Baaghi TV

Author: +9251

  • فتح مبین کے بعد افغان قیادت اپنے قائد محترم ملاعمرکی قبرپردعائے مغفرت کے لیے پہنچ گئی

    فتح مبین کے بعد افغان قیادت اپنے قائد محترم ملاعمرکی قبرپردعائے مغفرت کے لیے پہنچ گئی

    کابل :فتح مبین کے بعد افغان قیادت اپنے قائد محترم ملاعمرکی قبرپردعائے مغفرت کے لیے پہنچ گئی ،اطلاعات کے مطابق افغآنستان میں افغان طالبان فتح مبین کے بعد اپنے قائد محترم ملا عمر کی قبر پر دعائے مغفرت اوران کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرن کے لیے ان کی قبرپرپہنچ گئی

    ذرائع کے مطابق امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے بعد طالبان کی اعلیٰ قیادت نے بانی امیر ملاعمر کی قبر پر حاضری دی۔

    سوشل میڈیا پر تصاویر زیر گردش ہیں جن کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ تصاویر افغان صوبے زابل کی ہیں جہاں اعلیٰ طالبان قیادت ملا عمر کی قبر پر حاضری دینے جارہی ہے۔

    رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قافلے کی قیادت طالبان کے موجودہ امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے کی۔طالبان قیادت نے سابق امیر کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

    بعدازاں بانی امیر ملاعمر کی قبر پر اعلیٰ قیادت کی حاضری کی طالبان رہنما عبدالحمید حماسی نے تصدیق کی۔علاوہ ازیں طالبان کی سپریم کونسل کا 3 روزہ اجلاس قندھار میں ہوا جس میں حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

  • امریکی انخلا کے بعد طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا

    امریکی انخلا کے بعد طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا

    کابل : امریکی انخلا کے بعد طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کے بعد ہوائی فائرنگ کر کے جشن منایا جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

    منگل کی صبح طالبان کی بدری فورس کے جنگجو اپنی گاڑیوں میں سوار ہو کر کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اندر داخل ہوئے جہاں انہوں نے مختلف مقامات کا جائزہ لیا۔

    افغان طالبان نے ایئرپورٹ کے ہینگرز میں کھڑے ان سات سی ایچ 46 ہیلی کاپٹروں کا بھی معائنہ کیا جنہیں امریکی افواج نے روانگی سے قبل ناقابلِ استعمال بنا دیا تھا۔

    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد سمیت دیگر رہنماؤں نے علامتی طور پر ایئرپورٹ کے رن وے پر چہل قدمی کی۔ اس موقع پر فوجی وردی میں ملبوس بدری فورس کے جنگجو بھی موجود تھے۔

    اس کے بعد افغآن طالبان اے ٹی ایس کنٹرول سسٹم میں بیٹھ گئے جہاں کبھی امریکہ کی فضائیہ کے بہترین ماہرین بیٹھ کرہوائی ٹریفک کنٹرول کیا کرتے تھے

    ذرائع کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ‘خوشی کے اس موقع پر دنیا کو اس سے سبق سیکھنا چاہیے۔’افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کے بعد طالبان کی بدری فورس نے کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

    افغانستان کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو کے دوران طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل ایئرپورٹ سے دوبارہ پروازیں شروع کرنے سے متعلق کہا کہ ان کی تکنیکی ٹیم ہوائی اڈے کی لاجسٹک اور تکنیکی معاملات کی چھان بین کرے گی۔

    ان کے بقول، "اگر ہم کابل ایئرپورٹ پر تباہ شدہ اشیا کو اپنی مدد آپ کے تحت ٹھیک کر سکے تو ہمیں کسی کی مدد درکار نہیں ہو گی۔”ترجمان نے کہا کہ اگر تباہ حال ایئرپورٹ کی بحالی کے لیے تکنیکی یا لاجسٹک کی ضرورت پیش آئی تو اس سلسلے میں قطر یا ترکی سے معاونت طلب کی جا سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میک کینزی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فوج نے بعض نظام کو غیر مسلح کر دیا ہے جسے پھر کبھی استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

    جنرل میک کینزی نے کہا تھا کہ امریکہ نے اسلحے سے لیس 27 گاڑیاں اور 73 طیارے ناکارہ بنا دیے ہیں جو استعمال کے قابل نہیں رہے۔البتہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے کابل ایئرپورٹ کے ساز و سامان کو نقصان نہیں پہنچایا۔ وہاں سے مستقبل میں بھی پروازیں دوبارہ اڑ سکیں گی۔

