Baaghi TV

Author: +9251

  • معروف ریڈیو براڈ کاسٹر عظیم سرور انتقال کرگئے

    معروف ریڈیو براڈ کاسٹر عظیم سرور انتقال کرگئے

    مشہور براڈ کاسٹر اور کالم نگار عظیم سرور 12 ستمبر کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عظیم سرور کی عمر 78 سال تھی۔

    عظیم سرور کی نماز جنازہ آج (پیر کو) بعد نماز ظہر نور مسجد گلشن اقبال بلاک 16 میں ادا کی گئی ۔

    عظیم سرور ریڈیو پاکستان کا صدا کاری میں ایک عظیم نام۔اللہ سبحان و تعالی نے انہیں خوبصورت آواز سے نوازا تھا۔مولانا سید ابو اعلی مودودی کی تفہیم القرآن کے مکمل سی ڈی سیٹ میں ترجمہ کی سعادت بھی عظیم سرور بھائ کو حاصل ھوئ۔ میڈیا گروپ میں تحریک کی ایک توانا آواز آج دم توڑ گئی ۔

    عظیم سرور نے ریڈیو پاکستان کے لیے لاتعداد پروگرام کر کے ملک گیر شہرت حاصل کی۔
    عظیم سرور نے مذہبی پروگرام، کھیلوں اور مشہور مزاحیہ پروگرام جیدی کے مہمان سے مقبولیت حاصل کی تھی۔

    سینئر اسپورٹس رپورٹر عبدالماجد بھٹی نے اپنے پیغام میں کہاکہ عظیم براڈ کاسٹر،میرے استاد، مینٹور اور لاتعداد خوبیوں کے مالک عظیم سرور بھائی انتقال کرگئے۔ میں نے اپنے کریئر میں ان سے بہت کچھ سیکھا۔ ریڈیو پاکستان کو انہوں نے اپنے منفرد پروگراموں سے شہرت دی۔ جیدی کے مہمان اور عالمی اسپورٹس رائونڈ اپ ان کے معرکتہ الآرا پروگرام تھے۔

  • کراچی میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کو ڈاکوؤں نے جمع پونجی سے محروم کردیا

    کراچی میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کو ڈاکوؤں نے جمع پونجی سے محروم کردیا

    شہر قائد میں مسلح ڈاکو دن دیہاڑے ریٹائرڈ پولیس اہلکارسے اس کی جمع پونجی لوٹ کر فرارہوگئے۔

    ریٹائرڈ پولیس اہلکاربینک سے ریٹائرمنٹ کی رقم ساڑھے18 لاکھ روپے نکال کرپیدل گھر جا رہا تھا کہ مسلح ملزمان نے گھیر لیا اوراسلحہ کے زورپررقم چھین لی، پولیس کے مطابق واردات میں ملوث ملزمان نے ریٹائرڈ پولیس اہلکار کا بینک سے تعاقب شروع کیا۔

    محمود آباد تھانے کےعلاقے اعظم بستی گلی نمبر 19 اور 20 کے درمیان 2 موٹر سائیکلوں پر سوار4 مسلح لٹیروں نے ریٹائرڈ پولیس اہلکاراحسن رؤف ولد عبدالروف سے اسلحہ کے زور پر ساڑھے 18 لاکھ روپے چھین لیے اور با آسانی فرار ہو گئے۔

    متاثرہ پولیس اہلکار احسن رؤف نے بتایا کہ وہ مکان نمبر 1192 گلی نمبر 15 فاطمہ کالج کے قریب رہائش پذیرہے اورمحکمہ پولیس میں 25 سالہ سروس مکمل کرنے کے بعد فروری 2021 میں محکمہ پولیس سے بطور کانسٹیبل ریٹائرڈ ہوا تھا اورگزشتہ ماہ محکمہ پولیس کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی تھی ۔

    پولیس اہلکار نے بتایا کہ وہ ریٹائرڈ ہونے کے بعد ڈیفنس فیز ٹو میں دوست کے ہمراہ گاڑیوں کی خرید وفروخت کا کام کرتا ہے ،پیرکودوپہر سوا بارہ سے ساڑھے 12 بجے کے درمیان انھوں نے نجی بینک سے گاڑی خریدنے کے لیے ساڑھے 18 لاکھ روپے نکلوائے اورگھرکی جانب پیدل جا رہے تھے کہ اعظم بستی گلی نمبر19 اور 20 کے درمیان واقع چوک کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر قمیض شلوار میں ملبوس 4 مسلح ملزمان اچانک آگئے، ملزمان نے انہیں گھیرلیا اوراسلحے کے زور پر ان سے ساڑھے 18 لاکھ روپے چھین لیے اور فرار ہوگئے۔

