Baaghi TV

Author: +9251

  • ’ایف سی پر حملہ کس نے کیا؟اس سے متعلق ابھی کچھ نہیں بتاسکتا:شیخ رشید

    ’ایف سی پر حملہ کس نے کیا؟اس سے متعلق ابھی کچھ نہیں بتاسکتا:شیخ رشید

    طورخم :’ایف سی پر حملہ کس نے کیا؟اس سے متعلق ابھی کچھ نہیں بتاسکتا:اطلاعات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ’ایف سی پر حملے میں ٹی ٹی پی، بی ایل ایف، داعش کے ملوث ہونے کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے‘

    وزیر داخلہ شیخ رشید نے کوئٹہ-مستونگ شاہراہ پر ایف سی کی گاڑی پر حملے کو ’خودکش حملہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ میں پاکستان تحریک طالبان (ٹی ٹی پی)، بلوچ لیبریشن آرمی (بی ایل ایف) اور داعش کے ملوث ہونے کے بارے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، خفیہ ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔

    طورخم بارڈر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہم اپنی سرزمین کو ہرگز افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور امید رکھتے ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ خطہ سیاسی تبدیلیاں کے ساتھ ترقی کرنے جارہا ہے، افغانستان کا امن، استحکام اور ترقی دراصل ہماری بھی کامیابی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلی کو تسلیم کرنے والے وزیر اعظم عمران خان ہوں گے، یہ فیصلہ ان کا ہوگا، میں صرف طورخم بارڈر کی ذمہ داری کا جواب دے سکتا ہوں۔

    انہوں نے بین الاقوامی میڈیا کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ بھارتی میڈیا کے گمراہ کن حقائق کا حوالہ مت دیں، پاکستان میں 4 افغان داخل ہوئے ہیں لیکن اس سے زیادہ یہاں سے وہاں گئے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ 10 ہزار پناہ گزینوں میں سے 9 ہزار واپس جا چکے ہیں اس لیے بھارتی میڈیا کس منھ سے پروپیگنڈا کررہا ہے۔

    وزیر داخلہ نے امکان ظاہر کیا کہ ’ممکن ہے کہ دنیا میں ایک نیا بلاک بننے جارہا ہو، ہزاروں میل دور موجود لوگوں کے دباو میں تھے، اب یہ خطہ ان کے دباو سے نکلنے جارہا ہے‘۔

  • پنجاب میں کون ہوگا خوش نصیب اورکس کی ہوگی چھُٹی،بزدارکے ساتھیوں  نام سامنے آگئے

    پنجاب میں کون ہوگا خوش نصیب اورکس کی ہوگی چھُٹی،بزدارکے ساتھیوں نام سامنے آگئے

    لاہور:پنجاب میں کون ہوگا خوش نصیب اورکس کی ہوگی چھُٹی،بزدارکے ساتھیوں نام سامنے آگئے،طلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب میں بڑی سیاسی اور انتظامی تبدیلیوں کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں متوقع طور پر 4وزرا کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق وزیرلیبر عنصرمجید کا قلمدان تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ سینئروزیر عبدالعلیم خان کی وزارت کا قلمدان بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیر ایکسائز حافظ ممتاز کی وزارت کے قلمدان کی تبدیلی بھی متوقع ہے۔ملک نعمان لنگڑیال کی وزارت کا قلمدان بھی بدلا جائے گا۔

    دوسری طرف پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ کی اطلاعات ہیں ، اطلاعات تو یہی ہیں کہ چیف سیکرٹری کا بھی تبادلہ متوقع ہے جبکہ مرکز میں تعینات سیکرٹریز کے نام تبدیلی کے لیے زیر غور ہیں۔

    چیف سیکریٹری کے لیے سرداراحمدنوازسکھیرا اور یوسف نسیم کھوکھرامیدوار ہوسکتے ہیں۔ جبکہ آئی جی پنجاب کے لیے محسن بٹ، عامرذوالفقار اور اے ڈی خواجہ کے نام پر غور ہورہا ہے۔اسی طرح گریڈ21 کے راؤ سردار بھی وزیراعلیٰ پنجاب کی گڈ بکس میں شامل ہیں۔

  • دبئی میں دنیا کا سب سے گہرے سوئمنگ پول کا پول کُھل گیا:نوجوان لڑکے لڑکیوں‌ کی موج مستیاں جاری