  • مفتی صاحب سے متاثر ایک چھوٹی سی کاوش تحریر راحیلہ عقیل

    مفتی، عالم سنتے ہی اکثر لوگوں کے دماغ میں ایک خاکہ بن جاتا ہے جیسے کہ یہ تو بہت سخت مزاج ہونگے، غصہ کرتے ہونگے، بیوی بچوں پر سختی کرتے ہونگے، راستے میں کہیں مل گئے تو پکڑ کر مسجد لے جائیں گے ایسے ہی بہت سے خیالات لوگوں کے دماغ میں آجاتے ہیں ایسے میں مفتی طارق مسعود صاحب بلکل الگ شخصیت، اندازبیان، کے ساتھ دنیا میں مقبول ہوئے

    طارق مسعود دیوبند مکتب فکر سے وابستہ پاکستانی عالمِ دین، تبلیغی جماعت سے وابستہ، جامع مسجد الفلاحیہ نارتھ کراچی سیکٹر 10 میں پندرہ سالوں سے امام ہیں، بطور مہمان اکثر پاکستانی ٹیلیوژن چینلز پر بطور اسکالر مدعو کیے جاتے ہیں اور اپنی خوش اخلاقی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں

    "مفتی صاحب نے بہت ساری کتابیں لکھی ہیں ،انکی کتاب "ایک سے زائد شادیوں کی ضرورت کیوں” جو 2015 میں لکھی کافی مقبول ہوئی وہ اپنے بیانات میں دوسری تیسری شادی کی ترغیب دیتے دکھائی دیتے ہیں اور ساتھ ہی انکے فائدے بھی بتاتے ہیں،
    ان کے شادیوں والے بیانات پر اکثر ہی وہ سوشل میڈیا پر کبھی تعریف کبھی تنقید کا نشانہ بنتے ہیں، مفتی صاحب پر میمز بھی بنتی وہ ہمیشہ ہنس کر ٹال جاتے بلکہ بہت بار وہ خود مسکرا کر ان میمز کا ذکر کرتے ہیں،

    2015 کے بعد انکے ویڈیو بیانات جاری ہونا شروع ہوئے اس سے پہلے انکے آڈیو بیانات جاری ہوتے تھے اب 2021 میں انکے چاہنے والوں کی انکو سنے دیکھنے والوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے مفتی صاحب نوجوان نسل میں بہت تیزی سے مقبول ہورہے ہیں انکا ہنسی مزاح سے بھرپور بیان نوجوان کو اسلام کی طرف راغب کررہا ہے بقول مفتی صاحب نے انکے شادیوں والے بیانات سے متاثر ہوکر کافی مردوں نے طلاق شدہ خواتین، بچوں والی خواتین سے دوسری تیسری شادیاں کی ہیں، ایک طرف جہاں مفتی صاحب سے مرد حضرات خوش دکھائی دیتے وہی بہت ساری خواتین انکے بیانات سے غصہ ہوتی ہیں "اب آپ خود سمجھدار ہیں کیوں”

    مفتی صاحب کھانے پینے کے بہت شوقین ہیں انکو دنبےکی چربی میں بنے کھانے انتہائی پسند ہیں ہوٹل کے پراٹھے ہوں یا بریانی اکثر انسے تعریف سنے کو ملتی ہے
    ہمیں لگتا ہے مفتی ہیں تو بس عبادت میں لگے ہونگے دنیا میں کیا ہورہا کیا چل رہا انکو کیا لینا دینا ” لیکن ایسا بلکل نہیں مفتی صاحب عوامی مسائل پر بات کرتے ہیں حکومت کی تعریف یا کبھی ہلکی پھلکی تفریح میں جائز تنقید بھی کرجاتے ہیں انکی شخصیت کے بہت سارے پہلو ہیں انکو تیراکی گھڑسواری ، مچھلیاں پکڑنا، ورزش کرنا پسند ہے جب وقت ملتا ہے وہ یہ شوق پورے کرتے نظر آتے ہیں وہ کہتے لوگ حیران ہوتے مفتی صاحب یہ کیا کررہے ” ارے بھئی مفتی ہیں تو کیا خود کو صحت مند رکھنا بھی ضروری ہے
    "بقول مفتی صاحب کے وہ کبھی ایک آدھی سگریٹ بھی پی لیتے تھے اب اس بات پر مجھ پر فتویٰ نا لگانا یہ انکے ایک بیان میں ہی سنا تھا،

