Baaghi TV

Author: +9251

  • پنجاب میں‌ آج رات سے 15 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ

    پنجاب میں‌ آج رات سے 15 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ

    لاہور :پنجاب میں‌ آج رات سے 15 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ ،اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے آج رات سے 15 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،

    محکمہ صحت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کورونا کے ہائی رسک 15 اضلاع میں 12 ستمبر تک پابندیاں ناٖفذ رہیں گی،ان میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی ودیگر شامل ہیں، کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے تک جاری رہیں گی، ٹرانسپورٹ، سینما گھراور مزارات بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کے پھیلاؤ کے باعث صوبہ پنجاب کے 15 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،

    اسی حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے 15ہائی رسک اضلاع میں 12 ستمبر تک پابندیاں ناٖفذ رہیں گی، ہائی رسک اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال اور میانوالی ودیگر شامل ہیں۔

    ہائی رسک اضلاع میں کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے تک جاری رہیں گی، ان ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی اور 300 افراد کے ساتھ آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے تک ہوگی، ان ڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، صوبہ پنجاب کے15 ہائی رسک اضلاع میں سینما گھر بند رہیں گے، منتخب 15 اضلاع میں تمام مزارات بھی مکمل طور پر بند رہیں گے۔

    ہائی رسک اضلاع کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ بند رہے گی، سوئمنگ پول، جم، واٹر سپورٹس سرگرمیوں پر پابندی عائد، تفریحی پارک بند، پبلک پارک ایس او پیز کے تحت کھلیں گے۔

    مزید برآں پنجاب کے بعد محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بھی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، خیبرپختونخواہ کے 8 اضلاع میں 6 سے11 ستمبر تعلیمی ادارے تک بند رہیں گے، تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کورونا کی تشویشناک صورتحال کے باعث کیا گیا۔
    پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں اسکول اور کالجز کو بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    کورونا کیسز میں اضافے کے باعث خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے8 اضلاع میں تعلیمی ادارے 6 سے 11ستمبر تک بند رہیں گے،

    پشاور، صوابی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ، سوات ، ہری اور ڈی آئی خان میں تعلیمی ادارے 11ستمبر تک بند رہیں گے۔ اسی طرح کورونا کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکولز 6 ستمبر تا 11 ستمبر بند ہوں گے۔

  • یورپی یونین نے افغان طالبان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

    یورپی یونین نے افغان طالبان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

    سلوانیا :یورپی یونین نے افغان طالبان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل نےکہا ہےکہ طالبان سے رابطہ کریں گے تاہم افغانستان میں ان کی حکومت تسلیم نہیں کریں گے۔

    سلوانیا میں یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ افغان عوام کے لیے ہمیں طالبان سے رابطہ کرنا ہوگا لیکن اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ ان کی حکومت کو تسلیم کررہے ہیں۔

    جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ یہ ایک آپریشنل رابطہ ہوگا اور اس طرح کے روابط کے مستقبل کا دارومدار نئی افغان حکومت کے رویے پر ہوگا، اس طرح ہمیں افغان عوام تک امداد پہنچانے میں مدد ملے گی۔

    یورپی یونین کی خارجہ امور کے سربراہ کا کہنا تھا کہ افغان طالبان سےکسی بھی طرح کے رابطے سخت شرائط کی بنیاد پرکیے جائیں گے ، ان شرائط میں افغان سرزمین کو دہشت گردوں کا ٹھکانہ بننے سے روکنا اور خواتین کو حقوق کی فراہمی شامل ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو حکومت میں تمام نسلی اکائیوں کی شمولیت بھی یقینی بنانا ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کابل میں اپنی موجودگی قائم کرنا چاہتی ہے تاہم اس کے لیے حالات سازگار اور سکیورٹی کا بہتر ہونا بھی ضروری ہے۔

  • امریکا نے پاکستان سے یاری پکی کرنے کے لیے ایک اور تحفہ بھیج دیا

    امریکا نے پاکستان سے یاری پکی کرنے کے لیے ایک اور تحفہ بھیج دیا

    اسلام آباد:امریکا نے پاکستان سے یاری پکی کرنے کے لیے ایک اور تحفہ بھیج دیا.اطلاعات کے مطابق امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین کی6.6 ملین ڈوز جلد پاکستان کےحوالےکی جائیں ‏گی، فائزر ویکسین جوانوں اور ہائی رسک مریضوں کو دی جائےگی۔

     

     

    نئی کھیپ موصول ہونے کے بعد امریکا کی جانب سے پاکستان کو فائزرویکسین کی کل تعداد 15. ‏‏8 ملین ہوجائےگی۔

    گزشتہ ماہ امریکا کی طرف سے عطیہ کی جانے والی فائزر ویکسین کی تیس لاکھ 70 ہزار سے زائد ‏خوراکیں خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچائی گئی تھیں۔

    امریکا کی جانب سے پاکستان کو فائزر ویکسین کی خوراکیں کوویکس پروگرام کے تحت دی گئیں ‏ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کی جانب سے موڈرنا ویکسین کی ساڑھے پچاس لاکھ خوراکیں ‏بھی پاکستان کو دی گئیں ہیں۔

  • عثمان بزدارنے اپنی ہی حکومت کے بارے میں بڑا انکشاف کردیا

    عثمان بزدارنے اپنی ہی حکومت کے بارے میں بڑا انکشاف کردیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی سازشیں ناکام ثابت ہوئیں اور تحریک انصاف کی حکومت نہ صرف مدت پوری کرے گی بلکہ آئندہ الیکشن بھی جیتے گی۔

    کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں سارے مفاد پرست لوگ جمع ہیں جن کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ یہ راہزنوں کے ٹولے پر مشتمل غیر فطری اتحاد ہے۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی شفاف سیاست کے سامنے یہ غیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ مفاد پرستوں کے اس ٹولے نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن اللہ کے فضل وکرم اور عوام کی حمایت سے پی ڈی ایم کی ہر سازش ناکام ہوئی۔
    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ قوم کے ٹھکرائے ہوئے عناصر کو انتشار کی سیاست چھوڑ کر مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ ہم مدت بھی پوری کریں گے اوران شاء اللہ آئندہ الیکشن میں بھی تحریک انصاف کامیاب ہوگی۔

  • ایئرعربیہ نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ ملکر نئی ائیر لائن ’فلائی جناح ‘ کے قیام کا اعلان کردیا

    ایئرعربیہ نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ ملکر نئی ائیر لائن ’فلائی جناح ‘ کے قیام کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: ایئرعربیہ نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ ملکر نئی ائیر لائن ’فلائی جناح ‘ کے قیام کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق عرب دنیا کی معروف فضائی کمپنی ’ائیر عرب ‘نے پاکستانی کمپنی ’لیکسن‘ کے ساتھ ملکر پاکستان میں نئی ائیر لائن’فلائی جنا ‘ کے قیام کا اعلان کردیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ کم قیمت مسافر والی ائیر لائن ہو گی ۔

    ایئرعربیہ آتے ہی چھا گئی اورپھر اس کمپنی کا پاکستان میں فضائی سفر کے لیے سروس کی فراہم کا تذکرہ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ پاکستان آمد پر ایئر عربیہ گروپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

    وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ اس گروپ کو پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر نئی ایئر لائن فلائی جناح شروع کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت ٹریول اور سیاحت کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں ہے۔ ان سیکٹرز میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

     

     

     

     

    "فلائی جناح” پاکستان کے سفر اور سیاحت کے شعبے کے سٹریٹجک وژن کو پورا کرے گا اور ملک کی معاشی نمو اور روزگار کے مواقع میں حصہ ڈالے گا جبکہ پاکستانیوں کو قابل اعتماد اورکم قیمت کا حامل فضائی سفر فراہم کرے گی۔

    لیکسن گروپ کے چیئرمین اقبال علی لاکھانی نے کہاہم پاکستان کے نئے کم لاگت والے کیریئر کے اجراءمیں ایئر عربیہ کے ساتھ شراکت داری کے لیے پرجوش ہیں۔ "فلائی جناح” پاکستان کے سفر اور سیاحت کے شعبے کی خدمت کرے گا اور ملک کی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے میں تعمیری کردار ادا کرے گا۔

    انہوں نے مزید کہا یہ شراکت داری پاکستان کے فضائی ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے جبکہ ملک کے شہریوں اور زائرین کو پیسے کے فضائی سفر کے لیے قیمت کا نیا آپشن فراہم کرتی ہے۔ ایئر عربیہ قابل اعتماد اور موثر آپریشنز کا ٹریک ریکارڈ حاصل کرتی ہے اور ہم نئی ایئر لائن کے آغاز اور ترقی کے لیے قریب سے کام کرنے کے منتظر ہیں۔

    ایئر عربیہ کے چیئرمین شیخ عبداللہ بن محمد الثانی نے کہاہم پاکستان میں کم لاگت والے کیریئر کو لانچ کرنے کے لیے اس مشترکہ منصوبے پر لیکسن گروپ کے ساتھ شراکت داری کر رہے ہیں،

    ایئر عربیہ کے چیئرمین شیخ عبداللہ بن محمد الثانی نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ "فلائی جناح” پاکستان کے ہوائی ٹرانسپورٹ کے شعبے کی قدر میں اضافہ کرے گا اور روزگار کے مواقع اور سفری اور سیاحت کے شعبے کی ترقی کے ذریعے مقامی معیشت میں براہ راست حصہ ڈالے گا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم لیکسن گروپ اور حکومت پاکستان کا ان کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم نئی ایئرلائن کی ترقی کے لیے ہاتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں ، جو ملک کے لیے پیسے کے لیے ہوائی سفر کے نئے آپشن کے طور پر کام کرے گی۔

    یاد رہے کہ باغی ٹی وی دو ماہ قبل ہی ایئرعربیہ کی پاکستان میں فضائی سفرکی سروس فراہم کرنے میں دلچسی سے آگاہ کرچکا ہے

    باغی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر عربیہ کو فیصل آباد اور ملتان کے لیے 4 پروازوں کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے متحدہ عرب امارت کی فضائی کمپنی ایئر عربیہ کو فیصل آباد اور ملتان کے لیے مجموعی طور پر چار پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ اجازت نامہ جاری کر دیا،

    اس وقت یہ بھی رپورٹ کیا تھا کہ پروازیں ابوظبی، فیصل آباد اور ملتان کے درمیان آپریٹ ہوں گی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فضائی کمپنی ایئر عربیہ ہفتہ وار 2 پروازیں ابوظبی سے فیصل آباد کے لیے، جب کہ 2 پروازیں ابوظبی سے ملتان کے لیے آپریٹ کرے گی۔

  • بابائے حریت سید علی گیلانی کی میت پر بھارتی ناظم الامور طلب:پاکستان کا سخت احتجاج

    بابائے حریت سید علی گیلانی کی میت پر بھارتی ناظم الامور طلب:پاکستان کا سخت احتجاج

    اسلام آباد: بابائے حریت سید علی گیلانی کی میت پر بھارتی ناظم الامور طلب:پاکستان کا سخت احتجاج ،اطلاعات کے مطابق سید علی گیلانی کی میت قبضے میں لینے پر دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے ان کے سامنے سخت مؤقف پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کی میت قبضے میں لینے پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی۔

    پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو میت کے ساتھ کیے گئے سلوک پر سخت مؤقف سے آگاہ کیا، انھیں بتایا گیا کہ کشمیری رہنما کے خاندان کو مرضی کے مطابق تدفین کی اجازت نہ دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج بار بار کشمیریوں کے خلاف اندھا دھند طاقت کا استعمال کر رہی ہے، ناظم الامور کو کہا گیا کہ بھارت کو اپنی حرکتوں سے باز آنا چاہیے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی غلط فہمیاں علاقائی امن کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔

    یاد رہے کہ یکم ستمبر 2021 کو تحریک آزادئ کشمیر کے بانی رہنما سید علی شاہ گیلانی 92 برس کی عمر میں طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں، مقبوضۂ کشمیر میں پاکستانیت کا نعرہ بلند کرنے والے نڈر انسان اب ہم میں نہیں رہے، علالت کے باوجود زندگی کے آخری ایام انھوں نے بھارتی قید میں گزارے۔

  • افغان طالبان افغانستان کے آخری محاذ پر بھی فتح حاصل کرنے میں کامیاب

    افغان طالبان افغانستان کے آخری محاذ پر بھی فتح حاصل کرنے میں کامیاب

    کابل: افغان طالبان افغانستان کے آخری محاذ پر بھی فتح حاصل کرنے میں کامیاب۔ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے پنجشیر میں بھی فتح حاصل کر لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

    اس حوالے سے افغان طالبان کا دعویٰ ہے کہ پنجشیر میں جنگ رک گئی ہے۔ جنگ لڑنے والے مزاحمتی اتحاد نے طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد ہی جنگ رکی۔

    دوسری طرف یہ خبریں بھی سوشل میڈیا پرگردش کررہی ہیں کہ پنجشیر میں افغان طالبان کیخلاف جنگ لڑنے والے احمد مسعود اور امر اللہ صالح فرار ہو گئے ہیں، تاہم اس حوالے سے کوئی باقاعدہ تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان طالبان نے پنجشیر پر بھرپور قوت سے حملہ کیا تھا۔

    ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ وادی پنجشیر میں وہ کیوں آگے بڑھنے پرمجبورہوئےکیونکہ یہ معاملہ اب افغانستان کی داخلی صورتحال کے حوالے سے انتہائی اہم ہو گیا ہے، پنجشیر کی صورتحال کی وجہ سے افغانستان کے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق مزاحمتی فورسز کے ساتھ بات چیت کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی تاہم اسی دوران ان کی جانب سے حملہ کر دیا گیا۔

    افغان طالبان ذرائع کے مطابق اسی لیے اب مسلح مزاحمت کو کچلنا ناگزیر ہو گیا، مذاکرات میں ناکامی کے بعد آپریشن کا آغاز کیا، ہمارے جنگجو پنجشیر کے کئی علاقوں میں داخل ہو چکے ہیں۔

    دوسری جانب پنجشیر کے مزاحمتی اتحاد کے سربراہ احمد مسعود نے کہا کہ مذاکرات کے حق میں ہیں تاہم طالبان کیساتھ مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی، جارحیت کا سامنا کرنا پڑا تو اپنی زمین، عوام، اقدار کے دفاع کیلئے مزاحمت پر مجبور ہونگے۔

    امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں پنجشیر کے مزاحمتی اتحاد کے سربراہ احمد مسعود نے کہا کہ طالبان کو تمام نسلی گروہوں پر مشتمل جامع حکومت کی صورت میں ہی تسلیم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے طالبان تبدیل نہیں ہوئے ہیں

  • پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے بین الاقوامی برادری کو افغان عوام کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے: وزیراعظم عمران خان

    پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے بین الاقوامی برادری کو افغان عوام کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے: وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد: پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے بین الاقوامی برادری کو افغان عوام کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے: ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علاقائی امن کے لیے پرامن اور مستحکم افغانستان ضروری ہے۔ بین الاقوامی برادری کو افغان عوام کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے ملاقات کی جس میں افغان صورتحال اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران جنوبی ایشیا میں امن واستحکام اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، سینئر حریت رہنما سیّد علی شاہ گیلانی کی لاش کو غیر انسانی طریقے سے چھینا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ پر رکھنے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے سے دہری شہریت کے حامل افراد کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال کو مستحکم کرنا، امن کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کرنا اور کسی بڑے پیمانے پر ہجرت کو روکنا انتہائی ضروری ہے۔ افغانستان میں انسانی بحران کو روکنا اور ان کی معیشت کو مستحکم کرنا بھی ضروری ہے۔

    وزیر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو افغان عوام کیساتھ کھڑے ہونا چاہیے اور پرامن ، مستحکم اور جامع سیاست کو یقینی بنانے کے لیے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ افغانستان میں بگاڑ پیدا کرنے والوں پر نظر رکھنی چاہیے جو صورتحال کو غیر مستحکم کر سکتے ہیں۔

     

     

    اس سے قبل برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

    وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود اور برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان سےمتعلق پیش گوئیاں اور اندازے غلط ثابت ہوئے،میرا 16 اور 27 اگست کو برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ رابطہ ہواتھا،برطانوی وزیرخارجہ کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ سے افغانستان کی تازہ صورتحال سمیت دوطرفہ تعلقات پر بات ہوئی، افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو خانہ جنگی جیسےبحران کےخطرات ہیں۔ افغانستان میں مربوط نظام حکومت کے حامی ہیں، افغانستان میں کوئی فریق پسندیدہ نہیں ہے، افغانستان میں عوامی حمایت پربننےوالی حکومت سے تعاون کریں گے، پاکستان اورافغانستان کےدرمیان تعلقات کو سمجھنےکی ضرورت ہے۔ افغان معاملے پر کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں،برطانیہ اورپاکستان کی خواہش ہے کہ افغانستان میں امن واستحکام آئے۔

    انہوں نے فیٹف کے معاملے پر پاکستان کے مثبت اقدامات سے بھی برطانوی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور برطانوی وزیرخارجہ کو فیٹف پر پاکستانی اقدامات کی حمایت کیلئے کہا

  • پاکستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز:  کئی اضلاع میں جامعات اور کالجز بند

    پاکستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز: کئی اضلاع میں جامعات اور کالجز بند

    پشاور:پاکستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز: کئی اضلاع میں جامعات اور کالجز بند ،اطلاعات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں جامعات اور کالجز بند ‏کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ‏

    تفصیلات کے مطابق کےپی کے 8 اضلاع میں یونیورسٹیز اور کالجز بند رہیں گے ۔پشاور، صوابی، ‏ملاکنڈ، سوات، ہری پور، ایبٹ آبادمیں جامعات بند ہوں گی۔ مانسہرہ اورڈی آئی خان میں بھی ‏جامعات بندرہیں گی۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جامعات بند کرنےکا فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ‏ہے۔ مذکورہ اضلاع میں فزیکل کلاسز کا اہتمام نہیں کیا جائےگا۔

    این سی او سی اجلاس میں فیصلے کے بعد یونیورسٹیز بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ ‏صوبے کے مختلف اضلاع میں اسکولوں میں حاضری 50 فیصد کا فیصلہ پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

    دوسری جانب پنجاب اور اسلام آباد میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے ‏‏6 سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • پاکستان ہماری”جان”افغانستان کی طرف سےمشکلات نہیں ہوں‌ گی:ذبیح اللہ مجاہد کااعلان

    پاکستان ہماری”جان”افغانستان کی طرف سےمشکلات نہیں ہوں‌ گی:ذبیح اللہ مجاہد کااعلان

    اسلام آباد:پاکستان ہماری”جان”افغانستان کی طرف سےمشکلات نہیں ہوں‌ گی:اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) افغانستان کے لیے اہم ہے، افغان عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، ہماری جانب سے پاکستان کیلئے کوئی مشکلات نہیں ہونگی۔

    پاک افغان یوتھ فورم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کی پالیسی یہ ہے کہ ہمسائے ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ حکومت پاکستان سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ پاکستان مہاجرین کے مسائل کی جانب توجہ دیں۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مریضوں کی علاج کی سہولیات کے لیے پاکستان سے اپیل ہے۔ افغانستان میں امن کے لیے دونوں ممالک کو کام کرنا ہوگا۔ ہم.سیاسی طور پر پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

    ترجمان افغان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) افغانستان کے لیے اہم ہے، افغان عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، ہماری جانب سے پاکستانی عوام کو کوئی مشکلات نہیں ہونگی، مہاجرین کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

    گزشتہ روز اطالوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ افغانستان کی ترقی کا مستقبل چین کے ہاتھوں میں ہے، چین نے افغانستان میں بھاری سرمایہ کاری کی حامی بھری ہے۔

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ چین افغانستان کا پڑوسی بلکہ سب سے اہم شراکت دار سمجھا جاتا ہے، نیا افغانستان اپنی معیشت کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے چین کی مدد لےگا۔ ون بیلٹ ون روڈ خطے سےگزرنے والے سلک روڈ کی بحالی کا سنگ میل ہے،

    افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تانبےکے وافر ذخائر ہیں، تانبےکے ذخائرکو چینی دوستوں کی مدد سے افغانستان کی ترقی کے لیے استعمال کیاجائےگا، ہم چین کو عالمی منڈی تک رسائی کا پاسپورٹ سمجھتے ہیں۔

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان روس کے ساتھ بھی مضبوط سفارتی اور تجارتی تعلقات قائم کرنےکے خواہاں ہیں، روس نے عالمی امن کے قیام کے لیے طالبان کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پنجشیرکے حوالے سے ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرنےکی کوشش کی لیکن احمد مسعود کی ملیشیا نے دو بار حملہ کرکے منفی پیغام دیا، پنجشیر میں مسلح مزاحمت نے افغان امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے جسے کچلنا ناگزیر ہوگیا ہے۔

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کے کردار کے حوالے سے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغان خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، خواتین کے جامعات میں تعلیم حاصل کرنے پرکوئی روک ٹوک نہیں ہوگی،

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ خواتین افغان سوسائٹی کی ناقابل تسخیر ہیرو ہیں، قرآن کریم اور شریعت کی رو سے خواتین سرکاری محکموں میں کردار اداکرسکیں گی، تاہم آئندہ حکومت میں خواتین کی بطور وزیر تقرری خارج از امکان ہے۔

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ماضی میں افغانستان کی تمام دولت جنگوں پر خرچ کی گئی، اب افغانستان میں تعمیر نو کا آغاز ہونے جا رہا ہے، طالبان عالمی برادری سے تعلقات کی بہتری کے لیے پوری کوشش کریں گے، ہمیں بین الاقوامی برادری کا اعتماد حاصل کرنا ہوگا۔