Baaghi TV

Author: +9251

  • کابل ایئرپورٹ فعال:پروازیں شروع:دنیا حیران یہ کیسے ممکن

    کابل ایئرپورٹ فعال:پروازیں شروع:دنیا حیران یہ کیسے ممکن

    کابل :افغانستان سے امریکا کے مکمل انخلا اور طالبان کے کنٹرول کے بعد دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو جزوی طور پر کھول دیا گیا۔

    ہفتے کو کابل سے اندرون ملک کی دو طرفہ آزمائشی پرواز نے اڑان بھری جبکہ قطر کیلئے اپ اینڈ ڈاؤن روٹ کی فلائٹس بھی آپریٹ کی گئیں۔

    قطر کی کمرشل ائیر لائن قطر ائیر ویز کی دوحہ سے روانہ ہونے والی ایک پرواز QR-3234 نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دوپہر 12 بجے لینڈنگ کی جبکہ یہی بوئنگ 777 طیارہ پرواز QR-7277 کے طور پر سہہ پہر 3:45 پر کابل سے دوحہ کیلئے روانہ ہوا۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق افغانستان کی سرکاری آریانا افغان ائیر لائن کی پہلی اندرون ملک آزمائشی پرواز نمبر BM215 سہہ پہر 4:04 پر کابل ائیرپورٹ سے مزار شریف کیلئے روانہ ہوئی۔

     

    اس بوئنگ 737 طیارے نے پرواز BM216 کے طور پر شام 5 بج کر 3 منٹ پر مزار شریف سے کابل کیلئے اڑان بھری۔

    ذرائع کے مطابق امریکی اور اتحادی افواج کے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ اندرون ملک پروازوں کیلئے فعال ہو گیا، آج پہلی پرواز نے اڑان بھری،پرواز کابل ایئرپورٹ سے مزار شریف کیلئے روانہ ہوئی۔

    دوسری طرف سربراہ افغان سول ایوی ایشن کا کہناتھا کہ غیرملکی پروازیں شروع کرنے کیلئے کچھ وقت کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں فضائی سروس شروع کرنے کیلئے قطر کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔

  • ڈان نیوز کے رپورٹر سے راہزنی کی واردات ڈان آفس کے سامنے:پولیس دیکھتی ہی رہ گئی

    ڈان نیوز کے رپورٹر سے راہزنی کی واردات ڈان آفس کے سامنے:پولیس دیکھتی ہی رہ گئی

    کراچی :ڈان نیوز کے رپورٹر سے راہزنی کی واردات ڈان آفس کے سامنے:پولیس دیکھتی ہی رہ گئی ،اطلاعات کے مطابق ڈان آفس کے سامنے ڈان نیوز کے رپورٹر نادر گرمانی سے راہزنی کی واردات

    ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ایک ڈاکو نے پسٹل کن پٹی پر رکھ کر لوٹ لیا رپورٹر سے ڈاکو نے موبائل اور پرس جس میں بیس ہزار نقدی اور دیگر کارڈز تھے لوٹ کر فرارہوگیا

    پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے سینیئر صحافی نادر گورمانی کے ساتھ پیش واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد راہزنی سے فوری نوٹس لینے اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہواقعہ پی آئی ڈی آفس کے سامنے پیش آیا۔ پولیس فوٹیج نکلوا کر ملزم تک پہنچ سکتی ہے ۔۔

  • پاکستان کے قیام کے 74 سال بعد فوجداری قوانین میں اصلاحات:انقلاب کا سہرا وزیراعظم کے سر

    پاکستان کے قیام کے 74 سال بعد فوجداری قوانین میں اصلاحات:انقلاب کا سہرا وزیراعظم کے سر

    اسلام آباد: پاکستان کے قیام کے 74 سال بعد فوجداری قوانین میں اصلاحات:انقلاب کا سہرا وزیراعظم کے سر فوجداری قوانین میں اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم کو خط ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے فوجداری قوانین میں اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

    وزیر قانون نے تمام مجوزہ ترامیم پر مشتمل ایک جامع دستاویز خط کے ساتھ وزیراعظم کو ارسال کردی۔قوانین میں 225 مرکزی اور 644 ذیلی ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ان ترامیم کا مقصد فوجداری انصاف کے نظام میں مکمل طور پر اصلاحات لانا ہے-

    ان قوانین میں کوڈ آف کرمنل پروسیجر، پاکستان پینل کوڈ، قانون شہادت، کنٹرول آف نارکوٹکس، ریلوے ایکٹ، پاکستان پرزنس رولز، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کریمنل پراسیکیوشن سروس اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری فارینزک سائینس ایجنسی ایکٹ شامل ہیں۔

    فوجداری قوانین میں ترامیم کی تیاری میں وزیر قانون کی قیادت میں بہت بڑی کوشش کی گئی۔ان قوانین میں ترامیم کے حوالے سے تمام متعلقہ محکموں سے رائے لی گئی۔

    تمام صوبائی پولیس، اسلام آباد پولیس، پراسیکیوٹرز جنرل اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹس سے رائے لی گئی۔وکلاء، این جی اوز، انسانی حقوق کے وکلاء، چاروں صوبوں کے ہوم سیکریٹریز اور اٹارنی جنرل آفس کے نمائندے سے بھی مشاورت کی گئی۔

    تمام صوبائی سیکریٹریز برائے قانون پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ممبران سے بھی مشاورت کی گئی۔ان ترامیم کو بناتے وقت لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی متعلقہ رپورٹس کو بھی جانچا گیا۔ان ترامیم کو بناتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ تیز ترین انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

    بیرسٹر فروغ نسیم کی سربراہی میں ان قوانین کی تیاری میں وزارت قانون کے افسران نے دن رات کام کیا۔ان ترامیم کا مقصد فوجداری انصاف کے نظام میں مکمل طور پر اصلاحات لانا ہے-اگر یہ ترامیم منظور ہو جاتی ہیں تو یہ فوجداری انصاف کے نظام میں ایک بہت بڑا انقلاب ہوگا۔

    ان ترامیم کے ذریعے ایف آئی آر درج کرانے کا ایک موثر اور تیز ترین طریقہ کار متعارف کرایا جارہا ہے۔ترامیم کے ذریعے مقدمات کے زیرالتوا ہونے کی تعداد میں ایک بڑی حد تک کمی آئے گی۔مقدمات کی پیروی کرنے کے وقت میں بڑی حد تک کمی لائی جا سکے گی۔پولیس کی عوام کے ساتھ زیادتی کو ختم کیا جا سکے گا۔

    ان ترامیم کے ذریعے مقدمات کو شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے گا۔شواہد اکھٹے کرنے میں مزید بہتری اور تیزی لائی جا سکے گی۔جدید آلات کے استعمال کو انصاف کی فراہمی کے لیے بروئے کار لایا جاسکے گا۔

    پاکستان کی تاریخ میں ان اصلاحات کے ذریعے ایک انقلابی کیفیت ہوگی۔پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں آج تک اس طرح کی اصلاحات پر کام نہیں کیا گیا۔اگر یہ اصلاحات نافذ العمل ہو جاتی ہیں تو ان کو پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

    وفاقی وزیر قانون نے فوجداری قوانین میں اصلاحات کا پہلا مسودہ جون 2021 کو وزیراعظم کو بھجوایا تھا۔مزید مشاورت کے بعد بیرسٹر فروغ نسیم نے فوجداری قوانین میں اصلاحات کا دوسرا مسودہ وزیراعظم کو جمعہ کے روز ارسال کر دیا۔

  • مقبوضہ کشمیربھارتی مظالم جاری:سید علی گیلانی کے لواحقین کے خلاف مقدمہ درج

    مقبوضہ کشمیربھارتی مظالم جاری:سید علی گیلانی کے لواحقین کے خلاف مقدمہ درج

    سری نگر:مقبوضہ کشمیربھارتی مظالم جاری:سید علی گیلانی کے لواحقین کے خلاف مقدمہ درج ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف آزادی کے نعرے لگانا حریت رہنما کے اہلخانہ کا جرم بن گیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے لواحقین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔سید علی گیلانی کے اہلخانہ نے آزادی کے حق کیلئے نعرے پولیس کی جانب سے حریت رہنما کی میت چھیننے کےدوران لگائے تھے۔

    بھارتی فوج کے علی گیلانی کی میت گھر سے زبردستی لے جانے کے مناظر سامنے آگئےسید علی گیلانی کے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ بڈگام پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔

    گذشتہ دنوں قابض بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی میت ان کے گھر سے زبردستی لے جانے کے مناظر سامنے آئے تھے۔ ویڈیو میں اہلخانہ کو چیخ پکار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    قابض بھارتی فوج نے علی گیلانی کے اہلخانہ پر تشدد کیا اور انہیں ایک کمرے میں بند کردیا۔ اس موقع پر سید علی گیلانی کے اہلخانہ نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے تھے۔

    اہلخانہ کا مطالبہ تھا کہ علی گیلانی کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق مزار شہداء میں کرنے دی جائے لیکن بھارتی فوج نے رات کے اندھیرے میں حیدر پورہ قبرستان میں ان کی تدفین کردی، علی گیلانی کی میت پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں لپیٹی گئی تھی

  • عثمان بزدار پھرحرکت میں آگئے : چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی چھٹی کا فیصلہ کرلیا گیا

    عثمان بزدار پھرحرکت میں آگئے : چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی چھٹی کا فیصلہ کرلیا گیا

    لاہور:عثمان بزدار پھرحرکت میں آگئے : چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک اور آئی جی پنجاب انعام غنی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان متحرک ہو گئے، انتظامی اور سیاسی محاذ پر بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا، انتظامی طور پر بہترین پرفارمنس کے لئے چیف سیکرٹری کی تبدیلی کیساتھ ساتھ پنجاب پولیس کے حوالے سے فیڈ بیک کے بعد آئی جی کی جلد تبدیلی بھی ممکن ہے۔

    دوسری طرف سیاسی ٹیم میں بھی تبدیلیوں پر غور کیا جانے لگا، وزراء کے محکموں میں ردوبدل کا امکان ہے۔

    ادھر ذرائع نے یہ بھی دعویٰ‌ کیا ہے کہ دیگراہم عہدوں پر بھی بڑے بڑے تبادلوں کیے جاسکتےہیں، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے اعتماد میں‌لیا ہے

  • یواین سیکرٹری جنرل اوروزیراعظم  عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو:پاکستان کے کردارکوتسلیم کیا

    یواین سیکرٹری جنرل اوروزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو:پاکستان کے کردارکوتسلیم کیا

    اسلام آباد : یواین سیکرٹری جنرل اوروزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو:پاکستان کے کردارکوتسلیم کیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،

    دونوں رہنماؤں کےدرمیان افغانستان کی صورتحال میں پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں تنازع ختم ہونے سے ہی افغان عوام کو پائیدارامن، سلامتی اور خوشحالی حاصل ہوگی، افغانستان میں معاشی استحکام کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

    ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم نے افغانستان میں امن و استحکام اور سیاسی تصفیے کی اہمیت پر زور دیا۔ عمران خان نے افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے مشن کو ہموار کرنے کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

    وزیراعظم نے افغان عوام کو انتہائی ضروری انسانی امداد پہنچانے میں اقوام متحدہ کے اہم کردار کو سراہا اور پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کو فراہم کی جانے والی سہولت پر روشنی ڈالی جس میں انخلاء اور نقل مکانی کی کوششوں میں معاونت بھی شامل ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 4 دہائیوں سے جاری افغان تنازع کے خاتمے کے موقع سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔ تنازع ختم ہونے سے افغان عوام کو پائیدار امن اور خوشحالی حاصل ہو گی۔ افغانستان میں معاشی استحکام کیلئےعالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

    عمران خان نے انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے فوری ترجیح کے مطابق بین الاقوامی برادری کو افغانستان کے ساتھ مزید ساتھ تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف سکیورٹی کو تقویت بخشیں گے بلکہ افغانوں کو ان کے ملک سے بڑے پیمانے پر نکلنے سے بھی روکیں گے، اس طرح افغانستان میں پناہ گزینوں کے بحران کو روکا جائے گا۔

    اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان میں جاری امدادی کارروائیوں میں تعاون پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

    اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز نیویارک میں بریفنگ کے دوران سیکریٹر ی جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ بڑے انسانی بحران کے شکار افغانستان میں اقوام متحدہ کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان، ڈنمارک، قازقستان، شمالی مقدونیہ، پولینڈ، قطر، متحدہ عرب امارات اور امریکا سمیت رکن ممالک کی مخیرانہ امداد اور تعاون کے لیے بے حد مشکور ہیں کیوںکہ ان ممالک نے وہاں ہماری سہولیات اور انتظامات کو جاری رکھنے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔

  • پاکستانی پہلوان نے اٹلی میں جھنڈے گاڑدیئے

    پاکستانی پہلوان نے اٹلی میں جھنڈے گاڑدیئے

    اسلام آباد:پاکستانی پہلوان نے اٹلی میں جھنڈے گاڑدیئے،اطلاعات کے مطابق اٹلی میں ہونے والے مقابلوں میں انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں گولڈ میڈل جیت لیا

    پاکستان کے پہلوان انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

    اٹلی میں جاری بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں یوکرین کے پہلوان یکوشک کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے ہرادیا۔

    اس سے قبل سیمی فائنل میں انعام بٹ نے رومانیہ کے پہلوان کو بھی 0-3 سے شکست دی تھی۔کوارٹر فائنل میں انعام بٹ نے ترکی کے ریسلر کو ہرایا تھا۔

    یاد رہے کہ انعام بٹ اس سے پہلے بھی پاکستان کے لیے کھیل کرقومی اعزازاپنے نام کردیا ہے

    انعام بٹ کی جیت پر ان کے والد کا کہنا تھاکہ بیٹے نے چوتھی بارگولڈ میڈل حاصل کیا، بیٹے نے پاکستان کا نام روشن کیا جس پر فخرہے۔

  • افغان حکومت کے وزرا کی تنخواہیں کس قدرزیادہ ہوں گی؟جان کرہرکوئی حیران

    افغان حکومت کے وزرا کی تنخواہیں کس قدرزیادہ ہوں گی؟جان کرہرکوئی حیران

    کابل:افغان حکومت کے وزرا کی تنخواہیں کس قدرزیادہ ہوں گی؟جان کرہرکوئی حیران، اطلاعات کے مطابق دنیا بھر کوافغانستان میں شکست دینے والے سادہ لوح افغان طالبان کی اہم اہم باتیں جیسے جیسے منظرعام پرآرہی ہیں ویسے ویسے یہ باتیں بڑے تعجب کا سبب بن رہی ہیں

    باغی ٹی وی کوملنےوالی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ افغان حکومت کی طرف سے یہ کہا جارہا ہےکہ افغآن حکومت میں شامل وزرا اور دیگرعمّال کی تنخواہیں بھی دنیا کے لیے ایک مثال ہوگی

    اس حوالے سے یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ افغان حکومت کے وزرا مشیروں اوردیگرعملے کی تنخواہیں ایک مزدور کی تنخواہ کے برابرہوگی ،یہ بھی کہا جارہا ہے کہ افغان طالبان کے اس فیصلے نے دنیا کور ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے

  • وزیراعظم کے معاون خصوصی کے بچوں کوزہرکس نے دی اورپلاننگ کس نے کی؟تفصیلات آگئیں

    وزیراعظم کے معاون خصوصی کے بچوں کوزہرکس نے دی اورپلاننگ کس نے کی؟تفصیلات آگئیں

    لاہور:وزیراعظم کے معاون خصوصی کے بچوں کوزہرکس نے دی اورپلاننگ کس نے کی؟تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنماءوزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ کے بچوں کوزہردینے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ،

    اس حوالے سے جمشید اقبال چیمہ کی اہلیہ محترمہ مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ کُک اور ڈرائیور نے مجھے اور بچوں کو زہر دینے کی پلاننگ کی، ملازم غلام عباس نے کک، ڈرائیور سمیت 4 ملازمین کی زہر دینے کی باتیں مجھے بتائیں، پولیس نے ملازم غلام عباس اور محمد رمضان کا بیان قلمبند کر لیا ہے۔

    دوسری جانب پولیس کی جانب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کے بچوں کومبینہ طو رپر زہردینے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، بچوں کے خون اور معدے کے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ میں بچوں کو زہر دینے یا نہ دینے کی تصدیق کی جائے گی اورزہر یا زہریلی چیز کی نوعیت بارے رپورٹ میں حقائق کا پتہ چلے گا۔

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے چھ ملازمین کو حراست میں لے رکھا ہے جن سے تحقیقات کا عمل جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق 31 اگست کو جمشید چیمہ کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا کہ ان کے 9 سالہ بیٹے آحل کو طبیعت بگڑنے پر ہسپتال لے گئے تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسے زہر دیا گیا ہے، گھر پہنچے تو دوسرے بیٹے 8 سالہ آرش کو گلے اور آنتوں میں تکلیف ہو گئی، اسے بھی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق گھریلو ملازم رمضان اور عباس نے بتایا کہ خانساماں اقبال، ڈرائیور وقار، سکیورٹی گارڈ دولت باز اور دوسرا ڈرائیور اقبال یہ کہہ رہے تھے کہ بچوں کو انھوں نے زہر دیا ہے۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔پولیس نے جمشید چیمہ کے 6 ملازمین کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ،اہل خانہ کے مطابق اب دونوں بچے تندرست اور گھر پر ہیں۔

  • پنجاب والوں کوبہتربلدیاتی نظام دینا چاہتے ہیں:نئے بلدیاتی نظام پرپی ٹی آئی اوراتحادیوں کااتفاق

    پنجاب والوں کوبہتربلدیاتی نظام دینا چاہتے ہیں:نئے بلدیاتی نظام پرپی ٹی آئی اوراتحادیوں کااتفاق

    لاہور:پنجاب والوں کوبہتربلدیاتی نظام دینا چاہتے ہیں:نئے بلدیاتی نظام پرپی ٹی آئی اوراتحادیوں کااتفاق ،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی قیادت کی اعلی سطحی مشاورت ہوئی۔ دونوں جماعتوں نے صوبہ میں متوازن بلدیاتی نظام لانے پر اتفاق کیا۔

    پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لانے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق کی قیادت میں اعلی سطحی مشاورت ہوئی۔ ویڈیو لنک پر ہونے والے اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پی ٹی آئی سے وفاقی وزرا ء شاہ محمود قریشی ، اسد عمر، غلام سرور،پنجاب کے وزرا ء میاں محمود الرشید، راجہ بشارت ، میاں اسلم اقبال اور ہاشم جواں بخت نے شرکت کی۔پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے وفاقی وزرا ء طارق بشیر چیمہ اور مونس الہی نے اجلاس میں شرکت کی ۔۔دونوں حکمران جماعتوں نے پنجاب میں متوازن بلدیاتی نظام لانے پر اتفاق کیا۔

    پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے درمیان میئر کا انتخاب براہ راست کرانے پر اتفاق ہو گیا، اجلاس میں ضلع ناظم کا سیٹ اپ لانے پر بھی مشاورت کی گئی ۔ تحصیل اور ضلع کی سطح پر اختیارات کی تقسیم کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں طے تجاویز کی حتمی منظوری آئندہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان سے لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اتحادی قیادت نے پنجاب میں جلد بلدیاتی انتخابات کروانے پر بھی اتفاق کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق ملکر پنجاب اسمبلی سے نیا قانون پاس کروائے گی۔