Baaghi TV

Author: +9251

  • سابقہ حکمرانوں نے اس قدر تباہی مچائی کہ سسٹم بدلنے میں مزید وقت لگے گا، عمران خان

    سابقہ حکمرانوں نے اس قدر تباہی مچائی کہ سسٹم بدلنے میں مزید وقت لگے گا، عمران خان

    اسلام آباد:سابقہ حکمرانوں نے اس قدر تباہی مچائی کہ سسٹم بدلنے میں مزید وقت لگے گا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بٹن دبا کر نیا پاکستان نہیں بن سکتا، یہ جدوجہد کا نام ہے،سسٹم بدلنے میں وقت لگتا ہے، کورونا کے دوران آئی ایم ایف کو فون کر کے کنسٹریشن سیکٹر کے لیے رعایت لی۔

    پاکستان پراپرٹی ،ہاوسنگ اور کنسٹرکشن ایکسپوکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دیہاڑی دار لوگوں کو موقع ہی نہیں ملا کہ وہ اپنا گھر بنا سکیں۔ تاریخ میں پہلی بار عام آدمی کے پاس اپنا گھر ہو گا، ہاوسنگ سیکٹر کی ہرممکن مدد کریں گے۔

    پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کا کسی نے نہیں سوچا تھا، وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا جہاں چھوٹا سا طبقہ امیر اور زیادہ غریب ہوں، کمزور طبقے کو اوپر اٹھانا ترجیح ہے،حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ چیزیں پاکستان میں بنیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں عام لوگوں کو گھر کی ضرورت ہے،گھر کی فراہمی کے لیے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم شروع کی،قرضہ بینک دے گا،تعمیراتی شعبے میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے،کنسٹرکشن سیکٹر میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع ہوتے ہیں۔

    پاکستان میں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کا کام شروع ہوگیا ہے،چین نےسب سےپہلےکمزورطبقے کی مدد کی،ایف بی آر میں اصلاحات لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

  • اب بنیں گے فیاض الحسن کپتان:جلد اعلان متوقع:باقاعدہ ٹیم بھی تشکیل

    اب بنیں گے فیاض الحسن کپتان:جلد اعلان متوقع:باقاعدہ ٹیم بھی تشکیل

    لاہور:اب بنیں گے فیاض الحسن کپتان:جلد اعلان متوقع:باقاعدہ ٹیم بھی تشکیل ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن نے ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کی دوستانہ کرکٹ میچ کی دعوت پر ٹیم تشکیل دے دی ہے،فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حکومتی اور اپوزیشن ٹیموں کا میچ یادگار ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان سے سیدعلی حیدرگیلانی کا رابطہ ہوا ، جس میں بتایا گیا کہ اپوزیشن نے فیاض الحسن چوہان کی کرکٹ میچ کی دعوت پرٹیم تشکیل دے دی ہے۔

    علی حیدر گیلانی اپوزیشن ٹیم کے کپتان ہوں گے اور حکومتی کرکٹ ٹیم کےسربراہ فیاض الحسن چوہان ہوں گے ، اس سلسلے میں 8ستمبرکوعلی حیدرگیلانی اورفیاض الحسن چوہان کی ملاقات ہوگی ، ملاقات میں میچ کی تاریخ اور دیگر معاملات طے کیے جائیں گی۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حکومتی اور اپوزیشن ٹیموں کا میچ یادگار ہوگا۔

    پنجاب کی اپوزیشن کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ملک ندیم کامران ،تنویراسلم ، ظہیراقبال ،جہانگیر خانزادہ ، رضاعلی ربیرہ ، صہیب بھرت ،میاں نوید،بلال اکبر،نعیم صفدر، عثمان محمود، حسن مرتضیٰ شامل ہیں۔