    مفتی طارق مسعود صاحب نوجوان نسل کے لیے ایک راہ ہیں جو دین و دنیا دونوں کو ساتھ ساتھ بیلنس کرکے چل رہے ہیں انکے مزاح سے پھرپور بیانات ہوں یا لطیفے وہ اپنی بات ایسے انداز میں بیان کرتے کے سنے والا بور بھی نہیں ہوتا اور بات دماغ میں گھر جاتی ہے

    بہت سارے علماء صرف مذہب پر بات کرتے نظر آتے انکا سارا فوکس انسان کو کیسے اللہ کا بندہ بنایا جائے اس پر رہتا جبکہ مفتی صاحب کو ہم نے عوامی مسائل لوگوں کے عام مسئلوں پر بات کرتے سنا ہے دیکھا ہے وہ بچوں کی تربیت ہو، غصہ کرنا شور شرابا تیز آواز میں بات کرنا، میاں بیوی میں محبت، والدین کا احترام، جلدی سونا اٹھنا، لڑکیوں کی شادی ، بچوں کو کس عمر میں اکیلا سلایا جائے، بیوی کو خوش رکھنا اسکے حقوق، نوجوانوں کی گرل فرینڈز کے رونے ہی کیوں نا ہوں مفتی صاحب ایسے موضوعات پر بڑے واضح بیانات دیتے ہیں جس میں وہ اپنا ذاتی تجربہ بھی شامل رکھتے کیونکہ انکی تین زوجہ ہیں وہ بخوبی انکے حقوق پورے کرتے بلکہ دوسری تیسری شادی کی خواہش رکھنے والوں کو سب سے اہم بات یہی سمجھائی جاتی کہ بیویوں کے حقوق پورے کرنے ہیں چاہے پھر دو کرو یا چار۔۔۔۔۔۔

    "میں ذاتی طور پر مفتی صاحب کے بیانات سنتی ہوں انکے بیان سن کر انسان ریلیکس ہوجاتا ہے ورنا اکثر علماء کے بیانات ایسے ہوتے جنکو سن کر لگتا ہم بہت گناہ گار ہیں سیدھے جہنم میں جائینگے ایسا خوف ایسا وہم دل میں بیٹھ جاتا کے سیدھا وضو کرکے نماز کے لیے کھڑا ہوجاے بندہ اور مانگ لے اپنے گناہوں کی معافی
    خیر چلیں یہ تو چھوٹی سی مذاق ہوئی امید کرتی ہوں ہماری جذباتی قوم میرے اس چھوٹے سے کالم میں انجانے میں ہوئی کسی غلطی پر فتویٰ جاری نہیں کرے گی مفتی صاحب کی اسلام کے لیے جو کاوشیں ہیں اس سے آپ سب بخوبی واقف ہیں اللہ پاک انکو مزید ہمت دے کامیابی دے اور ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا کرے ہم سب ایک دوسرے کو برداشت کرکے معاف کرسکیں

  • آر پی او فیصل آبادعمران محمود نے کمیٹی روم میں علماء اکرام کے وفد کے ساتھ میٹنگ کی۔

    آر پی او فیصل آبادعمران محمود نے کمیٹی روم میں علماء اکرام کے وفد کے ساتھ میٹنگ کی۔

    آر پی او فیصل آبادعمران محمود نے کمیٹی روم میں علماء اکرام کے وفد کے ساتھ میٹنگ۔ بین المسالک ہم آہنگی کے قیام کے لیے علماء اکرام کا کردار لائق تحسین ہے۔

    تفیصلات :(شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی سے )

    امروز آرپی اوفیصل آبادعمران محمود سے ڈویژنل امن کمیٹی کے وفد نے کمیٹی روم آرپی او آفس میں ملاقات کی۔

    وفد میں مفتی ضیاء مد نی ۲۔مولانا یوسف انور،۳۔پیر فیض رسول۴۔عاشق حسین رضوی۵۔مولانا عبد الرشید مد نی ۶۔مولانا سلیم الرحمن نے شرکت کی دوران میٹنگ امن و امان کے قیام،بین المسالک ہم آہنگی اور معاشرہ میں ایثار اور رواداری کو پروان چڑھا نے جیسے امور زیر بحث آئے۔وفد میں شامل علماء اکرام نے آرپی او فیصل آباد کو یقین دلایا کہ وہ امن و امان کے قیام کے لیے مثبت کر دار ادا کر تے رہیں گے اور ہر سطح پر انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔

    اس موقع پر آرپی او فیصل آبادعمران محمود نے اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کہا کہ اسلام امن،محبت اور ایثار کا پیغام دیتا ہے اور معاشرہ میں بین المسالک ہم آہنگی کے قیام کے لیے علماء اکرام نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

    پر امن فضاء قائم رکھنے کے لیے انتظامیہ،پولیس،علما اکرام اور عوامی نمائندے ایک پیج پر ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔انہوں نے علما ء اکرام کے تعاون اور یک جہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے آخر میں ملک پاکستان کے امن و امان اور سربلندی کے لیے دعاکی گئی۔

  • ’پناہ گاہ‘ میں امریکی فوجی:سینیٹرفیصل جاوید نے سچ سچ بتادیا

    ’پناہ گاہ‘ میں امریکی فوجی:سینیٹرفیصل جاوید نے سچ سچ بتادیا

    اسلام آباد:’پناہ گاہ‘ میں امریکی فوجی:سینیٹرفیصل جاوید نے سچ سچ بتادیا ،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی امریکی فوجیوں کی پناہ گاہ میں تصویر ایک بہت حساس معاملہ بن گیا ،

    ادھر اس حوالے سے سینیٹرفیصل جاوید کے بیان کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پناہ گاہ میں امریکی فوجیوں کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے اسلام آباد کی پناہ گاہ میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی جعلی تصویر پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

     

     

     

    فیصل جاوید نے تصویر کو جعلی قرار دیتے ہوئے قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ پوسٹ کیا اور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احساس پناہ گاہ کو متنازع نہ بنائیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں میں آنے والے دیہاڑی دار مزدوروں کی دل آزاری نہ کریں۔

    واضح رہے کہ افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے دوران کئی امریکی فوجی پاکستان پہنچے ہیں جہاں سے انہیں اپنے ملک روانہ کیا گیا اور اس کی تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی کی۔

    گزشتہ روز ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھاکہ امریکی فوجی اسلام آباد کی پناہ گاہ میں موجود ہیں اور کھانا کھا رہے ہیں۔

    یہ تصویر جعلی ہے اور اس کو فوٹو شاپ کیا گیا ہے، یہ تصویر 28 نومبر 2013 کو افغانستان کے بگرام ائیربیس میں ایک تقریب کی ہے۔

  • حکومت کا عوام کوچھوٹا سا تحفہ:پٹرول قیمتوں میں ڈیڑھ روپے کمی

    حکومت کا عوام کوچھوٹا سا تحفہ:پٹرول قیمتوں میں ڈیڑھ روپے کمی

    اسلام آباد: حکومت کا عوام کوچھوٹا سا تحفہ:پٹرول قیمتوں میں ڈیڑھ روپے کمی ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ڈیڑھ ڈیڑھ روپے فی لیٹر کے حساب سے کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 119.80 روپے سے کم کر کے 118.30 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116.53 روپے سے کم کر کے 115.03 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 88.30 روپے سے کم کر کے 86.80 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 85.77 روپے سے کم کرکے 84.77 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

    ادھر حسب روایت اورپالیسی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، نئی قیمتیں 15 ستمبر تک لاگو رہیں گی۔

  • پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں نئے جزبوں اورامیدوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگئیں

    پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں نئے جزبوں اورامیدوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگئیں

    رولپنڈی :پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں نئے جزبوں اورامیدوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگئیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں دوسترم تھری اختتام پذیر ہو گئیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں ‏دوسترم تھری کی اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سیکٹرتبی میں منعقد ہوئی۔

     

     

    مشقوں کا مقصدفوجی تعاون بڑھانا اور انسداددہشتگردی تجربات کاتبادلہ ہے۔ اختتامی تقریب میں یرغمالیوں ‏کی رہائی، علاقہ کلیئرنس اور کلوز واٹربیٹرکا مظاہرہ کیا گیا۔

    مشقوں میں فیصلہ سازی، حربی طریقوں میں تبدیلی سمیت باہمی ربط قائم کرنا تھا۔ مشقوں میں باہمی ‏تعاون،کسی بھی خطرے کو مشترکہ طورپرنمٹنےمیں مددملےگی۔

    ادھر اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تقریب میں ڈی جی ملٹری ٹریننگ اور قازقستان کے حکام شریک ہوئے۔

  • ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی زیر صدارت سپریم کونسل کا 3 روزہ اجلاس ختم، حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے

    ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی زیر صدارت سپریم کونسل کا 3 روزہ اجلاس ختم، حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے

    قندھار : ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی زیر صدارت سپریم کونسل کا 3 روزہ اجلاس ختم، حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے ،اطلاعات کے مطابق طالبان کی سپریم کونسل کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے کرلیے گئے ہیں۔

    افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کونسل کا 3 روزہ اجلاس طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی زیر صدارت قندھار میں ہوا جبکہ یہ اجلاس ہفتے کے روز سے پیر تک جاری رہا۔

     

     

    افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

     

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی حفاظت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان سے اچھے برتاؤ کا فیصلہ کیا گیا۔

    افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےبتایا کہ اجلاس میں نئی اسلامی حکومت اور کابینہ کی تشکیل سے متعلق اہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔ترجمان طالبان نے بتایا کہ سپریم لیڈر نے سب کو مکمل ہدایات دے دی ہیں اور ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کردیا ہے۔

     

     

    3 روزہ اجلاس   میں سیکورٹی کی بہتری ، شفافیت این سسٹم ، انتظامی امور ، ریاستی پیسے کے تحفظ اور عوام کے ساتھ اچھے برتاؤ کے بارے میں فیصلے کیے گئے۔

    اجلاس ہفتے کو شروع ہوا اور پیر کو اختتام پذیر ہوا جس میں نئی اسلامی حکومت کی تشکیل ، کابینہ کی تشکیل اور سیاسی ، سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ طالبان کے سربراہ نے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔

     

    طالبان کی جانب سے تاحال حکومت سازی سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا لیکن رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ ملابرادر سپریم کونسل کے اجلاس کے بعد قندھار سے کابل روانہ ہوگئے ہیں اور جلد ہی کابینہ کا اعلان متوقع ہے۔

     

    خیال رہے کہ طالبان نے اعلان کیا تھا کہ آخری امریکی فوجی کے انخلا تک حکومت کا اعلان نہیں کیا جائے گا تاہم ڈیڈ لائن سے ایک دن قبل گزشتہ شب ہی امریکی فوج نے انخلا مکمل کرلیا ہے۔

  • عمران خان زندہ باد:کپتان کی ہدایت پرنادرا نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے کے لئے موبائل ایپ تیار کرلی

    عمران خان زندہ باد:کپتان کی ہدایت پرنادرا نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے کے لئے موبائل ایپ تیار کرلی

    اسلام آباد:عمران خان زندہ باد:کپتان کی ہدایت پرنادرا نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے کے لئے موبائل ایپ تیار کرلی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نےنیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی آئی ٹی لیب میں تیار کی گئی دنیا کی پہلی جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی پاک آئیڈینٹٹی ایپ کا افتتاح کیا ۔

    اس ایپ کی بدولت پاکستان دنیا میں یہ ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ملک بن گیا ہے جس کی بدولت شہری بذریعہ سمارٹ موبائل گھر بیٹھے بنوا سکتے ہیں ۔صارفین اپنے سمارٹ موبائل فون کے کیمرہ کی مدد سے نہ صرف فنگرپرنٹ لے سکتے ہیں بلکہ تصویر اور دیگر دستاویزات بھی سکین کر کے اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

    نادرا نے جدت آمیز اور جدید ترین ٹیکنالاجی پر مبنی آن لائن شناختی کارڈ بنانے کے پروگرام میں موبائل اپلیکیشن تیار کر لی۔ نئی موبائل ایپ کی سب سے اہم خصوصیت اس میں موجود موبائل کیمرے کے ذریعے بائیومیٹرک یعنی انگلیوں کے نشان کے حصول کی سہولت ہے جس کی بدولت شہریوں کو آن لائن شناختی کارڈ بنوانے میں پیش آنے والی سب سے بڑی مشکل دور ہو جائے گی۔

    وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نادرا طارق ملک کے موبائل ایپ کے جدید خیال کو سراہاتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نادرا طارق ملک نے انتہائی قلیل وقت میں ایپ کی تیاری مکمل کرنے اور پاکستان کو یہ ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا دنیا کا پہلا ملک بنا دیا۔

    اس موقع پر چیئرمین نادرا نے نادرا کے سافٹ وئیر انجنیئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام کاوشیں وزیراعظم پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف کے ایک اہم پیش قدم ہے۔جوکہ سہولیات کی فراہمی ایک نئے دور کا آغاز کے ساتھ ساتھ معیشت کے کئی شعبوں میں بھی انقلاب برپاکرے گی۔مزید یہ کہ وزیراعظم پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن میں نادرا اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے اس طرح کی جدید ترین سہولیات متعارف کرانے کے لئے دن رات مصروف عمل ہے۔

    طارق ملک نے مزید کہا کہ نادرا کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی موبائل فون پر بائیومیٹرک کے حصول کی سہولت سے جہاں بیرون ملک مقیم پاکستانی اور شہریوں کے لئے آن لائن شناختی کارڈ بنوانا انتہائی آسان ہو جائے گا وہیں یہ ٹیکنالوجی معیشت کے لاتعداد دیگر شعبوں میں بھی انقلابی پیشرفت کا باعث بن سکتی ہے۔

    چیئرمین نادرا نے کہا کہ ایسے تمام شعبے جن میں بائیومیٹرک تصدیق کی ضرورت پڑتی ہے مثلاً ای گورننس، ای کامرس، مالی شمولیت کے مختلف پروگرام مثلاً احساس پروگرام، کامیاب جوان پروگرام وغیرہ،وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کے صارفین انہیں گھر بیٹھے اپنی شناختی معلومات فراہم کر سکتے ہیں اور بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے تمامتر ضروری کارروائی کو مکمل کر سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ نادرا اپنے شناختی کارڈ کے پروگرام میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے اور آن لائن شناختی کارڈ بنوانے کے لئے موبائل فون کے ذریعے انگلیوں کے نشان کا حصول اور تصدیق کی سہولت اب تک دنیا بھر میں کسی بھی ملک نے ابھی تک اپنے آئی ڈی پروگرام میں استعمال نہیں کی۔ پاکستان واحد ملک ہئے جس نے اپنے شناختی کارڈ کے پروگرام میں جدت آمیز اور اپنے طرز کی منفرد ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لا چکا ہے جس کی بدولت جہاں عام شہریوں کو بے پناہ آسانی ہو جائے گی وہیں معیشت کے متعدد شعبوں سے وابستہ کاروباری اداروں اور کمپنیوں کے لئے بھی ترقی اور افزائش کے شاندار مواقع پیدا ہو جائیں گے۔
    لاتعداد چھوٹے اور درمیانے کاروباری ادارے، سٹارٹ اپس، اور فن ٹیک کمپنیوں کے لئے اس ٹیکنالوجی کی بدولت محفوظ کاروبار اور اس کی افزایش کے بے بہا راستے کھلیں گے۔ اس ٹیکنالاجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کاروباری اخراجات نمایاں حد تک کم کر سکیں گے۔

    ڈیجیٹل شعبے میں اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہونہار پاکستانی نوجوان نہ صرف بے شمار نئی مصنوعات، خدمات اور سہولیات متعارف کرا سکیں گے بلکہ ایمیزون اور پے پال جیسے بڑے آن لائن عالمی اداروں کا اعتماد بھی بڑھے گا اور وہ بھی پاکستان میں اپنا کاروبار بڑھانے اور پاکستانی صارفین کو اپنی خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کی طرف مائل ہوں گے۔

    یہ جدت آمیزموبائل ایپ نادرا https://id.nadra.gov.pk پورٹل سے منسلک کی جائے گی۔اپنے سمارٹ فون پر اینڈرائیڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین Play Store جبکہ آئی فون موبائل استعمال کرنے والے صارفین App Store سے PAK IDENTITY ا یپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ،اطلاعات کے مطابق آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے جس میں سی پیک اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا . آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور چینی سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اوردفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    اس اہم ملاقات میں چینی سفیر نے پاکستان کی افغانستان کے حوالے سے حکمت عملی کی بہت زیادہ تعریف کی اوریہ تسلیم کیا کہ پاکستان واقعی اس معاملے کواحسن انداز سے تکمیل کے مراحل لے جانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور عزم کا اظہار کیا کہ چین بطور اسٹرٹیجک پارٹنر پاکستان کی مدد کرتا رہے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا