Baaghi TV

Author: +9251

  • افغانستان میں امن وسلامتی کے لیےجاری پاکستان کی  کوششوں سے دنیا بھی مستفید ہوگی :‏آرمی چیف

    افغانستان میں امن وسلامتی کے لیےجاری پاکستان کی کوششوں سے دنیا بھی مستفید ہوگی :‏آرمی چیف

    راولپنڈی:افغانستان میں امن وسلامتی کے لیے کوششیں جاری،پاکستان کی کوششوں سے دنیا بھی مستفید ہوگی ،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بیرونی آلہ کاراندرونی دشمنوں کا قلع قمع کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب کے اختتام پر غیر رسمی گفتگو ‏کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ملک سے ہرطرح کی انتہا پسندی کاخاتمہ کرنا ہے، جب تک ٹی ٹی پی ہے دہشت ‏گردی کاخطرہ موجود ہے۔

    آرمی چیف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی گروہ کو بھی ہتھیاراٹھانےکی اجازت نہیں دینگے، دہشت گردی کی ‏عفریت سے نمٹنے کے لئے بیرونی آلہ کاراندرونی دشمنوں کاقلع قمع کرناہوگا۔

    آرمی چیف نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض کے دورہ کابل کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل ‏فیض کےدورےکامقصد کسی کی تذلیل نہیں تھا، لیفٹیننٹ جنرل فیض کادورہ کابل تعمیری تھا تخریبی نہیں۔

    غیررسمی گفتگو میں آرمی چیف نے بھی اس امید کا اظہار کیا کہ افغانستان میں امن قائم ہوگاکابل سےاچھی ‏خبریں آئیں گی۔

  • برطانوی وزیراعظم  نے افغان طالبان کی حکومت کوتسلیم کرنے کا اشارہ دے دیا

    برطانوی وزیراعظم نے افغان طالبان کی حکومت کوتسلیم کرنے کا اشارہ دے دیا

    لندن: برطانوی وزیراعظم نے افغان طالبان کی حکومت کوتسلیم کرنے کا اشارہ دے دیا ،اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ طالبان کو ان کے الفاظ سے نہیں بلکہ اقدامات سے جانچیں گے۔

    برطانوی وزیراعظم نے افغانستان سے متعلق پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے افغانستان میں دھماکوں کے باوجود انخلا کا مشن جاری رکھنے کی تعریف کی۔

    اس موقع پر بورس جانسن نے افغانستان میں خدمات سرانجام دینے والے فوجیوں کی ذہنی حالت کیلئے 30 لاکھ پاؤنڈ اور فوجیوں کی چیریٹی کیلئے 50 لاکھ پاؤنڈ کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں رہ جانے والے افراد کو نہیں بھولیں گے اور برطانیہ آکر آباد ہونے والوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

    برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم طالبان پر زور دے رہے ہیں کہ انخلا کے خواہش مندوں کو محفوظ راستہ دیں اور انسانی حقوق کا خیال رکھیں جب کہ طالبان کو ان کے الفاظ سے نہیں بلکہ اقدامات سے جانچیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے اب بھی 312 افراد انخلا کیلئے منتظر ہیں، ہم ان افراد کے افغانستان سے محفوظ انخلا کو یقینی بنائیں گے۔بورس جانسن نے کہا کہ مغرب نےافغانستان میں یقینی بنایا کہ لڑکیاں اسکول جائیں اور دہشتگرد حملے نہ ہوں۔

  • افغان جنگ میں خودکشی کیوں کی؟ برطانیہ نے  تحقیقات شروع کردیں

    افغان جنگ میں خودکشی کیوں کی؟ برطانیہ نے تحقیقات شروع کردیں

    برطانیہ نے افغانستان سے افراتفری میں ہونے والے انخلا کے بعد افغان جنگ میں شریک سابق فوجیوں کی خودکشی کے حوالے سے رپورٹس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق برطانوی فوج اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ آیا ان کے فوجیوں نے اپنی جانیں لیں یا نہیں کیونکہ یہ افراد مبینہ طور پر افغانستان سے امریکی فوج کی زیر قیادت افرا تفری میں ہونے والے انخلا سے بری طرح متاثر ہوئے تھے۔

    20 سالہ جنگ میں ہزاروں انسانی جانوں اور کھربوں ڈالر کے زیاں کے بعد افغانستان میں طالبان کے تیزی سے ملک پر کنٹرول کے نتیجے میں امریکا نے ہنگامی بنیادوں پر انخلا کیا۔

