Baaghi TV

Author: +9251

  • دبئی ایکسپو:دنیا بھرکی اہم شخصیت کی شرکت،مگرمہمان خصوصی ہوں گے پاکستان کے کپتان

    دبئی ایکسپو:دنیا بھرکی اہم شخصیت کی شرکت،مگرمہمان خصوصی ہوں گے پاکستان کے کپتان

    اسلام آباد : دبئی ایکسپو:دنیا بھرکی اہم شخصیت کی شرکت،مگرمہمان خصوصی ہوں گے پاکستان کے کپتان ،اطلاعات کے مطابق 9 اکتوبر کو دبئی ایکسپومیں شرکت کےلیے دنیا بھر کی اہم شخصیات شرکت کررہی ہیں مگراس اہم ایکسپو کے مہمان خصوصی ہوں گے وزیراعظم پاکستان جو کہ وہاں مرکزی خطاب بھی کریں گے

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کریں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان 9 اکتوبر کو دبئی ایکسپومیں شریک اور خطاب کریں گے اور ایکسپو کی سائیڈ لائنز پر سرمایہ کاروں اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    دوسری طرف پاکستانی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دبئی میں بین الاقوامی ایکسپو کے اس موقع پر وفاقی وزرا، معاونین اور مشیر بھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔

    یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کا ابوظبی کےولی عہدمحمدبن زید سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں افغانستان کی صورتحال،علاقائی پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں کےدرمیان باہمی دلچسپی ،دوطرفہ تعاون امور پر بات چیت ہوئی۔

    وزیراعظم نےدبئی ایکسپو 2020کیلئے بہترین انتظامات پر ولی عہد ک ومبارکباد پیش کرتے ہوئے میگا ایونٹ کی شاندار کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

    رابطے میں وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد نے مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

    یہ بھی یاد رہےکہ وزیراعظم عمران خان لاہور کے پرانے ایئرپورٹ کوعالمی معیارکا بہت بڑا ٹریڈ سینٹربنانا چاہتے ہیں جس میں سرمایہ کاری کے لیے ابوظہبی ، قطر اورسعودی عرب نے خواہش کا اظہار کیا ہے اوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم اس اہم دورے پرپاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالےسے بھی گفتگو کریں گے

  • پاکستان ایوی ایشن سیفٹی کے اہداف حاصل کرنے والے کامیاب  ممالک میں شامل

    پاکستان ایوی ایشن سیفٹی کے اہداف حاصل کرنے والے کامیاب ممالک میں شامل

    کراچی : عالمی ہوابازی کی تنظیم سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اکاؤ نے پاکستان کو ایوی ایشن سیفٹی کے اہداف حاصل کرنے والے ممالک میں شامل کرلیا، پاکستان نے پچھتر فیصد سے زائد سیفٹی معیار پر عملدرآمد یقینی بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ہوابازی کی تنظیم سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اکاؤ نے سیفٹی آڈٹ رپورٹ 2020 جاری کردی ، رپورٹ 64 صفحات پر مشتمل ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ ہوا بازی کے حادثات میں 2018 سے 2019 تک سولہ فیصد اضافہ ہوا اور حادثات کا تناسب دس لاکھ پروازوں میں دو اعشاریہ نو فیصد رہا۔

     

     

     

    اکاﺅ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایوی ایشن سیفٹی کے اہداف حاصل کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے ، پاکستان نے پچھتر فیصد سے زائد سیفٹی معیار پر عملدرآمد یقینی بنایا، پاکستان سمیت چھیالیس ممالک پچھتر فیصد سے زائد سیفٹی معیار پر عملدرآمد میں کامیاب ہوگئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ سیفٹی معیار میں ایوی ایشن قوانین،عملے کی ٹریننگ، لائسنسنگ ، ایئرکرافٹ آپریشن، حادثے کی تحقیقات، نیوی گیشن سروسز شامل ہیں

    اکاﺅ کے ممبران میں ایک سو ترانوے ممالک شامل ہیں ، رپورٹ کا مقصدایوی ایشن سیفٹی کے معیار کو بہتر بنانا ہے، اس رپورٹ میں پندرہ مارچ دو ہزار بیس تک کا سیفٹی آڈٹ کیا گیا ہے۔

  • آرمی چیف سےسفیریورپی یونین کی ملاقات،افغانستان میں پاکستانی حکمت عملی کی تعریف

    آرمی چیف سےسفیریورپی یونین کی ملاقات،افغانستان میں پاکستانی حکمت عملی کی تعریف

    راولپنڈی:آرمی چیف سےسفیریورپی یونین کی ملاقات،افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال،پاکستانی حکمت عملی کی تعریف ،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کیمینارا نے اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین باہمی تعاون کے فروغ کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

    ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال بھی پر بھی غور جبکہ باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپی یونین کی سفیر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان باہمی مفاد پر مبنی کثیر الجہتی تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔ پاکستان یورپی ممالک سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

    یاد رہے کہ پچھلے کئی ماہ سے دنیا بھرکی عالمی شخصیات پاکستان کا دورہ کررہی ہیں اورافغانستان میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے اورپاکستان سے افغانستان میں تعاون مانگا ہے

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کوپھرانسانی حقوق یاد آگئے:افغان طالبان کوپیغام

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کوپھرانسانی حقوق یاد آگئے:افغان طالبان کوپیغام

    نیویارک: ایمنسٹی انٹرنیشنل کوپھرانسانی حقوق یاد آگئے:افغان طالبان کوپیغام ،اطلاعات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے طالبان سے پر امن دھرنوں اور مظاہروں کے حق کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک ٹویٹ میں پرامن دھرنے اور مظاہرے کو انسانی حقوق کا حصہ قرار دیتے ہوئے طالبان سے عوام کے اس حق کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    آوا نیوز کے مطابق، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک ٹویٹ میں، منگل کے روز کابل میں مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف طالبان کے غیر انسانی رویہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آزادی کے حق کا استعمال کرتے ہوئے پُر امن دھرنا انسانی حقو‍ق میں شامل ہے، جسکا طالبان کو احترام کرنا چاہیئے اور لوگوں کو اپنے حقوق سے استفادہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

    سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں منگل کے روز کابل میں ہوئے مظاہرے کے دوران طالبان کو مظاہرین اور نامہ نگاروں کے ساتھ بد سلوکی اور اور انہیں منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    کچھ چشم دید گواہوں کا کہنا ہے کہ طالبان نے مظاہرین کے خلاف تشدد سے کام لیا، انکی گاڑیوں اور نامہ نگاروں کے کیمروں کو نقصان پہونچایا اور حتیٰ خواتین کی پٹای بھی کی۔

  • وزیر صحت سندھ کا 12 سے17 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا مطالبہ

    وزیر صحت سندھ کا 12 سے17 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا مطالبہ

    وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو نے عالمی ادارہ صحت سے منظور ویکسین 12 سے17 سال کے بچوں کو لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا محکمہ تعلیم اورمحکمہ صحت اسکول کھولنے سے متعلق ایک صفحے پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکول بند کرنے کے حق میں نہیں ، جلوس اور جلسوں میں ایس او پیز کی پابندی نہیں ہوتی، محکمہ تعلیم اورمحکمہ صحت اسکول کھولنے سے متعلق ایک صفحے پر ہیں۔

    عذراپیچوہو نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارہ صحت سے منظور ویکسین 12 سے17 سال کے بچوں کو لگائی جائے۔

    یاد رہے محکمہ صحت سندھ نے کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر اسپتالوں کو معمو ل کے آپریشن کی اجازت دے دی ، اس سے قبل سندھ کےاسپتالوں میں کوروناکیسزبڑھنے پرصرف ضروری آپریشن کئے جارہے تھے۔

    خیال رہے سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.11 فیصد اور کراچی میں یہ شرح 8 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

    اس وقت کورونا وائرس کے 48299 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 47421 مریض گھروں اور 45 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیر علاج ہیں، جبکہ مختلف اسپتالوں میں 833 مریض زیر علاج ہیں۔

    سندھ میں کورونا متاثرہ 746 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ کوویڈ-19 کے 69 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں

  • آج پوری قوم پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے،گورنر عمران اسماعیل

    آج پوری قوم پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے،گورنر عمران اسماعیل

    یوم بحریہ کے موقع پر گورنر عمران اسماعیل کا خطاب

    انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال آٹھ ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر مناتے ہیں۔

    آج پوری قوم پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے کہ جس نے 8 ستمبر 1965 کو دشمن کی تمام تر چالیں ناکام بنا دیں۔

    آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا وہ ناقابل فراموش ہے۔
    بہترین جنگی حکمت عملی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت پاک بحریہ نے اپنے سے کئی گنا بڑی بحریہ کو ناکوں چنے چبوا دیے۔

