Baaghi TV

Author: +9251

  • قائد کا پاکستان اور ہمارا رویہ  تحریر چوہدری عطا محمد

    قائد کا پاکستان اور ہمارا رویہ تحریر چوہدری عطا محمد

    جس جوش اور جزبہ کے ساتھ ہم ہر سال 25دسمبر کو بانی پاکستان ملت کے پاسبان باباۓ قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کا یوم پیدائش مناتے ہیں کبھی ہم نے یہ بھی سوچا ہے کہہ باباۓ قوم کے جو افکار تھے ان پر کتنا عمل کرتے ہیں ان افکار کو کس حد تک بحیثیت قوم اپناۓ ہوۓ ہیں
    زرا غور کریں تاریخ پر باباۓ قوم نے قیام پاکستان کے لئے جس ہمت و بہادری کے ساتھ مقدمہ لڑا اقوام عالم میں اس کی مثال نہیں ملتی تاریخ کے اوراق سے ہمیں ملتا ہے کہہ پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ باباۓ قوم نے کہا کہہ آپ کا تعلق کسی بھی نسل یا مزئیب سے ہو سکتا ہے یہ آپ سب کا زاتی معاملہ ہے اس سے ریاست یعنی اسلامی جہموریہ پاکستان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے باباۓ قوم نے فرمایا میری بات کا یقین کریں کہہ پاکستان اس سے پہلے کا آزاد ہو کا ہوتا اگر ہم نسل فرقہ رنگ اقلیت کے چکر میں نہ پڑتے تو ہمیں اپنی اس تاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا
    اسلامی جہموریہ پاکستان یعنی ریاست آپ کو مکمل آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کے مکمل حقوق دینے کی پابند ہے ساتھ انہوں نے کہا کہہ پاکستان کے تمام۔ ہریوں کو مکمل آزادی کے ساتھ اپنے مزائیب اور عقیدوں کے ساتھ اپنی عبادت گاہوں میں جاکر اپنی اپنی عبادات کرنے کی بھی مکمل آزادی ہے
    باباۓ قوم نے کہا تھا کہہ ریاست اسلامی جہموریہ پاکستان ایک نئی جہموری ریاست ہوگی اور اس میں سب سے زیادہ طاقت کا منبہ عوام ہوگی اگر ہم باباۓ قوم کی اس وقت کی تقاریر اور افکار پڑھ اور سن لیں سمجھ لیں تو یقین جانیں آج بھی اسلامی جہموریہ پاکستان کو ترقی کرنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی بیشک
    باباۓ قوم کے بعد آنے والے تمام لیڈران نے اپنے نعرہ کی حد تک تو باباۓ قوم کے افکار کو درست کا اور ان پر عمل کرنے کا اپنے آنے والے الیکشن میں منشور دیا لیکن زمینی ہماری بدقسمتی ہی کہہ سکتے ہیں کسی حکمران نے ایسی کوئی سوچ بھی نہیں پائی جاتی
    باباۓ قوم کے زمانہ میں وزراء چاۓ اور بسکٹ کے پیسے بھی اپنی جیب سے ادا کرتے تھے اور آج کے موجودہ وزراء تو دور کی بات ایک وزیز کی پورے کا پورا قبیلہ سرکاری گاڑیاں بنگلے سیکورٹی پروٹوکول انجاۓ کرتا نظر آتا ہے
    اگر ہم آج کے اسلامی جہموریہ پاکستان کے وزیز اعظم کی بات کریں تو وہ جب سے جس دن سے سیاست میں آۓ انہوں نے اپوزیشن سے لے کر وزیز اعظم کے تین سال پورے کرنے تک اپنی زات کی حد تو تو بہت کوشش کی لیکن ان کی کابینہ میں اور مشیر ان اور وزارء میں آج بھی بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جن کا باباۓ قوم کے نظریہ افکار سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں
    مجھ سے ہم سب کو فخر ہے اپنے پاکستانی ہونے پر اور ہم ہر موقع پر سب ہی یہی کہتے نظر آتے ہیں کہہ اے قائد اعظم تیرا احسان ہے تیرا احسان ہے
    لیکن آج بھی ہم احسان تو مانتے ہیں لیکن باباۓ قوم کے فرمودات کو بلاۓ طاق میں نہیں لیتے پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک ہم سب نے بحیثیت قوم باباۓ قوم کے فرمودات کو سمجھ لر پوری ایمانداری اور نیک نیتی سے ان رہنماء اصولوں پر عمل پیرا نہیں ہوں گے ملک کی ترقی مشکل ہے ہم یہ تمام زمہ داری اپنے حکمرانوں پر نہیں ڈال سکتے اور نہ ہی اس زمہ داری سے اس طرح جان چھڑا سکتے ہیں
    اللہ تعالی ہمیں باباۓ قوم اور اپنے آباؤ اجداد جہنوں نے بہت سے تکالیف اور اپنے خون کی ندیاں بہا کر ہمیں یہ آزاد اسلامی ریاست پاکستان کی شکل میں تحفہ دیا اس کی حفاظت اور سلامتی پر اپنی جان بھی ضرورت پڑنے پر قربان کرنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین

    پاکستان ہمیشہ زندہ باد

    تحریر چوہدری عطا محمد

    @ChAttaMuhNatt

  • 3 ماہ میں کورونا سے ایک لاکھ ہلاکتیں:امریکا سخت مشکلات میں

    3 ماہ میں کورونا سے ایک لاکھ ہلاکتیں:امریکا سخت مشکلات میں

    ٹیکساس:3 ماہ میں کورونا سے ایک لاکھ ہلاکتیں:امریکہ سخت مشکلات میں ،اطلاعات کے مطابق امریکا کو اس وقت کورونا کی چوتھی لہر میں مہلک وائرس کی خطرناک ترین قسم بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کا سامنا ہے جس کے باعث آئندہ 3 ماہ کے دوران کورونا سے ایک لاکھ ہلاکتیں ہونے کا اندیشہ ہے۔

    یونیورسٹی آف واشنگٹن کی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دسمبر تک کورونا سے ایک لاکھ اموات کا خدشہ ہے یعنی رواں برس کے اختتام تک کورونا سے امریکا میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 7 لاکھ 30 ہزار کے قریب پہنچ جائے گی۔ اب تک یہ تعداد 6 لاکھ 32 ہزار ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی آف ٹیکساس کے شعبہ کورونا وائرس ریسرچ کی ڈائرکٹر لارن اینسل نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی لہر میں تیزی یا کمی کا انحصار انسانی برتاؤ سے ہے۔ ہم ڈیلٹا ویرینٹ کو فوری طور پر ختم نہیں کرسکتے لیکن ہم اسے روک ضرور سکتے ہیں۔

    یونیورسٹی آف ٹیکساس کی ڈائریکٹر برائے کورونا وائرس لارن اینسل کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ اگر عوامی مقامات پر شہری ماسک کا استعمال شروع کر دیں، میل جول میں فاصلہ رکھیں، بیماری کی صورت میں گھر میں رہیں اور ویکسین لگوائیں تو یہ تعداد کم ہو کر نصف ہو سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا میں کورونا کی بھارت سے جنم لینے والی قسم ڈیلٹا تیزی سے تباہی مچا رہی ہے جس کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد اور اموات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

  • کراچی والو:اگرموقع دیں گے توکراچی کولاہور کی طرح پیرس بنادوں گا:شہبازشریف

    کراچی والو:اگرموقع دیں گے توکراچی کولاہور کی طرح پیرس بنادوں گا:شہبازشریف

    کراچی :کراچی والو:اگرموقع دیں گے توکراچی کولاہور کی طرح پیرس بنادوں گا:،اطلاعات کے مطابق ش لیگ کے سربراہ ،ن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں موقع ملا تو لاہور کی طرح کراچی کو پیرس بنا دیں گے۔

    مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت سے مفاہمت اور مزاحمت کے بجائے صرف شفاف الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا ملکی تاریخ میں اسٹیبلشمنٹ سے جتنی سپورٹ پی ٹی آئی کو ملی کسی اور حکومت کو نہیں ملی لیکن پھر بھی نالائق حکومت فائدہ نہیں اٹھا سکی۔

    انھوں نے کہا کہ 20-20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کسی جادو ٹونے سے نہیں نواز شریف کی محنت سے ختم ہوئی، صوبے کو کام کرنے کا موقع دیں، روڑے اٹکانا عوام کی خدمت نہیں ہے۔

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا، اگر ہمیں موقع ملا تو کراچی کو پیرس بنا دیں گے۔