    افغانستان میں 457 برطانوی فوجی مارے گئے جو 2001 کے بعد مرنے والے اتحادی فوج کے ساڑھے تین ہزار فوجیوں کی تعداد کا مجموعی طور پر 13فیصد ہے۔

    جونیئر وزیر دفاع جیمز ہیپی نے ابتدائی طور پر اسکائی نیوز کو بتایا کہ افغانستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے کچھ فوجیوں نے گزشتہ ہفتے اپنی جان لے لی۔لیکن ہیپی نے بعد میں بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا یہ تجزیہ غلط تھا۔

    انہوں نے بی بی سی ٹی وی کو بتایا کہ ہم بہت بہت احتیاط سے جائزہ لے رہے ہیں کہ اس بات میں کس حد تک سچائی ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران برطانوی فوجیوں نے اپنی جان لی ہے یا نہیں۔

    وزارت دفاع نے کہا کہ ہیپی نے غلط بات کی ہے اور افغانستان میں خدمات انجام دینے والے فوجیوں میں انخلا کی وجہ سے خودکشی کے کسی واقعے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

    سیاست میں آنے سے پہلے میجر کے عہدے تک ترقی پانے والے ہیپی نے مزید کہا کہ وہ سن رہے ہیں کہ طالبان اب پورے افغانستان پر قابض ہیں لیکن پنج شیر کی صورتحال زیادہ نہیں بدلی۔

    برطانیہ کو خدشہ ہے کہ طالبان کی واپسی اور مغربی افواج کے انخلا کے بعد پیدا ہونے والے خلا سے القاعدہ کے عسکریت پسندوں کو افغانستان میں قدم جمانے کا موقع ملے گا۔

  • بھارت کا امریکی طیارہ دکھا کروادی پنجشیر میں پاکستانی مدد پرجھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب،سخت شرمندگی

    بھارت کا امریکی طیارہ دکھا کروادی پنجشیر میں پاکستانی مدد پرجھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب،سخت شرمندگی

    لاہور: بھارت کا امریکی طیارہ دکھا کروادی پنجشیر میں پاکستانی مدد پرجھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب،سخت شرمندگی ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے طالبان مخالف رہنما احمد مسعود اور دیگر نے ایک جنگی لڑاکا طیارے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے مزاحمتی جنگجوؤں نے افغانستان کی وادی پنج شیر میں پاک فضائیہ کا طیارہ مار گرایا ہے۔

     

     

     

    یہ تصویر 2018 میں گرے امریکی طیارے کی ہے۔

    مشہور مزاحمتی افغان رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے زمین بوس طیارے کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ہمارے شیروں نے پاکستانی جنگی طیارہ مار گرایا۔

     

     

    بعدازاں اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا لیکن اس ٹوئٹ اور اس کے اسکرین شاٹ کو طالبان مخالف دیگر گروپس نے بھی بڑی تعداد میں شیئر کیا

    اپریل 2018 میں ملٹری ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ کی جانب سے یہ تصویر لگائی گئی تھی جس میں ساتھ یہ تحریر کیا گیا تھا کہ ایریزونا-کیلیفورنیا کی سرحد پر روزمرہ کی تربیتی پرواز کے دوران امریکی ایف-16 لڑاکا فیلکن طیارہ گر گیا۔

    اسی تصویر کو ایران کی فار نیوز ایجنسی نے کریش لینڈنگ کے حوالے سے شائع آرٹیکل میں بھی استعمال کیا ہے۔

     

     

     

     

    یہ تصویر اور وادی پنج شیر میں پاک فوج کی مداخلت کے حوالے سے دیگر جعلی اور بے بنیاد خبریں ایک ایسے موقع پر سامنے آئیں جب طالبان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے طالبان مخالف عناصر کے آخری گڑھ وادی پنج شیر کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

    طالبان کی پنج شیر کی جانب پیش قدمی کے ساتھ بھارتی خبر رساں اداروں اور میڈیا آؤٹ لیٹس نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے پاکستان مخالف پروپیگنڈا شروع کردیا اور اس طرح کی غیرمصدقہ خبریں چلانے لگے کہ پنج شیر پر پاکستانی جنگی طیارے پرواز کررہے ہیں اور طالبان کی مدد کرتے ہوئے مزاحمتی فورسز پر بمباری کررہے ہیں۔

