Baaghi TV

Author: +9251

  • طالبان کا پنجشیرپرحملہ:احمدمسعود کے وفاداروں کاسخت جوابی حملہ:35 طالبان کومارنےکا دعویٰ

    طالبان کا پنجشیرپرحملہ:احمدمسعود کے وفاداروں کاسخت جوابی حملہ:35 طالبان کومارنےکا دعویٰ

    پنجشیر: طالبان کا پنجشیر پر حملہ:احمدمسعود کے وفاداروں کاسخت جوابی حملہ:35 طالبان کومارنےکا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے پنجشیر میں طالبان اور مزاحمتی فورس کے درمیان گزشتہ شب بھی جھڑپیں جاری رہیں۔اورتازہ ترین اطلاعات میں افغآن طالبان کوبہت زیادہ جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے

    سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود شاہ وادی پنجشیر میں مزاحتمی تحریک کی قیادت کررہے ہیں۔

    ادھرمختلف ذرائع کے حوالے سے یہ دعوے کیے جارہے ہیں کہ احمد مسعود کے وفاداروں نے وادی کا دفاع مضبوط سے مضبوط تربنا لیا ہے ، وادی پنجشیر طالبان کے خلاف مزاحمت کا آخری گڑھ ہے اور اس کے علاوہ وہ تقریباً پورے افغانستان پر کنٹرول حاصل کرچکے ہیں۔

    افغان طالبان نے وادی پنجشیر کا محاصرہ کررکھا ہے اور گزشتہ دو روز سے جھڑپیں جاری ہیں، اب گزشتہ شب بھی طالبان نے وادی پر حملہ کیا ہے۔

    پنجشیر میں طالبان مخالف قومی مزاحمتی فورس (این آر ایف) کے ترجمان فہیم دستی نے بتایا کہ گزشتہ شب امریکی فوج کے انخلا کے بعد طالبان نے وادی پر حملہ کیا تھا جسے پسپا کردیا گیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ شب ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 30 طالبان جنگجو مارے گئے اور 15 زخمی ہوئے۔

    ان کا کہنا تھاکہ طالبان حملے میں 2 مزاحمتی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ مزاحتمی فورسز نے فوجی سازو سامان بھی قبضے میں لیا ہے۔فہیم دستی نے طالبان سے مذاکرات کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وادی کا دفاع جاری رکھا جائے گا۔

    دوسری جانب برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق وادی پنجشیر میں گزشتہ شب بھی طالبان اور مزاحمتی فورس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔

    رائٹرز نے وادی پنجشیر کے طالبان مخالف مزاحمتی فورس کے 2 ارکان کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کی شب ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 8 طالبان جنگجو مارے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پنجشیر میں مزاحمتی فورس کی قیادت کرنے والے احمد مسعود کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیاتھا کہ طالبان نے پیر کی شام پنجشیر میں ایک سرحدی چوکی پر حملہ کیا جسے مزاحمتی فورسز نے پسپا کردیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق طالبان نے پنجشیر کا مواصلاتی رابطہ منقطع کررکھا ہے۔

  • اقوام متحدہ کا طیارہ مزار شریف اترے بغیر  22 ہزار فٹ کی بلندی سے اسلام آباد اُترگیا

    اقوام متحدہ کا طیارہ مزار شریف اترے بغیر 22 ہزار فٹ کی بلندی سے اسلام آباد اُترگیا

    اسلام آباد:اقوام متحدہ کا طیارہ مزار شریف اترے بغیر 22 ہزار فٹ کی بلندی سےاسلام آباد اُترگیا ،اطلاعات کے مطابق افغانستان پر طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اقوام متحدہ کا اسلام آباد سے جانے والا خصوصی طیارہ مزارشریف ائیر پورٹ پر اترے بغیر واپس آگیا۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خصوصی پرواز یو این او 356 ایچ منگل کی دوپہر ٹھیک 12 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے افغانستان کے لیے روانہ ہوئی۔

    پاکستان سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق زیڈ ایس ایف اے این (ZS-FAN) رجسٹریشن کا یہ خصوصی طیارہ دوپہر 1:30 بجے افغانستان کے مزار شریف انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے نے مزار شریف ائیرپورٹ پر لینڈنگ نہیں کی بلکہ 22 ہزار فٹ کی بلندی سے ائیرپورٹ کے اوپر چکر کاٹ کر واپسی کا روٹ لے لیا اور یو این او کی یہ خصوصی پرواز روانگی کے 3 گھنٹے بعد واپس اسلام آباد میں لینڈ کرگئی۔

