Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکانےسعودی عرب کو بلیک میل کرناشروع کردیا: اپنا انتہائی جدید میزائل دفاعی نظام واپس لےلیا

    امریکانےسعودی عرب کو بلیک میل کرناشروع کردیا: اپنا انتہائی جدید میزائل دفاعی نظام واپس لےلیا

    ریاض:امریکانےسعودی عرب کو بلیک میل کرناشروع کردیا: اپنا انتہائی جدید میزائل دفاعی نظام واپس لےلیا،اطلاعات کے مطابق اس وقت سعودی عرب اورامریکا کے درمیان پھر سرد مہری دیکھنے میں‌ آرہی ہے ، یہی وجہ ہے کہ امریکا نے سعودی عرب میں تعینات اپنا انتہائی جدید میزائل دفاعی نظام واپس لے لیا،

    اس حوالے سے عالمی میڈیا میں‌ چھپنے والی خبروں کے مطابق امریکا نے سعودی عرب میں تعینات اپنا انتہائی جدید میزائل دفاعی نظام اور پیٹریاٹ بیٹریاں واپس بلوا لی ہیں۔

    ریاض سے جنوب مشرق میں ستر میل دور واقع پرنس سلطان ایئر بیس میں سن دو ہزار انیس سے ہزاروں امریکی فوجی تعینات ہیں۔ اسی فوجی اڈے پر یہ نظام نصب تھا۔

    امریکا نے یہ قدم ایک ایسے وقت پر اٹھایا ہے، جب سعودی عرب کو یمن میں فعال حوثی باغیوں کی طرف سے راکٹ حملوں کا خطرہ بدستور لاحق ہے۔ اس پیش رفت کو مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی عسکری حکمت عملی میں تبدیلی کا پیش خیمہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر امریکی وزیر دفاع نے بھی طے شدہ دورہ سعودی عرب موخر کر دیا۔

    عرب میڈیا سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ کے وزیر دفاع جنرل لائیڈ آسٹن نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد خلیجی ممالک کے دوروں کے دوران اپنا طے شدہ دورہ سعودی عرب موخر کر دیا ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ جنرل لائیڈ آسٹن افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء مکمل ہونے کے بعد خطے میں موجود اتحادی ممالک کے تعاون پرامریکی حکومت کی جانب سے شکریہ ادا کرنے کی مہم کے سلسلے میں خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں ،

    انہوں نے نے اپنے دورے کا آغاز قطر سے کیا اس دوران وہ خطے میں سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے ‘العدید ائیربیس’ بھی گئے ، اس کے بعد امریکی وزیر دفاع کی جانب سے کویت اور بحرین کے دورے بھی مکمل کیے جا چکے ہیں ،

    اسی دوران دورہ سعودی عرب بھی ان کے پروگرام میں شامل تھا مگر پینٹاگون انتظامیہ نے بتایا ہے کہ شیڈیول میں تنازعے کے باعث اب اس دورے کو ملتوی کر دیا گیا ہے ، امریکی انتظامیہ کی جانب سے اس دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔

    یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ رواں برس جون میں امریکی قیادت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ سعودیہ میں تعینات امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم میں کمی لائی جائے گی ، امریکہ کی طرف دفاعی یونٹس اور فوجیوں کی تعداد میں کمی اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ ایران کے ساتھ تناو میں کمی لانے کی کوشش کر رہی ہے ہے۔

  • کنٹونمنٹ بورڈزکے انتخابات اورسیاسی جماعتوں کے مقابلے:اللہ اکبرتحریک بھی میدان میں‌

    کنٹونمنٹ بورڈزکے انتخابات اورسیاسی جماعتوں کے مقابلے:اللہ اکبرتحریک بھی میدان میں‌

    اسلام آباد: کنٹونمنٹ بورڈزکے انتخابات اورسیاسی جماعتوں کے مقابلے:اللہ اکبرتحریک بھی میدان میں‌ ہے اورکل کے انتخابات میں اچھی خبردینے کی پوزیشن میں‌ ہے ، ادھر کنٹونمنٹ بورڈزکے انتخابات اور سیاسی جماعتوں کے مقابلے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان بھر میں کنٹونمنٹ بورڈزکے انتخابات کل ہوں گے، ملک کے41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 206 وارڈز میں 1560 امیدوار میدان میں ہیں۔