    پاک بحریہ نے دنیا کو یہ واضح الفاظ میں پیغام دے دیا کہ پاکستان کی بحری و نظریاتی حدود کی محافظ اسکی بحری افواج ہماوقت چاک وچوبند رہتی ہے۔

  • اداکارہ صبا قمر کےخلاف ایف آئی آرمیں 295 کی دفعات شامل،پہلےاشتہاری پھروارنٹ گرفتاری

    اداکارہ صبا قمر کےخلاف ایف آئی آرمیں 295 کی دفعات شامل،پہلےاشتہاری پھروارنٹ گرفتاری

    لاہور:اداکارہ صبا قمرہوگئیں اشتہاری: وارنٹ گرفتاری ہوگئے جاری،اطلاعات کےمطابق مسجد وزیر خان میں ڈانس کرنے کے معاملے پرجوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ بھٹی نے ادکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

    عدالت نے چالان پیش ہونے پر ادکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے دونوں کے چھ اکتوبر کے لیے وارنٹ جاری کر دیے۔ عدالت میں اکبری گیٹ پولیس نے مسجد میں شوٹنگ کے دوران ڈانس کرکے تقدس کو پامال کرنے پر مقدمہ درج کرکے چالان پیش کر رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے پر گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، دونوں کے خلاف یہ مقدمہ گزشتہ روز تھانہ اکبری گیٹ میں وکیل فرخ منظور کی مدعیت میں درج کیا گیا،

    ایف آئی آر میں 295 کی دفعات شامل کی گئی ہیں،مدعی کی جانب سے صبا قمر اور بلال سعید پر مسجد کا تقدس پامال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسجد میں گانا بند کر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی۔

    واضح رہے کہ مسجد وِزیر خان میں گانے کی ویڈیو کی ریکارڈنگ کے معاملے پرگلوکار بلال سعید نے مسجد میں ویڈیو کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی تھی جبکہ انہوں نے ویڈیو میں مسجد وزیر خان کے سین شامل نہ کرنے کا اعلان کیا تھا،

    گلوکار بلال سعید کا کہنا تھا کہ مسلمان ہوں اور مسجد کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتا، حلفیہ بیان دیتا ہوں کہ مسجد میں میوزک نہیں چلایا تھا۔

  • عمان کے مفتی اعظم کی اسرائیلی جیل سے فلسطینیوں کے فرار کی تحسین

    عمان کے مفتی اعظم کی اسرائیلی جیل سے فلسطینیوں کے فرار کی تحسین

    مقبوضہ بیت المقدس:عمان کے مفتی اعظم کی اسرائیلی جیل سے فلسطینیوں کے فرار کی تحسین ،اطلاعات کے مطابق سلطنت عمان کے مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی نے کل منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی سخت سیکیورٹی والی جیل ’جلبوع‘ سے چھ فلسطینی قیدیوں کی سرنگ کے ذریعے فرار کی تحسین کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    ٹویٹر پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں علامہ الخلیلی نے کہا کہ ہمیں ان فلسطینی قیدیوں کی تحسین کرنی چاہیے جنہوں نے خوفناک اسرائیلی عقوبت خانے سے فرار کی کامیاب کوشش کرکے اسرائیل کویہ پیغام دیا کہ اسیران اپنی رہائی کےلیے کچھ بھی کرسکتےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چھ فلسطینی اسیران کا فرار اللہ کی نصرت کا نتیجہ ہے۔ اللہ کی فتح اور نصرت قریب ہے اور ہم سب اس کی نصرت کے منتظر ہیں۔

     

     

    خیال رہے کہ چھ ستمبر کوجنین شہر سے تعلق رکھنے والے چھ فلسطینیوں نے اسرائیل کی جلبوع جیل سے سرنگ کے ذریعے فرار کی  کامیاب کوشش کی۔ اسرائیلی فوج انہیں تلاش کررہی ہے تاہم ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے

    خیال رہے کہ پیر کے روز اسرائیلی قابض حکام نے اعلان کیا کہ تھا کہ 6 فلسطینی قیدی ملک کے شمال میں واقع گیلبوہ کی ہائی سکیورٹی اسرائیلی جیل سے فرار ہو گئے ہیں۔

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ انہوں نے اپنے سیل میں ، جیل کی دیوار کے نیچے سرنگ کھودنے کے لیے کچن کے اوزار استعمال کیے۔