  • پی آئی اے کو 8 ہزار افغان شہریوں کی درخواستیں موصول:حیران کن وجہ سامنے آگئی

    پی آئی اے کو 8 ہزار افغان شہریوں کی درخواستیں موصول:حیران کن وجہ سامنے آگئی

    کراچی: پی آئی اے کو 8 ہزار افغان شہریوں کی درخواستیں موصول:حیران کن وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں‌ حالات میں‌ بہتری آنے کے باوجود ایسے 8 ہزارسے زائد افغانیوں نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جوامریکہ اوردیگرقوتوں کے لیے افغانیوں‌ کے خلاف استعمال ہوتے آئے ہیں‌،

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کو اب تک موصول ہونے والی 8 ہزار درخواستوں میں صحافی ، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ملازمین ، اقوام متحدہ کے کارکن اور دیگر افراد شامل ہیں جو کہ افغانستان چھوڑ کر یورپی یونین کے ممالک ، کینیڈا اور امریکہ جانا چاہتے ہیں ،

    ادھر اس حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایسا اس لیے ہورہا ہےکہ کیونکہ پی آئی اے واحد کمرشل ایئرلائن ہے جس نے طالبان کے کنٹرول کے بعد سے اپنی پروازیں جاری رکھی تھیں تاہم اب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے افغانستان میں کابل اور مزار شریف سمیت دوسرے شہروں کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لیے افغان حکام کی اجازت تک فلائٹ آپریشن روک دیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کی ہے کہ 7 سے 8 ہزار افراد کی درخواستیں موصول ہوئیں جو افغانستان چھوڑنا چاہتے تھے لیکن کابل ایئرپورٹ پر غیر یقینی سیکیورٹی اور انتظامی صورتحال کی وجہ سے پی آئی اے افغانستان کے دارالحکومت کے لیے پروازیں نہیں چلا سکی ،

    پی آئی اے حکام کے مطابق ادھر اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ کابل کے لیے تجارتی پروازیں چلانے کے لیے کوئی اے ٹی سی ، ریڈار اور دیگر سہولیات موجود نہیں ہیں، اس لیے پی آئی اے کی پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔

  • سندھ حکومت کا مائی بختاور ایئرپورٹ اسلام کوٹ فعال کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا مائی بختاور ایئرپورٹ اسلام کوٹ فعال کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا مائی بختاور ایئرپورٹ اسلام کوٹ فعال کرنے کا فیصلہ.چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس

    اجلاس میں ڈی جی سول ایویشن، کمشنر میرپور خاص سمیت دیگر افسران شریک.اسلام کوٹ میں حکومت سندھ نے ایئرپورٹ قائم کیا ہے۔

    ایم او یو کے تحت سول ایویشن نے ایئرپورٹ کو فعال رکھنا ہے۔ سول ایویشن کی اسلام کوٹ ایئرپورٹ فعال کرنے کی یقین دہائی۔

    پاور کمپنیز، تھر کول, کمشنر میرپور خاص اور پی آئی اے اور دیگر مل کر فلائیٹ کا تعین کریں۔عوام اور پاور کمپنیوں کے سہولت کے مطابق فلائیٹ چلائیں جائیں۔

  • موٹروے واقعہ اور معاشرتی تضاد .تحریر: فروا نزیر

    موٹروے واقعہ اور معاشرتی تضاد .تحریر: فروا نزیر

    خدا کا جتنا شکر ادا کیا جاتا اتنا ہی کم تھا ،ورنہ ایسی انہونی ہونے کی امید نہیں تھی ،اتنا بڑا ،پیچیدہ اور انتہائی اہمیت کا حامل مسئلہ اگراتنی جلدی حل ہو جائے،تواس پر زیادہ نہیں ،دو چار نفل شکرانے کے تو بنتے ہیں ۔ مذہب کو دقیانوسی معاملہ قرار دینے والی دیسی لبرل مارکہ خواتین مشروب مغرب سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بلاشبہ اسے خواتین کی جیت قرار دینے میں حق بجانب تھیں، سی سی پی او صاحب کامعافی مانگنا ایک اہم واقعہ تھا ۔جس کے بعد جرم خود بخود ختم ہوجانے تھے ،اگر نہ بھی ہوتے تو مضائقہ نہیں بس یہ نہ کہتے کہ آدھی رات کو گھر سے نکلتے وقت خواتین گاڑی کا تیل چیک کرلیا کریں تاکہ راستے میں پریشانی نہ ہوکیونکہ اس سے خواتین کی آزادی متاثرہوتی ہے۔