     

    کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں حصہ لینے والے 7 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جب کہ کامرہ کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخاب نہیں ہو رہا،راولپنڈی اورپنوں عاقل کےایک ایک وارڈ میں بھی انتخاب ملتوی ہوچکا ہے۔

    کنٹونمنٹ بورڈزکےالیکشن میں سب سے زیادہ تعداد آزاد امیدواروں کی ہے ، ملک بھر سے 684 آزادامیدوار میدان میں ہیں، سیاسی جماعتوں کے 876 امیدوار میدان میں ہیں۔

    سب سے زیادہ تعداد پاکستان تحریک انصاف کےامیدواروں کی ہے جو 183 ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے144، پاکستان پیپلز پارٹی کے 113.جماعت اسلامی 104، کالعدم تحریک لبیک پاکستان 86، اللہ اکبر تحریک کے 74 امیدوار ہیں، ایم کیو ایم 42، پی ایس پی 35 اور ق لیگ کے 34، جے یو آئی ف کے 25 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں اور 659 آزاد امیدواروں بھی الیکشن میں قسمت آزمائی کرینگے۔

    یاد رہے کہ ان انتخابات میں اللہ اکبرتحریک کے امیدواران حصہ لے رہے ہیں، اللہ اکبرتحریک جس نے پہلی مرتبہ 2018 کے عام انتخابات میں‌ حصہ لیا تھا

     

     

    اللہ اکبر تحریک جو کہ 2018 کے عام انتخابات سے چند ہفتے قبل منظرعام پرآئی تھی ، اس جماعت کے امیدواروں نے ملک بھر میں کوئی نشست توحاصل نہ کی مگرنتائج اس قدر حوصلہ افزا تھے کہ تجزیہ نگاروں نے بھی تسلیم کرلیا تھا کہ چند دن کی پارٹی نے پاکستان کی بڑی بڑی پارٹیوں کی چولیں ہلا دیں‌

    اللہ اکبرتحریک کے امیدواروں نے کم وقت میں‌ بہت اچھے نتائج دے کرآنے والے انتخابات میں بڑی بڑی پارٹیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی تھی ، دوسری تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ اگراللہ اکبر تحریک عوام میں اپنی جڑیں مضبوط کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو یہ آنے والے عام انتخابات میں کوئی اپ سیٹ بھی پیدا کرسکتی ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈزانتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں اور سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے، ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابی دنگل کل سجےگا، جس کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق 42کنٹونمنٹ کے 219 وارڈز کیلئے انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل مکمل کردیا گیا، 219 وارڈز کیلئے 1644 پولنگ اسٹیشنز، 5080پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزپر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، باقی پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس، رینجرز پولنگ اسٹیشن کی حدود سے باہر موجودہوں گے

  • کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات 2021، تیاریاں مکمل:پی ٹی آئی فیورٹ

    کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات 2021، تیاریاں مکمل:پی ٹی آئی فیورٹ

    اسلام آباد:کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات 2021، تیاریاں مکمل:پی ٹی آئی کے لیے حالات بہت اچھے،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کی تیاریاں اور انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل مکمل کردیا۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں اور سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے، ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابی دنگل کل سجےگا، جس کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق 42کنٹونمنٹ کے 219 وارڈز کیلئے انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل مکمل کردیا گیا، 219 وارڈز کیلئے 1644 پولنگ اسٹیشنز، 5080پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزپر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، باقی پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس، رینجرز پولنگ اسٹیشن کی حدود سے باہر موجودہوں گے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طورپر 1 ہزار559 امیدوار میدان میں ہیں، کنٹونمنٹ بورڈز میں 21 لاکھ 97 ہزار 741 رجسٹر ووٹرز ہیں جن میں مرد ووٹرز گیارہ لاکھ 54 ہزار 551 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 190 ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجےسے بغیر کسی وقفےکے شام5بجےتک جاری رہےگی، میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد غیرحتمی،غیرسرکاری نتیجہ نشر کرنے کا پابند ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی مؤثر نگرانی کیلئے سیکرٹریٹ میں شکایتی سیل قائم کیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق اپنے وارڈسےکامیاب ہونے والا امیدوار ممبر کنٹونمنٹ بورڈ کا ممبر بنے گا، نومنتخب کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران وائس پریذیڈنٹ کا انتخاب کریں گے۔

