Baaghi TV

Author: +9251

  • تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

    تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

    پرائویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے سربراہان کا تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن مہم کے لیے طریقہ کار طے کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا ، 17 سال اور اس سے بڑی عمر کے طلبہ وطالبات کو ویکسینیشن کروائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پرائویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے سربراہان کا طلبا کی ویکسی نیشن مہم پر انتہائی اہم اجلاس ہوا، اجلاس تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن مہم کے لیے طریقہ کار طے کرنے کے لیے ڈائیریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ میں منعقد کیا گیا۔

    حکومت سندھ کے اعلان اور این سی او سی کی ہدایات کے مطابق 17 سال اور اس سے بڑی عمر کے طلبہ وطالبات کو ویکسینیشن کروائی جائے گی ، ویکسینیشن کےلئے کلاس سے زیادہ عمر کا خیال رکھا جائے گا۔

    پرائیوٹ اسکولزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کےلئے والدین سے ان کی رضامندی کا فارم جمع کیا جائے گا اور صرف رضامند والدین کے بچوں کو ویکسینیشن کروائی جائے گی۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ایک ٹیم ہائر سیکنڈری اسکول اور کالج میں جا کر ویکسینیشن کا عمل انجام دے گی اور ہر طالبعلم کو ابتدائی میڈیکل ایگزامینیش کےبعد ہی ویکسینیشن دی جائے گی ۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی نگرانی میں ویکسینیشن ٹیم میں ڈائریکٹوریٹ پرائویٹ انسٹیٹیوشنز اور پرائویٹ اسکولز ایسوسیشنز کے نمائندے شامل ہوں گے ، ہر ہائر سیکنڈری اسکول اور کالج میں جا کر ویکسینیشن کا عمل انجام دیا جائے گا

    پرائویٹ اسکولز اور کالجز ویکسینیشن کےلئے والدین کو زیادہ سے زیادہ آمادہ کریں گے ۔

    خیال رہے حکومت سندھ نے کورونا صورتحال کے پیش نظر 9ویں سے12جماعت کے طلبا کی ویکسی نیشن کو لازم قرار دیا ہے۔

  • کیا امریکا پھرافغانستان میں واپس آرہاہے:خبروں نے خبردارکردیا

    کیا امریکا پھرافغانستان میں واپس آرہاہے:خبروں نے خبردارکردیا

    واشگٹن :کیا امریکا پھرافغانستان میں واپس آرہاہے:امریکی سینیٹرنے بتادیا ،اطلاعات کے مطابق امریکا کی افغانستان رسوائی کے ساتھ شکست اورپھر گھرکوواپسی کوغلطی قراردیا جارہا ہے ، اس حوالے سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا ہے کہ امریکا کو واپس افغانستان میں جانا پڑے گا

    امریکا کے ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا افغانستان میں واپس جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر لنزے کا کہنا ہے کہ امریکا کو واپس افغانستان میں جانا پڑے گا۔

    اپنے ایک بیان میں لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ طالبان افغانستان کو مکمل طور پر کنٹرول نہیں کرپائیں گے، وہاں کے حالات سے مجبور ہو کر امریکا کو دوبارہ افغانستان میں فوجی بھیجنا ہی پڑیں گے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل یورپی یونین کی جانب سے بھی طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کہا جاچکا ہے، اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے یورپی یونین کی خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ طالبان سے رابطہ کریں گے تاہم افغانستان میں ان کی حکومت تسلیم نہیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ امریکا نے طالبان سے معاہدے کے تحت 20 سال بعد افغانستان سے انخلا کیا ہے جبکہ طالبان افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے لیے مشاورت کررہے ہیں جس کا اعلان کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔

  • مصر:7 پاکستانیوں سمیت 10 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی

    مصر:7 پاکستانیوں سمیت 10 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی

    قاہرہ مصر:7 پاکستانیوں سمیت 10 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی ،اطلاعات کے مطابق مصر کی فوجی عدالت نے منشیات سمگلنگ کے مقدمے میں سات پاکستانیوں سمیت 10 افراد کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کی سزا سنا دی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق سزائے موت کی سزا پانے والوں میں سات پاکستانیوں کے علاوہ ایک ایرانی اور دو مقامی ملزمان شامل ہیں ۔ملزمان پر بحر احمر کے علاقائی سمندر کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کا الزام عائد تھا، اور ان کے خلاف گزشتہ دو سالوں سے مقدمہ کی کارروائی جاری تھی ۔

    مصر کے محکمہ انسداد منشیات نے سکیورٹی اداروں کے اشتراک سے اپریل 2018ئ میں بیرون ملک سے ہیروئن کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔ یہ منشیات مصر کے سفاجا شہر کے قریب سے پکڑی گئی تھی۔

    سکیورٹی اداروں کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا کہ منشیات مافیا ایک ایرانی کارگو بحری جہاز کے ذریعے منشیات کی بھاری مقدار مصر لانےکی کوشش کر رہا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے اس کی نگرانی شروع کر دی۔

    منشیات مصر پہنچائے جانے کے ساتھ ہی سکیورٹی اداروں نے کارروائی کر کے 10 افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔ ان میں7 پاکستانی، ایک ایرانی اور دو مقامی مصری باشندے شامل تھے۔

  • اسرائیلی جیل سے اہم کمانڈر زکریا زبیدی سمیت 6 فلسطینی فرار:تمام حساس ٹیکنالوجی ناکام

    اسرائیلی جیل سے اہم کمانڈر زکریا زبیدی سمیت 6 فلسطینی فرار:تمام حساس ٹیکنالوجی ناکام

    مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیلی جیل سے اہم کمانڈر زکریا زبیدی سمیت 6 فلسطینی فرار:تمام حساس ٹیکنالوجی ناکام ،اطلاعات کے مطابق صیہونیوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 6 فلسطینی اسرائیل کی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    اس بہت بڑی ناکامی پر صیہونی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 فلسطینی زیر زمین بنائی گئی ایک سرنگ کے ذریعے جیل سے فرار ہو گئے ہیں۔

    اسرائیلی حکام کے مطابق گبوا جیل میں صبح 3 بجے کے قریب کچھ مشتبہ افراد کی موجودگی کا الرٹ ملا اور بعدازاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ جیل سے الاقصیٰ بریگیڈ کے سابق سربراہ زکریا زبیدی سمیت 6 فلسطینی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے جیل سے فلسطینیوں کے فرار کو انتہائی شرمناک واقعہ قرار دیا ہے جبکہ صیہونی پولیس اور آرمی نے مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی ہے۔

    یاد رہے کہ اسرایلی جیلوں میں‌ہزاروں فلسطینی قیدی ظلم وستم سہہ رہےہیں اور اس کے باوجود بھی اپنے حق آزادی اوراسرائیلیوں کی یہاں سے دربدری کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے

  • ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کوعبوری کوچ کیوں نامزد کیا گیا؟اہم وجہ سامنے آگئی

    ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کوعبوری کوچ کیوں نامزد کیا گیا؟اہم وجہ سامنے آگئی

    لاہور:ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کوعبوری کوچ کیوں نامزد کیا گیا؟اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ کے عبوری کوچز کا کوچز کا اعلان کردیا گیا ہے ، ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

    ادھرذرائع کے مطابق آج پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے۔عہدمصباح الحق اور وقار یونس کو ستمبر 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے 24 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا، جانتا ہوں یہ آئیڈیل وقت نہیں مگر فی الحال ایسے فریم آف مائنڈ میں نہیں کہ آئندہ چیلنجز سے نبرد آزما ہو سکوں۔

    عہدے سے دستبرداری کے بعد سابق کوچ مصباح الحق نے کہا کہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

    جبکہ باولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ مصباح الحق نے اپنا فیصلہ بتایا تو میں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان کے نوجوان بولرز کے ساتھ کام کرنے پر بہت مطمئن ہوں۔

     

     

    اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی مصباح الحق کے فیصلے کا احترام کرتا ہے، گزشتہ 24 ماہ میں مصباح الحق نے اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کرکٹ کے لیے خرچ کیں، وقار یونس نے بھی جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے۔

