Baaghi TV

Author: +9251

  • افغان طالبان سن لیں‌:جان قربان کردوں گا مگراپنی عوام کوآپکے رحم وکروم پرنہیں چھوڑسکتا: احمد مسعود

    افغان طالبان سن لیں‌:جان قربان کردوں گا مگراپنی عوام کوآپکے رحم وکروم پرنہیں چھوڑسکتا: احمد مسعود

    کابل:افغان طالبان سن لیں‌:جان قربان کردوں گا مگراپنی عوام کوآپکے رحم وکروم پرنہیں چھوڑسکتا:اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے پنجشیر میں طالبان کے خلاف مزاحمت کرنے والی فورس کے سربراہ احمد مسعود کا کہنا ہے کہ عوام اپنے حقوق کے لیے لڑنے سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    احمد ضیاء مسعود کا کہنا ہے کہ وہ اپنے غیوربہادرعوام کی خاطرجان توقربان کردیں‌گے مگروادی پنجشیر کی عوام کوافغان طالبان کے رحم کروم پرنہیں چھوڑ سکتا

     

     

    طالبان افغانستان کے 34 میں سے 33 صوبوں کا کنٹرول حاصل کر چکے ہیں تاہم وادی پنجشیر میں مذاکرات کے کئی دور ناکام ہونے کے بعد 2 روز سے طالبان اور مزاحمتی فورس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

    گزشتہ روز طالبان کی جانب سے وادی پنجشیر کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا گیا تاہم ترجمان مزاحمتی فورس نے طالبان کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جنگجوؤں کو طالبان پر سبقت حاصل ہے۔

    اب احمد شاہ مسعود کے بیٹے اور مزاحمتی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام اپنے حقوق کے لیے مزاحمت اور لڑائی کرنا نہیں چھوڑیں گے،

     

    یہ مزاحمت صرف وادی پنجشیر تک محدود نہیں ہے بلکہ اپنے حقوق کے لیے کوشاں افغان خواتین بھی اس جدوجہد میں شامل ہیں۔

    سربراہ مزاحمتی فورس کا کہنا ہے کہ افغان عوام آزادی اور انصاف کے لیے لڑ رہے ہیں، مزاحمت جاری رکھیں گے، پنجشیر میں مزاحمت اب تک مضبوطی سے جاری ہے۔

     

    اطلاعات کے مطابق پنجشیر سوویت یونین کے دور سے اب تک تقریباً آزاد ہی رہا ہے اور ہر دور میں مزاحمت جاری رکھی ہے۔

    طالبان کے آخری دور حکومت میں بھی بلخ، بدخشاں اور پنجشیر میں طالبان کا نظام حکومت نافذ نہیں تھا البتہ اس بار طالبان نے بلخ اور بدخشاں پر کنٹرول قائم کرلیا ہے لیکن پنجشیر اب بھی ان کے کنٹرول میں نہیں۔

  • اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والا پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکارتمام مسافرمحفوظ

    اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والا پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکارتمام مسافرمحفوظ

    اسلام آباد : اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والا پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکارتمام مسافرمحفوظ ،اطلاعت کے مطابق اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز کو حادثہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والے پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے۔

    اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے طیارے کا اگلا پہیہ متاثر ،اطلاعات کے مطابق پی آئی اے طیارے کا اگلا پہیہ کنکٹنگ راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے متاثر ہوا

    پش بیک کے دوران ٹگ ماسٹر کی کنکٹنگ راڈ ٹوٹنے سے طیارے کے پہیے کو نقصان پہنچا۔ٹگ ماسٹر کی مبینہ غفلت سے ائیر بیس 320 طیارے کے پہیے کو نقصان پہنچا۔

    طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا جب کہ مسافروں کو لاؤنج منتقل کردیا گیا ہے۔حادثے کی وجہ سے مسافر بھی پریشان ہو گئے۔

    دوسری طرف پی آئی اے حکام نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اورحکم دیا ہے کہ پتہ چلایا جائے کہ ایسا کیوں ہوا

  • افغان طالبان دنیا سے مہذب اندازسے پیش آئیں تاکہ دنیا سفارتی تعلقات قائم کرنے پرمجبورہو: پوتن

    افغان طالبان دنیا سے مہذب اندازسے پیش آئیں تاکہ دنیا سفارتی تعلقات قائم کرنے پرمجبورہو: پوتن

    ماسکو: افغان طالبان دنیا سے مہذب اندازسے پیش آئیں تاکہ دنیا سفارتی تعلقات قائم کرنے پرمجبورہو: ،اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ طالبان افغانستان میں مہذب انداز میںپیش آئے گا تاکہ دنیا بھر کے ممالک کابل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار رکھ سکیں۔

    روسی صدر ولادی میر پوتن نے کہاہے کہ روس افغانستان کے ٹوٹنے میں دلچسپی نہیں رکھتا کیونکہ اگر ایسا ہوا تو پھر کوئی بات کرنے والا نہیں رہے گا۔

    پوتن نے کہا کہ طالبان جتنا زیادہ اپنے آپ کو بدلے گا اور لوگوں کے ساتھ مشغول ہوگا اتنا ہی بات کرنا ، رابطہ کرنا ، بات چیت کرنا اور سوال پوچھنا ، اتنا ہی آسان ہوگا۔

    روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی کوئی جلدبازی نہیںرہا ہے ، لیکن کابل میں روس کے سفیر نے کہا کہ ماسکو افغانستان میں اپنا سفارت خانہ برقرار رکھے گا۔

    یاد رہے کہ روسی صدر ولادی میر پوتن چند دن پہلے یہ اعلان کرچکے ہیں کہ وہ اس پورے خطے میں امریکہ کی موجودگی کو بردادت نہیں کرتے . لٰہذا امریکہ کو اب یہاں سے نکل جانا چاہیے

  • کراچی:پانی پانی ہوگیا:کمشنرکراچی اورایڈمنسٹریٹرکراچی کے دورے:عوام الناس کی خبرگیری کی

    کراچی:پانی پانی ہوگیا:کمشنرکراچی اورایڈمنسٹریٹرکراچی کے دورے:عوام الناس کی خبرگیری کی

    کراچی:کراچی:پانی پانی ہوگیا:کمشنرکراچی اورایڈمنسٹریٹرکراچی کے دورے:عوام الناس کی خبرگیری کی ،اطلاعات کے مطابق آج کراچی شہر میں بارش نے جس طرح سب کے بُرے حال کردئے ہیں ، اس دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وھاب نےایم ڈی کراچی واٹر انجینئر اسداللہ خان کے ہمراہ انڈسٹریل ایریا کورنگی کا دورہ کیا ہے

    اس موقعے پر ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ایم ڈی واٹر بورڈ نے پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا۔ایم ڈی واٹر بورڈ نے عوام کو فوری طور پر رلیف دینے کے لئے احکامات جاری کئے۔ھیوی پمس جیٹنگ اور سیکشن مشینیں فوری طور دی جائیں۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کی افسران کو ہدایت جاری کیں‌، اور ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت پر واٹر بورڈ عملے نے فوری طور پر عملدرآمد کرتے ہوئے نکاسی آب کا کام شروع کردیا۔

    دوسری طرف کمشنر کراچی بھی آج شہر کے مختلف حصوں کا جائزہ لیتے رہے نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی پر توجہ دی جائے نکاسی کو یقینی بنایا جائے:

    اس موقع پر کمشنر کراچی نے گلستان جو ہر فیڈرل بی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں صورتحال کا جا ئزہ لیا، ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی اور ڈپٹی کمشنر وسطی انُکے ہمراہ پانی کی نکاسی کی صورتحال سے آگاہ کیاکمشنر کراچی نے افسران کو ضروری ہدایات دیں

  • طالبان سیاسی دفتر کے وفد کا دوحہ میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ

    طالبان سیاسی دفتر کے وفد کا دوحہ میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ

    دوحہ:طالبان سیاسی دفتر کے وفد کا دوحہ میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان سیاسی دفتر کے وفد نے شیر محمد عباس ستنکزئی کی قیات میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا

    پاکستانی سفارتخانہ دوحہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق سفارتخانے آمد پر پاکستان کے سفیر سید احسن رضا شاہ اورسفارتخانے کے دیگر جملہ افسران نے وفد کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر طالبان سیاسی دفتر کے وفد اور پاکستانی سفیر سید احسن رضا شاہ کے درمیان افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دیگر اہم امور پرتفصیلی گفتگو کی گئی ۔ افغان وفد کے اعزاز میں پاکستان کے سفیر نے عشائیہ بھی دیا۔

  • وزیراعظم کے معاون خصوصی کے بچوں کو زہر دے دیا گیا

    وزیراعظم کے معاون خصوصی کے بچوں کو زہر دے دیا گیا

    لاہور:وزیراعظم کے معاون خصوصی کے بچوں کو زہر دے دیا گیا اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معتمد خاص ، معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کے بچوں کو زہر دے دیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی کے بچوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے زہر دیا گیا جس کے بعد بچوں کی حالت بگڑ گئی۔

    ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زہر سے متاثر ہونے والے دونوں بچوں 9 سالہ آحل اور 8 سالہ آرش کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    رہنما تحریک انصاف کے خاندانی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ جبکہ جشمیر اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت چیمہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے گھر میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی حراست میں لے لیا۔

    گرفتار کیے گئے ملازمیں سیکورٹی گارڈ، باورچی، ڈرائیور اور دیگر شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے 5 ملازمین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

  • کراچی بارش کیا برسی کہ انٹرمیڈیٹ  کے امتحانات ملتوی کرنے پڑگئے

    کراچی بارش کیا برسی کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کرنے پڑگئے

    کراچی:کراچی بارش کیا برسی کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کرنے پڑگئے ،اطلاعات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی نے کل ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیے۔

    اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ موسم کی صورت حال کے باعث کل ہونے والے تمام پرچے اور پریکٹیکل ملتوی کردیے گئے ہیں۔چیئرمین انٹربورڈ کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ گزشتہ روز سے شروع ہوا، جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد شاہراہیں زیر آب آگئیں جبکہ نالوں میں بھی طغیانی ہوئی۔ایک روز قبل سندھ حکومت نے بارش کے پیش نظر صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی تھیں

  • وزیراعظم کی ہدایت پرتعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی؛ نوٹیفکیشن جاری

    وزیراعظم کی ہدایت پرتعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی؛ نوٹیفکیشن جاری

    لاہور:وزیراعظم کی ہدایت پرتعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی؛ نوٹیفکیشن جاری ،اطلاعات کھےمطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد یہ فیصلہ کیاگیا، فیصلہ کے بعد جنوبی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پابندی لگادی گئی، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی خود مختاری کےلئے تاریخی فیصلہ کرتےہوئے رولز آف بزنس میں تبدیلی کی گئی،

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اب ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا کہ جنوبی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موبائل فون کا استعمال بند ہوگا،پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا جس کے تحت جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ملتان، بہاولپور، بہاولنگر،خانیوال، وہاڑی،لودھراں،رحیم یارخان، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، لیہ، راجن پور کے اضلاع شامل ہیں،جاری نوٹی فکیشن میں تحریر کیاگیا کہ ملتان، بہاولپور، بہاولنگر،وہاڑی میں سکولوں کے اوقات کار کے دوران اساتذہ کوموبائل فونز استعمال کرتے دیکھا گیا۔

    دوسری جانب 2019 میں لاہور کے تعلیمی اداروں میں بھی اساتذہ کی جانب سےسکولوں کے اوقات کار کے دوران موبائل استعمال کرنے کے کیسز سامنے آنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ڈویژن گیارہ اضلاع پر مشتمل ہوگی، چیف سیکرٹری اور عملہ کو تعینات کر دیاگیا جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو دفاتر اور فنڈز کے اختیارات ہوں گے،جنوبی پنجاب سیکرٹریز دفاتر کو بھرتیوں کے اختیارات بھی مل گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پہلی تاریخ میں جنوبی پنجاب کےلئے 33 فیصد ایک سو نوے ارب روپے مختص کیے گیے ہیں، جنوبی پنجاب کی عوام کو مبارک باد دیتا ہوں یہ مرحلہ جنوبی پنجاب کےلئے اہم ہوگا۔ پورا پنجاب ہمارا ہے جنوبی پنجاب ہو یا وسطی پنجاب توجہ ہے،سپیکر سمیت سب کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ان کے آئیڈیاز پر کام کرتے ہیں۔

  • لو جی نئی مصبیت آگئی:شادی ہال مالکان کو گرفتار کرنےکا حکم

    لو جی نئی مصبیت آگئی:شادی ہال مالکان کو گرفتار کرنےکا حکم

    کراچی :لو جی نئی مصبیت آگئی:شادی ہال مالکان کو گرفتار کرنےکا حکم،اطلاعات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے شادی ہال مالکان کےخلاف کارروائی کےلئے نیا حکمنامہ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے انڈور شادی کی تقاریب منعقد کرنے والے بینکوئٹ ‏اور شادی ہالز کو سربمہر کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

    محکمہ داخلہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ رات دس بجےکے بعد کھلے رہنے والےشادی ‏ہالز مالکان کو گرفتار کیاجائے، شادی کی آوٹ ڈور تقاریب میں 300سےزائد مہمان مدعو کرنے پر ‏کارروائی کی جائے۔

    محکمہ داخلہ نے روزانہ کی بنیاد پر شادی ہالز کےخلاف کارروائی کی رپورٹ دینےکا حکم دیتے ‏ہوئے کہا ہے کہ کراچی ڈویژن اور ضلع حیدر آباد میں رات دس بجے کےبعد کھلے رہنےوالےہوٹلز ‏ریسٹورینٹس سیل کرنےمالکان گرفتار کیا جائے۔اس حوالے سے آئی جی سندھ ، کمشنر کراچی ، کمشنر حیدرآباد اور دیگر حکام کو ہدایت جاری کر ‏دی گئی ہیں۔

  • کرکٹ کی دنیا سے بڑی خبر:  نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی بھی شکست

    کرکٹ کی دنیا سے بڑی خبر: نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی بھی شکست

    ڈھاکہ :کرکٹ کی دنیا سے بڑی خبر: نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی بھی شکست،اطلاعات کے مطابق بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں چار رنز سے ہراکر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

    ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹ پر 141 رنز بنائے۔کپتان محمود اللہ 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد نعیم 39 اور لیٹن داس نے 33 رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں کیوی بیٹسمینوں کی وکٹیں وقفے وقفے سے گر تی گئی۔

    کپتان ٹام لیتھم کریز پر ڈٹے رہے ۔ آخری اوور میں 22 رنز درکار تھے لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہی اور چار رنز سے میچ ہار گئی۔

    لیتھم 65 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ شکسیب الحسن اور مہدی حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بنگلایش نے پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