Baaghi TV

Author: +9251

  • 12 ستمبر 2021 کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے آزادی صحافت ریلی کا اعلان

    12 ستمبر 2021 کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے آزادی صحافت ریلی کا اعلان

    اسلام آباد:12 ستمبر 2021 کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے آزادی صحافت ریلی کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے ہنگامی اجلاس میں آزادی صحافت مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا ،

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق اس حوالے سے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کہا گیا ہے کہ 12 ستمبر 2021 کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے آزادی صحافت ریلی نکالی جائے گی جو پارلیمنٹ کے باہر پہنچ کر24 گھنٹے کے احتجاجی دھرنے میں تبدیل ہو جائے گی جہاں پر رات بھر ملک کے معروف اینکرز اپنے پروگرام کریں گے، علامتی دھرنا13 ستمبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد ختم کر دیا جائے گا ۔

    راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس صدر عامر سجاد سید کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں پریس فریڈم ایکشن کمیٹی کے چیئرمین افضل بٹ،سیکرٹری آر آئی یو جے طارق علی ورک،ممبر ایف ای سی شفیق راجہ، صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم،سیکرٹری انور رضا،سابق صدر آر آئی یو جے علی رضا علوی،اصغر چوہدری، ایگزیکٹو ممبر اظہار خان نیازی، روبینہ شاہین،فرحت عباسی،یونین آف پنجابی جرنلسٹس کی صدرافشاں قریشی ،سینئر صحافی آصف بشیر چوہدری،نیئرعلی ،رانا زاہد،رانا کوثر،جعفر بلتی کے علاہ صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

    اجلاس میں صحافیوں کی جبری برطرف،تنخواہوں واجبات کی عدم ادائیگی،تنخواہوں میں کٹوتیوں،صحافیوں پر ہونے والے تشدد اور اغوا کے واقعات،صحافیوں کو آف ائیر کرنے اور پروگراموں کی بندش اور پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کالے قانون کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا

    مشترکہ اجلاس 13 ستمبر 2021 کو بلایا گیا ہے اور آر آئی یو جے آزادی صحافت ریلی 12 ستمبر کو شام چار بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے شروع کرے گی جو پارلیمنٹ کے باہر پہنچ کر 24 گھنٹے کے دھرنے میں تبدیل ہو جائے گی،

    ریلی میں سیاسی ،مذہبی،وکلا،طلبااور تاجر تنظیمیں بھی شرکت کریں گی اور احتجاجی دھرنے میں رات بھر ملک کے نامور اینکرز جن میں حامدمیر،طلعت حسین ،نصرت جاوید،مطیع اللہ جان،امبرشمسی رات بھر اپنے پروگرام کریں گے اور 13 ستمبر کو صدر پاکستان عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران بھی احتجاجی دھرنا جاری رہے گااور یہ علامتی احتجاجی دھرنا صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب کے بعد ختم ہو جائے گا ۔

  • سانحہ تیزگام سے بھی ریلوے سبق حاصل نہ کرسکی  :مستقبل میں‌ کیا کرے گا

    سانحہ تیزگام سے بھی ریلوے سبق حاصل نہ کرسکی :مستقبل میں‌ کیا کرے گا

    اسلام آباد(محمداویس)سانحہ تیزگام کودوسال ہونے جارہے ہیں مگراس کے باوجودریلوے کسی ایک مسافرٹرین میںبھی آگ بجھانے کے آلات نہ لگاسکی مسافرٹرینوں میں آگ بجھانے کاکوئی نظام موجود نہیں ہےجس سے کوئی بھی حادثہ سانحہ میں بدل سکتاہے،سانحہ تیزگام میں آگ لگنے سے 74 مسافر جان بحق ہوگئے تھے

    ذرائع کے مطابق ریلوے کی قائمہ کمیٹی نے بھی مسافر ٹرینوں میں آگ بجھانے والے آلات لگانے کی سفارش کی تھی تاکہ دوبارہ سانحہ تیزگام کی طرح حادثے کو روکاجاسکے ۔اس خبررساں ادارے کے مطابق ریلوے کی تاریخ میں افسوس ناک سانحہ بروز جمعرات 31 اکتوبر 2019کو پیش آیا جب کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 74 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے ۔

    اس سانحے کے بعد پاکستان ریلوے کو قومی اسمبلی و سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے ہدایت کی کہ جلد ازجلد مسافرٹرنیوں کی ہر کوچ(بوگی) میں فائرسیفٹی کے آلات لگائے جائیں جن میں فائر ایکسٹنویشرز لگائے جائیں تاکہ ٹرین کے روکنے تک مسافر اس کواستعمال کریں اور قیمتی جانیں بچائی جاسکیں کیوں کہ ایمرجنسی بریک کے باوجود ٹرین کوروکنے کے لیے کم ازکم 2 کلومیٹر تک فاصلہ طے کرناہوتاہے سانحہ تیزگام میں ایمرجنسی بریک لگانے کے باوجودجب تک ٹرین روکتی اس وقت تک آگ ٹرین میں پھیل چکی تھی جس سےبڑی تعدا د میں مسافر جھلس گئے اوراسی وجہ سے ہلاکتیں بھی زیادہ ہوئی تھیں۔

    مگر اب انکشاف ہواہے کہ سانحہ تیزگام سے بھی ریلوے حکام نے کوئی سبق نہیں لیااور سانحہ تیزگام کو تقریبا دوسال مکمل ہونے والے ہیں مگر ایک بھی مسافر گاڑی میںفائرسیفٹی کے حوالےسے آلات نہیں لگائےگئےہیں۔

    ذرائع کاکہناہےکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوےکے لاہور ہیڈکواٹرمیں ہونے والی حالیہ اجلاس میں کمیٹی نے سفارشات پر عمل نہ کرنے پر شدید برہمی کااظہارکیاکہ اب تک کیوں سیفٹی الات نہیں لگائے گئے ہیں ۔

    ترجمان ریلوے نے اس حوالے سے موقف دیتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔ کچھ مسافر ٹرین میں سیفٹی آلات لگائے جا چکے ہیں جبکہ اگلے 6 ماہ میں تمام مسافر ٹرینوں میں سیفٹی آلات لگا دئیے جائیں گے۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان:خوش ہوگیا پاکستان

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان:خوش ہوگیا پاکستان

    اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان:خوش ہوگیا پاکستان ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے، سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سفارش کی گئی ہے، پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز ہے، ہائی اسپیڈ ڈیز ل میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق تجاویز موجودہ سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئیں۔ سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی کی شرح میں ردو بدل سے قیمتیں میں مزید تبدیلی ہو سکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد کرے گی، نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔

  • افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد داعش کے حملے ختم ہوجائینگے: افغان طالبان

    افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد داعش کے حملے ختم ہوجائینگے: افغان طالبان

    کابل:افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد داعش کے حملے ختم ہوجائینگے: اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ غیر ملکی افواج کے ملک سے نکل جانے کے بعد داعش کے حملے ختم ہو جائیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ جمعرات کو کابل ہوائی اڈے کے باہر داعش کی جانب سے ایک تباہ کن خودکش بم حملے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے جو ملک سے نکلنے کے کوشش میں تھے اور ان کے ساتھ 13 امریکی فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ داعش حملوں کیخلاف کریک ڈاؤن کریں گے، ہم امید کرتے ہیں کہ وہ افغان جو کہ داعش سے متاثر ہیں، وہ غیر ملکیوں کی غیر موجودگی میں اسلامی حکومت کی تشکیل دیکھ کر اپنی کارروائیاں ترک کردیں گے۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ جنگ کی صورت حال پیدا کرتے ہیں اور اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہیں تو ہم ان سے نمٹیں گے۔

  • پاک نیوزی لینڈ سیریز: اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دے دی گئی

    پاک نیوزی لینڈ سیریز: اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دے دی گئی

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 25 فیصد ویکسینیٹڈ تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت دے دی۔

    اعلامیے کے مطابق مہمان ٹیم 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز میں شرکت کیلئے 11 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول تینوں ایک روزہ بین الاقوامی میچز کیلئے کُل 4500 جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے کُل 5500 ویکسینیٹڈ تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

    سیریز کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 25، 26 اور 29 ستمبر، یکم اور تین اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

    اس حوالے سے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ تماشائیوں کو کھیلوں کے کسی بھی ایونٹ کا حقیقی اثاثہ مانا جاتا ہے، ان کی محدود تعداد میں بھی اسٹیڈیم آمد ایونٹ کو چار چاند لگا دے گی۔

  • افغان طالبان نےافغانستان میں افیون کی کاشت پر پابندی لگا کرنشئیوں کی جان خطرے میں ڈال دی

    افغان طالبان نےافغانستان میں افیون کی کاشت پر پابندی لگا کرنشئیوں کی جان خطرے میں ڈال دی

    واشنگٹن:افغان طالبان نےافغانستان میں افیون کی کاشت پر پابندی لگا کرنشئیوں کی جان خطرے میں ڈال دی ،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں اقتدار میں آنے کےفورا بعد افغان طالبان نے پوست کی کاشت پر پابندی عائد کردی ہے جس کی وجہ سے افیون کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے۔

    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق طالبان کی جانب سے پوست کی کاشت پر پابندی کی وجہ سے ہیروئیں کی تیاری میں استعمال ہونے والے اس اہم خام مال کی قیمتیں آسمان پر پہچننے کی توقع ہے۔

    اگست کے وسط میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں ہونے والی پریس کانفرنس میں بھی کہا تھا کہ ملک کے نئے قوانین کے تحت ہم منشیات کی تجارت کی اجازت نہیں دیں گے۔ تاہم اس وقت انہوں نے اس پابندی کی تفصیلات نہیں بتائیں تھیں۔

    بین الاقوامی برادی کی جانب سے تسلیم کیے جانے کی توقع رکھنے والے طالبان سربراہان نے کسانوں کو پوست کی فصل کاشت کرنے سے روک دیا ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر میں افیون کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں۔

    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان نمائندوں نے حال ہی میں پوست کی سب سے زیادہ کاشت کرنے والے جنوبی صوبے قندھار کے کسانوں کو کہا ہے کہ وہ اس صوبے کی مقامی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والی پوست کی فصل اگانا بند کردیں۔

    طالبان کی جانب سے پوست کی کاشت پر پابندی کے اعلان کے بعد قندھار، ارزگان اور ہلمند کے مقامی کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ غیریقینی صورتحال کی وجہ سے افیون کی قیمت تین گنا بڑھ چکی ہے۔ اور اب 70 ڈالر فی کلو ملنے والی افیون 200 ڈالر فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ جب کہ شما لی صوبے مزار شریف میں افیون کی قیمت ڈبل ہوچکی ہے۔

    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 20 سال سے جاری بغاوت کے دوران طالبان منشیات کے کاروبار پر ٹیکس نافذ کرکے اس کی آمدن سے مستفید ہوتے رہے ہیں۔ جب کہ مغربی حکومتوں کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والی افیون کی غیر قانونی برآمدات میں افغانستان کا حصہ تقریباً 80 فیصد ہے۔

  • آسٹریلوی وزیرتعلیم کی پاکستانی طلبا سے دشمنی:جان اورمال لینے کا خطرناک منصوبہ

    آسٹریلوی وزیرتعلیم کی پاکستانی طلبا سے دشمنی:جان اورمال لینے کا خطرناک منصوبہ

    اسلام آباد :‘آسٹریلوی وزیرتعلیم کی پاکستانی طلبا سے دشمنی:جان اورمال لینے کا خطرناک منصوبے کا انکشاف اس وقت ہواجب قائمہ کمیٹی کے سامنے صورت حال رکھی گئی ،

    ادھر آسٹریلوی تعلیمی اداروں سے وابستہ پاکستانی طلبا کے معاملے پر متاثرہ طالب علم عثمان نے بتایا کہ آسٹریلیا کے وزیر تعلیم نے پاکستانی طلباکو بلاک کر دیا،اس وقت 12 ہزار طلباکے31 ارب آسٹریلیا کے پاس جمع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کا اجلاس ہوا ، جس میں آسٹریلوی تعلیمی اداروں سے وابستہ پاکستانی طلبا کا معاملہ زیر غور آیا ، متاثرہ طالب علم عثمان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلیا کا عارضی ویزا رکھنے والے 5ہزار طلبا پاکستان میں پھنسے ہیں ، آسٹریلیا نےسرحدیں نہیں کھولیں لیکن ہزاروں پاکستانیوں کو ویزے دے دیے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت 12 ہزار طلباکے31 ارب آسٹریلیا کے پاس جمع ہیں، آسٹریلیا کے وزیر تعلیم نے پاکستانی طلباکو بلاک کر دیا، بھارت کے طلبا کو آسٹریلیا نےبلایا، آسٹریلیا کے کھلاڑی باہر دوروں پر بھی جا رہے ہیں۔

    اجلاس میں کہا کہ آسٹریلیا میں تعلیمی مسائل کے باعث 3پاکستانی طلبانے خودکشی کر لی ، طلباکی بات درست ہے،آسٹریلوی ایجنٹ سبزباغ دکھاتے ہیں۔حکام دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے طلباکا معاملہ آسٹریلیا حکام کے ساتھ اٹھایا ہے، آسٹریلیا میں زیر تعلیم پاکستانی طلباکا بہت نقصان ہو رہا ہے۔

  • دنیا جان لے، کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر امن ممکن نہیں:قوم کی دعاوں سےکامیابی حاصل کی: آرمی چیف

    دنیا جان لے، کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر امن ممکن نہیں:قوم کی دعاوں سےکامیابی حاصل کی: آرمی چیف

    راولپنڈی: دنیا جان لے، کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر امن ممکن نہیں:قوم کی دعاوں سےکامیابی حاصل کی:اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا جان لے کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر امن ممکن نہیں ہے۔ مسلح افواج ہر صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات دفاع اور کشمیر سے متعلق پارلیمانی کمیٹیوں کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کی جنہوں نے آج جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ کمیٹیوں کے ارکان کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    وفد کو سرحدوں کی صورتحال اور پاک فوج کی امن کوششوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے عوامی حمایت سے دہشتگردی کیخلاف کامیابیاں حاصل کیں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج عوامی حمایت سے ملکی صورتحال معمول پر لے کر آئیں، مغربی سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کے تحت بروقت اقدامات کیے، چیلنجز کے باوجود الحمدللہ آج پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں۔ ہم ہرصورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے علاقائی رابطوں کے ثمرات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں ترقی کیلئے افغانستان میں امن کا قیام ضروری ہے۔ انہوں نے انتہا پسندی کیخلاف قوم کے تعاون سے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

  • اپوزیشن لیڈرپی پی کا ہوتوجیل میں،لاہورکا کرپٹ بھی ہےتو آزاد پھررہا ہے:کیا یہ این آر او نہیں ؟:بلاول بھٹو

    اپوزیشن لیڈرپی پی کا ہوتوجیل میں،لاہورکا کرپٹ بھی ہےتو آزاد پھررہا ہے:کیا یہ این آر او نہیں ؟:بلاول بھٹو

    سکھر:اپوزیشن لیڈرپی پی کا ہوتوجیل میں،لاہورکا کرپٹ بھی ہےتو آزاد پھررہا ہے:کیا یہ این آر او نہیں ؟:اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نام لیے بغیر شہباز شریف پر تنقیدکرتے ہوئےکہا ہےکہ قائد حزب اختلاف پیپلزپارٹی کا ہو تو جیل میں،لاہورکا ہے تو آزاد پھر رہا ہے۔

    سکھر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ اتنا ظلم کرو جتنا تم خود برداشت کرسکتے ہو، نیازی صاحب بتائیں کتنے دن جیل میں گزار سکتے ہیں۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ حکومت کویاددلاناچاہتے ہیں کہ ہماری گھرکی عورتیں ہیں تو آپ کی بھی ہیں، جیالوں کی حکومت بننے والی ہے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، جیالے تیار ہوجائیں،اپنی جدوجہدکریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان بچانے نکلے ہیں، عوام کا روزگار بچانے نکلے ہیں، یہ نہ پٹواریوں میں ہیں نہ مولانا میں، یہی وجہ ہےکہ قائد حزب اختلاف پیپلزپارٹی کا ہو تو وہ جیل میں ہوتا ہے اور اگر قائد حزب اختلاف لاہورکا ہو تو وہ آزاد پھر رہا ہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ یہ جیالوں کو تکلیف پہنچانےکی کوشش کر رہے ہیں، حکومت کو پیغام ہےکہ آپ کی پہلی اور آخری حکومت ہے۔

    یاد رہےکہ ش لیگ کے سربراہ ن لیگ کے صدرمیاں شہبازشریف ان دنوں کراچی کے دورے پرہیں اوروہ اس وقت سندھ اورخصوصا کراچی کے حالات پر پی پی کوآڑے ہاتھوں لے رہے ہیں ، جس پربلاول بھٹو نے بھی ش لیگ کے سربراہ اورن لیگ کے صدر شہبازشریف کو سخت جواب دیا ہے

  • اب شہ زوریاں نہیں چلیں‌ گی:90 روزمیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنائی،15سیکنڈ میں نتیجہ ملےگا: شبلی فراز

    اب شہ زوریاں نہیں چلیں‌ گی:90 روزمیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنائی،15سیکنڈ میں نتیجہ ملےگا: شبلی فراز

    پشاور:اب شہ زوریاں نہیں چلیں‌ گی:90 روز میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنائی، 15 سیکنڈ میں نتیجہ ملے گا:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہم نے 90 روز کے اندر الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنائی جس سے 15 سیکنڈ میں نتیجہ ملے گا۔

    شبلی فراز نے انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم نے انتخابی اصلاحات پر کام کیا، ووٹنگ میں لوگوں کے بجائے ہم ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں سب کچھ شفاف اور آسان ہو جائے گا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تعلق انٹرنیٹ سے نہیں ہے یہ ہیک نہیں ہو سکتی، ووٹنگ مشین میں ووٹر کا ریکارڈ ہوگا، 15 سیکنڈ میں نتیجہ ملے گا۔

     

     

    تقریب سے خطاب کے دوران شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عام طریقے سے گنتی میں 18 لاکھ ووٹ ضائع ہوتے ہیں، الیکٹرانک مشین سے ووٹ ضائع نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے جمہوریت کو فائدہ ہے، آئندہ الیکشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ہو گا، ووٹنگ مشین میں ووٹر کی پرائیویسی محفوظ رہے گی۔

    سینیٹر شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن بھی اپنے ماہرین لا کر ووٹنگ مشین کا معائنہ کریں، بغیر دیکھے ووٹنگ مشین کو رد کرنا ٹھیک نہیں ہے، ہمیں بدلتی دنیا کے ساتھ خود کو بدلنا ہوگا، یہ دور ٹیکنالوجی کا ہے اور ہمیں ٹیکنالوجی کی طرف جانا ہوگا۔