    قائم مقام ایس ایچ اومحمود آباد انیس ابڑو نے بتایا کہ ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے ساتھ واردات سوا بارہ سے ساڑھے 12 بجے کے درمیان ہوئی اور پولیس اہلکارنے تقریبا پون گھنٹا تاخیر سے مددگار 15 پر اطلاع کی، اگرپولیس اہلکار کی جانب سے بروقت اطلاع فراہم کردی جاتی تو واردات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جا سکتا تھا۔

    ایس ایچ اونے بتایا کہ پولیس نے نجی بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھی ہےجس میں چہرے پر ماسک لگائے سفید رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ایک ملزم کو بینک کے اندر ٹوکن لیتے اور انتظارگاہ میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، ریٹائرڈ اہلکارجسے ہی چیک کیش کرانے کے بعد رقم لیکر بینک سے نکلتا ہے توسفید رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ملزم بھی فوراً ریٹائرڈپولیس اہلکارکے پیچھے بینک سے باہرنکل جاتا ہے اوراپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر تعاقب کے بعد پولیس اہلکارکولوٹ لیتے ہیں ۔ پولیس نے شواہد اکٹھا کر لیے جلد واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • وزیراعظم کو فوجی قیادت کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے، بلاول بھٹو

    وزیراعظم کو فوجی قیادت کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے، بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو فوجی قیادت کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔

    بلاول بھٹو زرداری پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل کے خلاف ڈی چوک اسلام آباد میں صحافیوں کے دھرنے میں پہنچ گئے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عدم اعتماد کا ہتھیار استعمال کرکے سلیکٹڈ کی حکومت ختم کرسکتی ہیں، دوست ساتھ مل جائیں تو اس حکومت کو فورا گھر بھیج دیں گے یا اتنا ہلا کر رکھ دیں گے کہ وہ اس طرح کے ظلم نہیں کرسکے گا۔

    فواد چوہدری کی جانب سے یوم دفاع پر آرمی چیف کی تقریر میں ففتھ جنریشن وار فیئر کے تذکرے کو پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل سے منسلک کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزرا کو ہماری فوج اور فوجی قیادت کو اس طرح سے سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے، کٹھ پتلی وزیراعظم ففتھ جنریشن وار فیئر کا مقابلہ کرنے اور جواب دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا، حکومت نے کئی بار ادارے کو اپنا سیاسی سہارا سمجھ کر خود کو درست ثابت کرنے کی کوشش کی ہے، ڈیفنس ڈے کی تقریر سے اس قانون کا کیا تعلق ہے؟ حکومت جان بوجھ کر آرمی چیف کی تقریر کو اس قانون سے ملا کر مخصوص تاثر دے رہی ہے، اس قسم کی بیان بازی اور کوششوں سے ہمارے ادارے متنازع ہو جاتے ہیں۔
    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی آمر یا سلیکٹڈ آتا ہے وہ میڈیا کنٹرول کرنیکے لیے کالا قانون لاتے ہیں، ہم نے ملکر ایوب خان کے کالے قانون کو ختم کیا تھا، ہم نے مشرف کی پابندیوں کو ختم کیا اور آئین سے صاف کیا، تھا، پیپلز پارٹی پی ایم ڈی اے کو نہیں مانتی یہ جمہوریت پر ڈاکہ اور عدلیہ پر بھی حملہ ہے، صحافیوں سے اپیل کا حق بھی چھینا جا رہا ہے، ہم پارلیمان میں آپکی آواز اٹھائیں گے۔

  • امریکا کا سندھ کی عوام کیلئے فائزر ویکسین کی 3لاکھ سے زائد خوراکوں کا عطیہ

    امریکا کا سندھ کی عوام کیلئے فائزر ویکسین کی 3لاکھ سے زائد خوراکوں کا عطیہ

    امریکا نے سندھ کے لیے فائزر ویکسین کی 3لاکھ سے زائد خوراکیں عطیہ کردی، امریکی قونصل جنرل مارک آسٹرو کا کہنا ہے کہ کوویڈکےخلاف پاکستانی عوام کےساتھ مل کرکام کرنے پر فخر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے سندھ کے لیے فائزر ویکسین کی مزید 3لاکھ20ہزار سے زائد خوراکوں کا عطیہ دے دیا، امریکی قونصل جنرل مارک آسٹرو نے ویکسین وزیرصحت سندھ کےحوالے کیں۔

    خوراکیں امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے 66 لاکھ فائزر ویکسین کا حصہ ہیں ، کوویڈ ویکسین کی چوتھی قسط سے پاکستان کو ملی ویکسین کی تعداد ایک کروڑ 6 لاکھ ہوچکی ہے۔

    امریکی قونصل جنرل مارک آسٹرو نے کہا کہ کوویڈکےخلاف پاکستانی عوام کےساتھ مل کرکام کرنے پر فخر ہے، عطیہ پاکستانی عوام کی زندگیاں بچانے اور وبا کے خاتمے کے لیے ہے۔

    مار ک آسٹرو کا کہنا تھا کہ ایسی دنیا کی تعمیر جاری رکھیں گے جو متعدی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکے، کوویڈ سے متعلق پاکستان کی ساڑھے 5کروڑ ڈالرسےزائد کی اعانت کی ہے۔

    گذشتہ ماہ امریکا کی طرف سے عطیہ کی جانے والی فائزر ویکسین کی تیس لاکھ 70 ہزار سے زائد خوراکیں خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچائی گئی تھیں۔

    خیال رہے امریکا کی جانب سے پاکستان کو فائزر ویکسین کی خوراکیں کوویکس پروگرام کے تحت دی گئیں ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کی جانب سے موڈرنا ویکسین کی ساڑھے پچاس لاکھ خوراکیں بھی پاکستان کو دی گئیں ہیں۔

  • اے ٹی ایم فراڈ، ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    اے ٹی ایم فراڈ، ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی کی مامی عدالت نے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والوں کو دھوکے سے لوٹنے والے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    پیر 13ستمبر کو پولیس نے دوران سماعت گرفتار ملزم سید آفتاب علی شاہ کو عدالت میں پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم سید آفتاب علی شاہ کو عدالت میں پیش کیا، سماعت میں ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوانے والے سادہ عوام کو مدد کرنے کے بہانے اُن سے اے ٹی ایم پن کوڈ لیتا تھا، پن کوڈ نوٹ کرکے ان کا اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کرکے انکے اکاونٹ سے رقم نکلواتا تھا۔

    ملزم کے خلاف دو مقدمات پہلے سے ہی درج ہیں اور دوران گرفتاری ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مختلف بینکوں کے 17 اے ٹی ایم کارڈ برآمد کیے گئے۔

  • عمر شریف سے متعلق اہم خبر سامنے آ گئی 

    عمر شریف سے متعلق اہم خبر سامنے آ گئی 

    معروف اداکار و کامیڈین عمر شریف کی ہسپتال سے نئی تصویر منظرِ عام پر آگئی جس میں اُن کی حالت تشویشناک لگ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمر شریف کی ہسپتال سے جاری ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عُمر شریف کے گلے اور ناک میں نلکیاں لگی ہوئی ہیں۔تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا جارہا ہے کہ عُمر شریف کی حالت تشویشناک ہے اور اُنہیں دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔

    دوسری جانب عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمر شریف کو امریکا میں علاج کے لئے بذریعہ طیارہ ہی لے جایا جاسکتا ہے، وزیراعظم آفس سے کہا گیا کہ ویزے کے لئے کوشش کی جارہی ہے، امید ہے ویزا جلد جاری ہو جائے گا۔

    یاد رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یاداشت بھی خراب ہو گئی ہے، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی تشویشناک حالت کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

  • اسپتالوں کے چکر نے زخمی نوجوان کی جان لے لی

    اسپتالوں کے چکر نے زخمی نوجوان کی جان لے لی

    سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں کے بے رحمانہ رویے نے نوجوان کی جان لے لی۔

    لیاقت آباد نمبر10پرہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 2 بجے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا 20 سالہ نوجوان سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں کے بے رحمانہ رویے کے باعث دم توڑگیا۔

