Baaghi TV

Author: +9251

  • وطن کی مٹی گواہ رہنا  تحریر: فضیلت اجالہ

    وطن کی مٹی گواہ رہنا تحریر: فضیلت اجالہ

     

    6ستمبر 1965 یہ ریڈیو پاکستان ہے

    صدر پاکستان ایوب خان پاکستانی قوم سے خطاب کریں گے 

    میرے ہم وطنوں دس کروڑ پاکستانیوں کے امتحان کا وقت آن پہنچا ہے ،بھارت نے بزدلی کی پیشہ ورانہ مثال قائم رکھتے ہوئے پاکستان پر لاہور کی جانب سے حملہ کردیا ہے , اسی اعلان کے ساتھ ہمارے شہیدوں کی لازوال قربانیوں، غازیوں کی بے مثال جرات اور ہمارے اجداد کی درخشاء وفاؤ سے مزین ایک نئی داستان کا آغاز ہوتا ہے ۔

    یہ کس نے ہم سے لہو کا خراج پھر مانگا   

               ابھی تو سوئے تھے مقتل کو سر خرو کر کے 

    وطن کی مٹی گواہ رہنا کہ ابھی 1947 کی لازوال قربانیوں کے زخم مندمل بھی نا ہوئے تھے کہ بھارت نے مزموم مقاصد لیے راہ اہل وفا کے مسافروں کی جراءت کو پھر سے للکارا لیکن شاید دشمن یہ بھول بیٹھا تھا کہ 

       ہو حلقہ یاراں تو ریشم کی طرح نرم  

      رزمِ حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن 

    اے سرزمین چمن تو گواہ رہنا کہ اس دس کروڑ آبادی والے پاکستان کا ہر بچہ، بوڑھا اور جوان جن کے دھڑکن قلبی میں لاالہ اللہ اور محمد رسول اللہ کی صدا گونج رہی تھی اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے جب تک دشمن کی توپوں کے حوصلے مسمار نہ کر دیے۔

    اے خاک وطن تو گواہ رہنا کہ تیرے دفاع اور بقا کا عزم لیے اس قوم کا ہر جوان دشمن کے ناپاک ارادوں کے سامنے اپنے سینوں سے ایسی دیوار تانے کھڑا ہوا کہ سرزمین پاک و ہند انکی ہیبت و حمیت سے لرزنے لگی اور عزم و جرات کی وہ سنہری داستان رقم ہوئی جو آج بھی جبیں وطن کا جھومر بن کر آنے والی نسلوں کیلیے باعث فخر اور وفائے وطن کا کبھی نا بھلایا جانے والہ درس دیتی ہے۔

     ایک طرف یوم دفاع کا ذکر دلوں کو گرماتا ہے اور ایمان کو تازہ کرتا ہے تو دوسری طرف مٹی پہ جان وارنے والوں کی قربانیوں کی داستاں آنکھوں کو سمندر کرتی ہے۔ 

    6 ستمبر 1965 کو رات کے اندھیرے میں بھارت نے میجر جنرل نرنجن کی قیادت میں ٹینکوں اور توپ خانوں کے 25 ویں ڈویژن کی مدد سے تین اطراف سے لاہور پر حملہ کیا۔ دشمن یہ سوچ کر آیا تھا کہ وہ پاکستانیوں کے سونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لاہور پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو جائے گا لیکن وہ بھول بیٹھا تھا کہ اس دھرتی کے سپوت وطن کے دفاع کی خاطر نیندیں قربان کیے بیٹھے ہیں۔ بھارتی جرنیلوں نے لاہور میں ناشتہ کرنے کا منصوبہ بنایا لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ پانچ دریاؤں کی اس دھرتی کے دل لاہور پہ حملہ کرکے انہوں نے اپنی موت کو آواز دی ہے اور اس دھرتی کے سپوت انہیں جلدہی ستارے دکھانے والے ہیں۔ 

    دشمن کے مذموم عزائم کو کچلنے کا پہلا قدم لاہور کی طرف اس کی پیش قدمی کو روکنا تھا۔ جس کے لیے ستلج رینجرز کے جوانوں نے نہ صرف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا بلکہ بی آر بی کینال پل کو بھی تباہ کر دیا اور دشمن کے لیے لاہور تک پہنچنا ناممکن بنا دیا۔

      اے خاک ارض پاک گواہ رہنا کہ تیرے سبز ہلالی پہ ان مجاہدین وطن کے لہو کے چھینٹے اسے مزید تابناک بناتے ہیں جنہوں نے تیرےدفاع کی خاطر سینوں پہ بم باندھے دشمن کے ٹینکوں کے سامنے لیٹ کر اپنی جان کا نزارانہ دیتے ہوئے چونڈہ کے محاذ کو بھارتی ٹینکوں کے قبرستان میں تبدیل کیا۔

    اے مادر مہرباں گواہ رہنا کہ ہم نے گلشن کے تحفظ کی خاطر جم خانہ لاہور میں چائے پینے والوں کی خواہش کو میجر عزیز بھٹی بن کر مٹی میں ملا یا تو کبھی راشد منہاس کا روپ لیے دشمن کے طیاروں کا رخ موڑ کر انکے ناپاک ارادوں کو زمیں بوس کیا۔

     اے زمینِ وطن گواہ رہنا کہ کہیں ایم ایم عالم کے پر لیے ہوا کی تیزی س ایک ہی منٹ میں دشمن کے پانچ طیاروں کو سرگودھا کے مقام پر دھول چٹائی تو کہیں سپاہی مقبول حسین کی قبا پہنے دشمن کی بربریت کا سامنا کیا لیکن تیرے تقدس پہ حرف نہیں آنے دیا۔

        

    اے سرزمین پاکستان گواہ رہنا کہ جب تیرے جانباز اور شہباز زمین و فلک پہ اپنی بہادری کی داستاں لکھ رہے تھے وہیں تیرے تیراکوں نے بھی تجھ سے وفا میں کمی نہیں آنے دی ،پاک بحریہ نے دفاعی جنگ لڑنے کے بجائے جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا۔ اور صرف ساڑھے چار منٹ میں، 50، 50 راؤنڈ فائر کیے، مقررہ ہدف کو اس سفاکی و دلیری سے تباہ کیا کہ شمن کو ٹھیک ہونے کا موقع نہ دیا۔ اس بمباری میں رن وے مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ انفراسٹرکچر اور سیمنٹ فیکٹری کو راکھ کر دیا گیا۔

    اے زندہ دلان لاہور گواہ رہنا کہ تیری گلیوں میں ناشتہ کر کے ،اپنی فوجوں سے سلامی لینے ،جام سے جام ٹکراتے ،تیرے جم خانے میں بیٹھ کر چائے پینے کا بھارتی خواب تیرے جانبازوں نے صرف سترہ دن میں خاک میں ملا چھوڑا ،اس خواب کی قیمت بھارت کو سینکڑوں ٹینکوں کی تباہی اور پانچ ہزار سپاہیوں کی عبرتناک موت کی صورت میں چکانہ پڑی 

    اے سرمین شہداء گواہ رہنا کہ اس دھرتی کے سپوتوں نے اپنے لہو سے،

     ہدیارا سے لے کر کھیم کرن تک 

    چونڈ ا سے لے کر ہلواڑے تک

    واہگہ سے لے کر جام نگر تک 

    قصور سے لے کر کھنورا تک

    اور BRB نہر سے لیکر دوارکا کے قلعے تک، وہ داستان وفا رقم کی ہے کہ جس پہ تا قیامت تیرے سبز ہلالی کو فخر و انبساط رہے گا۔

    اے سوہنی دھرتی گواہ رہنا کہ نا صرف 1965 بلکہ جب جب بھی تجھ پہ دشمن کے مزائم مقاصد کے تاریک سائے لہرائے تو اس دھرتی کے بیٹو نے اپنے خون کے دیے جلائے کے تجھے روشنی بخشی ۔

    اے وطن گواہ رہنا کہ کہ جب جب تیری عظمت و سر بلندی کا سوال بلند ہوا تب تب اس غیور قوم نے تیری پکار پر اپنے سروں کو جھکاتے ہوئے لبیک کہا۔