    یاد رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈکا سربراہ اسٹیشن کمانڈر ہوتا ہے، وائس پریزیڈنٹ اور ممبران اسی کے ماتحت کام کرتے ہی

  • اسرائیلی فوج نے جیل سے فرار ہونے والے دو فلسطینی گرفتار کرلیے

    اسرائیلی فوج نے جیل سے فرار ہونے والے دو فلسطینی گرفتار کرلیے

    غرب اردن : اسرائیلی فوج نے جیل سے فرار ہونے والے دو فلسطینی گرفتار کرلیے،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس نے تقریبا ایک ہفتے کی تلاش کے دوران جیل سے فرار ہونے والے چھ میں سے دو فلسطینی قیدیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    اسرائیلی اخباری میڈیا نے جمعہ کو بتایا کہ فوج نے سرچ آپریشن کے دوران جیل سے فرار ہونے والے چھ فلسطینیوں میں سے دو کو الناصرہ شہر سے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والے قیدیوں کی شناخت محمود عبداللہ عارضہ اور یعقوب محمود قادری شامل ہیں۔

    فلسطینی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک فتح نے اسرائیلی حکومت کو دو قیدیوں عارضہ اور قادری کی زندگی کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا ہے کہ انہیں کوئی نقصان پہنچا تو صہیونی ریاست اس کی ذمہ دار ہوگی۔

    ایک بیان میں تحریک فتح نے بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی جیلوں کے اندر قیدیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان پرڈھائے جانےوالےمظالم بند کرانے کے لیے اقدامات کریں۔

    فلسطینی انفارمیشن سینٹرکے مطابق دو مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے بعد غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر راکٹ بھی داغے گئے ہیں۔ جمعہ کی شام کو جنوبی اسرائیل پر متعدد راکٹ فائر کیے گئے۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم نے غزہ پٹی سے داغے گئے ایک راکٹ کو روک لیا۔

  • پاکستان کا ایک اور طیارہ افغان بھائیوں کے لیےامدادی سامان لے کر پہنچ گیا

    پاکستان کا ایک اور طیارہ افغان بھائیوں کے لیےامدادی سامان لے کر پہنچ گیا

    اسلام آباد: پاکستان کا ایک اور طیارہ افغان بھائیوں کے لیےامدادی سامان لے کر پہنچ گیا ،اطلاعات کے مطابق مشکلات سے دوچار افغان عوام کی مدد کے لیے پاکستان سے امدادی سامان کی تیسری کھیپ لے کر طیارہ خوست پہنچ گیا۔

    افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ پاکستان کا سی ون تھرٹی طیارہ امدادی سامان لے کر افغانستان کے خوست ائیر پورٹ پہنچ گیا ہے۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجے گئے امدادی سامان میں ادویات اور کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں جنہیں خوست میں افغان عوام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کی طرف سے دو سی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان لے کر افغان عوام تک پہنچا چکے ہیں، ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پاکستان نے دیگربرادرملکوں سے اپیل کی ہےکہ وہ افغانستان کے لیے امدادی سامان بھیجیں تاکہ وہ اپنی بنیادی ضروریات پوری کرسکیں

  • ویکسین نہ لگوانے کے نقصانات:جلدی فوت ہوجانے کے امکانات 11 فیصد زیادہ ہیں:ماہرین

    ویکسین نہ لگوانے کے نقصانات:جلدی فوت ہوجانے کے امکانات 11 فیصد زیادہ ہیں:ماہرین

    واشنگٹن :ویکسین نہ لگوانے والے افراد:جلدی فوت ہوجانے کے امکانات 11 فیصد زیادہ ہیں:ماہرین نے ڈرا دیا ، اطلاعات کے مطابق امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد میں وبا میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال داخل ہونے کے امکانات بھی بڑھ جانے کے حوالے سے خبردارکیا ہے