    وسیم خان نے کہا کہ ہم نے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو عبوری کوچز کی حیثیت سے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے تعینات کیا ہے، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان،بابراعظم کپتان:تین بڑے کھلاڑی ڈراپ

    ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان،بابراعظم کپتان:تین بڑے کھلاڑی ڈراپ

    لاہور:ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان،بابراعظم کپتان:تین بڑے کھلاڑی ڈراپ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ، اس سلسلے میں قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آئندہ ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ اور نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے کرکٹ ٹیم اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بہت سے تجربہ کار کھلاڑیوں کو نظر انداز کردیا۔

     

     

    محمد وسیم نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کپتان ، نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔

    چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بتایا کہ پاکستان کا اسکواڈ 15 رکنی ہے، 3 ریزور پلئیرز شامل ہیں۔ ٹیم کی ضرورت کے مطابق انتخاب کیا، کنڈیشنز کو ذہن میں رکھا ہے۔

    سابق کپتان سرفراز احمد، وہاب ریاض، تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک اور ہارڈ ہٹنگ اوپنر شرجیل خان اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔چیف سلیکٹر محمد وسیم کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں اعظم خان کو شامل کیا گیا ہے۔

     

    اسکواڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے چیف سیلکٹر محمد وسیم نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 کرکٹ سے جوڑے تمام پہلوؤں پر بھرپور غور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں، مہارتوں اور تجربہ بھی شامل ہے ان پر اعتماد کرنا ضروری ہے جو عالمی سطح کے ٹورنامنٹ میں پرفارم کرسکتے ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ آصف علی اور خوشدل شاہ کے نام متاثر کن نہیں ہوسکتے لیکن ان کی زبردست صلاحیتوں اور قابلیت پر شاید ہی کوئی شک کرے۔

    محمد وسیم نے کہا کہ وہ مڈل آرڈر بلے بازوں کے دستیاب پول میں بہترین ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ بہترین پرفارمنس کے ذریعے ہماری مڈل آرڈر مشکلات کا حل فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عماد وسیم، محمد نواز اور شاداب خان کی صورت میں ہمارے پاس تین بہترین اسپنر ہیں جو بلے باز ہونے کے ساتھ اچھی اور شاندار فیلڈنگ بھی کرتے ہیں۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ اعظم خان ایک ’جارحانہ بلے باز‘ ہیں اسی وجہ سے انہیں سرفراز احمد کے مقابلے میں منتخب کیا گیا۔چیف سیلکٹر نے کہا کہ محمد وسیم جونیئر کو فہیم اشرف پر ترجیح دی گئی ہے کیونکہ ان کی رفتار اور بڑے شاٹس مارنے کی صلاحیت ہے۔

    خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیں گی۔

     

     

    اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آئے گی اور 13 اور 14 اکتوبر کو راولپنڈی میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

    ورلڈ کپ ٹی 20 اور آئندہ ہوم سیریز کے لیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم میں بابر اعظم، شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، شاہین آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں۔

    ریزرو کھلاڑیوں میں شاہنواز دہانی، عثمان قادر اور فخر زمان ہیں۔

     

     

    خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات اور عمان میں 17 اکتوبر سے شروع ہوگا اور فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    اس مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے جن کے درمیان پہلا میچ 24 اکتوبر کو ہوگا۔

    پاکستان کے میچز:

    24 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی
    26 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ
    29 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ افغانستان
    2 نومبر: پاکستان بمقابلہ گروپ اے کے راؤنڈ 1 کوالیفائر میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم
    7 نومبر: پاکستان بمقابلہ گروپ بی کے راؤنڈ 1 کوالیفائر میں پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم
    پہلا راؤنڈ
    پہلے راؤنڈ میں ٹورنامنٹ 17 اکتوبر کو میزبان عمان اور پاپوا نیو گنی کے درمیان راؤنڈ ون گروپ بی کے مقابلے سے شروع ہوگا، گروپ بی میں دیگر ٹیمیں شام 6 بجے مد مقابل آئیں گی۔

    گروپ اے میں آئرلینڈ، نیدرلینڈز، سری لنکا اور نمیبیا پر مشتمل ہے جو اگلے روز ابوظبی میں ایکشن میں ہوں گے۔راؤنڈ ون کے میچ 22 اکتوبر تک جاری رہیں گے اور ہر گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں 23 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے سپر 12 مرحلے میں جائیں گی۔

    سپر 12
    ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ، سپر 12 مرحلہ 23، اکتوبر کو ابوظبی میں شروع ہوگا جس میں گروپ ون میں پہلا مقابلہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا۔

    اس کے بعد دبئی میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔پرانے حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا 30 اکتوبر کو دبئی میں مد مقابل آئیں گے۔

    گروپ کا اختتام 6 نومبر کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ابوظبی اور انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان شارجہ میں ہونے والے میچز سے ہوگا۔گروپ ٹو کا آغاز بھارت اور پاکستان کے درمیان 24 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔

     

     

    اس کے بعد پاکستان 26 اکتوبر کو شارجہ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گا، افغانستان کا پہلا میچ 25 اکتوبر کو شارجہ میں ہوگا۔یہ گروپ 8 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا جب بھارت گروپ اے سے دوسرے نمبر پر آنے والے راؤنڈ ون کوالیفائر سے مقابلہ کرے گا۔

    فائنلز
    پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظبی میں ہوگا اور دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد ٹورنامنٹ کا آخری تصادم 14 نومبر، اتوار کو دبئی میں ہوگا۔

    خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیں گی۔نیوزی لینڈ سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آئے گی، 13 اور 14 اکتوبر کو راولپنڈی میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

  • وزیراعظم ہاؤس  میں کفایت شعاری،تحریر:ام سلمیٰ

    وزیراعظم ہاؤس میں کفایت شعاری،تحریر:ام سلمیٰ

    کبھی سنا کسی کو فکر ہوئی ہو کے وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات کتنے ہیں عجیب سا سوال ہے ؟
    کوئی وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات کی بھی فکر کر رہا ہے قائد اعظم کے بعد.

    عمران خان کی قیادت والی حکومت نے اپنے ڈھائی سالہ دور حکومت میں کفایت شعاری کے ذریعے وزیراعظم ہاؤس کے 49 فیصد اور وزیراعظم آفس کے 29 فیصد اخراجات کو کم کیا ہے اب تک. سابقہ ​​حکومتوں کے ساتھ اخراجات کا موازنہ کرتے ہوئے دستاویز پر اگر روشنی ڈالی جائے تو آپکو وزیر اعظم اور صدر بلکے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے علاوہ کیمپ آفس بھی ملیں گے ان سابقہ حکومتوں کے اخراجات میں یہ تمام کیمپ آفس بھی شامل ہیں پیپلز پارٹی کی حکومت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے دو کیمپ دفاتر تھے جن کی قیمت تقریبا 3.6 ارب روپے تھی.

    دوسری طرف ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دوران ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لیے رائے ونڈ کیمپ آفس پر حکومت کو 4.3 ارب روپے خرچ ہوئے. جبکہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اپنے دو کیمپ دفاتر کے لیے 572 ملین روپے استعمال کیے.

    سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے پانچ کیمپ دفاتر پر 570 ملین روپے خرچ کیے جبکہ موجودہ وزیراعظم عمران خان کے پاس کوئی کیمپ آفس نہیں ہے یہ بھی انہونی رہی جب حکومت ان کیمپ آفس کے بغیر چل سکتی ہے تو کیوں عوام کا پیسہ اس طرح کے اخراجات میں استعمال ہو؟ سرکاری دستاویزات یہ بھی بتاتی ہیں کہ آصف علی زرداری نے اپنے دو کیمپ دفاتر پر 3.6 ارب روپے خرچ کیے ، جبکہ 245 سرکاری گاڑیاں اور 656 سیکیورٹی اہلکار بھی ان کے ساتھ تعینات تھے۔

    دستاویزات کے مطابق نواز شریف نے رائے ونڈ کو اپنا کیمپ آفس بنایا اور سیکیورٹی کے لیے 2،717 پولیس اہلکار تعینات کیے ، جس سے قومی خزانے کو 4.3 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

    2018 میں 590 ملین روپے سے 2020 میں 280 ملین روپے دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات 2018 میں 590 ملین روپے تھے جو 2019 میں 339 ملین روپے اور 2020 میں 280 ملین روپے رہ گئے۔ پی ایم او کے اخراجات جو 2018 میں 514 ملین روپے تھے ، 2019 میں 305 ملین روپے اور 2020 میں 334 ملین روپے رہ گئے۔

    دستاویزات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کا سالانہ اخراجات 180 ملین روپے ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس سے کوئی صوابدیدی گرانٹ ، گفٹ اور کیش ایوارڈ نہیں دیا۔سب کو سرکاری کھاتے میں جمع کروا دیا جو کے وہ بہت کم قیمت ادا کر کے اپنے پاس رکھ سکتے تھے سب کو نیلامی پے لگوا دیا.

    سرکاری دورے اورعمران خان کی کفایت شعاری
    پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے 48 سرکاری دورے کیے جن پر سرکاری خرچہ 572 ملین روپے آیا جبکہ ان کے جانشین راجہ پرویز اشرف نے 9 سرکاری دورے کیے جن کی مالیت 107 ملین روپے تھی۔ جب کے نواز شریف نے 92 سرکاری دورے کیے جن پر قومی خزانے کو 1.8 ارب روپے لاگت آئی جبکہ ان کے جانشین شاہد خاقان عباسی نے 19 سرکاری دورے کیے جن پر 260 ملین روپے خرچ ہوئے۔

    دوسری طرف ، وزیر اعظم عمران خان نے 26 سرکاری دورے کیے پی ٹی آئی حکومت کی کفایت شعاری مہم میں پی ایم او کے اخراجات 46 ملین روپے رہ گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے حکومتوں کے اخراجات کو دیکھتے ہوئے گزشتہ مالی سال میں 218 ملین روپے مختص کیے گئے تھے ، تاہم صرف 46 ملین روپے استعمال کیے گئے.سب سے اچھی بات یہ ہے کہ عمران خان صاحب نے اس پے توجہ دی پاکستان تحریک انصاف کی زیرقیادت وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم نے قومی خزانے کو لاکھوں روپے بچانے میں مدد کی ہے۔

    ایک سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم آفس کے اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ خرچ آدھے سے بھی کم کر دیا اخراجات کو پورا کرنے کے لیے گزشتہ مالی سال میں 218 ملین روپے مختص کیے گئے تھے ، تاہم ، صرف 46 ملین روپے استعمال ہوئے۔ اسی طرح سرکاری دوروں کی مدد میں خرچ ہونے والے قومی خزانے کو بھی مختص بجٹ میں سے 10 ملین روپے کی کافی رقم بچائے گئے.

    اس کے علاوہ ، تفریح ​​اور تحائف کے عنوان کے تحت بجٹ میں واضح کمی دیکھی جا سکتی ہے جو کہ 1.5 ملین روپے سے صرف 1000 تک ہے۔ وزیر اعظم کے دورے کے اخراجات میں ایک اور بڑے پیمانے پر کمی دیکھی گئی۔ ایک نا قابل یقین کمی 20 ملین روپے کے مختص بجٹ کے مقابلے میں صرف 1.2 ملین روپے خرچ کیے گئے۔

    عمران خان نے ثابت کیا سوچ آجائے تو سب کیا جا سکتا ہے اور انہوں نے ثابت کیا کے قومی خزانے کا غلط استعمال نہں ہونے دیں گے اس کے ثبوت آپ کے سامنے ہیں.

    @aworrior888

  • خان جی چھا ای گئے او”وزیراعظم اورسعودی ولی عہد کا رابطہ، افغان صورت حال پرپاکستان سے بھرپوراتفاق

    خان جی چھا ای گئے او”وزیراعظم اورسعودی ولی عہد کا رابطہ، افغان صورت حال پرپاکستان سے بھرپوراتفاق

    اسلام آباد: خان جی چھا ای گئے او”وزیراعظم اورسعودی ولی عہد کا رابطہ، افغانستان صورت حال پرپاکستان سے بھرپوراتفاق ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں افغانستان اور خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے دوران گفتگو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان علاقائی استحکام کیلئے ضروری ہے۔ عالمی برادری افغان عوام کے ساتھ تعاون کیلئے آگے بڑھے۔

    دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ اور افغانستان کے جامع سیاسی تصفیہ پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بحران سے بچنے کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

     

     

    اس سے قبل وزیراعظم پاکستان اور ابوظہبی کے ولی عہد کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان خطے کے اہم مفاد میں ہے، عالمی برادری افغان عوام کی معاشی اور تعمیر نو میں مدد کرے۔

    تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطہ کے مفاد میں ہے۔ افغانستان کا ایک جامع سیاسی تصفیہ یہاں کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کا بہترین راستہ ہے، عالمی برادری افغان عوام کی معاشی مدد اور تعمیر نو میں کردار ادا کرے۔

    وزیراعظم عمران خان سے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر محمد بن زید نے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس دوران دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ علاقائی پیش رفت خاص طور پر افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

  • پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے رہنماوں کے بین الاضلاعی دورے

    پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے رہنماوں کے بین الاضلاعی دورے

    کراچی:پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے رہنماوں کے بین الاضلاعی دورے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ قائداعظم سندھ کے رہنماوں کے پارٹی کومنظم کرنے کے حوالےسے اہم دوری جاری ہیں ،

    اس حوالے سے معلوم ہو اہے کہ سندھ کے صدر محمد طارق حسن. ایڈیشنل جنرل سیکرٹیری معیزالحسن. صوبائی انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ. مسلم لیگ یوتھ ونگ سندھ کے صدر عبدالرحمان خانزادہ و دیگر رہنما آج بروز اتوار حیدر آباد. سکرنڈ. نواب شاہ میں مصروف دن گزاریں گے

    یہ رہنما 2 بجے حیدر آباد میں ظہرانہ 5 بجے سکرنڈ بائی پاس عامر خانزادہ. تنویر آصف و دیگر استقبال کرینگے 6 بجے این جی او Elza Retina ویلفیئر آرگنائزیشن تحت ارویو آئی سینٹر نواب شاہ میں شریک ہونگے

  • کراچی میں برسات کے بعد ملیر ندی کا پانی بپھر گیا

    کراچی میں برسات کے بعد ملیر ندی کا پانی بپھر گیا

    کراچی :کراچی میں برسات کے بعد ملیر ندی کا پانی بپھر گیا ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں بارشوں نے جس طرح ہرطرف براحال کردیا ہے ایسے ہی ملیز کے علاقے بھی سیلاب کا منظرپیش کررہے ہیں ، ادھر کراچی میں برسات کے بعد ملیر ندی کا پانی بپھر گیا

    یہ بھی معلوم ہو اہے کہ ملیر ولایت شاہ مزار سے مرتضیٰ چورنگی جانے والا روڈ ٹریفک کے لئے بند ہے اورمسافربہت زیادہ پریشان دکھائی دے رہے ہیں

    ادھر کراچی سے ذرائع کے مطابق بلوچ کالونی سے بروکس چورنگی جانے والا روڈ ٹریفک کے لئے بند ہے اورقیوم آباد سے کورنگی انڈسٹریل ایریا کو ملانے والی کورنگی کازوے روڈ زیر آب ہونے کی وجہ سے ہدایت کی گئی ہے کہ شہری متبادل راستہ اختیار کریں

    قیوم آباد سے کورنگی انڈسٹریل ایریا جانے والے حضرات بروکس چورنگی والا راستہ اختیار کریں،ملیر کورٹ سے مرتضیٰ چورنگی جانے والے حضرات قائد آباد کا روٹ استعمال کر سکتے ہیں

    بلوچ کالونی سے کورنگی جانے والے حضرات جام صادق پل کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں ملیر ندی کے اطراف پولیس کی موبائل تعینات, ندی کی طرف آنے والے ٹریفک کو روک دیا گیا