    دبئی میں دنیا کا سب سے گہرے سوئمنگ پول کا پول کُھل گیا:نوجوان لڑکے لڑکیوں‌ کی موج مستیاں جاری

    دبئی: دبئی میں دنیا کا سب سے گہرے سوئمنگ پول کا پول کُھل گیا:نوجوان لڑکے لڑکیوں‌ کی مانیاں ا،طلاعات کے مطابق دنیا کی بلند ترین عمارت اور کئی ریکارڈز کا اعزاز رکھنے والے دبئی میں اب دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول بھی کھول دیا گیا جس کے نیچے روشنی، موسیقی اور کھیلوں کا اہتمام بھی ہے۔

     

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں دنیا کے سب سے گہرے سوئمنگ پول کا افتتاح ہوگیا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے ڈیپ ڈائیو دبئی کو 200 فٹ گہرائی رکھنے کے باعث دنیا کے سب سے گہرے سوئمنگ پول کے اعزاز سے نوازا ہے۔

    ڈیپ ڈائیو دبئی کے ڈائریکٹر امریکی شہری جیرڈ جبلوسکی ہے۔ اس سوئمنگ پول کی ساخت ایک سیپ کی طرح ہے جس کا مقصد موتی تلاش کرنے کی قدیم عرب روایت کا احیا ہے۔

    پہلے مرحلے میں اس رہائشیوں سے خالی ڈوبے ہوئے شہر میں غوطہ خوری کے لیے دعوت ناموں کے ذریعے ہی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاہم جلد ہی اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا اور ایک گھنٹے غوطہ خوری کی قیمت 135 سے 140 ڈالر ہوگی۔

     

    ڈیب ڈائیو دبئی غوطہ خوری کا واحد مرکز ہے جہاں 60 میٹر یعنی تقریباً 200 فٹ گہرائی میں سوئمنگ کی جا سکتی ہے جو کسی بھی پول سے 15 میٹر زیادہ گہرا ہے اور جس میں 6 اولمپک سائز کے سوئمنگ پولز کے حجم کے برابر ایک کروڑ 46 لاکھ لیٹر تازہ پانی موجود رہتا ہے۔

    اس پول کی ایک اور اہم بات اس کے نچلے حصے میں دیگر جسمانی سرگرمیوں جیسے ٹیبل فٹ بال، موسیقی اور روشنی کا اہتمام کیا گیا ہے جب کہ پول کی حفاظت کے لیے 50 سے زائد کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

    اس سوئمنگ پول میں

     

     

    فری ڈائیونگ اور سکوبا ڈائیونگ کی سہولیات موجود ہیں جبکہ تربیت یافتہ عملہ بھی موجود ہے ۔

    سوشل میڈیا پر ولی عہد دبئی نے اس پول کی ویڈیو پوسٹ کی جس پر صارفین تبصرے دے رہے ہیں ،اس سوئمنگ پول میں مختلف جگہوں پر 56 اقسام کے کیمرے نصب ہیں جبکہ مختلف ان ڈور کیمز ، شاندار کیڈ اور عمارات کا بھی نظارہ ہو سکتا ہے

    واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کے سب سے گہرے سوئمنگ پول کا اعزاز پولینڈ کے پاس تھا جس کے شہر وارسا میں تعمیر کردہ سوئمنگ پول کی گہرائی 150 فٹ ہے۔

  • انتہائی قابل احترام سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا انتہائی شرمناک ہے:وزیراعظم عمران خان

    انتہائی قابل احترام سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا انتہائی شرمناک ہے:وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد:انتہائی قابل احترام سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا انتہائی شرمناک ہے،اطلاعات کے مطابق بابائے حریت تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں ، پاکستانیوں کی جان سید علی گیلانی کے جسد خاکی کے ساتھ بھارت نے جورویہ اختیار کیا اورپھراس کے بعد جوان کے خاندان کے خلاف انتہائی گھٹیا حرکت کی اس پروزیراعظم پاکستان عمران خان سخت غصے میں ہیں‌،

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے اپنا سخت ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے حریت رہنما سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا بھارت کی بی جے بی حکومت کا انتہائی شرمناک اقدام قرار دے دیا۔

     

     

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ حریت رہنما کے خاندان کے خلاف مقدمات کا اندارج نازی ازم سے متاثر آر ایس ایس کی بی جے پی حکومت کی شرمناک مثال ہے۔