    اس طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کے فوائد سے متعلق اب تک آنے والی متعدد تحقیقات سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ویکسینیشن سے لوگ وبا سے متاثر ہونے سے قدرے محفوظ بن جاتے ہیں۔

    تاہم امریکا میں ہونے والی ایک حالیہ بڑی تحقیق سے ثابت ہوا کہ جو لوگ کورونا سے تحفظ کی ویکسین نہیں لگواتے ان میں کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد زندگی کی بازی ہار جانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

    امریکا کے طبی ادارے ’سینٹر فار ڈیزیز اینڈ پروینٹ کنٹرول سینٹر‘ (سی ڈی سی) کی تحقیق کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والے افراد میں کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال جانے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

    ماہرین نے امریکا کی 13 مختلف ریاستوں میں 6 لاکھ سے زائد کورونا مریضوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جس کے بعد نتائج سے معلوم ہوا کہ مجموعی طور پر ویکسین کے کئی فوائد ہیں۔

    تحقیق کے نتائج سےمعلوم ہوا کہ جو لوگ ویکسین نہیں لگواتے، کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ایسے افراد کے ہسپتال میں داخل ہونے کے امکانات 10 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔

    نتائج کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے وبا کا شکار ہونے کے بعد مرنے کے امکانات بھی 11 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔

    سی ڈی سی کی جانب سے کی گئی ایک اور تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مجموعی طور پر تمام ویکسینز کورونا کی تمام اقسام پر اثر انداز ہوتی ہیں اور ان کا 60 سے 90 فیصد فائدہ ہوتا ہے۔

    دوسری تحقیق کے مطابق کورونا کے تمام بشمول ڈیلٹا اقسام میں موڈرینا کی ویکسین سب سے زیادہ 95 فیصد تک فائدہ مند ہوتی ہے جب کہ فائزر اور آسٹررزینکا سمیت دیگر ویکسینز بھی 60 سے 80 فیصد تک فائدہ دیتی ہیں۔

    تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ 75 سال یا اس سے زائد کی عمر کے افراد کو عام طور پر کورونا ویکسینز ڈیلٹا یا دیگر خطرناک کورونا کی اقسام سے کم تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

  • عوام کےساتھ تاریخی ظلم ہو رہا ہے،پنجاب کوسندھ کی طرح ترقی یافتہ بنائیں‌گے: بلاول

    عوام کےساتھ تاریخی ظلم ہو رہا ہے،پنجاب کوسندھ کی طرح ترقی یافتہ بنائیں‌گے: بلاول

    لیہ:پنجاب کےعوام کےساتھ تاریخی ظلم ہو رہا ہے،سندھ کی طرح ترقی یافتہ بنائیں‌گے،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کروڑ لعل یسین میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میدان چھوڑ کر وزیراعظم عمران خان کو فری ہینڈ دینے والے دوست بھی ہماری سرگرمیوں سے خوش نہیں۔

    ذرائع کے مطابق کروڑ لعل عیسن کے ورکرز کنونشن میں بہادر خان سیہڑ باضابطہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی کا حصہ بن گئے، بہادر خان سیہڑ دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، وفاقی کابینہ میں وزیر بھی رہے۔

    ادھرذرائع کے مطابق بعد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لیہ کے جیالوں نے دل جیت لیے، پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، پیپلزپارٹی نے کسانوں اور مزدوروں کو حقوق دلوائے، غریب کے منشور پر مل کر عمل کریں گے،

    اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جیالے پنجاب کےعوام کو لاوارث نہیں چھوڑسکتے، پنجاب کےعوام کےساتھ تاریخی ظلم ہو رہا ہے، ہمارے دوست میدان چھوڑ چکے ہیں، ہمارے اتحادیوں نے پنجاب میں عمران خان کو فری ہینڈ دیا ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا مقابلہ کررہی ہے، ہر روز ایک نیا معاشی بم پھٹتا ہے، کبھی بجلی تو کبھی گیس تو کبھی پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے،

