Baaghi TV

Author: +9251

  • بالآخرنیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کی منظوری دیدی

    بالآخرنیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کی منظوری دیدی

    لاہور:بالآخرنیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کی منظوری دیدی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے نیوزی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم بھیجنے کی منظوری دیدی۔

    کیوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے سکیورٹی ماہر کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کپتان ٹام لیتھم نے ڈھاکا سے زوم پر بیان میں کہا کہ انہیں رگ ڈیکاسن کی رپورٹ پر یقین ہے۔

    کیوی قائد کا کہنا تھا کہ رگ ڈیکاسن نیوزی لینڈ کے لیے طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں، ان کی پیش کردہ رپورٹ پر اطمینان ہے۔کیوی میڈیا کے مطابق بورڈ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کو بھی دورہ پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر سیریز کھیلی جائیں گی۔

    دوسری طرف این سی اوسی کی طرف پاکستان اورنیوزلینڈ کےدرمیان کھیلے جانے والے میجز اسٹیڈیم میں دیکھنے کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کوآنے کی اجازت ہوگی

  • زیادتی کے شکار 4 سالہ بچے کے باپ سے کراچی پولیس کی بدسلوکی

    زیادتی کے شکار 4 سالہ بچے کے باپ سے کراچی پولیس کی بدسلوکی

    زیادتی کا شکار بچے کے والدین سندھ پولیس کے ہاتھوں رسوا ہونے لگے، زیادتی کے شکار 4 سالہ بچے کے باپ سے تیموریہ پولیس نے بدسلوکی شروع کردی۔

    سندھ پولیس کے اہلکاروں نے زیادتی کا شکار بچوں کے والدین کے زخموں پر نمک رکھنا شروع کردیا، کراچی کے علاقے تیموریہ میں زیادتی کا شکار بچے کے باپ کو پولیس اہلکاروں نے دھتکارنہ شروع کردیا۔

    زیادتی کا شکار بچے کا باپ اسکول کا معائنہ کرانے تیموریہ تھانے پہنچا تو تفتیشی افسر کے دفتر میں تالا لگا ہوا تھا جس کے باعث متاثرہ باپ نے رپورٹنگ روم سے رجوع کیا۔

    رپورٹنگ روم میں سادہ لباس اہلکار اور سب انسپکٹر موجود تھے جو غریب رکشہ ڈرائیور کو دھتکارتے رہے اور کہا کہ ہمارا کوئی واسطہ نہیں آپ جانیں اور افسر جانیے۔

    نیوز کے رپورٹر نے واقعے کی ویڈیو بنانا شروع کی موبائل فون چھین لیا، اریب نامی سپاہی نے نمائندے کا موبائل چھینا تھا۔

    واقعہ رپورٹ ہونے پر ڈی ایس پی آپریشن ناصر بخاری اہلکار کو لے کر ڈی آئی جی دفتر روانہ ہوئے، جس کے بعد بدتمیزی پر سپاہی کو پانچ روز کےلیے لاک اپ کردیا گیا۔

  • سندھ پولیس اہلکاروں کے لیے خوشخبری

    سندھ پولیس اہلکاروں کے لیے خوشخبری

    صوبہ سندھ میں ‘سپاہی’ سے ‘اے ایس آئی’ رینک تک پولیس اہلکاروں کی تنخواہ بڑھائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ سندھ پولیس میں دیگر صوبوں کے مساوی تنخواہ، الاؤنس ودیگر مراعات بڑھانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی منظوری سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    کمیٹی کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 5رکنی کمیٹی ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی سربراہی میں بنائی گئی جس میں آئی جی سندھ اور سیکریٹری فنانس کمیٹی شامل ہیں۔

    اسی طرح سیکریٹری سروسز اور سیکریٹری لا بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

    کمیٹی اہلکاروں کی تنخواہوں، الاؤنسز اور اسکیل کاجائزہ لے گی۔ کمیٹی سندھ پولیس کی تنخواہ کا دیگر صوبوں سے موازنہ کرے گی جس کے بعد سپاہی سے لے کر اے ایس آئی رینک کے اہلکاروں کی تنخواہ بڑھائی جائے گی۔

    مذکورہ عہدوں تک تمام سہولتیں مساوی کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

  • آخری امریکی فوجی بھی افغانستان سے روانہ، کابل ایئرپورٹ پر افغان طالبان کا قبضہ،جنگ ختم

    آخری امریکی فوجی بھی افغانستان سے روانہ، کابل ایئرپورٹ پر افغان طالبان کا قبضہ،جنگ ختم

    لاہور:آخری امریکی فوجی بھی افغانستان سے روانہ، کابل ایئرپورٹ پر سٹوڈنٹس کا قبضہ،جنگ ختم،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کی طرف سے امریکہ کودی گئی ڈیڈ لائن سے پہلے ہی امریکہ بہادر کی آخری فلائٹ بھی کابل ایئرپورٹ چھوڑ چکی ہے اوراس حوالے سے پینٹا گان نے بھی تصدیق کردی ہے

