Baaghi TV

Author: +9251

  • دو ابراج پارٹنرزعارف نقوی کی امریکا حوالگی کیلئے وعدہ معاف گواہ بن گئے

    دو ابراج پارٹنرزعارف نقوی کی امریکا حوالگی کیلئے وعدہ معاف گواہ بن گئے

    لندن : دو ابراج پارٹنرزعارف نقوی کی امریکا حوالگی کیلئے وعدہ معاف گواہ بن گئے ،اطلاعات کے مطابق ابراج کے سی ای او اور گروپ کے بانی عارف نقوی ابھی بھی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت کی جانب سے ان کی امریکا حوالگی کی اجازت کے فیصلے کے خلاف اپیل کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں

    دوسری طرف عارف نقوی کے دو سینیئر منیجنگ پارٹنرز مصری نژاد مصطفیٰ عبدالودود اور سری لنکا میں پیدا ہونے والے سیو ویٹویٹ پلائی نے امریکی حکام کے ساتھ معاہدے کے بعد اب بیشتر امریکی مجرمانہ الزامات کا اعتراف کیا ہے۔

     

     

     

     

    قانونی رائے کے مطابق دو سابق سینئر ایگزیکٹوز نے اپنی مجرمانہ درخواستوں کو نہیں بلکہ اصل درخواستوں کو مجرمانہ درخواستوں میں تبدیل کردیا ہے تاکہ امریکی حکام کو سہولت فراہم کی جاسکے کہ وہ ختم شدہ گروپ کے سربراہ پاکستانی فرد کو سزا دے سکیں۔

    عارف نقوی نے ہر الزام کی سختی سے تردید کی ، اپنی بے گناہی کو برقرار رکھا اور تین سال تک امریکا سے نرمی کا معاہدہ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی الزام میں اپنے جرم کا اعتراف کرنے سے انکار کیا ہے۔

    مصطفیٰ عبد الودود اور سیو ویٹویٹ پلائی دونوں نے جیل سے استثنیٰ حاصل کرنے کے لیے واضح طور پر امریکی حکام کے ساتھ علیحدہ پلی بارگین معاہدوں کے حصے کے طور پر تار فراڈ ، سیکورٹیز فراڈ ، دھوکا دہی اور سازش میں اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مجرمانہ الزامات سے واقف قانونی ماہر کے مطابق مصطفیٰ عبدالودود اور سیو ویٹویٹ پلائی کا واحد مقصد یہ ہے کہ وہ امریکی حکام کو کسی بھی قیمت پر عارف نقوی تک پہنچانے میں مدد کریں۔

    یہ امریکی عدالتی نظام کا ایک عجیب موڑ ہے کہ 96 فیصد وفاقی فرد جرم کی سماعت نہیں ہوتی کیونکہ جیل کے وقت سے بچنے کے لیے درخواست کے معاہدے طے پاتے ہیں۔ کیس سے واقف وکیل کے مطابق ودود نے فیصلہ کیا کہ ایک بھی الزام کا مقابلہ کیے بغیر محکمہ انصاف کے ساتھ تعاون کیا جائے تاکہ عارف نقوی کے خلاف گواہی دے کر ضمانت حاصل کی جاسکے اور کم سز اور جرمانہ عائد ہو۔

    مصری شہری نے الزامات کو قبول کیا کہ وہ تار فراڈ ، سیکیورٹیز فراڈ اور سازش میں ملوث تھا۔ امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے کہا کہ ودود نے ’’امریکا بمقابلہ عارف نقوی‘‘ کے عنوان سے کسی بھی اور تمام تحقیقات ، قانونی چارہ جوئی ، انتظامی یا دیگر کارروائیوں میں کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کیلئے جو شرط رکھی تھی اس کی بنیاد پر وہ ’شہری جرمانہ‘ نہیں لگا رہا۔

    عدالتی کاغذات کے مطابق ودود کو اب کسی بھی سرمایہ کاری کے مشیر ، بروکر ، ڈیلر ، میونسپل سیکیورٹیز ڈیلر ، میونسپل ایڈوائزر ، ٹرانسفر ایجنٹ وغیرہ کے ساتھ وابستگی سے روک دیا گیا ہے۔ لندن سے سیو ویٹویٹ پلائی، جس نے پہلے مجرم نہ ہونے کی درخواست کی تھی اور اسے مجرم ہونے کی درخواست میں تبدیل کردیا،

    اس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے مجرمانہ دھوکا دہی کی نو سرگرمیوں میں حصہ لیا جس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ وہ 115 سال تک جیل میں رہے اور اسے ایک کروڑ50 لاکھ ملین ڈالرز کا جرمانہ ہو۔

  • سکولزبندش اعلان تعلیم دشمنی ہے، مسترد کرتے ہیں۔کاشف مرزا

    سکولزبندش اعلان تعلیم دشمنی ہے، مسترد کرتے ہیں۔کاشف مرزا

    لاہور:سکولزبندش اعلان تعلیم دشمنی ہے، مسترد کرتے ہیں۔کاشف مرزا ،اطلاعات کےمطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سکولزبندش اعلان تعلیم دشمنی ہے جسے مسترد کرتے ہیں

    کاشف مرزا نے حکومتی پالیسی پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوویڈملک بھر اوسط شرح6% ہونے کے باوجود تعلیمی ادارے بند کرناتعلیم دشمنی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہت سے شہروں میں شرح2% سے بھی کم ہے۔

    مارکیٹ میں SNC کی نئی کتابوں کی عدم دستیابی کی وجہ سےسکولزصرف حکومت کی اپنی نااہلی وخراب کارکردگی چھپانے کے لیے بند کیے گئے۔

    کاشف مرزا نے مزید کہا کہ دنیا بھر سے پروازیں اور پناہ گزین کوویڈ کا ہر نیا روپ لے کر پاکستان اتر رہے ہیں اور اسکی سزا طلبا کو تعلیم بند کرکے دی جارہی ہے۔ تعلیم و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

    کاشف مرزا نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم، چیف جسٹس،آرمی چیف اورNCOC الیکشن سرگرمیاں اورغیر قانونی سیاسی اجتماعات رکوائیں

    ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ کھلا ہے تو تعلیمی دروازے بند کرنا تعلیم دشمن پالیسی ہے۔مسلسل تعلیمی ادارے بند کرکےپانچ کروڑ طلبا کاگذشتہ 18 ماہ سےتعلیمی نقصان کا ازالہ ناممکن ہے۔

    کاشف مرزا کہتے ہیں کہ سیاستدانوں کو اگربچوں کےمستقبل کااحساس ہے تواپنی سیاسی جلسے جلوس ملتوی کر دیں۔

    کاشف مرزا
    صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کہتے ہیں کہ 15لاکھ پرائیویٹ اور 10لاکھ سرکاری‏اساتذہ کو ویکسی نیٹڈ کرنے کے لیے حکومت ترجیح بنیادوں پراقدامات کرے۔

    کاشف مرزا کہتے ہیں‌ کہ صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشنپرائیویٹ و پبلک طلبا،اساتذہ واسٹاف کو بلا امتیاز ویکسین ترجیح بنیادوں پرکی جائے۔ بند تعلیمی اداروں سے تعلیم اورویکسی نیشن کاعمل متاثر ہوگا۔کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ تعلیم ادارے ملک بھر کھلے رکھ کر سکولزڈورٹو ڈور ویکسی نیشن کی جائے۔

  • نیٹوکوافغانستان میں ذلّت آمیزشکست ہوئی:جس کے اثرات نسلوں تک رہیں گے:جرمن وزیردفاع

    نیٹوکوافغانستان میں ذلّت آمیزشکست ہوئی:جس کے اثرات نسلوں تک رہیں گے:جرمن وزیردفاع

    برلن :نیٹوکوافغانستان میں ذلّت آمیزشکست ہوئی:جس کے اثرات نسلوں تک رہیں گے:اطلاعات کے مطابق جرمنی کی وزیر دفاع اینگریٹ کرامپ کارن بور نے کہا ہے کہ افغانستان میں نیٹو کو تلخ نتائج کا سامنا ہوا اور درحقیقت یہ ایک سنگین شکست ہے۔

    انھوں نے سلوانیا کے شہر بورڈو میں یورپی یونین کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ افغانستان میں ہماری توانائیاں وہ ثابت نہیں ہوئیں جن کا ہم نے تصور کیا تھا، بنابریں اس اجلاس میں ہمیں اس بارے میں صحیح فیصلہ کرنا چاہئے۔

    قابل ذکر ہے کہ جرمنی نیٹو کا رکن ہے جس نے گیارہ ستمبر کے مشکوک حملوں کے بعد افغانستان میں اپنے فوجی بھیجے تھے۔ افغانستان پر بیس سالہ تسلط کے بعد انتہائی عجلت کے ساتھ ذلت آمیز انداز میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے فوجیوں کے انخلا کے بعد نیٹو کی رکن حکومتوں کو اپنے ملکوں میں شدید ترین تنقید کا سامنا ہے۔

    امریکا اور اس کے اتحادیوں نے ایسے عالم میں افغانستان سے انخلا کیا ہے کہ ان کی لشکر کشی کے نتیجے میں وہاں، دہشت گردی کے فروغ، جنگ و خونریزی میں شدت، تشدد، عدم استحکام، بدامنی اور لاکھوں بے گناہ افغان شہریوں کے قتل عام کے علاوہ اور کچھ حاصل نہیں ہوسکا ۔

    افغانستان میں ذلت آمیز شکست کے بعد جرمنی کے بہت سے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ بیرون ملک فوجی مشن پر نظر ثانی کی جائے۔

    جرمن پارلیمنٹ کے دفاعی کمیشن کی سربراہ ڈاکٹر ایوا ہوگل نے جرمن فوج کے بیرون ملک مشن کا از سر نو جائزہ لئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ڈاکٹر ایوا ہوگل کا تعلق جرمنی کی سوشلسٹ پارٹی ہے۔

    اسی طرح جرمنی کی متحدہ عیسائی جماعتوں کی یونین نے بھی کہا ہے کہ اس موضوع پر بحث کی ضرورت ہے کہ جرمن فوج دنیا میں کہاں اور کس مشن پر کس انداز میں بھیجی جائے۔

    جرمن کی گرین پارٹی نے بھی کہا ہے کہ افغانستان میں شکست کے بعد ضرورت اس بات کی ہے کہ جرمن فوج کے بیرون ملک سبھی مشنوں کا از سر نو پوری دقت کے ساتھ جائزہ لیا جائے۔

    گرین پارٹی کا کہنا ہے کہ جرمن چانسلر انجلا مرکل اور ان کی کابینہ کو افغانستان سے جرمن افواج کے ذلت آمیز انخلا کے لئے جواب دہ قرار دیا ہے۔

  • زمین کی حرمت بچا رہے ہیں وطن کے بیٹے نثار ہوکر:قہوہ سٹوڈیو کی جانب سے شہدا کو خراج تحسین

    زمین کی حرمت بچا رہے ہیں وطن کے بیٹے نثار ہوکر:قہوہ سٹوڈیو کی جانب سے شہدا کو خراج تحسین

    لاہور:زمیں کی حرمت بچا رہے ہیں وطن کے بیٹے نثار ہوکر:قہوہ سٹوڈیو کی جانب سے شہدا کو خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے 6 ستمبر کا وقت قریب آرہا ہے ، پاکستان میں 1965 کی پاک بھارت جنگ کے وہ مناظرپھرسے پاکستانیوں کے دل ودماغ پرروشنی بکھیر رہے ہیں ،

    6 ستمبر کے اس مبارک موقع پرجہاں پاک فوج اوردیگرسلامتی کے ادارے اپنے 1965 کی جنگ کے شہیدوں اورغازیوں کوخراج تحسین پیش کررہےہیں وہاں‌ اس قوم کے ہونہار بچے ، جوان ، مائیں ، بہیں اوربذرگ بھی اس موقع پرفتح کے گیت گارہے ہیں

    ایسے موقع پر قہوہ اسٹوڈیو جو کہ پاکستان کوپاکستانیت اوروطنیت کا درس دیتا ہے اورایسے ترانے اورقومی نغمے پیش کرتا ہے

    آج بھی قہوہ اسٹوڈیواپنے قومی جزبات اوراحساسات کے ساتھ اپنے ہم وطنوں کے لیے ایک بہترین نغمہ پیش کرنے کے لیے حاضرخدمت ہوا ہے ،

     

     

     

    قہوہ اسٹوڈیو نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران اس وطن عزیز کی حفاظت کی خاطراپنی جانیں نچھاور کرنے والوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ترانہ پیش کیا ہے "زمین کی حرمت بچا رہے ہیں وطن کے بیٹے نثار ہوکر”

    6 ستمبر کے موقع پر قہوہ سٹوڈیو کی جانب سے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ غازیان پاکستان ، غازیان اسلام کوبھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئےملک وقوم کا محسن قراردیا ہے

    6 ستمبرکوقوم کی خدمت میں پیش کیے جانے والے اس قومی نغمے کو نوجوانوں نے بڑی محنت کی ہے ، اس نغمے کا ٹریک: وطن کے بیٹے یہ آواز ہے : عبدالرحمن عارف کی ، اس نغمے کولکھنے والے : عابد علی عابد اورکمپوزیشن: جعفر طیارنے کی

  • تمباکو نوشی منہ کا کینسر، نوٹ کے باوجود بھی سیگریٹ نوشی نہ رک سکی۔ تحریر: ملک رمضان اسراء

    یقینا ہر خاص و عام اس بات سے تو کم از کم مکمل طور پر آگاہ ہے کہ تمباکو نوشی مضر صحت ہے۔ اور سگریٹ پینے سے منہ کا کینسر بھی ہو سکتا ہے جہاں پڑھے لکھے لوگوں کیلئے سیگریٹ کے ڈبہ پر "تمباکو نوشی منہ کا کینسر” جیسا نوٹ لکھا گیا وہی غیر تعلیم یافتہ کو اس سے آگاہ کرنے کیلئے منہ پر کینسر کی ایک عدد تصویر ظاہر کی گئی لیکن پھر بھی سیگریٹ نوشی کیوں نہ رکی؟ اسی وجہ کو جاننے کیلئے میں نے ایک سگریٹ نوش محمد خان سے بات کی جو پچھلے تیس سالوں سے سیگریٹ نوشی کے عادی ہیں اور ان کے مطابق وہ چوبیس گھنٹوں میں کم از کم دو عدد سگریٹ پاکٹ پی جاتے ہیں۔ محمد خان کی عمر اس وقت پچاس سے اوپر ہے اور انہوں نے بتایا کہ میں نے تقریبا بیس سال کی عمر سے سگریٹ نوشی کرنا شروع کی تھی اور ابتدا میں تو ایسے ہی دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر پی لیا کرتا تھا مگر جیسے جیسے وقت گزرتا گیا یہ عادت مجبوری بن گئی اور حالت ایسی ہے کہ جب تک سگریٹ کا دھواں نہ اڑاوں تو ذہنی طور پر چڑچڑے پن کا شکار ہوجاتا ہوں حالانکہ مجھے بہت زیادہ کھانسی آتی ہے لیکن ڈاکٹرز کے منع کرنے کے باوجود بھی میں اپنی اس بری عادت سے جان نہیں چھڑا پارہا۔ جب میں نے محمد خان سے پوچھا کہ آپ نے کبھی سگریٹ نوشی ترک کرنے کی کوشش نہیں کی تو انہوں نے جواب دیا کئی کئی ماہ تک سگریٹ کو چھوا تک نہیں اور میں نے محسوس کیا کہ مجھے سانس لینے سمیت جسم میں بہت بہتر تبدیلی محسوس ہوئی لیکن پھر مجھے پیٹ میں گیس اور اس طرح کی شکایت ہوئی تو میں نے ایک دوست سے سگریٹ مانگی اسے پیتے ہی آرام آگیا اب میرا وہم تھا یا کچھ اور لیکن مجھے اسی وقت آرام آگیا اور سب سے بڑا مسئلہ مجھے ذہنی طور پر سکون تو محسوس ہوا مگر چچڑا پن بڑھ گیا جسکی وجہ سے گھر میں بات بات پر بچوں کے ساتھ غصہ آجانا لہذا سوچا بس خیر ہے زندگی جب تک ہے تب تک ہی جینا ہے لیکن میری وجہ سے باقی گھر والوں کا سکون خراب نہ ہو۔ اور میں نے بہت کوشش کی کہ سگریٹ ترک کردوں مگر یہ بری عادت چھوٹنے کا نام نہیں لیتی لہذا میں اپنے تجربہ کی بنیاد پر نوجوانوں سے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ جوانی کے جوش میں دیکھا دیکھی میں کسی بھی بری عادت میں مبتلا نہ ہوں کیونکہ ابتدا میں تو آپ کا یہ شوق ہوگا مگر پھر ساری زندگی کا روگ بن جائے گا۔

    اسٹاپ سموکنگ لندن کی ایک رپورٹ کے مطابق "سگریٹ نوشی ترک کرنے کے بعد آپ محسوس کریں گے کہ روز بروز اور ہر ہفتہ بعد، آپ کے جسم اور دماغ میں اچھی تبدیلی واقع ہوئی ہے۔ آپ کی جسمانی حالت بہتر اور بحال ہوجاتی ہے، آپ بہتر نظر آنے لگتے ہیں، آپ خود کو زیادہ توانا اور صحت مند محسوس کرتے ہیں۔ اسی طرح اگر آپ بارہ گھنٹے سگریٹ ترک کرتے ہیں تو آپ کا جسم سگریٹ میں پائے جانے والے کاربن مونو آکسائڈ کو جسم سے نکال دیتا ہے۔ سطح معمول پر آ جاتی ہے اور آپ کی آکسیجن کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ جبکہ ایک پورا دن مطلب چوبیس گھنٹے سگریٹ نوشی ترک کرنے سے آپ کا بلڈ پریشر گرتا ہے آپ کے دوران خون میں بہتری آ جاتی ہے۔ اس طرح آپ سگریٹ نوشی کے باعث اپنے ہائی بلڈ پریشر، جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ ہوتا ہے کو کم کر دیتے ہیں۔

    ایک ماہ سگریٹ نوشی ترک کرنے سے جیسے ہی آپ کے پھیپھڑے ٹھیک طور سے کام کرنے لگتے ہیں تو آپ کو کھانسی اور سانس کی دشواری میں کمی محسوس ہونے لگتی ہے۔ پھر آپ کو ورزش اور کام کرنا بھی آسان لگتا ہے۔ اور اگر آپ نو ماہ سگریٹ سے دور رہتے ہیں تو اس وقت تک آپ کے پھیپھڑے کافی حد تک صحتیاب ہوچکے ہوں گے۔ آپ کے پھیپھڑوں کے اندر سیلیا ( باریک بالوں کی مانند ریشہ) سگریٹ کے دھویں کے مضر اثرات سے مکمل طورپر صحتیاب ہو چکا ہوگا اور جب آپ کو سگریٹ چھوڑے ہوئے ایک سال ہو جائے گا تو آپ کو کارونری ہارٹ ڈیزیز (دل کی بیماریوں) کا خطرہ نصف ہو جائے گا۔ جس کی مزید کمی ہونا جاری رہے گی۔ جبکہ پانچ سال سگریٹ نوشی نہ کرنے سے آپ کی آرٹیریز اور خون کی شریانیں صحتیاب ہونے کے بعد دوبارہ مکمل طور سے کھلنے لگتی ہیں۔ اس طرح آپ، اپنے فالج اور جماد خون کے خطرے کو، کم کر دیتے ہیں اور دس سال کی عمر کے بعد آپ کے پھیپھڑوں کے کینسر سے مرنے کے امکانات نصف رہ جاتے ہیں اور منہ، گلے یا لبلبے کے کینسر کا امکان انتہائی حد تک کم ہو جاتا ہے۔ اسی طرح پندرہ سال بعد آپ کے دل کی بیماری یا لبلبے کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات اتنے ہی رہ جاتے ہیں جتنے سگریٹ نوشی نہ کرنے والے افراد کے ہوتے ہیں۔ اور ٹھیک بیس سال کی پابندی کے بعد تمباکو نوشی سے متعلقہ وجوہات جیسے پھیپھڑوں کی بیماری یا کینسر سے مرنے کا خطرہ اب اتنا ہی کم ہوتا ہے، جیسے کسی نے اپنی زندگی میں کبھی سگریٹ پی ہی نہ ہو۔

  • 13 ستمبر کو ’افغانستان امداد کانفرنس‘ بہت  اہمیت کی حامل ہوگی:اقوام متحدہ

    13 ستمبر کو ’افغانستان امداد کانفرنس‘ بہت اہمیت کی حامل ہوگی:اقوام متحدہ

    نیویارک :13 ستمبر کو ’افغانستان امداد کانفرنس‘ بہت اہمیت کی حامل ہوگی:اقوام متحدہ،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے ایک عالمی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ،

    اقوام متحدہ نے افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی پیش رفت کے تناظر میں ممکنہ طور پر ’انسانی بحران‘ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 13 ستمبر کو جنیوا میں ایک بین الاقوامی امداد کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’آنے والی انسانی تباہی‘ کو روکنے میں کانفرنس مدد گار ثابت ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی برادری کو ایک ساتھ کھڑے ہونے اور اس کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔

     

     

     

    سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم اس بات کی بھی اپیل کرتے ہیں کہ مکمل اور بلا روک ٹوک انسانی ہمدردی تک رسائی حاصل کی جائے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ افغانیوں کو ان کی ضروری خدمات ملتی رہیں۔

    امدادی ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سے قبل ہی ملک میں شدید خشک سالی کے باعث لاکھوں خاندان بھوک سے دوچار ہیں۔

    اس ضمن میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ افغانستان کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے قیام اور (خوراک) کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

    خیال رہے کہ ایک طرف افغانستان میں قحط کی خبریں گردش کررہی ہیں تو دوسری طرف طالبان کے کنٹرول کے بعد پناہ گزینوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر اقوام متحدہ نے اپنی ایجنسیوں اور شراکت دار این جی اوز کے لیے ایک منصوبہ پیش کیا تاکہ وہ افغانستان اور پڑوسی ممالک کے سامنے آنے والے بحران کی تیاری اور جواب دے سکیں۔اقوام متحدہ نے فوری طور پر منصوبے کے لیے تقریباً 30 کروڑ ڈالر کی اپیل کی تھی۔

  • وزیراعظم عمران خان چیخ چیخ‌ کرتھک گئے مگردونمبری کرنے والے بازنہ آئے

    وزیراعظم عمران خان چیخ چیخ‌ کرتھک گئے مگردونمبری کرنے والے بازنہ آئے

    لاہور :وزیراعظم عمران خان چیخ چیخ‌ کرتھک گئے مگردونمبری کرنے والے بازنہ آئے ،اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں جعلی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث اپنے ایک ملازم کو گرفتار کرلیا، ملزم عبدالرحمان شہریوں سے 4ہزار روپے رشوت لیکر جعلی انٹریاں کرتا تھا۔

    لاہور پولیس کے مطابق کورونا ویکسی نیشن کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بعض مصدقہ اطلاعات کےبعد لاہور ایکسپو سنٹر سے شہریوں کی ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

     

     

    جوہرٹاون پولیس کے مطابق ملزم عبدالرحمان شہریوں سے 4ہزارروپےرشوت لیکر جعلی انٹریاں کرتا تھا ، جعلی انٹریاں کرانے والا عبدالرحمان محکمہ صحت میں درجہ چہارم کا ملازم ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ سندھ حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سے جعلی ویکسی نیشن کارڈ یا سرٹیفیکٹ بنانے والوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی سفارش کی تھی۔

    واضح رہے کہ کرونا ویکسین لگوائے بغیر شہریوں کو سرٹیفیکٹ جاری کروانے یا جعلی بنا کر دینے کے حوالے سے انکشاف سامنے آیا تھا، جس کے بعد سندھ حکومت نے تحقیقات کیں اور گروہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

  • آج پھرکراچی سندھ حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے پانی پانی ہوگیا

    آج پھرکراچی سندھ حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے پانی پانی ہوگیا

    کراچی :آج پھرکراچی سندھ حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے پانی پانی ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں بارشوں کا سلسلہ آج پھرشروع ہوچکا اور تازہ ترین صورت حال یہ ہے کہ حکمرانوں کی عدم توجہ کا شکار کراچی اس وقت خون کے آنسورورہا ہے اورحال یہ ہے کہ کرچی شرم سے پانی پانی ہوگیا ہے

    کرچی سے ذرائع کے مطابق کل کی طرح آج پھر کراچی میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ،گلشن حدید، ائیرپورٹ، قائد آباد میں وقفے وقفے سے بادل برس رہے ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز رات بھر وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث کراچی کی سڑکیں جہاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں وہیں شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

  • ہندوستان: کورونا ایکٹیوکیسز میں تیزی سے اضافہ : ہرطرف خوف آہ وبکا جاری

    ہندوستان: کورونا ایکٹیوکیسز میں تیزی سے اضافہ : ہرطرف خوف آہ وبکا جاری

    نئی دہلی ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 42 ہزار سے زائد نئے کیسزسامنےآئے ہیں اور اس دوران ایکٹوکیسز کی شرح بڑھ کر 1.23 فیصد ہوگئی ہے۔

    ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42 ہزار618 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 29 لاکھ 45 ہزار 907 ہو گئی ہے۔

    اس دوران 36 ہزار 385 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 21 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

    اس دوران ایکٹیو کیسز 3 لاکھ 99 ہزار 778 تک پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ مزید 366 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر4 لاکھ 5 ہزار681 ہو گئی ہے جبکہ شفایابی کی شرح 97.43 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے ۔

    ادھر بھارتی سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ بھارت میں پچھلی کورونا کی لہرمیں ہونے والی تباہی سے بھارتی اس قدر خوف زدہ ہیں کہ ہرطرف لوگوں کے ذہنوں پرکورونا اورپھراس سے موت کا تصور غالب ہے اورہرہندوستانی پریشان دکھائی دے رہا ہے

  • عالمی معیار کے جدید اے ٹی سی ٹاور کی تعمیر:کراچی سبقت لے گیا

    عالمی معیار کے جدید اے ٹی سی ٹاور کی تعمیر:کراچی سبقت لے گیا

    کراچی: عالمی معیار کے جدید اے ٹی سی ٹاور کی تعمیر:کراچی سبقت لے گیا ،اطلاعات کے مطابق کرا چی ائیر پورٹ پر عالمی معیار کے جدید ائیر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) ٹاور اور فائر اسٹیشن کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق موجودہ اے ٹی سی ٹاور 50 سال پرانا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے نئے اور جدید اے ٹی سی ٹاور کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پرانے ٹاور کی بلندی کم ہو نے کی وجہ سے طیاروں کو کنٹرول کرنا دشوار ہو رہا ہے۔

    سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نیا اے ٹی سی ٹاور 125 فٹ سے زائد بلندی پر تعمیر کیا جائے گا، جدید ائیر ٹریفک کنٹرول ٹاور کی تعمیر سے حد نگاہ میں اضافہ ہوگا، ٹاور رن وے سمیت طیاروں کی پارکنگ اور پش بیک میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی ٹاور اور فائر اسٹیشن عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین کے تحت قائم ہو گا جبکہ نیا اے ٹی سی ٹاور میں ایریا ریڈار سینٹر کو بھی منتقل کیا جائے گا۔