    اے خاک اولیاء گواہ رہنا کہ سرزمین پاکستان کے نوجوان ہر میدان میں بدر کی روایات کے وفادار ہیں۔ حالات کی تیز ہوائیں اور دشمن کے مذموم عزائم کبھی بھی ان کے قدم ہلانے کے قابل نہیں رہے۔ وہ ہمیشہ دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈالے موت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں ۔

      

    اے سرزمین عالی شان گواہ رہنا کہ ہم تیری خاطر لڑے اور ہم ہی تیری خاطر لڑیں گے ،ہم نے تیرے دفاع کو ہر آن مقدم جانا اور ہم ہی تیرے بقا کی جنگ لڑیں گے ،

    اے مملکت خداد گواہ رہنا کہ تیرا زرہ زرہ تجھ پہ جاں نچھاور کرنے والے عظیم سپوتوں کے لہو اور ان سے جڑے تمام لوگوں کے ہمت و حوصلے اور وفاؤ کا قرض دار ہے،

    تیری آزاد فضاؤں کے اک اک جھونکے میں باطل ہواؤں کا رخ موڑ دینے والے شاہینوں کے مقدس لہو کی خوشبو شامل ہے۔

    عظیم قربانیوں کی لہو سے رقم داستانیں ہمارے لیے پیغام وفا ہیں کہ جان جاتی ہے تو جائے لیکن وطن پہ آنچ نا آئے، اور یہ پیغام ہے دشمنان وطن کیلیے کہ سر زمین وطن کا ہر سپاہی دفائے وطن کیلیے ہر لمحہ سر بکف ہے۔

    اے ارض مقدس گواہ رہنا کہ ہمارے دل کی دھڑکن ہے یہ مملکت خداد، ہماری بس ایک ہی پہچان اور وہ ہے پاکستان ۔

    اے وطن ہم گواہ ہیں تو بھی گواہ رہنا کہ تیرے سپوتوں نے حفاظت کی لاکھوں مسکراہٹوں کی۔ ہم گواہ ہیں کہ اس دھرتی کے بیٹوں نے ہمارے سہاگ بچانے کیلیے اپنی سہاگنوں کو بیوگی کی سفید چادر اڑھائی ،ہاں ہم گواہ ہیں کہ ہمارے شہیدوں نے اس گلشن کو اپنے لہو سے سینچا ہے، اس چمن کی فضاؤں میں لہراتا سبز ہلالی گواہ ہے ہمارے شہدا کی لازوال، خوں رلاتی قربانیوں کا، وفاؤں کا اور جرات و بہادری کی لاتعداد داستانوں کا ،اے خاک وطن تیری خوشبوں میں شامل شہدا کا لہو پکار رہا ہے کہ 

  • بلاول بھٹوکے جنوبی پنجاب میں ڈیرے:صحافیوں سے تفصیلی گفتگونے عزائم سے پردہ ہٹا دیا

    بلاول بھٹوکے جنوبی پنجاب میں ڈیرے:صحافیوں سے تفصیلی گفتگونے عزائم سے پردہ ہٹا دیا

    ‏ملتان:بلاول بھٹوکے جنوبی پنجاب میں ڈیرے:صحافیوں سے تفصیلی گفتگونے عزائم سے پردہ ہٹا دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس وقت ملتان میں ہیں اوران کا ہدف جنوبی پنجاب کی سیاست میں ہلچل مچانا ہے

    اس موقع پر بلاول بھٹو نے پیپلز سیکریٹریٹ میں کالم نویسوں اور مدیران سے ملاقات کرتے ہوئے پاکستان اورعالمی حالات پرسیرحاصل گفتگو کی ، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، کالم نویسوں اور مدیران کے درمیان ملکی سیاسی معاملات پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال ہوا

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہاکہ ‏جنوبی پنجاب میں پی پی پی کی حکومت نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا، ایک وزیراعظم جنوبی پنجاب سے دیا،
    اگر ملک میں شفاف انتخابات ہوئے تو پی پی پی ملک بھر سے کامیاب ہوگی، پی پی پی نے جنوبی پنجاب کے لئے جتنا کام کیا، کسی اور نے نہیں کیا،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گو میاں صاحب کو اکثریت دلوائی گئی، عمران خان کو لایا گیا مگر جنوبی پنجاب کے لئے کام صرف پی پی پی نے کیا،
    ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہورہا، پاکستان پیپلزپارٹی خوش حال، ترقی پسند اور ایک جمہوری پاکستان چاہتی ہے پاکستان پیپلزپارٹی کو ایک سازش کے تحت پنجاب میں نقصان پہنچایا گیا اور یہ سب کو پتہ ہے کہ کیسے ہوا،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں این آئی سی وی ڈی کے منصوبے سے جنوبی پنجاب کے عوام بھی فائدہ اٹھارہے ہیں، صوبائی خودمختاری کے حوالے سے فرحت اللہ بابر کی سربراہی میں پارلیمانی کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد ہونا چاہئیے، موجودہ حکومت ملک کی ثقافتی اکائیوں کی پہچان کو چھیننا چاہتی ہے،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں نواز شریف کی واپسی ان کی اپنی مرضی ہے تاہم عوام کو الطاف حسین اور اشرف غنی ماڈل قبول نہیں،عوام چاہتے ہیں کہ ان کی لیڈرشپ عوام کے درمیان رہے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں نہ عثمان بزدار کو ہٹانا چاہتی ہیں اور نہ عمران خان کی حکومت کو گرانا چاہتی ہیں، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اپنے غیرسنجیدہ روئیے کے ساتھ کوئی کامیابی نہیں مل سکتی،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں نے اس حکومت کے پہلے دن قومی اسمبلی میں عمران خان کو سلیکٹڈ کہا تھا، ہم نے عمران خان کے خلاف سینیٹ کی نشست جیتی، پی پی پی دورِ حکومت میں ڈی اے پی کھاد کا تھیلا ساڑھے تین ہزار روپوں میں ملتا تھا اور آج سات ہزار روپے کا ہوچکا ہے،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی دورِ حکومت میں یوریا کھاد کا بارہ سو میں ملنے والا تھیلا آج دوہزار روپے کا ہوچکا ہے،جب پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی تو کھاد پر سبسڈی کو بحال کرکے قیمتوں کو کم کیا جائے گا، مہنگی بجلی، کھاد اور ڈیزل کی وجہ سے کسانوں کے لئے اچھی فصل دینا ممکن نہیں رہا جس کی وجہ سے معیشت تباہ ہوگئی،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنی حکومت میں پنجاب کے کسانوں کے لئے خصوصی پیکجز دے گی، وفاقی حکومت نے جنوبی پنجاب میں سیکریٹریٹ کے قیام کا ڈرامہ کیا،پنجاب کو ہم عثمان بزدار کی نالائق حکومت پر نہیں چھوڑ سکتے، پی ڈی ایم کی بعض جماعتوں کے غلط بیانئے کی وجہ سے اپوزیشن ایک پیج پر نہ آسکی، پی پی پی آئندہ حکومت بنا کر عوامی مسائل کو حل کرے گی ، پی پی پی نے بھی انتخابی اصلاحات کی تھیں جس کے بعد قائد حزب اختلاف اور الیکشن کمیشن طاقت ور ہوا،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اتفاق رائے سے اصلاحات کی جاتی ہیں مگر یہ حکومت اصلاحات کو تھوپنا چاہتی ہے، پی پی پی وہ واحد جماعت ہے کہ جس نے اپنے کارکن کو وزیراعظم بنایا، ن لیگ نے اسٹبلشمنٹ کے ساتھ مل کر پنجاب میں پی پی پی کو نقصان پہنچایا، ن لیگ کے دور میں میرے والد پر بدترین تشدد ہوا مگر ہم نے یہ سب نظرانداز کیا، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں کنفیوژن کا شکار ہیں، کہتے ہیں کہ استعفی دیں گے تاہم استعفی دیا تو اپنے پلان کے مطابق وہ تحریک عدم اعتماد کیسے لائیں گے؟

    ملتان میں اس اہم مجلس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، فیصل کریم کنڈی، خواجہ رضوان، نتاشہ دولتانہ، عبدالقادر شاہین، حیدرزمان قریشی ودیگر موجود تھے

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ظفر آہیر، میاں عبدالغفار، سید سجاد حسین بخاری، شکیل انجم، شوکت اشفاق، افتخارالحسن اور اسد ممتاز خان نے ملاقات کی، مہر فضیل سہو، مہر عزیز، سید ندیم شاہ، شکیل بلوچ، کامران سعد، پروفیسر انوار، مقبول گیلانی، پروفیسر نسیم شاہد اور ملک الطاف علی کھولھر بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں

    اس کے علاوہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے شمیم اصغر راؤ، رانا محبوب اختر، جمشید رضوانی، ڈاکٹر امجد بخاری، شاکر حسین شاکر اور رضی الدین رضی نے ملاقات کی،حیدر جاوید سید، عبدالجبار مفتی، خالد بیگ، ظہور دھریجہ، مصیح اللہ جامپوری، سارا شمشاد، ڈاکٹر اشرف اشولال اور خورشید ملک بھی چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں‌

    ملتان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اظہر سلیم مجوکہ، شیخ سلیم ناز، ڈاکٹر مزمل، محبوب تابش، اکمل وینس اور ناصر محمود شیخ نے ملاقات کی
    ملتان: عاشق خان بزدار، ارشد اقبال بھٹہ، احمد کامران مگسی، نواز کاوش، فاروق ندیم و دیگر بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں

  • ان شا اللہ : اپنےنظریات سے جُڑے رہیں گے،یہ ملک سلامت رہے گا:سینیٹر اعجاز چوہدری

    ان شا اللہ : اپنےنظریات سے جُڑے رہیں گے،یہ ملک سلامت رہے گا:سینیٹر اعجاز چوہدری

    لاہور:ان شا اللہ : اپنےنظریات سے جُڑے رہیں گے،یہ ملک سلامت رہے گا،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا ہےکہ جب تک ہم اپنے نظریات پرقائم رہیں گے ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا

    سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ سنٹرل پنجاب کے الیکشن سیل نے کچھ چیزیں ترتیب دی ہیں اور ہمارے نمائندے تک عمران خان کا پیغام پہنچ چکا ہے ،اس کی تشہیر جہاں مناسب سمجھیں کریں

    ان کا کہنا تھا کہ کوٹھیوں کے ووٹر تک عمران خان کا پیغام ضرور پہنچائیں، بنیادی طور پر یہ حلقہ عمران خان کا ہے ، اپنا پیغام پہنچانے کے لیے لوگوں سے ملنا ضروری ہے

    اعجاز چوہدری کہتےہیں کہ میں پاکستان صرف سترہ برس کا تھا جب 1965 کی جنگ ہوئی،اس وقت جب کرفیو لگتے تھے اور بلیک آؤٹ ہوتا تھا،روشنیاں گل کر دی جاتی تھیں

    جب حملہ ہوتا تھا سائرن بجتے تھے ،ہندو نے پاکستان کو آج تک دل سے تسلیم نہین کیا،اگر کسی کو کوئی شک تھا وہ نریندر مودی نے ختم کر دیا،

    اعجاز چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ دنیا میں دو ہی نظریاتی ریاستیں ہیں ،ایک پاکستان اور دوسرا اسرائیل،اپنے نظریات سے جڑے رہیں گے تو یہ ملک قائم رہے گا

    منہ سے اد کرنا کہ جان کی قربانی دی آسان ہے ،سمجھتے وہی لوگ ہیں جنہوں نے قربانی دی ہے،ہندووں نے بنگلہ دیش کی صورت میں ہمارے سینے میں خنجر مارا ہے جو قوم اپنے دشمن کو بھول جاتی ہو وہ تباہ ہو جاتی ہےکئی لوگوں کو پاک فوج بڑی بری لگتی ہے ،وہ لوگ اپنی ہتھیلیوں پر جان لیے پھرتے ہیں

    سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ سیاست کرتے ہوئے لوگوں کا ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے ،مارشل لاء کے جرنیل کو جو مرضی کہیں لیکن پاک فوج کو ہمیشہ اچھی نظر سے دیکھیں،اس ملک کو متحد رکھنے میں فوج کا بنیادی کردار ہے ،پاکستان میں سینکڑوں ادارے ہیں ،دنیا کی ریٹنگ میں سو کے بعد اتے ہیں،لیکن پاک فوج پہلے دس نمبروں میں آتی ہے

    نوازشریف کی وطن دشمنی پر بات کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ وہ جھوٹا باہر بیٹھ کر پاک فوج کے بارے باتیں کرتا ہے ،مجھے اس کا نام لیتے شرم آتی ہے
    قوم کو دھوکہ دے کر باہر گیا وہ پاکستان بنانے کی جدوجہد میں صرف مسلمان نہیں ہماری اقلیتیں بھی شامل ہیں

  • معروف گلوکار "راجہ ریپسٹار” کا یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے نیا ترانہ "محافظ” جاری

    معروف گلوکار "راجہ ریپسٹار” کا یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے نیا ترانہ "محافظ” جاری

    لاہور:پاکستان کے معروف گلوکار "راجہ ریپسٹار” کا یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے نیا ترانہ "محافظ” جاری کر دیا گیا، ترانے میں گلوکار "راجہ” کے ساتھ معروف گلوکار "اویس امجد” بھی اپنی خوبصورت آواز سے پاکستانی محافظوں کو خیراج تحسین پیش کرتے نظر آئے،

     

    https://youtu.be/KYocvJYEHvI

     

    "راجہ ریپسٹار” سے گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کے یہ ترانہ پاکستان کے تمام محافظوں کو خیراج تحسین پیش کرتا ہے، اس میں وردی کو سلام کیا گیا ہے جس میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، اور ہمارے گمنام ہیروز شامل ہیں، گلوکار نے مزید کہا کے آپ جب یہ ترانہ سنیں تو یہ قوم کو محافظوں کی قربانیوں کا احساس دلائے گا، ہماری آزاد اور خوشحال زندگی کے پیچھے انہیں محافظوں کی قربانیاں شامل ہیں،

     

     

    https://youtu.be/KYocvJYEHvI

    یاد رہے "راجہ ریپسٹار” مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی میں کردار ادا کرنے کے حوالے سے مقبول ہیں اور پاکستان کے دفاع اور معاشرتی مسائل پر بھی متعدد گیت ریلیز کر چکے ہیں، جن میں "کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی” "پولیس والا” "یوم تکبیر” "ہم تیار ہیں بھارت تو سن لے” بھی فہرست میں شامل ہیں

  • فیٹف شرائط کی پیش رفت کے سلسلے میں ایف بی آر کی رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشنزسے ملاقات

    فیٹف شرائط کی پیش رفت کے سلسلے میں ایف بی آر کی رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشنزسے ملاقات

    ملک بھر کی رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز کے نمائیندگان نے ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں منعقد ہونے والی میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کی صدارت چئیرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے کی۔ ڈائیریکٹر جنرل ڈی این ایف بی پی محمد اقبال بھی میٹنگ میں موجود تھے۔میٹنگ کے دیگر شرکاء میں اعجاز خان چئیرمین ، سردار طاہر صدر فیڈریشن آف رئیل اسٹیٹ پاکستان اور تمام صوبوں سے آئے رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز کے عہدے دار شامل تھے۔

    اپنے افتتاحیہ کلمات میں چئیرمین ایف بی آرنے ڈی این ایف بی پی سے منسلک فیٹیف شرائط پر روشنی ڈالی اور منی لانڈرنگ و دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لئے ایف بی آر اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مشترکہ اشتراک پر زور دیا۔

    اس کے بعد سیشن میں بحث کا آغاز ہوا جس میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے نمائیندگان نے ایف بی آر قواعد پر عمل درآمد میں درپیش مسائل سے متعلقہ سوالات پوچھے۔ اس موقع پر ڈی جی ڈی این ایف بی پی نے سوالات کے جوابات دیئے اور کہا کہ جلد ہی ایف بی آر مختصر گائیڈ لائینز اور کسٹمرز سے متعلقہ فارم کو اردو اور انگریزی زبان میں جاری کرے گا۔

    سوالنامہ میں موجود سوالات کو ہر ممکن حد تک مختصر کیا جائے گا اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے لئے اردو زبان میں جاری کئے جائیں گے۔ ڈی جی ڈی این ایف بی پی نے مزید کہا کہ ایف بی آر ڈی این ایف بی پیزکی تعمیلی آسانی کے لئے ٹیمیں رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز بھیجے گا جو کہ سوالنامہ میں درکار معلومات کے اندراج کے لئے مدد فراہم کریں گی۔

    ایف بی آر رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے رابطے کے ذریعے خوشگوار ماحول میں معائنے جاری رکھے گا۔ ایف بی آر رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز کی کمیٹی کے ساتھ مسائل کے حل کے لئے اشتراک جاری رکھے گا۔ ڈی جی ڈی این ایف بی پی نے اعجاز خان، سردار طاہر ، احسن ملک اور دیگر کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ڈی این ایف بی پیز اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے قوانین پر عمل درآمد جاری رکھیں گے۔

  • ن لیگ ، میم لیگ اورش لیگ میں رسہ کشی عروج پر:پی ڈی ایم ٹوٹ چکا:فواد چوہدری

    ن لیگ ، میم لیگ اورش لیگ میں رسہ کشی عروج پر:پی ڈی ایم ٹوٹ چکا:فواد چوہدری

    لاہور:ن لیگ ، میم لیگ اورش لیگ میں رسہ کشی عروج پر:پی ڈی ایم ٹوٹ چکا:،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد ٹوٹ چکا ، ن لیگ میں قیادت کے لیے لڑائی جاری ہے ، بلاول بھٹو ، مریم بی بی اور فضل الرحمان سب چوں چوں کا مربہ ہیں۔

    لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلے پر اپوزیشن نے سنجیدہ گفتگو نہیں کی ، اپوزیشن کو ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دی تھی لیکن جواب نہیں ملا کیوں کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ٹوٹ چکی ہے اور مسلم لیگ ن میں لڑائی جھگڑا جاری ہے ، جہاں قیادت کے لیے ٹاس ہو رہا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں جب کہ افغانستان میں عدم استحکام سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوتا ہے ، اس لیے کابل سے غیر ملکی انخلا میں بھرپور مدد کی ،

    وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اس موقع کہا کہ افغانستان سے مہاجرین پاکستان کی طرف آتے ہیں تو اس کے اثرات ہم پر مرتب ہوتے ہیں ، افغانستان میں تمام گروپوں کی نمائندہ حکومت سے استحکام آئے گا اور افغانستان کو الگ چھوڑنے سے عدم استحکام پیدا ہو گا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں ہے جب کہ بھارت تو سید علی گیلانی کے جنازے سے بھی ڈر رہا ہے ، بھارت نے موقع ملنے پر افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا ، بھارت کو افغانستان میں توجہ کی کیا ضرورت ہے

  • پرامن افغانستان کےلیے بہترین جامع حکومت:ڈی جی آئی ایس آئی نے سب کوایک کردیا

    پرامن افغانستان کےلیے بہترین جامع حکومت:ڈی جی آئی ایس آئی نے سب کوایک کردیا

    کابل: پرامن افغانستان کےلیے بہترین جامع حکومت:ڈی جی آئی ایس آئی نے سب کوایک کردیا ،اطلاعات کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کابل میں طالبان قیادت سے ملاقات کی ہے جس کے دوران جامع حکومت کی تشکیل، بارڈر صورتحال سمیت سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پُرامن افغانستان کے لیے جامع حکومت کی تشکیل کے حوالے سے افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے گزشتہ رات گلبدین حکمت یار سے بھی ملاقات کی۔

    پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے تھے، ان کے ساتھ ایک اعلی سطح کا وفد بھی کابل گیا ہے۔