    اقوام متحدہ کے کئی خصوصی طیارے اسلام آباد سے افغانستان کے کابل اور مزار شریف ائیرپورٹس کے لیے آپریٹ کر چکے ہیں۔

  • امریکی فوجی جاتے ہوئے اپنے تربیت یافتہ کتے بھی کابل ایئرپورٹ پر چھوڑ گئے

    امریکی فوجی جاتے ہوئے اپنے تربیت یافتہ کتے بھی کابل ایئرپورٹ پر چھوڑ گئے

    لاہور(طہٰ منیب)امریکی فوجی جاتے ہوئے اپنے تربیت یافتہ کتے بھی کابل ایئرپورٹ پر چھوڑ گئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی فوج جاتے ہوئے اپنی انتہائی تربیت یافتہ اورانتہائی قیمتی کتے بھی چھوڑ گئی ہے

    ادھر اس حوالے سے باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی طرف سے انخلاکے وقت میں مزید توسیع نہ ملنے کےبعد امریکی افواج کی نیندیں حرام ہوچکی تھیں اورامریکی افواج ہرصورت مقررہ وقت سے پہلے ہی افغانستان سے نکلنا چاہتی تھی ،

     

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بہت زیادہ فوجیوں کی وجہ سے امریکی حکومت اورپینٹا گان نے سب سے پہلے فوجیوں کی جان بخشی کے لیے فوجیوں کے افغانستان سے فرارکویقینی بنانے پرزوردیا

    کابل سے ذرائع کےمطابق کم وقت ہونے کی وجہ سے امریکی فوجیوں کو کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ کیا کریں بالآخراپنی جان بچانے کی فکر میں امریکی فوج اپنے انتہائی تربیت یافتہ کتوں کو چھوڑ گئی

    کابل سے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی فوجیوں پرافغان طالبان کا خوف اس قدر زیادہ تھا کہ ان کو کوئی سوجھ بوچھ نہیں آرہی تھی ، یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ امریکہ نے افغان طالبان سے ان کتوں کی واپسی کا مطالبہ بھی کردیا ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی

     

     

    ادھر دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کو اس قدر ذلت آمیز شکست ہوئی کہ امریکی فوجی اپنی جان کی فکر میں سب کچھ بھول گئے اوراب افغانستان کے چپے چپے میں امریکی اسلحے کے ڈھیرلگے ہوئے جن کی مالیت 1 کھرپ ڈالرز سے زیادہ بتائی جارہی ہے

    افغانستان پر مکمل کنٹرول کے بعد امریکا کی جانب سے افغان سکیورٹی فورسز کو دیا گیا اربوں روپے مالیت کا اسلحہ بھی طالبان کے ہاتھ لگ چکا ہے۔

    غیرملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے قبضے میں آنے والے فوجی سامان میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور اے 29 سپر ٹوکانو اٹیک ائیرکرافٹ بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق طالبان کے قبضے میں اب روایتی کلاشنکوف کی بجائے ایم 4 کاربائنز، ایم 16 رائفلز، ایم 24 اسنائپر رائفلز اور ایم 18 اسالٹ رائفل ہیں۔ طالبان اب امریکی ہم ویز اور بارودی سرنگوں سے بچنے کی صلاحیت رکھنے والی فوجی گاڑیوں میں گھوم رہے ہیں۔

    امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ طالبان کے ہاتھ لگنے والے امریکی اسلحے میں 22 ہزار 174 ہم ویز، 634 ایم آئی ون ون سیون آرمرڈ وہیکل، 155 مائن پروف وہیکلز، 169 ایم 13 آرمرڈ پرسنل کیریئرز، 42 ہزار ٹرک اور ایس یو ویز، 64 ہزار 363 مشین گنز، ایک لاکھ 62 ہزار 43 ریڈیو سیٹس، 3 لاکھ 58 ہزار 530 اسالٹ رائفلز، ایک لاکھ 26 ہزار 295 پسٹلز اور 176 توپیں شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ 33 ایم 17 ہیلی کاپٹرز، 33 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر، 43 ایم ڈی 530 ہیلی کاپٹرز، 4 سی 130 کارگو طیارے، 23 اے 29 سپر ٹوکانو ائیر کرافٹس، 28 سیسنا ائیر کرافٹ، 10 سیسنا اسٹرائیک ائیر کرافٹس بھی طالبان کے قبضے میں آ چکے ہیں۔

     

     

     

    یہ اسلحہ اور ساز و سامان کابل، مزار شریف، قندھار، قندوز، ہرات، گردیز اور لشکر گاہ میں قائم اسلحہ ڈپوز میں موجود ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا نے 20 سال میں 2 کھرب 26 ارب ڈالر خرچ کیے، دفاعی بجٹ میں 933 ارب ڈالر، جنگ کے لیے قرضوں پر سود 530 ارب ڈالر اور جنگ میں شریک ہونے والے فوجیوں کی بہبود کے لیے 296 ارب ڈالر خرچ کیے۔ اس کے علاوہ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی 59 ارب ڈالر خرچ کیے گئے۔

    بیس سال کی افغان جنگ میں 47 ہزار 245 افغان شہری، 3846 امریکی کانٹریکٹرز اور 2442 امریکی فوجی مارے گئے۔ 1144 اتحادی فوجی اور امدادی اداروں کے 444 رضا کار بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ 66 ہزار افغان نیشنل آرمی اور پولیس اہکار بھی جنگ کی نذر ہوئے جبکہ 53 ہزار 191 طالبان اور حکومت مخالفین بھی ہلاک ہوئے۔افغانستان میں جنگ کے دوران 72 صحافیوں نے بھی فرائض کی انجام دہی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

  • متحدہ عرب امارات کی پہلی بار پاکستانی کمپنیوں کو تیل کی پیداوار سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش

    متحدہ عرب امارات کی پہلی بار پاکستانی کمپنیوں کو تیل کی پیداوار سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش

    ابوظہبی :متحدہ عرب امارات کی پہلی بار پاکستانی کمپنیوں کو تیل کی پیداوار سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش ،اطلاعات کے مطابق ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے مطابق ،سرکاری ملکیت پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی قیادت میں ایک گروپ متحدہ عرب امارات کے خلیج فارس کے پانیوں میں خام اور قدرتی گیس کی تلاش کے لیے تقریبا 30 305 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

    عرب امارات کے ذرائع کے مطابق عرب امارات کا یہ ادارہ ایڈنوک اپنے شعبوں میں توسیع کر رہا ہے اور شراکت داروں کو دعوت دے رہا ہے کہ ابوظہبی کے طور پر جو متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی امارات ہے –

    اس موقع پر عرب امارات کے حکام کا کہنا تھا کہ 2030 تک یومیہ پیداواری صلاحیت کو تقریبا٪ 25 فیصد سے 5 ملین بیرل تک بڑھانا چاہتا ہے۔

     

     

     

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ پاکستان کے لیے دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والی قوم ، یہ معاہدہ اضافی سپلائی کو بند کرنے میں مدد دے سکتا ہے کیونکہ اس کی توانائی کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔

    سعودی عرب اور خلیج اوپیک کے دیگر ارکان کے برعکس ، ابوظہبی میں تیل اور گیس کے شعبوں میں بین الاقوامی کمپنیاں ایکویٹی سرمایہ کار ہیں۔ پچھلی ایک دہائی کے دوران عرب امارات نے ایشیا سے ایسی فرموں کو دعوت دی ہے جہاں تیل کی طلب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ چینی ، جنوبی کوریا اور ہندوستانی کمپنیوں نے پیداوار اور ایکسپلوریشن بلاکس میں حصہ لیا ہے۔

    یہ ایوارڈ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان توانائی کے تعاون کا دائرہ وسیع کرتا ہے ، جو ایک دن میں تقریبا 100 لاکھ بیرل اماراتی تیل درآمد کرتا ہے۔ ابوظہبی خود مختار فنڈ مبدالہ انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں ایک ریفائنری میں حصہ دار ہے۔

    کراچی میں اسٹاک ایکسچینج کو دائر فائل میں پاکستان پٹرولیم نے کہا کہ پاکستانی کنسورشیم میں ماری پٹرولیم کمپنی ، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی ، اور گورنمنٹ ہولڈنگز لمیٹڈ بھی شامل ہیں۔

    متحدہ عرب امارات پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم میں تیل پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے ، جو روزانہ تقریبا75 2.75 ملین بیرل پمپ کرتا ہے۔ اوپیک اور دیگر ممالک نے کورونا وائرس وبائی امراض کے تناظر میں مارکیٹوں کو مضبوط بنانے کے لیے برآمدات کو محدود کرنے کے فیصلے کے بعد ملک صلاحیت سے کم پیداوار دے رہا ہے۔