    پہلے 92 سالہ سید علی گیلانی جو محترم ترین اور بااصول کشمیری رہنماؤں میں سے ایک ہیں ، کا جسدِ خاکی چھیننا اور پھر ان کے اہلِ خانہ کیخلاف مقدمہ قائم کرنا نازیوں سے متاثر آرایس ایس-بی جے پی سرکار کے ہاتھوں ہندوستان کے سفاکیت پر گرنے کی ایک اور شرمناک مثال ہے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے نعرے لگانا حریت رہنما کے اہلخانہ کا جرم بن گیا، بابائے حریت مرحوم سید علی گیلانی کے اہل خانہ کے خلاف بھارتی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

    مرحوم سید علی گیلانی کے اہلخانہ نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے تھے سید علی گیلانی کے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ بڈگام پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ سید علی گیلانی کے بیٹوں نے کہا کہ غاصب فورسز نے انہیں اپنے والد کی میت کو غسل دینے کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی جنازہ پڑھنے دیا۔

  • امریکہ تاریخ کے مشکل ترین دورمیں‌ داخل:شکست،سیلاب،آفات اور اندرونی تباہی کا شکار

    امریکہ تاریخ کے مشکل ترین دورمیں‌ داخل:شکست،سیلاب،آفات اور اندرونی تباہی کا شکار

    واشنگٹن :امریکہ تاریخ کے مشکل ترین دورمیں‌ داخل:شکست،سیلاب،آفات اور اندرونی تباہی کا شکار ،اطلاعات کے مطابق لاس اینجلس میں امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے اور اس حادثے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں‌

    امریکی بحریہ کے ترجمان کے مطابق لاس اینجلس میں امریکی نیوی کا ایم ایچ 60 ایس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نیوی کی جانب سے ملٹری ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔

    امریکی نیوی کا کہنا ہے کہ حادثےکا شکار ایم ایچ 60 ایس ہیلی کاپٹر معمول کے فلائٹ آپریشن پر تھا جس کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔حکام امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ امریکہ اپنی تاریخ کے مشکل ترین دورسے گزررہا ہے اوراس وقت تو صورت حال یہ ہے کہ امریکہ کو ایک طرف افغانستان میں بہت بری شکست ہوئی تو دوسری طرف ملک میں‌ پہلے ہی بحران اورآفات نے گھیرے ڈال رکھے ہیں‌،

    پہلے سخت سردی کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان پہنچا تو اب پچھلے دوہفتوں سے سمندری طوفان نے تباہی مچا رکھی ہے اورابھی امریکہ کی ادھر سے جان نہیں چھوٹی تھی تو امریکی بحریہ کے ایک جہاز کے تباہ ہونے کی خبروں نے امریکہ کی رہی سہی کسر نکال دی

  • امریکا جاتے جاتے کابل ایئرپورٹ تباہ کرگیا:350 ملین ڈالر کا نقصان

    امریکا جاتے جاتے کابل ایئرپورٹ تباہ کرگیا:350 ملین ڈالر کا نقصان

    کابل: امریکا جاتے جاتے کابل ایئرپورٹ تباہ کرگیا:350 ملین ڈالر کا نقصان ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبہ لوگر کے ترجمان عاکف مہاجر نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے انخلا کے عمل کے دوران کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو 350 ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا۔

    صوبہ لوگر کے ترجمان عاکف مہاجر نے کرزئی ائیرپورٹ پر الفتخ بریگیڈز کو حفاظتی اقدامات سونپنے کی تقریب کے دوران مقامی اورعالمی میڈیاسے غیر رسمی گفتگومیں کہا کہ امریکی افواج نے انخلا کے عمل کے دوران کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو 350 ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا اور دعویٰ کیاکہ ہوائی اڈے کو پرواز کے قابل پوزیشن بنانے کے لیے بین الاقوامی برادریوں کو ہماری مدد کرنی چاہیے۔

    عاکف نے انکشاف کیا کہ امریکی افواج نے جان بوجھ کر ہوائی اڈے کے سازوسامان، ان کی بچی ہوئی اشیاء، حساس اشیاء کو نقصان پہنچایا جبکہ ایسی چیزوں پر بھی بمباری کی ہے جو ان کیلیے ممکن نہیں ہے۔

    انہوں نے ان جگہوں کی طرف بھی اشارہ کیا جہاں سب سے زیادہ نقصان سالٹ ہٹ کے علاقے میں ہوا جہاں سی آئی اے کے پاس انتہائی حساس اشیاء تھیں انہوں نے اتنا نقصان پہنچایا کہ طالبان کے پاس نہیں ہے۔

    70خصوصی گروپ کا ایک دستہ جو حال ہی میں طالبان سپیشل فورسز ٹریننگ سینٹر سے پاس آؤٹ ہوا نے صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا نے پریڈ کے دوران اس عزم کا اظہار کیاکہ وہ جان پرکھیل کرہوائی اڈے کی حفاظت کریں گے ۔یہ وہ فاتح بریگیڈز جو پہلے خودکش رہی کو ہوائی اڈے کی رہنمائی سے نوازا گیا۔

    صوبہ لوگر کے ترجمان عاکف مہاجر نے کرزئی ائیرپورٹ پر الفتخ بریگیڈز کو حفاظتی اقدامات سونپنے کی تقریب کے دوران مقامی اورعالمی میڈیاسے غیر رسمی گفتگومیں کہا کہ فاتح بریگیڈ کے کمانڈر قاری فواد فاتح نے کہاکہ نئے گروپ نے 70 افراد پر سمجھوتہ کیا جنہوں نے چار ماہ تک تربیت لی اور وہ کمانڈوز کی تربیت کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی تربیت دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کابل ایئرپورٹ کے علاوہ جلال آباد اور دیگر ہوائی اڈے اور رن وے اب فاتح بریگیڈ اور بدری بریگیڈ کی نگرانی میں ہیں۔ کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر طالبان کے 12ہزار سے زائدسپیشل گروپوں کی حفاظت ہے جن میں تین اندرونی اور دو باہر کی سیکورٹی ہے۔

    ہیلی کاپٹروں، چھوٹے منصوبوں اور دیگر فوجی سازوسامان کو نقصان پہنچایا گیا اور کتوں کو آزاد کر دیا گیا جہاں ہوائی اڈے کے ارد گرد بھی دیکھا گیا۔اعلی سفارتکاروں ،دونوں ملکوں کی فوجی اورطالبان قیادت سے ملاقات کے دوران قطراورامارات کی دوپروازوں نے جمعہ کی شام کرزئی ہوائی اڈے پر لینڈکیا۔

  • دہشت گردوں نےبلوچستان میں پھرخون بہا دیا :مستونگ روڈ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی

    دہشت گردوں نےبلوچستان میں پھرخون بہا دیا :مستونگ روڈ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی

    کوئٹہ: دہشت گردوں نےبلوچستان کو خون آلود کردیا:مستونگ روڈ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی ہو گئے۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

    سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کا گھیراو کر کے ناکہ بندی کر دی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش تھا، تاحال کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا

  • بلڈ بینک ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاوالدین کے بند دروازے عملہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت

    بلڈ بینک ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاوالدین کے بند دروازے عملہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت

    ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاوالدین نااہلی کم نہ ہو سکی
    رپورٹ کاشف تنویر تفصیلات کے مطابق آج ایک مریض کو خون کی اشد ضرورت تھی. بہت مشکل سے اس مریض نے خون کے عطیہ کا بندوبست کیا اور اس بندے کو لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاوالدین پہنچا تو دوپہر 1:30 پر بلڈ بینک والے ڈیپارٹمنٹ پہنچا تو ڈیپارٹمنٹ کو تالا لگا ہوا تھا.
    حالانکہ یہ ڈیپارٹمنٹ 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے احکامات ہیں.
    لیکن ہمارے سرکاری ملازمین کے منہ کو حرام لگ چکا ہے اور ان کا دل ہوتا ہے کہ تنخواہ اور حرام کی کمائی کوئی کام کئے بغیر ان کی جیب میں ڈال دی جائے.
    اطلاعات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاوالدین کے نئے ایم ایس جناب قمر الزمان صاحب نے کنٹرول سنبھال لیا ہے ان کو چاہیے کہ ان پرانے ملازمین کو سختی سے سمجھائیں اور ان کو حلال کھانے کی ترغیب دیں. ورنہ یہ سب لوگ ایم ایس صاحب کے لئے بھی شرمندگی کا مقام بنیں گے

  • نورمقدم کے لواحقین کوضرورانصاف ملے گا:خواہ ملزم کتنے بھی ڈرامے کرلیں:مبشرلقمان

    نورمقدم کے لواحقین کوضرورانصاف ملے گا:خواہ ملزم کتنے بھی ڈرامے کرلیں:مبشرلقمان

    لاہور:نورمقدم کے لواحقین کوضرورانصاف ملے گا:خواہ ملزم کتنے بھی ڈرامے کرلیں:اطلاعات کےمطابق سینیئرصحافی مبشرلقمان نے مقتولہ مظلومہ نورمقدم کے قاتلوں کی ڈرامے بازیوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ قاتل جتنے مرضی بھیروپ اختیارکرلے اسے جرم کی سزا ضرور ملے گی

    ذرائع کےمطابق اسی حوالے سے آج سینیئرصحافی نے نورمقدم کے والدین کے وکیل شاہ خاور سے آئینی اورپھرمجرم کے حوالے سے تکنیکی مسائل پرگفتگوکی

    شاہ خاور نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ملزم جتنے مرضی ڈرامے کرلیں جوپراسیکیوشن ہوچکی اب معاملات اسی طرف جارہےہیں، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اب تو ظاہرجعفر کے والدین کا موقف بھی بدل بدل کرآرہا ہے اوریہ موقف نورمقدم کے لیے بہترثابت ہوگا

     

    شاہ خاور نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ تھراپکس ہویاڈاکٹر ظاہرجعفرنے قتل کے دوران اتنے شواہد چھوڑے ہیں کہ ہرچیز اب تو گواہی دے رہی ہےکہ یہ قاتل ہے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ظاہرجعفرکے والدین بہت زیادہ پیشہ بہارہےہیں اوربڑے بڑے وکلا سے خدمات لے رہے ہیں لیکن یہ صاف نظرآرہا ہے کہ یہ سزا ہوکررہےگی

  • عمران خان دل کےصاف،محب وطن:آصف زرداری زیرک  سیاستدان اورنوازشریف کےتوکیاکہنے:چوہدری نثار

    عمران خان دل کےصاف،محب وطن:آصف زرداری زیرک سیاستدان اورنوازشریف کےتوکیاکہنے:چوہدری نثار

    راولپنڈی:عمران خان دل کےصاف اورمحب وطن،آصف زرداری سمجھدارسیاستدان اورنوازشریف کےتوکیاکہنے:نوازشریف پرنثارہونے والے چوہدری نثار کی کھری کھری باتیں’ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بارے میں خیالات اچھے ہیں، کس پلیٹ فارم سے سیاست کرونگا فیصلہ نہیں کیا‘

    سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے سیاسی ان بن رہی لیکن وہ اچھے انسان اور زیرک سیاستدان ہیں۔چوہدری نثار کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی اپنے سیاسی کارڈ بہتر طریقے سے کھیل رہی ہے۔

    وزیراعظم کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ عمران خان نیک نیت اور اچھے لیڈر ہیں مگر حکمران بننے کے بعد اقدامات بھی کرنے پڑتے ہیں جو نظر نہیں آرہے۔

    نوازشریف پرنثارہونے والے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثآر کا کہنا تھاکہ عمران خان کا میرے ساتھ رویہ ہمیشہ اچھا رہاہے، ان کے بارے میں میرے خیالات اچھے ہیں۔

    ایک سوال پر چوہدری نثار کا کہنا تھاکہ نواز شریف کے بارے میں بہت کچھ کہہ سکتا ہوں مگر اس وقت نہیں کہوں گا۔

    مستقبل میں سیاست سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھاکہ آئندہ سیاست کس پلیٹ فارم سے کروں گا، ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

    تہلکہ خیزانکشافات کرتےہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ میرے استعفے کی وجہ عمران خان تھے، عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں کے خلاف رینجرز ، ایف سی اور پولیس کو کارروائی کا حکم دے دیا تھا، میں نہیں چاہتا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری آبپارہ سے ایک انچ آگے آئیں۔

    چوہدری نثار کے مطابق اُس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے میری مرضی کے خلاف دھرنے والوں کو ریڈ زون آنے کی اجازت دی جس پر استعفیٰ دے دیا۔

    خیال رہے کہ استعفے کے بعد سے چوہدری نثار نے ن لیگ سے دوری اختیار کرلی تھی اور 2018 کے عام انتخابات میں بھی انہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا تھا۔