    اس موقع پر صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ کو کیا لگتا ہے، افغانستان میں اب کیا ہو گا، اس پر جواب دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا تھا کہ فکرنہ کریں سب اچھا ہوگا۔ کابل میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن واستحکام کیلئےکام کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب افغانستان میں نئی حکومت کا اعلان ابھی باقی ہے، کابل میں سینئر طالبان قیادت کی نئے سیٹ اپ پر طویل مشاورت کی ہے۔ سینئر طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر کا کہنا ہے کہ نئی افغان حکومت وسیع البنیاد ہو گی، سکیورٹی کی فراہمی اور ہر شہری کی ذمہ داری بھی اٹھائیں گے۔

    ان کا مزیدکہنا تھا کہ ملا یعقوب ، شیر محمد عباس ستانکزی کو اہم عہدے ملنے کا امکان ہے، طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ مملکت کے سربراہ ہوں گے۔

  • زیادتی کےبعد قتل کرکے نعش کوآگ لگائی اورپھرنہرمیں بہا دیا:درندے کے انکشاف میں بھی درندگی

    زیادتی کےبعد قتل کرکے نعش کوآگ لگائی اورپھرنہرمیں بہا دیا:درندے کے انکشاف میں بھی درندگی

    لاہور: زیادتی کےبعد قتل کرکے نعش کوآگ لگائی اورپھرنہرمیں بہا دیا:درندے کے انکشاف میں بھی درندگی ،اطلاعات کے مطابق فیروزوالہ کے علاقے شریف پارک,کوٹ عبدالمالک کی رہائشی خاتون ارم کے ساتھ اس کے قریبی عزیز نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگائی اور خانپورنہر میں پھینک والے مجرم کوگرفتارکرلیا گیا ہے

    ذرائع کےمطابق یہ کہانی کچھ اس طرح ہے کہ ارم نے پانچ سال قبل عامر سے پسند کی شادی کی تھی جو روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے گزشتہ رات متاثرہ خاتون کا قریبی عزیز احمد اسے کھانا کھلانے کے بہانے باہر لے گیا

     

     

     

    مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگا کر خان پور نہر میں پھینک دیا خاتون کی چیخ و پکار سن کر مقامی افراد نے نہر سے نکال کر پولیس کو اطلاع کی اینٹی وومن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کی ٹیم نے ریسکیو 1122 کے زریعے متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا , تشویشناک حالت کے باعث میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا یے۔

    تھانہ فیکٹری ایریا میں اے ایس آئی زکاء اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا یے اور خاتون کے ہمراہ کوئی عزیز نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کی نگرانی میں علاج کروایا جا رہا ہے ۔

  • "خون جگردے کر نکھاریں گےرخ برگ گلاب:ہم نےگلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے”:تم پرسلام ہوسلام:عمران خان

    "خون جگردے کر نکھاریں گےرخ برگ گلاب:ہم نےگلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے”:تم پرسلام ہوسلام:عمران خان

    کوئٹہ:”خون جگردے کر نکھاریں گےرخ برگ گلاب:ہم نےگلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے”:تم پرسلام ہوسلام:وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت اورقربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ تم ہی سے تو یہ جہان آباد ہے

    وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں کالعدم ٹی ٹی پی کے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور ان کی قربانیوں کوسلام پیش کرتاہوں۔ انہوں نے شہدا کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

    یاد رہے کہ آج کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 4 سکیورٹی شہید، 20 زخمی ہو گئے، 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ سمیت قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا جبکہ شہر بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کا گھیراو کر کے ناکہ بندی کر دی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے موٹر سائیکل سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی سے ٹکرائی، دھماکے میں 5 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھماکا خودکش تھا، دھماکے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کی ہے۔

  • وطن عزیزکی خاطر شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں: بلاول

    وطن عزیزکی خاطر شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں: بلاول

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ مستونگ روڈ پر دہشتگرد دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے

    ذرائع کے مطابق اس موقع پرچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول زرداری بھٹو مطالبہ کیا کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کے کیئے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان اب نیشنل ایکشن پلان کو سردخانے میں رکھنے کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔

    یاد رہے کہ وئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار جاں بحق، 20 زخمی ہو گئے، 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ سمیت قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا جبکہ شہر بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

    سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کا گھیراو کر کے ناکہ بندی کر دی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