    ایدھی ذرائع کے مطابق لیاقت آباد 10 نمبر پر تیز رفتار گاڑی سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع پر ایمبولینس موقع پر پہنچی اورزخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد یہ کہہ کرجناح اسپتال کے لیے ریفر کردیاکہ ہمارے پاس مطلوبہ سہولیات موجود نہیں ہیں تاہم جناح اسپتال کے ڈاکٹروں نے مریض کو داخل کرنے سے انکار کر دیا۔

    کافی دیر کوشش کے باوجود جب اسے وہاں علاج کے لیے نہیں لیا گیا تو واپس عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم عباسی شہید اسپتال کے نائٹ شفٹ کے آر ایم او نے اسے واپس جناح اسپتال لے جانے کو کہا ابھی ایمبولینس میں اسے دوبارہ جناح لے جانے لیے ڈالاگیا کہ وہ دم توڑ گیا۔

    شریف آباد پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کریم آباد پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوا تھا ، زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے جناح اسپتال منتقل کیاگیا، جناح اسپتال نے بھی زخمی کو داخل کرنے سے انکار کردیا تھا ، زخمی کو پھر عباسی لے آئے اور ایک بار پھر جناح منتقل کر رہے تھے اس دوران دم توڑ گیا، زخمی رات 2بجے سے صبح ساڑھے 5بجے تک جناح سے عباسی اسپتال کے درمیان ٹھوکریں کھاتارہا۔

    پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جاسکے، جاں بحق ہونے والے نوجوان کا عباسی شہید اسپتال میں بننے والا ایم ایل نمبر 8321/21 ہے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش شناخت ورثا کے لیے ایدھی سردخانے روانہ کر دی۔

  • کنٹونمنٹ بورڈز انتخابت:سندھ میں پی ٹی آئی سب پربھاری، دیکھتے رہ گئے آصف زرداری

    کنٹونمنٹ بورڈز انتخابت:سندھ میں پی ٹی آئی سب پربھاری، دیکھتے رہ گئے آصف زرداری

    کراچی :کنٹونمنٹ بورڈز انتخابت:سندھ میں پی ٹی آئی سب پربھاری، دیکھتے رہ گئے آصف زرداری ،اطلاعات کے مطابق کے پی کی طرح سندھ سے بھی پی ٹی آئی کو اچھی خبریں ملی ہیں،

    باغی ٹی وی کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ سے 14، پی پی 11،جماعت اسلامی 5 ، ایم کیوایم اور ن لیگ نے تین تین نشستیں حاصل کیں

    ادھراس حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پنوعاقل وارڈ ون کے تمام 2 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد یعقوب مہر 115 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلز پارٹی کے میجر (ر) احمد علی سومرو 107 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    منوڑہ کینٹ وارڈ 1 کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ بھی آ گیا ہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد طیب 391 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار عبدالعلیم کوکنی 205 ووٹ لے سکے۔

    منوڑہ واڈر نمبر 2 سے پیپلزپارٹی کے فضل خان 550 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار ایاز خان 198 ووٹ لے کر دوسری نمبر پر رہے۔

    کراچی کے کورنگی کریک وارڈ نمبر 1 کے غیرحتمی نتیجے کے مطابق ایم کیوایم کے محمدعدنان 610 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جماعت اسلامی کے گل شیر 558 ووٹ لے سکے۔

     

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”416170″ /]

    کراچی کے کورنگی کریک وارڈ نمبر 2 کے غیرحتمی نتیجے مسلم لیگ ن کے محمد شوکت 824 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ پیپلزپارٹی کےنوشاداحمد 392 ووٹ لے سکے۔

    کراچی کے کورنگی کریک وارڈ نمبر 3 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے کامران خان 828 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ جماعت اسلامی کے جہانگیر خان 329 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔

    کراچی کے کورنگی کریک وارڈ 4 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے عامرعباسی 497 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔

    کراچی کے کورنگی کریک وارڈ نمبر 5 کے مکمل غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک جاوید اقبال 182 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ پیپلزپارٹی کے کامران آصف 179 ووٹ لےسکے۔

    کراچی کے کنٹونمنٹ بورڈ ملیر وارڈ نمبر 1 کے غیرحتمی نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کے ملک محمد رضا نے 258 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی۔