    ان کاکہنا تھا کہ بینظیربارے مشہورتھا ان کی حکومت آئے گی توروزگارلائے گی۔ قائد عوام نے مزدوروں کوملوں کا مالک بنادیا تھا۔ پنجاب کے بزرگ بھٹو کی حکومت کو یاد کرتے ہیں۔ آصف زرداری حکومت میں محنت کش، مزدوروں کا راج تھا، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا۔

    چیئر مین پی پی کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایک سازش کے تحت پنجاب کوعوامی حکومت سے محروم رکھا گیا۔ جیالے ساتھ دیں ہم نے سلیکٹڈ کو گھر بھیجنا ہے

  • ترک فوجیوں پرحملے میں 3 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی

    ترک فوجیوں پرحملے میں 3 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی

    ادلب:ترک فوجیوں پرحملے میں 3 اہلکارجاں بحق اور 3 زخمی ،اطلاعات کےمطابق ادلب میں سرچ آپریشن کے دوران ترک فوجیوں پرمسلح افراد نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق اور3 شدید زخمی ہوگئے۔

    ترک میڈیا کے مطابق ترک وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ شام میں ترک فوجیوں پر حملہ کیا گیا ہے۔ یہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب ترک فوجی ادلب کے ایک علاقے میں باغیوں کے خلاف سرچ آپریشن کر رہے تھے۔

    وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں 3 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    جس علاقے میں ترک فوجیوں پر حملہ کیا گیا وہ علاقہ باغیوں کا آخری ٹھکانہ ہے جن کی سرکوبی کے لیے ترک فوجیوں کی ایک ٹیم سرچ آپریشن میں مصروف تھی۔ فی الحال ہلاک اور زخمی ہونے والے ترک فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ترک فوجیں شام میں کرد باغیوں کے خلاف آپریشن کے لیے داخل ہوئی تھیں تاہم گزشتہ برس مارچ میں جنگ بندی معاہدے کے نتیجے میں اس علاقے میں شامی اور روسی افواج نگرانی کے آپریشنز کر رہی ہیں۔

  • وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کی سینیٹر فیصل واوڈا کی رہائش گاہ آمد

    وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کی سینیٹر فیصل واوڈا کی رہائش گاہ آمد

    وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کی سینیٹر فیصل واوڈا کی رہائش گاہ آمد۔

    صوبائی وزیر سعید غنی کے ہمراہ جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن جاوید ناگوری، سابق رکن قومی اسمبلی علی راشد بھی موجود تھے۔

    سعید غنی نے سینیٹر فیصل واوڈا سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

    سعید غنی نے مرحومہ کے ایصال ثواب و مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

    انھوں نے کہا کہ اللہ رب العزت مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے( آمین)۔

  • سندھ کا بڑا ہسپتال سیول ہسپتال تباہی کے دہانے پر

    سندھ کا بڑا ہسپتال سیول ہسپتال تباہی کے دہانے پر

    سندھ کا بڑا ہسپتال سیول ہسپتال تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ھے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی سکن بند، ایم آر آئی بند، انجیو گرافی بند، ایمبولینسس ناکارہ پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے صدر محمد نزیر عباسی کا کہنا ھے کہ سندھ کا بڑا سیول ہسپتال ایم ایس سیول ہسپتال ڈاکٹر نور محمد سومرو کے چارج سمبھالنے کے بعد سے سیول ہسپتال زبوں حالی و بد نظمی کا شکار ھے جہاں پر نہ مریضوں کو دوائیاں مل رہیں ہیں اور نہ ہی دیگر آپریشن فعال ہیں مثلاً دس ایمولینسس جو مریضوں کے لیئے خریدی گئیں تھیں وہ ناکارہ ھوگیں ہیں جن میں سے تین گاڑیاں جو کہ صحیح سلامت ہیں افسران کے گھروں میں استعمال ہو رہیں ہیں اسپتال کے دیگر شعبوں میں انجیو گرافی بند، ایم آر آئی بند، سی ٹی اسکن مشینیں عرصے سے بند ہیں ۔ڈاکٹر نزیر عباسی نے مزید کہا کہ حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مزکورہ افسران کو برطرف کرکے انکی جگہ باصلاحیت ایماندار اور اہل افراد کو تعینات کیا جائے۔