     

    ادھر اس حوالے سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت کابل ایئر پورٹ پر کوئی غیرملکی جارح نہیں ہے ،افغان طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا قبضہ اورکنٹرول سنبھال لیا ہے ، باغی ٹی وی کے سنیئررپورٹرطہ منیب نے بھی اس حوالے سے کابل شہر سے ملنے والی اطلاعات کوبنیاد بنا کریہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق اب امریکہ بہادرکا آخری طیارہ پیچھے رہ جانے والے چند فوجیوں‌اوردیگرشہریوں کو لیکربڑھے بوجھل قدموں‌کسے ساتھ افغانستان سے نکل گیا ہے

     

    ادھر اس حوالے سے کابل سے بھی کچھ ایسی ہی اطلاعات آرہی ہیں‌ کہ امریکہ میں اس وقت سخت پریشانی کا عالم ہے جب ہرامریکی امریکہ کی رسوائی کے ساتھ پسپائی کے مناظر دیکھ رہا ہے

     

    https://twitter.com/JakeVerbatim/status/1432442018165411842

    ذرائع کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر اس وقت افغان طالبان کے مسلح گارڈ پہرہ دے رہے ہیں اوریہ بھی خبریں ہیں کہ ترک افواج بھی افغان طالبان کے ساتھ کابل کے ایئرپورٹ کو چاروں طرف سے گھیرلیا ہے اورامریکیوں کے فرار کے بعد علاقے کا مشاہدہ کیا جارہا ہے

  • کوئٹہ: دہشت گردوں کے خلاف آٔپریشن : 11 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ: دہشت گردوں کے خلاف آٔپریشن : 11 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ: کوئٹہ: دہشت گردوں کے خلاف آٔپریشن : 11 دہشت گرد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے آپریشن کے دوران 11 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

    ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں دہشت گردی کی کاروائیوں کے لیے سرگرم دہشدت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں‌ کی اطلاعات موصول ہونے پر سی ٹی ڈی نے آپریشن کیا فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    کوئٹہ سے ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہےکہ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی جبکہ دہشت گردوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل کوہار ڈیم لورا لائی کے علاقے میں سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا تھا، مقابلے میں سات دہشت گرد مارے گئے تھے، ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

    اس سے قبل دس اگست کومغربی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، دہشت گردوں کے زیراستعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ وگولہ بارودبرآمد کیا گیا تھا۔

  • جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا ، پاک فوج کا جوان وطن عزیزپرقربان

    جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا ، پاک فوج کا جوان وطن عزیزپرقربان

    راولپنڈی :جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا ، پاک فوج کا جوان وطن عزیزپرقربان ،اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )کے مطابق دھماکا آسمان منزا کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا جس میں 25 سالہ سپاہی واجد شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی واجد کا تعلق کرک سے تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعےمیں ملوث دہشت گردوں کوپکڑنے کےلیے سکیورٹی فورسزکی جانب سے علاقے کا محاصرہ کیا گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں فرار کی کوشش کرنے والا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

  • جرائم کی روک تھام کےلیےیونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHEL)-911 لارہےہیں: وزیراعظم

    جرائم کی روک تھام کےلیےیونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHEL)-911 لارہےہیں: وزیراعظم

    اسلام آباد: جرائم کی روک تھام کے لیےیونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHEL) -911 لارہے ہیں،اطلاعاتع کے مطابق جرائم کی روک تھام کے لیےیونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHEL) -911 کا اجرا کے حوالے سے وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی جس پروزیراعظم نے جلد سے جلد اس ایپلی کیشن کو لانچ کرنے کا حکم دیا

    ذرائع کےمطابق اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے وزارت داخلہ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے متعلقہ افسران کے اجلاس کی صدارت کی جس میں یونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHEL) -911 کے قیام کے بارے میں وزیر اعظم کو اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا گیا۔

    اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، SAPM ڈاکٹر شہباز گل ، سیکرٹری داخلہ ، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA), چیئرمین نادرا ، چیف کمشنر اسلام آباد، ڈی جی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NTC)، ڈی جی نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB)اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

    وزیراعظم کو بتایا گیا کہ بین الصوبائی رابطوں سمیت تمام ضروری کام مکمل ہوچکا ہے ، اوراکتوبر 2021 کے پہلے ہفتے تک ہیلپ لائن باقاعدہافتتاح کے لیے تیار ہو گی۔

    وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ملک میں جرائم پر قابو پانے کے لیے جلد از جلد سروس کے آغاز میں تمام رکاوٹوں کو دور کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

    وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ اس ہیلپ لائن کے اجراء سے ملک میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کیونکہ جرائم کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جا سکے گی۔

  • واپڈا ڈیموں کی تعمیر دیئے گئے مقررہ وقت کے اندرمکمل کرے:وزیراعظم کی چیئرمین واپڈا کوہدایت