    کراچی کے کنٹونمنٹ بورڈ ملیر وارڈ نمبر 2 کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے محمد افسر خان 324 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جماعت اسلامی کے محمد اشرف 222 ووٹ لے سکے۔

    کراچی کے کنٹونمنٹ بورڈ ملیروارڈ نمبر 4 کے غیرحتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے ملک امان اللہ 365 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ پیپلزپارٹی کےعلی قاسم 346 ووٹ لے سکے۔

     

     

    کراچی کے ملیروارڈ نمبر 7 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد واصف 273 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ پیپلزپارٹی کے گلفام منشا 272، ایم کیو ایم کے افضل بھٹی نے بھی 272 ووٹ لیے۔

  • بے روزگاروں کے لیے خوشخبری: 46 ہزار اساتذہ کی بھرتی شروع

    بے روزگاروں کے لیے خوشخبری: 46 ہزار اساتذہ کی بھرتی شروع

    کراچی:ملکی تاریخ میں پہلی بار بیک وقت 46 ہزار اساتذہ کی بھرتی شروع، اطلاعات کے مطابق وزیرِ تعلیم نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ریکروٹمنٹ کا عمل پیر سے شروع ہونے جا رہا ہے جس میں 46 ہزار 549 اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔

    صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ کی بھرتی کی جا رہی ہے اور یہ سارا عمل آٹومیٹیڈ ہے، اساتذہ کی بھرتی کے عمل میں مکمل شفافیت کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے گا، اس عمل سے متعلق جتنے بھی تحفظات ہیں انہیں دور کرنے کے لیے یہ پریس کانفرنس منعقد کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل کراچی میں بڑے پیمانے پر اساتذہ کا احتجاج جاری رہا تھا- کراچی میں اساتذہ نے ملازمت کو مستقل کرنے کے لیے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب سے سندھ اسمبلی کی طرف مارچ کیا۔

    اساتذہ نے سندھ اسمبلی جانے والے گیٹ پر دھرنا دے دیا اور بعد ازاں پولیس کی لگائی گئی رکاوٹوں کو ہٹادیا۔ اساتذہ نے پولیس پر پتھراو بھی کیا جس کے بعد پولیس نے متعدد اساتذہ کو حراست میں لے لیا

  • ‏’تحریک انصاف وفاقی جماعت :پچھلے سالوں کی نسبت عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے:فواد چوہدری

    ‏’تحریک انصاف وفاقی جماعت :پچھلے سالوں کی نسبت عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے:فواد چوہدری

    اسلام آباد:‏’تحریک انصاف وفاقی جماعت :پچھلے سالوں کی نسبت عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا اصل مقابلہ آزاد ‏امیدواروں سے ہوا۔

     

    کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے ابتدائی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ‏کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ واحد وفاقی جماعت جس کے ملک بھر ‏میں اور ہر علاقے میں ووٹ ہیں وہ تحریک انصاف ہے اصل مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا پیپلز پارٹی ‏اور نون لیگ کی حیثیت پھر آشکار ہو گئی۔

    وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج کےانتخابات میں بھی پی ٹی آئی ‏کی واضح برتری ہے ثابت ہواپی ٹی آئی ملک کی مقبولیت ترین جماعت ہے۔

     

    مرادسعید نے کہا کہ پی ٹی آئی کےورکر، سپورٹر ملک کے ہر حصےمیں موجودہیں کنٹونمنٹ ‏انتخابات نے ثابت کیاپی ٹی آئی کےہرعلاقےمیں ووٹ ہیں۔

     

     

    رہنما تحریک انصاف حماداظہر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ غیرحتمی نتائج کےمطابق پی ٹی آئی ملک ‏کی مقبول جماعت ثابت ہوئی، تمام کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں۔

    وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کراچی کے نتائج پر کہا کہ 6 وارڈز میں پی ٹی آئی کے ‏امیدوار جیت گئے ہیں میں سارے ورکرز کا شکرگزارہوں جنہوں نےدن رات محنت کی، الیکشن ‏کمیشن نے اجازت نہیں دی تھی اس لئے حلقے میں نہیں آیا کراچی:جوامیدوارکامیاب ہوئے وہ اپنے ‏وعدے پورے کریں۔