  • اور پی ٹی ایم نے چہرہ بدل لیا .تحریر: امان الرحمٰن

    اور پی ٹی ایم نے چہرہ بدل لیا .تحریر: امان الرحمٰن

    ریاستِ پاکستان، ایک ایسی ریاست جس نے آزادی حاصل کرتے ساتھ ہی بیشمار مشکلات کا ایک ڈھیر اپنے سامنے پایا اور محدود وسائل ہونے کے باوجود دن بہ دن سنبھلنے لگی ابھی آزادی کو ایک سال اور ایک ماہ ہی گُزرا تھا کے بانیِ پاکستان قائدِ اعظم مُحمد علی جناح اِس لاالاالله محمدرسول الله کے نام پر بننے والی ریاست کو اللہ کےسپرد کر گئے اور وہ پاکستان جسے آزاد کرنے والے یہی سوچتے تھے کے یہ ملک نہیں چل پائے گا کیوں کے وہ سب جانتے تھے پاکستان کے اندر وہ کیا کیا سازشیں کرنے والے ہیں، اور وہی دشمن روزِ اول سے پاکستان میں 74 برس سے پاکستان کو مستحکم نہیں ہونے دیتے اور کبھی سیاسی طور پر نقصان پہنچاتے ہیں کبھی معاشی طور پر اور یہ وجوحات ہماری اپنی کمزوریوں کی وجہ سے ہی پیدا ہوتی ہیں، اور وجہ میری نظر میں صرف ایک ہی ہے کہ جس ریاست کو ہم نے اسلامی بنانا تھا اُس میں اسلامی قوانین کا نام و نشان نظر نہیں آتا۔

    کوئی بھی ریاست تب تک مستحکم نہیں ہوسکتی جب تک اُس کا نظامِ عدل سو فیصد انصاف پر مبنی فیصلے نہ کرے اور یہی وجہ ہے کے پاکستان میں غدار پیدا ہوتے رہے ہیں کیوں کے اُنہیں معلوم ہے جو چاہے جیسے چاہے اِس ریاست کو نقصان پہنچا لیں اُن کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، اور ایسی بیشمار مثالیں ہمارے ماضی میں ہمیں نظر آتی ہیں، اب پی ٹی ایم کو دیکھ لیں اِس تنظیم نے جو کچھ ماضی میں کیا وہ سب کے سامنے ہے مگر یکم ستمبر کو محسن داوڑ اپنے ناجائز باپ افغانستان اور بھارتی خُفیہ ایجنسی کی مدد سے چلنے والی تنظیم کو یتیم ہوتا دیکھ کر اب نئے چہرے سے کام کرے گی، سوال یہ ہے کیا ریاستی اِدارے نہیں جانتے اِن کی حرکات کا کسے علم نہیں، کیا الیکشن کمیشن سو رہا ہے؟

    الیکشن کمیشن کیسے اجازت دے سکتا ہے اِنہیں نئی جماعت بنانے کی؟
    اِس ریاست کا کوئی قانون ہے جو ایسے لوگوں کو نکیل ڈال سکیں؟
    اگر نہیں ہے تو یہ کیا ڈرامہ لگا رکھا ہے عوام کو کیوں کیا یہی سیاست ہے پاکستان کی کہ کسی نہ کسی طرح مصروف رکھا جائے عوام کو اور ریاست کا کیا۔؟

    ریاست تو ایسے ہے جیسے کھلونا ہو اِن مُٹھی بھر لوگوں کے لئے جس کا جب دل چاہے جیسے چاہے کھیلے اور بیوقوف بنی رہے عوام جسے نہ پہلے ہوش تھا اور نہ ہی اب ہے،
    خُدارا ہوش کے ناخُن لیں یہ وہی سُرخے ہیں جو لال لال تحریک پہلے پی ٹی ایم اور اب ایک بار پھر چہرہ بدل کر نیشنل ڈیموکریٹیو مومنٹ کے نام سے سامنے آئی ہے۔
    اِس پارٹی کا اعلان کرنے والوں نے دھڑلے سے اپنا پروگرام کیا اور ریاستِ پاکستان کا مزاق اُڑاتے ہُوے ایک زور دار تھپڑ رسید کیا ہے۔ حکومت کے اُن تمام اِداروں کے مُنہ پر،
    اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومتی اِدارے اپنی بے بسی ظاہر کرتے ہیں یا کوئی اقدام کرتے ہیں اپنے لُولہے لنگڑے نظام سے، ویسے سچی بات تو یہ ہے کے ہمارے نظام میں ایک نہیں بہت زیادہ بیشرمی کُوٹ کُوٹ کر بھری ہے کسی کو کوئی فکر نہیں کہ اِس ریاست کے ساتھ اگر کوئی بُرا سلوک کرتا ہے تو کرتا رہے ہمیں کیا ہم نے تو سرکاری اِدارے میں نوکری کرنی ہے تنخواہ کے ساتھ ساتھ اُوپر کا مال بھی بنانا ہے اب چاہے وہ مال ہمیں سُرخے دیں یا سُرخوں کو پالنے والی غیر ملکی ایجنسیاں۔
    ایسے بے ضمیر افسران اور حکامِ بالا کو یہ چُھوٹ بھی نظامِ عدل کی خرابیوں کی وجہ سے ہیں جب کسی کو کوئی ڈر خوف ہی نہیں کے مجھے جواب دینا ہوگا یا سزا ہوگی تو ایسے میں کوئی کیوں ڈرے گا کیسے کسی افسر کو اپنے فرائض کہ خلاف جانے سے روکیں گے۔؟
    اکثر لوگوں کو بات کرتے سُنا ہے کے بھائی "پاکستان تو اللہ توکل ہی چل رہا ہے” باخُدا صحیح کہتے ہیں۔
    اللہ پاکستان کو ہر چُھپے اور ظاہر دُشمن سے محفوظ رکھے۔
    اللہ کریم ہم سب کا اور ہمارے پیارے پاکستان کا حامی و ناصر ہو آمین۔
    @A2Khizar

  • پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسکولز بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا

    پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسکولز بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا

    لاہور:پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسکولز بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا ،اطلاعات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسکولز بند کرنےکا فیصلہ مسترد کر دیا۔

    صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کی طرف سے سکول بند کیے جانے کے خلاف ردعمل دیتے ہوئے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے سربراہ کاشف مرزا نے کہا کہ سب جگہیں کُھلی ہیں تو پھر پرائیویٹ اسکولز بند کیوں؟

    انہوں نے کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر سرکاری و نجی اسکولز بند کرنے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کر دی۔

    واضح رہے کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکولز چھ روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ صوبہ بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکولز 6 ستمبر تا 11 ستمبر بند ہوں گے۔

     

     

    اسکولز بند کرنے کے فیصلے سے متعلق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں آگاہ کیا۔انہوں نے ٹویٹر پیغام میں اپیل کی کہ برائے مہربانی گھروں میں رہیں اور اپنے آپ کو محفوظ بنائیں۔

    صوبائی وزیر تعلیم نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی اپیل بھی کی۔

    ہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے ہزاروں نئے کیسز بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔

    گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 57 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 35 ہوگئی۔

    پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 71 ہزار 578 ہوگئی۔ صوبے بھر کے اسکولز بند کرنے کا فیصلہ بھی کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ہی کیا گیا ہے۔

  • خبردار، ہوشیار: پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی:نئی پابندیوں کے لیے ہوجائیں‌ تیار

    خبردار، ہوشیار: پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی:نئی پابندیوں کے لیے ہوجائیں‌ تیار

    اسلام آباد :خبردار، ہوشیار: پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی:نئی پابندیوں کے لیے ہوجائیں‌ تیار ،اطلاعات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر 4سے12ستمبرتک اضافی پابندیاں عائد کردیں ، بیماری کے زیادہ پھیلاؤ والے اضلاع میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ ، ان ڈور، آؤٹ ڈور تمام تقریبات پرپابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کووفاقی وزیراسدعمرکی قیادت میں این سی او سی نے کورونا صورتحال پر بریفنگ دی ، اس موقع پر شرکا نے پنجاب ،کے پی ،اسلام آبادکے منتخب اضلاع کے لیےاین پی آئیز کا جائزہ بھی لیا۔

    این سی اوسی نے بتایا کہ منتخب اضلاع میں 4سے12ستمبرتک اضافی این پی آئیز نافذ ہونگی ، فیصلہ بیماری کے پھیلاؤ کوکم کرنے کے لیے کیا گیا ہے ، زیادہ بیماری والےاضلاع میں تعلیمی شعبےکی بندش ہوگی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیماری کے زیادہ پھیلاؤ والے اضلاع میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ ، ان ڈور، آؤٹ ڈور تمام تقریبات پرپابندی عائد ہوگی تاہم شادی کی تقریبات صرف آؤٹ ڈوراور 300افراد تک تعداد سے مشروط ہے۔

    وباسےزیادہ متاثرہ علاقوں میں انڈورجم پرپابندی ہے ، پابندیوں کا اطلاق سرگودھا ، خوشاب،میانوالی ،رحیم یار خان ، خانیوال ، فیصل آباد،بھکر، گجرات ، گوجرانوالہ ، ملتان ،بہاولپور، لاہور ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، شیخوپورہ ، ہری پور، مالاکنڈ ، مانسہرہ ، صوابی ،ڈی آئی خان ، سوات، ایبٹ آباد ، پشاورمیں ہوگا۔

  • اب  بجلی اور گیس کی قیمتیں موسم کے مطابق ہوا کریں گی

    اب بجلی اور گیس کی قیمتیں موسم کے مطابق ہوا کریں گی

    اسلام آباد : حکومت نے موسم کے لحاظ سے بجلی اور گیس قیمتوں کے تعین کی تجویز پر غور کررہی ہے، وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت صارفین کے لیے سیزنل انرجی پرائسنگ کی تجویزلارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے موسم کےلحاظ سے بجلی اور گیس قیمتوں کےتعین کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے ، اس حوالے سے وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت صارفین کےلیےسیزنل انرجی پرائسنگ کی تجویزلارہی ہے، اقدام سے آف پیک سیزن میں بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوگا۔

    حماداظہر کا کہنا تھا کہ حکومت کےانڈسٹریل سپورٹ پیکج سےعوام کوریلیف ملاہے ، اس پیکج سے سرپلس کیپسٹی کو استعمال میں لانے میں مدد ملی ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزبارش، اربن فلڈنگ کا خدشہ

    کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزبارش، اربن فلڈنگ کا خدشہ

    محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں جاری تیزبارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیزبارش کا سلسلہ آج ایک بارپھرجاری رہا۔ شہرمیں گلستان جوہر، موسمیات، آئی آئی چندریگرروڈ، صدر، شارع فیصل، ڈیفنس اورکلفٹن، یونیورسٹی روڈ، ایئرپورٹ، سعدی ٹاؤن، کورنگی، گلشن اقبال اورملیرمیں گرج چمک کے ساتھ تیزبارش ہوئی جب کہ متعدد علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلبہ بھی جاری رہا۔

    بارش کے باعث شہرکے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوگئی ہے۔

    سردارسرفرازچیف میٹرولوجسٹ کراچی کا اس متعلق کہنا ہے کہ شہرچاروں طرف سے بادلوں کی لپیٹ میں ہے، شہرمیں مزید ایک سے دوگھنٹے بارش ہوسکتی ہے۔ اگربارش تواترسے جاری رہی تو اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ سمندرمیں بننے والا کلاؤڈ ماس شہرکی جانب بھی بڑھ رہا ہے، ہوا کا کم دباؤ جوسمندر میں جنوب مشرق میں موجود تھا اس نے شدت اختیارکرلی ہے۔

    کے الیکٹرک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شہرکے مختلف علاقوں سے ہلکی سے تیزبارش کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، کے الیکٹرک کا عملہ صورتِحال کا جائزہ لے رہا ہے تاہم چند فیڈرزکو حفاظتی بنیادوں پر بند کیا جا سکتا ہے۔

  • پاکستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال، وزیراعظم کا24 اضلاع میں خصوصی ہنگامی اقدامات کا حکم

    پاکستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال، وزیراعظم کا24 اضلاع میں خصوصی ہنگامی اقدامات کا حکم

    اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال، وزیراعظم کا24 اضلاع میں خصوصی ہنگامی اقدامات کا حکم ،اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بعد وزیراعظم عمران خان نے 24 اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے زیادہ متاثر اضلاع میں پنجاب کے 15، خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع شامل ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں ہرقسم کی ان ڈور آوٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

     

     

    این سی او سی کے مطابق متاثرہ 24 اضلاع میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تعلیمی ادارے اور ان ڈور جم پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ متاثرہ اضلاع میں پابندیاں 4 سے12ستمبر تک نافذ کی گئی ہیں۔

    پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالا، شیخوپورہ ، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، ملتان، بہاولپور، خانیوال، رحیم یار خان شامل ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع میں پشاور،صوابی،مالاکنڈ،سوات، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) شامل ہیں۔

    اس سے قبل کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پنجاب میں 6 سے 11 ستمبر تک تمام سرکاری و نجی سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں 6 سے 11 ستمبر تک سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھر رہیں اور محفوظ رہیں۔

    دوسری طرف کورونا وائرس سے 57 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 35 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 71 ہزار 578 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 787 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 97 ہزار 694، سندھ میں 4 لاکھ 35 ہزار 159، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 677، بلوچستان میں 32 ہزار 329، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 993، اسلام آباد میں ایک لاکھ 242 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 329 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • پاکستان بھرمیں حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

    پاکستان بھرمیں حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

    اسلام آباد: پاکستان بھرمیں حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا،اطلاعات کے مطابق آج پورے آزاد کشمیر اوردنیا بھر کی طرح پاکستان کے کونے کونے میں‌ تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں سید علی شاہ گیلانی کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے

    اس محبت اوروفاداری کی سب سے بڑا اجتماع آج پاکستان کے دارالحکومت اسلام اسلام آباد کی فیصل مسجد میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

    عظیم حریت رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جس میں صدر مملکت عارف علوی، ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل فیض حمید، وفاقی وزرا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    یاد رہے کہ آج ملک بھر میں بابائے حریت ، تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی جارہی ہے اوروزیراعظم کی خواہش اورہدایت کے مطابق سید علی شاہ گیلانی کوخراج تحسین پیشن کرنے کے لیے سرکاری سطح پرملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا فیصلہ ہوا تھا

    یہ بھی یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور میں پاکستان میں کشمیری رہنماوں ، شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے پرپابندی تھی اور جو کوئی اہل کشمیر سے وفا اوراپنا دینی فریضہ ادا کرتے ہوئے غائبانہ نمازجنازہ پڑھتا تھا تواس جیل بھیج دیا جاتا تھا

  • سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کا امکان

    سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کا امکان

    سی این جی ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ایک بار پھر سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

    غیاث پراچہ رہنما سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں سی این جی کی قیمت 18 روپے لیٹر بڑھ جائے گی جس کے بعد پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت 125 روپے فی لیٹر ہوجائے گی جب کہ سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 28 روپے کلو اضافہ ہوجائے گا جس کے باعث سندھ میں سی این جی کی قیمت 192 روپے کلو ہوجائے گی۔

    غیاث پراچہ نے کہا کہ ہم اوگرا کے نوٹیفکیشن کا انتظار کررہے ہیں، کچھ جگہوں پر سی این جی کی قیمت بڑھا دی گئی ہے، سی این جی پر ٹیکس بڑھانا اور پٹرول و ایل پی جی پر ٹیکس کم کرنا حیران کن ہے جس سے وزیراعظم کے وژن کے برعکس سی این جی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔

    غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ حکومت سی این جی سیکٹر کے ٹیکسز میں کمی کرے، سی این جی سیکٹر کو بھی دیگر سیکٹرز کی طرح مراعات دی جائیں ورنہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سی این جی پٹرول سے مہنگی ہوجائے گی اور اس اقدام سے ملک مہنگائی کے سیلاب میں ڈوب جائے گا۔