    بچوں کے سامنے ماں کے ساتھ زیادتی کی ہولناک واردات دراصل وہ مسئلہ تھا جس پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرور ت تھی ،مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے مربوط کوششوں کا یہ نقطہ آغا ز ہو سکتا تھا ، بدقسمتی سے مگر ہر ایک نے اسے اپنے ذاتی و گروہی مفاد کیلئے استعمال کیا ۔کون نہیں جانتا کہ نئے سی سی پی او کی تعیناتی کی سب سے زیادہ کس کو پریشانی تھی،وہ کون سی قومی سطح کی سیاسی جماعت تھی جس نے کھل کر ایک شہر کی حد تک محدود تعیناتی کی مخالفت کی ،آخر کچھ تووجہ ہے کہ ایک بے ضرر بیان کو متاثرہ خاتون پر الزام کے مترادف قرار دے کر بھرپور مہم چلائی گئی ،ٹویٹر پر ہیش ٹیگز بنائے اور چلائے گئے ،احتجاج اور میڈیا اینکرز کے ذریعے سی سی پی او کو ہٹانے کے مطالبے کو تقویت دی گئی ،یہی مطالبہ درخواست کی شکل میں عدالت تک بھی پہنچا دیا گیا اور غالب گمان کے عین مطابق وہ درخواست سماعت کیلئے منظور بھی کر لی گئی ۔ سب جانتے ہیں قانون کی تشریح ایک مخصو ص خاندان کے حوالے سے جس طرح لاہور میں ہوتی ہے وہ کہیں نہیں ہو سکتی ۔ ملز م تو پکڑے گئے،سزا بھی ہوگئی ،مگر ایسے واقعات کا تدارک نہیں ہوا ،قصورمیں زینب کے واقعے میں بھی تو مجرم کو سزا دی گئی تو کیا اس کے بعد یہ جرم ہونا بند ہوگیا ؟صرف پنجاب میں ایک سال کے دوران زیادتی کے 2ہزار اور اجتماعی زیادتی کے سو سے زیادہ واقعات ہوئے ،یہ واقعات اس وقت تک ہوتے رہیں گے،جب تک اس کی جڑکو نہیں اکھاڑ پھینکا جاتا، اس کی جڑیں بھی دوسرے جرائم کی طرح ہماری معاشی ،سماجی،معاشرتی ناانصافیوں سے پھوٹتی ہیں،تونسہ شریف میں بھی بچوں کے سامنے ماں کے ساتھ زیادتی کی گئی اورملزموں کی ضمانت ہو گئی،لیکن اس حوالے سے نہ تو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنے ،چینلز پر پروگرام ہوئے اورنہ ہی میرا جسم میری مرضی کے نعرے لگاتی خواتین کو اس مظلوم عورت کا کچھ خیال آیا ،اس کے کرب کو کسی نے محسوس نہیں کیا کیونکہ وہ ایک نچلے طبقے کی خاتون تھی۔آپ کو سوشل میڈیا پر اشرافیہ کی خواتین بار بار کہتی نظر آئیں کہ خاتون کی تصاویر اور نام شیئر نہ کیا جائے ،جوکہ ایک اچھی بات ہے مگر کیا یہ حساسیت قصور کی زینب کے والدین کے حوالے سے دیکھی گئی ؟پریس کانفرنس میں بٹھا کر اس کے سامنے جس بے شرمی کیساتھ ہنسی مذاق کیا گیا ،اس پر کسی کو خیال آیا کہ ان کی بھی کوئی عزت ہے ،ان کا نام اور شناخت بھی چھپانی چاہیے ،سب نے مذکورہ خاندان کو ان کی عزت کی پرواہ کئے بغیر اپنے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا

  • وزیراعلی بلوچستان کی زیر صدارت دبئی ایکسپو کی تیاریوں سے متعلق  اجلاس

    وزیراعلی بلوچستان کی زیر صدارت دبئی ایکسپو کی تیاریوں سے متعلق اجلاس

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت دبئی میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی ایکسپو کی تیاریوں پر پیشرفت سے متعلق اجلاس۔

    اجلاس میں صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری اسفندیار کاکڑ، ڈی جی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور کور کمیٹی سمیت دیگر حکام کی شرکت کی۔

    اجلاس کو ڈی جی و پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ایکسپو اور کور کمیٹی کی جانب سے دبئی ایکسپو پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    اجلاس میںایکسپو میں ہونے والی سرگرمیوں، ٹائم لائن اور تھیمز سے متعلق انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا.