    انسانی حقوق تنظیموں کا کہنا ہے کہ 23 ​​اسرائیلی قیدیوں اور حراستی مراکز کے اندر تقریبا 4،850 فلسطینی قیدی ہیں جو انتظامیہ کی جانب سے بد سلوکی اور سخت حراستی حالات سے دوچار ہیں۔

  • لبنانی فوج کی امداد کیلئے 47 ملین ڈالرز کی منظوری

    لبنانی فوج کی امداد کیلئے 47 ملین ڈالرز کی منظوری

    بیروت: لبنانی فوج کی امداد کیلئے 47 ملین ڈالرز کی منظوری ،اطلاعات کے مطابق امریکا افغانستان میں شکست کھانے کے بعد امریکا نے مشرق وسطیٰ اورعرب دنیا میں فوجی سرمایا کاری شروع کردی ہے ، یہ وجہ ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے لبنانی فوج کی امداد کیلئے 47 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیڈن نے ایک میمورنڈم جاری کیا جس میں سیکریٹری آف اسٹیٹ اینتھونی بلنکن کو امریکی حکومت سے 25 ملین ڈالر اور وزارت دفاع سے 22 ملین ڈالرز وصول کرنے کی اجازت دی گئی تاکہ یہ رقم لبنانی مسلح افواج کی فوری امداد کیلئے دی جاسکیں۔

    گزشتہ ہفتے امریکی سینیٹ کے ایک وفد نے بیروت کا دورہ کیا اور کئی عہدیداروں سے لبنانی افواج کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

    خیال رہے کہ لبنان کو شدید معاشی بحران کا سامنا ہے ، مقامی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں اپنی مالیت تقریباً کھوچکی ہے۔ گہری معاشی بدحالی اس کے استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ ورلڈ بینک نے اسے جدید تاریخ کا سب سے بڑا بحران قرار دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیڈن نے ایک میمورنڈم جاری کیا جس میں سیکریٹری آف اسٹیٹ اینتھونی بلنکن کو امریکی حکومت سے 25 ملین ڈالر اور وزارت دفاع سے 22 ملین ڈالرز وصول کرنے کی اجازت دی گئی تاکہ یہ رقم لبنانی مسلح افواج کی فوری امداد کیلئے دی جاسکیں۔

    گزشتہ ہفتے امریکی سینیٹ کے ایک وفد نے بیروت کا دورہ کیا اور کئی عہدیداروں سے لبنانی افواج کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

    خیال رہے کہ لبنان کو شدید معاشی بحران کا سامنا ہے ، مقامی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں اپنی مالیت تقریباً کھوچکی ہے۔ گہری معاشی بدحالی اس کے استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ ورلڈ بینک نے اسے جدید تاریخ کا سب سے بڑا بحران قرار دیا ہے۔

  • دو سالہ بچوں کو کورونا ویکسین لگنا شروع ہوگئی

    دو سالہ بچوں کو کورونا ویکسین لگنا شروع ہوگئی

    ہوانا:دو سالہ بچوں کو کورونا ویکسین لگنا شروع ہوگئی ،دنیا بھر میں جس طرح کرونا کیسز میں پھر سے تیزی آنا شروع ہوگئی ہے اس کے بعد بہت سے ملک ہرشہری کوپہلی فرصت میں کورونا ویکیسن لگانے کے لیے تیارہوگئے ہیں‌

    دنیا بھر میں اب تو چھوٹی عمر کے بچوں‌کو بھی ویکسین لگانے کا کام شروع ہے مگر کیوبا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں 2 سال کے بچوں کو بھی اینٹی کورونا وائرس ویکسین دی جا رہی ہے۔

    اس چھوٹے سے ملک نے اس سے قبل 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین دینا شروع کی تھی۔ یہ ویکسین کیوبا میں ہی بنائی گئی ہے۔

    کیوبا میں بچوں کو دی جانے والی کورونا ویکسین کو عالمی ادارہ صحت نے منظوری نہیں دی ہے بلکہ ملک میں ہی تیار کی گئی ہے۔ تقریبا 1.12 کروڑ کی آبادی والے اس کیریبین ملک میں حکومت سکول کھولنے سے پہلے تمام بچوں کو ویکسین دینا چاہتی ہے۔

    یاد رہے کہ ادھرپاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس نے مزید 98 زندگیاں نگل لیں جبکہ 3316 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52ہزار 314 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 316 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 98 افراد انتقال کر گئے۔

    سرکاری پورٹل کے مطابق،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے زائد رہی۔

    سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 26 ہزار 330 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 86 ہزار 234 تک جاپہنچے ہیں۔

    اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3270 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 589 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 92315 ہے۔