Baaghi TV

Author: +9251

  • نارووال: شاہین ھاکی کلب اور عبدالمجید ھاکی کلب کے درمیان 6 ستمبر کے حوالہ سے ایک دوستانہ میچ کھیلا گیا

    نارووال(نمائندہ باغی ٹی وی)کسی بھی ملک کے ہسپتالوں کو ویران کرنا ہے تو وہاں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کی گراؤنڈ میں شاہین ھاکی کلب اور عبدالمجید ھاکی کلب کے درمیان 6 ستمبر کے حوالہ سے ایک دوستانہ میچ کے بعد مہمانان خصوصی سماجی رہنما حافظ ذوالفقار مہیس.چوہدری ارشد علی چاڑ اور حاجی انور نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیل اور کھلاڑیوں کا مستقبل تابناک ہے اگر ان کھلاڑیوں کو بہترین مواقع میسر آئیں تو یہ نوجوان کھلاڑی ملک و قوم کانام روشن کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیموں کے کوچ شیخ شہباز رشید اور کیپٹن محمد علی فراز کے علاوہ خالد محمود کھوکھر محمد فاوق بشارت علی ا ر محمد نذیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی بدولت نوجوان کھیلوں ک. طرف راغب وہ رہے ہیں ۔کھیل کے دوران شاہد رشید نے کمنٹیٹر کے فرائض سر انجام دئیے۔بعد ازاں مہمانان خصوصی نے انعامات تقسیم کئے۔

    محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

  • مرکزی امام بارگاہ گلستان زاہرا محلہ خواجگان میں انجمن غلامان اہلبیت رجسٹرڈ نارووال کے  زیر اہتمام  قدیمی سالانہ محفل مسالمہ کا انعقاد کیا گیا

    مرکزی امام بارگاہ گلستان زاہرا محلہ خواجگان میں انجمن غلامان اہلبیت رجسٹرڈ نارووال کے زیر اہتمام قدیمی سالانہ محفل مسالمہ کا انعقاد کیا گیا

    نارووال(نمائندہ باغی ٹی وی)مرکزی امام بارگاہ گلستان زاہرا محلہ خواجگان میں انجمن غلامان اہلبیت رجسٹرڈ نارووال کے زیر اہتمام جگر گوشہ بتول سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں قدیمی سالانہ محفل مسالمہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے نامور شعراء کے علاوہ اقلیتی ہندو رہنما رتن لال نے بھی شرکت کی۔

    محفل مسالمہ کی نقابت معروف شاعر اصغر بھٹی نے کی جبکہ نامور شعراء سرور ارمان.شوکت علی آہو.سحر ارمان.غلام غوث.حکیم احمد نعیم ارشد.عمران علی حیدر و دیگر نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں اپنے کلام سے حاضرین میں سحر طاری کر دیا اور خوب پذیررائی حاصل کی۔اس موقع پر شعراء اور مقررین کا کہنا تھا کہ انجمن غلامان اہلبیت نے تمام مکاتب فکر کے رہنماوں کو مدعو کر کے اتحاد ویگانت امن محبت بھائی چارے کو فروغ دیا ہے-

    یہی پیغام آنحضرت صلی للہ علیہ واآل وسلم ہمارے دین اسلام اور شہدائے کربلا کا ہے جسے عام کرنے کی ضرورت ہے۔محفل مسالمہ میں مقامی صحافی عثمان مغل. ہمایوں حفیظ. عارف راشد۔راحت ہاشمی اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ بعد ازاں وسیع لنگر کا بھی انتظام کیا گیا تھا اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

    محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

  • معروف سیاسی و سماجی کارکن ، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ دانش قاضی  پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہوگئے

    معروف سیاسی و سماجی کارکن ، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ دانش قاضی پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہوگئے

    کراچی :معروف سیاسی و سماجی کارکن، بلاگر، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ دانش قاضی پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی سے پاکستان ہاؤس کراچی میں ملاقات کے بعد معروف سیاسی و سماجی کارکن، بلاگر، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ دانش قاضی نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    اس موقع پر چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے دانش قاضی کو پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتا دن پی ایس پی کے نظریے پر سچائی کی مہر ثبت کررہا ہے۔ ہم نے نفرتوں کی دیوار کو گرا کر بھائی کو بھائی سے ملایا ہے۔

    اس موقع پر سید کمال مصطفیٰ نے کہا کہ ہماری کوششوں سے آج شہداء قبرستان میں تالے لگ چکے ہیں۔ عوام جان گئی ہے کہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔ ہمارا کردار ہمارے سچ کی گواہی دے رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج جیتی ہوئی جماعتوں کو چھوڑ کر عوام پی ایس پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جسکے پاس آج ایک کونسلر تک نہیں ہے۔

    پی ایس پی کے علاؤہ قوم کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ اس موقع پر دانش قاضی نے سید مصطفیٰ کمال کے نظریے کو ملک وقوم کی بھلائی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے بھرپور کاوشوں کی یقین دہانی کروائی۔

  • آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان پیر کوہوگا

    آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان پیر کوہوگا

    لاہور:آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان پیر کوہوگا ،اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سمیت آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان پیر کوکیا جائے گا۔

    قومی کرکٹ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم 6 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ میں صبح سوا گیارہ بجےپریس کانفرنس کے ذریعےمیگا ایونٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

    کوویڈ 19 کی وجہ سے ان غیر معمولی حالات کے پیشِ نظر سماجی فاصلے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صرف ان رپورٹرز کو پریس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے جن کے پاس کوویڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسنیشن کا سرٹیفیکٹ ہوگا۔

    ٹی وی نیوز چینلز کو پریس کانفرنس کی لائیو فیڈ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے متعلق مزید تفصیلات پریس کانفرنس سے کچھ دیر قبل جاری کردی جائیں گی۔

    تمام میڈیا نمائندگان سے درخواست ہے کہ وہ کوویڈ 19 سے متعلق ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ آپ سے گزارش ہے کہ پریس کانفرنس کے دوران اپنے چہروں کو ماسک سے ڈھانپے رکھیں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کے داخلی راستے پر تمام شرکاء کا تھرمل گن سے بخار چیک کیا جائے گا۔

    کیا : نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سمیت آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان
    کون: چیف سلیکٹر،محمد وسیم
    کب: پیر، 6 ستمبر، صبح 11:15 بجے
    کہاں:قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ کی دوسری منزل

    شیڈول:

    پاکستان میں شیڈول ٹی ٹونٹی میچز (تمام میچز کا آغاز شام 7 بجے ہوگا):

    25 ستمبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم ، لاہور۔
    26 ستمبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم ، لاہور۔
    29 ستمبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم ، لاہور۔
    یکم اکتوبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم ، لاہور۔
    3 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم ، لاہور۔
    13 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ، پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ، راولپنڈی۔
    14 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ، دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ، راولپنڈی۔

    آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 :

    24 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ بھارت ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی۔
    26 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ، شارجہ۔
    29 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ افغانستان ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی۔
    2 نومبر : پاکستان بمقابلہ اے ٹو، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، ابوظہبی۔
    7 نومبر : پاکستان بمقابلہ بی ون، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ، شارجہ۔
    10 نومبر : پہلا سیمی فائنل بمقام شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ، ابوظہبی
    11 نومبر : دوسرا سیمی فائنل بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی۔
    14 نومبر : فائنل بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی۔

  • ہم مان گئے پاکستان زندہ باد: افغانستان کی بدلتی صورتحال،ایران پاکستان کی حکمت عملی سے خوش

    ہم مان گئے پاکستان زندہ باد: افغانستان کی بدلتی صورتحال،ایران پاکستان کی حکمت عملی سے خوش

    اسلام آباد:ہم مان گئے پاکستان زندہ باد: افغانستان کی بدلتی صورتحال،ایران پاکستان کی حکمت عملی سے خوش ،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور ایران نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

    یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر ABDOLLAHIAN کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو میں ہوا۔ دونوں رہنمائوں نے افغانستان کی تازہ ترین پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستان کی افغانستان میں حکمت عملی کوسلام پیش کرتے ہوئے اسے کامیاب قراردیا دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ دنوں میں افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کے نمائندوں کی سطح پر ایک آن لائن کانفرنس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔

    اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محموقریشی نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

    ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر ABDOLLAHIANنے افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں مربوط حکمت عملی وضع کرنے کے سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ٹھوس کوششوں کو سراہا۔انہوں نے ایران کا دورہ کرنے پر شاہ محمود قریشی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • عمران خان اورولی عہد محمد بن زید کے درمیان اہم گفتگو  :افغانستان میں پاکستان کی حکمت عملی کوسلام

    عمران خان اورولی عہد محمد بن زید کے درمیان اہم گفتگو :افغانستان میں پاکستان کی حکمت عملی کوسلام

    اسلام آباد:عمران خان اورولی عہد محمد بن زید کے درمیان اہم گفتگو:پاکستان کی حکمت عملی کوسلام،اطلاعات کے مطبق آوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغان عوام کی معاشی مدد اور تعمیرنو میں مدد کرے۔

    وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ابوظبی کے ولی عہدمحمد بن زید سےٹیلی فونک رابطہ ہوا جس ‏میں افغانستان کی صورتحال ور علاقائی پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کےدرمیان باہمی دلچسپی ‏اور دوطرفہ تعاون امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ ‏

    وزیراعظم نے ابوظبی کے ولی عہدمحمد بن زید سےٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن اورمستحکم افغانستان پاکستان اورخطےکےمفادمیں ہے سیاسی تصفیہ افغان عوام کے ‏حقوق کےتحفظ کویقینی بنانےکابہترین راستہ ہے عالمی برادری افغان عوام کی معاشی مدداورتعمیرنومیں مدد ‏کرے۔

    وزیراعظم نےدبئی ایکسپو 2020 کیلئے بہترین انتظامات پر ولی عہدکو مبارکباد دیتے ہوئے میگا ایونٹ کی شاندار ‏کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم اورولی عہدکامشترکہ مفادکےتمام شعبوں میں تعاون بڑھانے ‏پر اتفاق کیا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا مثالی ویژن اب پنجاب میں مثال قائم کرے گا:ابتدائی خاکہ پیش

    وزیراعظم عمران خان کا مثالی ویژن اب پنجاب میں مثال قائم کرے گا:ابتدائی خاکہ پیش

    لاہور:وزیراعظم عمران خان کا مثالی ویژن اب پنجاب میں مثال قائم کرے گا:ابتدائی خاکہ پیش ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کا آئندہ بلدیاتی نظام سے متعلق وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی نے سفارشات مرتب کر لیں۔کمیٹی کی ‏سفارشات منظوری کیلئےآئندہ ہفتےوزیراعظم کوپیش کی جائیں گی۔

    نئے بلدیاتی نظام کے تحت پنجاب میں 11میٹروپولٹین ہوں گی۔ سیالکوٹ کوعالمی حیثیت کےپیش نظر ‏میٹروپولٹین کا درجہ دیا جا رہا ہے، گجرات کوبھی میٹروپولٹین کا درجہ دیا گیا ہے۔

    سفارشات کے مطابق 9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر میٹروپولٹین ہوں گی، نئےبلدیاتی نظام کےتحت پنجاب میں 25ضلع ‏کونسل ہوں گے۔ ضلع ناظم،میٹروپولٹین کےمیئرکاانتخاب براہ راست جماعتی بنیادہوگا۔

    نیبرہڈکونسل ،ویلیج کونسل اور تحصیل کونسل کانظام ہوگا۔ نیبرہڈکونسل اورویلیج کونسل کاانتخاب غیرجماعتی ‏بنیادوں پر ہوگا۔ ویلیج کونسل10سے20ہزار آبادی پر مشتمل ہو گی جب کہ نیبر ہیڈکونسل15سے20ہزار آباد ی پر ‏مشتمل ہو گی۔

    ویلیج کونسل کے ساتھ پنچائت کونسل کانظام قائم کرنےکی بھی تجویز ہے۔ پنجائت کونسل کےارکان کوویلیج ‏کونسل کا چیئرمین نامزد کرے گا۔ گاؤں کی برادریوں کی اہم شخصیات کی پنچائت کونسل میں نمائندگی ہوگی ‏پنچائت کونسل صفائی، اسٹریٹ لائٹس،اسکول،چھوٹےتنازعات کودیکھےگی۔ پنچاب کونسل کومعمولی نوعیت کے ‏ٹیکس لگانے کا اختیاربھی ہوگا۔

    نیبرہڈکونسل اورویلیج کونسل میں بزرگ شہریوں کیلئےایک سیٹ رکھی جائےگی۔ لاہور میٹروپولٹین کارپوریشن ‏میں نیبرہڈکونسل کی بجائےٹاؤن ہوں گے اور ہر ٹاؤن کےمیئرزکا انتخاب بھی براہ راست ہوگا۔

  • پنجاب کے نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی کے نام سامنے آگئے

    پنجاب کے نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی کے نام سامنے آگئے

    لاہور: پنجاب کے نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی کے نام سامنے آگئے ,اطلاعات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ناموں کی سمری ارسال وزیراعظم کو بھیج دی گئی۔

    ذرائع کے مطاب قسمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کی گئی ہے۔ چیف ‏سیکریٹری کیلئےکامران افضل، بابرحیات تارڑ، احمد نواز سکھیرا کا نام شامل ہے جب کہ آئی جی پنجاب کیلئے راؤ ‏سردار، ظفر اقبال اور محسن بٹ کا نام بھجوایا گیا ہے۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے بھی 3،3 نام گزشتہ روز بھجوائے گئے تھے۔ وزیراعظم پنجاب حکومت کی سفارشات ‏دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔ وزیراعظم کی منظوری کےبعدپنجاب میں اعلی افسران کی تعیناتی ہوگی۔

    چیف سیکریٹری کیلئےکامران افضل کے نام پر متعددسینئر افسران کےتحفظات ہیں بعض سینئر افسران نے تحفظات ‏سے متعلقہ حکام تک پہنچائے۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوامی رابطوں کے بعد سیاسی،انتظامی ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ ‏کیا ہے

  • اللہ کی رضا کا حصول: عاصمہ رانی کیس: والد نے بیٹی کے قاتل کو معاف کر دیا

    اللہ کی رضا کا حصول: عاصمہ رانی کیس: والد نے بیٹی کے قاتل کو معاف کر دیا

    لکی مروت: اللہ کی رضا کا حصول: عاصمہ رانی کیس: والد نے بیٹی کے قاتل کو معاف کر دیا،اطلاعات کے مطابق میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے والد نے بیٹی کے قاتل مجاہد آفریدی کو معاف کر دیا۔

    عاصمہ رانی کے آبائی شہر سرائے نورنگ میں فریقین کے درمیان صلح کے لیے جرگہ ہوا جس میں دونوں قبیلوں کے مشران نے شرکت کی۔قتل ہونے والی لڑکی عاصمہ کے والد کا کہنا تھا کہ مجاہد آفریدی خاندان کی معافی قبول ہے، ہمارا مقصد ملزم کو مجرم ثابت کرنا تھا جو پورا ہوا۔

    عاصمہ رانی کے والد کا کہنا تھا کہ اللہ کی رضا کی خاطر مجاہد آفریدی کو معاف کیا۔

    یاد رہے کہ مجاہد آفریدی پر 2018 میں رشتے سے انکار پر عاصمہ رانی کو قتل کرنے کا الزام تھا، مجاہد آفریدی واقعے کے فوری بعد دبئی فرار ہو گیا تھا، مجاہد آفریدی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا۔

    ایک ماہ قبل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر عاصمہ رانی کے قاتل مجاہد آفریدی کو موت کی سزا سنائی تھی۔

  • ماحولیاتی تغیرات گمراہ کُن معلومات، پاکستانی میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،برطانوی جریدہ

    ماحولیاتی تغیرات گمراہ کُن معلومات، پاکستانی میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،برطانوی جریدہ

    اسلام آباد: ماحولیاتی تغیرات گمراہ کُن معلومات، پاکستانی میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،،اطلاعات کے مطابق برطانوی جریدے کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پاکستانی میڈیا نے موسمیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر ماحولیاتی موضوعات کے حوالے سے ذمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ کیا ہے،

    ذرائع ابلاغ میں گمراہ کن اور بے بنیاد خبروں کے تناظر میں شائع کردہ ریسرچ رپورٹ میں واضح کیاگیاہے کہ دیگر ممالک کے برعکس پاکستان میں اس موضوع پر فیک نیوز کے وسیع پیمانے پرپھیلاؤ کے ثبوت نہیں ملے ہیں،

    تاہم نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ریسرچرز بشمول ڈاکٹر محمد عارف، ڈاکٹر وقاص اعجاز اور محمد اتفاق نے اپنی رپورٹ میں تسلیم کیا ہے کہ پاکستان میں ماحولیاتی رپورٹرز کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے جبکہ قومی اور علاقائی سطح کی صحافتی تنظیموں میں ماحولیاتی صحافیوں کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے۔

    میڈیا ریسرچراور ایڈیٹر پریس نیٹ ورک آف پاکستان صباح الدین قاضی کے مطابق ففتھ جنریشن وارفیئر کے تناظر میں سوشل میڈیا پر فیک نیوزکی صورت میں گمراہ کُن معلومات کی بھرمار ہے، پی این پی فیکٹ چیک انٹرنیٹ صارفین پر زور دے رہی ہے کہ وہ فیک نیوز کے تدارک میں اپنا کردار ادا کریں۔

    اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل سے وابستہ رپورٹر عدیل جاوید وڑائچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی صحافیوں کیلئے کلائمیٹ چینج ایک بہت خشک اور بورنگ موضوع ہے،اسی طرح براڈکاسٹ جرنلسٹ سبوخ سیدنے ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت کے پیش نظر جدید ٹولز کے استعمال کی افادیت بیان کی۔

    جرنلزم پریکٹس نامی عالمی برطانوی جریدے کی شائع کردہ رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ پاکستان میں ماحولیاتی رپورٹنگ کا فروغ وقت کی ضرورت ہے،فیک نیوز کا مقابلہ کرنے کیلئے دورِجدید کے نئے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانی چاہیے، پاکستانی میڈیا پر تحقیقاتی رپورٹ میں اکیس صحافیوں نے حصہ لیا ہے۔