     

    https://twitter.com/Natsecjeff/status/1434674271465492480

    بھارت کے ریپبلک ٹی وی اور ہندی نیوز چینل ‘زی ہندوستان’ نے ایک فوٹیج شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستانی ڈرون وادی پنج شیر میں طالبان مخالف جنگجوؤں پر بمباری کررہے ہیں۔

    تاہم بھارت کے اس دعوے کی قلعی اس وقت کھل گئی جب ویب سائٹ ‘بوم’ بھارتی چینل ‘ٹائمز ناؤ’ نے بھی ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طیارے پنج شیر کی فضاؤں میں پرواز کررہے ہیں اور اسے افغانستان میں پاکستان کی مداخلت کا ثبوت بھی قرار دیا۔

    البتہ ایک آزاد ویب سائٹ یو کے ڈیفنس جرنل کے مطابق بھارتی میڈیا جس ویڈیو کا حوالہ دے رہا ہے دراصل وہ برطانیہ کے علاقے ویلز میں امریکی ایف-15 جنگی طیارے کی دوران پرواز بنائی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ طالبان کی پیش قدمی سے قبل ہی ماہرین کا ماننا تھا کہ وادی پنج شیر میں جغرافیائی لحاظ سے فائدے کے باوجود طالبان مخالف اتحاد زیادہ دیر مزاحمت نہیں کر سکے گا۔

  • وادی پنجشیروالےافغان طالبان کا حسن اخلاق دیکھ کر خوش ہوگئے

    وادی پنجشیروالےافغان طالبان کا حسن اخلاق دیکھ کر خوش ہوگئے

    کابل :وادی پنجشیروالےافغان طالبان کا حسن اخلاق دیکھ کر خوش ہوگئے،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے حسن اخلاق کی اعلی مثال قائم کر دی، پنجشیر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان کا عوام کیلئے عام معافی کا اعلان کرکے وہاں کے عوام کے دل جیت لئے

    طالبان نے پنجشیر میں مقامی ملیشیا کے لیے لڑنے والوں کو سرنڈر کرنے پر نہ صرف معاف کرکے رہا کر دیا بلکہ ہر کسی کو گھر جانے کے لیے 5 ہزار افغانی بھی دیے۔اس حوالے سے افغان میڈیا کی جانب سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے، جس میں طالبان کو سرنڈر کرنے والے جنگجوؤں میں رقم تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

     

     

    دوسری جانب افغانستان کے صوبے پنجشیر پر طالبان کے قبضے کے بعد قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے مقامی علما کے کہنے پر جنگ روکی ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری ایک آڈیو بیان میں روس کے خلاف لڑنے والے افغان رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے کہا کہ پنجشیر میں مزاحمتی اتحاد نے مقامی علما کے کہنے پر جنگ روکی تھی،

    لیکن طالبان جنگجوؤں نے وعدے کی خلاف ورزی کی اور جنگ جاری رکھی۔انھوں نے کہا کہ اتوار کو طالبان کے ساتھ لڑائی میں میرے خاندان کے کچھ لوگ بھی ہلاک ہوئے، اس وقت بھی مزاحتمی فوجیں تاحال پنج شیر کے اسٹریٹجک حصے میں موجود ہیں۔

  • وطن عزیزکی سلامتی ،عزت اورترقی کے لیےمتحد ہونا ضروری ہے:اعجازالحق

    وطن عزیزکی سلامتی ،عزت اورترقی کے لیےمتحد ہونا ضروری ہے:اعجازالحق

    لاہور:وطن عزیزکی سلامتی ،عزت اورترقی کے لیےمتحد ہونا ضروری ہے:اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ض) کے سربراہ سابق وفاقی وزیر محمداعجاز الحق نے کہاہے کہ 1965ء میں قوم نے اتحاد سے دشمن کوشکست دی، ہمیں تمام تر سیاسی وباہمی اختلافات بھلا کر کشمیر، ایٹمی قوت اورافواج پاکستان کے معاملے میں متحد ہونا ہے۔ کشمیرکاادھار دشمن سے واپس لیناہے۔

    مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجازالحق نے کہا کہ افغانوں نے سوویت یونین کے ٹکڑے کرنے کے بعد امریکہ کو بھی رات کی تاریکی میں جدید اسلحہ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کیا۔ جنرل ضیاء الحق شہید نے ملک کادفاع ناقابل تسخیر بنادیا تو اب دشمن دوقومی نظرئیے اور افواج پاکستان کو متنازعہ بنانے کیلئے متحرک ہوگیاہے، افواج پاکستان کیخلاف بات صرف کوئی مودی کایار ہی کرسکتاہے۔

    آئی ایس آئی کے سربراہ طالبان کی دعوت پر افغانستان صرف چائے کاکپ پینے گئے جس کامقصد صرف دشمن کورلاناتھا۔کابل میں بچیوں کے سکول کھلنا خوش خبری ہے، دنیا کو فرانس میں حجاب کی پابندی پر اعتراض نہیں تو افغانستان میں حجاب پر اعتراض کیوں ہے؟ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ض) بھرپور حصہ لے گی۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم دفاع کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹرانوارالحق ،صوبائی سنیئرنائب صدر رانا احسان اللہ نازی اوردیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں فاسٹ ہیلپ ویلفیئر آرگنائزیشن کاافتتاح بھی کیاگیا۔

    جب 1965ء میں دشمن نے حملہ کیاتو صدر جنرل ایوب خان نے کہاکہ تم نے ایک کلمہ گو قوم کوللکارا ہے ، پھر پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگئی ۔ 1965ء میں قوم متحد تھی تو دشمن کو شکست دی لیکن جب 1971ء میں قوم متحد نہ تھی اور اکثریت کافیصلہ تسلیم نہ کیاگیاتو ملک دولخت ہوا، جمہوریت کانام لیاگیالیکن اکثریت کے فیصلے کوتسلیم نہ کرکے ہم نے مشرقی پاکستان کھودیا۔

    انہوں نے کہاکہ افغانستان کے بارے سوچتاتھا کہ میرے والد جنرل ضیاء الحق شہید نے جہادافغانستان شروع کیا، اس جہاد میں 15لاکھ مسلمانوں نے قربانیاں دیں، لیکن اس کے باوجود وہاں ابھی تک امن قائم کیوں نہ ہوسکا تو آواز آئی کہ افغانوں نے سوویت یونین کوشکست دی،7 اسلامی ریاستوں سمیت 23ممالک آزادہوئے، ابھی انہوں نے امریکہ کو شکست سے دوچار کرناہے، اورپھر دنیانے دیکھاکہ امریکہ رات کی تاریکی میںجدید ترین اسلحہ چھوڑ کر دم ابا کر بھاگ گیا۔نہتے مجاہدین نے 52ملکوں کی افواج کو شکست دی۔

    انہوں نے کہاکہ جنرل ضیاء الحق نے پاکستان کوایٹم بم کاتحفہ دیا اور ملک کے دفاع کوناقابل تسخیر بنادیا، اب دشمن جنگی محاذ پر ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا تو انہوں نے ہمارے دوقومی نظرئیے اور افواج پاکستان کومتنازع بنانا شروع کردیا۔ پوری قوم کو کشمیر، ایٹمی قوت اور افواج پاکستان کے معاملات میں تمام ترسیاسی ودیگر اختلافات بھلا کر متحد ہونا ہوگا۔ ہم افواج پاکستان کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کرسکتے۔قوم فوج کے ایک سپاہی سے لے کے سپہ سالار تک سب کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ فوج کو گالی صرف کوئی مودی کایار ہی دے سکتاہے۔

    اعجازالحق نے کہاکہ ہم نے دشمن سے کشمیر کاادھار ابھی واپس لیناہے، اورجنرل ضیاء الحق شہید کے مشن کے مطابق ملک کو دین کی روشنی سے منور کرناہے۔

    انہوں نے کہاکہ جہادافغانستان میں بھی ہم نے 80ہزار قربانیاں دیں، اب طالبان کی حکومت آئی ہے تووہاں بچیوں کے سکول بھی کھل گئے ہیں، دنیا کہتی ہے کہ افغانستان میں حجاب کی پابندی نہیں ہونی چاہئے، اگر فرانس میں حجاب پر پابندی لگ سکتی ہے اور کسی کواعتراض نہیں تو افغانستان میں حجاب پر اعتراض کیوں ہے؟

    اعجازالحق نے کہاکہ آئی ایس آئی کے سربراہ طالبان کی دعوت پر افغانستان گئے، جس پر دشمن انڈیا بہت رویا، یہی ہماری کامیابی ہے، وہ تو صرف ایک کپ چائے پینے گئے تھے، لیکن یہ چائے کاکپ ابھی نندن والا نہیں تھا۔

    قبل ازیں مسلم لیگ (ض) پنجاب کے جنرل سیکرٹری سابق صوبائی وزیر ڈاکٹرانوارالحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم دفاع پاکستان دراصل دفاع اسلام ہے، یہ ملک شہداء کی برکتوں سے قائم ودائم ہے۔ 40سال کے بعد ایک افسر جرنیل بنتاہے، فوج پر تنقید کرنے والوں کو درحقیقت اس قومی ادارے کے بارے میں کچھ پتہ ہی نہیں،قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔

    انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے اور ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔قبل ازیں پارٹی کے سنیئرنائب صدر پنجاب رانا احسان اللہ نازی نے تمام مہمانوں کوخوش آمدید کہا اورشکریہ ادا کیا۔

  • بھارت نےکمینگی کی تمام حدیں‌ پارکردیں،سید علی گیلانی کے خاندان کوہراساں کرنا ناقابل قبول:پاکستان

    بھارت نےکمینگی کی تمام حدیں‌ پارکردیں،سید علی گیلانی کے خاندان کوہراساں کرنا ناقابل قبول:پاکستان

    اسلام آباد:بھارت نےکمینگی کی تمام حدیں‌ پارکردیں،سید علی گیلانی کے خاندان کوہراساں کرنا ناقابل قبول:اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بھارتی قابض فورسز کی جانب سے ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی مرحوم کے سوگوار خاندان کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

    پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی حکومت کے ان بے مثال مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور غیر انسانی، انصاف کے منافی اور غیر قانونی کاروائیوں کیلئے بھارت کا احتساب کریں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سید علی گیلانی کو ان کی مرضی کے مطابق اہلخانہ کو تدفین کے حق سے محروم کرنے کے بعد بھارتی قابض فورسز نے بے بنیاد الزامات کے تحت سید علی گیلانی کے خاندان کیخلاف کیسز رجسٹرد کر کے ہراسگی کا سلسلہ مزید تیز کر دیا۔

    ترجمان نے کہا کہ سید علی گیلانی کے خاندان کیساتھ بھارتی بد سلوکی ان کے ایجنڈے کا حصہ ہے،تاکہ وہ کشمیریوں کو اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے مطالبے سے روک سکے لیکن بھارت اس میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ کشمیری عوام کا عزم دن بدن مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔

  • میری قوم ، میرا وطن عزیزپاکستان جان سے بھی عزیز: وطن عزیز میں‌ امن ہر حال میں مقدم ہے، آرمی چیف

    میری قوم ، میرا وطن عزیزپاکستان جان سے بھی عزیز: وطن عزیز میں‌ امن ہر حال میں مقدم ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی :میری قوم ، میرا وطن عزیزپاکستان جان سے بھی عزیز: وطن عزیز میں‌ امن ہر حال میں مقدم ہے،اطلاعات کے مطابق یوم دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں جاری ہے جہاں صدر مملکت عارف علوی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ سمیت سول اور عسکری قیادت شریک ہے۔

     

     

    جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور شہیدوں اور غازیوں کو خراج پیش کرتے ہوئے ترانے پیش کیے گئے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ ‘ہمارے شہدا ہمارا فخر، غازیوں اور شہیدوں سے تعلق رکھنے والے تمام رشتہ داروں کو سلام’ کے موضوع سے رواں برس یوم دفاع منایا جارہا ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دفاع وطن قومی فریضہ ہے جو ہمیں جانوں سے عزیز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک کے مستحکم پاکستان کا سفر پاکستانی قوم کے جذبوں، ایثار اور وطن سے محبت کے عظیم روایات سےمزین ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں نے اپنی قربانی سے آزادی کی جو شمع جلائی، اس سے ابتداہی سے کڑے امتحانوں کا سامنا کرنا پڑا، 1948 ہو یا ستمبر 1965 کی جنگ، یا 1971 کی لڑائی، معرکہ کارگل ہو یا دہشت گردی کے خلاف طویل اور صبر آزما جنگ، ہر آزمائش نے ثابت کردیا ہے کہ ہم ہر حالت میں اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں اور اس کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔

     

     

     

    آرمی چیف نے کہا کہ آج کے دن تمام شہیدوں اور ان کے ورثا کے جذبے اور صبر و استقامت کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، جس طرح شہدا قوم کا فخر ہیں، آپ بھی ہمارا وقار ہے،آپ نے جو قربانیاں دی ہیں، پوری قوم آپ کی مقروض ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے پیاروں کی قربانیاں نہ کبھی فراموش ہوں گی اور نہ رائیگاں جائیں گی، آج کی تقریب کا مقصد اسی عہد کی تجدید ہے کہ ہم اپنے شہیدوں کو کبھی نہ بھولیں اور ان کے ورثا کی نگہبانی ہماری ذمہ داری ہے اور اس ملک کی سلامتی اور امن ہمیں ہر حال میں مقدم ہے۔

