Baaghi TV

Author: +9251

  • فرانس کا دہرا معیار:قطرمیں افغان طالبان سے مذاکرات  :پیرس میں تسلیم نہ کرنے کا اعلان

    فرانس کا دہرا معیار:قطرمیں افغان طالبان سے مذاکرات :پیرس میں تسلیم نہ کرنے کا اعلان

    پیرس :فرانس کا دہرا معیار:قطرمیں افغان طالبان سے مذاکرات:پیرس میں تسلیم نہ کرنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق فرانس نے افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    اپنے دہرے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف جوڈریان کا کہنا تھاکہ فرانس طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا اور نہ ہی طالبان حکومت کے ساتھ تعلق ہوگا۔

    فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف جوڈریان کا کہنا تھاکہ افغان طالبان نے کہا کہ وہ ایک جامع حکومت بنائیں گے لیکن وہ جھوٹ بول رہے تھے۔

    فرانسیسی وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ طالبان کو کچھ مالی مدد اور بین الاقوامی تعلقات کی ضرورت ہوگی لیکن ان کی مالی مدد اورعالمی تعلقات کے معاملات ان کے اقدامات پرمنحصر ہے۔

    ایک طرف فرانس افغان طالبان کو تسلیم نہ کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے تودوسری جانب افغانستان سے فرانسیسی شہریوں اور افغان باشندوں کے انخلا کیلئے قطر میں آج مذاکرات ہورہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں طالبان کی جانب سے عبوری حکومت کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ملا محمد حسن اخوند افغانستان کے عبوری وزیراعظم جبکہ ملا عبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی نائب وزرائے اعظم ہیں۔

  • کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات:کہیں پی ٹی آئی تو کہیں ن لیگ:کرسی نے بھی کرسی چھین لی

    کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات:کہیں پی ٹی آئی تو کہیں ن لیگ:کرسی نے بھی کرسی چھین لی

    لاہور:کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات:کہیں پی ٹی آئی تو کہیں ن لیگ:ہرکوئی جیت کے دعوے کرنے لگا،طلاعات کے مطابق ملک بھرسے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے نتائج موصول ہونے شروع ہوگئے ہیں،

    ادھر باغی ٹی وی کو اب تک موصول ہونے والے نتائج کےمطابق تحریک انصاف بہرحال ملک بھرمیں اکثرجگہ کامیاب ہوتے دکھائی دے رہی ہے ، حتمی نتائج کا انتظار ہے

     

    گجرانوالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈذ 1، 2، 4، 6 اور 10 سے پاکستان تحریکِ انصاف کامیاب نظرآتی ہے

    ادھرابتدائی اطلاعات کے مطابق جہلم سے پاکستان تحریک انصاف کا امیدوار جیت گیا ہے اورابھی مزید وارڈز کے نتائج کا بھی انتظار ہے

    کراچی سے اللہ اکبر تحریک ایک وارڈ میں کامیابی کے قریب ہے

     

    لاہوروالٹن 2 آرے بازارسے ن لیگ کے امیدوار کے کامیاب ہونے کی اطلاعات ہیں

     

    عسکری ضرار شہید روڈ سے پاکستان تحریک انصاف کا امیددوار کامیاب ہوا ہے

    والٹن لاہور 6 سے بھی پاکستان تحریک انصاف کا امیدوار کامیاب ہوچکا ہے

    راولپنڈی کنٹونمنٹ الیکشن کی وارڈ نمبر10 کے پی ٹی آئی کے ملک ساجد 127 ووٹ لے کرآگے

    کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن بنوں کے دونوں وارڈز سے تحریک انصاف نے میدان مار لیا

    مردان کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں جماعت اسلامی کا امیدوار حاجی محمد الطاف 313 ووٹ لیکر کامیاب۔
    پی ٹی آئی کے امیدوار نے 270 ووٹ لئے

    سیالکوٹ کنٹونمنٹ بورڈ سے پاکستان مسلم لیگ ن 5 سیٹوں میں سے تین سیٹیں جیت کر کنٹونمنٹ الیکشن جیت گئی ہے۔جبکہ پی ٹی آئی کے حصے میں دو سیٹیں‌آئی ہیں‌

    تحریک انصاف کنٹونمنٹ الیکشن میں سب سے آگے41 سیٹوں پر تحریک انصاف لیڈ کر رہی ہے جبکہ ن لیگ 15 اور پیپلز پارٹی 12، جماعت اسلامی 6 پر آگے جارہی ہے

     

     

     

    کراچی سے ملنے والی اطلاعات میں بتایاگیا ہے کہ منوڑا کینٹ ون میں پی پی امیدوار کامیاب، غیرسرکاری نتیجے کے مطابق محمدطیب نے 391ووٹ حاصل کئے، اسی طرح منوڑا وارڈ ٹو میں بھی پی پی کےفضل خان550ووٹ لےکرکامیاب ہوئے ہیں۔

     

    ملتان والوں نے لگتا ہے کہ اب پارٹی بازی چھوڑ دی ہے اورآزادانہ خیالات کے مالک بن گئے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ  وارڈ نمبر2سےآزاد امیدوارغلام جیلانی کامیاب وارڈنمبر 3میں ن لیگی امیدواراختررسول کامیاب وارڈ نمبر 9 میں آزادامیدوارمحمد صادق کامیاب۔ وارڈ نمبر10 میں آزادامیدوارخورشیدخان کامیاب ہوچکے ہیں

     

     

    ایبٹ آباد وارڈ نمبر2 کامرس کالج پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوارواجد خان 114ووٹ لیکر آگے جبکہ پی ٹی آئی کےتیمورخالد104ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں۔

     

     

    بلوچستان ژوب میں وارڈ نمبر1 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق بی اے پی کے امیدواراختر گل115ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کی امیدوارشیرین بی بی 44ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر ہیں۔وارڈ نمبر2 کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوا ہے، جس کے مطابق بی اے پی کے امیدوار جمعہ خان 59ووٹ لیکرآگے جبکہ پیپلزپارٹی کےامیدوار عمران خان 37 ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں۔

     

     

     

    ڈیرہ اسمٰعیل خان میں  وارڈ نمبر1 میں پی ٹی آئی امیدوار انورعلی75ووٹ لیکرآگے جبکہ ن لیگ امیدوار غلام سرورخان 34ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں۔

     

     

     

     پشاور سے ملنے والے نتائج کے مطابق وارڈ نمبر5پولنگ اسٹیشن نمبر2 سے پی ٹی آئی کےامیدواراسید سیٹھی 49ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کےشبیرحسین 29ووٹ لیکردوسرےنمبرپر رہے۔

     

     

     

  • کراچی میں رواں ہفتے شدید گرمی اور بارش کی پیش گوئی

    کراچی میں رواں ہفتے شدید گرمی اور بارش کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے شہر قائد میں شدید گرمی اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ 14 ستمبر سے شہر میں گرمی کی لہر شروع ہونے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بند رہنے کے باعث بلوچستان کی گرم ریگستانی شمال مغربی ہوائیں شہر کا رُخ کرسکتی ہیں، اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    سردار سرفراز نے مزید کہا کہ گرمی کی لہر خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے نتیجے میں پیدا ہوگی، 17 ستمبر سے مون سون بارش کا ایک نیا سلسلہ شہر میں بارش دے سکتا ہے، بارش کا سلسلہ 19 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے۔
    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی شہر قائد میں شدید گرمی اور مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارشیں ہوئی تھی ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کراچی میں عام مون سون سیزن کے مقابلے میں 60 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں۔

  • سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 4 دن کے لیے بند

    سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 4 دن کے لیے بند

    سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو 4 دن کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ کے سی این جی اسٹیشنز کو پیر 13 تا جمعرات 16ستمبر تک گیس کی فراہمی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق اینگرو ٹرمینل پر ایف ایس آر یو کی تبدیلی کے باعث 13 سے 16 ستمبر کے درمیان ڈرائی ڈاکنگ کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں آر ایل این جی میں 150 سے 75 ایم ایم سی ایف ڈی کمی آئے گی اور کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہوگا، لہذا صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ اور بلوچستان بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو 13 ستمبر بروز پیر سے 16 ستمبر بروز جمعرات چار روز کے لئے گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔

  • کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کیلیے پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

    کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کیلیے پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

    ملک بھر میں قائم 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی۔ مقررہ وقت گزرنے کے بعد جو ووٹرز پولنگ اسٹیشن اندر داخل ہوچکے انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی گئی۔

    پریذائیڈنگ افسران ووٹوں کی گنتی کے فوراً بعد نتائج کا اعلان پولنگ اسٹیشن پر کریں گے جبکہ ریٹرننگ افسر وارڈز کے نتائج کی تکمیل کے بعد فوری طورپر غیر حتمی نتائج کا اعلان کریں گے۔

    کراچی کے 6 کنٹونمنٹ بورڈ کے 42 وارڈز میں 9 خواتین سمیت 343 امیدوار میدان میں تھے، 238 کا تعلق مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے تھا جبکہ 105 امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے تھے۔

    کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں صدر مملکت عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، اراکین اسمبلی، کھیلوں اور شوبز کے میدان میں شہرت پانے والے کھلاڑیوں اور فنکاروں کے ووٹ بھی موجود ہیں۔

  • إنا لله وإنا اليه راجعون: سعودی شہزادی کی وفات نے شاہی خاندان کوغمگین کردیا

    إنا لله وإنا اليه راجعون: سعودی شہزادی کی وفات نے شاہی خاندان کوغمگین کردیا

    ریاض : إنا لله وإنا اليه راجعون: سعودی شہزادی کی وفات نے شاہی خاندان کوغمگین کردیا ،اطلاعات کے مطابق سعودی شاہی خاندان پر سوگ کا سماں،سعودی شہزادی دلال بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود ریاض میں انتقال کرگئیں۔

     

     

    غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی دلال بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود رحلت فرما گئیں ،

     

     

    دوسری طرف اسی حوالے سے ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادی دلال بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی نماز جنازہ پیر کے روز بعد از نماز عصر ریاض کی جامع مسجد ترکی بن عبداللہ میں ادا کی کی جائے گی۔

  • بہت کچھ منظرعام پرآنے والا ہے؟خاموش کیوں تھےاس پربھی بات ہوگی:مشیرقومی سلامتی

    بہت کچھ منظرعام پرآنے والا ہے؟خاموش کیوں تھےاس پربھی بات ہوگی:مشیرقومی سلامتی

    اسلام آباد:بہت کچھ منظرعام پرآنے والا ہے؟خاموش کیوں تھےاس پربھی بات ہوگی ،اطلاعات کے مطابق مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف نے کہا ہے کہ فیصلہ کر لیا ہے کہ حقائق کھل کر دنیا کے ‏سامنے رکھیں گے پہلے کچھ چیزوں پر خاموشی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

    ایک بیان میں معید یوسف نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی صورتحال پر علاقائی ممالک کو ‏اعتماد میں لیا ہے اور پاکستان نے ڈو مور کا چیپٹر ہمیشہ کیلئے بند کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سی آئی اے چیف سے بھی افغانستان کے مسائل اور ممکنہ حل پر گفتگو ہوئی ‏نہیں چاہتے کہ افغانستان میں معاشی، انسانی اور گورننس کا بحران پیدا ہو یقین سے کہہ سکتا ہوں ‏کہ ہٹلر اور مودی میں کوئی فرق نہیں مودی جس پٹڑی پر چڑھ چکا ہے اپنا کباڑہ کرے گا۔

    مشیر قومی سلامتی امور کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی مسائل پر عالمی برادری سے رابطے میں ہے ‏پہلے افغانستان کے معاملے پر ہماری بات نہیں سنی گئی اب سب سن رہے ہیں افغانستان کی ‏حکومت کوتسلیم کرنےسےمتعلق فیصلہ وقت آنےپرہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت تمام ممالک سے تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں ہم معاشی اور تجارتی ‏اعتبار سے تعلقات کی مضبوطی چاہتے ہیں بھارت نے 20 سال تک افغانستان میں سرمایہ کاری کی۔

  • ملک بھرمیں‌ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کیلیے پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری:لوگ نتائج کےمنتظر

    ملک بھرمیں‌ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کیلیے پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری:لوگ نتائج کےمنتظر

    کراچی: ملک بھرمیں‌ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کیلیے پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری:لوگ نتائج کےمنتظر، اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں قائم 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

    پروگرام کے مطابق آج ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی۔ مقررہ وقت گزرنے کے بعد جو ووٹرز پولنگ اسٹیشن اندر داخل ہوچکے انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی گئی۔

    پریذائیڈنگ افسران ووٹوں کی گنتی کے فوراً بعد نتائج کا اعلان پولنگ اسٹیشن پر کریں گے جبکہ ریٹرننگ افسر وارڈز کے نتائج کی تکمیل کے بعد فوری طورپر غیر حتمی نتائج کا اعلان کریں گے۔

    الیکشن کمیشن کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کےمطابق ملک بھر کی 42 کنٹونمنٹ بورڈ میں 219 وارڈز ہیں، 7 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ،

    ادھر کامرہ سے ذرائع کے مطابق 5 میں سے 4 وارڈز میں حلقہ بندی کے تنازع کے باعث الیکشن نہیں ہوا جب کہ راولپنڈی اور پنوں عاقل کے ایک ایک وارڈ میں بھی امیدواروں کے انتقال کےباعث انتخاب ملتوی کردیئے گئے، اس طرح 206 وارڈز میں ووٹنگ ہوئی۔

    کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں مجموعی طور پر ایک ہزار 559 امیدوار میدان میں آئے، سب سے زیادہ 180 امیدوار پی ٹی آئی نے اتارے، مسلم لیگ (ن) کے 143، پیپلز پارٹی 112، جماعت اسلامی 104، کالعدم تحریک لبیک پاکستان 86، اللہ اکبر تحریک کے 74 ، ایم کیو ایم کے 42، پی ایس پی 35، (ق) لیگ 34 اور جے یوآئی کے 25 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا، اس کے علاوہ 659 آزاد امیدوار نے بھی کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں قسمت آزمائی کی۔

    سیکیورٹی انتظامات

    امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے پولنگ اسٹیشنز پر پولیس تعینات رہی جب کہ پولنگ اسٹیشنز کی حدود کے باہر رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی موجود تھے، رینجرز اور ایف سی کے انچارج افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئے گئے۔ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے۔

    کراچی کے 6 کنٹونمنٹ بورڈز

    کراچی کے 6 کنٹونمنٹ بورڈ کے 42 وارڈز میں 9 خواتین سمیت 343 امیدوار میدان میں تھے، 238 کا تعلق مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے تھا جبکہ 105 امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے تھے۔

    حیدرآباد کنٹونمنٹ بورڈ

    حیدرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کی 10 نشستوں پر8 سیاسی ومذہبی جماعتوں کے 54 اور 20 آزاد امیدواروں مدمقابل تھے، 48 ہزار سے زائد مرد و خواتین ووٹرز کے لیے 35 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے، جن میں سے7 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیے گئے تھے۔

    لاہور کنٹونمنٹ بورڈ

    لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ میں 10، 10 وارڈز ہیں جبکہ 20 نشستوں پر 268 امیدوار مدمقابل تھے۔ لاہور کنٹونمنٹ میں 110 جب کہ والٹن میں 158 امیدوار میدان میں اترے ۔

    ضلع راولپنڈی کے 5 کنٹونمنٹ بورڈز

    ضلع راولپنڈی کے 5 کنٹونمنٹ بورڈز راولپنڈی، چکلالہ، مری ، ٹیکسلا اور واہ میں بھی پولنگ ہوئی، راولپنڈی، چکلالہ اور واہ کنٹونمنٹ بورڈز میں 10، 10 ، ٹیکسلا کنٹونمنٹ بورڈ میں 5 جب کہ مری بورڈ میں 2 وارڈ ہیں، جہاں 6 لاکھ 64 ہزار 894 رجسٹرڈ ووٹرز کے لئے ایک ہزار 604 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے۔

    خیبر پختونخوا

    خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 33 کنٹونمنٹ وارڈز میں انتخابات ہوئے، ایبٹ آباد میں 10، پشاور میں 5، نوشہرہ میں 4، رسالپور اور کوہاٹ میں 3،3 ، مردان، بنوں،ڈی آئی خان اور حویلیاں میں 2،2 نشستوں پر پولنگ کا عمل بالاتعطل مکمل ہوا۔

    بلوچستان کے کنٹونمنٹ بورڈز

    بلوچستان کے کوئٹہ ، ژوب اور لورالائی کنٹونمنٹ بورڈز کے 9 میں سے 8 وارڈز پر پولنگ ہوئی، کوئٹہ کے 5 وارڈز میں مجموعی طور پر 35 جب کہ ژوب کی 2 نشنستوں پر 7 امیدوار میدان میں تھے، لورالائی کے 2 وارڈز میں سے ایک پر آزاد امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکا ہے جب کہ ایک نشست پرپولنگ ہوئی۔

    دوسری طرف آج کا دن بارشوں اورٹھنڈی ہواوں کے باوجود گرم رہا اورلوگ ایک دوسرے کوزدوکوب کرتے رہے

    ادھر ملتان سے آمدہ اطلاعات میں کہا گیا ہےکہ کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن کے دوران وارڈ نمبر 4کے پولنگ اسٹیشن پر جھگڑا ہوا، متحارب کارکنان ایک دورے الجھتے ہوئے گتھم گتھا ہو گئے۔ خواتین بھی پیچھے نہ رہیں جس سے پولنگ کا عمل متاثر ہوا۔

    ملتان میں ہنگامہ آرائی پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی کوشش پر ہوئی۔ دونوں جانب ن لیگ کی جنگجو خواتین نے لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔

    عورتوں کی لڑائی بھی ملتان کی تاریخ میں‌ یاد رکھی جائے گی مگرحسب روایت مرد ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے ، پولنگ کا عمل متاثر ہوا تو پولیس حرکت میں آئی اور ہنگامہ آرائی کرنےوالوں کوباہرنکال دیا۔

    راولپنڈی کے چکلالہ کینٹ وارڈ نمبر 7کے خواتین پولنگ اسٹیشن پر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں میں تصادم ، الیکشن کا عمل متاثر ہوا ۔رتہ امرال میں تحریک لبیک اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں بدمزگی اور ہاتھا پائی پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہجوم کو منتشر کر دیا۔

    کراچی میں ریٹرننگ افسر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سلیم حسن وٹو نے کارروائی کرتے ہوئے وارڈ نمبر 4 سے 2جعلی پولنگ ایجنٹ گرفتار کر لئے جو بغیر دستاویزات کے وارڈ نمبر 4 خواتین کے پولنگ اسٹیشن کے اندر تھے، دونوں کا تعلق دو مختلف سیاسی جماعتوں سے بتایا جارہا ہے۔

  • بھارت شرارت کا انجام ہمیشہ یاد رکھے: داعش کے5 تربیتی کیمپ چلارہا ہے : ترجمان دفتر خارجہ

    بھارت شرارت کا انجام ہمیشہ یاد رکھے: داعش کے5 تربیتی کیمپ چلارہا ہے : ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد:بھارت شرارت کا انجام ہمیشہ یاد رکھے: داعش کے5 تربیتی کیمپ چلارہا ہے :اطلاعات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے 5 کیمپ چلا رہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 8 ہزار 226 اجتماعی قبریں دریافت کی گئی ہیں، یہ وہ قبریں ہیں جو بھارتی افواج نے بیگناہ کشمیریوں کو قتل کرکے بنائی ہیں، ان تمام افراد کو بے دردی سے مارا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بھارتی افواج نے 239 ٹارگٹ سیل قائم کر رکھے ہیں، 2014 کے بعد 30 ہزار افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مقبوضہ کشمیر میں 231 افراد کو بجلی کا کرنٹ لگایا گیا، بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کیمیکل ہتھیار استعمال کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے 3 ہزار 800 سے زائد خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ برطانوی اخبار کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 8 سے 10 ہزار افراد لاپتہ ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں 2014 سے پیلٹ گنز استعمال کی گئیں، پیلٹ گنز سے 15 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 2014 سے اب تک15 ہزار 495 محاصرے اور سرچ آپریشن کیے گئے، بھارت کی طرف سے 13 ہزار بچوں کو قید کیا گیا۔

    عاصم افتخار نے بتایا کہ بھارت کے 6 ایسے ڈریکونین قوانین ہیں جو کسی بھی شخص کو دہشتگرد قرار دے سکتے ہیں جبکہ بھارت داعش کے 5 تربیتی کیمپ چلا رہا ہے، بھارت کی طرف سے داعش کے تربیتی کیمپ چلانا تشویش کا باعث ہے۔

  • کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات؛ پولنگ اسٹیشن کے اندر سے 2 جعلی ایجنٹس گرفتار

    کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات؛ پولنگ اسٹیشن کے اندر سے 2 جعلی ایجنٹس گرفتار

    کراچی: کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات؛ پولنگ اسٹیشن کے اندر سے 2 جعلی ایجنٹس گرفتار،اطلاعات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے لئے پولنگ کے دوران الیکشن کمیشن کے عملے نے پولنگ اسٹیشن کے اندر سے 2 جعلی ایجنٹس پکڑ کرلیے۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابق کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 4 میں خواتین کے لیے قائم ایک پولنگ اسٹیشن سے 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، دونوں افراد جعلی پولنگ ایجنٹ تھے اور ان کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے بتایا جارہا ہے۔

    ریٹرننگ آفیسر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سلیم حسن وٹو نے بتایا کہ دونوں پولنگ ایجنٹس جعلی تھے، وہ کسی تصدیقی دستاویزات کے بغیر خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں موجود تھے، جعلی پولنگ ایجنٹس کو گرفتار کرکے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے، اب ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

    واضح رہے کہ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں صدر مملکت عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، اراکین اسمبلی، کھیلوں اور شوبز کے میدان میں شہرت پانے والے کھلاڑیوں اور فنکاروں کے ووٹ بھی موجود ہیں۔

    ادھر الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق شام 5 بجے پولنگ کا وقت ختم ہوجائے گا جس کےبعد گنتی کا عمل شروع ہوگا اورپھروقفے وقفے سے نتائج بھی جاری کیے جائیں گے