Baaghi TV

Author: +9251

  • بلدیاتی انتخابات:وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنا فیصلہ سنادیا

    بلدیاتی انتخابات:وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنا فیصلہ سنادیا

    اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات:وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنا فیصلہ سنادیا ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے سخت ریمارکس کے ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے ہدایات جاری کردیں ،

    اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب میں بلدیاتی امور سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اس اہم اجلاس میں پنجاب حکومت کی وزیراعظم کو صوبے میں نئے لوکل گورنمنٹ ماڈل پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مقامی حکومت جمہوریت کا بنیادی ڈھانچہ ہے، مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ بلدیاتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب کو یقینی بنایا جائے۔دوسری جانب پنجاب کے بلدیاتی نظام کے بارے اتحادیوں میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی مشترکہ کمیٹی میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے مسودہ قانون کے سفارشات پر اتفاق کرلیا گیا۔

    پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے مسودہ قانون کے معاملے پر اتحادیوں میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی مشترکہ کمیٹی میں سفارشات پر اتفاق کرلیا گیا۔

    اس سے قبل تحریک انصاف ،مسلم لیگ ق کی قیادت کاایک اور مذاکراتی راؤنڈ ہوا، جس میں تحریک انصاف کی جانب سے اسد عمر ،شفقت محمود،غلام سرور نےشرکت کی جبکہ ق لیگ کی جانب سے وفاقی وزیر آبی وسائل مونس اعلیٰ ،طارق بشیرچیمہ شریک ہوئےوزیر بلدیات پنجاب محمود الرشید ،وزیر صنعت اسلم اقبال نے بھی میٹنگ میں شرکت کی

    سفارشات وزیراعظم کوبھیجی گئیں اور گائیڈ لائنز کے بعد دوبارہ اتحادی نے تجاویزپرغور کیا، سفارشات کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کے تحت پنجاب میں 11میٹرو پولٹین ہوں گی اور 70فیصد سیٹیں متناسب نمائندگی کے طور پر کی جائیں گی جبکہ ہر جماعت اپنی فہرست دے گی۔وزیر اعظم نے مشترکہ اتحادی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اتحادی کمیٹی کی سفارشات کی حتمی جائزہ لیکرمنظوری دیں گے۔

  • ہم حکومت نہیں چلنے دیں گے:اپوزیشن نے وزیراعلٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

    ہم حکومت نہیں چلنے دیں گے:اپوزیشن نے وزیراعلٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

    کوئٹہ:ہم حکومت نہیں چلنے دیں گے:اپوزیشن نے وزیراعلٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن نے بالآخروہی کردکھایاجو وہ چاہتے تھے، اطلاعات ہیں کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔

    بلوچستان سے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں اپنی حکومت کے 3 سال مکمل کرنے والے وزیر اعلیٰ جام کمال خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے پہلا عملی قدم اٹھایا گیا ہے۔

     

     

     

    ادھر اس حوالے سے معلوم ہوا ہےکہ بلوچستان اسمبلی کے 16 اراکین نے اپنے صوبے کے وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اراکین اسمبلی کے گروپ نے سیکرٹری اسمبلی کو جام کمال کیخلاف عدم اعتماد جمع کروائی۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے والے تمام اراکین اسمبلی کا تعلق اپوزیشن سے ہے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے، اب اپوزیشن اپنی اکثریت بھی ثابت کر کے دکھائے۔

    دوسری طرف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والے اپوزیشن کے اراکین اسمبلی نے موقف اختیار کیا ہے کہ بلوچستان کا بجٹ عدم مساوات پر مبنی ہے، آج ہر شخص چاہتا ہے کہ بلوچستان حکومت ختم ہو جائے، اسی لیے جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے چانسز بہت ہی کم ہیں‌ یہ حکومت پرایک دباوکی چال ہے

  • چیئر مین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع:اشارے ملنا شروع ہوگئے

    چیئر مین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع:اشارے ملنا شروع ہوگئے

    لاہور: چیئر مین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع:اشارے ملنا شروع ہوگئےاطلاعات کے مطابق اہم وفاقی وزیرنے چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کا عندیہ دیدیا۔

    ایک نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ابھی ایکسٹینشن دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا، توسیع دینے کے حوالے سے بات ضرور ہو رہی ہے۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرکے درمیان انڈرسٹینڈنگ کے علاوہ قانون میں ترمیم آرڈیننس کے ذریعے بھی ہو سکتی ہے، قانون کے حوالے سے ہفتے تک فیصلہ ہوجائے گا۔

    وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے مشاورت ہو گی، چیئرمین کے حوالے سے ایکٹ آف پارلیمنٹ ضرورآئے گا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی پرفارمنس بہت اچھی ہے، چیئر مین کے حوالے سے آئندہ چند دنوں میں فیصلہ ہوجائے گا۔

    فروغ نسیم نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نیب کے پراسیکیوٹرجنرل اصغر حیدر بہت زبردست کام کر رہے ہیں، پراسیکیوٹراصغرحیدرایکسٹنشن نہیں لینا چاہ رہے تھے۔

  • پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش افغان طالبان نے ناکام بنا دی

    پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش افغان طالبان نے ناکام بنا دی

    قندھار: پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش افغان طالبان نے ناکام بنا دی ،اطلاعات کے ممطابق افغان صوبےقندھار میں طالبان نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ پاکستان منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ذرائع کے مطابق قندھار میں پاکستان منتقل کیا جانے والا اسلحہ پکڑ لیا گیا، افغان صوبہ ہلمندسےآنےوالےٹرک ‏کو قندھار کے ضلع دامان میں روکا گیا تو تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

    طالبان نے ٹرک کےخفیہ خانوں سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں۔ طالبان کمانڈر کے مطابق اسلحہ چمن ‏کے راستے پاکستان میں دہشتگردی کیلئےاسمگل ہوناتھا۔

    طالبان نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ کمانڈر کا کہنا ہے کہ ‏کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور ڈرائیور سے تفتیش کر رہے ہیں افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال ‏نہیں ہونے دیں گے ایک اسلحہ بھی کسی ملک منتقل کرنےکی اجازت نہیں دےسکتے۔

    ٹرک ڈرائیور کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ٹرک کومیرےبغیرایک کمپاؤنڈمیں لےگئے ٹرک دوبارہ میرےپاس لایا گیا اور ‏کہا اسے پاکستان لےجاؤ۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے افغان حکومت کئی بار کہہ چکی ہےکہ افغانستان کی سرزمین اب کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی اورکسی کوافغان سرزمین سے کسی دورے ملک کے خلاف شرارت یا سازش کرنے کی اجازت نہیں ہے

    آج قندھار میں افغان طالبان نے اپنے دعوے کو سچ کردکھا جب ایک ٹرک سے بڑا خطرناک اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا

  • ہتھیاروں کا استعمال اورتربیت جنگی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم ہے: آرمی چیف

    ہتھیاروں کا استعمال اورتربیت جنگی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی:ہتھیاروں کا استعمال اورتربیت جنگی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم ہے:اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنوعاقل میں پاک فوج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہتھیاروں کااستعمال اورتربیت جنگی صورتحال سےنمٹنےکیلئےاہم ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پنو عاقل کا دورہ کیا، اس دوران انہیں پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں ، صحرائی تربیت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جوانوں سے ملاقات بھی کی، ۔ جوانوں نے جنگی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ آرمی چیف نے فیلڈ فائرنگ، رینج صالح پٹ میں تربیتی مشقوں کامشاہدہ کیا جنرل باجوہ نے جنگی تیاریوں، تربیتی معیار اور صحرامیں نامساعد حالات کے اندر فارمیشن کی مشقوں کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں نے صحرا میں دفاع، فائر اور دیگرمشقیں کیں، سپہ سالار نے جوانوں کی جنگی تیاریوں، تربیتی معیار اور جذبے کو سراہا۔ صحرائی حالات میں ماحولیات کے تحفظ اور دفاع کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔

    آرمی چیف پاک فوج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے پھراس بات پرزوردیا کہ ہتھیاروں کا استعمال اور تربیت جنگی صورت حال سے نمٹنے کیلئے اہم ہے۔اس موقع پر آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرسبزپاکستان مہم کےتحت پودابھی لگایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پنو عاقل کے گائوں دتر دینو میں سپاہی حزب اللہ جتوئی شہید کے خاندان سے بھی ملاقات کی، سپاہی حزب اللہ 5 ستمبر 2021ء کو کوئٹہ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے شہید ہو گیا تھا۔ آرمی چیف نے خاندان سے خیریت دریافت کی اور وطن کے دفاع کے لیے قربانی دینے والے شہدا کے خاندانوں کی اچھی کفالت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

  • شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، دو دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، دو دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی:شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، دو دہشتگرد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں آپریشن کیا، آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث دو دہشتگرد مارے گئے۔ مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد ہوا،

    یاد رہے کہ جمعہ کے دن شمالی وزیرستان کے ضلع میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) میں ایک دہشت گرد ہلاک اور چھ مشتبہ عسکریت پسند پکڑے گئے

  • دنیا اس حقیقت کو تسلیم کرلےکہ اب طالبان افغانستان کے حقیقی حکمران ہیں،، افغان وزیرخارجہ

    دنیا اس حقیقت کو تسلیم کرلےکہ اب طالبان افغانستان کے حقیقی حکمران ہیں،، افغان وزیرخارجہ

    کابل :دنیا اس حقیقت کو تسلیم کرلےکہ اب طالبان افغانستان کے حکمران ہیں،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ طالبان افغانستان کے حکمران ہیں اور اس حقیقت کو سب کو تسلیم کر لینا چاہیے۔

    عہدہ سنبھالنے کے بعد کابل میں پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولوی امیر خان متقی کا کہنا تھاکہ جن ملکوں نے افغانستان کی مدد کی ان کے شکر گزار ہیں، افغانستان کی مدد کرنے والے ملکوں سے تعاون کریں گے، مہاجرین کی واپسی کیلئے بھی کوشش کریں گے۔

    انہوں نے اپیل کی کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک افغانستان کو ترقیاتی امداد دیں جبکہ ڈونرممالک سے بھی درخواست ہے کہ افغانستان کو ترقیاتی امداد دیں۔

    عالمی برادری کومخاطب ہوتے ہوئے افغان وزیرخارجہ مولوی امیرخان متقی نے کہاکہ سابقہ حکومت کے افغان عوام کے مفادمیں طے شدہ تجارتی معاہدوں کی پاسداری کریں گے، وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں نامکمل پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے فنڈز بحال کیے جائیں۔

    امیر خان متقی کا کہنا تھاکہ مطلوبہ دستاویز رکھنے والے افغان شہریوں کوبیرون ملک سفرکی اجازت ہوگی، ہم تمام افغان عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے ۔ان کا کہنا تھاکہ ہم چاہتے ہیں دوسرے ممالک افغانستان پر دباؤ نہ ڈالیں، دباؤ سے افغانستان کو فائدہ ہوگا اور نہ ان ممالک کو جبکہ سب ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

    افغان وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی کا کہنا تھاکہ طالبان نے امریکا سمیت غیرملکیوں کے کابل سے انخلا میں بھرپور تعاون کیا لیکن طالبان کی تعریف کے بجائے امریکا نے ہمارے قومی اثاثے منجمد کرکے مشکلات پیدا کیں، امریکا سمیت عالمی برادری کو معلوم ہوناچاہیےکہ انتشارکی پالیسی کارگر نہیں ہوگی۔

    اس موقع پر انہوں نے پھراس پیغام کو دہرایا کہ طالبان افغانستان کے حکمران ہیں اور اس حقیقت کو سب کو تسلیم کر لینا چاہیے۔وزیرخارجہ مولوی امیر متقی کا کہنا تھاکہ افغان عبوری حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق منفی اور تعصب پرمبنی پالیسیوں کاخاتمہ ہوناچاہیے۔

    جنیوا کانفرنس سے متعلق افغان عبوری وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ جنیواعالمی کانفرنس میں مدد کا اعلان کرنے والے ملکوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ امداد کا اعلان کرنے والے ممالک کی فراہم کردہ رقم افغان بینک سے مستحقین تک پہنچائی جائے گی۔

    انہوں نے کہاکہ صحت، تعلیم اور شہروں میں انفراسٹرکچر میں مدد کی ضرورت ہے لہٰذا امید ہے کہ عالمی برادری افغانستان کو امداد سیاسی عزائم ومقاصد سے مشروط نہیں کرے گی۔ان کا کہنا تھاکہ جن عالمی اداروں نے افغانستان میں اپنے منصوبے نامکمل چھوڑے ہیں، انہیں چاہیے مکمل کریں۔

    افغان طالبان کی عبوری حکومت سے متعلق عبوری وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومتی سیٹ اپ میں افغانستان کے تمام گروہوں کو نمائندگی دی جائے گی لیکن ضروری نہیں وسیع قومی حکومت میں سابق حکومت کے وزراکوبھی شامل کیاجائے۔سابقہ حکومت کے افغان عوام کے مفادمیں طے شدہ تجارتی معاہدوں کی پاسداری کریں گے۔

    افغانستان میں غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق مولوی امیر خان متقی کا کہنا تھاکہ افغانستان میں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری کو کوئی خطرات درپیش نہیں، چین کی جانب سے بھاری سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری سے افغان عوام کوروزگار ملے گا جبکہ تاجراور سرمایہ کار اپنے کاروبار شروع کریں، خود بھی منافع کمائیں اور عوام کو بھی فائدہ دیں۔

    عبوری وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ بیرون ملک گئے افغان شہری باحفاظت اور وقار کے ساتھ واپس لوٹ سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ افغانستان سے جانے یا آنے والوں کے پاس سفری دستاویزات ہونی چاہیئیں۔

  • نورمقدم قتل کیس:عدالت نے دوبڑے ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا

    نورمقدم قتل کیس:عدالت نے دوبڑے ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا

    اسلام آباد:نورمقدم قتل کیس:عدالت نے دوبڑے ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کی تاریخ کے ایک انتہائی مظلومانہ قتل "نورمقدم "قتل کیس اہم مراحل میں داخل ہوگیا ہے، اس حوالے سے اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت میں دائردرخواست پرمحفوظ فیصلہ آج سنا دیا گیا ہے

     

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں نامزد دو ملزمان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست کے کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔اس دوران اہم پیشیاں بھی ہوئیں اورحقائق بھی سامنے رکھے گئے

     

    بدنام زمانہ قاتل ظاہر جعفر کے گھر کے مالی جان محمد اور خانساماں جمیل کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے ضمانت کی استدعا کو مسترد کردیا۔

    اسلام آبادکی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں دائرکی تھیں۔

     

    اس موقع پر مقامی عدالت نے تھراپی ورک کے مالک کی جانب سے مرکزی ملزم کے والدین کے خلاف 22 اے مقدمے کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے خارج کردیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائی کورٹ میں تفتیشی افسر کی جانب سے چالان جمع کرایا گیا، جس میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ ظاہر جعفر نے نورمقدم کو قتل کرنے کے بعد والدین سے رابطہ کیا، جس پر والد پُرسکون رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے لاش ٹھکانے لگانے کی یقین دہانی کرائی۔

     

    اس سے قبل تھراپی ورکس کے مالک نے یہ انکشاف کیا کہ ظاہر جعفر کے قتل کے بعد والد نے بولا کہ شاید بیٹے سے زیادہ شراب نوش کرلی ہوگی، جس کی وجہ سے اُس نے یہ قدم اٹھایا۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌10 روپے فی لٹر تک اضافے کی تجویز:مسترد ہونے کا امکان

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌10 روپے فی لٹر تک اضافے کی تجویز:مسترد ہونے کا امکان

    اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌10 روپے فی لٹر تک اضافے کی تجویز:مسترد ہونے کا امکان ،اطلاعات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پاکستان کو بہت زیادہ متاثرکیا ہے اوراسی وجہ سے حکومت ہرآئے دن پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کررہی ہے،

    ادھرپٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم پھینکنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ساڑھے دس روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے دس روپے اضافے کی تجویز ہے۔

    ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کی تجویز ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔

    ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس کے مطابق تیار کی گئی ہے، پٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس میں ردو بدل سے قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کل کرے گی، نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16ستمبر سے ہوگا۔

    دوسری طرف یہ بھی امکان ہےکہ وزیراعظم عمران خان یہ تجویز کلی طورمسترد کردیں یا پھرایک سے دو روپے تک اضافے پرراضی ہوجائیں .

  • "خان جی تہانوں منّ گیا آں،تُسیں واقعی لیڈر جے”روسی صدرولادیمیرپوتن کا وزیراعظم کوفون

    "خان جی تہانوں منّ گیا آں،تُسیں واقعی لیڈر جے”روسی صدرولادیمیرپوتن کا وزیراعظم کوفون

    لاہور:”خان جی تہانوں منّ گیا آں،تُسیں واقعی لیڈر جے”روسی صدرولادیمیرپوتن کا وزیراعظم کوفون ،اطلاعات کے مطابق روسی صدرولادی میرپوتن نے وزیراعظم عمران خان کو فون کیا ہے اورخیریت بھی دریافت کی ہے ،

    روسی صدر ولادی میرپوتن نےاس موقع پروزیراعظم عمران خان کی افغانستان میں بہترحکمت عملی پرخراج تحسین پیش کیا اورعمران خان کی صلاحیتوں کا اعتراف بھی

    ذرائع کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون کر کے افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون کیا ہے۔

    روسی صدر ولادی میرپوتن اوروزیراعظم عمران خان کے درمیان افغانستان کی موجودہ صورتحال، دو طرفہ تعاون اور شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق بات چیت کی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے علاقائی سلامتی اور خوشحالی کیلئے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

    شہباز گل کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کیساتھ 25 اگست 2021ء کے ٹیلیفونک رابطے کی بات چیت کو دہرایا۔

    پی ایم آفس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں مزید تعاون اور افغانستان کے معاشی بحران سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان کے حوالے سے کردار ادا کرے، عالمی برادری اس اہم موڑ پرافغان عوام کو تنہا نہ چھوڑیں۔ عالمی برادری کوافغانستان کے ساتھ رابطوں میں رہنا چاہیے، افغانستان کوفوری طورپرانسانی بنیادوں پرامداد کی ضرورت ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان افغانستان کی صورت حال میں قریبی رابطہ اور مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ افغانستان میں امن واستحکام علاقائی امن وخوشحالی کے لیے ضروری ہے۔

    وزیراعظم نے روس کے ساتھ تعلقات کے مزید فروغ کے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبہ میں روس کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

    اعلامیہ کے مابق وزیراعظم نے گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد از جلد عملی جامہ پہنانے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا، عمران خان صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

    صدر پیوٹن نے بھی وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

    یاد رہے کہ 25 اگست 2021ء کو بھی وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں جامع سیاسی تصفیہ ہی امن کا ضامن ہے۔ پرامن اور محفوظ افغانستان پاکستان اور خطے کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔

    وزیراعظم نے زور دیا کہ عالمی برادری افغانستان کے عوام کی مدد کے لیے آگے بڑھے۔ انہوں نے افغانوں کے تحفظ، سلامتی اور انسانی حقوق پر زور دیا۔

    عمران خان اور روس کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے تجارت، توانائی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بھی زور دیا۔ انہوں نے روسی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوے دی۔