Baaghi TV

Author: +9251

  • لاہورمیں جنسی تشدد کے واقعات میں‌ اچانک اضافہ،3 ڈویژن ریڈ زون قرار

    لاہورمیں جنسی تشدد کے واقعات میں‌ اچانک اضافہ،3 ڈویژن ریڈ زون قرار

    لاہور:لاہورمیں جنسی تشدد کے واقعات میں‌ اچانک اضافہ،3 ڈویژن ریڈ زون قرار ،اطلاعات کے مطابق لاہور پولیس نے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں جیوٹیگنگ کا عمل مکمل کر لیا، خواتین سے زیادتی کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہونے پر صدر، کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن کو ریڈ زون قرار دیا گیا۔

    خواتین کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعات بڑھنے کے بعد لاہور پولیس نے ایسے علاقوں کی جیوٹیگنگ کا فیصلہ کیا، جہاں جنسی تشدد کے واقعات زیادہ رونما ہو رہے تھے، جیوٹیگنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد لاہور کی تین ڈویژن ریڈ زون میں شامل کر لی گئی ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق صدر، کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن کو ریڈ زون ڈکلیئر کیا گیا، سٹی اور اقبال ٹاؤن ڈویژن گرے زون میں شامل ہیں، جبکہ سول لائنز ڈویژن میں سب سے کم جنسی جرائم کے واقعات رونما ہوئے، جیوٹیگنگ کے بعد اب ریڈ زون کے تھانوں میں نفری کو بڑھانے کے ساتھ پڑولنگ بھی بڑھائی جائے گی ،جبکہ ویمن پروٹیکشن سینٹر بھی ریڈ زون میں زیادہ بنائے جائیں گے۔

    ادھر پولیس کے مطابق ان جرائم کے بڑھنے کی بڑی وجہ نوجوانوں کا بے راہ روی کا شکار ہونا،انٹرنیٹ اوردیگرعریانی ، فحاشی کے ذرائع تک آسانی سے رسائی اورپھرلاہورمیں آوارگی قراردیا ہے

  • افغان طالبان کی حکومت ، بھارت صدمے سےچور:امریکی خفیہ ایجنسی CIA کے سربراہ کی اجیت ڈوول کوتسلیاں

    نئی دہلی : افغان طالبان کی حکومت ، بھارت صدمے سےچور:امریکی خفیہ ایجنسی CIA کے سربراہ کی اجیت ڈوول کوتسلیاں ،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں افغان طالبان کے اقتدار میں‌ آنے کے بعد بھارت پرجس طرح خوف کے سائے منڈلا رہے ہیں ، امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ بھارت کوطفل تسلّیاں دینے کے لیے بھارت پہنچ گئے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ولیم جے برنز ان دنوں افغانستان کے دورہ کے بعد بھارت پہنچ گئے۔ بھارت کے قومی سلامتی مشیر اجیت دوول سمیت اعلیٰ بھارتی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں

    رپورٹ کے مطابق ولیم جے برنز نے افغانستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال پر اجیت دوول سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر نے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔اگرچہ بھارتی اور امریکی عہدیداروں نے اس دورے کے حوالے سے چپ سادھ رکھی ہے،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارت افغان طالبان کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پرکشمیریوں کی اخلاقی مدد کے اعلان کے بعد سخت پریشان ہے اوریہ بھی کہا جارہا ہے کہ بھارت نے امریکہ سے مدد مانگ لی ہے اورافغان طالبان کی حکومت کوتسلیم کرنے کومشروط کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے جس میں کشمیر جیسے مسائل پرمداخلت نہ کرنے کا عہد لینے کی کوشش کی جائے گی

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق سی آئی اے چیف کل 9 ستمبرکوپاکستانی قیادت سے ملاقات کرنے کا پروگرام بنا چکے ہیں اورہوسکتا ہے کہ وہ افغانستان کی تازہ ترین صورت حال سے متعلق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں

    ۔ یادرہےسی آئی اے سربراہ نے گذشتہ ماہ ملا عبدالغنی برادر سمیت طالبان قیادت سے ملاقات کے لیے افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا تھا جب طالبان کے ملک پر کنٹرول حاصل کرلینے کے بعد افغانستان سے امریکیوں اور دیگر غیر ملکیوں کا انخلا امریکیوں کے لیے بہت بڑا چیلنج تھا۔

  • لڈن آرٹس گروپ کی طرف یوم دفاع کے موقع پر پاک افواج کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شو کا اہتمام کیا گیا

    لڈن آرٹس گروپ کی طرف یوم دفاع کے موقع پر پاک افواج کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شو کا اہتمام کیا گیا

    وہاڑی,لڈن ()لڈن آرٹس گروپ کی طرف یوم دفاع کے موقع پر پاک افواج کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شو کا اہتمام کیا گیا شو میں پاک افواج کے شہداء کو سلام پیش کرنے کے لیے خاکے اور ملی نغمے گائے گئے تفصیل کے مطابق گزشتہ رات لڈن آرٹس گروپ 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں اور انکی شہادتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک شو کا اہتمام کیا گیا

    جس مرد خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی شو میں ملی نغمے اور پاک فوج کی شہادتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خاکے پیش کیے گئے شو کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ،سابق ایم پی اے ملک نوشیر لنگڑیال،صدر مرکزی انجمن تاجران محمد اقبال کملانہ،بانی مرکزی انجمن تاجران سعید افضل،صدر لڈن میاں انصر خان جوئیہ جنرل منیجر ضابطہ پٹرولیم،رئیس اعظم نواب میاں عمر دراز خان، و دیگر اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان فوج ایک دلیر آرمی ہے جو اپنے دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی کی دیوار بنی ہوئی

    پاک فوج نے 6 ستمبر 1965 کو جب بزدل انڈیا نے حملہ کیا تو ہماری فوج نے اس حملے کامنہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمنوں کو ناک و چنے چبوا دیا شو میں شریک مرد خواتین اور بچوں نے فنکاروں کو خوب پذیرائی دی.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے کہا کہ ممبران ہیلتھ کونسل ڈی ایچ کیو ہسپتال کو درپیش مسائل کی جانب بھی خصوصی توجہ دیں

    ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے کہا کہ ممبران ہیلتھ کونسل ڈی ایچ کیو ہسپتال کو درپیش مسائل کی جانب بھی خصوصی توجہ دیں

    نارووال۔(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے کہا ہے کہ شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ممبران ہیلتھ کونسل ڈی ایچ کیو ہسپتال کو درپیش مسائل کی جانب بھی خصوصی توجہ دیں،ڈی ایچ کیو میں سرکاری مشینری کو فوری طورپر فنکشنل کیاجائے،مریضوں کے علاج معالجے میں درہیش رکاوٹوں کو دور کیا جائے،ہسپتال کی سیکورٹی کو بہتر بنایاجائے،آپ گریڈیشن کے حوالے سے جاری اقدامات کو بروقت مکمل کیا جائے۔

    انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈہٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عمر فاروق وڑائچ،اے سی ایچ آر ایم محمد اکرم بھٹی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خالد جاوید،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد طارق،ایم ایس ڈاکٹر فیصل اسحاق،سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد افضال راجپوت،ایڈمن آفیسر محمدناصر،سب انجیئر بلڈنگ ناصر حسین ودیگر افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ڈاکٹر محمد افضال نے ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آپ گریڈیشن کے حوالے سےجاری اقدامات ودیگر مسائل کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔

    محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

  • انتظامیہ کراچی کے ساحل پر پھنسے جہازہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے میں کامیاب

    انتظامیہ کراچی کے ساحل پر پھنسے جہازہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے میں کامیاب

    انتظامیہ کراچی کے ساحل پر پھنسے جہازہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے میں کامیاب ہوگئی، جہاز کوساحل سے 5میل سے زائد سمندرمیں گھسیٹ لیاگیا ، اب جہاز کو کل چینل تک منتقل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے سی ویو کلفٹن پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکا ل لیاگیا، انتظامیہ نے بتایا کہ جہاز کے ری فلوٹنگ آپریشن میں سالویج ماسٹر، 2کرین بارج ،دو ٹگس نے حصہ لیا۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جہاز کوساحل سے 5میل سے زائدسمندرمیں گھسیٹ لیاگیا ہے ، اب جہاز گہرے سمندرمیں موجود ہے ،کل چینل تک منتقل کیا جائے گا ، جہاز نے کرین شپ کو کراس کرلیا جو800میٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق جہاز کا انجن اسٹارٹ اور مکمل ورکنگ میں ہے ، جہاز مزید آگے لے جانے کیلئےدونوں ٹگس جہاز کیساتھ موجود ہیں، جہاز گہرے سمندر ،برتھ ہونے کے بعد بھی کے پی ٹی تحویل میں رہے گا۔

    جہاز سے نکالا گیا تیل واپس جہاز میں منتقل کیا جائے گا اور جہاز کی وجہ سےپہنچنے والانقصان جہازمالک سےوصول کیا جائے گا، میرین مرکنٹائل ڈیپارٹمنٹ جہازکے برتھ ہونے کے بعد مکمل معائبنہ کرے گا۔

    معاون خصوصی محمود مولوی نے کہا کہ آج اللہ کےفضل سےجہازگہرےسمندرمیں آچکاہے، اب جہازتحویل میں لیکرکارروائی شروع کریں گے، جہازاس وقت سیف واٹرمیں ہے ، جہازکاپہلےمکمل چیک اپ ہوگاپھرجانےکی اجازت ہوگی،محمودمولوی

    محمود مولوی کا کہنا تھا کہ جہازکونکال لیاگیاہےبہت سےلوگ کہہ رہےتھےکہ نہیں نکلےگا، جہازنکالنےمیں کافی خرچہ آیاہےپوراخرچہ مالک نےدیاہے، حکومت کاجہازنکالنےمیں ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا،

    یاد رہے کمپنی نے جہاز نکالنے کیلئےتجربہ کار سالویج ماسٹر کی خدمات لیں، کمپنی کا کہنا تھا کہ جہاز کو نکالنے کے لیے کرین بارج اور دو ٹگس کو جہاز سے مخصوص پر اینکر کر دیا گیا ہے اور جہاز کو کھنچنے کے لیے نئے اور مضبوط رسے حاصل کر لیے گے ہیں۔

    خیال رہے گزشتہ ماہ ناقص پلاننگ ،پرانے رسوں اور ناتجربہ کار ٹیم کی وجہ سے جہاز کھنچنے کی متعدد کوشیشیں ناکام ہو چکی ہیں ، جس کے بعد وزارت بحری امور اور کراچی پورٹ ٹرسٹ جہاز کھینچنے میں ناکامی پر تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

    بعد ازاں کے پی ٹی نے جہازمالک کو جہاز نکالنے کے مکمل پلان ،آلات،بارج ،ٹگس سمیت سالویج ماسٹر کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی

  • سندھ میں اسکول اپ گریڈیشن پالیسی منظور

    سندھ میں اسکول اپ گریڈیشن پالیسی منظور

    سندھ کابینہ نے اسکول اپ گریڈیشن پالیسی کی منظوری دے دی، صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق ہائی اسکول میں اپ گریڈیشن کے لیے 40 بچے اور 30 بچیاں زیر تعلیم ہونا ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے اسکول اپ گریڈیشن پالیسی کی منظوری دے دی، صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا ہے کہ پانچویں جماعت میں 20 لڑکے اور 15 لڑکیاں ہیں تو ایلیمنٹری اسکول بنایا جائے۔

    وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہائی اسکول میں اپ گریڈیشن کے لیے 40 بچے اور 30 بچیاں ضروری ہیں، پانچویں جماعت میں 50 بچے اور 30 بچیاں ہیں تو ایلیمنٹری اسکول ڈکلیئر کیا جائے۔

    کابینہ اجلاس میں 200 ایکڑ اراضی پاکستان نیوی کو کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے دینے پر بھی غور کیا گیا، وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں ایڈووکیٹ جنرل بھی شامل ہوں گے۔

  • سگریٹ نوشی کے نقصانات .تحریر:ارم شہزادی

    سگریٹ نوشی کے نقصانات .تحریر:ارم رائے

    زندگی اللہ تعالیٰ کی ایک خوبصورت نعمت ہے اور یہ نعمت ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ ہم اسے بھرپور طریقے سے جیئیں، اب یہ لوگوں کا رویہ مختلف ہوتا ہے کہ اس کو کیسے بھر پور جینا ہے کیونکہ لفظ بھرپور کی تعریف سب کی اپنی اپنی ہے۔ کچھ لوگ اسے اللہ کی یاد میں کھو کر اسکے زکر سے لطف اندوز ہوکر جیتے ہیں تو کوئی ماڈرنزم کے نام پر مختلف بری عادات میں کھو کر جیتے ہیں۔ اللہ کی یاد میں گزاری زندگی نا صرف دنیا کے لیے بھرپور ہوتی ہے بلکہ آخرت میں بھی اجر و ثواب کی حقدار بنتی ہے جبکہ دنیوی عیش وعشرت میں کھو کر اور بری عادات میں کھو کر زندگی تو خراب ہوتی ہی ہے آخرت بھی برباد ہوتی ہے۔ ان بہت ساری معاشرتی برائیوں یا بری عادات میں ایک عادت سگریٹ نوشی تمباکو نوشی کی ہے جو ناصرف آپکی زندگی خراب کرتی ہے صحت خراب کرتی ہے بلکہ اپکی آخرت بھی خراب کرتی ہے کیونکہ یہ نشہ ہے اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ پھر اسکا ایک نقصان یہ بھی ہے کہ یہ نا صرف سگریٹ نوشی کرنے والوں کو برباد کرتی ہے بلکہ آس پاس لوگوں کو بھی بیمار کرتی ہے ماحول الودہ کرتی ہے۔ ماحول کی الودگی ٹریفک کی وجہ سے پہلے ہی بہت بڑھ چکی ہے ساتھ اپنے ہاتھ سے دھواں سانس کے زریعے خود پھیپھڑوں میں اتارنا ہے۔ بلکہ ساتھ بیٹھے لوگوں کے اندر میں دھواں ٹرانسفر کرنا ہے۔ اس معاشرتی برائی کے معاشرتی پہلو الگ ہیں مذہبی الگ ہیں اور صحتی الگ ہیں۔ پہلے اسکے معاشرتی پہلو پر نظر ڈالیں تو ہمیں آج ایک بڑی تعداد اس میں مبتلاء نظر اتی ہے پھر بدقسمتی سے اس بچے ٹین ایج بچے تو شامل ہو ہی رہے ہیں ساتھ لڑکیوں کی بہت بڑی تعداد اس، میں مبتلاء ہوچکی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے، ہمارا رہن سہن ہمارا معاشرتی ماحول ہمیں اس چیز کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ اور پھر ہمارا ماحول ہمارے مذہب سے جڑا ہے اور ہمارے مذہب میں تمباکو نوشی کی گنجائش ہی نہیں نکلتی ہے کیونکہ یہ نشہ میں شمار ہوتا ہے اور نشہ حرام ہے مذہب اسلام میں۔ قران شریف میں نبی کریم صلی الله عليه والہ وسلم کا ایک وصف یہ بیان کیا گیا ہے کہ آپ صلی الله عليه والہ وسلم حلال پاکیزہ طیب چیزوں کو حلال ٹھہراتے اور خبیث و ناپاک اشیاء کو حرام قرار دیتے ہیں۔ اسلامی تعلیمات کے مکمل مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام غلط اشیاء جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہوں حرام و ناجائز ہیں۔ اور سگریٹ کے بارے میں تو طے شدہ بات ہے کہ یہ انتہائی مہلک اور مضر صحت ہے۔،سگریٹ کا بینادی عنصر تمباکو ہے جو بنگسن کی نسل سے ایک نباتات ہے جسے کھانے سے جانور بھی اجتناب کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے سگریٹ میں بھر کر وہی زیر انسان خود اپنے ہاتھوں سے پھانکتا ہے۔اور اس کے مسلسل اور زیادہ استعمال کی وجہ سے انسان میں کئی نفسیاتی و جسمانی امراض بھی پیدا ہوتے ہیں۔ اسکے باوجود معاشرے کا ایک بڑا طبقہ اسے استعمال کرتا ہے۔اس رجحان کو کم کرنے کے لیے کئی رسالے مقالے اور سیمنارز ہوتے رہے کئی ممالک نے اس ہر پابندی بھی لگائی لیکن مکمل عملدرآمد نہیں کروا سکے۔ ایک اندزے کے مطابق تقریباً 6لاکھ سے زائد افراد اسکی وجہ سے موت کا شکار ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، اسی طرح غیر فعال تمباکو نوشی کے سبب ایک لاکھ پینسٹھ ہزار بچے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے 40فیصد بچوں اور 33فیصد مردوں جبکہ 35 فیصد خواتین کی صحت کے گوناگوں خطرات لاحق ہیں۔ سگریٹ کے دھوئیں کی زد میں آکر امراض قلب میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 3لاکھ 79ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ ایک لاکھ65 ہزار افراد سانس کی نالی کے انفیکشن جبکہ36 ہزار دمہ کے امراض اور 21ہزار 4سو پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلاء ہیں۔ تمباکو میں موجود نیکوٹین جیسا زہریلا مادہ موجود ہوتا ہے جو کہ دل کی نالیوں اور بلڈ ویسلرز کو بری طرح متاثر کرتا ہے، نیکوٹین سے دل پھیپھڑے کے امراض کے علاوہ اعصابی امراض بھی جنم لے رہے ہیں اور خواتین میں اسکے استعمال کی وجہ سے ماں بننے کی صلاحیت میں کمی واقع ہورہی ہے۔ ڈاکٹر فہیم جو کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال میں ہوتے ہیں انکا کہنا ہے کہ شوکت خانم نا صرف کینسر کا علاج کررہا ہے بلکہ سگریٹ کے دھوئیں سے ہونے والے منہ کے کینسر انتڑیوں کے کینسر اور پھیپھڑوں کے کینسر کے بچاؤ کے لیے باقاعدہ مہم چلاتا ہے آگاہی فراہم کرتا ہے بچاؤ کے طریقے بتاتا ہے۔ اور اس سال کورونا میں ہونے والی اموات میں زیادہ وہ لوگ شامل تھے جو کسی نا کسی طرح تمباکو کے عادی تھے کیونکہ کورونا کا بھی براہ راست اثر پھیپھڑوں پر ہوتا ہے اور جو پھیپھڑے پہلے ہی تمباکونوشی کے عادی تھے اور کمزور ہوچکے تھے ان پر جلدی اثر ہوا۔ڈاکٹر فہیم کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ سگریٹ یا تمباکو کے دھوئیں میں تقریباََ سات ہزار کیمیکل ہوتے ہیں جن میں آڑھائی سو کے قریب انسانی صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہوتے ہیں اور پچاس سے زائد ایسےکیمیکل ہیں جو کینسر ک باعث بنتے ہیں۔ دھوئیں سے دل کی نالیاں سخت ہوجاتی ہیں جس سے ہارٹ اٹیک اور سٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس دھوئیں سے منہ کا کینسر گلے کا کینسر اور خوراک کی نالی کے کینسر سر فہرست ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے متفقہ طور پر کینسر اور دل کی بیماریوں کو 54فیصد تمباکو کے دھوئیں کا باعث قرار دیا ہے۔ دھوئیں سے پٹھے کمزور ہوجاتے ہیں اور بالاخر ہارٹ اٹیک تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس سے بچا کیسے جائے؟ حکومت ایسے پروگرام شروع کرے جس، میں عوام، میڈیا، بزنس کمیونٹی، سکول، کالج، یونیورسٹی کے طلباء بھر پور حصہ لیں۔نصاب میں اسکے نقصانات کو شامل کیا جائے اسے ایک سماجی برائی کے طور پر معاشرے میں متعارف کروایا جائے، عوام کو بتایا جائے کہ بیشک سگریٹ کے لیے کتنے ہی اچھے کمرشل بنیں لیکن آخر میں ساتھ ہمیشہ لکھا ہوتا ہے کہ "خبردار تمباکو نوشی صحت کے لیے مضر ہے وزارت صحت”۔ اس کے اخلاقی مذہبی اور صحت کےنقصانات کے حوالے سے آگہی دی جائے اس سے بچاؤ کے حوالے سے تجاویز دی جائیں صحت مند سرگرمیوں کے لیے راہ ہموار کی جائے کھیلوں کو زندگی کا حصہ بنایا جائے خوارک کو صحت مند بنایا جائے تاکہ اس سماجی برائی کے صحت پر مضر اثرات کو کنٹرول کیا جاسکے اور ختم کیا جاسکے
    جزاک اللہ
    تحقیق وتحریر
    @irumrae

  • کراچی:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صرف پی ٹی آئی امیدواروں کو الیکشن کیمپین سے روک دیا

    کراچی:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صرف پی ٹی آئی امیدواروں کو الیکشن کیمپین سے روک دیا

    کراچی:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صرف پی ٹی آئی امیدواروں کو الیکشن کیمپین سے روک دیا ،اطلاعات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے فردوس شمیم اور بلال غفار کوالیکشن مہم سےروک دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے بیان کے مطابق دونوں ارکان آٹھ ستمبر کوالیکشن مہم کےلئےجارہےہیں، ارکان اسمبلی کا بلدیاتی انتخابی مہم چلانا قواعد کی خلاف ورزی ہے، فردوس شمیم اوربلال غفارمہم میں گئےتو کارروائی ہوگی۔

    الیکشن کمیشن نے وزیربحری امورعلی حیدر زیدی کوبھی شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر پرالزام ہےکہ انہوں نے ذاتی فنڈز سے انتخابی مہم چلائی، علی زیدی دو یوم کےاندرجواب داخل کرائیں۔

    واضح رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کا معرکہ 12 ستمبر کو ہونے جارہا ہے، بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیاد پر ہورہے ہیں، جس کے باعث خاصی گہما گہمی پائی جاتی ہے۔

  • میں ابھی زندہ ہوں اورجنگ جاری رہے گی:دنیا دیکھےگی کہ احمدشاہ مسعودکےفرزندنےکیسےمقابلہ کیا:احمدمسعود

    میں ابھی زندہ ہوں اورجنگ جاری رہے گی:دنیا دیکھےگی کہ احمدشاہ مسعودکےفرزندنےکیسےمقابلہ کیا:احمدمسعود

    کابل: میں ابھی زندہ ہوں اور جنگ جاری رہے گی:دنیا دیکھے گی کہ احمد شاہ مسعود کے فرزند نے کیسے مقابلہ کیا:،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں طالبان کے خلاف لڑنے والی مزاحمتی قوتوں کے رہنما احمد مسعود نے پیر کو جاری کردہ ایک آڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اب بھی زندہ ہیں اور طالبان کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے تمام افغان عوام پر زور دیا ہے کہ وہ قومی سطح پر طالبان کے خلاف متحد ہوکر کارروائی کریں۔

    سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے احمد ضیا مسعود نے 19 منٹ کی آڈیو جاری کرنے کے چند گھنٹوں کے بعد طالبان نے پنجشیر پر کنٹرول کا دعویٰ کیا اور اپنے فیس بک پیج پر کہا کہ وہ زندہ ہیں اور طالبان کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

    مسعود نے افغانوں سے کہا کہ وہ طالبان کے خلاف متحد کھڑے ہوں اور عالمی برادری سے مدد مانگتے ہوئے مزید کہا کہ "یہ لڑائی اب نہیں رکے گی اور پنجشیر میں طالبان کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔”

    طالبان کی جانب سے ان کے ٹھکانوں پر زبردست بمباری اور اسلحہ اور گولہ بارود کی مسلسل کمی کے بعد یہ سخت فیصلہ کیا گیا کہ یا تو یہیں ڈٹے رہیں اور طالبان کا مقابلہ کرتے ہوئے ملک کے لئے قربان ہوجائیں یا پھر اونچی پہاڑیوں میں پناہ لیں۔

    فرنٹ کے ٹوئٹر ہینڈل میں بتایاگیاکہ "کل رات ہم نے سخت فیصلہ کیا کہ ہم اونچی پہاڑیوں میں پناہ لیں گے اور طالبان سے لڑتے رہیں گے۔”

    پنجشیر کے دارالحکومت بازارک میں گورنر کی رہائش گاہ پر طالبان کا جھنڈا لہرانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہم نے گورنر کے عہدے یا پنجشیر کے لیے نہیں بلکہ پورے افغانوں کی آزادی کے لیے جنگ لڑی۔

    ہم سب ٹھیک ہیں اور کافی اونچے ٹھکانوں پر ہیں جو کارروائی کے لئے بہت ہی بہتر مقام ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم کیا کر رہے ہیں اور ہمیں ان سب کے بارے میں پہلے سے پتہ تھا۔‘‘

  • طالبعلم کے والد نے مدرسے کو سازش کے تحت بدنام کرنے کے لیے معلم کیخلاف بدفعلی کا جھوٹا اوربے بنیادمقدمہ درج کرادیا۔

    طالبعلم کے والد نے مدرسے کو سازش کے تحت بدنام کرنے کے لیے معلم کیخلاف بدفعلی کا جھوٹا اوربے بنیادمقدمہ درج کرادیا۔

    راولپنڈی:طالبعلم کے والد نے مدرسے کو سازش کے تحت بدنام کرنے کے لیے معلم کیخلاف بدفعلی کا جھوٹا اوربے بنیادمقدمہ درج کرادیا۔قاری عثمان نے آر پی او، سٹی پولیس آفیسرراولپنڈی سے جے آئی ٹی کی تشکیل کا مطالبہ کردیا۔ جبکہ اصل حقائق یہ ہیں کہ مبینہ طور پر بدفعلی کا شکار بچہ وقوعہ سے چار روز قبل مدرسے میں داخل ہوا اور شرارتیں کرنے اور بچوں کے آپس میں لڑائی کرنے پر جب مبینہ ملزم قاری عثمان نے بچے کو ڈانٹا تو بچے نے طبیعت خراب ہونے کا بہانا کیا جس پر فوری طورپر طبعی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال کے عملے نے طبعی امداد دی اور عملے نے بتایا کہ بچہ فرحان حسین سانس کی مرض کا پرانا مریض ہے،جبکہ فرحان کے والد نے اثرورسوخ استعمال کرکے بدفعلی کا بے بنیاد مقدمہ درج کروایا۔جبکہ مدعی مقدمہ نے تھانے میں جو درخواست دی اس میں بدفعلی کا کوئی ذکر نہیں تھا،

    ایف آئی آر کا متن

    ایف آئی آر کے متن میں بدفعلی کی بابت تحریر ہے جبکہ میڈیکل میں کمر درد،چھاتی درد،گردن اور پیٹ درد بیان کیا گیا،ایم ایل آر کا اندراج کے مطابق 5ستمبر 2021کو ہسپتال میں گیا جبکہ ایم ایل آر میں تاریخ وصولی 4ستمبر 2021درج ہے۔
    ایم ایل آر کی کاپی

    مدعی مقدمہ نے جھوٹا مقدمہ درج کرواکے مدرسے اور معلم کو بدنام کرنے کی سازش رچائی۔قاری عثمان نے آر پی او، سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کرنے کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے تاکہ اصل حقائق منظر عام پر آسکیں اور جھوٹا مقدمہ درج کرانے والے مدعی مقدمہ کیخلاف کاروائی کی جائے۔