوئیں اور ان کارروائیوں کے دوران اربوں روپے کی نقدی اور جیولری لوٹی گئی۔

  • مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کی سوشل میڈیا آئی ڈی ہیک

    مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کی سوشل میڈیا آئی ڈی ہیک

    ہیکرز کی جانب سے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کی سوشل میڈیا آئی ڈی ہیک کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جکھرانی کی جانب سے آئی ڈی ہیک ہونے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔

    مشیر جیل خانہ جات سندھ نے سوشل میڈیا آئی ڈی ہیک ہونے پر ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میری آئی ڈی انہوں نے ہیک کرائی جو مجھے عدالتوں میں گھسیٹ رہے ہیں۔

    اعجاز جکھرانی نے کہا کہ میری آئی ڈی ہیک کرکے غلط ویڈیو شیئر کی جارہی ہیں۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم کو اس سے قبل بھی متعدد شہریوں کی جانب سے آئی ڈیز ہیک ہونے کی شکایات موصول ہوچکی ہیں، ہیکرز کی جانب سے شہریوں کی آئی ڈی ہیک کرکے نامناسب مواد شیئر کیا جاتا ہے جو مہذب صارفین کیلئے رسوائی کا باعث ہوتا ہے۔

  • کراچی شہر میں گرمی کی شدت آج بھی برقرار رہے گی

    کراچی شہر میں گرمی کی شدت آج بھی برقرار رہے گی

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج بھی گرمی کا زور برقرار رہے گا، 16 سے 18 ستمبر کے دوران شہر میں بارش کا امکان موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، 2 روز تک سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2 روز تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    اس وقت ہوا کا کم دباؤ راجستھان میں موجود ہے۔ ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بن چکا ہے، خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کی شدت زیادہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں 16 سے 18 ستمبر کے دوران بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

  • لیاری اورریلوے کالونی میں 2 افراد نے بیماری سے تنگ آکر خودکشی کرلی

    لیاری اورریلوے کالونی میں 2 افراد نے بیماری سے تنگ آکر خودکشی کرلی

    لیاری اورریلوے کالونی میں 2 افراد نے بیماری سے تنگ آکر خود کو آگ لگا کر اپنی جانیںلے لیں،جبکہ ابو الحسن اصفہانی روڈ کے قریب رہائش اپارٹمنٹ میں ایک شخص نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ تھانے کی حدود لیاری بکرا پیڑی مندرہ محلہ میں مدینہ مسجد کے قریب واقع مکان میں ایک شخص نے خود کو آگ لگالی ،موقع پر موجود افراد نے آگ بجھائی ،جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،متوفی کی شناخت ناصر ولد ابو بکر کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق گھر والوں نے بیا ن دیا ہے کہ متوفی کی زہنی حالت درست نہیں تھی اور اس کا علاج چل رہا تھا اوربیماری سے تنگ آکر اس نے خود کو جلالیا اور خودکشی کرلی۔
    ادھر میٹھا در تھانے کی حدود شاہین کمپلیکس کے قریب واقع ریلوے کالونی میںواقع ایک مکان میں رہایش پزیر 45 سالہ عارف مسیح ولد صادق مسیح نے خود کو آگ لگالی،تاہم گھر میں موجود افراد نے آگ بجھائی اور اسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا،پولیس کے مطابق انجہانی کے گھر والوں نے بیان دیا ہے کہ عارف ذہنی مریض تھا اور کافی عرصے سے اسکی طبعیت خراب تھی ،معاشی پریشانی اور علاج نا ہونے سے اسکی حالت مزید خراب ہورہی تھی اور دلبرداشتہ ہو کر اس نے مذکورہ اقدام اٹھایا۔
    قبل ازیں سچل تھانے کی حدود ابو الحسن اصفہانی روڈ پر واقع رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد ہونے ی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لیکرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 53 سالہ افسر ولد سید جمال کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش اور گھر والوں کے بیان سے واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے ،تاہم متوفی کے ورثا نے قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔

  • اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلر نے گرفتاری کے خوف سے گولی مار کر خودکشی کر لی

    اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلر نے گرفتاری کے خوف سے گولی مار کر خودکشی کر لی

    تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ منصور نگر میں خالی پلاٹ سے ایک شخص کی لاش ملی، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کوعباسی شہید اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت محمد شاہین عرف شاہین بہاری ولد محمد حنیف کے نام سے کی گئی،پولیس کا عوی ہے کہ انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر شاہین بہاری نے گرفتاری کے خوف سے خود کو گولی مار کر خود کشی کی ہے ،پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک پستول اورخط بھی ملا ہے،خط میں شاہین بہاری نے لکھا ہے کہ وہ پولیس چھاپوں سے پریشان ہو کر خود کشی کر رہا ہے ، شاہین بہاری نے اپنے ساتھی کے ہمرا 28 اگست کو ہوٹل میں فائرنگ کر کے اے ایس آئی اکرم خان کو شہید کیا تھا،شاہین بہاری نے خط میں لکھا کہ ہے کہ جس پستول سے اس نے اے ایس آئی اکرم خان کو شہید کیا وہ پستول اس نے پھینک دیا تھا اور وہ دوسرے پستول سے خود کشی کر رہا ہے، ملزم اسی علاقے کا رہائشی تھا،پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں ملزم کے ساتھی آصف بھایا کو پولیس اور رینجرز نے گرفتار کیا تھا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی شاہین بہاری کو دیکھا جاسکتا ہے،ملزم سی ٹی ڈی میں درج ایف آئی آر نمبر 75/21 میں مطلوب تھا۔

  • ایم کیو ایم لندن کا کارندہ گرفتار ،اسلحہ و دیگر سامان برآمد

    ایم کیو ایم لندن کا کارندہ گرفتار ،اسلحہ و دیگر سامان برآمد

    ایس ایس پی ایس آئی یو حیدر رضا کے مطابق ایس آئی یو،سی آئی اے کی ٹیم نے منگھوپیر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سے وابستہ محمد شفاعت سمیع کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے غیر قانونی30 بور پستول برآمد کرلیا،پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم کراچی آپریشن کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا اور پھر بعد میں واپس آگیا تھا ، ملزم نے دوران تفتیش 12 مئی 2007 کو ایم کیو ایم قیادت کے حکم پر شاہ فیصل کالونی میں ٹھیلے پتھارے جلانے کے علاوہ دیگر وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے ، ملزم کے خلاف انسدادا دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج ہے جس میں وہ مفرور تھا، ملزم نے اعتراف کیا کہ حالیہ دنوں میں وہ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے،ملزم اپنے دیگر ساتھیوں عامر عرف گوپالی ، اشرف عرف گڈو ، رضوان عرف ملا، عادل عرف کولی ، صمد توتلا سمیت دیگر کے ساتھ ملکر لوٹ مار کی وارداتیں کی ہیں جن کے مقدمات درج ہیں، ملزم سے مزید تفتیش اور اسکے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • میو ہسپتال میں ایک پرائیویٹ ٹارچرسیل کا انکشاف:سننے والوں کے رونگھٹے کھڑے ہوگئے

    میو ہسپتال میں ایک پرائیویٹ ٹارچرسیل کا انکشاف:سننے والوں کے رونگھٹے کھڑے ہوگئے

    لاہور:میو ہسپتال میں ایک پرائیویٹ ٹارچرسیل کا انکشاف:سننے والوں کے رونگھٹے کھڑے ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق لاہور کے میو ہسپتال میں ایک پرائیویٹ ٹارچر سیل ملا ہے۔جس میں ہونے والے مظالم

    اطلاعات کے مطابق لاہورکے اس خطرناک اوررونگھٹے کھڑے کردینے والے ٹارچرسیل کو میو ہسپتال کے چوکیدارسپروائزر زوہیب ہسپتال کے اندر چلا رہے تھا

    باغی ٹی وی کے مطابق جہاں اس نے مریضوں کے حاضرین پر تشدد کرتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب اس کے مریضوں کے حاضرین پر تشدد کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

    اطلاعات کے مطابق زوہیب مریضوں کو چوری اور منشیات کی اسمگلنگ کے شبہ میں اٹھا کر تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

    رپورٹ کے بعد میو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر افتخار نے زوہیب سمیت تین ملازمین کو نکال دیا۔

    مزید یہ کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔انکوائری کمیٹی 24 گھنٹوں میں تحقیقات مکمل کرے گی اور ایم ایس کو رپورٹ پیش کرے گی

  • وزیراعظم عمران خان کا ہنگامی اورخصوصی دورہ:   روسی اورچینی صدرنےملاقات کی خواہش کا اظہارکردیا

    وزیراعظم عمران خان کا ہنگامی اورخصوصی دورہ: روسی اورچینی صدرنےملاقات کی خواہش کا اظہارکردیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اہم مشن پردشنبے کے لیے تیار:روسی اورچینی صدر نے ملاقات کی خواہش کا اظہارکردیا۔ اسلام آباد سے اعلیٰ حکام کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج 15 ستمبر کو بیرون ملک روانہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم دشنبے میں شیڈول شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ہمراہ دشنبے جائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کے اس خصوصی دورے کے حوالے سے ذمہ دارذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم اور روسی صدر کے درمیان دشنبے میں ملاقات بھی طے پا گئی ہے۔ عمران خان اور ولادی میر پوٹن شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کریں گے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق روسی صدر کے علاوہ چینی صدر شی جن پنگ سے بھی وزیراعظم کی ملاقات ہو گی۔

    یاد رہےکہ ان اطلاعات سے قبل منگل کی شام کو وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، اس دوران افغانستان کی تازہ صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور شنگھائی تعاون تنظیم میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ، روسی صدر نے بھی وزیراعظم کو دورہ روس کی دعوت دی، دونوں رہنماؤں کے درمیان کچھ ہی دنوں میں دوسرا رابطہ ہے۔

    دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی عوام کو اہم موڑ پر تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، افغانستان کو امداد دینے اور معاشی بحران سے بچانے کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم عمران خان اور ولادی میر پوتن نے دونوں ملکوں کے درمیان مجموعی تعلقات کو مضبوط کرنے اور مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

    روسی صدر سے بات کرتےہوئے وزیراعظم نے پاکستان گیس اسٹریم پائپ لائن منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنانے کا عزم کیا، عمران خان نے کہا کہ تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا۔

  • عمر شریف کی دوران علاج اسپتال سے تصویر وائرل ہونے پر اہلیہ برہم

    عمر شریف کی دوران علاج اسپتال سے تصویر وائرل ہونے پر اہلیہ برہم

    پاکستان کے لیجنڈ کامیڈین اور سینئر اداکار عمر شریف کی دوران علاج اسپتال سے تصویر وائرل ہونے پر ان کی اہلیہ زرین عمر نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    دل کے عارضے میں مبتلا لیجنڈ اداکار عمر شریف کی سوشل میڈیا پر اسپتال سے علاج کے دوران لی گئی تصویر وائرل ہورہی ہے۔ تصویر میں عمر شریف اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں اور بہت کمزور لگ رہے ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس تصویر کو شیئر کرواکر عمر شریف کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی جارہی ہے۔

    تاہم عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے اپنے شوہر کی تصویر وائرل ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے فیس بک پر لکھا ’’لوگوں کو اسپتال سے نجی تصاویر شیئر کرتے دیکھنا بہت افسوسناک ہے‘‘۔ انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ محض چند لائکس اور شیئر کے لیے بغیر تصدیق کے کچھ بھی شیئر نہ کریں۔
    زرین عمر نے ایک اچھی خبر بھی شیئر کرتے ہوئے کہا ڈاکٹرز کے مطابق عمر شریف کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور وہ ایئر ایمبولینس کے ذریعے سفر کرنے کے قابل ہیں۔

    میں زرین عمر ویزا کے جلد عمل کے لیے وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایئرایمبولینس کے اخراجات برداشت کرنے پر سندھ حکومت، بلاول بھٹو زرداری، مرتضیٰ وہاب اور سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔
    زرین عمر نے عمر شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے افراد کا بھی شکریہ اداکیا اور لکھا صرف آپ لوگوں کی دعاؤں کی وجہ سے عمر شریف کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔

    واضح رہے کہ عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ ان کے والد کی طبیعت میں بہتری نہیں آرہی اگر انہیں امریکا نہیں بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہوگا۔

  • میرے شوہر عمرشریف کے علاج اور امریکا روانگی کے انتظامات کررہے ہیں، ریما

    میرے شوہر عمرشریف کے علاج اور امریکا روانگی کے انتظامات کررہے ہیں، ریما

    نامور پاکستانی اداکارہ ریما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لیجنڈری اداکار وکامیڈین عمرشریف کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’برصغیر کے بہترین کامیڈین عمرشریف نے اپنی زندگی میں ہمیشہ دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے کام کیا لیکن مجھے یہ جان کر شدید دکھ اور افسوس ہوا کہ وہ اپنی بیماری کی وجہ سے بہت تکلیف میں ہیں‘‘۔

    اداکارہ ریما نے کہا کہ عمر شریف کی بیماری کے حوالے سے میں نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق سے بات کی اور مجھے اپنے شوہر پر فخر ہے کہ انہوں نے نہ صرف عمر شریف کی بیماری کا علاج کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی بلکہ انہوں نے عمر شریف اور ان کی فیملی کے امریکا روانگی کے لیے انتظامات کرنا بھی شروع کردیے ہیں۔
    ریما کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے شوہر سے گزارش کی کہ وہ عمرشریف کی صحتیابی کے لیے جتنی ممکن ہو کوشش کریں جس پر انہوں نے مجھے مایوس نہیں کیا اور میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ وہ میرے شوہر ڈاکٹر طارق کے ہاتھوں میں عمرشریف کے لیے شفا لکھ دیں۔