    ابوظہبی میں ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیرحماد اظہر نے وفد کے ہمراہ کی ہے

    ایم ڈی جی ایچ پی ایل نے اس موقع پر کہا ہے کہ بلاک 5 کے ایوارڈکے لیے منتخب ہونے والے کنسورشیم کا حصہ بننے پر خوشی ہے،ابوظہبی کے بلا ک 5 کے کنسورشیم لیے منتخب ہونے پرخو شی ہے،

    اس موقع پر وفاقی وزیرحماد اظہر نے کہا ہے کہ معاہدے توانائی کی طلب وفراہمی کےفرق کو کم کرنے میں مددگار ہوں گے ،پاکستان توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب سے نمٹ رہا ہے،

    وزیر توانائی حماداظہر نے اس تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ توانائی کے حوالے سے دونوں ممالک کے لیے ایک نئی شروعات ہے پاکستان اوریو اے ای طویل اور دوستانہ دوطرفہ تعلقات رکھتے ہیں،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر سی ای اوز،یو اے ای کے وزیر صنعت اور ایم ڈی ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے دستخط
    ہوئے جس کے بعد پاکستان نے بلاک اوجی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل نے حاصل کیا، یہ بھی وضاحت کی گئی ہےکہ پاکستانی کمپنیوں نے ابوظہبی میں آف شور بلاک 5 حاصل کرلیا

  • رجسٹرارپنجاب یونیورسٹی ے ممبر سینڈیکیٹ کی بد سلوکی،معاملہ بگڑگیا

    رجسٹرارپنجاب یونیورسٹی ے ممبر سینڈیکیٹ کی بد سلوکی،معاملہ بگڑگیا

    لاہور: رجسٹرارپنجاب یونیورسٹی ے ممبر سینڈیکیٹ کی بد سلوکی،معاملہ بگڑگیا ،اطلاعات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار سے ممبر سینڈیکیٹ کی بد سلوکی،پنجاب یونیورسٹی کے افسران اور ملازمین نے دوسرے روز بھی دفاتر بند کرکے وائس چانسلر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار سے ممبر سینڈیکیٹ کی بد سلوکی پر پنجاب یونیورسٹی کے افسران اور ملازمین کی دوسرے روز بھی ہڑتال رہی۔افسران اور ملازمین نے ایڈمن بلاک میں دفاتر بند کر دئیے اور وائس چانسلر آفس کے باہر مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں صدر آفیسرز ایسوسی ایشن جلیل طارق سمیت ملازمین کی مختلف ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ٹیچرز الائنس نے بھی ڈاکٹر سردار اصغر کے منفی رویے کی مذمت کر دی۔

    صدر آفیسر ایسوسی ایشن جلیل طارق کا کہنا تھا کہ اساتذہ اپنے وقار کے لئے ایسے شخص کا احتساب کریں،کسی کو اپنے مذموم مقاصد کی خاطر سرکاری دفاتر کو یرغمال بنانے نہیں دے سکتے، جلیل طارق کا مزید کہنا تھا کہ اتنے بدتمیز شخص کو سینڈیکیٹ کا ممبر نہیں ہونا چا ہئے ،یونیورسٹی انتظامیہ ڈاکٹر اصغر اقبال کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کریں

  • غیرملکی خاتون کو شناختی کارڈ اجرا کیس،نادرا افسر ریمانڈ پر جیل روانہ

    غیرملکی خاتون کو شناختی کارڈ اجرا کیس،نادرا افسر ریمانڈ پر جیل روانہ

    عدالت نے غیر ملکی خاتون کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے غیر ملکی خاتون کو شناختی کارڈ اجرا کرنے پر نادرا کے اعلیٰ افسران کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا۔

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا نام گلفام بروہی ہے جو نادرا میں بطور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملازمت کرتا ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ غیر ملکی خاتون نے 58 برس کی عمر میں کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوایا، گلفام بروہی کی معاونت سے غیر ملکی خاتون کا شناختی کارڈ بنایا گیا۔

    ایف آئی اے افسر کا عدالت میں کہنا تھا کہ ملزمہ نے جس ریکارڈ سے شناختی کارڈ بنوایا وہ سعید اللہ کو جاری ہوا تھا۔

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ججعلی شناختی کارڈ اسکینڈل میں اب تک چھ مقدمات درج ہوئے ہیں، جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کی تعداد 17 ہے جن میں نادرا کے اعلیٰ افسران اور غیر ملکی شہری و ایجنٹ شامل ہیں۔

  • لاہورمیں شاپنگ مالز میں بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    لاہورمیں شاپنگ مالز میں بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    لاہور: لاہور؛ شاپنگ مالز میں بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر یکم ستمبر سے شہر کے تمام شاپنگ مالز میں بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کمشنر آفس لاہور میں کورونا وبا کے پیش نظر اہم اجلاس ہوا، جس میں کوویڈ ایس اوپیز اور ویکسینیشن کے حوالے سے سختی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ویکسینیشن نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

    اس کے علاوہ لاہور میں تھانہ سطح پر انفورسمنٹ کمیٹیاں فعال کرنے، ان ڈور شادی تقریبات پر مکمل پابندی جب کہ آؤٹ ڈور میں بھی مقررہ تعداد کو چیک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    کمشنر لاہور نے کہا کہ ہمیں کوویڈ کی چوتھی لہر کا سامنا ہے اور لوگوں کی غفلت سے تیزی سے پھیل رہا ہے، یکم ستمبر سے انتظامیہ اور پولیس فلیگ مارچ کے دوران ہر جگہ چیکنگ کرے گی۔ ویکسین نہ لگوانے والے شہری کو شہر میں کوئی سروس فراہم نہیں ہوگی،

    کمشرلاہورآفس کی طرف سے جاری کئے گئے اعلانات کے مطابق ٹرانسپورٹ، فیول اور ریسٹورنٹس میں سروسز فراہمی بند کی جائے گی، دکان، مارکیٹ یا شاپنگ مال پر آنے والے ہر شہری کی ویکسینیشن چیک کی جائے گی، شاپنگ مالز میں گاہکوں کا داخلہ ویکسینیشن سے مشروط ہوگا،

    اس حوالے سے یہ فیصلہ ہوگیا ہے کہ شاپنگ مالز میں بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سر بمہر کئے گئے کاروبار یا دکان کو ایک ہفتے سے پہلے ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔

    سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے پولیس ضلعی انتظامیہ کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ شہری ماسک پہنیں اور ویکسین لگوائیں۔ پولیس ہدایات پر عمل درآمد کرائے گی۔

  • موٹاپے کے شکار افراد میں کووڈ کی طویل المعیاد علامات کا خطرہ زیادہ پایا جاتا ہے

    موٹاپے کے شکار افراد میں کووڈ کی طویل المعیاد علامات کا خطرہ زیادہ پایا جاتا ہے

    موٹاپے کے شکار افراد میں کووڈ کی طویل المعیاد علامات کا خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے۔

    یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں دریافت کی گئی۔کلیولینڈ کلینک کی اس تحقیق میں کووڈ کی طویل المعیاد پیچیدگیوں کے خطرے کی جانچ پڑتال میں دریافت کیا گیا کہ زیادہ جسمانی وزن والے افراد میں اس کا امکان زیادہ ہوسکتا ہے۔

    تحقیق میں بتایا کہ جو لوگ موٹاپے کے شکار ہوتے ہیں ان میں کووڈ کے دائمی مسائل کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

    اس تحقیق کے لیے ایسے 3 ہزار کے قریب افراد کا جائزہ لیا گیا جو کووڈ کو شکست دے چکے تھے اور ان کی مانیٹرنگ جنوری 2021 تک جاری رکھی گئی۔

    نتائج سے معلوم ہوا کہ کووڈ کی دائمی پیچیدگیاں بہت زیادہ عام ہوتی ہیں، بیماری کو شکست دینے والے لگ بھگ 40 فیصد افراد کو مختلف مسائل کا سامنا تھا۔

    نتائج سے یہ بھی ثابت ہوا کہ کووڈ کے ابتدائی مرحلے میں ہسپتال میں داخل ہونے کا خطرہ موٹاپے کے شکار افراد میں دیگر کے مققابلے میں 30 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

    دیگر تحقیقی رپورٹس میں بھی ثابت ہوا تھا کہ موٹاپا کووڈ کی سنگین شدت کا خطرہ بڑھانے والا ایک عنصر ہے جس کے باعث ہسپتال اور آئی سی یو میں داخلے اور وینٹی لیٹر سپورٹ کی ضرورت زیادہ ہوسکتی ہے۔

    محققین کا کہنا تھا کہ کووڈ اور اس کی دائمی پیچیدگیوں سے بچنے کا بہترین طریقہ ویکسنیشن کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ویکسینز موٹاپے کے شکار افراد کو کووڈ سے بیمار ہونے سے بچانے کے لیے بہت زیادہ مؤثر ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کن مریضوں میں طویل المعیاد پیچیدگیوں کا خطرہ زیادہ ہے، یہ جان کر ہم کہہ سکتے ہیں کہ ان مریضوں کے لیے ویکسینز ناگزیر ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس بات ہے کہ موٹاپے کے شکار افراد میں ویکسنیشن کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

    اس تحقیق پر ابھی کام جاری ہے اور محققین کی جانب سے یہ تعین کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کووڈ کے شکار افراد کو کس طرح کی نگہداشت کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

    اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف ڈائیبیٹس، اوبیسٹی اینڈ میٹابولزم میں شائع ہوئے

  • ایشیاء کا نوبل پرائزپاکستان کی معروف شخصیت کودینے کی تیاریاں

    ایشیاء کا نوبل پرائزپاکستان کی معروف شخصیت کودینے کی تیاریاں

    لاہور:ایشیاء کا نوبل پرائزپاکستان کی معروف شخصیت کودینے کی تیاریاں اطلاعات کے مطابق پاکستان کاایک اور اعزاز، سماجی خدمات میں برِاعظم ایشیاءکا سب سےبڑا ایوارڈ ڈاکٹر امجد ثاقب کو’’ریمون میگ سائےسائے‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر امجد ثاقب کو ایشیا کے نوبل پرائز ’’سائےسائے‘‘ےنوازا گیا ہ۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نےایوارڈ پاکستانی قوم کےنام منسوب کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اعزازعظیم قوم کےجذبہ ایثار،عظمت کردار کی دلیل ہے۔ میگ سائےسائےفاؤنڈیشن فلپائن ڈاکٹر امجد ثاقب کی خدمات کی معترف نکلی، غربت کےخاتمے اور انسانی وقار کی بحالی پرڈاکٹر امجد ثاقب کو خراج تحسین پیش کیا گیا

     

     

     

    ڈاکٹر امجد ثاقب پاکستان میں اخوت فاؤنڈیشن کےبانی ہیں۔ ایوارڈ معاشرے کی ترقی کیلئےکردار ادا کرنےوالی شخصیات کوپیش کیاجاتاہے۔ ریمون میگ سائےسائےایوارڈکو ایشیاکانوبل پرائزبھی کہاجاتاہے۔ہرسال ایشیاکے 40ممالک سے 4عظیم شخصیات کو ایوارڈ سےنوازا جاتاہے۔ ماضی میں یہ ایوارڈ مدر ٹریسا، دلائی لامہ، ڈاکٹرمحمدیونس حاصل کرچکےہیں۔

    ڈاکٹر امجد ثاقب نےجی سی یو لاہور،کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سےتعلیم حاصل کی۔ بانی اخوت فاؤنڈیشن نےامریکہ کےاعلیٰ تعلیمی اداروں سےبھی تعلیم حاصل کی۔ ملکہ برطانیہ بھی امجد ثاقب کو ’’پوائنٹ آف لائٹ ایوارڈ‘‘سےنواز چکی ہیں۔ ڈاکٹر امجد ثاقب کو 2014 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سےنوازا جاچکاہے جبکہ صدرِپاکستان بھی ڈاکٹر امجد ثاقب کو ستارہ امتیاز سےنوازچکے ہیں۔

  • حکومت خود پر تنقید کرنے والوں کی آوازوں کو دبانا چاہتی ہے

    حکومت خود پر تنقید کرنے والوں کی آوازوں کو دبانا چاہتی ہے

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) کے مجوزہ بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ایک کمیٹی کو پورے میڈیا کا مالک و مختار بنا دینا کسی صورت منظور نہیں۔

    بلاول ہاوَس میڈیا سیل کراچی سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ حکومت میڈیا ٹریبونل کے قیام سے خود پر تنقید کرنے والوں کی آوازوں کو دبانا چاہتی ہے۔

    پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مجوزہ بل ملک میں آزادی صحافت کا خاتمہ کردے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پی ایم ڈی اے کے قیام کی ہر صورت میں اور ہر سطح پر مخالفت کرے گی۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کی منظوری کے خلاف جدوجہد میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑا ہوں۔ پاکستان پیپلزپارٹی پی ایم ڈی اے کے کالے قانون کے خلاف صحافیوں کے احتجاج میں شریک ہوگی۔

    پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ حکومت اپنی ناہلی اور کرپشن کے بے نقاب ہونے کی وجہ سے میڈیا پر پابندیاں لگانا چاہتی ہے۔