    ایکسپو میں کلائمٹ، اسپیس، اربن اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ، ایگریکلچر، واٹر، گلوبل گولز، ٹورزم، کلچر پرموشن سمیت دیگر شوکیسنگ تھیمز شامل ہیں۔

    ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ایکسپو کے دوران چھ ماہ کے پروگرام کی بھی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

    جن میں تجارتی اور سرمایہ کاری سیمینار، کانفرنسیں، ثقافتی شوز اور تقریبات وغیرہ شامل ہیں۔

    دبئی ایکسپو میں بلوچستان اپنی بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کرے گا۔

    چھ ماہ تک جاری رہنے والی ایکسپو کے دوران دنیا بھر سے 200 سے زائد پویلین اور لاکھوں سیاحوں کی شرکت متوقع ہے۔

    دبئی ایکسپو میں بلوچستان کے قدیم ورثہ، پرکشش قدرتی ماحول اور مستقبل کے امکانات کو اجاگر کیا جائے۔

    مہر گڑھ کی قدیم ترین تہذیب کو دنیا کے سامنے روشناس کرایا جائے۔

    بلوچستان میں متبادل توانائی کے ذرائع اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقعوں کی فراہمی کو متعارف کرایا جائے۔

    قدرت نے بلوچستان کو قدرتی خوبصورتی، تاریخی مقامات، جونیپر کے جنگلات اور ساحلی پٹی سے نوازا ہے۔

    دبئی میں ہونے والے بین الاقوامی ایکسپو جیسے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔

    دنیا کو بلوچستان میں کوسٹل اور مائننگ ایریاز میں موجود مواقعوں سے بھی روشناس کرایا جائے۔

    وزیراعلی بلوچستان کی واٹر، کارپوریٹ فارمنگ، آرگینک کاٹن، مینگروز پلانٹیشن اور وومن ایمپاورمنٹ سمیت دیگر شوکیسنگ تھیمز شامل کرنے کی ہدایت۔

  • نوازشریف کےتربیت یافتہ سیاسی فرزند نے پاکستان میں خانہ جنگی اورخون خرابے کی دھمکی دے دی

    نوازشریف کےتربیت یافتہ سیاسی فرزند نے پاکستان میں خانہ جنگی اورخون خرابے کی دھمکی دے دی

    لاہور: نوازشریف کےتربیت یافتہ سیاسی فرزند نے پاکستان میں خانہ جنگی اورخون خرابے کی دھمکی دے دی ،اطلاعات کے مطابق نوازشریف کے تربیت یافتہ سیاسی فرزند نے پاکستان میں خانہ جانگی کی دھمکی دے کرن لیگ کی مستقبل کی پالیسی کوواضح کردیا ہے ،

    نوازشریف کے وفادار ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال نےدھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرآئندہ انتخابات چوری ہوئے تو پھر مخلتف علاقوں میں علیحدگی کی تحریکیں چل سکتی‌‌ ہیں

    ادھر ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے جن علاقوں میں الیکیشن ہارنے پردھمکی دی ہے ، ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس مراد وہ علاقے ہیں جہاں جہاں سے ن لیگ کے ہارنے کے مواقع زیادہ ہیں اوراحسن اقبال کا اشارہ انہی علاقوں کی طرف ہے

    احسن اقبال نے حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود حکومت کے لیے نا ممکن ہو گیا ہے کہ وہ اگلے سال سے آگے الیشکن لے کر جا سکیں۔انہوں نے 60 ارب روپیہ رکھا ہے، ایم این ایز کے لیے رشوت کے طور پر بانٹنے کا جس کے نتیجے میں وہ بھی یہ چاہتے ہیں کہ نومبر 2022 سے پہلے الیکشن کرا لیں، ہماری طرف سے بھی دباؤ آئے گا۔

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ اگر ریاست غیر جانبدار ہو تو 2017-18 میں جو الیکشن ریفارمز ہوئی تھی وہ بہت موثرہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قوانین کا جھگڑا نہیں ہے، مسئلہ ریاستی اداروں کی دخل اندازی اور ان کی غیر جانبداری ہے۔اس کو روکنے کا راستہ عوامی دباؤ ہے۔

    ن لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ ابھی سے اپنے پولنگ ایجنٹس کی تربیت شروع کریں گے اور ایسی حکمت عملی اپنائیں گے کہ کوئی کسی قسم کی دھاندلی نہیں کر سکے گا۔

    اگر کسی نے اگلا الیکشن چرانے کی کوشش کی تو خدانخواستہ خانہ جنگی کے حالات ہو سکتے اورکچھ علاقوں میں علحیدگی پسند جیسی تحریکیں بھی زور پکڑ سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی نے بھی الیکشن چرانے کی کوشش کی تو وہ میرے نزدیک پاکستان کا میر جعفر اور میر صادق ہو گا

  • امیرِالمومنین،سربراہ افغان طالبان کی شخصیت کتنی پرکشش کہ محبان دیکھتے ہی خوش ہوگئے

    امیرِالمومنین،سربراہ افغان طالبان کی شخصیت کتنی پرکشش کہ محبان دیکھتے ہی خوش ہوگئے

    قندھار: امیرِالمومنین،سربراہ افغان طالبان کی شخصیت کتنی پرکشش کہ محبان دیکھتے ہی خوش ہوگئے،اطلاعات کے مطابق امیر طالبان ہیبت اللہ اخوند زادہ کی ایک تازہ تصویر منظر عام پر آئی ہے یہ تصویر قندھار کی ایک لائبریری میں لی گئی ہے۔

    عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کے افغانستان میں نامہ نگار حمید محمد شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ تصویر قندھار کی ایک لائبریری میں بیٹھے امیر ہیبت اللہ اخوند زادہ کی ہے۔

    الجزیرہ کے نمائندہ خصوصی کے مطابق یہ تصویر ایک ہفتے قبل قندھار میں لی گئی تھی جہاں امیر طالبان حکومت سازی کے سلسلے میں مشاورت میں مصروف ہیں۔

     

     

    تصویر میں امیر طالبان ہیبت اللہ اخوند زادہ نہایت خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں اور قریب ہی قہوہ کی پیالی بھی رکھی ہے۔ تصویر سے گمان ہوتا ہے کہ امیر طالبان اپنے رفقا کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں۔دوسری طرف افغان طالبان کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر کے بارے میں کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    قبل ازیں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی تصدیق کی تھی کہ امیر طالبان ہیبت اللہ اخوند زادہ شروع سے ہی قندھار میں موجود ہیں اور افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی سے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے تک کی نگرانی و سربراہی کرتے رہے ہیں اور اس وقت حکومت سازی پر مشاورت بھی کر رہے ہیں۔

    ترجمان طالبان نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ امیر طالبان ہیبت اللہ اخوند زادہ جلد منظر عام پر بھی آئیں گے۔

  • یمنی فوج خون میں‌ لت پت ہوگئی : حوثی باغیوں کے حملے میں 30 فوجی ہلاک

    یمنی فوج خون میں‌ لت پت ہوگئی : حوثی باغیوں کے حملے میں 30 فوجی ہلاک

    صنعا:یمنی فوج خون میں‌ لت پت ہوگئی : حوثی باغیوں کے حملے میں 30 فوجی ہلاک ،اطلاعات کے مطابق یمن کی سب سے بڑی ائیر بیس پر فضائی حملے میں حکومتی حمایت یافتہ 30 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،

    یمن کے دارالحکومت صنعا سے ذرائع کے مطابق حملے العند ایئربیس پر کیے گئے جو یمن کے دوسرے شہر عدن کے شمال میں 60 کلومیٹر دور اور ملک کے جنوبی حصے میں واقع ہے۔یہ ایئر بیس القاعدہ کے خلاف طویل ڈرون جنگ کی نگرانی کے لیے امریکی فوج کے ہیڈ کوارٹز کے طور پر استعمال ہوتی تھی

    مسلح افواج کے ترجمان محمدالنقیب کا کہنا تھا کہ حکومت کے زیر انتظام جنوبی صوبہ لہج میں قائم فوجی تنصیب میں 30 سے زائد فوجی ہلاک جبکہ 56 زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں نے ائیر بیس پر میزائل برسائے اور ڈرون حملہ کیا۔

    سرکاری خبر رساں ادارے ‘سبا’ کے مطابق یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی نے ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے عہد کیا کہ ‘حوثی باغی یمن کے عوام کے ساتھ کیے جانے والے تمام جرائم کی بھاری قیمت ادا کریں گے’۔

    تاہم باغیوں کی جانب سے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔جائے وقوع کے مناظر کی ویڈیو فوٹیجز میں لہج ہسپتال کے سامنے درجنوں افراد کا مجمع دیکھا گیا جہاں ایک کے بعد دوسری ایمبولینس زخموں کو لا رہی تھی۔