    واپڈا ڈیموں کی تعمیر دیئے گئے مقررہ وقت کے اندرمکمل کرے:وزیراعظم کی چیئرمین واپڈا کوہدایت

    اسلام آباد:واپڈا ڈیموں کی تعمیر دیئے گئے مقررہ وقت کے اندرمکمل کرے:وزیراعظم کی چیئرمین واپڈا کوہدایت ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت کی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان متعلقہ اداروں کے سربراہان کو مسلسل ہدایات دے رہے ہیں ، اس سلسلے میں آج وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین واپڈا کو ملک میں ڈیموں کے تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ملاقات کی اور بڑے ڈیموں کی تعمیر پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے ڈیموں کی تعمیر میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈیموں کا تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے اقدامات یقینی بنائیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانی کی ضروریات پوری کرنےکے لیے نئے ڈیموں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے،نئے ڈیموں کی تعمیر پانی کے ساتھ ساتھ ملکی توانائی کی ضروریات پورا کرے گی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ نئے ڈیموں کی تعمیر سستی بجلی کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی۔

  • عالمی اداروں کی درخواست پر پی آئی اے کا بڑا انسان دوست مشن:دنیا خوش ہوگئی

    عالمی اداروں کی درخواست پر پی آئی اے کا بڑا انسان دوست مشن:دنیا خوش ہوگئی

    اسلام آباد: پی آئی اے کا بڑا انسان دوست مشن:دنیا خوش ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ خوراک کی درخواست پر قومی ایئر لائن نے بڑا انسان دوست مشن پورا کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ خوراک کی درخواست پر پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزار شریف پہنچ گیا، قومی ایئر لائن کی پرواز میں انسانی ہم دردی مشن کے تحت ضروری ادویات اور خوراک کی ترسیل کی گئی ہے۔

    پی آئی اے کے خصوصی بوئنگ 777 نے خوراک اور ادویات دبئی سے مزار شریف پہنچائیں، ادارے کا کہنا ہے کہ کارگو طیارے کا مقصد افغانستان میں ادویات کی قلت کے سد باب کے لیے معاونت کرنا ہے، ادویات کی کمی کے باعث افغان بھائی مشکلات کا شکار تھے۔

     

     

    پی آئی اے کے مطابق افغانستان کی موجودہ صورت حال میں کابل کے علاوہ یہ پہلی بین الاقوامی کمرشل پرواز تھی، مزار شریف میں پرواز کی لوڈنگ اور زمینی انتظامات کے لیے پی آئی اے آپریشنز ٹیم ساتھ روانہ ہوئی تھی، اس ٹیم نے سی ای او پی آئی اے کے معاون عامر حیات کی سربراہی میں سفر کیا اور تمام انتظامات سنبھالے۔

    پی آئی اے پرواز کے معاملات کے لیے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے ذاتی طور پر کوشش کی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی فیصل سلطان نے بھی آپریشن میں اہم کردار ادا کیا، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کی جانب سے کامیاب مشن پر ٹیم کو شاباش دی گئی، اور سیکریٹری اور وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    ارشد ملک نے کہا پاکستان نے افغانستان کے امن، صحت و سلامتی میں تعاون جاری رکھا ہے، افغانستان ہمارا برادر پڑوسی ملک ہے، معاونت اخلاقی ذمہ داری ہے، خصوصی ہدایات پر پی آئی اے انسان دوست مشن جاری رکھے گا۔

  • آزاد کشمیرکابینہ کے اراکین کو محکموں کے قلمدان سونپ دیےگئے

    آزاد کشمیرکابینہ کے اراکین کو محکموں کے قلمدان سونپ دیےگئے

    مظفرآباد :آزاد کشمیرکابینہ کے اراکین کو محکموں کے قلمدان سونپ دیےگئے ،اطلاعات کے مطابق نوٹیفکیشن کےمطابق سینیئر وزیر سردار تنویر الیاس کو وزارت فزیکل پلاننگ، ہاؤسنگ اور سیاحت کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔

    مظفرآباد سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ اظہر صادق کو مواصلات،خواجہ فاروق کو محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اور سردار میر اکبر کو محکمہ زراعت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

    ‎پاکستان تحریک انصاف کی اس کابینہ میں‌ چوہدری علی شان سونی کو محکمہ خوراک، چوہدری محمد رشیدکو محکمہ ماحولیات اور عبدالماجد خان کو وزارت خزانہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔

    ‎سردار محمد حسین خان کو بہبود آبادی کا قلمدان دیا گیا ہے اور چوہدری محمد ارشد کو توانائی و آبی وسائل کی وزارت دی گئی ہے۔

    ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تمام کابینہ ممبران کو عمران خان کا یہ پیغام پہنچا دیا گیا ہےکہ یہ وزارتیں بہترین کارکردگی سے مشروط ہیں‌