    تقریب کے دوران پاک فوج کی جانب سے کارگل سمیت مختلف محاذوں میں دی جانے والی قربانیوں پر مشتمل ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی

  • افغان طالبان نے دھوکہ دیا:میں نے وطن کے لیے اپنا خاندان قربان کردیا:احمد ضیا مسعود

    افغان طالبان نے دھوکہ دیا:میں نے وطن کے لیے اپنا خاندان قربان کردیا:احمد ضیا مسعود

    کابل:افغان طالبان نے دھوکہ دیا:میں نے وطن کے لیے اپنا خاندان قربان کردیا:احمد ضیا مسعود،اطلاعات کے مطابق پنجشیر میں مزاحمتی اتحاد نے مقامی علما کے کہنے پر جنگ روکی تھی، احمد مسعود کا طالبان پر وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنگ جاری رکھنے کا الزام، احمد مسعود نے جھڑپوں میں اپنے خاندان کے متعدد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

    افغانستان کے صوبے پنجشیر پر طالبان کے قبضے کے بعد قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے مقامی علما کے کہنے پر جنگ روکی ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری ایک آڈیو بیان میں روس کے خلاف لڑنے والے افغان رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے کہا کہ پنجشیر میں مزاحمتی اتحاد نے مقامی علما کے کہنے پر جنگ روکی تھی، لیکن طالبان جنگجوؤں نے وعدے کی خلاف ورزی کی اور جنگ جاری رکھی۔

    انھوں نے کہا کہ اتوار کو طالبان کے ساتھ لڑائی میں میرے خاندان کے کچھ لوگ بھی ہلاک ہوئے، اس وقت بھی مزاحتمی فوجیں تاحال پنج شیر کے اسٹریٹجک حصے میں موجود ہیں۔

    احمد مسعود کا کہنا تھا کہ طالبان تبدیل نہیں ہوئے اور پہلے سے زیادہ شدت پسند ہیں، بین الاقوامی برادری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا تاریخ اپنا فیصلہ خود کرے گی، معلوم ہوگا کہ کون سے ممالک افغانوں کے حقیقی دوست ہیں۔احمد مسعود نے بتایا کہ قومی مزاحمتی محاذ جلد ہی اپنے نئے ترجمان کا اعلان کرے گا اور ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔

    واضح رہے کہ آج افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان کے آخری صوبے پنجشیر میں فتح کا اعلان کیا ہے، ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ دشمن کا آخری گڑھ وادیٔ پنجشیر کو فتح کر لیا گیا ہے۔ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ پنج شیر پر امارت اسلامیہ کا مکمل قبضہ ہوچکا ہے

  • جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب:قوم میں جزبہ حب الوطنی میں اضافہ

    جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب:قوم میں جزبہ حب الوطنی میں اضافہ

    راولپنڈی: جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب:قوم میں جزبہ حب الوطنی میں اضافہ ،اطلاعات کے مطابق یوم دفاع کی مناسبت سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب جاری ہے۔

    تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وفاقی کابینہ کے اراکین، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان موجود ہیں۔

    جی ایچ کیوراولپنڈی میں یوم دفاع اورشہداکی تقریب میں‌ شہداکےلواحقین، غازیوں، حاضرسروس، ریٹائرڈعسکری حکام اورجوانوں کی شرکت۔

    وفاقی کابینہ کے ارکان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر علی زیدی، وزیر اطلاعات فواد چودھری، فرخ حبیب، وزیر قانون فروغ نسیم بھی تقریب میں شریک ہیں۔

    تینوں مسلح افواج کےسربراہان تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی تقریب میں موجود ہیں۔ جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بھی تقریب میں شریک ہیں۔

    اس سے پہلے آج صبح یوم دفاع پاکستان پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں یادگار شہدا پر تقریب ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بھی یادگار شہدا پر یوم دفاع کی تقریب ہوئی۔ نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،

    تقریب کے آخر میں نیول چیف نے شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کی۔ قبل ازیں سربراہ پاک بحریہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔

    یہ دن ہمیں پاکستانی قوم اور افواج کے غیر متزلزل عزم اور بہادری کی یاد اور شہداء و غازیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے جو دشمن کی عددی برتری کے باوجود ثابت قدم رہے اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا